Kazmi Brother

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kazmi Brother, Photographer, Gujrat.

28/05/2024

اتنا شبیر ع نا روئے تھے علی اکبرع پر
جتنا عباس ع کے بازو کو اٹھا کر روئے.

💔😢

20/05/2024

خبر غم!
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

🇮🇷🚨
ایران کے صدر ابراہیم ‎رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے
حرم امام علی ابن موسی الرضا ع سے شھادت کا اعلان کر دیا گیا
ھائے یا حسین 😢😢

06/05/2024

روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے دس دروازے ہیں اور ان کے نام

02/05/2024

02/05/2024

کربلا کی یاد جب بھی آتی ہے
خود بخود یہ آنکھ بھر ہی جاتی ہے_😔🕌🥺

29/04/2024

سرداب میں حضرت عباس (ع) کی قبر اقدس کا معجزہ دیکھیں وہاں 14 سو سال گزر جانے کے بعد آج بھی پانی قبرِ اقدس کا طواف کررہا ہے !!

28/04/2024

سیدہ سکینہؐ بنتِ امام موسیٰ کاظمؐ۔۔ 😭😭😭😭😭

27/04/2024

زیارت عاشورا تلاوت کرنا تمام بیماریوں کا علاج ہے 😭🤲

Send a message to learn more

23/04/2024

جیسے علیؑ کا رُتبہ خلیفہِ بلا فصل ہے ,
ویسے ہی عباسؑ کا رُتبہ ابوالفضل ہے ♥

23/04/2024

حضرت عباس علمدار ع کا اصل قبر مبارک ❤️😭🙏

22/04/2024

جدوں وی واسطہ پایا جنابِ سیّدہؐ دا میں 🙏🏻❤

22/04/2024

کٹ گئے ہاتھ مگر شیر کا غصہ نہ گیا

زخم کھا کر بھی وہ کرار نظر آتا ہے

شام کی فوج کو یہ بات تو معلوم نہ تھی

اس کو بے ہاتھ بھی لڑنے کا ہنر آتا ہے !

❤️👑☝🏻⭐💖

21/04/2024

عراق
کیا آپ جانتے ہیں کہ عراق میں کونسامقدس مقام کس شہر میں واقع ہے؟

عراق
پوری دنیا میں سب سے زیادہ زیارات ملک عراق میں ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

چشمہ عین الحسین علیہ السلام نجف سے 60کلو میٹر دور قادسیہ شہر میں ہے ۔ اس چشمہ کا پانی کینسر اور باقی ہر مرض کی شفا ہے۔

زیارات نجف
مرقداقدس مولا علیؑ ، مرقد اقدس حضرت آدم ؑ ، حضرت مرقد اقدس حضرت نوح ؑ،مرقد صحابی امیر المومنین اثیب یمانی المعروف صافی الصفاء
مقام امام زین العابدینؑ ،
وادی السلام قبرستان جس میں 70 ہزار انبیاء مدفن ہیں
مرقد اقدس حضرت ہودؑ ، مرقد اقدس حضرت صالح ؑ ،
مقام امام جعفر صادق ؑ، مقام امام زمانہ ؑ۔
مرقد اقدس حضرت رقیہ بنت الحسن ع، مرقداقدس حضرت زہرہ بنت الحسن ع، مرقد اقدس حضرت آمنہ بنت الحسن ع
مرقد صحابی حضرت کمیلؑ ، مسجد حنانہ جہاں 72 شہداء کربلا کے سر اقدس رکھے گئے تھے اور جب مولاعلی ع کا جنازہ کوفہ سے نجف لایا جارہا تھا تو اس مسجد کی دیواریں احتراماً جھکی تھیں۔

زیارات کوفہ
مرقد اقدس صحابی حضرت میثم تمار ؑ، مسجد سہلہ جس میں انبیا کرام آئمہ اور اولیا صالحین نے نمازیں پڑھیں ،
مراقد اقدس سادات امام زین العابدین علیہ السلام (حضرت محمد الاصغر علیہ السلام ، حضرت بی بی عالیہ سلام اللہ علیھا ، حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا )
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن حسن مثنی ؑ،مرقد جناب اسماعیل بن ابراہیم مجاب بن محمد بن امام موسی کاظم ؑ
مولا امیر المومنین علیہ السلام کا گھر مبارک
مسجد سھلہ سے تقریبا10 کلومیٹر پر واقع مقام سجاد علیہ السلام و سیدہ زینب سلام علیہا جہاں پر حکم عمرسعد پر قیدیوں کو اس وجہ سے کئی گھنٹے روکے رکھا کے ابھی تک بازار کوفہ سجا نہیں ۔

زیارات مسجد کوفہ
مقام نبی ابراہیم ؑ، مقام خضر ؑ، مقام دکتہ القضاء، مقام بیت الطشت ، مقام نبی محمدﷺ ، مقام ساعہ ، مقام تنور نوح ؑ
مقام نبی آدم ؑ، مقام حضرت جبرائیل ؑ ، مقام نبی نوح ؑ، مقام ضربت امیر المومنین ؑ ، مقام امام زین العابدین ؑ
مقام نافلہ امیر المومنین ؑ، مقام امام جعفر صادق ؑ ، مرقد اقدس حضرت مسلم بن عقیل ؑ،
مرقد اقدس حضرت مختار ثقفی ؓ،مرقد صحابی حضرت ہانی بن عروہ ؓ
مرقد اقدس حضرت خدیجہ بنت امیر المومنین علیہ السلام ( حضرت عباس علیہ السلام کی سگھی ہمشیر ہ)
قصر دار الامارہ ( عبید اللہ ابن زیاد ملعون کا محل ) ،مسجد صاصعہ بن سوخان ( مولا علی علیہ السلام کا صحابی )

زیارات حلہ
حضرت نبی ذوالکفل ؑ اور ان کے 5 اصحاب ، مسجد نخیلہ (کربلا سے 45میل جہاں مولا امام حسین ؑ نے عاشورا والے دن علم نصب کیا تھا ) مقام امیر المومنین ؑ
مقام خضر ؑ، حضرت خولہ بنت الحسین ؑ جو راستہ میں شھید ہوگئی تھیں جب لٹا ہوا قافلہ کوفہ آرہا تھا ۔۔۔ان کی مرقد اقدس سبایا یعنی قیدیوں والے راستہ پر واقع ہے
مرقد صحابی امیر المومنین علیہ السلام حضرت رشید الھجری،
مرقد اقدس حضرت سید زید بن امام زین العابدین ؑ
مرقد اقدس حضرت اسماء بنت عمیس زوجہ حضرت جعفر طیار ؑ
مرقد اقدس حضرت قاسم بن امام موسی کاظم ؑ
مرقد اقدس حضرت حمزہ بن قاسم بن حضرت عباس ؑ ( معجز نماپوتا سرکار عباس علیہ السلام کا)
مقام ولادت حضرت نبی ابراہیم ؑ ، مقام نمرود جہاں سے نمرود نے آگ روشن کی تھی
مرقد اقدس حضرت نبی ایوب ؑ
مرقد اقدس بی بی شریفہ بنت امام حسن ؑ
معجزہ رد شمس جہاں مولا امیر علیہ السلام نے سورج پلٹایا تھا



زیارات بغداد
مرقد اقدس حضرت امام موسی کاظم ؑ، مرقد اقدس حضرت امام محمد تقی ؑ
مرقد اقدس صحابی حضرت بہلول ؓ ،مرقد اقدس صحابی حضرت قنبر صحابی امیر المومنین علیہ السلام
مسجد براثا
مقام امیر المومنین علیہ السلام ،وہ پتھر جس پر جناب عیسی نبی ؑ کی پیدائش ہوئی تھی
پتھر امیر المومنین علیہ السلام جس سے آج بھی پانی نکل رہا ہے
مراقد اقدس نواب اربعہ امام مھدی علیہ السلام کے چار نائب

زیارات مدائن
مراقد اقدس صحابی حضرت سلمان فارسی ؑ ، حضرت عبداللہ بن جابرانصاری ؑ
صحابی حضرت حذیفہ یمانی ؓ
مرقداقدس حضرت طاھربن امام باقر ؑ

زیارات سامرہ
مرقد اقدس حضرت امام علی نقی ؑ، مرقد اقدس حضرت امام حسن عسکری ؑ ، مقام غیبت امام زمانہ ؑ
مرقد اقدس بی بی نرجس خاتون سلام اللہ علیھا، مرقد اقدس بی بی حکیمہ خاتون س ، امام علی نقی علیہ السلام کا قید خانہ

زیارات بلد
مرقد اقدس حضرت سید محمد ؑ بن امام علی نقی ؑ،
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن مالک اشتر ( جس نے جناب مختار کی حکومت بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا )

زیارات مسیب
مراقد اقدس طفلان امیر مسلم ؑ جناب محمد ؑ و جناب ابراہیم ؑ
جناب عقیل بن ابی طالب ؑ
جناب ابو قاسم بن امام حسن ؑ (امام حسن علیہ السلام کے بڑے بیٹے )

زیارات کربلا
مرقداقدس حضرت امام حسین ؑ، مرقد اقدس حضرت عباس علمدار ؑ
مراقد سیدہ زینب س کی اولاد حضرت سیداسماعیل ابن عبداللہ اور سیدہ ام کلثوم س
حضرت عبداللہ ابن امام موسی کاظم ؑ حضرت علی اکبر ؑ ۔ حضرت علی اصغر ؑ
مقتل گاہ ۔ گنج شہداء ۔مرقداقدس صحابی رسول اللہ ص حضرت جناب حبیب ابن مظاہر ؑ ۔مرقداقدس جناب ابراہیم مجاب ؑ
کف عباس علیہ السلام ۔ خیام گاہ ۔ ٹلہ زینبیہ ۔ نہر علقمہ ۔ مقام تکلم عمر سعدمع امام علیہ السلام
مقام امام موسی کاظم علیہ السلام، مقام امام زمانہ علیہ السلام ،مقام امام جعفر صادق علیہ السلام
مقتل گاہ سرکار علی اکبر علیہ السلام ، مقتل گاہ سرکار علی اصغر علیہ السلام
مقام فضہ و حارث شیر ۔ خیام گاہ کی مسجد
مقام فصطاط وہ مقام جہاں سرکار علی اکبر علیہ السلام کی روح نے جسم اطہر کو چھوڑا تھا
حضرت حر علیہ السلام ۔ حضرت عون علیہ السلام ،قطارہ امیر المومنین علیہ السلام
کربلا سے 30کلو میٹر شام کی طرف

متفرقہ
مرقد حضرت سلمان نبی علیہ السلام ۔۔بصرہ
مرقد حضرت عزیر نبی علیہ السلام ۔۔میسان
مرقد حضرت یونس نبی علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
مقام ۔نبی شعیب علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
جبل جوزی ۔موصل ،جس سے کشتی حضرت نوح علیہ السلام ٹکرائی

19/04/2024

خدایا!اب مجھے بھی جلدی وہ دن دکھا
دے جب مجھے بھی سر زمین کربلا کی
زیارت نصیب ہو آمین !

16/04/2024

السلام علیکم یا ابا عبداللہ الحسینؑ

07/04/2024

🔷نماز باجماعت کے متعلق فرمان معصومین علیہم السلام 🔸
📌فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
نماز پڑھانے کا حقدار وہ ہے جو تمام نمازیوں میں سب سے زیادہ عالم سب سے زیادہ مسائل کا جاننے والا اور سب سے اچھا قاری ہو

📕فروع کافی کتاب الصلوة ۔ باب ۵۰- حدیث ۵

📌فرمان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

پیش نماز وہی شخص ہوسکتا ہے جو اپنے مامومین میں سب سے افضل ہو اگر مامومین میں سے کوئی ایک بھی اس سے زیادہ عالم ہو تو اس کی اقتداء میں نماز جائز نہیں

📕من لا يحضره الفقیہ جلد ۱صفحہ ۲۱۶- حدیث ۱۱۰۰

📌فرمان امیر المومنین امام علی علیہ السلام

ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں

۱۔ ) جسے جزام کی بیماری ہو

۲۔) جسے برص کی بیماری ہو

۳۔ )دیوانہ

۔۴۔) چیچک زدہ (یعنی جس کو چیچک نکلی ہوئی ہو )

,۵ )ولد الزنا

۶) ۔ ایسا شخص جو مسائل دین سے کما حقہ واقف نہ ہو

📕فروع کافی - کتاب الصلوة۔ باب ۵۰ - حدیث ۴

📌فرمان امیر المومنین امام علی علیہ السلام۔

قیدی پیش نماز نہیں ہوسکتا آزادوں کا اور نہ مفلوج تندرستوں کا اور نہ تیمم والا وضو والوں کا اور نہ اندھا جنگل میں مگر اس وقت جب اسے رو، قبلہ کر دیا جائے

📕فروع کافی - کتاب الصلوة۔باب ۵۰ - حدیث ۲

📌فرمان امام علی نقی علیہ السلام۔

ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں جو آئمہ معصومین علیہم السلام میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرتا ہو

📕من لا یحضره الفقیہ جلد صفحه ۲۱۷ - حدیث ۱۱۱۲

📌فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام۔

اس شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے جو تمہیں کافر کہتا ہو۔ نہ اس کے پیچھے جسے تم کافر کہتے ہو

📕 من لا يحضره الفقیہ جلد۱صفحہ ۲۱۸ - حدیث ۱۱۱۴

📌فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام

عاق کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں

📕من لا يحضره الفقیہ جلد ۱صفحه ۲۱۷ - حدیث ۱۱۱۳

📌فرمان امام محمد باقر علیہ السلام۔

ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں جو حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام سے محبت کا دعویٰ تو کرتا ہومگر ان کے دشمن سے براءت کا اظہار نہ کرتا ہو

📕من لا یحضره الفقیہ جلد۱صفحہ ۲۱۸- حدیث ۱۱۱۷

📌فرمان امام محمد باقر علیہ السّلام۔

ناصبی اور اس شخص کے پیچھے جس کے دین ایمان اور عقیدے پر اعتبار نہ ہو، نماز پڑھنا جائز نہیں اور اگر مجبوراً پڑھنا پڑے تو اپنی قراءت خود کرے گویا وہ فرادا نماز پڑھ رہا ہے

📕 وسائل الشیعه جلد ۵صفحہ ۳۲۶۔ باب ۱۰۔حدیث ۲

📌فرمان امام علی رضا علیہ السلام

سوائے اہل ولایت کے کسی کی اقتداء میں نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔

📕 وسائل الشیعہ جلد ۵صفحہ ۳۲۸۔باب ۱۰حدیث ۱۱

📌فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام۔

جو شخص موزوں پر مسح کرنے کو جائز سمجھتا ہو اس کی اقتداء میں نماز نہیں پڑھی جا سکتی

📕 وسائل الشیعہ جلد ۵ صفحہ ۳۲۸باب ۱۰- حدیث ۱۴

📌فرمان امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

جس شخص کو انسان پہچانتا نہ ہو اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جاسکتی

📕 وسائل الشیعہ جلد ۵صفحه ۳۳۲باب ۱۲- حدیث ۱

📌فرمان امام علی زین العابدین علیہ السلام۔

جو شخص ریاست باطلہ (حکومت و اقتدار ) کی خواہش رکھتا ہو اور اس کے حصول کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہو اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جاسکتی بلکہ اس سے انتہائی ہوشیار رہنا ضروری ہے

📕وسائل الشیعہ جلد ۵صفحہ ۳۳۱ ۔باب ۱۱ ۔ حدیث ۱۳

📌فرمان امام علی زین العابدین علیہ السلام

جب دیکھو کہ کسی شخص کی ظاہری ڈول اچھی ھے گفتگو میں نرمی اور ٹھہراؤ ھے اور حرکات و سکنات میں تواضح و فرونتی ھے تو ٹھہرنا

وہ تمہیں دھوکہ نہ دے کیونکہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی جسمانی ساخت حست نفس اور بزدلی کی وجہ سے دنیا حاصل نہیں کرسکتے اور فعل حرام کا ارتکاب نہیں کرسکتے اس لیئے وہ دین کا لبادہ اوڑھ کر اسے دنیا کمانے کا جال بناتے ہیں لہٰذا وہ اپنے ظاہر سے برابر لوگوں کو دھوکہ اور فریب دیتے رہتے ہیں مگر جونہی ان کی مال حرام تک دسترس ہوتی ھے تو اس پر جھپٹ پڑتے ہیں اور اگر دیکھو کہ کوئی شخص مال حرام سے اجتناب کرتا ھے تو

خبردار جلدی نہ کرنا, وہ تمہیں دھوکہ نہ دے

کیونکہ لوگوں کی شہوات و خواہشات مختلف ہوتی ہیں کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں مال حرام سے تو بچتے ہیں اگرچہ زیادہ بھی ہو مگر ایک انتہائی بد شکل و صورت عورت پر فریفتہ ہوکر زنا جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں اور جب دیکھو کہ کوئی شخص اس ( زنا کاری ) سے بھی دامن بچاتا ھے تو

ٹھہر جانا جلدی نہ کرنا

وہ تمہیں دھوکہ نہ دے اس کی عقل و خرد دیکھنا کیونکہ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ھے کہ ایک شخص تمام برے کاموں سے بچتا تو ھے مگر اس کی عقل و خرد نہیں ہوتی لہٰذا وہ اپنی کمی عقل کی وجہ سے اتنی اصلاح نہیں کرتا جتنی اپنی جہالت اور حماکت کی وجہ کی وجہ سے خرابی پیدا کرتا ھے اور اگر اس کی عقل و خرد بھی بلکل درست ہو تو

پھر بھی جلدی نہ کرنا

وہ کہیں تمہیں دھوکہ نہ دے, دے پہلے یہ دیکھنا کہ وہ خواہشات نفس اور عقل کی کشائش میں اپنی خواہش نفس کا ساتھ دیتا ھے یا عقل و خرد کا ساتھ دیتا ھے ؟ اور جب تک یہ نہ دیکھ لو کہ آیا وہ ریاست باطلہ کی خواہش رکھتا ھے یا نہیں ؟ کیونکہ لوگوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو دنیا کو دنیا کے لئے ترک کرکے دنیا و آخرت میں نقصان و زیان اٹھاتے ہیں وہ خیال کرتے ہیں رئیس و سردار بننے کی جو لذت ھے وہ مال و دولت اور حلال و جائز نعمتوں کی لذت سے کہیں بہتر و برتر ھے اس لئے وہ سب لذتیں اس لذت کی خاطر ترک کر دیتے ہیں,

ہاں آدمی اور بہترن آدمی وہ ھے جو اپنی خواہش نفس کو خدا تعالیٰ کے حکم کے تابع بناۓ اور اس کی تمام قوتیں خدا تعالیٰ کی رضا جوئی میں صرف ہوں اور وہ یہ سمجھتا ھے کہ حق کا ساتھ دینے کی ذلت ابدی و سرمدی عزت کے زیادہ قریب ھے بنسبت اس عزت کے جو باطل کا ساتھ دینے سے حاصل ہوتی ھے بس یہ ھے بہترن آدمی,

پس اس کے دامن کو پکڑ لو اور اس کی روش و رفتار کی اقتداء کرو (یعنی اس جیسا بننے کی کوشش کرو )اور بارگاہ خداوندی میں اس سے توسل حاصل کرو کیونکہ ایسے شخص کی دعا رد نہیں ہوتی اور وہ اپنے مطالبے میں خائب و نامراد نہیں ہوتا

📕احتجاج طبرسی جلد ۲صفحہ ۹۴

📌فرمان امیر المومنین امام علی علیہ السلام۔

جو شخص اذان واقامت کہہ کر نماز پڑھے اس کے پیچھے ملائکہ کی اس قدر طویل دو صفیں نماز پڑھتی ہیں کہ جن کے سرے نظر نہیں آتے اور اگر صرف اقامت کہہ کر نماز پڑھے تو پھر اس کے پیچھے صرف ایک فرشتہ نماز پڑھتا ہے

📕وسائل الشیعہ جلد ۴۔صفحہ ۴۳

📌فرمان امام علی رضا علیہ السلام

جو شخص (تنہا نماز پڑھ رہا ہو) اذان و اقامت کہے اس کے پیچھے ملائکہ کی دو صفیں نماز پڑھتی ہیں۔اور اگر اذان کے بغیر صرف اقامت کہہ کر نماز شروع کر دے تو ایک فرشتہ اس کی دائیں طرف اور ایک اس کی بائیں جانب کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے امام ع نے فرمایا! دو صفوں کو غنیمت سمجھو

(یعنی اذان و اقامت کہہ کر نماز پڑھو)

📕وسائل الشیعہ جلد ۴صفحہ ۴۳

📌فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام۔

جو شخص(تنہا نماز پڑھ رہا ہو) اذان واقامت کہہ کر نماز پڑھے اس کے پیچھے ملائکہ کی دو صفیں نماز پڑھتی ہیں اور جو بغیر اذان کے صرف اقامت کہہ کر نماز پڑھے اس کے پیچھے ملائکہ کی صرف ایک صف نماز پڑھتی ہے

راوی نے عرض کیا کہ ہر صف کی مقدار کس قدر ہے؟

امام ع نے فرمایا

کم از کم مشرق و مغرب کے درمیانی فاصلہ کے برابر اور زیادہ سے زیادہ زمین و آسمان کے درمیانی فاصلہ کے برابر

📕وسائل الشیعہ جلد ۴۔صفحہ ۴۳

📝رخش خدیجہ

06/04/2024

مسجد جمکران (ایران) کیسے تعمیر ہوئی
مسجد جمکران تقریبا ایک ہزار سال قبل امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے خصوصی حکم سے تعمیر کی گئی ۔
یہ مسجد صدیوں سے شیعوں کی پناہ گاہ ، منتظرین امام (ع) کا مرکز اور امام عصر ؑ (عج) کی کرامات کی جلوہ گاہ ہے ۔ مسجد جمکران کی تاسیس کے بارے میں میرزا حسین نوری نے شیخ صدوق کی ہمعصر شخصیت حسن بن محمد بن حسن قمی سے اور انہوں نے اپنی کتاب تاریخ قم میں کتاب مونس الحزین فی معرفۃ الحق و الیقین سے کچھ اس طرح نقل کیا ہے :

نیک و پاکدامن بزرگ حسن بن مثلہ جمکرانی کہتے ہیں :
میں ماہ مبارک رمضان کی سترہویں شب ، شب بدھ ۳۹۳ھ کو اپنے گھر میں سو رہا تھا - کہ یکایک کچھ لوگوں نے آ کر دروازہ کھٹکھٹا کر مجھے بیدار کیا - اور کہا تمہیں تمہارے امام (ع) بلا رہے ہیں ۔ یہ کہہ کر وہ مجے اس مقام پر لے گئے - جہاں اب مسجد جمکران واقع ہے ۔ امام زمانہ علیہ السلام نے مجھے بلایا اور فرمایا :

حسن بن مسلم کے پاس جاؤ - اور اسے کہو کہ چند سالوں سے تم اس زمین کو آباد کرنے کی کوشش کر رہے ہو - اور یہ اللہ کے حکم سے خراب ہو جاتی ہے ۔ پانچ سال تک تم نے یہاں کاشت کی - اور اس سال دوبارہ آباد کرنا چاہتے ہو ۔ آج کے بعد تمہیں اجازت نہیں ہے - کہ اس زمین میں کھیتی باڑی کرو ۔ اس زمین سے جو کچھ کمایا ہے - وہ واپس کرو - تاکہ یہاں مسجد تعمیر کی جائے ۔ یہ ایک مقدس زمین ہے خداوند متعال نے اس زمین کو منتخب فرمایا - دوسری زمینوں پر فضیلت دی ہے ۔ تم نے اس زمین پر قبضہ کرکے اسے اپنی زمینوں کے ساتھ ملا لیا ہے ۔ اللہ تعالی نے تم سے تمہارے دو جوان بیٹے لے لیئے - لیکن تم اب بھی متوجہ نہیں ہوئے !!

اگر تم اب بھی متوجہ نہیں ہوئے - تو خدا کی طرف سے مصیبت ایسی جگہ سے نازل ہوگی - جس کا تم گمان بھی نہیں کر سکتے ۔
میں نے عرض کیا - اے میرے مولا و آقا !! مجھے اس کام کے لیئے کوئی دلیل و نشانی عطا فرمائیں - کیونکہ بغیر کسی دلیل و نشانی کے لوگ میری بات پر اعتبار نہیں کریں گے ۔ امام (ع) نے فرمایا :

تم اپنا فریضہ جاکر انجام دو - ہم یہاں ایک ایسی علامت نصب کر دیں گے - جس کی وجہ سے لوگ تمہاری بات پر اعتبار کریں گے ۔ اس کے علاوہ سید ابوالحسن کے پاس جاؤ - اور انہیں کہو کہ حسن بن مسلم سے اس زمین کا چند سالہ منافع لے کر لوگوں کو دیں - تاکہ مسجد کی بنیاد رکھی جائے - اور باقی رقم اردہال کے قریب واقع رہق نامی جگہ سے جو ہماری ملکیت ہے فراہم کر کے مسجد کو مکمل کیا جائے ۔ ہم نے نصف رہق کو اس مسجد کے لیے وقف کر دیا ہے - تاکہ ہرسال رہق کی نصف آمدن کو مسجد کی تعمیر پر خرچ کیا جائے ۔

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے یہ فرما کر مجھے جانے کا اشارہ کیا ۔ ابھی روانہ ہی ہوا تھا - کہ امام (ع) نے دوبارہ مجھے آواز دی اور فرمایا :
.جعفر کاشانی چرواہے کے ریوڑ سے ایک بکرا خریدو ، اگر لوگ بکرے کے پیسے دیں - تو ٹھیک ورنہ اپنے پیسوں سے خرید کر کل رات یہاں لا کر اسے ذبح کرو - اور اٹھارہ رمضان المبارک بروز بدھ کو اس بکرے کا گوشت مریضوں اور ایسے افراد کے درمیان تقسیم کرو - جو کسی سخت بیماری میں مبتلا ہیں ، اللہ تعالی سب کو شفاء عطا فرمائے گا - یاد رکھو ۔۔۔۔۔۔۔ !! کہ وہ بکرا سیاہ و سفید رنگ کا ہے - جس کے جسم پر بہت زیادہ بال ہیں ۔ سیاہ و سفید رنگ کے ایسے سات نشانات اس کے بدن پر ہیں - جن کی مقدار ایک درہم جتنی ہے - ان میں سے چار نشان ایک طرف اور تین نشان دوسری طرف واقع ہیں"-

میں روانہ ہوا - تو امام (ع) نے ایک مرتبہ پھر مجھے بلایا اور کہا :
سات یا ستر دن تک ہم یہاں ہیں -

حسن بن مثلہ کہتے ہیں : میں گھر گیا اور تمام رات اسی فکر میں ڈوبا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی ۔ نماز پڑھنے کے بعد علی منذر کے پاس چلا گیا - اور تمام واقعہ ان کے گوش گزار کیا - اس کے بعد علی منذر کے ہمراہ اسی جگہ گئے - جہاں رات کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے ملاقات کی تھی ۔

علی منذر نے وہاں پہنچ کر کہا ؛ خدا کی قسم !! امام (ع) نے جس علامت و نشانی کے بارے میں فرمایا تھا - وہ یہاں موجود ہے - اور وہ یہ کہ مسجد کے حدود اربعہ کو زنجیروں اور لوھے کی میخوں کے ذریعہ معین کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد ہم سید ابولحسن الرضا کی جانب روانہ ہوئے ۔ جب ان کے گھر کے قریب پہنچے - تو ان کے غلاموں اور نوکروں نے ہم سے پوچھا : کیا تم جمکران کے رہنے والے ہو؟ ہم نے اثبات میں جواب دیا - تو انہوں نے کہا کہ " سید ابوالحسن نصف شب سے تمہارے انتظار میں ہیں -"

میں نے داخل ہو کر سلام کیا - تو انہوں نے اچھے طریقے سے میرا استقبال کیا - اور بہت احترام سے پیش آئے ، بہت اچھی جگہ پر مجھے بٹھایا - اور اس سے قبل کہ میں کوئی بات کرتا - انہوں نے گفتگو کا آغاز کیا - اور کہا اے حسن بن مثلہ !! میں سو رہا تھا - کہ عالم خواب میں دیکھا کہ کوئی مجھ سے کہہ رہا تھا : "کل صبح جمکران سے حسن بن مثلہ نامی آدمی تہمارے پاس آئے گا ۔ وہ جو کہے اس پر اعتماد کرنا اور اس کی بات کی تصدیق کرنا کیونکہ اس کی بات ہماری بات ہے ۔ کسی بھی طور اس کی بات کو مسترد نہ کرنا۔

یہ خواب دیکھ کر میں بیدار ہوگیا - اور اس وقت سے اب تک تمہارے انتظار میں ہوں ۔ حسن بن مثلہ نے بھی من و عن تمام واقعہ سید کو سنایا ۔ سید ابوالحسن نے حکم دیا - کہ گھوڑوں پر زین کسی جائے ۔ اس کے بعد جمکران کی طرف روانہ ہوگئے ۔ جمکران کے قریب پہنچے - تو جعفر چرواہے کو دیکھا - جو اپنے ریوڑ کو چرانے کے لیے لایا ہوا تھا -

حسن بن مثلہ ریوڑ میں گئے - اور گلے کے پیچھے آنے والے بکرے کو پہچان کر اس کی طرف دوڑے - اور اسے پکڑ لیا ۔ اس کی قیمت ادا کرنے لگے تو جعفر چرواہے نے کہا کہ خدا کی قسم !! میں نے آج سے پہلے اس بکرے کو اپنے ریوڑ میں نہیں دیکھا تھا - اور آج بھی جب دیکھا تو پکڑنے کی بہت کوشش کی - لیکن یہ ہاتھ نہیں آیا ۔ بکرے کو اس مخصوص جگہ لاکر ذبح کیا گیا ۔

سید ابوالحسن الرضا معین شدہ مقام پر آئے - اور حسن بن مسلم کو طلب کیا ۔ حسن بن مسلم سے زمین سے حاصل ہونے والی آمدن وصول کی ۔ اس کے بعد رہق والوں سے وہاں کی آمدن وصول کی - اور مسجد کی تعمیر میں مشغول ہوگئے - اور مسجد کی چھت کو لکڑیوں سے ڈھک دیا ۔ سید ابوالحسن الرضا جمکران سے ملنے والی زنجیروں اور میخوں کو قم میں گھر لے آئے ۔

جب بھی کوئی شخص کسی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوتا - تو خود کو ان زنجیروں سے مس کرتا اور فورا شفا پاتا تھا ۔ سید ابوالحسن الرضا کچھ عرصے بعد وفات پاگئے - تو انہیں ان کے محلہ "موسویان" (موجودہ خیابان آذر قم) میں دفن کر دیا گیا ۔ کچھ مدت کے بعد ان کا بیٹا بیمار ہوا - تو انہوں نے زنجیروں والے مخصوص کمرے میں داخل ہوکر صندوق کھول کر دیکھا - تو معلوم ہوا کہ زنجیریں اور میخیں موجود نہیں تھیں ۔ اَللّـهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ۴ مُحَمَّد وٓعّٓجٓلَّ فٓرٓجٓهُم -

تاریخ قم شریف ۔
محمد بن حسن قمی ۔۔۔
ہمعصر علامہ شیخ صدوق ۔

02/04/2024

امام علی ع کی قبر مبارک کو مخفی کیوں رکھا گیا تھا ؟
حجاج بن یوسف لع جب بنو امیہ کی طرف سے گورنر بنا تو اس نے حضرت علی علیہ السلام کے لاشہ کی بے حرمتی کرنے کے لیے کوفہ ، نجف اور اس کے گرد و نواح میں موجود تین ہزار قبروں کو کھدوایا لیکن اسے حضرت علی علیہ السلام کی میت نہ ملی۔
حوالہ : کتاب منتخب التواریخ

بنو امیہ اور بنو عباس کی جانب سے حضرت علی علیہ السلام سے بغض رکھنے اور اس بغض کی وجہ سے اہلبیت رسول اور حضرت علی علیہ السلام کی اولاد پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے واقعات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں اور اسی سبب سے حضرت علی علیہ السلام نے اپنی قبر کو لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رکھنے کا حکم دیا تھا کیونکہ حضرت علی علیہ السلام جانتے تھے کہ ان کی زندگی کے بعد حکومت جگر خور کے بیٹے اور بنی امیہ کے ہاتھوں میں چلی جائے گی اور بنو امیہ کے لوگ اپنے دلوں میں بھڑکتی ہوئی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے حضرت علی علیہ السلام کی میت کو قبر سے نکال کر لاشے کی بے حرمتی کریں گے لہذا حضرت علی علیہ السلام نے بنو امیہ ، اس کے اعوان و انصار، خوارج اور ان کے ہم مثل لوگوں کے شر سے بچنے کے لیے اپنی قبر کو پوشیدہ رکھنے کا حکم دیا-
حوالہ : کتاب فرحة الغری ص 25

سید ابن طاؤس کہتے ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام کی قبر اقدس کے پوشیدہ رکھنے میں بہت سے فوائد تھے کہ جن کی تفاصیل سے ہم آگاہ نہیں ہیں۔ ابن عباس سے مروی ہے کہ ایک دفعہ رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا:

اے علی! کوفہ کا شرف تیری قبر کی بدولت سے ہے …

تو حضرت علی ع نے فرمایا:
اے اللہ کے رسول ص : کیا میں عراق کے شہر کوفہ میں دفن ہوں گا؟

تو رسول خدا ص نے فرمایا:
ہاں تم اس کے پشت میں دفن ہو گے
حوالہ : فرحة الغری ص 37/38

ﺍﻣﺎﻡ ﻋﻠﯽؑ ﮐﮯ ﻣﺪﻓﻦ ﺳﮯ ﺻﺮﻑ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﺍﻭﺭ ﺍﺻﺤﺎﺏ ﺧﺎﺹ ﺁﮔﮩﯽ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺣﺘﯽ ﮐﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺩﻕؑ ﻧﮯ ﻣﻨﺼﻮﺭ ﻋﺒﺎﺳﯽ لع ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ‏ﺳﻨﮧ 135 ﮨﺠﺮﯼ ‏ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ
ﻧﺠﻒ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﮐﻮ ﺁﺷﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔

02/04/2024

ذاکر غضنفر عباس گوندل
شہادت امام علی علیہ السلام 😥

02/04/2024

اخری رات
شہادت امام علی علیہ السلام 😥

Want your business to be the top-listed Photography Service in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے دس دروازے ہیں اور ان کے نام
کاظمین مقدس 💗
❤
سرداب میں حضرت عباس (ع) کی قبر اقدس کا معجزہ دیکھیں وہاں 14 سو سال گزر جانے کے بعد آج بھی پانی قبرِ اقدس کا طواف کررہا ...
سیدہ سکینہؐ بنتِ امام موسیٰ کاظمؐ۔۔ 😭😭😭😭😭
"يا كاشِفَ الكرب عن وجهِ أخيكَ الحُسَين،اِكشف كربي بحقِّ أخيكَ الحُسَيْن"
حضرت عباس علمدار ع کا اصل قبر مبارک ❤️😭🙏
جدوں وی واسطہ پایا جنابِ سیّدہؐ دا میں 🙏🏻❤
السلام علیکم یا ابا عبداللہ الحسینؑ
ذاکر غضنفر عباس گوندل شہادت امام علی علیہ السلام 😥
اخری رات شہادت امام علی علیہ السلام 😥

Category

Telephone

Website

Address


Gujrat
D

Other Photographers in Gujrat (show all)
Nishat Photo Studio Nishat Photo Studio
Ghulzar E Madina Road Gujrat
Gujrat, 50700

Wedding event,Birthday,school event,outdoor shoot,

Jamal Haji Jamal Haji
Gujrat

I want to become a professional photographer I will prove myself with the help of my posts on my page. I need your support and comments over my photography �Thank you. Let visit ny...

hami_productions hami_productions
Gujrat

Weddingphotography.wedding videography.bridal shoot.groom shoot.couple shoot.model shoot.booking ope

ahmad_photographey.pk ahmad_photographey.pk
Gujrat, 50700

Photography

Faizan Ali Faizan Ali
Gujrat

Official photography� page with creative � Photography Artist Follow on instagram: https://www.instagram.com/invites/contact/?i=e5hm0heykmo9&utm_content=b7r5d99

Abdul Rehman. Abdul Rehman.
Gujrat, MXNI

malang62742 malang62742
Gujrat

abc

$tar Jhantla GûjrâT $tar Jhantla GûjrâT
Gujrat

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ.أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِى تَضْلِي🤲🏻❤️

Vector Designer Vector Designer
Gujrat

DM or Email For Business without Any Hesitation 😍

Gɪʀʟ ɢᴀᴍɪɴɢ ᴋɪɴɢ Gɪʀʟ ɢᴀᴍɪɴɢ ᴋɪɴɢ
Gujrat
Gujrat

NAVER PAIN NAVER GAIN ?

Noor studio gujrat Noor studio gujrat
Devana Mandi
Gujrat, 50700

Videographer,Wedding Management

M B A Studio Gujrat M B A Studio Gujrat
Gujrat, 50700

lovely �