DSP City Gujrat

Like & Share "DSP CITY GUJRAT" Official Police page.

29/02/2024
Complete Recruitment Procedure for Constable, Lady Constable and Traffic Assistant in Police 2024 02/02/2024

https://youtu.be/4iJ52tu06ew

Complete Recruitment Procedure for Constable, Lady Constable and Traffic Assistant in Police 2024 To Download punjab police job form click here link https://bit.ly/4bvYvmiGujrat Police Recruitment Complete Procedure. Complete Recruitment Procedure for Con...

15/01/2024

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، انچارج چوکی کابلی گیٹ جبار ASI نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں تاج محمد عرف تاج سکنہ شادیوال حسنین علی ولد محمد آصف سکنہ ٹبی گوریاں

28/12/2023

گجرات۔ تھانہ شاہین پولیس کی بڑی کاروائی
قتل کے جرم میں ملوث روپوش 2خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
آلہ قتل رائفل کلاشنکوف اور پسٹل 30 برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفرکی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ شاہینSIحسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے جرم میں ملوث 2خطرناک مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محسن ولایت 2۔ محمد رزاق شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان تھانہ شاہین پولیس کو قتل کے مقدمہ نمبر345/23میں مطلوب تھے۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔ جن کو تھانہ شاہین پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔دوران انٹیروگیشن ملزمان کے قبضہ آلہ قتل رائفل کلاشنکوف اور پسٹل 30بور برآمد کر لیاگیا۔ گرفتار ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔


ترجمان گجرات پولیس

19/12/2023

انچارج چوکی کابلی سب انسپکٹر عارض گل نے گمشدہ بچی اریشہ دختر ملک زبیر اقبال سکنہ میوزیم ویلی ٹیکسلا کے وارثان کو ٹریس کرکے ان حوالے کیا گیا۔

Photos from DSP City Gujrat's post 16/12/2023

ڈی ایس پی سٹی اسد اسحاق کی سانحہ 16 دسمبر کے حوالہ سے فوارہ چوک آمد شمع روشن کی اور شہدا کے لیئے دعا مغفرت کی

15/12/2023

تھانہ لاری اڈا پولیس کی بڑی کاروائی۔
موٹر سائیکل چور سمیت منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر شیراز حیدراور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم زوہیب اظہر ولد محمد اظہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ گلی، محلوں میں کھڑے موٹر سائیکلوں کے لاک توڑ کر چوری کر لیتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 2قیمتی موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش شازیب کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 500گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Photos from DSP City Gujrat's post 06/12/2023

06 دسمبر 2023ء
پریس ریلیز
گجرات۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا
پسٹل 30بور اورشراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI عدیل افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ غلام عباس 2۔ محسن شاہ شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے پسٹل30بور اور شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ترجمان گجرات پولیس

06/11/2023

تھانہ لاری اڈا پولیس کی بڑی کاروائی۔
ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 3رکنی (اریباگینگ)گرفتار
موبائل فون و نقدی مالیتی 1لاکھ 8ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر شیراز حیدر،ASI محمد خالد اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔اریب مسیح 2۔شیرون متی 3۔عبداللہ شامل ہیں۔
دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ شارع عام پر اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیتے تھے۔جن کے قبضہ سے موبائل فون اور نقدی 1لاکھ 8ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30برآمدکر لیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

01/11/2023

ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی پی او کمپلیکس میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور بذریعہ فون شہریوں کے مسائل سن کر فوری طور پر متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے

Photos from DSP City Gujrat's post 01/11/2023

ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق نے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز سیشن کورٹ گجرات کے سیکورٹی انتظامات چیک کئے اور ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمین کو سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

01/11/2023

موبائل پولیس خدمت مرکز گجرات شیڈول اکتوبر 2023

01/11/2023

اطلاع برائے عوام الناس

Photos from Gujrat Police's post 01/11/2023
01/11/2023

گجرات۔ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
5ملزمان گرفتار،1کلو سے زائد چرس اور30 لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں SI محمد اختر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ علی عباس 2۔ محمد اکرم 3۔ محمدزمان شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمدکر لی۔
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI عدیل افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں 1۔ حسن طارق 2۔ تنویر ناصر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس اور10لیٹر شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Photos from DSP City Gujrat's post 01/11/2023

ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق نے تھانہ لاری اڈا کا وزٹ کیا اور تھانہ صفائی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔

Photos from DSP City Gujrat's post 28/10/2023

گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی۔
چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تین لاکھ روپے نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے سٹی ایریا میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژنSI یاسیر احمد کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں 1۔محمداعجاز 2۔ علی حیدر سکنائے وہاڑی شامل ہیں۔ جن سے مسروقہ تین لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Photos from DSP City Gujrat's post 27/10/2023

ڈی ایس پی سٹی اسد اسحاق سٹی سرکل ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔
جس میں زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات کے حوالے سے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،
ڈی ایس پی نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ مجرمان اشتہاریوں ، منشیات فروشوں ،قبضہ مافیا اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں ،

27/10/2023

گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کا گرینڈ آپریشن
مختلف وارداتوں میں مطلوب 3گینگ ٹریس کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا
مجموعی طور پر 14لاکھ 85ہزار روپے نقدی اور 2عدد موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گجرات سٹی کے علاقہ میں سٹریٹ کرائم، راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور نوسربازی کی وارداتوں میں مطلوب مختلف گینگز کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI عدیل افضل کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے انتہائی محنت، جانفشانی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 3گینگ ٹریس کر 7ملزمان کو خصوصی آپریشن کے ذریعے گرفتار کر لیا۔
1۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور نوسر بازی کی وارداتیں کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان میں 1۔ ناظر حسین ولد محمد سفیر سکنہ پیپلز کالونی فیصل آباد 2۔ محمد نعیم ولد عبدالرحمن سکنہ فیصل آباد 3۔ امداد علی ولد بشیر احمد سکنہ فیصل آباد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان جعلی پیر اور نوسر بازی کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورتے تھے
2۔ گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہر کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار کر کے 2عدد موٹر سائیکل اور 40ہزار وپے نقدی برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ یوسف ولد غلام سرور سکنہ لدھا سدھا2۔ ساجد حسین ولد محمد فاضل سکنہ جلالپورجٹاں شامل ہیں گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کے 4مقدمات میں ملوث تھے۔
3۔ راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 2رکنی(شقو گینگ) کو پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 4لاکھ 45ہزار روپے نقدی برآمدکر لی۔گرفتار ملزمان1۔ شفقت علی ولد محمد سلیم سکنہ مدینہ ٹاون فیصل آباد 2۔ منور علی ولد غلام یاسین سکنہ رانا ٹاون لاہور۔ملزمان کی گرفتاری سے تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی 4 وارداتوں کو ٹریس کیا۔ جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے

Photos from DSP City Gujrat's post 27/10/2023

گجرات۔ سٹی سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
3ملزمان گرفتار، پسٹل30بور،1کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک SIحسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جابر حسین ولد غلام حسین کو گرفتار کر کے 1140 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد عمر رؤف 2۔ عمران شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے پسٹل30 بور اور 5لیٹر شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

27/10/2023

گجرات سیشن گیٹ کے باہر جلالپور جٹاں کے رہائشی کا قتل۔
سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازم نے انتہائی دلیری سے قاتل کو موقع پر ہی آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کا رہائشی افضال بٹ صبح تاریخ پیشی پر آ رہا تھا جو تقریباً 8 بجے سیشن گیٹ کے باہر پہنچا تو ایک مسلح ملزم نے پسٹل سے اس پر فائرنگ شروع کردی ۔ اسی دوران سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازم نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پسٹل 30بور سمیت موقع پر ہی دبوچ کر گرفتار کرلیا۔ جبکہ اسی دوران سیشن گیٹ پر تعینات دیگر پولیس ملازمین نے ہمراہی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جوکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کا سگا بھائی ہے ۔
فائرنگ کی ذد میں آنے والا افضال بٹ ولد مختار بٹ سکنہ جلالپورجٹاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن ریاض احمد ناز ، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری سمیت فوراً موقع پر پہنچ گئے۔
بعد ازاں گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب بٹ اور خرم شہزاد سکنائے جلالپور جٹاں کے نام سے ہوئی۔ ملزمان نے سابقہ دشمنی کی بنا پر 61 سالہ افضال بٹ کا سفاکانہ قتل کیا۔ پی ایف ایس اے اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں کو بلا کر جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کئے گئے۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا۔ بعد ازاں
مقتول کے بھائی اعجاز احمد کی مدعیت میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی۔
ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے انتہائی دلیری سے قاتل کو موقع پر گرفتار کرنے والے پولیس ملازم طاہر عزیز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 30 ہزار روپے نقد انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کا امن تباہ کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ واقع میں ملوث ملزمان کو بہت جلد قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور مقتول کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے عوام الناس کے لیے اہم پیغام !
آزاد کشمیر الیکشن  بہترین سیکورٹی انتظامات ضلع گجرات پنجاب بھر میں سب سے زیادہ پر امن رھا ضکع بھر  میں کوئی ناخوشگوار وا...
ضلع گجرات میں سال 2021 جرائم پیشہ پر بھاری ثابت ھوا جرم کی دنیا میں حدیں پھلانگنے والے کئی کرائے کے قاتل اور پیشہ ور ڈکی...
ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا خصوصی انٹرویو
گجرات تھانہ لاری اڈہ پولیس نے 2لاکھ روپے ہیڈ منی کا انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا کابلی گیٹ چوکی پولیس نے کلو...
آر پی اوگوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا کا گجرات کا خصوصی دورہڈی پی او گجرات عمر سلامت کے ہمراہ پولیس ویلفیئر مرکز،ڈرائیونگ سک...
گجرات میں 5 بچوں کی ماں کا اندھا قتل ٹریس ۔ قاتل اس کا آشنا نکلا۔  پولیس چند گھنٹوں میں شاطر ملزم تک کیسے پہنچی اور گرفت...
ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کا گجرات پریس کلب کا گجرات پریس کلب کے سال 2021 کے انتخابات کے موقع پر دورہ ۔  صحافیوں کے ...
گجرات سے خاتون منشیات فروش سمیت درجن جرائم پیشہ افراد لوگوں کی زندگیاں تباہ کرتے گرفتار ۔ ضلع گجرات کے کریمنلز  کی جرم ک...

Category

Telephone

Website

Address


Gujrat

Other Police Stations in Gujrat (show all)
Punjab police Punjab police
Gujrat

this is news page from Pakistan

SHO ZAFAR IQBAL SHO ZAFAR IQBAL
Gujrat

Punjab police ( Serve to Nation )