DAWAT E HAQ

Spreading the Light of Quran o Sunnah

24/12/2023

خیر و شر
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَبِي هُرَيرة مرفوعا: إِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ، وَإِنَّمَا الْحِلْمُ بِالتَّحَلُّمِ، مَنْ يَتَحَرَّ الْخَيْرَ يُعْطَهُ، وَمَنْ يَتَّوَقَّ الشَّرَّ يُوقَهُ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
علم سیکھنے سے (آتا)ہے اور حلم بردباری(برداشت) کوشش کرنے سے ہے، اور جو شخص خیر کی کوشش کرتا ہے اسے خیر دے دی جاتی ہے اور جو شر سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اسے شر سے بچالیا جاتا ہے ۔

```معجم الکبیر للطبرانی :1763```

23/12/2023
23/12/2023

یہودی اور عیسائی
```الحدیث النبوی:```
قَالَ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : (الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ) الْيَهُودُ وَ (الضَّالِّينَ) النَّصَارَي .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (سورۃ الفاتحہ میں) الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد یہودی ہیں اور الضَّالِّينَ (گمراہ) سے مراد عیسائی ہیں۔

```المعجم الکبیرللطبرانی:13691```

22/12/2023

یہودیت اور عیسائیت
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَهُودِيٌّ، وَلَا نَصْرَانِيٌّ، ثُمَّ يَمُوتُ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ، إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ»

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اس امت ( امت دعوت ) کا کوئی ایک بھی فرد ، یہودی ہو یا عیسائی ، میرے متعلق سن لے ، پھر وہ مر جائے اور اس دین پر ایمان نہ لائے جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا تو وہ اہل جہنم ہی سے ہو گا ۔‘‘

```صحیح مسلم:153```

19/12/2023

عیسی علیہ الصلاۃ والسلام پر ایمان
```الحدیث النبوی:``` اردو ترجمہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس شخص نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ یکتا ہے ( اس کا کوئی شریک نہیں ۔ ) اور یقیناً محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ۔ اور عیسیٰ ( علیہ السلام ) اللہ کے بندے ، اس کی بندی (مریم ) کے بیٹے اور اس کا کلمہ ہیں جسے اس نے مریم کی طرف القا کیا تھا ، اور اس کی طرف سے ( عطا کی گئی ) روح ہیں ، اور یہ کہ جنت حق ہے اور دوزخ حق ہے ، اس شخص کو اللہ تعالیٰ جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس سے چاہے گا ، جنت میں داخل کر دے گا ۔‘‘

```صحیح مسلم:28```

18/12/2023

عیسیٰ بن مریم علیہما السلام
```الحدیث النبوی:```
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
ہر ایک بنی آدم(آدم کا بیٹا یا بیٹی) جب پیدا ہوتا ہے تو پیدائش کے وقت شیطان اسے چھوتا ہے اور بچہ شیطان کے چھونے سے زور سے چیختا ہے۔ سوائے مریم اور ان کے بیٹے عیسیٰ علیہما السلام کے۔“ پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ( اس کی وجہ مریم علیہما السلام کی والدہ کی دعا ہے کہ اے اللہ! ) میں اسے ( مریم کو ) اور اس کی اولاد کو شیطان رجیم سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔

```صحیح البخاری:3431```

17/12/2023

اللہ کے بندے اور اس کے رسول
```الحدیث النبوی:```
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ ، فَقُولُوا : عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ .

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ(مبالغہ نہ کرو) جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے(اللہ کا بیٹا بنا کر) ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو ( میرے متعلق ) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“

```صحیح البخاری:3445```

16/12/2023

اللہ کی پناہ
```الحدیث النبوی:```
عَن أَبِی هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ الْفَقْرِ وَمِنْ الْقِلَّةِ وَمِنْ الذِّلَّةِ وَأَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم فقر ‘ قلت (قحط مال اسباب کے تباہ ہونے )‘ ذلت (دشمن کے غلبے ) اور ظالم یا مظلوم بننے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرو ۔‘‘

```سنن نسائی:5465```

15/12/2023

بچوں کا حج
```الحدیث النبوی:```
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رَفَعَتْ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں:
حج ( کے سفر ) کے دوران میں ایک عورت نے اپنا بچہ بلند کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دکھایا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا اس ( بچے ) کا بھی حج ہے ؟ آپ نے فرمایا :’’ ہاں ، اور تجھے ثواب ہے ۔‘‘

```سنن ابن ماجہ:2910```

14/12/2023

ربّ کی خوشنودی اور عاجزی
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَحْلٍ رَثٍّ وَقَطِيفَةٍ تُسَاوِي أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ أَوْ لَا تُسَاوِي ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ حَجَّةٌ لَا رِيَاءَ فِيهَا وَلَا سُمْعَةَ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک پرانے کجاوے پر اور ایک ایسی ( معمولی ) چادر اوڑھ کر حج ادا کیا جس کی قیمت چار درہم تھی ، چار درہم کے برابر بھی نہ تھی ۔ اور فرمایا :’’ اے اللہ ! حج ( کے فرض کی ادائیگی مقصود ) ہے ، دکھلاوا اور شہرت ( مقصود ) نہیں ۔‘‘

```سنن ابن ماجہ:2890```

12/12/2023

اپنا محاسبہ ضرور کریں
الحدیث النبوی
رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:
(قیامت کے قریب)صرف ایسے ناکارہ لوگ باقی رہ جائیں گے ،جن کو نہ نیکی کی معرفت (پہنچان)ہو گی اور نہ وہ برائی کو برا سمجھیں گے۔
مسند احمد:12905

11/12/2023

بہترین گواہ
```الحدیث النبوی:```
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الشُّهَدَاءِ ؟ الَّذِي يَأْتِي بِالشَّهَادَةِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے اچھے گواہ کے بارے میں نہ بتا دوں؟ سب سے اچھا گواہ وہ آدمی ہے جو گواہی طلب کیے جانے سے پہلے گواہی دے۔

```جامع الترمذی:2295```

10/12/2023

حج بیت اللہ
```الحدیث النبوی:```
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو حج کرنا چاہے تو چاہیے کہ جلد ہی کر لے ۔‘‘

```سنن ابی داؤد:1732```

09/12/2023

غصّے کی حالت میں فیصلہ
```الحدیث النبوی:```
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :‏‏‏‏ لَا يَحْكُمُ الْحَاكِمُ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهُوَ غَضْبَانُ ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ”حاکم ( قاضی )غصہ کی حالت میں فریقین کے درمیان فیصلے نہ کرے۔

```جامع الترمذی:1334```

08/12/2023

صبر اور درگزر
```الحدیث النبوی:```
عن مَعْقَل بن يسار مَرْفُوْعاً: أُفْضَلُ الْإِيمَان الصَّبْرُ والسَّمَاحَة.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :افضل ایمان (مشکل حالات میں )صبر اور درگزر كرنا ہے۔

```مسند احمد :18647```

07/12/2023

منافق اور دین کی سمجھ
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏خَصْلَتَانِ لَا تَجْتَمِعَانِ فِي مُنَافِقٍ:‏‏‏‏ حُسْنُ سَمْتٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا فِقْهٌ فِي الدِّينِ ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”منافق میں دو خصلتیں ( صفتیں ) جمع نہیں ہو سکتی ہیں: حسن اخلاق اور دین کی سمجھ“۔

```جامع الترمذی:2648```

06/12/2023

سفر حضر میں دو رکعتیں
```الحدیث النبوی:```
عن أبي هُرَيْرَة عن النَّبِي قال: إِذَا خَرَجْتَ مِنْ مَّنْزِلِكَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْن يَمْنَعَانِكَ مِنْ مَّخْرَجِ السُّوءِ، و إِذَا دَخَلْتَ إِلَى مَنْزِلِكَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ يَمْنَعَانِكَ مِنْ مَّدْخَلِ السُّوْءِ .

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے گھر سے نکلو تو دو رکعتیں پڑھ لو۔ یہ دو رکعتیں تمہیں (سفر کی) تکلیف سے بچائیں گی۔ اور جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو دو رکعتیں پڑھ لو یہ دو رکعتیں تمہیں (گھر میں برائی یا) تکلیف سے بچائیں گی۔

```سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ:1323```

05/12/2023

حالات کی سختی اور دینی امور پر عمل
```الحدیث النبوی:```
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الصَّابِرُ فِيهِمْ عَلَى دِينِهِ كَالْقَابِضِ عَلَى الْجَمْرِ ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان میں اپنے دین پر صبر (عمل )کرنے والا آدمی ایسا ہو گا جیسے ہاتھ میں (آگ) کی چنگاری پکڑنے والا ہو(عمل کرنا اتنا مشکل ہو جائے گا)۔

```جامع الترمذی:2260```

04/12/2023

دنیا داری کے آداب
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «أَجْمِلُوا فِي طَلَبِ الدُّنْيَا ، فَإِنَّ كُلًّا مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ»

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ دنیا کے حصول کے لیے اچھا( حلال اور جائز) طریقہ اختیار کرو ۔ ہر انسان کے لیے وہ کام آسان ہو جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے ۔‘‘

```سنن ابن ماجہ :2142```

03/12/2023

امانت اور خیانت
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ.

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو تمہارے پاس امانت رکھے اسے امانت لوٹاؤ اور جو تمہارے ساتھ خیانت کرے اس کے ساتھ ( بھی ) خیانت نہ کرو۔

```جامع الترمذی:1264```

02/12/2023

بہترین پاکیزہ روزی
```الحدیث النبوی:```
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : «مَا كَسَبَ الرَّجُلُ كَسْبًا أَطْيَبَ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ ، وَمَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَوَلَدِهِ وَخَادِمِهِ فَهُوَ صَدَقَةٌ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کوئی آدمی اپنے ہاتھ کی کمائی سے زیادہ پاکیزہ ( اور عمدہ ) روزی حاصل نہیں کر سکتا اور آدمی اپنی ذات پر ، اپنے بیوی بچوں پر اور اپنے خدام پر جو کچھ بھی خرچ کرتا ہے ، وہ صدقہ ہوتا ہے ۔

```سنن ابن ماجہ :2138```

01/12/2023

جمعہ اور امت محمدی
```الحدیث النبوی:```
اَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ :نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا ثُمَّ هَذَا يَوْمُهُمُ الَّذِي فُرِضَ عَلَيْهِمْ ، فَاخْتَلَفُوا فِيهِ ، فَهَدَانَا اللَّهُ فَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ الْيَهُودُ غَدًا وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
ہم دنیا میں تمام امتوں کے بعد ہونے کے باوجود قیامت میں سب سے آگے رہیں گے (فرق صرف یہ ہے کہ )کتاب انہیں ہم سے پہلے دی گئی تھی۔ یہی ( جمعہ کا دن خصوصاً عبادت کے لیے )ان کا بھی دن تھا جو تم پر فرض ہوا ہے۔ لیکن ان کا اس کے بارے میں اختلاف ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دن بتا دیا اس لیے لوگ اس میں ہمارے تابع ہوں گے۔ یہود دوسرے دن ہوں گے اور نصاریٰ تیسرے دن۔

```صحیح البخاری:876```

30/11/2023

بہترین درجہ
```الحدیث النبوی:```
عن أم مُبَشِّرٍ تبلغ به النبي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: خَيرُ النّاس مَنْزِلةً: رَجُلٌ عَلى مَتن فَرسِه يُخيفُ العَدوَّ ويُخِيفُونه۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:درجے کے لحاظ سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر سوار (اللہ کے) دشمنوں کو خوف میں مبتلا کئے ہوئے ہو۔ اور وہ اسے خوفزدہ کر رہے ہوں۔

```شعب الایمان للبیہقی:4291```

29/11/2023

اللہ تعالی کی محبت اور آزمائش
```الحدیث النبوی:```
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ أَنَّهُ قَالَ:‏‏‏‏ عِظَمُ الْجَزَاءِ مَعَ عِظَمِ الْبَلَاءِ،‏‏‏‏ وَإِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ قَوْمًا ابْتَلَاهُمْ،‏‏‏‏ فَمَنْ رَضِيَ فَلَهُ الرِّضَا،‏‏‏‏ وَمَنْ سَخِطَ فَلَهُ السُّخْطُ .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جتنی بڑی مصیبت ہوتی ہے اتنا ہی بڑا ثواب ہوتا ہے، اور بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو اسے آزماتا ہے، پھر جو کوئی اس سے راضی و خوش رہے تو وہ اس سے راضی رہتا ہے، اور جو کوئی اس سے خفا ہو تو وہ بھی اس سے خفا ہو جاتا ہے ۔

```سنن ابن ماجہ:4031```

28/11/2023

جنت الفردوس
```الحدیث النبوی:```
عَنْ سَمُرَةَ مَرْفُوْعاً:الْفِرْدَوْس رَبْوَةُ الْجَنَّة، وَهِي أَوْسَطُهَا وَأَحْسَنُهَا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فردوس جنت كا بلند حصہ ہے ، اور یہ جنت كا وسطی اور خوب صورت ترین حصہ ہے۔

```الصحیحۃ :2003```

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Category

Telephone

Website

Address

PRINCE CHOWK
Gujrat
50700

Opening Hours

Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00

Other Libraries in Gujrat (show all)
Dawaty Islami Dawaty Islami
Pully Rensiky
Gujrat, MUNGUWAL

Yay page khas tur per dawaty Islami ky liay bnaya gya hy Bilkhususe dawaty Islami ky bary main un logun ko batana chahta hun ky ju dawaty Islami ky bary main nhi Janty

Dilwally Dilwally
Roulia
Gujrat, 034769

Anypeople plz like my page

Love143 Love143
Love 143
Gujrat

*Add a description with basic info for Love143.

Gujrat Gujrat
C-01 Mohalla Noor Pur Sharqi
Gujrat

lets have some fun ;)

M.HaFiz M.HaFiz
Punjab
Gujrat, KOTLA

poetry box

Hafiz Zahid  Qadri Hafiz Zahid Qadri
Shampur
Gujrat, 4545

GhaM E Bahaar GhaM E Bahaar
P
Gujrat, GUJRATPUNJAB

Patjarr

لبيك يا رسول الله لبيك يا رسول الله
GUJRAT
Gujrat

NONE