Simple Organ Pathy

Simple Organ Pathy

You may also like

Smart-Offers
Smart-Offers

This Page, "Simple Organ Pathy/نظریہ مفرد اعضاء" has been made for tabeeb\ hakeem whic

19/09/2023

قد میں زبردست اضافہ کرتا ھے جسم کو تندرست فربہ موٹا تازہ اور چست تیز طرار بنانے کا شاندار مجرب اور آزمودہ نسخہ ۔۔۔۔
☆ ھوالشافی !
1-چھو ھارہ بغیر گٹھلی ۔ 300 گرام
2-مغزچلغوزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام
3-مغز بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
4-مغز پستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
5-مغز اخروٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
6-مغز فندق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50 گرام
7-ناریل پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
8-کالے بھنے ھوئے چنوں کا پوڈر ۔ ایک پاو
9-میتھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 25 گرام
10-کلونجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25 گرام
11-دیسی گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
12-چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 کلو
بنانے کا طریقہ ۔۔۔۔
چھوھاروں کو دودھ میں اس وقت تک پکا ئیں کہ چھوھارے پھول کر نرم ھو جائیں۔
بعد میں نکال کر انہیں کونڈے میں ڈال کر خوب گھوٹ لیں پھر اسی میں بقیہ دودھ اور چینی شامل کر کے نرم آگ پر پکا ئیں تا کہ دود ھ کا کھویا بن جائے بعد میں گھی کو آگ پر گرم کر کے اس میں چنوں کا اٹا ڈال کر ھلکا سا بریاں کرلیں۔ بریاں کرنے کے بعد آگ سے اتار لیں پھر اس میں تمام میوہ جات نیم کوب کر کے اچھی
طرح مکس کر لیں، اب کھانے کے لئے تیار ھے۔
- طریقہ استعمال ۔۔۔
2 چمچ بڑی صبح + شام ایک گلاس دودھ کے ساتھ
☆ ۔ فوائد ۔۔۔۔
قد میں زبردست اضافہ کرتا ھے ۔۔۔
سو کھا دبلا پتلا کمزور جسم اور تمام جسمانی کمزوری ختم کرتا ہے۔
جسم کو موٹا تازہ اور مضبوط بناتا ھے ۔

19/09/2023

*حب سریلی طارقی*
قسط شیریں 50گرام
کاکڑا سینگی 50گرام
سوئف 20گرام
جڑ پان 50گرام
ملٹھی چھلی ھوئی 50گرام
تخم دھتورہ مدبر کیا ھوا 10 گرام سب کو سفوف کر کے اس کو شہد کی مدد سے گولیاں بنا لیں ہر 3 گھنٹہ کے بعد چوس کر استعمال کریں بوتل چاول اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں کھانسی نزلہ زکام گلے کی خراش آواز کا خراب ھونا سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کیلیے مجرب المجرب ھے میرے دواخانہ کا مایہ ناز نسخہ ھے بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں
*حکیم طارق جاوید وائس پریزیڈنٹ یونیفیکیشن شعبہ کشتہ سازی آل پاکستان*
*برائے رابطہ نمبر*
*+923024133533*

19/09/2023

کڈنی فیلیئر, یوریا اور کرٹینائین کیلیئے مجرب

خارخسک, تخم کاسنی, تخم خوبوزہ, تخم خیار, ہر ایک پچاس گرام. زیرہ سفید پچیس گرام. پیس لیں

خوراک... ایک ٹی سپون دن مین تین بار ہمراہ درج زیل قہوہ دیں.
پوست خربوزہ, تخم خربوزہ, کا قہوہ بنائیں.

کرٹینائین, یوریا کو خارج کرتا ہے, گردوں کو صاف کرتا ہے, پیشاب کھولتا ہے, جگر گردے مثانے کی سوزش دور کرتا ہے, مجرب و آزمودہ ہے. کبھی اس کے ساتھ ہیٹ مین معمولی بل پڑتے ہیں تب اس کے ساتھ دودھ چھلکا اسپغول ملاکر لیں. یا نسخہ میں خارخسک کی مقدار آدھی کردیں.
---------------------------------------------------------

دیگرعلاج اربعہ برائے کڈنی فیلیئر
نسخہ..ایم سی...
زیرہ سفید سو گرام, تخم کاسنی سو گرام, گل گلاب ایرانی کی پتیاں پچاس گرام, گل نیلوفر پچاس گرام, خشک دھنیا چالیس گرام
سفوف کرلیں.
خوراک تین گرام ہر غذاء کے بعد ہمراہ پانی.
اس ایم سی کے ساتھ ٹی-5 کا ایک ایک کیپسول تین ٹائم دیں.
ھوالشافی ٹی-5
ریوند خطائی پچاس گرام
جڑ ملٹھی مقشر پچاس گرام
سوہاگہ سفید خام پچاس گرام, شیر مدار دس ملی لیٹر,
ادویہ پیس کر شیر مدار ملالیں تیار ہے گرام اور آدھا گرام والے کیپسول بھر لیں.

خصوصی پرہیز...
پروٹین, فیٹس, عام نمک, سگریٹ, کافی, چاہے, سے پرہیز کریں.

مجربات از پروفیسر حکیم اشرف شاکر صاحب
تصدیق ڈاکٹر سید رضوان شاہ گیلانی

19/09/2023

*اکسیر بواسیر طارقی*
اجوائن دیسی 50 گرام
تخم جرجیر 50 گرام
مغز کرنجوہ 50 گرام
اندر جو تلخ 50 گرام
رسونت انڈین 50 گرام
دھرکونے 100 گرام *سفوف کر لیں خوراک دو گرام ہمراہ آب تازہ کیپسول بھی بھر کر دے سکتے ہیں1 گرام والا کیپسول بھر لیں دو صبع شام یا صبع دوپہر شام بھی مرض کی شدت دیکھ کر دیں وقت دے دیں*
*نوٹ رسونت خامہ ساز ھو ورنہ نسخہ کام نہیں کرے گا 30 سال سے بنا رہا ھوں میرا ذاتی نسخہ ھے کسی کتاب میں نہیں ملے اک راز سینہ تھا جو کہتے ہیں کہ حکماء نسخہ نہیں دیتے وہ اس کو ضرور بنائیں جی بواسیر ہر قسم اور جسم میں بواسیری زہروں کیلیے مفید ھے اس کے ایک ماہ کھانے سے بواسیر کے موہکے بھی ختم ھو جاتے ہیں دونوں قسم کی بواسیر کیلیے*دعاؤں کا طالب*
*آپ کا دوست حکمت اور حکماء کا خادم حکیم طارق جاوید فیصل آباد پتال جنتر والے*

19/09/2023

مسلم حکما نے فن طب کو کس طرح مسلما ن بنایا تھا،اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو تو کوئی صاحب علم طبیب ہی کرسکتا ہے۔میں اس کے متعلق صرف ایک مجمل بات ہی کہہ سکتا ہوں کہ ابتدائی دور کے مسلم حکما نے محض اندھے مقلدوں کی طرح اس فن کو غیرمسلم استادوں سے جوں کا توں نہیں لے لیا تھا، بلکہ اسے مشرف با سلام کیا تھا اور ان کا یہ کارنامہ محض نسخوں پر ’’ہُوَ الشَّافیِ‘‘لکھ دینے تک محدودنہ تھا۔انھوں نے فن طب میں جو کتابیں لکھیں ان کو دیکھیے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدا پرست لوگوں کی لکھی ہوئی کتابیں ہیں ،جو خدا کی حمد اور رسول پر درود وسلام سے کلام کی ابتدا کرتے ہیں اور بیچ میں جگہ جگہ خدا کی حکمت اور قدرت اور اس کی شان تخلیق اور آفاق و انفس میں اس کی آیات کی طرف اشارے کرتے جاتے ہیں ۔ان کی کتابوں کا حال موجودہ زمانے کی طبی کتابوں کا سا نہیں ہے، جن میں کہیں اشارے کنایے میں بھی خدا کا ذکر نہیں آتا۔اس سے فرق یہ واقع ہوتا ہے کہ پہلے ایک طالب علم کے ذہن میں تشریح بدن اور وظائف اعضا اور اسباب امراض اور خواص ادویہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ خدا پر یقین اور اس کے خالق اورحکیم اور مدبر ہونے پر اعتقاد بڑھتا جاتا تھا،اور اب یہی ساری چیزیں پڑھنے کے دوران میں ایک خالص مادہ پرستانہ نقطۂ نظر آپ سے آ پ پرورش پاتا چلا جاتا ہے۔الا یہ کہ کوئی طالب علم باہر کہیں سے ایمان باﷲ ساتھ لایا ہو اور یہاں اناٹومی اور فزیالوجی وغیرہ پڑھتے ہوئے وہ بطور خود آیات الٰہی کا مشاہدہ بھی کرتا رہے۔
قدیم زمانے میں ہمارے حکما نے یہ طریقہ مقرر کررکھا تھا کہ فن طب کی تعلیم علو م دینی کی تکمیل کے بعد دی جاتی تھی۔ایک طالب علم مدرسۂ طب میں آتا ہی اس وقت تھا جب وہ ملک کی عمومی ثانوی تعلیم سے فارغ ہوچکاہو، اور اس ثانوی تعلیم کا جزوِ لازم تعلیمِ دین ہوتا تھا۔اس لیے ہمارے ہاں کے طبیب نرے طبیب ہی نہ ہوتے تھے بلکہ عالم دین بھی ہوتے تھے۔اب معاملہ اس کے برعکس ہے کہ میڈیکل کالج کے درجۂ فراغ کو پہنچا ہوا ایک طالب علم حدود حلال وحرام کی ابتدائی معلومات تک نہیں رکھتا۔
مزید برآں ہمارے پرانے زمانے کے اطبا بالعموم زاہد وعابد لوگ ہوتے تھے،لالچ کے بغیر خدمت خلق کرتے تھے،فیس لینے سے اکثر اور دو افروشی سے کلیتاً اجتناب کرتے تھے، اور ان کی ذاتی زندگی بڑی پاکیزہ ہوتی تھی۔اس لیے طبی تعلیم کا سارا ماحول پاک اور دین دارانہ رہتا تھا اور استادوں کے عمد ہ اوصاف خود بخود شاگردوں میں سرا یت کرجاتے تھے،بغیر اس کے کہ طلبہ کو دین دار اور بااخلاق بنانے کے لیے کوئی مصنوعی کوشش کرنی پڑتی۔
اس کے ساتھ دوا سازی کے فن کی جو اصلاح ان لوگوں نے کی،اس کی طرف میں پہلے اشارہ کرچکا ہوں ۔وہ لوگ حرام چیزوں کو صرف اسی صورت میں استعمال کرتے تھے جب کہ مریض کے لیے ان کا استعمال ناگزیر ہو۔ورنہ بالعموم انھوں نے اپنی دوائوں کو حرام اور ناپاک اجزا سے پاک رکھا تھا۔

ہربل فزیشن
حکیم محمد شعیب ندیم گولڈمیڈلِسٹ
صوبائی صدر طبی یونیفکیش فاؤنڈیشن کے پی کے
راحت ہربل دواخانہ رجسٹرڈ ڈیرہ اسماعیل خان

19/09/2023

حب بواسیر و کینسر

زیری سیاہ
گوگل مصفی
بکن بوٹی
تخم سرس
اسارون
سب برابر وزن

بکن بوٹی کی جگہ اگر بکن بوٹی کی کھار ادھے وزن میں استعمال کی جاۓ تو ریزلٹ اور ذیادہ بہتر ہوجاتا ہے اور کینسر کے مریض کے لۓ بھی فاٸدہ مند ہے
چنے برابر گولیاں بنالیں یا فل ساٸز کیپسول بھرلیں
ایک ایک کپپسول صبح دوپہر شام پانی کیساتھ

بواسیر خونی و بادی دونوں کا مکمل علاج ہے
پرانے سے پرانے بواسیری زہر کو ختم کردیتی ہے
بواسیری خون بند کرتی ہے سوجن جلن وغیرہ ختم کرکے مرض کو جڑ سے ختم کرتی ہے
عضلاتی کینسر ، خشک خارش اور خون کی صفاٸ کے لۓ بہترین مرکب ہے

فاسٹ فوڈ بڑا گوشت اور ترش غذاوں سے مکمل پرہیز کریں قبض نہ ہونے دیں

19/09/2023

باولا پن ۔ rabies

بے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انجیکشن لگا دیتے ہیں کیونکہ مریض ہر کسی کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور جسکو کاٹ لے اس میں بھی Rabies virus منتقل ہو جاتا ہے. اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا مریض آئے تو برائے مہربانی اس کے گھر والوں کو بولیں کہ جو علاج میں ابھی بتانے لگا ہوں یہ ضرور آزما کے دیکھ لیں انشااللہ ضرور شفاء نصیب ہو گی.

عللاج نمبر 1 اگیوامریکانہ Agave Americana یہ قبرستانوں میں عام پایا جاتا ہے ..
پنجابی میں اس کو لپھڑا کیتے ھیں..کشمیر میں اس کو ,, کمال گندل ,, بولتے ہیں اس لیے کہ یہ کمال کی چیز ہے اور بہت سی بیماریوں میں استمال ہوتی ہے ۔۔اسے کیوڑہ بھی کہتے ہیں ۔

پہچان کیلیے اسکی تصویر لگا دی ہے. اس پودے کا ایک پتا مریض کے آگے پھینک دیں وہ خود ہی اسکو کھانا شروع کر دے گا. جوں جوں کھاتا جائے گا اسکا پاگل پن اور Rabies جاتا جائے گا.

عللاج نمبر 2: ہومیوپیتھی کی ایک دوائی ہے Lysin 1M اس کے 5 قطرے مریض کے منہ میں ڈال دیں اور ہر 3 گھنٹے بعد دہراتے رہیں جب تک مریض کے حواس نہ بحال ہو جائیں. آپ اس میسج کو اپنی وال پر بھی post کر دیں کسی ایک کی بھی جان بچ جائے تو سمجھیں ساری انسانیت کو بچا لیا.



🌹 🌹🌹🌹🌹🌹

18/09/2023

*دوائے سرخ حابس*
دم الخوائن 50 گرام
کہرباشمعی 50 گرام
سریالہ 50 گرام
راکھ چھتہ بھڑ 20 گرام
مصری کوزہ 100 گرام
پیس کر سفوف کر لیں یہ دوا آپ کے دواخانےکا سنگھار ھو گی
خوراک دو گرام پانی تازہ یا شربت انجبار سے صبح دوپہر شام دوائے سرخ کے نام سے میرے دواخانہ پر ہر وقت موجود رہتی ھے
فوائد۔اس کے بہت ہیں میں اپنے دواخانہ پر بنا کر رکھتا ھوں اور میرا برسوں سے مجرب ھے زاتی نسخہ ھے کتابی نہیں ھے بواسیر کا خون اور استحاضہ کی مایا ناز دوائی ھے گرتے حمل داغ لگنے کو پہلی خوراک سے آرام ھو گا بواسیری خون۔لیکوریا کیلیے مجرب ھے حکماء حضرات اس سے بہت سے فوائد لے سکتے ہیں
پوٹیاں بچوں کی یا بڑوں کی جو ڈرپ لگا لگا کر تھک گئے ھوں ایک ہی خوراک کافی ھے اور دوسری بات یہ کہ پوٹیوں والے کو قبض نہیں کرے گی

*حکیم طارق جاوید فیصل آباد*

18/09/2023

* #اکسیر خارش پھنسی پھوڑے ناصور ہر قسم کے زخموں کیلیے*
سنگ جراحت ایک تولہ
پھٹکڑی ایک تولہ
سندھور ایک تولہ
دار چکنا 6 گرام
رسکپور 6 گرام
نیلا تھوتھا 6 گرام کھل نہیں کرنا
کاربالک ایسڈ 6 گرام
پنسلین 4000000 دو عدد
پسائی کر لیں بریک کر کے سب چیزیں مکس کر لی اب تیل سرسوں ایک پاؤ۔ویزلین 100 گرام۔موم دیسی 100
گرام ملا کر آگ پر رکھ لیں جب سب مکس ھو جاۓ تو نیچے اتار لیں اور تھوڑا ٹھنڈا ھونے پر کاربالک ایسڈ ڈال دیں اور پیسی چیزیں تھوڑی تھوڑی ملاتے جائیں اور گھوٹتے جائیں ٹھنڈا ھونے پر بہترین مرہم تیار ھو جاۓ گی یہ میری پیکنگ میں دواخانے پر چل رہی ھے آپ دوستوں کو دینے کا دل کیا اور پیش کر دی
خارش ہر قسم بگڑے ھوے زخموں کےلیے ہر قسم کی انفیکشن کیلیے عورتوں کے سر میں پھنسیاں بن کر رطوبت نکلنے لگتے ھے اور بے حد بدبو آتی ھے اس کیلیے جادو اثر ھے تین چار دن میں افاقہ ہو جاتا ھے زخموں کو نیم کے پتے ڈال کر ابلے پانی سے دھو کر یہ مرہم لگائیں اور تلی پر سرسوں جمائیں

*مصفی شربت اور سفوف*
کچور 3تولہ
افنسطین 3 تولہ
چرائیتہ نیپالی 3 تولہ
پنیرڈوڈی 3 تولہ
چاسکو 3 تولہ
*دادڑ کر کے شربت 2کلو چینی میں بنا لو یا سفوف کر کے 500 ملی گرام

18/09/2023

*ہارٹ اٹیک کی ماہیتِ مرض اور علاج*

طبی لحاظ سے دل کا درد دو قسم کا ہوتا ہے۔
*١۔پہلی قسم*
یہ درد دل کے بیرونی پردوں میں گیس و ریح یا رطوبات کے رکنے سے ہوتاہے۔مریض دل کےمقام پر بوجھ،درد اور چبھن محسوس کرتا ہے۔زیادہ تر تیز چلتے وقت یا کھاتے وقت مقامِ دل پر دباؤ محسوس ہوتاہے۔اس صورت میں بائیں بازو میں تکلیف نہیں آتی بلکہ مقامِ دل پر ہی درد اور بوجھ محسوس ہوتا ہے۔

*٢۔دوسری صورت*
اس صورت میں دل کو خون مہیا کرنے والی شریانوں میں کوئی سُدہ یا کاوٹ آنے سے خون کی رسد پہلے کم اور پھر مکمل بند ہو جاتی ہے ایسے موقع پر چوں کہ دل کےاندر تکلیف ہوتی ہے لہذا فوراً بائیں بازو میں انگلیوں تک درد اور بوجھ ہونے لگتا ہے۔جب مقامِ دل پردرد کے ساتھ ساتھ بائیں بازو میں بھی درد ہو تو یقینی طور پر دل کے اندر شریانوں میں کوئی رکاوٹ یا کولیسٹرول کے جمع ہونے سے والوز تنگ ہوچکےہوتےہیں۔

*ماہیتِ مرض:*
یہ دونوں صورتیں عضلاتی اعصابی تحریک کی شدت کا نتیجہ ہیں۔اسی تحریک میں شریانی سُدے بنتے ہیں اور اسی تحریک میں کولیسٹرول شریانوں میں جم کر والوز تنگ یا بند کر دیتا ہے۔
*نوٹ:* دل کے والوز اکثر تنگ ہوتے ہیں بند نہیں ہوتے جب بند ہو جاتے ہیں تو فورا موت واقع ہو جاتی ہے۔

*اصولِ علاج:*
حقیقت میں شریانوں کے اندر کچھ مادے جم کر والوز کو تنگ کر دیتے ہیں یہ مادے بھی عضلاتی اعصابی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ درد دل کے مریض کو عضلاتی اعصابی اغذیہ و ادویہ انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ ان کا مزاج پہلے ہی عضلاتی اعصابی شدید ہوتا ہے ایسے موقع پر شریانوں میں جمے ہوئے مادوں کو خارج کرنے کے لئے صفراوی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے یہ صفراوی غذائیں اپنی حرارت سے جمے ہوئے کولیسٹرول(عضلاتی اعصابی مادے)اور دیگر مادوں کو پگھلا کر خارج کر دیتی ہیں اور ان غذاؤں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے استعمال سے دوبارہ یہ مادے جمنے نہیں پاتے۔
*اصولِ علاج:*
جونہی مقامِ دل پر درد، بوجھ یا چبھن محسوس ہو تو فورا غدی عضلاتی تا غدی اعصابی اغذیہ و ادویہ دیں۔
*تریاقِ تبخیر،تریاقِ معدہ اور اکسیرِقلب ادویہ کا ایک بہترین سیٹ ہے*

12/09/2023

IBS and it's Types:
نظام ہضم کی خرابیاں(IBS&IBD)

Hakeem Sharafat Ali Holistic Health Practitioner and IBS Expert.
We set Diet, Lifestyle Modification and give Herbal 🌿🌱 Medicine for IBS Solution.

1. Diet Plan
2. LifeStyle
3. Herbal Medication

IBS (نظام ہضم کی خرابیاں) is a common medical condition in medical there are three types:
1.IBS-D (diarrhea)
2.IBS-C (constipation)
3.IBS-M (mixed), also known as IBS-A (alternating)
some ibs or sangrehni patient have only diarrhea
some have constipation
some have mixed constipation and diarrhea.
Irritable bowel syndrome (IBS) is a common disorder that affects the large intestine. Signs and symptoms include :
1. Cramping
2. Abdominal pain
3. Bloating
4. Gas and diarrhea or constipation, or both. IBS is a chronic condition.

حکیم-شرافت-علی # # #ڈاکٹر-شرافت-علی #

11/09/2023

Visit our Website:
👉👉https://easehealth.pk/

IBS stands for Irritable Bowel Syndrome. It is a common gastrointestinal disorder that affects the large intestine (colon) and can cause a variety of digestive symptoms. In Medical the exact cause of IBS is not known, it is believed to result from a combination of factors, including abnormal muscle contractions in the colon, heightened sensitivity to certain foods or stress, and changes in the gut microbiome.

Some common symptoms of IBS include:

1. Abdominal pain or discomfort: This is often relieved by having a bowel movement.
2. Changes in bowel habits: These can include diarrhea, constipation, or alternating between the two.
3. Bloating and gas: Many people with IBS experience increased bloating and flatulence.
4. Mucus in the stool: Some individuals with IBS notice mucus in their bowel movements.

IBS is a chronic condition, and its symptoms can vary in severity from person to person. There is no cure for IBS, but the condition can often be managed through dietary changes, stress management, medications, and lifestyle modifications. It's important for individuals experiencing symptoms of IBS to consult a healthcare provider for a proper diagnosis and guidance on managing their condition. Additionally, IBS is a diagnosis of exclusion, which means other underlying gastrointestinal conditions should be ruled out by a healthcare provider before confirming IBS.
Hakeem Sharafat Ali Holistic Health Practitioner in Pakistan.
www.EaseHealth.pk
What's up 0345 4789039

===========================
More Health Tips In Urdu / Hindi: https://www.youtube.com/playlist?list=PLbAmGhLXBhdHAM3BVTkv6dUiVviGpU8-Q

-----------------Contact Us-------------------------
What's Up: +92 3454789039

----------------Our Social Links------------------
Website :- https://easehealth.pk/
Facebook :- https://web.facebook.com/easehealthpk/
Twitter :- https://www.instagram.com/holistichealthpk/?hl=en
Blog :- https://easehealth.pk/

--------------------------------------------------------------------------

09/09/2023
08/09/2023

‏گاڑی پانی میں گر جائے تو کیا کرنا ہے؟
▶️
بہت سے لوگ صرف اس وجہ سے ڈوب گئے کہ وہ نہیں جانتے تھے:-

اگر آپ خود کو گاڑی میں پانی کے اندر پاتے ہیں تو گھبرائیں نہیں۔

1۔ دروازے کو دھکیلنے کی کوشش میں اپنی توانائی ضائع نہ کریں۔
2۔ کھڑکی مت کھولیں، گاڑی میں داخل ہونے والا پانی آپ کو باہر نہیں نکلنے دے گا۔ اور اگر اندر داخل ہو گیا تو گاڑی مکمل پانی میں ڈوب جائے گی۔ شیشے اور دروازے بند رہنے دیں۔
3۔ سر کے پیچھے والے ہیڈ ریسٹ کو کھینچ کر اوپر کی سمت نکالیں۔
4۔ اس کی اسٹیل کی تیز نوک کا استعمال کریں اور پچھلی کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیں جو ڈگی کے اوپر لگا ہوتا ہے۔

▶️ انجنیئرنگ اور ڈیزائن کے لحاظ سے کار پانی میں تیرتی ہے اور پچھلی کھڑکی ہمیشہ باہر نکلنے کی سمت ہو گی۔ جیسا کہ تصویر میں دکھائی دے رہا ہے۔ یہ آپ کی جان بچا سکتا ہے۔

انجن بھاری ہوتا ہے اس لئے وہ حصہ پانی میں ڈوب جائے گا مگر ٹائروں کی ہوا کے باعث تیہہ تک نہیں جائے گا۔ پچھلے ٹائروں کی وجہ سے پچھلا حصہ تیرتا رہے گا اور پانی سے باہر رہے گا۔ گاڑی ڈوبے گی تب جب پانی اس کے اندر جا کر اسے بھاری کر دے گا۔
▶️
اپنے حواس ٹھیک رکھیں۔ پینک مت ہوں۔ دماغ اور سائنس کا استعمال کریں۔ تیرنا نہیں آتا تو بھی کوئی بات نہیں۔ پچھلی سیٹ میں سالڈ فوم ہوتا ہے وہ فلوٹ کر سکتی ہے۔ اسے آرام سے نکالیں اور پچھلے شیشے سے باہر نکال کر کچھ سواریوں کو اسے پکڑ کر پانی پر تیرنے دیں اس کے اوپر نہ چڑھیں بلکہ سائیڈوں پکڑ کر تیریں۔ کوئی چھوٹا بچہ البتہ بٹھا دیں اور اسے پکڑ کر رکھیں۔ کشتی کی طرح ہاتھوں سے پانی پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے کنارے کی سمت بڑھیں۔ دوسرا سپیئر وہیل یا سٹپنی نکال کر اس کی مدد سے بھی تیرا جا سکتا ہے۔ پچھلی سیٹ کی بیک بھی آرام سے اتر سکتی ہے اسے بھی تیرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ▶️

زندگی بچانے کے لئے اعصاب اور ڈر پر قابو پانے سے بہت مدد مل سکتی ہے۔ اپنی گاڑی میں لگی اور پڑی ہر چیز پر ریسرچ کیا کریں۔ یہ ریسرچ آپ کی جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔▶️

انجن کی جانب سے اگر پانی اندر آنا شروع ہو تو فوری طور پر نکلنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں گاڑی بنانے والے نے ہر سوراخ سیل کیا ہوتا ہے۔ ہمارے مکینک ان کو کھول دیتے ہیں لاپرواہی سے۔ جو جان لیوا ہو سکتا ہے۔ احتیاط کریں۔ چیک کرتے رہا کریں اپنی گاڑی کو۔▶️

اللہ پاک آپ اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھی.

17/08/2023

میرا ذاتی نسخہ ہے۔ اب لوگوں نے مینشن کرنا چھوڑ دیا ہے۔
ھوالشافی
ہڑتال ورقیہ دس گرام
گندھک آملہ سار پچاس گرام
تیل سرسوں آدھا کلو
ہڑتال اور گندھک باریک کر کے تیل ملا کر درمیانہ آگ پر پکاتے ہیں۔ دہیمی آگ پر زیادہ گاڑھا ہو جاتا ہے۔ اگر گاڑھا ہو جائے تو مزید تیل ملا لیں۔ ہم تو کھانے کے لیے بھی دیتے ہیں۔ اتنی زیادہ بدبو نہیں ہوتی۔۔۔۔ بہر حال اس تیل کے مختلف مواقع اور فوائد گنانا مشکل ہیں۔
محمد منصورالحق قریشی صدیقی دارلشفاء عثمانیہ میرپور آزاد کشمیر

)(حکماء قدیم سے چلتا آرہا ہے خاص کر گندھک اور تیل
آپ ہڑتال کی جگہ اکسیر 4 شامل کرلیں چار چاند لگ جائینگے ان شاء اللہ)

فیس بک پر تیزاب سے جلے ہاتھ کا کیس پیش کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ اس کا علاج پورے پاکستان میں نہیں ہو سکا۔ حتیٰ کہ آغا خان ہاسپٹل کراچی والوں نے بھی جواب دے دیا تھا۔ میرے نسخہ کے استعمال سے ✋ ہاتھ الله کی مہربانی سے بالکل درست ہو گیا تھا۔۔ پھر چل سو چل ۔۔۔۔ میں نے افادہ عام کے لیے نسخہ عام کر دیا تھا۔
کسی قسم کے جلے کا شافی علاج ہے۔
نہ ٹھیک ہو ے والے زخم درست کرتا ہے۔
چھپاکی ( Urticaria) کے لیے پانچ سو ملی گرام کے کیپسول میں دیتا ہوں۔ چند ہی خوراکوں سے شفا ملتی ہے۔ تصفیہ خون کے لیے خوردنی طور پر کیپسولز میں دیتا ہوں۔
👂 کان بہتے ہوں ۔۔۔ کاٹن بڈ پر لگا کر کان میں لگائیں۔۔۔ حیرت انگیز ریزلٹ ملتا ہے۔ خوراکی ، پوشاکی طور پر مفید ہے۔
منقول

17/08/2023

بواسیر کے علاج میں ناکامی کی وجوہات

بواسیر کی پیدائش چونکہ سوداوی مادہ سے ہوتی ہے، اس لئے خیال کیا جاتا ہے کہ سوداوی امراض میں بھی پائی جاتی ہے، سوداوی مادہ کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چونکہ سودا کی صورت میں اخلاط جل کر ختم ہو چکی ہوتی ہیں۔ اس لئے صالح اخلاط کا پیدا کرنا مشکل امر ہے۔
سوداوی امراض کا علاج زیادہ سے زیادہ ماءالجبن میں کیا جاتا ہے۔ لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہے، بلکہ صرف علاماتی علاج ہے۔ دوسری ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ سوداوی امراض کا علاج غلط کیا جاتا ہے اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بواسیر اور دیگر سوداوی امراض میں طب میں ناکامی ہوتی ہے۔ اس وقت تک سوداوی امراض کا علاج مولد خون ادویہ سے کیا جاتا ہے، یہی اس کے علاج کی غلط فہمی ہے۔ یا درکھیں کہ سوداوی امراض کا علاج مولد خون ادویہ سے نہ صرف مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے۔ کیونکہ سودا کا مزاج سرد خشک ہے۔ چاہے وہ سودا صفراوی اور دموی کیوں نہ ہو۔ اس لئے جب بھی سوداوی امراض کا علاج کرنا مقصود ہو تو سوداوی کیفیات سردی خشکی کو ختم کرنا ضروری ہے۔ قانون فطرت کے مطابق سردی خشکی کو ختم کرنے کے لئے خشکی کو بڑھا کر سردی کی تری کوختم کر دینا چاہئے جسم میں گرمی خشکی پیدا ہو جائے ۔ یعنی صفراء پیدا ہو جائے ، جو گرم خشک ہے۔ اگر گرمی تری پیدا کی گئی تو تری پھر گرمی کو توڑ دے گی اور رطوبت بڑھ جائے گی اور سردی میں منتقل ہو جائے گی۔ نتیجہ میں سردی خشکی قائم رہے گی۔ سوداوی امراض کے علاج کا راز نظریہ مفرد اعضاء نے پیش کیا ہے۔
(مرشدِ برحق صابر ملتانی)

بواسیر کے علاج کیلئے 4 نمبر ادویہ اغذیہ پر زور دیا جائے
خالص صفراء ھی بواسیر (سائکوسس زھر) کا یقینی علاج ھے

17/08/2023

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ تھیلیسیمیا کاعلاج ۔۔۔۔۔۔۔۔
تھیلیسیمیا دراصل ایک واثتی مرض ھےیہ خون کی کمی کامرض ھےنوعیت کےلحاظ سےبعض دفعہ انتہائی شدیدبھی ھواکرتاھےمریض عام طورپرچھوٹی عمرمین ھی دیکھےجاتےھین انیمیا جسم مین خون کی کمی خون کےسرخ ذرات اورسفید ذرات کی کم تعدادیاپھرسرخ ذرات کوسرخ رنگ دینےوالےمادے حمرات الدم یعنی ھیموگلوبن کی خرابی سےھوسکتاھےطبی دنیامین ان تمام وجوھات کی بناپرھونےوالےانیمیا کےلیےالگ اصطلاحات بولی جاتی ھین خالصتا تھیلیسیمیا کالفظ صرف ھیموگلوبن کی ابنارمل پیدائش سےواقع ھونےوالےانیمیاکےلیے بولاجاتاھےحمرات الدم مین خرابی کی شدت کی وجہ سے مردہ بچے بھی پیداھوسکتےھین اوربعض کوباربارتازہ خون دیناپڑتاھے ایسا بھی ھے کہ سرخ ذرات خون اپنی اصل شکل کھودیتےھین
(ایس سیکل سیلز یعنی درانتی نماانیمیا)
جدید طب مین تھیلیسیمیا کی دواقسام بیان کی جاتی ھین
نمبر1۔۔۔مائنر تھیلیسیمیا
نمبر2۔۔۔شدید یعنی میجر تھیلیسیمیا
جبکہ طب قدیم مین بھی دوقسم کےھی قلت الدم کاذکرھے جس مین ایک کوابتدائی بھس دوسری قسم ثانوی بھس
ابتدائی بھس کوسبزبھس اور خبیث بھس کےنام سےپھردواقسام مین تقسیم کیاجاتاھے
سبزبھس مین سرخ ذرات کی تعداداورحمرت الدم مین کمی ھوکرمریض کارنگ زردی مائل سبزھوجاتاھے جبکہ خبث بھس کومہلک درجہ مین شمارکیاجاتاھےخون مین سمیت یعنی زھرپیدھونےسے سرخ ذرات کی تعداد تسلسل سےکم ھونےکی بناپرمریض باآلاخر موت کےمنہ مین چلاجاتاھے چالیس سال سےزیادہ عمرکی خواتین اسکازیادہ شکارھوتی ھین
تھیلیسیمیا مین بھی قلت الدم کی تمام علامات پائی بھی جاتی ھین اور نظربھی آتی ھین
اب علاج کی طرف آتےھین آپ سب جانتےھین کہ صحت مند اورخون کی مطلوبہ مقدار کی بدن مین پیدائش کادارومدارانسانی جسم کےتینوں مفرداعضاء یعنی اعصاب عضلات وغدد کےدرست اشتراک عمل کانتیجہ ھےجب ان اعضاء مین سےکسی مین غیرطبعی صورت پیداھوگی توخون کی مقدار خون کاقوام اور خون کاتوازن بگڑجاتاھے پھرھرعضوکی خرابی کااظہارخاص جسمانی علامات سے ظاھرھوتاھے اب خون کی تکمیل غددوجگرمین ھواکرتی ھے توھم کہہ سکتےھین کہ تھیلیسیمیا دراصل جگروغدد کی خرابی کانتیجہ ھے
عضلات وقلب مین تیزی وسوزش سےغددمین تسکین پیداھوکرشدیدبواسیری زھرخون کی تکمیل مین رکاوٹ بنتاھےیا دوسری صورت مین جگروغدد مین بذات خودسوزش وشدیدتحریک سےسوزاکی زھراس مرض کوپیداکرنےکاسبب بنتاھے یہان ایک نکتہ بتادون کہ اٹھرامین مبتلا خواتین بھی سوزاکی زھرکےاثرات کےزیراثر ھی مردہ یاتھوڑی مدت زندہ رھنےوالے بچون کوجنم دیتی ھین مذکورہ بالا پہلی صورت مین علاج عضلاتی غدی ۔ غدی عضلاتی اور غدی اعصابی ادویہ سے کیاجائے گا اس طرح جگرمین تحریک پیداھوکرزائدسوداوی مادون سےخون معتدل اورزھرسےپاک ھوگاجبکہ دوسری صورت مین حالت مرض کےمطابق غدی اعصابی اعصابی غدی اوراعصابی عضلاتی دوائین بدن کوزھرسے نجات دین گی یادرکھین ان دونون حالتون مین فولادکے مرکبات کسی صورت مریض کونہ دین ھان رقت الدم یعنی اعصابی انیمیا مین آپ فولادی مرکبات دےسکتےھین جیسے ترپھلہ کشتہ فولاد والا عضلاتی فولادی نسخہ ھے
خیریہ دو دوائین لکھنے لگاھون بالترتیب دونوں ھی عضلاتی اورغدی تھیلیسیمیا مین بہت ھی شفائی اثرات رکھتےھین بشرطیکہ استقامت سےعلاج جاری رکھاجاۓ
پہلا نسخہ ۔۔۔کلونجی ۔کاکڑاسنگھی۔ اتیس تلخ ۔فلفل دراز۔ کٹھ شیرین۔ ھرایک سوگرام ریوندخطائی پچاس گرام دانہ الائچی خورد بیس گرام پیس کرسفوف بنالین دوگرام دن مین تین باردین
دوسرا نسخہ ۔۔۔ریوندخطائی ۔۔ مٹھاسوڈا ۔ سچی بوٹی ۔ ناگرموتھا ھرایک برابروزن پیس کر چاررتی دن مین تین باردین
نوٹ۔۔ اس سے پہلے بھی تھیلیسیمیا پہ میرا مضمون ھے گروپ مطب کامل مین ھی سرچ کرسکتےھین
Copied

15/08/2023

اسگند ناگوری کے فوائد اور مفید معلومات :

اسگند ناگوری – دیسی جنسنگ
اسگند ناگوری صدیوں سے برصغیر میں روایتی طبوں (ویدک اور طب یونانی) میں استعمال ہو رہی ہے۔ یہ بچوں سے لیکر بوڑھوں تک ، عورتوں اور مردوں دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔یہ مضر اثرات سے پاک ایسی بوٹی جس کے افعال و اثرات صدیوں سے ثابت ہیں۔ جدید تحقیقات سے اس کے نئے خواص بھی دریافت ہوئے ہیں۔ یہ بوٹی اپنے افعال و اثرات میں جنسنگ کے ہم پلہ ہے۔

اسگند ناگوری کے مختلف زبانوں میں نام

اردو: اسگند

پنجابی: آکسن، بوگنی بوٹی

سندھی: بھڈ گند

ہندی: اسگند

سنسکرت: اشوگندھا

انگریزی: Winter Cherry

اسگند کا پودا
ماہیت:

اسگند ناگوری بنیادی طور پر یہ خودرو پودا ہے۔ اس کا پودا تقریبا ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوتا ہے ۔شاخیں باریک ہوتی ہیں اورپتے ، بیضوی ، موٹے اور ان کی رگیں شفاف ہوتی ہیں۔ 5 سے 10 سنٹی میٹر لمبے، 2.5 سے 5 سینٹی میٹر چوڑے اور پھول سبزی مائل یا ہلکے زرد رنگ کے اورگھنٹی کی شکل کے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل چھوٹا اور نارنجی سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔اسے پنیر کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ طب میں عام طور پراس کی جڑیں بطور دوا استعمال ہوتی ہیں اور یہی جڑیں اسگندکے نام سے بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔

مقام پیدائش:
باغوں، کھیتوں، جنگلوں اور سڑکوں کے کنارے اور خالی جگہوں میں خودرو پیدا ہوتا ہے۔ یہ برصغیر کے خشک اور معتدل علاقوں میں عام پایا جاتا ہے۔

رنگ: جڑ بھوری

ذائقہ: قدرے تلخ

مزاج: گرم خشک درجہ سوم

مصلح: گوند کتیرا

بدل: بہمن سفید

مقدار خوراک: 1 سے 6 ماشہ

مشہور مرکبات: حب اسگند، معجون مقوی رحم ،سفوف جریان خاص

اسگند کے فوائد:

اسگند کے استعمال سے خون کے سرخ اور سفید ذرات کی پیدائش بڑھ جاتی ہے اس لئے اسگند خون کی کمی (انیمیا) کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔جسمانی کمزوری اس کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے اور عام صحت بہتر ہو جاتی ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی یہ حیثیت اور اہمیت بالکل ایسے ہی ہے جیسے چین میں جنسنگ کی ہے۔

ویدک میں اسے رسائن(ایسی دوا جو بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرکے جوانی کی طرف لوٹائے) کہا جاتا ہے اس لئے اعادہ شباب کے لئے استعمال ہونے والی ادویات میں اسے ممتاز حیثیت اور خاص اہمیت حاصل ہے ۔اس کو باقاعدہ استعمال کرنے والے مندرجہ ذیل فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

بڑھاپے کی علامات دیر سے شروع ہوتی ہیں ۔اس کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے
تھکاوٹ کا خاتمہ ہوتا ہے ۔
خون اور دوسرے اہم سیالات بد ن کی پیدائش بڑھ جاتی ہے۔
قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
قوت باہ میں اضافہ ہوتاہے ۔
مادہ منویہ کی پیدائش اور سپرم کی تعداد اور صحت میں اضافہ ہوتاہے۔
عورتوں اور مردوں میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے ۔
حاملہ خواتین کی صحت بہترہوتی ہے ۔
اداسی ، خوف ، تشویش ، ڈیپریشن ، ٹینشن، جو بڑھاپا آنے کا اہم سبب ہیں ، کا خاتمہ ہوتا ہے۔
نظام ہضم کی اصلاح ہوتی ہے۔
جگر کا فعل درست ہوتا ہے۔
کھایا پیا جزو بدن بنتا ہے ۔
بالوں کی سیاہی واپس آنا شروع ہوجاتی ہے۔
ہڈیاں اور عضلات قوت پکڑتے ہیں۔
ہلتے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔
لاغری (دبلاپن) دور ہوکر وزن بڑھتا ہے۔
جھریو ں کا خاتمہ ہوتا ہے۔
اعصاب کو تقویت ملتی ہے۔
یاداشت بہتر ہو جاتی ہے ۔
دماغی کام کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ غرض کہ ڈھلتا شباب واپس لوٹ آتا ہے ۔
اسگند کی جڑ اور اس کا سفوف
اسگند کی جڑ اور اس کا سفوف
حب اسگند:
جوڑوں اور پُشت کے درد میں نیز بلغمی اور ریاحی اِمراض میں نافع ہے۔

حب اسگند

موصلی سفید 14 گرام
اجوائن دیسی 14 گرام
فلفل دراز 14 گرام
پیپلا مول 14 گرام
ستاور 16 گرام
سونٹھ 16 گرام
بدھارا 16 گرام
اسگند ناگوری 16 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال:

سب اشیاء کو صاف کرنے کے بعد باریک پیس لیں اور قدرے شہد مِلا کر بیر کے برابر گولیاں تیار کر لیں۔ رات کو سوتے وقت دو گولیاں ایک کپ نیم گرم پانی یا پھر عرق بادیان کے ساتھ استعمال کرائیں۔

سفوف فربہ بدن:

وہ افراد جو دبلے پتلے ہوں جسمانی طور پر کمزور ہوں اور اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو یہ نسخہ ان کے لئے بہت مفید ہے۔

سفوف فربہ بدن

اسگند ناگوری 100 گرام
سونٹھ 50 گرام
گل بابونہ 50 گرام
اناردانہ 50 گرام
طباشیر 50 گرام
مغز بھنگ 50 گرام
چھلکا اسبغول 50 گرام
الائچی خورد 25 گرام
کشتہ فولاد 10 گرام
مصری 200 گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال:

کشتہ فولاد اور چھلکا اسبغول کے علاوہ تمام اجزاء کو کوٹ چھان کر بعد میں کشتہ اور چھلکا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک چمچ چائے والا صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھانے کے دو گھنٹہ بعد استعمال کریں۔

اسگند ناگوری کا مفرد استعمال قوت باہ کیلئے:

اسگند ناگوری 8 ماشہ لیں، آدھ کلو دودھ میں خوب ابالیں جب دودھ ڈیڑھ پاؤ رہ جائے مصری ملا کر پی لیں۔ شوگر کے مریض مصری کے بغیر پئیں ۔دنوں میں چہرہ سرخ کردیتا ہے، عام صحت بہتر ہوجاتی ہے اور قوت باہ اس قدر کہ طبیعت پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ صبح کے وقت پئیں اور ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں۔

اسگند ناگوری سے ڈپریشن کا علاج:
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اسگند ناگوری کا استعمال ڈپریشن اور انزائیٹی میں بہت مفید ہے۔

ڈپریشن کے لئے
اسگند ناگوری 30 گرام
جنسنگ کورین 30 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال:

اسگند ناگوری اور جنسنگ دونوں جڑی بوٹیوں کا سفوف بنائیں اور 500ملی گرام کے کیپسول بھر لیں دو کیپسول صبح و شام استعمال کریں۔یہ ڈپریشن کا بہترین علاج ہے۔

اسگند کا بہترین نسخہ:

اسگند کا یہ نسخہ بہترین رزلٹ دینے والا نسخہ ہے کم اجزاء اور بنانے میں بھی بہت آسان ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے بے پناہ قوت شہوانی پیدا ہوتی ہےاگر ج**ع سے پرہیز کیا جائے تو چہرے کی جھریاں اور بال سفید ہونا دور ہو جاتے ہیں۔ جوانوں کو قبل ازوقت بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے۔

اسگندکا بہترین نسخہ
اسگند ناگوری 50 گرام
بیخ بدھارا 50 گرام
ستاور 50 گرام
مصری 150 گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں اور بعد میں مصری شامل کر کے شیشی میں محفوظ کر لیں۔ بڑوں کے لئے مقدار خوراک 6 گرام اور بچوں کے لئے 1 سے 3 گرام دودھ کے ساتھ رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد استعمال کرائیں۔

اسگند ناگوری سے اح**ام اور جریان کا علاج:

اگر آپ کثرت اح**ام اور جریان میں مبتلا ہیں تو یہ نسخہ ایک بار ضرور استعمال کریں۔ کثرت اح**ام اور جریان منی کے ساتھ یہ مادہ منویہ کے پتلے پن کو دور کر کے اس کی مقدار بھی بڑھاتا ہے۔اسگند ناگوری کے استعمال سے یقیننا آپ کی بے رونق زندگی میں رونق آجائے گی۔

اح**ام اور جریان کے لئے

اسگند ناگوری 40 گرام
ستاور 40 گرام
ثلعب مصری 40 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال:

تمام اجزاء کو کوٹ چھان کر سفوف تیار کر لیں اور محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک: 3 گرام صبح و شام خالی پیٹ ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کرائیں۔

جوڑوں ، گھٹنوں ، مہروں اور درد کمر کے لئے:

بوڑھے حضرات کے لئے بہت بہترین چیز ہے عمر بڑھنے کی وجہ سے درد ہو یاجوڑوں میں خشکی ہوتو یہ نسخہ بہترین ہے اسے مستقل تین ماہ تک استعمال کریں انشاء اللہ بالکل تندرست ہو جائیں گے۔

جوڑوں، گھٹنوں، مہروں اور درد کمر کے لئے

اسگند ناگوری 100 گرام
گوند کیکر 100 گرام
گوند کتیرا 100 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام اجزاء کا سفوف کر لیں اور محفوظ کر لیں، روزانہ ایک چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ لیں ۔ دودھ نہ ملے تو پانی کے ساتھ لیں ۔ کسی دافع درد روغن مثلا روغن مالکنگنی یا روغن اوجاع کی دن میں ایک مرتبہ مالش بھی کریں۔

نوٹ : یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں
Copied

15/08/2023

ناک کے غدود بڑھنا،،،

(ساٸنو ساٸٹس)

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

نزلے زکام کے غلط علاج کی صورت میں اکثر ناک کے غدود پھول جاتے ھیں یہ یوں کہہ لیں ناک کی جھلی میں ورم ھوتا ھے جو کبھی دونوں طرف اور کبھی ایک طرف ھوتا ھے بعض اوقات ایک نتھنہ بند ھوتا تو کبھی دوسرا نتھنہ بند ھوجاتا ھے طب جدید میں اس کا علاج صرف اپریشن ھی ھے مگر صورت حال یہ ھے کہ اپریشن کروانے کے باوجود مرض واپس لوٹ آتا ھے اس کی بڑی وجہ بد پرھیزی ھے فی زمانہ فاسٹ فوڈ کا استمعال بڑھ رہا ھے

یہ مرض سودا اور صفرا دونوں میں دیکھا جاتا ھے اسے طب میں بواسیر الانف بھی کہتے ھیں

علاج تھوڑا محنت طلب ھے مگر رزلٹ آپ پہلے ھی ہفتے لے سکتے ھیں
دونوں صورتوں میں علاج ایک ھی ھوگا

ھوالشافی

پانچ تریاق

سنڈھ پچاس گرام
سہاگہ بریاں ستر گرام
پیپلا مول 30 گرام
کھار مدار 20 گرام

(اصل نسخے میں شیر مدار ھے مگر میں نے سید فیاض مرتصی گیلانی صاحب کے کہنے کھار مدار شامل کرکے تجربات کیے رزلٹ بے انتہا بڑھ گٸے )

ایک سے دو رتی ھمراہ مناسب بدرقہ دن میں تین بار دیں

کشتہ ابرک سفید 1 تولہ
کشتہ عقیق 6 ماشہ
کشتہ مرجان 1 تولہ
ست گلو 2 تولہ

سب کو ملا کر دو تین گھنٹے کھرل کریں
اور تین سے چار رتی تک
شہد میں ملا کر صبح شام چٹاٸیں کوشش کریں تھوڑا تھوڑا چٹاٸیں اس سے دواا کے افعال اچھے دیکھنے کو ملتے ھیں

رات کو ایک سے دو گولیاں مسہل پانچ کی دیں حسب برداشت مریض

علاج کے پہلے ھی ہفتے میں برسوں کا مایوس مریض معطین ھوگا الحَمْدُ ِلله
Remember
It is copied..

Want your practice to be the top-listed Clinic in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Holistic Health Babbar
Gujranwala
52250

Other Medical & Health in Gujranwala (show all)
ABCD ABCD
Gujranwala, 52250

MedEx Clinic Gujranwala MedEx Clinic Gujranwala
Jhangi, Ferozwala Road
Gujranwala, 50250

MedEx Clinic brings you the best, affordable health care in the vicinity by doctors who care for you.

Dietitian Nafeesa Dietitian Nafeesa
Gujranwala

Experienced Dietitian

Al akbar shahi dawakhana Gujranwala Pakistan Al akbar shahi dawakhana Gujranwala Pakistan
Al Shafee Market Near Zigham Medical Store Nowshera Warkan Road Tatle Ali District Gujranwala
Gujranwala

ذکاوت حس جلد انزال ہو جانا شہوت کی کمی جراثیم کی کمی نامردی سرعت انزال جریان اح**ام سوزاک شوگر

Matab Prof, Hakeem Rana Muhmmad Azam Matab Prof, Hakeem Rana Muhmmad Azam
Gujranwala, 5202

مزید معلومات کے لیے: 03330409077 WhatsApp کے لیے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں

Sajid dawakhana تتلے عالی گوجرانوالہ Sajid dawakhana تتلے عالی گوجرانوالہ
الشفیع مارکیٹ نزدضیغم میڈیکل سٹور نوشہرہ ورکاں روڈ تتلے عالی گوجرانوالہ
Gujranwala

جوانی کی غلط کاریوں کی وجہ سے پریشان مت ہوں ہم سے ایک با?

Al Jamal Dawa Khana Al Jamal Dawa Khana
Street Unchi Masjid Wali Talwandi Musa Khan Pasrur Road
Gujranwala, 52250

Shifa Min Janib Allah

Homoeopath & Nutritionist Dr. Tanveer Qamar Homoeopath & Nutritionist Dr. Tanveer Qamar
Disposal Road
Gujranwala, 52254

Special interest in Skin, Infertility (both male and female), Stomach problems and obesity.

AL-Habib Herbal Dawakhana AL-Habib Herbal Dawakhana
G Magnolia Park GT Road
Gujranwala, 54000

الحمدلللہ ہم ہر مرض کا کامیاب اور مکمل علاج کرتے ہیں

Soch Samajh Kar Soch Samajh Kar
Gujranwala

General Knowledge Soch Samajh Kar

Endoscopy and ERCP accessories Endoscopy and ERCP accessories
Gujranwala, 52250

We provide all endoscopy and colonoscopy related accessories at reasonable price. Specially six sho

Vascular & Endovascular Surgeon. Vascular & Endovascular Surgeon.
AliPur Chatta
Gujranwala

Deals with DVT Varicose Veins Varicose Ulcers Diabetic Foot Ischemic leg Cludications Leg pains carotid artery disease and other vascular disorders.