Spunky's Rail Diary

السلام علیکم
اُمید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے۔
پاکستان

22/09/2022

:

سی ای او جناب فرخ تیمور خان غلزئی صاحب نے #روہڑی اور #نوابشاہ کی انسپیکشن کرکے #لاہور چلے گئے ذرائع کے مُطابق وہ رپورٹ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو پیش کریں گے جس کے بعد ہی ٹرین آپریشن کی مُکمل بحالی کا اعلان کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ریلوے آپریشن 15 اکتوبر سے بحال ہوگا۔۔۔

20/09/2022

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس

ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر بریفنگ

تجارت کو فروغ دینے اور ریونیو بڑھانے کیلیے تمام پورٹس کی ایویلیوایشن رپورٹ وزارت میں بھجوائی جائے

کوئٹہ زاہدان سیکشن کا رننگ ٹائم کم کرنے کے لیے تفصیلی سروے کروانے کی ہدایت

کوئٹہ تفتان سیکشن پر آپریشن مانیٹر کرنے کیلیے افسر مقرر کرنے کا فیصلہ

سبی ہرنائی سیکشن کو جلد از جلد آپریشنلائز کرنے کی ہدایت، سیکیورٹی اداروں کی مدد لی جائے گی

عوامی سہولت کیلیے، چین سے نئی کوچز کو مقررہ وقت سے پہلے منگوانے کی درخواست کی جائے گی

19/09/2022

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس

ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک بحالی کا جائزہ

کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی ہدایت

ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کیا جائے

کوئٹہ زاہدان (انٹرنیشنل سیکشنز) پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد پانچ سے بڑھا کر پندرہ تک کی جائے

کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے

فریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے گا

کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانے کا ٹاسک دے دیا گیا

زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائے۔ ا

ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی موثر ترسیل یقینی بنائی جائے

لاہور تا کراچی مین لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت

18/09/2022

*Water level position in between BIHIRA ROAD & PADIDAN on DN Line*

*1. 366/3=0' clear*
*2. 366/4=0' clear*
*3. 366/5=0' clear*
*4. 366/6=0' clear*
*5. 366/7=0' clear*
*Trains are running on down line prperly at 15km caution*
*From Km* *367/12-365/6 then turn to 30km caution Water Condition on Up Line*

*1.366/2= 1'*
*2.366/3= 3'*
*3.366/4= 4'*
*4.366/5= 5'*
*5.366/6= 7'*
*48 hours are more needed to clear the up tracks*

*In next 72hours train can run properly on Up&dn tracks between bro & PDN on 15kmh caution from km 365/5 to km 367/2*

18/09/2022

تباہ کن بارشوں کی وجہ سے ٹرین کے زریعے پنجاب کا رابطہ انتہائی محدود صرف روہڑی ریلوے اسٹیشن تک ہے، جبکہ روہڑی سے حیدرآباد، کراچی کے لئے تقریباﹰ 20 روز سے رابطہ منقطع ہے جِسے بحال کرنے میں ابھی دو ہفتے لگ سکتے ہیں ،
بھریا روڈ ، پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کلو میٹر نمبر 366 کے یہ مناظر آج کے ہیں، ٹریک پر ایک انچ سے ساڑھے دس انچ تک پانی ابھی بھی موجود ہے ـ
سندھ اور بلوچستان میں برج، ریلوے ٹریک، سگنلز سسٹم، و دیگر سسٹم بہت سی جگہوں پر تباہ ہوچکا ہے ـ
مسافروں کی جان مال کی حفاظت کے پیش نظر ابھی ٹرین آپریش شروع نہیں ہو سکتا ـ

ڈاؤن ٹریک پر مختلف پوزیشز پر ٹریک پر پانی کی مقدار انچوں میں ـ

1. 366/3 = 3"

2. 366/4 = 4"

3. 366/5 = 1"

4. 366/6 =1"

5. 366/7 =1"

Up Line

1. 366/2 = 4"

2. 366/3 = 7"

3. 366/4 =4"

4. 366/5 =10"

5. 366/6 =10/½"

6.366/7 =10"

17/09/2022

چیچہ وطنی ،ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے لاہور جانیوالی 115،اپ موسی پاک ایکسپریس کو چیچہ وطنی میں دو منٹ سٹاپ کی اجازت دیدی

چیچہ وطنی ،سٹاپ ایک ماہ کی آزمائشی مدت کیلئے منظور کیا گیا ہے۔ریلوے حکام

16/09/2022

*ریلوے کا 19 ستمبر تک لاہور سے کراچی بکنگ بند رکھنے کا فیصلہ .....!!!*

لاہور :---
ریلوے انتظامیہ نے ٹریک سے پانی نیچے نہ اترنے پر لاہور کراچی ٹرینوں کی بکنگ 19 ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام کمرشل آفسیرز کو کسی بھی ٹرین میں بکنگ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریلوے سسٹم پراس وقت اپ ڈاﺅن کی 28سے زائد ٹرینیں بند ہیں -!!!'

16/09/2022

*وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس*

کوئٹہ: پانچ روز سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلوے کے نظام کا جائزہ لے رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ؛ بلوچستان میں سیلاب نے بہت نقصان کیا ہے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ؛ کوئٹہ تفتان ٹریک 104 مقامات سے متاثر ہوا ہے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک 30 ستمبر تک بحال کردیں گئے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: بولان میں بہہ جانے والے پل کو کچھ وقت درکار ہے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: ڈیرہ اللہ یار سے جیکب آباد تک گیارہ کلو میٹر ٹریک پانی کے نیچے ہے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: ٹریک پر پانی بہت ذیادہ ہے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: پانی نیچے جاتے ہی نقصانات کا تخمینہ لگا کر مرمت کا کام شروع کریں گئے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: سبی ہرنائی ریلوے ٹریک گزشتہ دور میں شروع ہوا لیکن چار سال گزرنے کے بعد کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: تاریخ میں پاکستان ریلوے نے اتنا نقصان نہیں دیکھا، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: جتنی جلدی ممکن ہوسکا ریلوے ٹریک بحال کریں گئے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: ایف سی، این ایل سی، پاک فوج سمیت مختلف علاقوں کے ساتھ مل کر ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام کررہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: کوئٹہ ائیر پورٹ کا بھی جائزہ لیں گئے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی اپگریڈیشن کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کریں گئے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: گوادر میں ریلوے کا دفتر قائم کیا جارہا یے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: قلی ریلوے کے ملازمین نہیں لیکن ان کے لیے کچھ فںڈ اکٹھا کیا ہے، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ: ٹرین چلے گی تو ریونیو جمع ہوگا، خواجہ سعد رفیق

13/09/2022

*‏سکھر ڈویژن*
*وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سیلاب سے متاثرہ ریلوے تنصیبات کا دورہ*
*سیلاب نے ٹریکس کو شدید نقصان پہنچایا ہے*
*کراچی تک پسنجر آپریشن کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں*
*عملہ، تنصیبات کی مرمت اور جلد بحالی کے لیے تین شفٹوں میں کام کر رہا ہے*

13/09/2022

-
وفاقی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر نے عوام کی سہولت کے پیش نظر #لاہور۔ #راولپنڈی۔لاہور کے درمیان دو نئی ٹرینوں کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی ریل کار (109UP) 16 ستمبر 2022 سے لاہور سے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر #گجرات اور #چکلالہ سٹاپ کرتی ہوئی رات 11 بجکر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے ریل کار(110DN)رات 7 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 11 بجکر 55 منٹ لاہور پہنچے گی۔ دوسری ریل کار (117UP) 19 ستمبر 2022 کو لاہور سے صبح 5 بجے روانہ ہوکر #گجرانوالہ، #جہلم اور چکلالہ سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے ریل کار (118DN) صبح 5 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ دونوں ریل کاریں دو اے سی بزنس کلاس، دو اے سی سٹینڈرڈ کلاس، پانچ اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی۔

12/09/2022

الحمد اللہ
لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 2 نئی ریل کارز 109اپ 110ڈاون راولپنڈی ایکسپریس اور 117اپ 118ڈاون پنڈی ایکسپریس کی آن لائن بکنگ پاکستان ریلوے آفیشل بکنگ ایپ پر شروع کر دی گئی ہے۔
Booking App Link : https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.railways

تو ابھی اپنا بکنگ ایپ RESYNC کریں.نئی ریل کارز کی بکنگ جاری ہے.

109اپ لاہور سے اور 110ڈاون راولپنڈی سے شام 7 بجکر 30 منٹس پر روانہ ہوکر گجرات اور چکلالہ سٹاپ کرتے ہوئے رات 11 بجکر 55منٹس پر اپنی منزل پر پہنچیں گی۔
109اپ 110ڈاون راولپنڈی ایکسپریس اپنا سفر 16 ستمبر بروز جمعہ سے شروع کرے گی اور روزانہ چلا کرے گی.

117اپ لاہور سے اور 118ڈاون راولپنڈی سے صبح 5 بجے روانہ ہوکر گوجرانوالہ جہلم اور چکلالہ سٹاپ کرتے ہوئے 9 بجکر 40 منٹس پر اپنی منزل پر پہنچیں گی۔117اپ 118ڈاون پنڈی ایکسپریس اپنا سفر 19 ستمبر بروز سوموار سے شروع کرے گی اور روزانہ چلا کرے گی.

11/09/2022

اس مہینے ٹرین بحال ہونا مشکل لگ رہا ہے۔
لاہور: ریلوے حکام نے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر100فیصد مسافر و فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مزید 12سے15روز تاخیر سے شروع ہونے کا اندید دیدیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے آج 11 ستمبر تک مسافروں کو تمام ٹرینوں کا ری فنڈ دیدیا ہے البتہ کل 12 ستمبر سے صرف روہڑی اسٹیشن تک رحمان بابا ٹرین کو پشاور سے براستہ فیصل آباد چلایا جائے گا،اپ اور ڈاؤن کی 30 سے زائد ٹرینیں بند ہیں۔

ریلوے حکام کو سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن شروع کرنے میں ٹیکینکل مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اگر ٹرین آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو ریلوے انفراسٹرکچر کو مزید ٹیکینکل نقصان پہنچنے کے خدشہ ہے۔
چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ آفیسر ریلوے وقار شاہد کا کہنا ہے کہ ٹریک پر سیلابی پانی کی صورتحال کا چوبیس گھنٹے جائزہ لیا جارہا ہے، ریلوے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن کسی صورت شروع نہیں کیا جاسکتا ،100 فیصد مسافر اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مذید 12سے 15 روز لگ سکتے ہیں جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی سو فیصد ٹرین آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپ اور ڈائون کی 30 سے زائد ٹرینیں مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے ریلوے خسارہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

08/09/2022

رحمان بابا ایکسپریس 47up کی بکنگ 2022-09-10 سے روہڑی سے پشاور تک آن لائن شروع ہوگئی ہے
جبکہ 2022-09-09 سے پشاور سے روہڑی 48dn کی بکنگ بھی آن لائن شروع ہوگئی

08/09/2022

*پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن*
*پریس ریلیز*
پاکستان ریلویز اپنے مسافروں کی سھولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتہائی انتھک محنت کے بعد روہڑی سے ملتان لاہور راولپنڈی پشاور تک ریلوے پسنجر ٹریفک اسٹارٹ کر رہے ہیں، مورخہ 22-09-10 کو خیبر میل روہڑی سے اپنے مقررہ وقت صبح 05:45 پر روانہ ہوگی۔
یہ ٹرین اپنے مقررہ اسٹاپ طے کرتے ہوئے براستہ ملتان، لاہور، راولپنڈی اور پیشاور پہنچے گی۔

*پاکستان ریلوے میڈیا سیل سکھر ڈویژن*

08/09/2022

*پاکستان ریلوے کی جانب سے پشاور سے آکر روہڑی اور روہڑی سے آکر پشاور تک خیبرمیل ایکسپریس کو بحال کردیا گیا واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ روز سیلاب کے باعث ٹریک متاثر ہونے کے باعث تمام ٹرینوں کومعطل کردیا مگر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر خیبرمیل ایکسپریس کوبحال کردیا گیا ہے رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پر روہڑی جانے کے لیے اپنے مقررہ وقت کے مطابق آج شام 5.57پرپہنچے گی اس موقع پر اسٹیشن اسٹر اسراراحمدسومرونے میڈیاکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر خیبرمیل پرسفر کرسکتے ہیں اور مزید ہم سے رجوع بھی کرسکتے ہیں*

07/09/2022

*محکمہ ریلوے میں مالی بحران سر اٹھانے لگا، تنخواہیں تاخیر کا شکار*

لاہور: 13 روز سے معطل ٹرین آپریشن کی وجہ سے محکمہ ریلوے میں مالی بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ریلوے کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث 13 دن سے مسافر ٹرین آپریشن بند ہے۔

محکمہ ریلوے کو پہلے ہی اربوں کے نقصان کا سامنا ہے اور اب ٹرین آپریشن معطلی کی وجہ سے اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور مالی بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

محکمہ ریلوےمیں مالی بحران کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے، کراچی ڈویژن میں تاحال کسی ریلوے ملازم کو تنخواہ نہیں ملی۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کے آفس کا گھیراؤ کیا ہے اور تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب کلرک اسٹاف ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کل سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

07/09/2022

نیوز الرٹ 07 ستمبر 2022
کراچی سے لاہور، راولپنڈی پشاور کے درمیان چلنے والی گاڑیاں 11 ستمبر 2022 تک معطل رہیں گی

06/09/2022

روہڑی حیدرآباد سیکشن میں سی ای او سپیشل ٹرین کے آپریشن کے بعد رپورٹ وزارت پاکستان ریلویز کو بھیج دی گئی۔ سی ای او سپیشل آپریشن کی رپورٹ کے مطابق بھیریا روڈ اور پڈیدان (نواب شاہ کے قریب) کے درمیان ٹریک سے پانی کی سطح 7.2 انچ اوپر ہے۔ اس سیکشن میں تمام سی بی آئی (کمپیوٹر بیسڈ انٹر لاک) سگنل سسٹم کو شدید نقصان پہنچا ہے (شارٹ سرکٹ)۔ مزید یہ کہ پانی کی یہ سطح لوکوموٹیوز کی ٹرکشن موٹرز کو جلانے (نقصان پہنچانے) کے لیے کافی ہے۔
ٹریک کی مضبوطی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
یہ وہ تمام نکات ہیں جن کی وجہ سے ریلوے تمام ٹرین آپریشنز کو دوبارہ کھولنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔
سی ای او کی رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر -2022 مکمل ٹرین آپریشن کو دوبارہ کھولنے کے لیے بہت ممکن دن ہے۔ حالات کے مطابق تاریخ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

06/09/2022

After the CEO special Train's operation in Rohri - Hyderabad Section , the report was sent to Ministry Office of Pakistan Railways . According to the report of CEO special operation , there is 7.2 inches water level above from track between Bhiria Road and Pudidan ( Near Nawabshah ) . All the CBI ( Computer Based Interlock ) Signal system is seriously damaged ( Short Circuit ) in this section . Moreover , this water level is much enough to burn ( damage ) the traction motors of Locomotives . The strength of the track is also seriously disturbed.

These are all the points that makes Railway unable to decide the final date for Re-opening of all train operations .
According to CEO's report , 10 spetember -2022 is very possible day to re-open full train Operation . The date can be extended according to the situation .

06/09/2022

Current water position 06/9/22 (Morning Reading)
NWS-BCR

298/- to 298/12

UP Clear DN Clear

300/6 to 300/14
UP 5" DN 11"

309/5-7
UP Clear Top Rail Visible DN 1/2"

DOU BHE

324/- to 324/7
UP 0" DN 0" (rail head visible)

PDN-BRO

366/0-8

Up 11" DN 10.5"

Want your business to be the top-listed Media Company in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gujrat

Other Video Creators in Gujrat (show all)
hariom_fency_store12 hariom_fency_store12
16, Ratansagar Com, Near Gulab Tower Bus Stop Sola Road Ahemdabad
Gujrat, 380061

BABAR KI DUNYA.Fasi BABAR KI DUNYA.Fasi
Gujrat

Cricket lover_� Die Hard Fan of BaBAR AZAM� -𝑩𝒂𝒃𝒂𝒓 𝑨𝒛𝒂𝒎� Lahore Qalanders� Imran Khan��

it_s_nikku_302 it_s_nikku_302
Rajkot
Gujrat

Mehak Mehak
Gujrat, 50700

Thank you for your support

mr._d_a_l_w_a_d_i mr._d_a_l_w_a_d_i
HARANKUI KHODIYAR NAGAR BOTAD NEAR KHODIYAR TEMPEL
Gujrat, 364710

Taha Usama Blog Taha Usama Blog
Gujrat

It's my personal page ۔ I'm my salf taha Usama

Vishal Lucky Vishal Lucky
9WGW+HXJ, Ranchodnagar, Chhiri, Vapi, Gujarat, India
Gujrat, 396191

QUEEN_KA_KING"माना की तू Attitude की रानी है, मानाकि तेरा स्टाइल खानदानी है, लेकिन तू भी सुन तुझ से ज

𝕘𝕙𝕒𝕫𝕚 𝕨𝕠𝕣𝕝𝕕 𝕘𝕙𝕒𝕫𝕚 𝕨𝕠𝕣𝕝𝕕
Gujrat
Gujrat

Liwana Duniya

Dil ki Dhadkan Dil ki Dhadkan
Valsad
Gujrat

Dil ki Dhadkan

Ibrar Mirza Vlogs Ibrar Mirza Vlogs
Gujrat, 50700

AsslamuAlaikum Friends ! This Page is about to my Life and my Birds.

Deep words Deep words
Gujrat

ZFC kotla ZFC kotla
District Gujrat Tehsil Kharian
Gujrat

it's my vloging page.i'll upload my daily routine vlog and share my life with you.