Commissioner Gujrat Division
Commissioner Office Gujrat Division (Offical).
Commissioner Gujrat Division, Sir Naveed Haider Sherazi, and Deputy Commissioner of Gujrat, Safdar Husain Virk, conducted a visit to Aziz Bhatti Shaheed Teaching Hospital in Gujrat to inspect the ongoing development work. During their visit, they personally met with patients, inquiring about their health and the facilities provided.
Commissioner Gujrat Division, Sir Naveed Haider Sherazi, and Chairman of the Punjab Land Record Authority conducted an impromptu inspection of the Arazi Record Center in Gujrat to assess service delivery. The visit was joined by the Deputy Commissioner of Gujrat, along with the ADLR and SCI.
Commissioner Gujrat Division, Naveed Haider Sherazi, and Chairman of the Punjab Land Record Authority, Shahid Husain Janjua, presided over a high-level meeting in Gujrat. All deputy commissioners, ADCRs, ACs, ADLRs and SCIs of the division were in attendance, and the chair emphasized the urgency of expeditiously resolving pending mutation and revenue matters.
پنجاب حکومت کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا فیصلہ؛
سول سوسائٹی، کاروباری افراد اور مخیر حضرات کو مہم میں شامل کیا جائے گا
تعلیمی اداروں میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے
ترکیہ زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیوں کی جناب سے بینرز آویزاں
کمشنر گجرات ڈویژن/ گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل گجرات رہائشی و کمرشل نقشہ جات کی منظوری فی الفور میرٹ پر یقینی بنائیں، مرکزی شاہراہوں کی بیوٹی فیکیشن اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اہم چوراہوں پر مانومنٹ بنائے جائے ان خیالات کا اظہار انہوں میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل کمشنر قیصر نعیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل حیات تارڑ ، سی او ضلع اشفاق وڑائچ ، سی او ایم سی فیاض وڑائچ ، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ اس موقع پر موجود تھے، کمشنر گجرات، گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل احسن طریقے سے استعمال کیا جائے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے، شکایات سیل کو فنکشنل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کی صفائی کی جائے غیر ضروری پودوں چھاڑیوں کو تلف کیا جائے، میڈیز اور گرین بیلٹس پر نئی گھاس اور شجرکاری کی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہر میں خوبصورت مانومنٹ بنائے جائیں کمشنر نوحید حیدر شیرازی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل میں زیرالتوا نقشہ جات کی فوری منظوری یقینی بنائی جائے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیاجائے، بلاجواز اعتراض نہ لگائے جائیں، انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا میٹریل کو بہترین انداز میں ٹھکانہ لگایاجائے جائے، سٹرکوں کے اطراف بلڈنگ میٹریل رکھنے کی اجازت نہ دی جائے، شہر کی صفائی اور بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔
کمشنر گجرات ڈویژن و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروس موڑ فلائی اوور، پولیس لائن ہسپتال اور سروس موڑ ڈسپوزل اسٹیشن سروس موڑکا دورہ کے موقع پر کیا ،ایڈیشنل کمشنر گجرانوالہ قیصر نعیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل حیات تارڑ ، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ اس موقع پر موجود تھے کمشنر گجرات و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا شادمان تا بھمبر نالہ تک سیوریج لائن پر کام تیزی سے جاری ہے منصوبے پر 1ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت شادمان تک بھمبر نالہ اور رامتلائی چوک تا کالرہ ڈرین سیوریج لائن بچھائی جائے گی، جامعہ اسکول اور ہریانوالہ چوک میں ڈسپوزل اسٹیشن بنائے جائیں گے، کمشنر گجرات ڈویژن نوحید حیدر شیرازی نے کہا کہ سروس موڑ فلائی اوور کی تعیمر سے ٹریفک کی روانی میں مدد ملے گی، منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تعمیر میں فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ آنے دیا جائے جہاں مزید فنڈز درکار ہے فوری طور پر متعلقہ محکموں سے درکار فنڈز حاصل کئے جائیں گے منصوبوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے، منصوبوں پر کوالٹی پر سمجھوتا نہ کیا جائے انتظامی افسران باقاعدگی سے منصوبوں کا دورہ کریں۔
گجرات: () ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصہ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، مصبیت کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آزادی کی جدوجہد میں کشمیر ی عوام کیساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے حو الے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری اورنگزیب، و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ریلی کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس تا جیل چوک تک مارچ کیا مارچ کے شرکاء نے بینرز و پلےکارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم کی عکاسی کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہاکہ بھارت نے کشمیر میں 9لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے 80لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، بلا جواز گرفتاریاں، تشدد، خواتین،بزرگوں سے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر جو مظالم روا رکھے ہیں ان پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، اسی نوعیت کا اقدام کسی غیر مسلم کے خلاف کسی مسلم ریاست میں ہوتا تو عالمی برادری کا ردعمل مختلف ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کو آزادی کی اس جدوجہد میں مایوس نہیں ہونا، ہمیں جہد مسلسل کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کاز کیلئے پرعزم ہے، ہر فورم پر کشیمری بھائیوں کے حق آزادی کے لئے آواز بلند کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات: کمشنر گجرات ڈویژن/ گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا تمام انتظامی افسران سروس ڈیلیوری پر توجہ مرکوز کریں، میگا پراجیکٹس کو ترجیعی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ، افسران ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں، تمام افسران دفتری اوقات میں اپنے ہانے دفاتر میں میں موجود رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس گجرات میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل کمشنرز قیصر نعیم، واصف بشیر کھوکھر، ڈپٹی کمشنر گجرات محمد اورنگزیب سدھو ، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ ، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ذوالقرنین حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نوید السلام ورک، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ اس موقع پر موجود تھے کمشنر گجرات و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا گجرات ڈویژن میں اس وقت 641 ترقیاتی اسیکموں پر کام جاری ہے جن پر 167 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، ضلع گجرات میں 368اسکیموں منڈی بہاوالدین میں 189، حافظ آباد میں 52 اور ضلع وزیرآباد میں میں 32 اسکیموں پر کام جاری ہے کمشنر گجرات و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ضلع گجرات کے میگا پراجیکٹس سماں ڈنگہ بائی پاس روڈ، سروس موڑ فلائی اوور، لکھنوال ایکسپریس وے، راجر فلائی اور سرائے عالمگیر، شادی وال تا چک گلاں روڈ،100 بیڈڈ لکھنوال ہسپتال اور ضلع منڈی بہاوالدین میں دو رویہ سٹرک منڈی بہاوالدین تا سرائے عالمگیر ، دو رویہ سڑک امراں تا شاہنہ لوک، پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور ضلع حافظ آباد میں یونیورسٹی آف حافظ آباد ، اپگریڈیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد ، دو رویہ سٹرک ایم ٹو تا کوٹ سرور انٹرچینج کو ترجیعی بنیادوں پر مکمل کیاجائے، کمشنر گجرات و گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ دیا جائے جہاں مزید فنڈز درکار ہے فوری طور پر متعلقہ محکموں سے درکار فنڈز حاصل کئے جائیں، منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے ہر مرحلہ پر میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سٹرکوں کے اطراف گھاس اور جھاڑیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے میڈینز، گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنائی جائے، افسران باقاعدگی سے ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کریں دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفتر میں موجود رہیں اور شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
گجرات: کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ٹراما سینٹر لالہ موسی کا دورہ کیا، ٹراما سینٹر کے مختلف شعبہ جات، وارڈز اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا کمشنر احمد کمال مان نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل احسن طریقے سے استعمال کئے جائیں، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری ڈیوٹی روسٹر کے مطابق یقینی بنائی جائے، ہسپتال میں ٹیسٹوں ، ادویات کی مفت فراہمی ممکن بنائی جائے انہوں نے ہدایت کی سردی کے پیش نظر مریضوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں ۔
گجرات: کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کا تحصیل کھاریاں میں پولیو فکسڈ پوائنٹس اور موبائل ٹیموں کا دورہ کیا انہوں نے جاری پولیو مہم اور پولیو ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا ل، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سلیمان اکبر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا ڈویژن بھر میں پولیو مہم 20 جنوری تک جاری ہے والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں ل، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں ل، پولیو ٹیموں کے گھر نی پہنچے کی صورت میں والدین قریبی سرکاری ہسپتالوں یا محکمہ صحت کی ٹیموں سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، 5 سال سے کم ہر بچے کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں جائیں پولیو وائرس سے آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ہدایت کی کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے، ٹیموں کی کارگردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے، محکمہ ہیلتھ کے افسران مارکیٹس، مختلف علاقوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے ہاتھوں پر نشانات چیک کریں کی بچے نے پولیو کے قطرے پی لئے ہیں یا نہیں، گھر میں موجود بچوں کو تلاش کر کے پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔
کمشنر گجرات ڈویژن کا دورہ حافظ آباد، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کا دورہ حافظ آباد، کمشنر نے 35۔ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والے میگا ترقیاتی منصوبوں نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال،یونیورسٹی آف حافظ آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ کوٹ سرور روڈ، حافظ آباد کوگجرات سے ملانے والی سڑک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تو قیر الیا س چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موقع پر موجو دتھے۔کمشنر کو حافظ آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر احمد کمال مان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے تمام محکمے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والا میٹریل ہرلحاظ سے کوالٹی کے مطابق ہو۔کمشنرنے تمام منصوبوں کے کنسلٹنٹ، انجینئرز کو بھی ہدایت کی کہ تعمیراتی کام اور میٹریل کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔کمشنر کا کہنا تھا کہ تقریبا دس ارب کی لاگت سے بننے والے 400بیڈ کے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر سے عوام کو علاج و معالجہ کی بہتر اور جدید سہولیات میسر آئینگی۔ چھ ارب کی لاگت سے بننے والی یونیورسٹی آف حافظ آباد کا قیام علاقہ میں تعمیر و ترقی کے حوالہ سے گیم چینجر ثابت ہو گاجب مقامی طلباء طالبات اعلیٰ تعلیم اپنے ہی شہر میں حاصل کر سکیں گے۔انکا کہنا تھا کہ دس ارب کی لاگت سے بننے والی حافظ آباد، گوجرانوالہ کوٹ سرور دو رویہ سڑک کی تعمیر نہ صرف حافظ آباد بلکہ پنجاب کے کئی شہروں کے ہزاروں لاکھوں عوام کیلئے آرام دہ سفر کیلئے بہترین منصوبہ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائیگا۔کمشنر کا کہنا تھا کہ حافظ آباد کو ڈویژ نل ہیڈ کوارٹر گجرات سے ملانے کیلئے سو اآٹھ ارب روپے کی لاگت سے نئی سڑک کی تکمیل سے حافظ آباد کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سفر آسان اور آرام دہ ہو جائیگا، اور قریبی دیہات کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔ کمشنر نے مدہر یانوالہ بائی پاس پر جاری سیوریج کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تا کہ قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔ بعد ازاں کمشنر نے مانگٹ روڈ پر پولیو ٹیم کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی ای او ہیلتھ اور پولیوٹیم کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کا کوئی بچہ حفاظتی قطرے پینے سے نہ ر ہ جائے اور حفاظتی قطرے پینے والے بچوں کے فنگر مارکینگ ضرور کی جائے۔اس موقع پر کمشنر نے مختلف شہریوں سے انکے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جانے بارے فیڈ بیک بھی لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تو قیر الیا س چیمہ نے کمشنر کو ضلع بھر میں آٹا کی وافر دستیابی، صفائی ستھرائی، ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے رات گئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کااچانک دورہ کیا، ٹراما سنٹر ، ایمرجنسی، مردانہ و چلڈرن سمیت مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اورریضوں اورلواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال نے مر یضوں کے لواحقین سے ڈاکٹرز و عملہ کی دستیابی، مفت ادویات، ٹیسٹوں کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی انتظامیہ دستیاب وسائل کو منظم طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ گجرات کے تمام اضلاع میں صحت کی معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈویژن بھر میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے, فلور ملز کو گندم کے کوٹا کی فراہمی کے اضافہ کردیا گیا ہے، ضلع گجرات میں 13 ٹرکنگ پوائنٹس اور 247 سیل پوائنٹس پر شہریوں کو آٹا فراہم کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف آٹا سیل پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز، ڈی ایف سی نصراللہ ندیم ں ھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ ضلع گجرات میں 10 کلوگرام کے 38 ہزار سے زائد تھیلے مارکیٹ میں فراہم کئے جارہے ہیں۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ آٹا کی سمگلنگ روکنے کے لیے سخت چیکنگ کی جارہی ہے اورفلور ملز کا ریکارڈ مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کے افسران آٹا کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مارکیٹ میں موجود آٹا کے سیمپل ٹیسٹ کریں اور ہروقت مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریس کی ضلع بھر میں قائم فلورملز،آٹا سیل پوائنٹس کی نگرانی کریں اور مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا سپلائی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، آٹا کی غیر قانونی فروخت اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کا جی ٹی ایس چوک، لاری اڈا گجرات، چناب پل ، اور دھونکل وزیرآباد میں قائم پولیو فکسڈ پوائنٹس کا دورہ کیا پولیو ورکز سے ملاقات کی اور ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ پولیو مہم 16 تا 20 جنوری تک جاری رہے گی اس دوران 5 سال سے کم عمر ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا پولیو ٹیمیں گھر نہ پہنچے کی صورت میں والدین قریبی سرکاری ہسپتالوں یا محکمہ صحت سے رابطہ کریں والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں کمشنر گجرات ڈویژن نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے ضروری ہے کہ ہم بحثیت قوم اپنا کردار کریں ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے لازمی پلائیں پولیو وائرس سے آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوسکتےہیں انہوں نے ہدایت کی مہم کے دوران ہر بچے کو کور کیا جائے کوئی بھی پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وزیر آباد نوید الاسلام اور ڈائریکٹر ہیلتھ آیاز ناصر بھی موجود تھے۔کمشنر گجرات احمد کمال مان نے پولیو ٹرانزٹ پواینٹس کے ساتھ رورل ہیلتھ سینٹر دھونکل کا بھی دورہ کیا اور وہاں دیجانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔
گجرات: کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ دُنیا کے ہر ملک میں مردم شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سے آبادی کی تعداد،اس کے مختلف طبقوں کی صحت‘ تعلیم روز گار، معاشی حالت اور نقل وحرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں، ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم فروری تا 4 مارچ تک کی جائے گی، ڈیجیٹل مردم شماری کے میں افراد کی تعداد، ماہانہ آمدنی کے ساتھ ساتھ ہر گھرانے کی جیوٹینگنگ کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں مردم شماری کے لئے فیلڈ اسٹاف کی ٹریننگ کے دورہ کے موقع کیا۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ مردم شماری کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے، 7 جنوری تا 21 جنوری تک فیلڈ اسٹاف کی ٹریننگ کروائی جائے گی مردم شماری کے لئے 1461 افراد ڈیٹا جمع کرنے کے لیے خدمات سر انجام دیں گے اورشہری 15 جنوری سے 30 جنوری پورٹل پر اپنی مردم شماری خود بھی کرسکتے ہیں۔ کمشنر گجرات ڈویژن نے بتایا کہ شہریوں کو پورٹل پر اپنے ڈیٹا کا اندارج کے بعد ایک کوڈ جاری کیا جائے جوکہ فیلڈ وزٹ کے دوران کوڈ مردم شماری کرنے والے اہلکار کو بتایا جائے گا اور آپ کی تمام معلومات مردم شماری میں شمار ہوجائیں گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں انتظامات کی نگرانی کریں اور پولیس مردم شماری ٹیموں کو فول پر پروف سیکورٹی یقینی بنائے۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ ڈویژن بھر میں سستا آٹا کی ڈیمانڈ کے مطابق دستیابی یقینی بنائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ل، ریونیو کورٹس میں جاری کیسز کا جلداز جلد میرٹ پر فیصلے کئے جائیں ، ریونیو امور سے متعلقہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈویژن بھر کے انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل کمشنر واصف بشیر کھوکھر، ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین تسنیم احمد خاں، ڈپٹی کمشنر وزیرآباد نوید السلام ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو، اس موقع پر موجود تھے کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ ڈویژن بھر میں احساس راشن پروگرام کے تحت کریانہ مرچنٹ کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلداز جلد سبسڈائز نرخوں پر کریانہ آئٹمز کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ ریونیو محصولات کا مقررہ ہدف کا حصول ممکن بنایا جائے ڈیجیٹل گردواری کا عمل 100 فی صد مکمل کیا جائے باقی رہ جانے والے موضع جات کا ڈیٹاجلد از جلد اپ لوڈ کیا جائے، ریونیو کورٹس میں زیرالتوا مقدمات کا فیصلہ فوری میرٹ پر کیا جائے تمام افسران باقاعدگی سے ریونیو کورٹس میں کیسز کی سماعت کریں، انہوں نے کہا ڈویژن بھر میں سیل پوائنٹس پر آٹا ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کیا جائے فلور ملز کا ریکارڈ باقاعدگی سے مانیٹر کیاجائے بین الاضلاع آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ مارکیٹس میں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی سرکاری نرخوں پر ہر صورت یقینی بنائی جائے ، گراب فروشوں منصوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام افسران باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کا عمل کی نگرانی کریں اور ریٹ لسٹوں کا اجراء بروقت یقینی بنایا جائے انہوں نے ہدایت کی شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیاجائے۔
گجرات: کمشنر ڈویژن احمد کمال مان کا میجر شبیر شریف ہسپتال کنجاہ اور ، دیہی مرکز صحت گگھڑ کا دورہ کیا، اوردونوں طبی مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں ڈسپنسری ، آپریشن تھیٹر ، وارڈ اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا،کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز میں شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتالوں میں ادویات کہ فراہمی ٹیسٹوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے ڈاکٹر ر و عملہ کی حاضری بھی یقینی بنائی جائے۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ آئے افراد کے لئے بہترین بیٹھنے کا انتظام کیا جائے ۔ہسپتالوں میں پینے کے صاف پانی اور وارڈز میں سردی سے مریضوں کو بچانے کے لیے مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔
کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے چیمبر آف کامرس گجرات کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے تمام ادارے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔چیمبر آف کامرس گجرات کی طرف سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے کھیل انسانی صحت اور نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحت افزاء معاشرہ جنم لے گا، کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم رنراپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔
گجرات: کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے چوہدری پرویز الٰہی کارڈلوجی سینٹر وزیر آباد کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر وزیر نوید السلام ورک ، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد امجد علی رانا ان کے ہمراہ تھے کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کارڈلوجی سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، صفائی ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ وزیر آباد کارڈلوجی سینٹر میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے وزیر آباد کارڈلوجی میں بیڈز کے اضافے اور ڈاکٹر و عملہ میں اضافے پر کام جاری ہے وزیر آباد کارڈلوجی سینٹر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈلوجی ہسپتال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا چوہدری پرویز الٰہی کارڈلوجی سینٹر کی ایکٹیشن سے ضلع وزیر آباد اور اردگرد کے تمام اضلاع سے دل کے مریضوں کو فائدہ حاصل ہوگا،کارڈلوجی سینٹر میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Gujrat
50700
Dy. Director Food Office
Gujrat
Our department checks and supply flour inside Gujrat Division.
Near Dewana Mandi, Opposite Side Chayee Khana, GT Road Gujrat
Gujrat
Gujrat
help you in case of any emergency theft robbery kidnapping murder etc sniffers dog services in gujrat
Gujrat
WoodWorking Service Centre Gujrat is affiliated with TEVTA Punjab and PBTE.
11-178 Mehmda East Madina Road
Gujrat, 50700
Office of the District Election Commissioner, Gujrat is the sub-office of the ECP for Gujrat district
GUJRAT SHADMAN COLONY FRONT OF ASPIR COLLGER
Gujrat, 50190
خَيْرُکُم مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ-