Poetry by Haider
Poetry is nothing but mindlessness towards God and hereafter, whereas Quran makes man remember God.
13 RAJAB 1445 HIJRI
١٣ رجب ١٤٤٥
آج تیرہ رجب ہے آج کے دن
گھر میں اللہ کے علیؑ آئے
حیدر نقوی
#یاعلیؑ
SHER-E-KHUDA
شیرِ خُدا
جشنِ نُزولِ خالقِ ارض و سما ہے آج
گھر میں خُدا کے آمدِ شیرِ خُدا ہے آج
حیدر نقوی
#یاعلیؑ
DUA-E-HAIDER
دُعاِ حیدر
مولاؑ مرے آقاؑ مرے اے شِہؑ کے علمدارؑ
مُجھ کو بھی بَنا دیجئے شبیرؑ کا زَوّار
حیدر نقوی
KARB-O-BALA
کرب و بلا
جنّت میں گھر نہیں مُجھے دَرکار فاطمہؐ
دو گَز زمینِ کرب و بلا دیجئے مجھے
حیدر نقوی
HAYE SAKINA S.A
ہائے سکینہؐ
کہتا تھا ایک نور تڑپ کر یہ بَارہا
زِندان میں حزینہؐ کا مَرنا سِتم ہوا
حیدر نقوی
SAJDA-E-SHABBIR A.S
سجدہِ شَبیرؑ
حیدرؑ کی وِلایت کی قَسم سجدہِ شَبیرؑ
شَبیرؑ کے باباؑ کی وِلا بول رہا ہے
حیدر نقوی
ALAMDAR A.S MAR GAYE
علمدارؑ مَر گئے
لَشکر میں غُل ہوا کہ علمدارؑ مَر گئے
عَباسؑ اِبنِ حیدرِؑ کرار مَر گئے
حیدر نقوی
HUSSAIN A.S ATY HAIN
حُسینؑ آتے ہیں
زمیں کو عرش بناؤ حُسینؑ آتے ہیں
ادب سے سر کو جھکاؤ حُسینؑ آتے ہیں
دِلوں کو ہاتھوں پہ رکھ کر جُھکا کے پَلکوں کو
خوشی کا روز ہے مناؤ حُسینؑ آتے ہیں
#یاحُسینؑ
RAWANGI SAFAR-E-KARBALA
روانگی سفرِ کربلا
ناناؐ مدینہ رہنے کے قابل نہیں رہا
دیکھو تو آج کرب و بلا جا رہے ہیں ہم
SHAB-E-MERAJ
شبِ معراج
شبِ معراج بتاؤں کہ میں نے کیا دیکھا
علیؑ کے روپ میں واللہ جلی کو دیکھا
NIYAZ-E-IMAM-E-JAFFAR-E-SADIQ A.S
نیازِ اِمامِ جعفرِ صادقؑ
نیازِ جعفرِ صادقؑ دِلا رہے ہیں ہم
فرشتے اپنے گھروں میں بُلا رہے ہیں ہم
نبی بھی آئیں گے جِن و بَشر بھی آئیں گے
قصیدہ جعفرِ صادقؑ سُنا رہے ہیں ہم
#جعفرِصادقؑ
DUA-E-HUSSAIN A.S
دُعاِ حُسینؑ
دُعا جو مانگ رہے تھے حُسینؑ ابنِ علیؑ
وہ پوری ہو گئی بیٹی کے گھر میں آنے سے
#دُعاِحُسینؑ #سکینہؐ
JASHAN-E-KHUDAI
جشنِ خُدائی
کعبے میں آج علیؑ کی جلوہ نمائی ہے
اور علیؑ اللّہیوں میں جشنِ خُدائی ہے
#یاعلیؑ
NOOR-E-ILLAHI
نورِ الہی
کعبے میں نور، نورِ اِلٰہی بتولؐ ہے
حُکمِ علی سے آج علیؑ کا نُزول ہے
#یاعلیؑ
NUSERI KA KHUDA
نُصیری کا خُدا
ہر کام خُدا والے ، خُدا سے نہ جُدا ہے
آیا خُدا کے گھر میں نُصیری کا خُدا ہے
#یاعلیؑ
KHANA-E-KABBA
خانۂ کعبہ
دُنیا طوافِ خانۂ کعبہ رہے مگر
کعبہ ترے طواف میں رہتا ہے یاعلیؑ
#یاعلیؑ
HAYE ZEHRA S.A
ہائے زِہراؐ
باباؐ سے ملنے زِہراؐ جنّت کو جا رہی ہیں
سادات کو یہ نوحہ زینبؐ سُنا رہی ہیں
#زِہراؐ
DAR-E-REZA A.S
دَرِ رِضاؑ
دَرِ رِضاؑ جو مری سجدہ گاہ بن جائے
میں کچھ کروں نہ کروں واجبُ الجنت ہوں میں
#رِضاؑ
ALI A.S AATY HAIN
علیؑ آتے ہیں
جب سے معلوم ہوا لینے علیؑ آتے ہیں
ہم بھی مرنے کے لئے روز مرے جاتے ہیں
#علیؑ
DUA-E-HAIDER
دُعاِ حیدر
دُعا یہ مانگ رہا ہوں علم کے سایے میں
مُجھے نصیب ہو دو گز زمینِ کرب و بلا
سجّا ہو پرچمِ عباسؑ میری تُربت پے
کفّن ہو کرب و بلا کا لبّوں پے خاکِ شفاء
#دُعاِحیدرؑ
JAB IMAM-E-ZAMAN A.S AYEIN GE
جب اِمامِ زمانؑ آئیں گے
آسماں بھی جُھکائے جائیں گے
جب اِمامِ زمانؑ آئیں گے
اِک اشارے پے میرے مولاؑ کے
مُردے سارے جِلائے جائیں گے
جام عشقِ ولائے حیدرؑ کے
مومنوں کو پلائے جائیں گے
ہر طرف یا علیؑ علیؑ ہو گا
نعرہِ حق لگائے جائیں گے
ذکرِ حیدرؑ سے جو بگڑتے ہیں
کیسے وہ منہ چھپائے جائیں گے
غاصبِ حقِ فاطمہ زہراؐ
سارے سولی چڑھائے جائیں گے
لشکرِ مہدیؑ کے لیے شاید
ہم بھی حیدر بُلائے جائیں گے
حیدر نقوی
#مہدیؑ
FATIMA S.A HAIDER A.S
فاطمہؐ حیدرؑ
جس کو سجدہ کرے خُدا کا گھر
اُس کو کہتی ہیں فاطمہؐ حیدرؑ
#فاطمہؐ #حیدرؑ
DUA
دُعا
دُعا ہے خاکِ درِ بُو تُرابؑ ہو جاؤں
نظر میں اللہ کی عزت مآب ہو جاؤں
#دُعـا #اللہ
ISHQ-E-HAIDER A.S
عشقِ حیدرؑ
نمی دانم کہ حیدرؑ چوں دمِ دیدار می ہستم
مگر نازم بہ عشقِ حیدرِؑ کرار می ہستم
#حیدرؑ #فارسی
DAR-E-FATIMA S.A
دَرِ فاطمہؐ
دَرِ فاطمہؐ پر میں سر کو جُھکا کر
مُحمدؐ کی سُنت ادا کر رہا ہوں
#فاطمہؐ #مُحمدؐ
14 MASOOM A.S
چودہ معصومؑ
ہیں خُدا کی خُدائی کا مظہر
چودہ معصومؑ دُنیا میں حیدر
MUSTAFA AGAYE P.B.U.H
مصطفیٰؐ آ گئے
آج مولا مرے مصطفیٰؐ آ گئے
گھر میں زِہراؐ کے نورِ خُدا آ گئے
آ گئے آ گئے مصطفیٰؐ آ گئے
#مصطفیٰؐ
YA ALI A.S
یاعلیؑ
تو بحر وہ ہے جس کا کنارہ نہیں کوئی
کیسے سمیٹ دوں تجھے لفظوں میں یاعلیؑ ؟
#یاعلیؑ
HUKAM-E-HAIDER A.S
حُکمِ حیدرؑ
حُکمِ حیدرؑ ہے سر جھکاؤ سبھی
عرش سے آ رہے ہیں میرے نبیؐ
#عیدمیلادالنبی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the establishment
Telephone
Website
Address
I-10
Islamabad
44000
Islamabad
Islamabad, 45570
🎶🖋️ Welcome to my poetry profile, a haven where words find their wings and dreams take flight. 🕊️✨
Pordil Abad Umarzai
Islamabad, 24510
ھرہ اوہکہ ھر یو درد می داربہلے� خو زما غوندی د بل زڑہ ازار نہ کڑی��
Hostel City , Royal Avenue, Chatta Bakhtawar Islamabad
Islamabad
#Poetry learner #Poetry lover #Tea lover
Phase 5
Islamabad, 46020
Poetry, Prose and literary Essays of Tabassum Rehan
Islamabad
Poet | Writer | Bibliophile | Humanity | Anti-War | Peace | (VOICE OF SOULS) Angelic Echoes Ravians