Govt. R.A High School Madina Syedan Gujrat

Best School of Gujrat

02/08/2023
31/07/2023

آج جماعت دہم کا رزلٹ آیا ہے
والدین سے گزارش ہے کہ اولاد قیمتی سرمایہ ہے۔ نمبرات، گریڈ اور پوزیشن کے چکر میں انہیں پریشان اور ذہنی دباؤ کا شکار مت کیجئے گا۔
اپنے بچوں کو حوصلہ دیجئیے۔ دوسرے بچوں کے ساتھ اپنے بچوں کا موازنہ مت کیجئے کیونکہ ہر بچے کی ذہنی صلاحیت، رجحانات، محنت کے میدان، گھر کا ماحول اور والدین کی سوچ مختلف ہوتے ہیں۔ اللّٰه پاک سب طلبہ کو دین و دنیا کی بھلائی نصیب فرمائے آمین۔

18/07/2023

مذاکرات میں دفتری امور اپنے شیڈول کے مطابق چلتے رہتے ہیں اور اس نوٹیفکیشن کا اجراء بھی اسی طرح ہوا ہے۔ مذاکرات کی کامیابی اور کابینہ میٹنگ کے بعد ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا انشاءاللّٰه۔
تمام ملازمین حوصلہ رکھیں، اگیگا قائدین مطمئن ہیں اور حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Photos from Govt. R.A High School Madina Syedan Gujrat's post 18/07/2023

ممتاز ماہر تعلیم، بہترین استاد، باکمال ماسٹر ٹرینر، لاجواب منتظمہ، ہنس مکھ، خوش لباس، خوش گفتار، اپنے کام کی ماہر اور بے شمار صلاحیتوں کی مالکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن گجرات محترمہ رخسانہ قدیر صاحبہ کا تبادلہ ہو گیا ہے اور یہ سروس کا حصہ ہے۔
آپ کی خدمات کو داد و تحسین پیش کرتے ہیں اور محکمہ تعلیم میں آپ کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا اور مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے اپنے ضلع میں اساتذہ کرام اور طلباء کی تعلیم و تربیت کی بہتری کے لیے کارہائے نمایاں سر انجام دیئے۔ آپ جہاں بھی گئیں داستانیں رقم کیں۔ آپ جہاں بھی جائیں ہماری دعا ہے کہ اللّٰه تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں، عزتیں، خوشیاں اور بھلائیاں نصیب فرمائے، آمین ثم آمین۔
دعاگو:
ممبران و عہدیداران پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن PEA ضلع گجرات
ممبران و عہدیداران PACT و HMA و JAC گجرات

18/07/2023

اسلام و علیکم! صبح بخیر
خاموشی عظیم نعمت ہے بالخصوص اس مقام پر جہاں اختلاف زیادہ، آوازیں بلند، علم کی کمی اور دلیل کی کوئی اوقات نہ ہو

16/07/2023

اگر گلاس دودھ سے بھرا ھوا ھے تو آپ اس میں مزید دودھ نہیں ڈال سکتے، لیکن اگر شکر ڈالیں گے تو شکر اپنی جگہ بنا لیتی ھے اور اپنے ھونے کا احساس دلاتی ھے اسی طرح اچھے لوگ سب کے دل میں اپنی جگہ بنا لیتےھیں انسان بظاھر خوبصورت نہ ھو لیکن اخلاق اچھا ھو تو یہ انسان کو خوبصورت بنا دیتا ھے۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔

14/07/2023

*تازہ ترین خوشخبری* - *مطالبات منظور ، دھرنا ختم*
چند دن میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا انشاءاللّٰه۔
ملازمین کے مطالبات جائز ہیں، پنجاب گورنمنٹ وفاق کے برابر تنخواہوں و پینشن میں اضافہ دے گی۔
مشیر وزیراعظم ملک محمد احمد خان

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب نے ملک محمد احمد خان کی یقین دھانی پر دھرنا ختم۔

سول سیکریٹریٹ کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پنجاب کے دھرنے سے مسلم لیگ ن سے ملک محمد احمد خان مشیر وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں اور وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ ملازمین کا حق ہے۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے آج بات ہو چکی ہے اور انشاء اللّٰه پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہو گا۔ جبکہ لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہو گا، اس کے لئے کچھ وقت درکار ہو گا۔ ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی بات ہو چکی ہے لہذا میری یقین دھانی پر دھرنا ختم کریں، جس پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب میں شامل تنظیموں کے اجلاس میں ملک محمد احمد خان مشیر وزیر اعظم پاکستان کی بھرپور یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
منجانب: PEA, PACT, AGEGA پنجاب

14/07/2023

ایک دن ایک بہت بڑے سیاست دان کے پاس بیٹھا تھا وہ کہہ رہا تھا کے استاد طبقہ کچھ ذیادہ ہی شریف ہے بجٹ میں ان کی کچھ مراعات بڑھا دینے کی بجائے کم کر دی جائیں تو پانچ سال ایسے ہیں نکالے جا سکتے ہیں کے جو کم کی ہیں دوبارہ بحال کر دیں۔
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔
اپنے حق کی خاطر نکلیں

07/07/2023

ہم پر احسان ان لوگوں کا نہیں جو ہماری تعریف کرتے ہیں بلکہ اس پاک ذات کا ہے جس نے ہماری بد اعمالیوں اور خفیہ گناہوں کو چھپا رکھا ہے اور ان کا پردہ فاش نہیں کیا۔
اللہ کریم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین
السلام علیکم صبح بخیر

05/07/2023

SOME SOCIAL RULES THAT WILL HELP YOU:

1. Don’t call someone more than twice continuously. If they don’t pick up your call, presume they have something important to attend to;

2. Return money that you have borrowed even before the person that borrowed you remember or ask for it. It shows your integrity and character. Same goes with umbrellas, pens and lunch boxes.

3. Never order the expensive dish on the menu when someone is giving you a lunch/dinner.

4. Don’t ask awkward questions like ‘Oh so you aren’t married yet?’ Or ‘Don’t you have kids’ or ‘Why didn’t you buy a house?’ Or why don't you buy a car? For God’s sake it isn’t your problem;

5. Always open the door for the person coming behind you. It doesn’t matter if it is a guy or a girl, senior or junior. You don’t grow small by treating someone well in public;

6. If you take a taxi with a friend and he/she pays now, try paying next time;

7. Respect different shades of opinions. Remember what's 6 to you will appear 9 to someone facing you. Besides, second opinion is good for an alternative;

8. Never interrupt people talking. Allow them to pour it out. As they say, hear them all and filter them all;

9. If you tease someone, and they don’t seem to enjoy it, stop it and never do it again. It encourages one to do more and it shows how appreciative you're;

10. Say “thank you” when someone is helping you.

11. Praise publicly. Criticize privately;

12. There’s almost never a reason to comment on someone’s weight. Just say, “You look fantastic.” If they want to talk about losing weight, they will;

13. When someone shows you a photo on their phone, don’t swipe left or right. You never know what’s next;

14. If a colleague tells you they have a doctors' appointment, don’t ask what it’s for, just say "I hope you’re okay". Don’t put them in the uncomfortable position of having to tell you their personal illness. If they want you to know, they'll do so without your inquisitiveness;

15. Treat the cleaner with the same respect as the CEO. Nobody is impressed at how rude you can treat someone below you but people will notice if you treat them with respect;

16. If a person is speaking directly to you, staring at your phone is rude;

17. Never give advice until you’re asked;

18. When meeting someone after a long time, unless they want to talk about it, don’t ask them their age and salary;

19. Mind your business unless anything involves you directly - just stay out of it;

20. Remove your sunglasses if you are talking to anyone in the street. It is a sign of respect. Moreso, eye contact is as important as your speech; and

21. Never talk about your riches in the midst of the poor. Similarly, don't talk about your children in the midst of the barren.

22.After reading a good message try to say "Thanks for the message".

APPRECIATION remains the easiest way of getting what you don't have....

Thanks for reading

05/07/2023

کسی دانشور نے لیکچر کے دوران کامیابی کے متعلق پڑھاتے ہوئے، ایک نظریہ بیان کیا، وہ درج ذیل ہے:-

اگر انگریزی حروف تہجی کی ترتیب درج ذیل ہے:
A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
ان کی عددی ترتیب حسب ذیل ہے:
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26

اگر زبان کے ہر حرف کو اس کے حروف تہجی کی ترتیب کی بنیاد پر وزن دیا جائے ، یعنی مثال کے طور پر، پہلے حرف A کا وزن 1 کے برابر ہے، اور آخری حرف Z کا وزن 26 کے برابر ہے، تو:
(H+A+R+D+W+O+R+K) = جاں فِشانی
8 + 1 + 18 + 4 + 23 + 15 + 18 + 11 = 98%

(K+N+O+W+L+E+D+G+E ) = علم
11 + 14 + 15 + 23 + 12 + 5 + 4 + 7 + 5 = 96%

(L+O+V+E) = محبت
12 + 15 + 22 + 5 = 54%

(L+U+C+K) = قسمت
12 + 21 + 3 + 11 = 47%

اس کا مطلب ہے کہ مذکورہ بالا میں سے کوئی بھی ایسا عنصر نہیں ہے جو آپ کو 100% یا من چاہا نتیجہ دے گا۔

تو کیا وہ اکلوتا عنصر پیسہ ہے؟؟؟
(M+O+N+E+Y) =
13 + 15 + 14 + 5 + 25 = 72%
بالکل نہیں!

شاید قائدانہ صلاحیت ؟
(L+E+A+D+E+R+S+H+I+P ) =
12+5+1+4+5+18+19+8+9+16 = 97%
وہ بھی نہیں!!

ہر مسئلے کا ایک حل ہوتا ہے، بعض اوقات مساوات کو الٹ کرنے سے بھی مسئلے کا حل نکل آتا ہے.

اور اگر ہم ان اعدادوشمار کو بدلنے کی بجائے اپنے رویے اور انداز کو بدل کر دیکھ لیں تو شاید نتائج مختلف ہوں!

*"ATTITUDE" رویہ*

(A+T+T+I+T+U+D+E) =
1+20+20+9+20+21+4+5 = 100%

تو اس عددی کھیل میں ثابت ہوا کہ کامیابی کا بنیادی اور اہم عنصر "رویہ" ہے۔

اگر ہم زندگی کے تئیں اپنے رویے کو بدلیں گے تو تب ہی ہم اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
*Think About it*

Photos from Govt. R.A High School Madina Syedan Gujrat's post 02/07/2023
29/06/2023

. ایک ارب کا فائدہ
ایک اندازے کے مطابق عید قربان پر بیس لاکھ کے قریب جانور قربان کیے جاتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ان بیس لاکھ جانوروں میں سے قریب آدھے جانوروں کی کھالیں یا تو ضائع ہو جاتی ہیں یا ان سے انتہائی ناقص معیار کا چمڑا اور مصنوعات بن پاتی ہیں۔

درخواست یہ ہے کہ جہاں آپ نے لاکھ دو لاکھ کے جانور لیے ہیں وہاں سو روپے کا نمک بھی خرید لیں اور جیسے ہی قصائی کھال اتارے اسے نمک پکڑائیں کہ وہ ساری کھال کے اندرونی طرف اچھی طرح نمک چھڑک دے۔ نمک لگی کھال کو سایہ دار جگہ پر رکھیں اور جب کھال کہیں لیکر جانی ہو صرف اس وقت شاپر بیگ میں ڈالیں۔ آپ کی اس ذرا سی احتیاط سے ملک کو مجموعی طور پر پر کم از کم ایک ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔

29/06/2023

چوہدری قربان علی دھونجک ھاؤس محلہ حیات النبی گجرات کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں

28/06/2023

اے میرے اللّٰه کریم
اس قربانی والی عید کے صدقے ہمارے اندر ہر قسم کی قربانی کا جذبہ پیدا فرما۔
آمین ثم آمین

28/06/2023

اپنی اخلاقیات کا اندازہ لگانا ہے تو خود کا جائزہ لیں آپ بھی ویڈیولنک لینے والوں کی لائن میں تو نہیں کھڑے؟
کسی کو بے لباس دیکھنے کے لیے مرے جا رہیں ہیں۔ ایسی ایسی پوسٹ نظر سے گزری کہ حیرت ہوتی ہے ہم مسلمان ہیں اور ہماری پرورش اچھے نیک گھرانوں میں ہوئی ہے۔ بے راہ روی کے شکار فرسٹیڈ اپنی اندر کی گندگی ایسی پوسٹ کر کے ساری دنیا کے سامنے لے اتے ہیں کے سب دیکھیں ہم کس حد تک گرے ہوئے ہیں لیکن اپ ایک بات کا یقین رکھیں اپ کی آئی ڈی فیک ہوسکتی ہے لیکن آپ کی سوچ کی گندگی ایک حقیقت ہے جو آپ اپنے آنے والی نسلوں میں منتقل کر رہے ہیں اور اس کا سب سے پہلا شکار آپ کی اپنی نسل ہو گی۔
دنیا مکافاتِ عمل ہے ڈریں اُس وقت سے جب آپ کی بہن، بیٹی، بیوی کی وڈیو اللّٰه نا کرے لیک ہو جائے اور لوگ اُس کا لنک مانگ رہے ہوں۔
میری نظر میں ایک باحیا پاکیزہ عورت اور کوٹھے پر موجود اُس طوائف کی عزت ایک برابر ہے۔ کیوں؟؟
وہ وہاں کیسے گئی؟ کن حالات نے وہاں پہنچایا؟ کس مجبوری نے مجبور کیا؟ آپ اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کون کیا ہے؟ کتنا گنہگار ہے؟ اس کا فیصلہ کرنے کا اختیار آپ کو کسی نے نہیں دیا۔ وہ اُس کا اللّٰه پاک کا معاملہ ہے۔ جنابِ والا پیٹ کی بھوک انسان سے سب کرواتی ہے۔
جب آپ کی بہن، بیٹی گھر سے پڑھائی کے لیے نکلتی ہے، بازار جاتی ہے یا کسی سہیلی کے ہاں جاتی ہے۔ اُس کے بعد وہ کہاں جاتی ہے، کس سے ملنے جاتی ہے اس بات کی گارنٹی آپ کے پاس نہیں ہے، میرے پاس نہیں ہے حتیٰ کہ کسی کے پاس نہیں ہے۔ جو دنیا میں کسی کا پردہ رکھتا ہے رب اُس کا پردہ رکھتا ہے۔
سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر آپ کو ہزاروں ایسے بے شرم مرد ملیں گے جو خود بے حیائی کو دیکھتے ہیں اور پھر اُسے پرموٹ کرتے ہیں۔ میں نے سُنا تھا مرد بڑا غصے والا بڑا غیرت مند ہوتا ہے لیکن جب سوشل میڈیا پر دیکھا تو پتا چلا کہ یہ صرف باتیں ہی ہیں۔ آج کا مرد حد سے زیادہ بے شرم اور بے حیا ہو گیا ہے۔
یاد رکھنا ابن آدم، آپ کی شیئر کی گئی ہر فحش وڈیو/تصویر جب تک جہاں تک دیکھی جائے گی تا قیامت اس کا گناہ آپ کے نامئہ اعمال میں لکھا جائے گا۔
اگر آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ آپ غیرت مند مرد ہیں تو عملی زندگی میں ایسے بن کے دکھائیں اور اس بے حیائی کو مت پھیلائیں۔ شکریہ
کسی کو بات بری لگے تو میں بالکل معذرت خواں نہیں ہوں۔
سچ کسی کو برا لگتا ہے تو ہزار بار لگے۔

28/06/2023

السلام علیکم
تمام پردیسیوں کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں

27/06/2023

پنجاب پولیس کی 20 سے زیادہ سروسز کی ایپ میں دستیابی۔
لاوارث سپیشل لوگوں کیلے میرا پیارا ، خدمت مرکز ، آئن لائن درخواست،شکایات 1787، ٹریفک اور ای لائسنس، مجرمانہ ریکارڈ چیک کرنے کی سہولت، کرایہ داراور ملازمین کا اندراج ، انٹرن شپ وغیرہ

20/06/2023

اعلان فوتیدگی و نمازِجنازہ (انا للّٰه و انا الیه راجعون)
گورنمنٹ R.A ہائی سکول مدینہ سیداں گجرات کا سابقہ طالبعلم 2017 اویس علی لوراں ایکسیڈنٹ کی وجہ سے 5 دن ICU میں رہنے کے بعد وفات پا گیا ہے۔
نمازِ جنازہ آجمورخہ 20 جون 2023 بروز منگل بعد از نماز عشاء تقریباً 9:45pm گاؤں لوراں گجرات میں ادا کی جائے گی۔

20/06/2023

ایک ریاست دو دستور
نامنظور---- نامنظور
وفاق کی طرز پر پنجاب میں بھی بجٹ پیش کیا جائے، اس سے ہٹ کر کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں
چوہدری علی ثقلین HMA/PACT/PEA

18/06/2023

آپ بھی کر کے دیکھیں...

جے۔ڈاٹ سے برانڈڈ سوٹ خریدتے ہوئے جب اس نے کیشئر کو 9 ہزار 5 سو روپے ادا کئے تو وہ اس لڑکے کو بالکل نہیں بھولا جس نے اسے کئ سوٹ دکھانے اور ٹرائی دینے میں ہیلپ کی ، جیب سے دو سو نکالے اور اس لڑکے کی ہتھیلی پہ رکھ دئے کیونکہ اسے پتہ تھا کہ یہ سمارٹ سا نوجوان اچھی ڈریسنگ میں ہے لیکن یہ جے۔ڈاٹ کا ملازم ہے مالک نہیں .

بور جان سے شوز لے کر جب وہ باہر نکلا تو دروازے کے عین پاس میں کھڑے نیلی وردی میں ملبوس چوکیدار کو سو روپے تھما دئیے کیونکہ اسے پتہ تھا کہ کروڑوں کی پراپرٹی اور بزنس پہ تعینات یہ سیکورٹی گارڈ محض چند ہزار ماہانہ کے عوض یہاں پہ ملازم ہے .

اپنی گاڑی میں پٹرول پمپ سے دو ہزار کا تیل ڈلوا نے کے بعد اس نے فٹافٹ سو کا کرارا نوٹ نکالا اور آئل فلر بوائے کی ہتھیلی پہ رکھ دیا " بیٹا ناشتہ کر لینا "یقینا وہ جانتا تھا کہ یہ بیچارہ پٹرول پمپ کا مالک نہیں اور اس خلوص کو دیکھ کر اس لڑکے کی آنکھیں عقیدت سے چمک اٹھی ہوں گی.

وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اچھے ریسٹورینٹ سے 9سو 99 روپے پرہیڈ ہائٹی کرکے نکلا تو اس نے بیرے کو بالکل فراموش نہیں کیا ، اس کے ہاتھ پہ دو سو روپے رکھنے سے اس کی شخصیت میں نکھار آگیا .

ہئیر سیلون میں بالوں کی تراش خراش کرنے کے بعد اس نے خدمت سرانجام دینے والے لڑکے کو دو سوروپے پکڑا ئے تو اسے اضافی سکون میسر آگیا.

جب اس طرح کی خیرات سے اسے سکون ملنے لگا تو یہ عادت بنا لی ، ایک بکس لیا اور گھر میں رکھ دیا ، معمولی بچتیں اس میں ڈالتا جاتا ، رات کو بخیرو عافیت واپس پہنچنے پہ وہ سو روپے خیرات اسی بکس میں ڈال دیتا ، اور ایک دن وہ بکس بھر گیا، اس نے اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اور دور دراز کے گاؤں میں ایک نادار فیملی کو گھر کا راشن ، اناج اور دیگر ضروریات مہیا کردیں .

اور پھر یہ اس کی عادت بن گئی ، جوتے پالش کروانے ہوں یا سبزی لینی ہو ، فروٹ کی خریداری ہو یا کوئی اور شاپنگ ۔۔۔ اس نے نچلے طبقہ کو نوازنا شروع کردیا اور اس عمل سے اس کے رزق میں خیروبرکت کے دروازے کھلتے چلے گئے.

اگر آپ کسی کو سخی ہاتھ سے نوازتے ہیں تو اوپر والے ہاتھ کو اوپر والا بھی سخاوت سے نوازنے لگ جاتا ہے ، اس لئے آئیے اپنی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کریں ، یقیناً ہمارا یہ عمل کئی لوگوں کو مسکان دے سکتا ہے.

جہاں تک ممکن ہو اور جس حد تک مناسب ہو لوگوں کو آسانیاں دیتے جائیں اور اللہ تعالی آپ کی مشکلات دور کرتا جائے گا۔۔۔۔۔!

18/06/2023

السلام علیکم!
ایک خاتون جلال پور جٹاں میں گھر کا صاف ستھرا صبح، دوپہر اور شام کا کھانا بینکرز، دوکان دار اور خواہشمند لوگوں کے لیے ارڑ پر تیار کر کے مناسب قمیت پر فروخت کر رہی ہیں۔ ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت ہے۔ اگر آپ بھی خواہشمند ہیں تو رابطہ کریں۔
03054873692

Want your school to be the top-listed School/college in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Madina Syedan
Gujrat

Other High Schools in Gujrat (show all)
New Ikhlas School Naseem Campus Kotla Arab Ali Khan New Ikhlas School Naseem Campus Kotla Arab Ali Khan
Sadwal Road, Kotla Arab Ali Khan
Gujrat, 50990

The purpose of Ikhlas International School is to provide affordable, quality education, fostering ac

Workers Welfare HS School Boys Gujrat Workers Welfare HS School Boys Gujrat
Madina Labour Colony Bhimber Road
Gujrat, 50700

Workers Welfare H/S School (Boys) Gujrat

Sialkot Grammar School Gujrat Sialkot Grammar School Gujrat
Rehman Shaheed Road
Gujrat, 50700

Sialkot Grammar School is an educational institute successfully running in Bhopalwala, Daska, Sialkot, Gujranwala, Sambrial, Wazirabad and Sharjah

The Savvy School Kotla The Savvy School Kotla
Bhimber Road, Kotla Arab Ali Khan
Gujrat, 50990

The Savvy School Kotla

Punjab lyceum school santal Punjab lyceum school santal
Village Santal
Gujrat

Punjab lyceum school is the best school for playgroup to 10class.

The Spirit School- Ali Akbar Campus Gujrat The Spirit School- Ali Akbar Campus Gujrat
Gondal Chowk, Baradari Road
Gujrat

A Project Of Superior University

SECAM Gujrat Campus Formal SECAM Gujrat Campus Formal
Best Group Of Colleges Jinnah Road, Near Jail Chowk Opposite PAPAs Pizza Gujrat
Gujrat, 50700

Ghazali School Main Campus Gujrat Ghazali School Main Campus Gujrat
Qamar Sialvi Road
Gujrat

The Smart School Gujrat Campus The Smart School Gujrat Campus
Bhimber Road, Near Airport Chowk
Gujrat, 50700

The Smart School is a latest venture of The City School.It provides standard education from PG-Matric

Ikhlas School Sarsal Ikhlas School Sarsal
Gujrat, 50990

السلام عليكم https://www.youtube.com/c/ShamailaLearn

Educational Bot Educational Bot
Gujrat
Gujrat, 92

We have created an educational bot that helps you in choosing a subject after your intermediate.