Qadri Badshah

آبرو من زنام مصطفیﷺ ست❤

07/03/2024

آج پاکستان میں پیاز کا ریٹ مسلسل بڑھ رہا ہے
لہذا چھوٹی سی بات سمجھنے کی ضرورت ہے
اکٹھا 5 کلو یا 10 کلو خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس طرح کرنے سے ریٹ اور اوپر چلا جائے گا کیونکہ ڈیمانڈ بڑھ جائے گی اور ڈیمانڈ کے ساتھ ریٹ بھی۔
آپ اس موقع پر اس ریٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آپ نے کرنا صرف یہ ہے کہ ڈیلی روٹین میں سبزی کے ساتھ ایک پیاز یا دو پیاز خریدیں جتنا آپ سبزی میں ڈالتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد تھوڑا تھوڑا خرید لیا کریں۔
انشاءاللہ چند دن کر کے دیکھیں ریٹ ٹوٹ جائے گا۔
کیونکہ جب دوکان دار ہی پیاز نہیں بیچ پائے گا تو بوریوں کی یا منوں کے حساب سے ڈیمانڈ نہیں رہے گی، جس سے پیاز کے بڑے ذخیرہ اندوز متاثر ہوں گے، کیونکہ پیاز کو زیادہ عرصے تک سٹور نہیں کیا جا سکتا۔۔ بسم اللہ تو کریں، پھر دیکھیں، ذخیرہ اندوز کیسے بلبلاتے ہیں۔۔۔

جب آپ نے پیاز زیادہ خریدنے ہو تواس وقت خریدیں جب ریٹ کم ہو ، اس خریداری سے کسان کو فایدہ ہوتا ہے ، لیکن جب ریٹ حد سے زیادہ بڑھے ہوں اسوقت زیادہ خریداری سے فائدہ کسان کو نہیں بلکہ زخیرہ اندوز کو ہوتا ہے

اس طرح کوئی اور بھی بہت سی چیزیں ہیں۔

07/03/2024

ہر نظر کانپ اٹھےگی محشر کے دن
حضور تاجدار حافظ آبادی کی خوبصورت آواز سماعت فرمائے ❤

07/03/2024

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکتہ

17/07/2023

پرسوں میں نے یہ تصویر دیکھی۔ یہ رحیم یارخان کے ایک دیہاڑی دار مزدور کے بیوی بچے ہیں جو اس مزدور کی میت کے گرد موجود ہیں۔
یہ جان کر میری تو جان نکل گٸی، انسانیت سے اعتبار اٹھ گیا کہ شام تک کسی پڑوسی نے محلے دار نے جھانک کر بھی نہیں دیکھا۔ کہ میت پڑی ہے کچھ کفن دفن کا کچھ کریں، اس بے آسرا رہ جانے والے خاندان کا کچھ احساس کریں۔ کسی میں زرا سا بھی انسانیت نہیں جاگی۔
بیوی بچاری چارپاٸی پکڑے لاچارگی پر آنسو بہاتی رہی اور بچے گم سم کبھی باپ کے لاشے کو دیکھتے رہے کبھی ماں کے آنسو پونجھنے کی کوشش کرتے رہے۔
شام کو انکے رشتہ دار پہنچے تب جاکر کفن دن کا انتظام ہوا۔
کہتے ہیں غریب کا پڑوسی بھی غریب ہوتا، لیکن انسان تو ہوتاہی ہے نا؟
یہ منظر غربت کدے کا تھا، آپ شاید اس واقعہ کو ”غربت“ کا مارجن دے دیں
لیکن ٹھہریے
تھوڑا رکیے
میں آپکو ایک امیر محلے کا آنکھوں دیکھا واقعہ سناتاہوں۔ ایسا واقعہ جس کی کسک شاید ساری زندگی کم نہ ہو۔
چار ماہ پہلےمیرے ایک عزیز بڑے شہر میں بیمار تھے۔ میں انکی عیادت کیلیے گیا۔
وہ ایک بڑے ہاٸی کلاس محلے کے باسی ہیں۔
جب میں انکے محلے میں پہنچا تو عجب منظر دیکھا۔
محلے میں دو گھروں میں شادی تھی جبکہ ان گھروں کے درمیان میں ایک گھر تھا جسمیں تقریباً 10گھنٹے قبل فوتیدگی ہوٸی تھی۔ میت ابھی گھر میں پڑی تھی۔
لیکن شادی والے گھر مکمل طور پر اپنے جشن میں مگن تھے۔ ایک گھر میں میوزک چل رہاتھا۔ گاڑیاں تیار کھڑی تھیں بارات جانے والی تھی۔ وہ زور شور سے گپیں بھی ہانک رہے تھے۔ خواتین بھی مصروف تماشہ تھیں۔
جبکہ دوسرے گھر میں میوزک تو نہیں تھا البتہ باقی ساری صورتحال ویسی ہی تھی انکا ولیمہ تھا وہ شادی حال میں جانے کیلیے بھاگ دوڑ میں لگے تھے۔
فوتیدگی والے گھر کے اردگرد ”کنات“ کا پردہ تھا۔
میرے وہاں ہوتے ہوۓ میت جنازہ گاہ کیلیے لے جاٸی گی۔ میں اور میرے عزیز جنازہ پڑھنے گٸے۔
مجھے یہ جان کر حیرت ہوٸی کہ 30مکانوں کے محلےمیں سے صرف 3 محلے دار جنازہ میں شریک ہوۓ جبکہ بہت سے محلےدار محلے میں آتے جاتے بھی دکھاٸی دے رہے تھے۔

احباب گرامی!
میں دو دن سے یہ واقعات دیکھ کر، یاد کرکے ذہنی طور پر بہت منتشر ہوں۔ آخر حالات کس رخ پر چل نکلے ہیں؟
یہ ہمارے معاشرے کو کیا ہوتاجارہاہے؟
انسانیت کا فقدان کیوں زور پکڑ رہاہے؟
کیا بیتی ہوگی ان فوتیدگی والوں گھروں پر جب وہ محلے داروں کی بے حسی کو دیکھتے ہونگے، سوچتے ہوں گے؟
دماغ پھٹا جارہاہے کچھ سجھاٸی نہیں دے رہاشاید آپ کچھ سمجھا سکیں۔

06/07/2023
17/06/2023

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم 🌻❤

14/06/2023

ہے کوئی بہانہ آپک پاس نماز نہ پڑھنے کا
نماز کی معافی کسی حال میں بھی نہیں

10/06/2023

‏اتنی بڑی کائنات کے ایک چھوٹے سے سیارے پہ لاکھوں سالوں کی تاریخ میں چند سالوں کے لیے آیا ہوا انسان کیسے سمجھ لیتا ہے کہ "میں" ہی سب کچھ ہوں....!!

10/06/2023

ایک عورت کے پاس ایک وفادار اور فرمانبردار کتا تھا اور وہ اتنا وفادار تھا کہ وہ عورت اکثر شاپنگ کرنےاپنے بچے کو گھر سلا کر کتے کے حوالے کر جاتی تھی اور کتا اس عورت کی غیر موجودگی میں بچے کا خیال رکھتا تھا.. ایک دن وہ عورت حسب معمول بچے کو گھر سلا کر شاپنگ کرنے گی واپس گھر آی تو بچہ اور کتا موجود نہ پایا اسی اثنا میں کتا ایک چارپائی کے نیچے سے خوفناک حالت میں برآمد ہوا منھ اور جسم خون سے بھرا ہوا تھا جیسے ابھی کوئی تازہ کسی جاندار کو کھایا ہو وہ عورت سمجھی کہ کتا میرے بچے کو کھا گیا ہے اس نےغصے سے ڈنڈا اٹھایا اور کتے کو مار ڈالا اب اس نے اپنے بچے کے کچھ بچے کھچے اجزاء ڈھونڈنے کی کوشش کی تو دیکھا چارپائی کے نیچے فرش خون سے بھرا ہوا تھا اور پمپر کے ٹکڑے نظر آئے اور ساتھ ہی ایک بڑا سانپ خون میں لت پت مرا ہوا تھا اور اس سےکچھ فاصلے پر اس کا بچہ محفوظ پڑا کھیل رہا تھا سانپ اور کتے کی بڑی سخت لڑائی ہوئی تھی بچے کو سانپ سے بچانے کیلئے کتے نے سانپ کو مار ڈالا تھا ... اب اس عورت کے سمجھنے کی دیر تھی مگر وہ عورت بے صبری جلد بازی غلط فہمی اور غصے میں اپنے وفادار کتے سے ھاتھ دھو بیٹھی تھی... حالات کا جائزہ لینے سے پہلےہم کتنی بار لوگوں کو سخت الفاظ میں پرکھتے ہیں اور بغیر تصدیق کے انکے بارے میں جھوٹ پھیلاتے ہیں ...... اسی طرح ہم اپنی زندگی میں غلط فہمی بےصبری جلد بازی اور غصے میں اپنے قیمتی اور وفادار دوستوں احباب اور فیملی سے تعلق قطع کر لیتے ہیں ان حالات تک پہنچنے سے پہلےہمیشہ معاملے کو سمجھیں اور صبر کریں اورغیر مشروط غلطیوں سے بچیں جو ہمیں اپنی نظروں میں گرا سکتی ہیں !........( ذرا سوچیے گا.....! )

09/06/2023

ہماری ترجیحات کچھ اس طرح ہیں؟؟ ہمارےمحلہ کی مسجدکےوضوخانہ کی ٹوٹل آٹھ یا بارہ ٹونٹیاں ہوتی ہیں۔اور چار صابن دانیاں اور مجال ہے کبھی صابن ختم ہوا ہو۔۔۔بلکہ ابھی آدھا ہوتا ہےتو نیا صابن آ جاتا ہے۔آج تو حیران ہوا دیکھ کر کہ کسی اللہ والےنےانتظار کئےبغیرساتھ نیاصابن رکھ دیا۔

اور اگر کسی بھی مسجدکی الماری دیکھیں وہاں آپ کو بیسیوں قرآن کریم کےنسخےنظر آئیں گے ہو سکتا ہے پڑھنے والا ایک بھی نہ ہو۔۔۔یہ قرآن کیسےآئے؟؟ ہم منت ہی ایسی مانتےہیں اگر فلاں کام ہوا تو اتنےقرآن مسجدمیں رکھوں گا یا گی۔۔۔۔کیا ہی بہتر ہو ایک قرآن کریم کا نسخہ اچھی جلد والا مسجدمیں رکھنے کی بجائے کسی کوتحفےمیں دےدیں تاکہ وہ پڑھتا رہے۔

کوئی کہتا ہےچٹائی پرانی ہوگئی نئی میں ڈلوا دوں گا، کوئی نئےپنکھےلگوانےکیلئےحاضر،، محلےمیں دو تین حاجی صاحبان مسجدمیں اےسی لگوانےکےبھی خواہش مند ہوتے ہیں۔کسی کی خواہش خوبصورت گھڑی مسجدمیں لگوانےکی ہوتی ہے۔۔۔

لیکن مسجد میں ایک ایسی شےبھی ہےجس کی طرف بہت ہی کم لوگوں کا دھیان جاتاہے پتہ نہیں کیوں؟؟؟ آج بھی 75فیصدایسےامام ہیں جن کاوظیفہ دس ہزارسےبھی کم ہے۔حالانکہ مہنگائی کے دور میں گھر میں چار پانچ ماہ کا بچہ ہو تو اسکےپیمپر اور دودھ کا خرچ پانچ ہزارسےذیادہ ہو جاتا ہے۔
اور مسجد کو آباد رکھنےکا سبب امام، خطیب ہےایک شاہ صاحب کہا کرتےتھےہمارےلوگ چاہتےہیں امام لکڑی کا بنا ہو نہ کھائے، نہ پئے، نہ رہائش مانگےنماز کےوقت اٹھا کر آگےرکھ لیں نماز کے بعد ایک سائڈ پر رکھ دیں۔۔۔۔۔
ہر چیز مسجد کی بدل جاتی ہے نہیں بدلتی تو امام کی تنخواہ الا ماشاءاللہ

کچھ لوگوں کا شکوہ ہوتا ہےہمارےامام صاحب مسائل بیان نہیں کرتے، یہ نہیں وہ نہیں۔۔۔پتہ چلتا ہے سال کےبعد گندم دینےپر امام رکھا ہے پھر وہ ایسا ہی ہوگا
مفتی محمدخان قادری علیہ الرحمہ فرمایا کرتے تھے ہم ممبرو محراب پر تو بےدریغ پیسہ لگاتےہیں لیکن محراب میں کھڑےہو کر قرآن و حدیث پڑھانےوالےپر نہیں۔۔۔۔
تو جناب اپنی ترجیحات بدلیں۔سو روپےصابن کی بجائےاگر امام مسجد کو سو روپےکی کتاب خرید کر پیش کر دی جائے تو بھی صدقہ جاریہ ہی ہے۔جب تک وہ کتاب سے استفادہ کر کےلوگوں کوتبلیغ کرےگا آپ کےاعمال میں اضافہ ہی ہوگا۔

09/06/2023

*ہماری تاریخ میں بہت بڑا خوبصورت نام عبداللہ بن زید رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔ آپ نے ساری زندگی نکاح نہیں کیا، جوانی گزر گئی بڑھاپا آیا ایک دن بیٹھے حدیث مبارکہ پڑھ رہے تھے تو اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان پڑھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ:*

*"جنت میں کوئی اکیلا نہیں ہو گا جو نکاح کی عمر میں نہیں پہنچا یا پہنچا بھی تو کسی وجہ سے نہیں ہوا اور وہ مسلمان ہی مرا تو اللہ مسلمان مردوں اور عورتوں کا جنت میں آپس میں نکاح کر دے گا"۔*

*جب یہ حدیث پاک پڑھی تو دل میں خیال آیا کہ یہاں تو نکاح نہیں کیا تو جنت میں ہونا ہی ہونا ہے تو جنت میں میری بیوی کون ہو گی دعا کی کہ یا اللہ مجھے دکِھا تو سہی جنت میں میری بیوی کون ہو گی؟*

*پہلی رات دعا قبول نہیں ہوئی دوسری رات بھی دعا قبول نہیں ہوئی تیسری رات دعا قبول ہو گئی، خواب میں کیا دیکھتے ہیں کالے رنگ کی عورت ہے حضرت بلال حبشی کے دیس کی رہنے والی حبشہ کے دیس کی اور وہ کیا کہتی ہے کہ:*

*"میں میمونہ ولید ہوں اور میں بصریٰ میں رہتی ہوں"۔*

*پتہ مل گیا آنکھ کھلی حضرت کی تہجد کا وقت تھا نوافل پڑھے نماز فجر باجماعت ادا کی اور سواری لے کر حضرت عبداللہ بن زید بصریٰ گۓ وہاں لوگوں نے بڑا استقبال کیا حضرت کا نام ہی بہت بڑا تھا بیٹھا کر پوچھا حضرت بتاۓ بغیر کیسے آنا ہوا خیر تو ہے آپ نے پوچھا یار یہ تو بتاؤ یہاں کوئی میمونہ ولید رہتی ہے لوگوں نے حیران ہو کر پوچھا حضرت آپ اتنے دٗور سے چل کر میمونہ ولید سے ملنے آۓ ہیں آپ نے فرمایا کیوں اُس سے کوئی نہیں مل سکتا نہیں حضور وہ تو دیوانی ہے لوگ اُسے پتھر مارتے ہیں، حضور نے پوچھا کیوں مارتے ہیں حضور کام ہی ایسے کرتی ہے کوئی رو رہا ہو تو اسے دیکھ کر ہنسنے لگتی ہے اور کوئی ہنس رہا ہو تو رونا شروع کر دیتی ہے اور وہ اجرت پر پیسے لیکر لوگوں کی بکریاں چراتی ہے آج بھی وہ ہماری بکریاں لیکر جنگل میں گئ ہے آپ آرام فرمائیں عصر کے بعد آ جائے گی آپ مل لیجیے گا۔*

*حصْرت نے فرمایا عصر کس نے دیکھی کہا وہ کس سمت گئ ہے لوگوں نے کہا حضور جنگل نہ جائیں بہت خوفناک جنگل ہے آپ نے فرمایا بتاؤ کس طرف گئ ہے لوگوں نے بتایا آپ فرماتے ہیں کہ میں نکل گیا آپ فرماتے ہیں کہ جب میں جنگل گیا واقعی خوفناک جنگل تھا جنگلی جانوروں کی بھرمار تھی قدم قدم پر کوئی نہ کوئی چیز کھڑی ہے آپ فرماتے ہیں کہ قربان جاؤں اس عورت کی مردانگی پر وہ اس جنگل میں کس طرح بکریاں چرا رہی ہے شیروں نے اس کی بکریوں کو ابھی تک کھایا نہیں اتنے درندے ہیں سارے مل کر حملہ کر دیں تو کیا کرے یہ اکیلی عورت کس کس کو روکے گی؟ خیر آپ فرماتے ہیں کہ وہ جگہ جہاں لوگوں نے مجھے بتائی تھی میں وہاں پہنچ گیا جب میں وہاں پہنچا تو منظر دیکھ کر میں حیران رہ گیا دو حیران کر دینے والے منظر تھے۔*

*پہلا میمونہ ولید ؒ بکریاں نہیں چرا رہی تھی بلکہ اُس جنگل میں جاۓ نماز بچھا کر نوافل پڑھ رہی تھی پر بکریاں چرانا تو بہانہ تھا یہ تو بہانہ تھا کنارہ کشی کا، لوگ یہی سمجھتے تھے میمونہ سارا دن بکریاں چراتی ہے لیکن میمونہ بکریاں نہیں چرا رہی تھی۔*

*دوسرا کیا دیکھا کہ میمونہ تو نماز پڑھ رہی ہیں پھر بکریاں کون چرا رہا ہے بکریاں تو ایک جگہ نہیں رکتی کہیں اِدھر جاتی ہیں کہیں اُدھر آپ فرماتے ہیں کہ میمونہ نماز پڑھ رہی تھی اور شیر بکریاں چرا رہے ہیں بکریاں چر رہی ہیں شیر انکے اردگرد گھوم رہے ہیں اگر کوئی بکری بھاگتی ہے اس کی فطرت ہے شرارت کرنا تو شیر اُسے پکڑ کر واپس لے آتا ہے لیکن کہتا کچھ نہیں۔*

*آپ فرماتے ہیں میں حیران و پریشاں کھڑا تھا کہ یہ کیسے ہو گیا ہے یہ فطرت کیسے بدل گئ لوگ کہتے ہیں فطرت نہیں بدلتی یہ شیروں اور بکریوں میں یاری کیسے ہو گئ آپ فرماتے ہیں میں دنگ حیران و پریشاں کھڑا ہوں مجھے نہیں پتہ کہ کب میمونہ ولید نے نماز ختم کر دی اور مجھے مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ:*

*"اے عبداللہ ملنے کا وعدہ تو جنت میں تھا آپ یہاں آ گئے"۔*

*آپ فرماتے ہیں میں حیران رہ گیا اس سے پہلے تو ملاقات بھی نہیں ہوئی تو حضرت میمونہ ولید کو میرا نام کیسے پتہ چل گیا*

*تو آپ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمونہ ولیدؒ سے سوال کیا اِس سے پہلے ہم ملے نہیں ملاقات نہیں ہوئی ہماری تو میرا نام کیسے پتہ چلا آپ کو تو جواب کیا ملا حضرت میمونہ ولیدؒ فرماتی ہیں عبداللہ جس اللہ نے رات کو تجھے میرے بارے میں بتایا ہے اُسی اللہ نے مجھے آپکے بارے میں بتایا ہے*

*آپ فرماتے ہیں کہ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ حیران کیا وہ یہ تھا کہ یہ فطرت کیسے بدلی میں نے حضرت میمونہ ولید ؒ سے پوچھا آپ یہ تو بتاؤ یہ شیروں نے بکریوں کے ساتھ یاری کیسے کر لی یہ تو غذا ہے انکی اگر شیر بکریوں کے ساتھ یاری لگاۓ گا تو کھاۓ گا یہ معاملہ کیسے ہو گیا تو حضرت میمونہ ولید ؒ فرماتی ہیں جب سے میں نے رب سے صلح کر لی ہے اُس دن سے اِن شیروں نے میری بکریوں کے ساتھ صلح کر لی ہے۔*

*ہم سب بھی صلح کر لیں، یاری لگا لیں کہیں دیر نہ ہو جاے رب کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کر لیں، کتنے سال گزر گئے ہم نے کوئی اللہ کی بات مانی لیکن وہ کِھلا بھی رہا ہے، پِلا بھی رہا ہے، دِکھا بھی رہا ہے، سُنا بھی رہا ہے، سُلا بھی رہا ہے، جگا بھی رہا ہے، نماز پڑھیں اللہ کی یاد میں زندگی بسر کریں، یہی حقیقی کامیابی ہے.

08/06/2023

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم 🌹🌻

06/06/2023

﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ

*** ***

کبھی غور کیا اللّٰہ کا حضرتِ انسان کو تخلیق کرنے کے پیچھے کیا مقصد ہے؟؟ اگر اللہ نے انسان کو "صِرف" عبادت کے لیے پیدا کیا ہوتا تو وہ اُسے اتنی الجھنوں میں کیوں ڈالتا ؟ جس طرح فرشتوں کو کوئی خواہش نہیں ہے نہ رزق کی نہ عورت کی، نہ ہی کسی چیز کی۔۔۔۔ اسی طرح انسان کو بھی ایسا بنا دیتا کہ بس وہ عبادت ہی کرتے۔۔۔

مگر اُس نے انسان کو رشتے دیئے, رزق کی طلب دی۔۔۔ اور وہاں حلال اور حرام کی حدیں بھی لگا دیں, زبان دی ۔۔ اور اسکے الفاظوں کو تلوار سے تیز طاقت بھی دے دی , نفس دیا ، اور حوس بھی دے دی۔۔۔۔ بد گمانی کو گناہ بنا دیا, ایک انسان کو دوسرے کے لیے آزمائش بنا دیا کیوں ؟۔۔۔۔ اتنی چیزوں میں اُلجھا کے وہ صرف اپنی عبادت کروانا چاہتا ہے ۔ کیوں ؟

اس لئے کہ یہ دنیا انسان کے لئے امتحان گاہ ہے اللّٰہ چاہتا ہے کہ یہ انسان رب سے جُڑ کر عبادات کو تھام کر اور محبتوں کو بانٹ کر اس دنیاوی ماحول میں رہ کر فرشتوں سے بھی سبقت حاصل کرے ۔۔ اور اللّٰہ کے امتحان میں کامیاب ہو ۔۔اور وہ اس کو اس دنیا سے دس گُنی بڑی " جنّت" انعام میں دے۔۔

اس لئے انسان جنت کی طلب میں اپنے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی پر غور کرے ۔ اپنے اشرف المخلوقات بنانے پر غور کرے.۔۔۔ تاکہ یہ انسان اس دنیا سے کامیاب ہو کر جائے۔ فقط یہی اللّٰہ رب العزت کا انسان کو تخلیق کرنے کا مقصد ہے۔۔ کاش انسان اس مقصد کو سمجھ سکے۔۔۔

اے اللّٰہ بیشک تُو نے جِن و انس کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے ہمیں اپنی عبادات کے لئے قبول فرما۔۔۔ اے اللّٰہ ہم لاکھ گُناہوں سے بچیں پھر بھی ہم سے گُناہ ہو ہی جاتے ہیں آخر ہم انسان ہے فرشتے نہیں تُو اپنے فضل و کرم سے ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرما۔۔۔اے اللّٰہ ہمارے دِلوں کو گُمراہ ہونے سے بچا۔۔ہماری زندگیوں کو روشن بنا دے اور رزق وسیع اور برکت عطا فرما۔۔ زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیاب فرما۔۔۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرما اور مرحومین کی مغفرت فرما۔۔

*** آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن ***

05/06/2023

‏*پرانے زمانے کی بات ھے کہ ایک بادشاہ تھا جو اپنی رعایا پر بڑا مہربان تھا۔ اس نے 100 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کرنے کا حکم دیا۔*
*جب سڑک تعمیر ھو گئی اور اس کے افتتاح کا وقت آیا تو اس نے اپنے تین وزیروں سے کہا کہ ایک بار پوری سڑک کا جائیزہ لیکر آو تاکہ پتہ چل سکے کہ کہیں کوئی نقص تو باقی نہیں رہ گیا؟
تینوں وزیر چلے گئے*
*شام میں پہلا وزیر واپس آیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت پوری سڑک بہت شاندار بنی ھے۔ مگر سڑک پر ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک کی خوبصورتی کو چارچاند لگ جائیں گے۔*
*دوسرا وزیر آیا تو اس نے بھی بالکل یہی احوال سنایا کہ سڑک پر ایک جگہ کچرہ ھے اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک پر انگلی اٹھانے کی گنجائیش باقی نہیں رھے گی۔*
*تیسرا وزیر آیا تو وہ بہت تھکا ھوا نظر آیا اور پسینے سے اسکے کپڑے گیلے ھو رھے تھے اور اس کے ہاتھ میں ایک تھیلا بھی تھا۔ بادشاہ کو ان نے بتایا کہ بادشاہ سلامت سڑک تو بہت عالیشان بنی ھے مگر سڑک پر مجھے ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا جسکی وجہ سے سڑک کی خوبصورتی ماند پڑ گئی تھی۔ میں نے اسکو صاف کر دیا ھے۔ اب سڑک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔*
*اور وہاں یہ ایک تھیلا بھی تھا شاید کوئی بھول گیا ھوگا۔ بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور کہا۔*
*یہ کچرا میں نے رکھوایا تھا اور یہ تھیلا بھی۔ اس تھیلے میں پیسے ہیں جو تمھارا انعام ھے اور پھر بادشاہ نے بلند آواز میں کہا*

*دعوے تو سب کرتے ہیں اور خامیاں بھی سب نکالتے ہیں۔ چاہتے سب ہیں کہ سب کچھ اچھا ھو جائے مگر عملدرآمد کوئی نہیں کرتا۔
ہم اگر چاھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں سب اچھا ھو تو ہمیں خود کو بدلنا ھوگا۔ اور اپنے معاشرے کو روشن بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ھوگا۔.!❤️❤️🤔

04/06/2023

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ❤. . .

04/06/2023

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ❤. . . .

04/06/2023

جن کی وجہ سے پوری کائنات روشن ھے.
وہ رحمت اللعالمین
حضرت
محمدﷺ ہیں.

🥀🍃💕 سبحان الله 🤍💕🌿✨️
🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨️


See

03/06/2023

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ❤. . . .

03/06/2023

Best photo of the day . . . .





.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ہر نظر کانپ اٹھےگی محشر کے دن حضور تاجدار حافظ آبادی کی خوبصورت آواز سماعت فرمائے ❤
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم 🌻❤
ہے کوئی بہانہ آپک پاس نماز نہ پڑھنے کانماز کی معافی کسی حال میں بھی نہیں
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ❤.. .. .. .. .#writes  #KhanBhai #islamabadbeautyofpakistan #Islamabad#islamicrepublico...

Category

Address


Gujrat

Other Public Figures in Gujrat (show all)
Ghulam e Ahlaybait Ghulam e Ahlaybait
Markazi Imam Bargha Kazmia. Nur Pur Syedaan. Railway Road
Gujrat, 50700

We proud to be the servents of Ahlaybait. We are spreading the name of Imam Hussain A.S all over t

Ali Raza Ali Raza
Gujrat

whole sale Books and stationery shop

Rana Bakar Kunjah Rana Bakar Kunjah
Mein Bazar Kunjah
Gujrat, 50620

♥️Alhamduliah Everything♥️ ♥️Please Follow Page♥️ ♥️Allah Is One♥️

Genuine Copy Paste Genuine Copy Paste
Gujrat

Genuine Copy Paste

Mehar Toqeer Mehar Toqeer
Gujart
Gujrat, 50700

risky_miya_313 risky_miya_313
Bhavnagar
Gujrat

Arfan voice Arfan voice
Udhowal Khurd
Gujrat, 50700

Hi. My name is Muhammad Arfan I am from punjab pakistan. I live in gujrat. My qualification is DAE.

Noker Kamli waly Da Naat Zindagi Noker Kamli waly Da Naat Zindagi
Gujrat

Assl o aliqum dosto is page ko like karen allah kreem Aap ko dunya aor Aakhirat ki bhalaiaan naseeb kare

بزمِ عاشقانِ مصطفٰی ﷺمحلہ محمود کے آرائیاں شادیوال بزمِ عاشقانِ مصطفٰی ﷺمحلہ محمود کے آرائیاں شادیوال
Gujrat, 500100

بزمِ عاشقانِ مصطفٰی ﷺمحلہ محمود کے آرائیاں شادیوال گجرات

LIGHT FLAME LIGHT FLAME
Near Zahore Palace
Gujrat, 50700

Light flame, is a great not just for recipes, but for tips on the best techniques when it comes to c

Chaudhary Rehman Chaudhary Rehman
Gujrat
Gujrat

Wellcome here � this is me Chaudhary Rehman. #fashion#pakistanviews#pakistanfashion#Gujratbrand#

ch sufyan water proofing construction ch sufyan water proofing construction
Gujrat
Gujrat, SUFYAN1

chat water proofing construction