𝘼𝙦𝙨𝙚𝙮 𝘼𝙖𝙛𝙖𝙦

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝘼𝙦𝙨𝙚𝙮 𝘼𝙖𝙛𝙖𝙦, Educational consultant, kenal garden, Faisalabad.

23/03/2024

باکمال لوگ
دوسروں کے عیب نہیں دیکھتے

23/03/2024

*بسم الله الرحمن الرحيم*

*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔*

*سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔*
*اے رب ذوالجلال والاکرام ہماری دنیاوی زندگی آسان فرما دے۔ سب سے بڑی دیانت داری تو خود احتسابی ہے
لوگوں كے دل تو ہم صاف نہیں کر سکتے۔مگر اپنا دل صاف رکھنا ہمارے اپنے اختیار میں ہے۔*
*رب العالمین ہم سب کا تن من ہمیشہ اجلا بناۓ رکهے‎.*
*الله تعالیٰ ہماری تمام نیک خواہشات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے،
ہمارے ایمان میں اضافہ فرمائے، اور ہر طرح کے دنیاوی شر سے محفوظ رکھے۔
رب العالمین ہمارے گھروں کے تمام افراد کی حفاظت فرماۓ ‏‎اور کبھی کسی پریشانی میں مبتلا نہ کرے۔*

*آمين ثمہ آمین*

22/03/2024

ہر اس شخص کو چھوڑ دیں
جس نے آپ میں کچھ خراب کیا ہے
یا آپ کی چمک کو بجھا دیا،
ان لوگوں کو چھوڑ دیں
جنہوں نے آپ کو مایوس کیا،
ان کے ساتھ بات چیت یا جگہ کا اشتراک نہ کریں،
اپنے دل کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کریں
اور اپنی خوشی کو اس جگہ مت تلاش کریں
جہاں آپ نے اسے کھو دیا ۔۔۔!!!

💌

22/03/2024

"مَیں" مر جائے تو عشق پختہ ھوتا ھے؛؛

عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کی غرض سے اس کے در پر پہنچا۔
دستک دی تو اندر سے آواز آئی۔
" کون ھے؟ "

عاشق نے پُرنم آنکھوں اور دلِ بے قرار کے ساتھ جواب دیا۔
" مَیں ھوں، دید کو ترس گیا ھوں۔ "
اندر سے جواب ملا !

"واپس چلا جا، میرے چاھنے والوں میں "مَیں" کوئی نہیں ھے۔ ابھی تجھ سے غرور و تکبّر کی بُو آتی ھے۔ تیری "انا" باقی ھے۔ جا کچھ عرصہ اور ھجر و فراق کی آگ میں جل۔"
عاشق نامراد مایوس ھو کر واپس لوٹ گیا۔ کچھ ماہ و سال اور گزرے محبوب کی جدائی میں جلا، صدمہ فراق سہتا رھا۔ جب پھر محبوب کے دروازے پر سودائی اور دیوانہ بنا حاضر ھوا تو محبوب نے اس بار پھر پچھلا سوال دھرایا۔
"دروازے پر کون ہے؟"

عاشق نے عجز و انکساری اور ادب سے جواب دیا۔
"میری جاں! دروازے پر بھی تُو ھی ھے۔"
محبوب نے یہ الفاظ سنے تو کہا:
"اب تیری مَیں ختم ھو گئی ھے جب من و تُو کا جھگڑا ھی ختم ھوا تو پھر دوری کیسی آ جاؤ اجازت ھے۔"

من تو شُدم تو من شُدی، من تن شُدم تو جاں شُدی
تا کس نہ گوید بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری
(امیر خسرو دہلوی)

میں تُو بن گیا ھوں اور تُو میں بن گیا ھے، میں تن ھوں اور تو جان ھے۔ پس اس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اور ھوں اور تو اور ھے۔

نفی ذات کے بغیر منزل نہیں ملتی "عشق ابتدا میں محبوب کو ڈھونڈتا ھے اور انتہا میں خود کو"

22/03/2024

مسئلہ صرف محبت نہیں ہوتی ضد بھی نہیں نہ ہی حسن ، نہ ہی ذہانت نہ انا اور نہ ہی ایک انسان۔!
لا تعداد بہترین مخلص اور خوبصورت لوگ متبادل کے طور پر دستیاب ہوتے ہیں۔!
اور طلبگار بھی پھر مسئلہ کیا ہے؟
"کیمسٹری"
جو اس انسان کے ساتھ محسوس ہوچکی ہوتی ہے ، بس وہی کمی
بےچین بے قرار رکھتی ہے۔!
اور ہر کمی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے اللہ نے اپنا رستہ بتایا ہے۔!
وہ رستہ جو اس دنیا سے اس دنیا کے درمیانی فاصلہ کو منور کر کے جنت الفردوس کا مکین بنا دیتا ہے۔!
یہ اصل بات سمجھو تو

22/03/2024

زیادہ سوچنا انسان کو ختم کر دیتا ہے
بس دعا کرو
اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو
جو اتنی بڑی کائنات کو رنگوں سے بھر سکتا ہے
تو کیا اسے تم نظر نہیں آتے؟
کیا اسے تمہاری بے بسی نظر نہیں آتی؟
تمہیں کیا ایسا لگتا ہے
کہ وہ تمہیں بے یارو مددگار چھوڑ دے گا
کیا وہ تمہاری زندگی ایسے ہی بے رنگ رہنے دے گا؟
بس اپنے رب العالمین پر یقین رکھو
بلکہ یقین کامل رکھو
ان شاءاللّٰہ وہ تمہاری زندگی بھی تمہارے پسندیدہ رنگوں سے بھر دے گا
وہ تمہاری ہر دعا پر کُن فرما دے گا.

21/03/2024

ایک وقت ایسا بھی آتا ہے ۔۔۔**
جب انسان درد سہہ سہہ کر درد کا عادی بن جاتا ہے ۔۔۔**
تب وہ ہر درد پر مسکرانا شروع کر دیتا ہے۔۔۔۔**
اور تنہا رہ رہ کر تنہائی کو اپنا دوست بنالیتا ہے۔۔۔***
اگر انسان پر یہ مقام آجاۓ تو ۔۔۔**
اُسے پھر کوٸی نہیں توڑ سکتا ۔۔۔۔۔***
کیونکہ وہ انسان نہیں پتھر بن چکا ہوتا ہے ۔۔۔۔***

21/03/2024

لفظ : لفظ درد اور زندگی کی حقیقت۔۔۔۔
جب انسان کے پاس کچھ نہیں رہتا ۔۔۔
اور وہ بہت کچھ ہار جاتا ہے۔۔۔
تو پھر وہ خود کو مصروف رکھنے کی ہی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔
اور جو درد ہوتا ہے وہ نہ کسی سے کہا جا سکتا ہے اور نہ کوئی سمجھ سکتا ہے۔۔۔۔
لوگ بس ان کو الفاظ سمجھتے ہیں۔۔۔۔
اور کچھ پل پڑھ کر بھول جاتے ہیں۔۔۔۔
یہ نہیں سوچتے
کہ وہ الفاظ دل کی کتنی گہرائی سے نکلے ہیں۔۔۔۔
اور جب یہ صحفہ قرطاس پر لکھے گئے اس وقت کتنے آنسو ساتھ نکلے ۔۔۔۔
اور کتنی آہیں ضبط کی ۔۔۔۔ یہ کوئی نہیں جان سکتا۔۔۔۔۔

21/03/2024

میں نے یک طرفہ محبت پر بہت زیادہ سرچ کی گھر پر موجود کتب انٹرنیٹ بھی چھان لیا گوگل بھی دیکھا یہاں تک کے ہر آریٹکل درجنوں ناول فلسفے کی کتابیں بھی پڑھی ___

اور محبت میں ٹوٹے ہوئے لوگ ان کی باتیں ان کی سوشل پوسٹس ان کے کومنٹ سب کچھ چھان مارا اور نتیجہ کیا نکلا____

"یکطرفہ محبت اپنے سائز کے چھوٹے جوتے کی طرح ہوتی ھے جس کو زبردستی پہن بھی لیا جائے تو ہر لمحہ کاٹ کاٹ کر اذیت ہی ملتی ھے____

21/03/2024

میں ٹھیک نہیں ہوں پیارے اللہ۔۔!!
میں بہت دردمحسوس کر رہا ہوں،
میں ریزہ ریزہ ہو کر بکھر رہا ہوں،
مجھے تھام لیں،
سنبھال لیں،
جس معجزے کی
میں آپ سے امید لگائے بیٹھا ہوں
اس کو کر دیجیئے
بیشک آپ ہی قادر ہیں میری دعا پر کُن فرما کر مجھے سکون دے دیں۔
میری خواہش بہت چھوٹی ہے،
آپ کی رحمت بہت وسیع ہے۔
میرے ساتھ نرمی کے معاملات فرما کر میری ادھوری دعاؤں کو پورا کر دیں۔
بے شک آپ بہت مہربان سننے والے ہیں۔
میری پریشانیاں دور فرمادیں۔امین یارب العالمین 😭

20/03/2024

ایشیاء کی سب سے بڑی "کوہ نور" ٹیکسٹائل کے بانی اور سہگل خاندان کی پہچان کی خستہ حال قبر ۔
یہ خستہ حال قبر اس شخص کی ہے
جو ایشیا کی سب سے بڑی کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کا مالک تھا۔
یہ بوسیدہ قبر اس شخص کی ہے
جس کی دولت کا محتاط اندازہ 25 ہزار کروڑ روپے ہے۔
یہ ٹوٹی پھوٹی قبر اس شخص کی ہے
جو 57 کمپنیوں کا مالک تھا ۔
یہ پریشان حال قبر اس شخص کی ہے
جس نے اپنی بیٹی ناز سہگل کی شادی جس شخص سے کروائی
وہ بھی کھرپ پتی بن کر میاں منشا(مالک نشاط گروپ) بن گیا۔ یہ قبر حاجی یوسف سہگل کی ہے
جو برصغیر کے مشہور کھرپ پتی خاندان سہگل خاندان کے سربراہ تھے۔
اس دنیا کی دولت اور طاقت کا انجام بس یہ ہے
،یہ دنیا عبرت کی جاہ ہے تماشہ نہیں ہے
اللہ پاک ہم سب کو آپنی آخرت سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲

20/03/2024

ہمیں جنت میں جانا ہے ناں...؟
تو پھر چھوڑیں
دنیا کی خواہشات کو
اور "اللّٰه" سے جُڑ جائیں
ہاتھ تھامیں اور چلتے جائیں
صبر اور حوصلے کے ساتھ
ذیادہ دور نہیں
جنت تکـــــــــ کا تو سفر ہے...!!

19/03/2024

اپنے اخلاق اور اپنے کردار کو عمدہ رکھو۔
اس سے خون اور خاندان کی پہچان ہوتی ہے

15/03/2024

*دورانِ گفتگو
بڑی غلطی جو ہم کرتے ہیں
وہ یہ کہ
ہم سمجھنے کے لیے نہیں
بلکہ جواب دینے کے لیے سنتے ہیں ،،*

14/03/2024

اس سیارے کو ناسا نے Corot-7b نام دیا ہے۔ یہ بے قابو اور تند و تیز دنیا ہے.
اس کو آپ جہنم والی دنیا بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ اپنے ستارے سے اس قدر نزدیک ہے
کہ اس کی سطح سے سورج زمین کے مقابلے میں تقریبا 360 گنا زیادہ بڑا نظر آتا ہوگا۔
یہ انتہائی گرم سیارہ ہے۔اس کی سطح بھون کر رکھ دینے والی بھٹی کی طرح ہے۔اس سیارے کا ٹمپریچیر 4800 ڈگری سیلسیس ہے۔
ساٸنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے پر لاوا اُبل کر اس کی "فضاء" کو "پگھلتے" ہوئے چٹانی پتھروں سے بھر دیتا ہے،،، اور جب یہ حصّہ تھوڑے کم گرم حصے کی طرف حرکت کرتا ہے۔۔۔۔
تو اس سیارے کی فضاء میں موجود پگھلا ہوا لاوا چھوٹے چھوٹے پتھروں کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور آسمان سے پتھروں کی بارش برسنے لگتی ہے۔

اس سیارہ کا ایک حصہ ہمیشہ اپنے ستارے کیطرف رخ کئے رہتا ہے۔۔ سیارے کے اس حصے سے دور دور تک درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوتا ہے
کہ لاوے کے سمندر وہاں ٹھوس چٹانوں کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔ اس سے آگے چلیں تو آپ کا سامنا ایک دوسری قسم کی دوزخ سے ہوگا۔ دیکھیں جہنم بہت ہی خطرناک جگہ ہے۔ یہ جہنم جیسا سیارہ ہے
اس وجہ سے اس کو میں بار بار جہنم کہتا ہوں۔۔۔۔ یہ سیارے کا انتہائی تاریک حصہ ہے۔۔۔ چونکہ اس سیارے کا آدھا حصہ سورج کی طرف ہوتا ہے،
جب کہ دوسری طرف ہمیشہ سے سورج سے دور رہتا ہے۔۔۔ اس وجہ سے یہاں ہمیشہ اندھیرا اور شدید ترین سردی ہوتی ہے. سیارے کے اس حصے پر درجہ حرارت صفر 0 ڈگری سے کئی سو نیچے ہوتا ہے۔۔
سیارے کا ایک حصّہ گرم جب کہ دوسرا حصہ انتہائی سرد رہتا ہے۔۔۔۔۔۔ کائنات میں ہم اس سے زیادہ بری جگہ شاید سوچ بھی نہیں سکتے۔

یہ سیارہ ہماری زمین سے 489 نوری سال دوری پر واقع ہے۔ ناسا ساٸنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے پر لاوے کے بڑے بڑے سمندر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔!!

14/03/2024

جب رب سے بات کرنے کی عادت ہوجائے تو پھر کہیں سکون نہیں آتا۔۔۔ پتہ ہے کیوں؟؟؟
کیوں کہ جس محبت جس شفقت جس توجہ اور جس اہمیت کا گمان ہم لوگوں سے کر رہے ہوتے ہیں
ان کے پیچھے بھاگ بھاگ کر روح کو تھکا دیتے ہیں دل جذبات اور وقت پتہ نہیں
کیا کیا خرچ نہیں کرتے لیکن! کیا ہوتا ہے ۔۔؟؟؟
کیا ملتی ہے توجہ ۔۔۔؟؟
کیا ملتی ہے ویسی محبت لوگوں سے۔۔۔؟؟
انسان ،انسان ہوتے ہیں
وہ چاہ کر بھی آپ کو ویسی محبت نہیں دے سکتے
اس لیے جب تھکی روح رب کے در پر جاتی ہے
تو اسکی تھکن اتر جاتی ہے❤‍🩹جب دنیا کے ٹھکرائے وجود کو رب سے محبت اور توجہ ملتی ہے
تو پھر وہ اسے کھونا نہیں چاہتا🥺
اور پھر ہم جیسوں کے پاس تو بس رب کا در ہی ہوتا ہے اور اس کا ہونا کافی ہے🥹♥️

14/03/2024

خوش نصیب وہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔
جو اپنے نصیب پر خوش ہے۔۔۔۔۔۔۔
الحمدللہ ۔۔۔ !!

14/03/2024

حقیقت یہ دنیا کی زندگی چلی جائے گی صرف نیکیاں باقی رہ جائیں گی

سُبْحَانَ اللّٰهِ
اَلْحَمْدُ للّٰهِ
لَٓا إِِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
اللّٰهُ أَڪْبَرْ
لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ❣️

13/03/2024

‏کسی زمانے میں روزانہ رات کو باقاعدگی سے ابو کی ٹانگیں دباتا اور سر کی مالش کرتا تھا پھر لیپ ٹاپ اور انڈرائڈ موبائل آیا اور اس فریضے کو گویا بھول ہی گیا۔*

*پچھلے دنوں ابا جی ایک لمبے سفر سے لوٹے تو تھکن کی وجہ سے چال میں کچھ لنگراہٹ سی محسوس ہوئی*
*نہ جانے کیوں دل میں خیال آیا اور ابا کی ٹانگیں دبانے بیٹھ گیا ابا نے بس ایک سوال پوچھا۔*

*"بیٹا موبائل تو ٹھیک ہے نا"*

*یہ چند لفظوں کا ایک سوال نہیں ہزاروں لفظوں پے بھاری ایک نوحہ ہے۔*

*والدین بڑے حساس ہوتے ہیں انہیں سب نظر آتا ہے لیکن وہ اکثر کچھ نہیں کہتے۔*

*سوشل میڈیا میں غرق بچو ۔۔۔*
*اپنے والدین کو وقت دو۔*
*ان کے چہرے پڑھو۔*
*ان کے کہنے کا انتظار نہ کرو۔*

*"ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور پچھتانا پڑے"*
*"والدین دنیا کی سب سے عظیم نعمت ہیں ان کی قدر کر یں"

13/03/2024

رمضان المبارک میں عورتوں کا خاص خیال رکھیں آخر وہ بھی ہماری طرح انسان ہے۔
"عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے۔ اور سب گھر والوں کے لیئے سحری تیار کرتی ہے لیکن سب سے آخر میں کھاتی ہے۔🍝
روزہ رکھنے کے بعد دوپہر میں بچوں کو کھانا کھلاتی ہے۔🍜
پھر 4 بجے کے بعد سے افطاری تک اپنے خاندان والوں کے لیئے افطاری تیار کرنے میں لگ جاتی ہے۔
اذان سے پہلے دسترخوان لگانا تعریف تو دور کی بات 2۔۔2 روٹیاں کھانے کے بعد ایک ٹھنڈا گلاس🍺 لسی مانگنا اور پھر کہنا کہ نمک کم ہے اور خاص ٹھنڈا نہیں ہے اور افطاری پوری کی پوری کر لی جناب نے۔🌙

اسکے بعد چھپکے سے کسی کمرے میں افطاری کرلیتی ہے۔

🙏👏آپ سے درحواست ہے کہ۔ ۔
گھر کی ساری عورتیں خواہ وہ ماں ہو بیوی ہو بیٹی ہو بہن ہو یا کوئی اور رشتہ ہو انکا لازمی خیال رکھنا چاہیئے۔
آخر وہ بھی ہماری طرح انسان ہے۔🌙⭐

13/03/2024

مسلم سائنس دانوں کا جو حشر مسلمانوں کے ہاتھوں ہوا وہ عوام کو نہیں بتایا جاتا۔ آج بڑے فخر سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہمارے مسلم سائنس دان تھے اگرچہ علم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان میں سے چھ سائنسدانوں کا مختصر احوال پیش خدمت ہے
‏یعقوب الکندی
فلسفے، طبیعات، ریاضی، طب، موسیقی، کیمیا اور فلکیات کا ماہر تھا۔ الکندی کی فکر کے مخالف خلیفہ کو اقتدار ملا تو مُلّا کو خوش کرنے کی خاطر الکندی کا کتب خانہ ضبط کر کے اس کو ساٹھ برس کی عمر میں سر عام کوڑے مارے گئے۔ ہر کوڑے پر الکندی تکلیف سے چیخ مارتا تھا اور تماش بین ‏عوام قہقہہ لگاتے تھے۔
ابن رشد
یورپ کی نشاۃ ثانیہ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اندلس کے مشہور عالم ابن رشد کو بے دین قرار دے کراس کی کتابیں نذر آتش کر دی گئیں۔ ایک روایت کے مطابق اسے جامع مسجد کے ستون سے باندھا گیا اور نمازیوں نے اس کے منہ پر تھوکا۔ اس عظیم عالم نے زندگی کے ‏آخری دن ذلت اور گمنامی کی حالت میں بسر کیے۔
ابن سینا
جدید طب کے بانی ابن سینا کو بھی گمراہی کا مرتکب اور مرتد قرار دیا گیا۔ مختلف حکمران اس کے تعاقب میں رہے اور وہ جان بچا کر چھپتا پھرتا رہا۔ اس نے اپنی وہ کتاب جو چھ سو سال تک مشرق اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی ‏گئی، یعنی القانون فی الطب، حالت روپوشی میں لکھی۔
ذکریا الرازی
عظیم فلسفی، کیمیا دان، فلکیات دان اور طبیب زکریا الرازی کو جھوٹا، ملحد اور کافر قرار دیا گیا۔ حاکم وقت نے حکم سنایا کہ رازی کی کتاب اس وقت تک اس کے سر پر ماری جائے جب تک یا تو کتاب نہیں پھٹ جاتی یا رازی کا سر۔ اس طرح ‏بار بار کتابیں سر پہ مارے جانے کی وجہ سے رازی اندھا ہو گیا اور اس کے بعد موت تک کبھی نہ دیکھ سکا۔
جابر ابن حیان
جسے مغربی دنیا انہیں جدید کیمیاء کا فادر کہتے ہیں جس نے کیمیاء ، طب ، فلسفہ اور فلکیات پر کام کیا۔ جس کی کتاب الکینیاء اور کتاب السابعین صرف مظرب کی لائبریریوں میں ملتی ہے ۔ جابر بن حیان کا سے انتقامی سلوک : حکومت وقت کو جابر کی بڑھتی ہوئی شہرت کھٹکنے لگی۔ جابر کا خراسان میں رہنا مشکل ہو گیا۔ اس کی والدہ کو کوڑے مار مار کر شہید کر دیا گیا۔
جابر اپنی کتابوں اور لیبارٹری کا مختصر سامان سمیٹ کر عراق کے شہر بصرہ چلا گیا۔ بصرہ کے لوگ جابر کے علم کے گرویدہ ہو گئے۔ جابر جیسی کیمیا گری اور علمی گفتگو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں سنی تھی۔
جابر نے انہیں زمین سے آسمان اور زمین سے اس کی تہوں تک کا سفر کروا دیا۔ حاکم بصرہ کو بھی اس کی شہرت برداشت نہ ہوئی ۔ حاکم کے درباری جابر کی بڑھتی ہوئی علمی شہرت اور مسلکی اختلاف کو حکومت کے لیے خطرہ سمجھنے لگے۔
ایک دن جابر کو الزامات کی زد میں لا کر قاضی بصرہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ قاضی نے حاکم کی ایما پر جابر کو سزائے موت سنا دی۔ اور یوں جس جابر بن حیان کو آج مغرب بابائے کیمیا ”Father of Chemistry“ کہتی ہے، اس کی کیمیا گری، علم اور سائنسی ایجادات کو اس کے اپنے ہم مذہبوں نے جادوگری، کذب اور کفر قرار دے دیا۔
ڈاکٹر عبدالسلام
معروف پاکستانی ماہر طبعیات ڈاکٹر عبدالسلام ۔جو نظریہ علم طبعیات کے حوالے سے بیسویں صدی کی اہم شخصیت ہیں۔ پاکستان کے وہ واحد سائنسدان ہیں جنہیں 1979ء میں طبعیات کے شعبے میں نوبل انعام دیا گیا تھا۔ انہیں یہ انعام دو امریکی سائنسدانوں شیلڈن لی اور سٹیون وینبرگ کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات عطا کئے تھے۔ 22 ممالک نے اپنے اعلیٰ اعزازات سے بھی نوازا۔
ڈاکٹر عبدالسلام کو 36 ممالک کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں, ڈاکٹر عبدالسلام 1960ء سے 1974ء تک حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر سائنس کے عہدے پر بھی فائز رہے. ڈاکٹر صاحب پاکستان میں سائنس کی بنیادیں رکھنے والے اشخاص میں ہیں لیکن 1974ء میں عقیدت کی بنیاد پر ان کا مسلم تشخص چھینا گیا ۔ جس کا ان کو ساری زندگی قلق رہا ۔ ہم نے پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کو دھتکار دیا۔ جبکہ ڈاکٹر السلام نے وصیت کی تھی کہ ان کے مرنے کے بعد ان کے نوبل انعام کو پاکستان بھیج دیا جائے۔
جو آج بھی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی لائبریری میں موجود ہے۔ ڈاکٹر سلام کو اسی کی دہائی میں ایک تنظیم نے پاکستان میں لیکچر کی دعوت دی لیکن مذہبی تنظیموں نے احتجاج شروع کر دیا۔ لہٰذا ان کا دورہ منسوخ ہو گیا اور بھارت کی تیرہ یونیورسٹیوں نے ڈاکٹر السلام کو لیکچر کی دعوت دے دی۔ اس نے پاکستانی شہریت کو آخر تک ترک نہیں کیا یہاں تک وہ دفن بھی اپنے ملک, آبائی علاقے میں ہوئے۔

13/03/2024

اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ "صبر کا پھل میٹھا " سے مراد ہے کہ
تمہاری مشکلات حل ہوجائیں گی ،بھیڑ میں ہاتھ چھڑا کر جانے والے لوٹ آئیں گے ، آسانیاں ہی آسانیاں مقدر میں لکھ دی جائیں گی ،
محبت (مختص شخص کی) نامی نعمت تمہاری جھولی میں ڈال دی جائے گی۔
تو تم غلط ہو
صبر کا پھل میٹھا سے مراد ہے کہ
ایک دن تمہیں مشکلات سے لڑنا آجائے گا ،
جانے والوں کو الوداع کا کہنا سیکھ لو گے اور تم جان لو گے کہ ہر ملنے والا شخص اپنے بچھڑنے کی تاریخ لیکر آتا ہے
، تم جان لو گے محبت کی احسن ترتیب میں تمہاری محبت کے پہلے حق دار تم ہو اور آخری بھی باقی سب کہیں بیچ میں آتے ہیں
اور زندگی کے گلے لگ کر شکریہ ادا کیسے کرنا ہے کہ حالات کی بھٹی میں تپا کر تمہیں صبر کرنا سکھایا
اور شکر بھی۔
جو ہے۔۔۔ جیسا ہے۔۔۔ جتنا ہے۔۔۔ خوبصورت ہے 💖
الحمدللہ

12/03/2024

آئن سٹائن ایک بار ٹرین میں ایک عرب آدمی کے پاس بیٹھاتھا اور اس کی ذہانت کو جانچنا چاہتا تھا،

آٸن سٹاٸن العربی کی طرف متوجہ ہوا اور اس سے پوچھا: ہم ایک گیم کھیلتے ہیں، کیا خیال ہے؟

میں آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں، اگر آپ کو جواب نہیں معلوم ہوا تو تم مجھے $5 دو گے،
تم بھی مجھ سے ایک سوال پوچھنا، اور اگر مجھے جواب نہیں معلوم ھوا ,تو میں آپ کو $500 دوں گا...،

عرب نے اتفاق کیا۔

آئن سٹائن: زمین کی کشش ثقل کی وجہ کیا ہے؟ عرب نے تھوڑا سوچا، پھر جیب سے پانچ ڈالر نکالے اور آئن سٹائن کو دے دئیے۔۔،

العربی: اچھا... وہ کون سی چیز ہے جو تین ٹانگوں سے پہاڑ پر چڑھتی ہے، اور ایک ٹانگ سے نیچے آتی ہے؟

آئن سٹائن سوچتا رہا اور اپنے سائنس دان دوستوں سے پوچھتا رہا لیکن کسی کو اس کا جواب معلوم نہ ہوا،
تقریباً ایک گھنٹہ سوچنے کے بعد آئن سٹائن نے 500 ڈالر نکالے اور عرب کو دے دئیے۔،

آئن سٹائن نے عربی پوچھا: وہ کون سی چیز ہے جو تین ٹانگوں سے پہاڑ پر چڑھتی ہے اور ایک ٹانگ سے نیچے آتی ہے؟

عرب; نے اپنی جیب سے پانچ ڈالر نکالے اور آئن سٹائن کو دے کر کہا مجھے بھی نہیں معلوم ۔

12/03/2024

❤️ رمضان کریم ❤️

اللہ پاک سے دعا ہے
کہ اللہ پاک اپنے حبیبﷺ کے صدقے ہم پر اپنا کرم فرمائے۔اور اس بابرکت ماہ کے صدقے ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائے۔
آمین
بیشک وہ بڑا رحیم و کریم ہے
۔🤲🏻دوران افطاری تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں
لوگ غربت کی انتہائی درجہ پر کھڑے ہیں
🙏امین ثم‌ امین یارب العالمین

12/03/2024

ٹائٹینک پر تقریباً 2230 لوگ سوار تھے جن میں سے 706 کو بچا لیا گیا تھا- اس کا مطلب ھے کہ 1500 سے زیادہ لوگ ڈوب گئے تھے
فلم میں تقریبا سارے ڈوب کر مرجاتے ھیں جبکہ ھیرو چند گھنٹے بعد سردی کی شدت سے مرتا ھے ڈوب کر نہیں
یہ فلم کے واقعات ھیں جس نے بھی یہ فلم دیکھی ، ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ کسی کو ھمدردی کا اظہار کرتے ھوئے نہیں دیکھا گیا حالانکہ یہ خواتین اور بچے بڑی بے بسی سے ڈوبتے ھوئے مرے- یہ فلم دیکھنے والے ھر شخص کی تمنا تھی کہ بس ھیرو اور ھیروئن ڈوبنے سے بچ جائیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی اپنے آپ سے پوچھا ھے کہ اس چور ،
شرابی اور جواباز ھیرو کے ساتھ فلم دیکھنے والا ھر شخص ھمدردی کا اظہار کرتا ھے جبکہ بے بسی میں ڈوب کر مرنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ فلم دیکھنے والا کوئی بھی شخص ھمدردی کا اظہار نہیں کرتا بلکہ دل تھام کر ھیرو اور ھیروئن کے اوپر ھی فوکس کرتا ھے؟؟

کیونکہ پروڈیوسر کا فوکس اور توجہ اس ھیرو اور ھیروئن پر ھے- کیمرہ گھما پھرا کر انہی کو دکھاتا ھے- ڈائیلاگ انہی کے دکھائے جا رھے ھیں- گویا کہ اس کشتی میں صرف یہی دو سوار ھیں- اس لئے فلم دیکھنے والا ھر شخص بھی ان کو ھی بھرپور توجہ سے دیکھتا ھے ، ان ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو
خاطر میں نہیں لاتا۔
بالکل اسی طرح ہمارا میڈیا عام آدمی کی زندگی اور اس کی مشکلات اور مسائل کا ذکر تک نہیں کرتا جبکہ اداکاروں کے شادیاں سکینڈل ، سیاستدانوں کے مذاکرات اپوزیشن اور حکومت کی نورا کشتی ، مقدمات اور احتلافات کے غیر ضروری تماشے پر توجہ مرکوز کرتا ہے
تاکہ عام عوام کو اصل حقیقت حال سے انجان رکھا جاتا ہے اور ان کو فضولیات میں پھنسا دیا جاتا ۔
تاکہ عوام کے ساتھ ہوتا ظلم پر کوئی توجہ نہ دے

11/03/2024

الحمدللہ ،
شکر اے اللہ کہ تو نے ایک اور رمضان کا مہینہ دیکھنا نصیب فرمایا۔
اے اللہ تو ہماری عبادات اور دعاوں کو قبول فرما،
ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔
تمام بیماروں کو شفا عطا فرما
اور جو اب اس دنیا میں نہیں رہے
ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرما
اور خاص طور پر جن کے والدین یا دونوں میں سے ایک اب اس دنیا میں نہیں رہا
ان کی عبادت کو قبول کر کے ان کے درجات کو بھی بلند فرما۔ (آمین)۔
بیشک اے اللہ ہم جتنے بھی گنہگار کیوں نہ ہو جائیں، تو کبھی ہماری دعا کو رد نہیں کرتا۔

رمضان کریم !

11/03/2024

فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے۔ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی تو آپ کا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا
غلط جواب
درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔ آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ آپ کا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے
تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا
صبر، خاموشی، شکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار
یا
غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت
چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے
فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے

11/03/2024

سنو!!!اللہ سبحانہ وتعالی سے مانگتے ہوۓ ہچکچا ہٹ محسوس نہ کیا کرو.
دل کھول کر جو چاھوں مانگا کرو،
کیوں کہ وہ ھمیں ھماری اوقات کے مطابق نہیں
بلکہ ھمارے یقین کے مطابق نوازتا ہے،،،
تو یقین جتنا زیادہ ہوگا،
آپ کی زندگی میں معجزے اتنے ہی زیادہ ہوگے۔

10/03/2024

*ہمیں رشتہ داروں سے تو گلے شکوے ہیں
لیکن کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ ہمارا رویہ کیسا ہے؟
بُرا نہ سہی لیکن روکھا پن، محدود تاثرات، ملاقات سے کنی کترانے والا تو نہیں؟
جب کوئی بیمار ہو تو ہم کتنا کام آتے ہیں؟
جب کوئی مشکل میں ہو تو ہم کتنا لپکتے ہیں
یا محض ملاقات کے لیے کتنا جاتے ہیں
اپنے بڑے بوڑھوں سے کیا کبھی فون پر حال احوال پوچھا؟ یہ گِلے شکوے دل میں یا زبان پر رکھے
رہنا کینہ، بدگمانی اور بُغض کی راہ کھولتا ہے۔
اور رفتہ رفتہ ایسی قطع تعلقی کی طرف لے جاتا ہے
جو مکمل قطع تعلقی تو نہیں کہلائی جاسکتی
لیکن صلہ رحمی سے کافی دُور دُور پائی جاتی ہے۔
یہ مردم بیزاری اور آدم آزاری کی داغ بَیل ڈالتی ہے
جو عمر کی پختگی کے ساتھ پختہ تر ہوئے جاتی ہے
اپنا تجزیہ کرنا سیکھیے...!!!!*

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

*بسم الله الرحمن الرحيم**السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔* *سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔**اے رب ذوالجلال والاک...
ہر اس شخص کو چھوڑ دیں جس نے آپ میں کچھ خراب کیا ہے یا آپ کی چمک کو بجھا دیا، ان لوگوں کو چھوڑ دیں جنہوں نے آپ کو مایوس ک...
میں نے یک طرفہ محبت پر بہت زیادہ سرچ کی  گھر پر موجود کتب انٹرنیٹ بھی چھان لیا  گوگل بھی دیکھا  یہاں تک کے ہر آریٹکل  در...
میں ٹھیک نہیں ہوں پیارے اللہ۔۔!!میں بہت دردمحسوس کر رہا ہوں، میں ریزہ ریزہ ہو کر بکھر رہا ہوں، مجھے تھام لیں، سنبھال لیں...
ہمیں جنت میں جانا ہے ناں...؟ تو پھر چھوڑیں دنیا کی خواہشات کواور "اللّٰه" سے جُڑ جائیںہاتھ تھامیں اور چلتے جائیں صبر اور...
خوش نصیب وہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔جو اپنے نصیب پر خوش ہے۔۔۔۔۔۔۔الحمدللہ ۔۔۔ !!
اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ "صبر کا پھل میٹھا " سے مراد ہے کہ تمہاری مشکلات حل ہوجائیں گی ،بھیڑ میں ہاتھ چھڑا کر جانے والے لو...
جس رَبّ نے آسمان کو تاروں سے بھرا ہے ناں وہ تمہارے دل کو بھی سکون سے بھر دے گا
اپنے رب کا قران بھی سن لواس میں بہت سکون ہے
ہم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھالیکن اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وس...
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم°🥀شروع اللّٰه کے نام سے جو بڑا مہربان نہائیت رحم والا ہے  #الــــســـلام_عـــلــــی...

Telephone

Website

Address


Kenal Garden
Faisalabad
38000

Other Educational Consultants in Faisalabad (show all)
Muhammad Hussain International College, Satiana Banglow Campus Muhammad Hussain International College, Satiana Banglow Campus
Satiana Banglow, Tehseel Jaranwala Dist. Faisalabad
Faisalabad, 37450

Muhammad Hussain International College of Science, a purpose based institute with the best provision of facilities for the students where they can satisfy themselves by becoming kn...

Kalamullah Online Kalamullah Online
74JB Thikriwala
Faisalabad, 38000

KALAMULLAH ONLINE Quran Academy is a dedicated educational institution focused on imparting knowledge and understanding of the Quran, the holy scripture of Islam, through comprehen...

M.A.R - Collection M.A.R - Collection
Furqan Brothers Engineering Works Maqbol Road Sabri Chock
Faisalabad

Islamic Education for All Muslims

Darul Qalam Science Academy Darul Qalam Science Academy
P-177A Street Number 07 Partab Nagher Jhangh Road Fsd
Faisalabad

An Educational institution

Innova Education Consultant Innova Education Consultant
Faisalabad, 38000

We INNOVA Consultants provide reliable and dedicated services to all our students.

Skill Acedemy Skill Acedemy
Faialabad
Faisalabad, 38000

we provide online freelancing skill

Askari Online Quran Academy Askari Online Quran Academy
Faisalabad
Faisalabad

ASSALAM O ALAIKUM My Name is Hafiz Abdul Wahab Askari and I am Online Quran Tutor

Edzone Educational Consultants Edzone Educational Consultants
P-13, Chenone Road, Edzone Plaza, 2nd Floor, Opposite Alfetah Sports Complex
Faisalabad, 38000

We provide services of - Study Abroad - Career Counseling - Language Ability Test - Visa Assistance

EdoX Consultants EdoX Consultants
Shop # 54, 1st Floor Kohinoor One Plaza Jaranwala Road
Faisalabad, 38000

Admissions I Scholarships I Visa I IELTS I PR & Immigration British Council -Certified Agent

Department of Math & Stat University of Agriculture Faisalabad Department of Math & Stat University of Agriculture Faisalabad
Faisalabad, 38000

Currently we are offering undergraduate and postgraduate degrees in following disciplines Undergrad

SkillsZone.com.pk SkillsZone.com.pk
Chak 189 RB Rasool Pur
Faisalabad, 38000

An Institution that’s Centered Around You.

Scholarships, Admissions And Jobs Scholarships, Admissions And Jobs
Street No 2 Nazimabad
Faisalabad, 38000

This page is for any type of scholarships (national,international) admissions and updates about any