Ertugrul Ghazi
قرآنی آیات بمعہ ترجمعہ احادیث بمعہ تشریح سنہری اسلامی تاریخ اور زندگی بدل دینے والے اقوال اور واقعات
قرآن و حدیث کی روشنی میں گہرائ سے معنی جان کر شب قدر کی دعا کیجئے۔
اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنِّي
( ترمذی : 3513 )
لفظ " عفو" قابل غور ہے
جس کے معنی سمجھ لینے کے بعد مختصر سی دعا اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنِّي کا اردو ترجمہ کچھ اس طرح بنتا ہے کہ
اے اللہ ! تو بہت معاف کرنے والا ہے۔ تو بہت بخشنے والا۔ درگزر سے کام لینے والا ہے ۔ حق سے زیادہ دینے والا ہے ۔ بے حد و حساب خزانوں کا مالک ہے۔ گناہوں کے نشانات تک مٹا دینے والا ہے ۔ نشو و نما عطا فرمانے والا ہے ، برکت عطا فرمانے والا ہے ، بڑھانے والا ہے،بغیر مانگے عطا کرنے والا ہے
یہ تمام صفات تجھے محبوب بھی ہیں لہذا
میری مغفرت کردے ۔
گناہوں کی تفتیش نہ کر۔
گناہوں پر پردہ ڈال دے۔
در گزر سے کام لے۔
میرے نامہ ء اعمال سے سارے گناہ مٹادے۔
جس چیز کا ارادہ کروں ، وہ عطا فرما۔
مجھے میرے حق سے زیادہ دے۔
فضل و کرم سے کام لے۔
جود و سخا کی بارش فرما ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھنا اپنے گناہوں پر لوگوں کو کبھی گواہ نہ بنانا لوگوں کو کبھی نہ بتانا کہ مجھ میں یہ یہ کمی، یہ یہ گناہ کرنے کی عادت ہے یہ یہ خطا مجھ سے ہوئی ہے۔
اپنے غموں کا اظہار ، اہنی کمیوں کا اقرار ، اپنے گناہوں پر ندامت صرف اور صرف الل کے سامنے کرنا اور چھپکے سے کرنا دنیا والوں پر ظاہر نہ ہونے دینا۔
الله نہ صرف تمہاری مدد کرے گا بلکہ تمہیں ان سب سے باہر بھی نکال دے گا اور ایسا اللّہ تمہارا ہاتھ تھامے گا کہ پھر کبھی تم اپنے ماضی کی طرف دیکھنا بھول جاؤ گے۔ مگر شرط یہ کہ اللہ کو سچی تڑپ کے ساتھ پکارنا اسے اپنا پہلا آخری سہارا سمجھتے ہوئے دل کی شدت سے آواز دینا اور پھر دیکھنا تمہاری پکار کا جواب واپس پلٹ کر ضرور آئے گا۔
#الله
#صلیاللهعلیهوسلم
اک دل کتنی بار جیتوگے عاطف اسلم
#اسماءالحسنی
Ertugrul Ghazi
Pls Share This
الحمدللہ اللہ نے ملک و قوم کو عزت بخشی اور اپنے مستقبل کا اک اور موقع دیا__
#پاکــــــــــــــــــستان
کھیڈ گیا کپتان
جِت گیا پاکستان
#پاکــــــــــــــــــستان
قرآن مجید کو چومنے کا اپنا ہی مزا ہے
ایک سکون سا اتر جاتا ہے سانسوں میں❤️
♥️
صـاف دل اور سچی زبان والا بلسـان محمد رسول ﷲ ﷺ افضـل انسان ________
عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہما کہتے ہیں کہ رسول ﷲ ﷺ سے سوال کیا گیا کہ لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:
”ہر صـاف دل، زبان کا سچـا“
صحابہ کرام رضی ﷲ عنہم نے عرض کیا:
زبان کے سچے کو تو ہم سمجھتے ہیں، صاف دل کون ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا :
”پرہیزگار صاف دل جس میں کوئی گناہ نہ ہو، نہ بغاوت، نہ کینہ اور نہ حسد“۔
(ابن ماجہ : ٤٢١٦)
Artuk Bey is No More 😭
ارطغل غازی میں آرتُک بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار بروز سوموار کو دارفانی سے رخصت ہو گئے انا للہ واناالیہ راجعون۔
Who No This Man??
*✦ اللہ پر کامل یقیـن رکھتے ہوئے رغبت اور اصرار کے ساتھ دعا کرنی ہے ان شاءاللہ*
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: *جب کوئی آدمی دعا کرے تو وہ اس طرح نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو ایسا کر دے، بلکہ وہ اپنی رغبت پر زور دے (اور اصرار کے ساتھ دعا کرے)، کیونکہ کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے لیے دشوار اور بڑی نہیں ہے* ۔ [مسند احمد ٥٦١٠] صحیح
*وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ اُجِیۡبُ دَعۡوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لِیۡ وَ لۡیُؤۡمِنُوۡا بِیۡ لَعَلَّہُمۡ یَرۡشُدُوۡنَ ﴿۱۸۶﴾*
اور جب میرے بندے میرے بارے میں آپ ﷺ سے پوچھیں تو *آپ ﷺ ان سے کہہ دیجیے کہ میں ان کے بہت قریب ہوں جب پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں، (دعا قبول کرتا ہوں) لہذا وہ بھی میری بات دل سے قبول کریں ، میرا حکم مانیں اور مجھ پر کامل یقین رکھیں ، تاکہ وہ ھدایت پائیں راہ راست پر آجائیں* (سورہ البقرہ ١٨٦)
اِنَّہٗ کَانَ بِیۡ حَفِیًّا ﴿۴۷﴾
"یقینا وہ مجھ پر ہمیشہ سے بہت مہربان ہے۔"❤️
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میرے رب نے مجھے سنا نہ ہو، جواب نہ دیا ہو، ہر بار گر جانے پر، پھر سے نہ اٹھایا ہو، چلنے کا اگے بڑھنے کا حوصلہ نہ دیا ہو، اپنے ساتھ کا احساس نہ دیا ہو..
وہ تو رب ہے، پالنے والا، خیال رکھنے والا، محبت کرنے والا وہ کیسے چھوڑ سکتا ہے تنہا، وہ ہمیشہ یوں ہی تڑپنے نہیں دیتا ہے، اگے بڑھ کر تھام لیتا ہے، وہ دل کو قرار دیتا ہے، اپنی محبت کا حصار دیتا ہے...❤️
#منقول
انسان کیا چاهتا ہے؟ کہ دنیا اور آخرت دونوں میں الله تعالیٰ اُسکے عیب چُھپا دے, اور اس پر اپنی رحمت برساۓ, اور اُسکو اپنے مقّرب بندوں میں شامل کرلے. تو اسکا نسخہ یہی ہے کہ انسان دوسروں کو معاف کرتا چلا جائے. کیونکہ الله تعالیٰ فرماتے ہیں,
❊ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ❊ "ایسے محسنین سے الله محبّت کرتا ہے".
اگر کسی کو معاف کرکے ہم الله کے پیارے بن جایئں تو ہمارے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں. لیکن اُسی کو اس چیز کی قدر ہوگی جو الله کا قدر و مقام پہچانے گا. الله تعالیٰ کا اگر مقام اُسکی عظمت, اُسکی قدرت اور اُسکا درجہ, ہمارے دل میں اُسکی معرفت آجاۓ , تو پھر ہماری دوڑ ساری اُس طرف لگ جائے کہ ہم کسی طرح الله کو راضی کر لیں. اور کسی طرح اُسکی نظروں میں بڑا ہو جایئں. کیونکہ ساری بادشاہت اُسکے ہاتھ میں ہے, ہر قسم کے فائدے اور نقصان کا مالک وہ ہے, زندگی اور موت کا مالک وہ ہے. تو اسلئے ہماری ساری توقعات اُسی سے ہونی چاہییں.
کیوں ہم مایوس ہو جاتے کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوئی۔۔۔اللہ تعالیٰ تو آپ کے اور میرے رب ہیں ناں۔۔۔انہوں نے ہمیں پیدا کیا ہے۔۔۔تو وہ جانتے ہیں۔۔۔انہیں سب پتا ہے کہ آپ ان سے کیا مانگ رہے ہیں۔۔کس وقت آپ کو کیا چاہیے۔۔۔
اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں:
*🌸وَاَسِرُّوۡا قَوۡلَـكُمۡ اَوِ اجۡهَرُوۡا بِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ۞🌸*
ترجمہ:
*اور تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے وہ تو دلوں کے راز تک جانتا ہے۔*
اللہ جانتے ہیں۔۔۔
اللہ سب جانتے ہیں۔۔۔
وہ آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔۔۔
#انشاءاللّه
#صلیاللهعلیهوسلم
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ
أعجَزُ النَّاسِ من عجزَ عَنِ الدُّعاءِ
لوگوں میں عاجز (شکست خوردہ) وہ ہے، جو اپنی دعا سے عاجز (مایوس) ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
*♥️♡•• الله کے اپنے بندوں سے اظھار ِمحبت کے کمال طریقے*
« بے شک ایک شخص کا الله کے ہاں ایک مقام ہوتا ہے لیکن وہ اس مقام تک اپنے عمل کے ذریعے نہیں پہنچ رہا ہوتا، تو الله اسے آزمائشوں میں ڈالے رکھتا ہے جو اس بندے کو نا پسند ہو، یہاں تک کہ الله (اس کے صبر) کے ذریعے اسے اس مقام تک پہنچا دیتا ہے ».
*📕- |[ السلسلة الصحيحة : ٢٥٩٩ ]|*
« دنیا میں جن لوگوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، روزِ قیامت ان کو ملنے والا اَجر و ثواب دیکھ کر اہلِ عافیت تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کتری جاتیں ».
*📕- |[ سنن الترمذي : ٢٤٠٢ ]|*
« مومن پر کوئی نہ کوئی آزمائش آئی رہتی ہے، تاکہ اس کے بعد اس کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کیا جائے ».
*📕- [ الآداب للإمام البيهقي رحمه الله : ٢٩٤ ]*
« آزمائش کے ختم ہونے کا انتظار کرتے رہنا بھی ثواب والا عمل ہے، کیونکہ یہ انتظار کرنا ﷲ کے ساتھ حسنِ ظن ہے».
*📕- [ فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله || فتاوى نور على الدرب : ٢٢٥ ]*
"دعا"
٭٭٭
دعا کو ہوا کی طرح مسلسل چلنا چاہیے۔ہر وقت، ہر جگہ موجود رہنا چاہیے،دعا کو کبھی غیر حاضر نہیں ہونے دینا چاہیے۔کچھ دعائیں تو مانگنے کے ساتھ ہی پوری ہو جاتی ہیں۔کچھ میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے،اورکچھ آپ کی مرضی کے مطابق پوری نہیں ہوتیں۔ مثال کے طور پر آپ اللہ سے ایک پھول مانگ رہے ہیں کہ ”اے اللہ!مجھے زندگی میں ایک ایسا پھول عطاء فرما جو مجھے پہلے کبھی نہ ملا ہو۔“ لیکن اللہ کی خواہش ہو کہ اسے ایک پھول کی بجائے زیادہ پھول، پورا گلدستہ یا پھولوں کا ایک ٹوکرا دے دیا جائے لیکن آپ ایک پھول پر ہی ضدکرتے رہیں اور ایک پھول کی ہی دعا بار بار کرتے جائیں اور اپنی عقل اور دانش کے مطابق اپنی تجویز کو شامل کرتے ہیں کہ مجھے ایک ہی پھول چاہیے تو پھر اللہ کہتا ہے کہ اگراس کی خواہش ایک پھول ہے تو اسے پھولوں سے بھرا ٹوکرا رہنے دیا جائے۔
پھولوں کے ٹوکرے کے لیے ٹوکری تیار ہونے میں وقت لگتاہے۔ پودے پر ایک پھول تو جلدی نکل آتا ہے لیکن پورا گلستان تیار ہونے میں وقت لگتا ہے،لیکن ہم نہیں سمجھتے۔ہم کچھ بھی نہیں سمجھتے، ضدی اور ہٹ دھرم بن جاتے ہیں۔اگر آپ کہیں کہ اللہ جو چاہے عطا کر دے تو پھر! اللہ آپ کو فقیری عطا کردے جبکہ آپ کی خواہش سی ایس ایس آفیسر یا ڈاکٹر بننے کی ہو۔بعض اوقات آپ دعا مانگتے مانگتے بہت لمبی عمر کو پہنچ جاتے ہیں اور دعا پوری نہیں ہوتی۔ اللہ تعالی آپ کی دعا جمع کر رہا ہے۔جس طرح بچے کے نام کا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ لے لیں، اس سے آگے چل کر انعام مل جائے گا۔ اس طرح اللہ بھی کہتا ہے اور وہ بہتر جانتا ہے کہ اب اس شخص کے لیے یہ چیز عطا کرنا غیر مفید یا بے سود ثابت ہو گا۔ ہم اس کو آگے چل کر اس سے بھی بہت بڑا انعام دیں گے بشرطیکہ یہ صبر اختیار کرے اور ہماری مرضی سمجھنے کی کوشش کرے۔خدا کے واسطے دعا کو معمولی چیز نہ سمجھا کریں۔دعا ایسی اہم عبادت ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں ”جب تم نماز ادا کر چکو تو پھر پہلو کے بل لیٹ کر، یا بیٹھ کر میرا ذکر کرو۔“یعنی میرے ساتھ ایک رابطہ قائم کرو۔ جب تک یہ تعلق پیدا نہیں ہوگا، ہاٹ لائن نہیں لگے گی۔تم بہت ساری چیزیں نہیں سمجھ سکوگے۔
٭٭٭
#بےشک
پتہ ہے.... جو رب سے محبت کرتے ہیں نا... انھیں وہ انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتا ہے... ہر قدم پر بتاتا ہے کہ اب ایسے کرو اور اب ایسے.... تم سنبھلنا چاہتے ہو... تم ٹوٹ ٹوٹ کر تھک چکے ہو... تمھیں کوئی سمجھنے والا نہیں ہے نا... تو اس رب سے محبت کرلو... حقیقی معنوں میں محبت.... وہ اکیلے ہی تمھیں کافی ہوجائے گا... پھر تمھیں... دنیا سے بے نیاز کرکے بس اپنا بنا لے گا♥️
#انشاءاللّه
#بےشک
اللہ پاک ہر وقت آنلائن رہتے ہیں، جب مرضی اپنے اللہ سے بات کر لیں،وہ یہ نہیں کہتا میں اس وقت مصروف ہوں ۔۔۔۔۔۔۔بات نہیں کر سکتا۔۔❤
#بےشک
#صلیاللهعلیهوسلم
آپکا رب "العزیز" ہے۔۔
عزت والا زبردست۔۔۔
اس کے ہاتھ میں ہے آپکی عزت اور ذلت۔۔۔
کیوں ڈرتے ہیں لوگوں سے، اپنے رب سے ڈریں، اسکے لئے جئیں، اس سے محبت کریں، اسکی مانیں اسکو راضی کرنے کی فکر کریں، وہ آپکا رب ہے گر اسکی اطاعت میں جئیں گے تو وہ آپکو معزز کر دے گا۔۔۔♥️
صبغتہ اللّٰہ
#بےشک
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ
دل کی نرمی تین چیزوں سے ملتی ہے۔ بیمار کی عیادت سے۔ قبرستان یا کسی فوتگی میں جانے سے۔اور...قرآن کی تلاوت سے۔قرآن سننا‘ قرآن پڑھنا‘ قرآن یاد کرنا‘ قرآن کو ہر روز اپنی روٹین میں شامل کرنا۔یہ سب دوائیں ہیں۔دل کا ورک آؤٹ‘ دل کی واک‘ دل کی ڈائیٹنگ قرآن کو اپنی روٹین میں شامل کرنے سے ہے۔ جن اصولوں پہ جسم کام کرتا ہے‘ انہی اصولوں پہ دل کام کرتا ہے۔ اس لیے احتیاط کریں۔ اپنی نظروں کی حفاظت کریں کیونکہ جو اندر اتارا جا رہا ہے‘ وہ اپنا کام لازمی کرے گا بھلے آپ کی نیت کتنی ہی صاف کیوں نہ ہو۔
صدقہ سے متعلق
اگر صدقہ کرنے والا جان لے اور سمجھ لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اللہ کے ہاتھ میں جاتا ہے تو یقینا دینے والے کو لذت، لینے والے سے کہیں زیادہ ہو گی.
کیا آپ کو صدقہ کے فوائد معلوم ہیں؟
فوائد نمبر 17، 18، 19 کو خاص توجہ سے پڑهیے گآ :-
تو سن لیں !
صدقہ دینے والے بهی اور جو اس کا سبب بنتے ہیں وہ بهی!!!
1. صدقہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے
2. صدقہ اعمال صالحہ میں افضل عمل ہے ، اور سب سے افضل صدقہ کهانا کهلانا ہے.
3. صدقہ قیامت کے دن سایہ ہو گا، اور اپنے دینے والے کو آگ سے خلاصی دلائے گا
4. صدقہ اللہ جل جلالہ کے غضب کو ٹهنڈا کرتا ہے، اور قبر کی گرمی کی ٹهنڈک کا سامان ہے
5. میت کے لیے بہترین ہدیہ اور سب سے زیادہ نفع بخش چیز صدقہ ہے، اور صدقہ کے ثواب کو اللہ تعالی بڑهاتے رہتے ہیں
6. صدقہ مصفی ہے، نفس کی پاکی کا ذریعہ اور نیکیوں کو بڑهاتا ہے
7. صدقہ قیامت کے دن صدقہ کرنے والے کے چہرے کا سرور اور تازگی کا سبب ہے
8. صدقہ قیامت کی ہولناکی کے خوف سے امان ہے، اور گزرے ہوئے پر افسوس نہیں ہونے دیتا
9. صدقہ گناہوں کی مغفرت کا سبب اور سیئات کا کفارہ ہے
10. صدقہ خوشخبری ہے حسن خاتمہ کی، اور فرشتوں کی دعا کا سبب ہے
11. صدقہ دینے والا بہترین لوگوں میں سے ہے، اور اس کا ثواب ہر اس شخص کو ملتا ہے جو اس میں کسی طور پر بهی شریک ہوں
12. صدقہ دینے والے سے خیر کثیر اور بڑے اجر کا وعدہ ہے
13. خرچ کرنا آدمی کو متقین کی صف میں شامل کردیتا ہے، اور صدقہ کرنے والے سے اللہ کی مخلوق محبت کرتی ہے
14. صدقہ کرنا جود و کرم اور سخاوت کی علامت ہے
15. صدقہ دعاوں کے قبول ہونے اور مشکلوں سے نکالنے کا ذریعہ ہے
16. صدقہ بلاء(مصیبت) کو دور کرتا ہے، اور دنیا میں ستر دروازے برائی کے بند کرتا ہے
17. صدقہ عمر میں اور مال میں اضافے کا سبب ہے، کامیابی اور رزق کا سبب ہے
18. صدقہ علاج بهی ہے دوا بهی اور شفاء بهی
19. صدقہ آگ سے جلنے، غرق ہونے، چوری اور بری موت کو روکتا ہے
20. صدقہ کا اجرملتا ہے، چاہے جانوروں اور پرندوں پر ہی کیوں نہ ہو
☆آخری بات :
بہترین صدقہ اس وقت یہ ہے کہ آپ اس میسیج کو صدقہ کی نیت سے آگے نشر کر دیں.
دنیا آزمائش ہے :
دنیا کی زندگی میں کوئی شخص کسی وقت بھی بے فکر ہوکر زندہ نہیں رہ سکتا۔کوئی نہ کوئی مصیبت،کوئی نہ کوئی دکھ، کوئی نہ کوئی بیماری، کوئی نہ کوئی تکلیف موجود رہتی ہے۔ یہ خاصہ ہے دنیوی زندگی کا سوائے ان لوگوں کے کہ جنہیں اللہ کی یاد میں فنا نصیب ہو جائے ۔ وہ دنیوی لذّات سے بالاتر ہو جائیں۔ دنیا کی زندگی بھی عملی طور پر گزاریں لیکن ان کا دل اس میں نہ اٹکا ہوا ہو، دل آخرت میں اٹکا ہوا ہو اور دنیا کو ایک فرض سمجھ کر اپنی ذمّہ داری پوری کر رہے ہوں اور جب موت آئے تو اس کے لئے تیار ہوں۔
زمین جائیداد مکان پیسہ گاڑیاں ہماری تو نہیں ہیں۔ ہمارے پاس اللہ کی امانت ہیں۔ہمیں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ جب چھوڑ کر جانا ہوا تو حکم ہوگا، اچھا بھئ! اب تم چھوڑ دو اب فلاں استعمال کرے گا تو بات ختم ہوگئی۔ یہ فرق ہے مومن اور کافر میں۔
قاسم فیوضات الشیخ حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
پتے پتے کی حرکت سے واقف رب۔۔۔۔
ذرے ذرے کی گنتی سے واقف رب۔۔۔۔
کیا ناواقف ہوگا، تمہارے دل کے حال سے۔۔۔۔♥️
اس وسیع آسمان پر اڑتے پرندوں کے جھنڈ۔۔۔
جنہیں تمہاری نظریں ہی احاطے میں نہ لا سکیں۔۔۔
ان سب کو بیک وقت تھامے ہوئے وہ رب....
کیا تمہیں گرتا، روتا، تکلیف میں چھوڑے گا۔۔۔۔۔♥️
تم نے جانا ہی نہیں اس رب کو۔۔۔۔
تم نے محسوس ہی نہیں کیا اسکی محبت کو۔۔۔۔
محسوس کر لو تو تمہاری آنکھیں۔۔۔۔
اسکی محبت میں ہر دم نم رہیں۔۔۔۔
تمہارا یہ سخت و بے حس ہوتا دل۔۔۔۔
اسکی محبت کے احساس سے شق ہو جائے۔۔۔۔۔♥️
#بےشک
آج کل ہر طرف موت کا راج ہے اور یہ ہمیں جھنجھوڑ ا جا رہا ہے ۔۔ تمہارے پاس مہلت ہے اللہ سے ملاقات سے پہلے اپنے اعمال درست کر لیں۔ آج کے دن تین اموات کی خبر سنی انا للّٰہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک سب کی مغفرت فرمائیں۔قبر کے عذاب سے محفوظ رکھیں🤕۔موت کیسے کیسے چہرے اچک لے جاتی ہے۔۔😓 آئیں اللہ پاک سے اجتماعی دعا کرتے ہیں ہم سب کا حسن الخاتمہ ہو آخری ایکشن ہمارا سجدہ یا ایسا عمل ہو جو ہمارے درجات بلند کر جائے۔زبان ذکر الٰہی سے تر ہو اور ایمان کے اعلیٰ ترین درجے پر ہوں۔دل پاکیزہ ہو۔ ایسی توبہ کی ہو جوگناہوں کے زنگ سے ہمیں بچا کرنور کی طرف لے جائے تب موت کو آنے میں بھی مزہ آئے اور ہمیں جانے میں ا اللھم آمین ثم آمین یارب العالمین۔۔۔۔جانے کون کب کس جگہ بچھڑ جائے ایسے ہی کل کو کوئی ہمارے لیے آنا للہ وانا الیہ راجعون لکھ رہا ہو گا اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھیں_
#آمين
اللّٰه پر یقین کامل کر لیں....
اللّٰه پر یقین کو اپنی strength بنا لیں...💗
اس پر یقین کے بِنا فلاح ممکن نہیں..
وہ ہے نا... ہم سے زیادہ ہم سے محبت کرنے والا، پھر ہم کیوں پریشان ہوں، وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ خیر و محبت کا معاملہ کرے گا، ہم کیوں الجھیں اس دنیا کی الجھنوں میں، ہم تو اپنی آخرت کی راہیں ہموار کرنے آئے ہیں، دنیا کی راہیں تو وہ خود سنوار دے گا، یہی تو امتحان ہے، کہ کون مقصد حیات کو پورا کرتے ہوئے، دنیا سے بےنیازی برتتا ہے، اور اپنی ترجیح آخرت کو بناتا ہے...
جو آخرت کے بدلے دنیا کو ٹھکرا دیتا ہے نا، تو اللّٰه اسے دنیا اور آخرت دونوں سے نوازتا ہے، وہ بس ہمارے دلوں سے دنیا کو نکالنا چاہتا ہے، کیونکہ یہ دل اس کی محبت کے لئے بنا ہے.. تو جو دل اس دنیا کی حرص سے پاک ہو کر اللّٰه کی محبت کا مسکن بن گیا وہی کامیاب ہوا، درحقیقت وہی پار لگ گیا، اپنے مقصد حیات کو پا گیا، وہ جنت کے لئے qualify کر گیا..❤️
#صلى الله عليه وسلم
#آمين
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Hasilpur
Madeena Market
Hasilpur, 63000
Al zatoon traders is the place where your Apple mobile phone new Apple Store
Hasilpur
Hasilpur, 63000
Free Software with Activation Available, All version With Latest Features..... visit my site and share your needs...... i am available 24 hours....omegacrack.com
Vehari Road
Hasilpur, 63000
AL Haseeb Electronics aims to provide High Quality Electric Products and Home Appliances at very reasonable price.
Street No. 2 Near Raja Chowk Hasilpur
Hasilpur, 63000
Jazz cash, EASYPAISA, KONNECT BY HBL, UBL OMNI AVAILABLE ALL SIMS ARE AVAILABLE CAR Charger, Adapter, Data Cables, OX Cables, Handfree, Card Reader...
Chohan Printing Press
Hasilpur, 63000
We print wedding card, bill book, visiting card, Stickers, Flex, Ghala mandi stationery, Sabzi mandi stationery, School stationery and Screen printing etc
Hasilpur, 63000
laptop, desktop, CCTV,LCD, LED TV, printer, repairing lab