Zoological Association Of GCUF Layyah Campus

All functions discussion department affairs

25/10/2023

انشاءاللہ

11/10/2023

الحمدللہ فرسٹ ایئر ایف ایس سی کلاسز کا شاندار رزلٹ 2023

05/10/2023
02/10/2023

27/09/2023

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے اتوار تک بند رہیں گے

محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا.

29/07/2023

سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی وفات کے بعد مولا علی نے ان کی وصیت کے مطابق دوسری شادی کی ۔ حسن حسین زینب ابھی چھوٹے تھے ۔ آپ نے سیدنا عقیل کو رشتہ دیکھنے کے لئیے کہا تو کلبسی بنو قلاب کے قبیلے کا انتخاب ہوا ۔ سیدنا علی کی خواہش تھی کہ کوئی ایسی خاتون ہو جو شجاعت سخاوت اور ایثار کی خصوصیات سے مالا مال ہو ۔ بنو قلاب کی خاتون فاطمہ بنت حزم کے گھر رشتہ بھیجا تو سردار حزم اپنی بیوی کے پاس گئے اور پوچھا کہ سیدنا علی کا بیٹی فاطمہ کے لئیے رشتہ آیا ہے کیا آپ نے اپنی بیٹی کی ایسی تربیت کی ہے جو نبی کے خاندان میں بیاہی جا سکے ۔ رشتہ قبول ہوتا یے تو فاطمہ بنت حزم( سیدہ ام البنین) سیدنا علی کے گھر جاتی ہیں تو سیدنا حسن حسین اور فاطمہ کو گلے لگا لیتی ہیں۔ سیدنا علی سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کے سامنے آپ مجھے کچھی فاطمہ مت کہئیے گا انہیں اس سے ان کی ماں یاد آ جائے گی ۔ میں اس گھر میں ان کی ماں بن کر نہیں آئی بلکہ کنیز بن کر آئی ہوں۔ میرا یہ مقام نہیں کہ ان کی ماں کی جگہ لے سکوں ۔ اس کے بعد آپ نے انہیں بیٹا نہیں کہا بلکہ ہمیشہ مولا کہتی رہیں۔ ان کے چار بیٹے ہوئے اس لئیے انہیں ام البنین بھی کہتے مطلب بیٹوں کی ماں ۔ اپنے بیٹوں کو ہمیشہ حسن حسین علی کی صرف اطاعت کا حکم دیا ۔ ادب سکھایا اور کہا جو وہ کہیں بس حکم بجا لانا ہے بحث نہیں کرنی۔ یہ اہل بیت ہیں ہم ان کے نوکر ہیں۔

چار بیٹوں میں عباس ابن علی ، عبداللہ ابن علی ، جعفر ابن علی اور عثمان ابن علی تھے ۔ سیدنا عباس علیہ السلام لشکر حسین کے سپہ سالار بھی رہے شجاعت میں یہ ایک مقام رکھتے تھے دونوں ہاتھ سے تلوار چلاتے تھے ۔ جنگ صفین میں سیدنا علی نے ان کو بھیجا تو محمد بن حنفیہ کہتے کہ مولا آپ صرف عباس کو کیوں آگے بھیجتے ہیں تو سیدنا عباس کہنے لگے حسن حسین میرے ابا کی آنکھیں ہیں اور میں ان کا بازو اور بازو ہمیشہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں ( حالانکہ عمر میں حسن و حسین سے چھوٹے تھے ) مطلب کہ یہ سوال بھی نہیں بنتا ، ماں کی تربیت ہر مقام پر جھلکتی تھی ۔

واقعہ کربلا میں جب ایک ایک کر کے لشکر حسین کے سپاہی شہید ہوتے گئے تو سیدنا عباس نے مولا حسین سے درخواست کی کہ مجھے جانے دیں۔ سیدنا حسین ان سے تلواریں لے لیتے ہیں کہ بس عباس تم پانی لے آو ۔ آپ پانی لینے جاتے ہیں تو یزیدی لشکر ان پر حملہ کر دیتا ہے دونوں بازو کاٹ دئیے جاتے ہیں وہی جنہوں نے حسین کی حفاظت کرنی تھی ۔ گھٹنے میں تیر لگتا ہے حسین عالی مقام کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔ سیدنا عباس مولا حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ میرے گھٹنے سے تیر نکال دیں اور کہتے ہیں کہ مولا میری والدہ سے کہہ دیجئیے گا کہ عباس کے دونوں بازو نہیں تھے اس لئیے صرف آپ کو تیر نکالنے کا کہا ۔ یہ وہ ادب تھا وہ اطاعت تھی جو سیدہ ام البنین کی تربیت تھی جنہوں نے ساری زندگی نبی کے اس گھرانے کی کنیز بن کر گزار دی ۔ آپ کے چاروں بیٹے اس جنگ میں شہید ہو گئے ۔ علی کے پانچ بیٹوں نے اس میں جام شہادت نوش کیا جس میں 4 سیدہ ام البین کے فرزندان تھے ۔ جو لشکر حسین کا نہ صرف حصہ بنے بلکہ امام عالی مقام پر اپنی جان تک قربان کر دی اور ساری عمر کبھی زبان پر کوئی سوال نہ لائے ۔

سیدہ ام البنین کو جب بیٹوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہا عباس شہد ہوا جعفر شہید ہوا عثمان شہید ہوا عبداللہ بھی شہید ہو گیا فرمانے لگی سب چھوڑیں میرے مولا حسین کا بتائیں تو بتایا کہ وہ بھی شہید ہو گئے تو کہنے لگی کیا میرے بیٹے بعد میں شہید ہوئے مولا حسین سے تو بتایا کہ نہیں وہ پہلے شہید ہوئے اور مولا کی حفاظت کے لئیے خوب لڑے تو شکر ادا کیا کہ انہوں نے بیشک حق ادا کر دیا ۔۔۔۔
یہ وہ ماں تھی جو اہل بیت کے مقام کو سمجھتی تھی جس نے اپنے سارے بیٹوں کو ساری عمر صرف اطاعت سکھائی ادب سکھایا خود کو اس گھر کی کنیز بنایا اور حسن و حسین کو بیٹا نہیں ہمیشہ مولا کہا ۔
خدا ہم سب کو اہل بیت کا مقام سمجھنے اور اس ادب و اطاعت کی ہدایت فرمائے جو سیدہ ام البینین نے اپنی اولاد کو سکھایا ۔

17/07/2023

توجہ طلب۔۔۔!
میٹرک اور ایف ایس سی سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو کمپیوٹر سکلز لازمی حاصل کرنا چاہیں۔۔۔
جیسا کہ آجکل ملکی حالات کی پیش نظر بے روزگاری کے بہت سے مسائل عام ہیں تو ایسے میں آپکی سکلز آپکو آن لائن کام کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ایسے ہزاروں نوجوان ہیں آج آن لائن کام کرکے بہترین روزی کما رہے ہیں۔۔۔
ہاں تو اس کیلیے پہلے سیکھیں اور اچھے انداز میں کمائیں کسی بھی شارٹ کٹ سے بچیں، اکثر طلباء و طالبات مختلف کمپیوٹر سنٹرز پر داخلہ لے لیتے ہیں مگر انکو ڈپلومہ یا سرٹیفیکٹ ایسے ہی پرنٹ کرکے دے دیے جاتے ہیں تو انکا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔۔۔
آپ ایسے ادارے سے کمپیوٹر شارٹ کورسسز کریں جو کسی بورڈ، یا اچھے ادارے سے affiliation رکھتا ہو اور آپکا وقت اور پیسہ برباد نہ ہو۔۔۔
🔶 آپکے شہر لدھانہ میں "لدھانہ کالج آف ہیلتھ سائنسز"مشن سائنس اکیڈمی اور زکریا اکیڈمی کے تعاون سے بمقام علی زکریا ایجوکیشنل سسٹم میں چھ ماہ آئی ۔ٹی ڈپلومہ میں داخلے جاری ہیں۔پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کی طرف سے ویری فائیڈ سرٹیفیکیٹ فراہم کی جائے گی۔ *داخلہ کی آخری تاریخ 31 جولائی 2023 ہے* ۔۔۔ مزید معلومات کیلئے رابط کریں
0308 3939963
0300 7194814

08/10/2022

💚تمام عاشقانِ رسولﷺ کو جشنِ *عید میلادالنبـــــــیﷺ* بہت بہت مبارک ہو💚

05/10/2022

Happy Teacher's Day

09/08/2022

سیدہ فاطمہ الزہرہؑ کی وفات کے بعد مولا علیؑ نے ان کی وصیت کے مطابق دوسری شادی کی ۔ حسن حسین زینب ابھی چھوٹے تھے ۔ آپ نے سیدنا عقیل کو رشتہ دیکھنے کے لئیے کہا تو کلبسی بنو قلاب کے قبیلے کا انتخاب ہوا ۔ سیدنا علی کی خواہش تھی کہ کوئی ایسی خاتون ہو جو شجاعت سخاوت اور ایثار کی خصوصیات سے مالا مال ہو ۔ بنو قلاب کی خاتون فاطمہ بنت حزم کے گھر رشتہ بھیجا تو سردار حزم اپنی بیوی کے پاس گئے اور پوچھا کہ سیدنا علی کا بیٹی فاطمہ کے لئیے رشتہ آیا ہے کیا آپ نے اپنی بیٹی کی ایسی تربیت کی ہے جو نبی کے خاندان میں بیاہی جا سکے ۔ رشتہ قبول ہوتا یے تو فاطمہ بنت حزم( سیدہ ام البنین) سیدنا علی کے گھر جاتی ہیں تو سیدنا حسن حسین اور فاطمہ کو گلے لگا لیتی ہیں۔ سیدنا علی سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کے سامنے آپ مجھے کبھی فاطمہ مت کہئیے گا انہیں اس سے ان کی ماں یاد آ جائے گی ۔ میں اس گھر میں ان کی ماں بن کر نہیں آئی بلکہ کنیز بن کر آئی ہوں۔ میرا یہ مقام نہیں کہ ان کی ماں کی جگہ لے سکوں ۔ اس کے بعد آپ نے انہیں بیٹا نہیں کہا بلکہ ہمیشہ مولا کہتی رہیں۔ ان کے چار بیٹے ہوئے اس لئیے انہیں ام البنین بھی کہتے مطلب بیٹوں کی ماں ۔ اپنے بیٹوں کو ہمیشہ حسن حسین علی کی صرف اطاعت کا حکم دیا ۔ ادب سکھایا اور کہا جو وہ کہیں بس حکم بجا لانا ہے بحث نہیں کرنی۔ یہ اہل بیت ہیں ہم ان کے نوکر ہیں۔

چار بیٹوں میں عباس ابن علی ، عبداللہ ابن علی ، جعفر ابن علی اور عثمان ابن علی تھے ۔ سیدنا عباس علیہ السلام لشکر حسین کے سپہ سالار بھی رہے شجاعت میں یہ ایک مقام رکھتے تھے دونوں ہاتھ سے تلوار چلاتے تھے ۔ جنگ صفین میں سیدنا علی نے ان کو بھیجا تو محمد بن حنفیہ کہتے کہ مولا آپ صرف عباس کو کیوں آگے بھیجتے ہیں تو سیدنا عباس کہنے لگے حسن حسین میرے ابا کی آنکھیں ہیں اور میں ان کا بازو اور بازو ہمیشہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں ( حالانکہ عمر میں حسن و حسین سے چھوٹے تھے ) مطلب کہ یہ سوال بھی نہیں بنتا ، ماں کی تربیت ہر مقام پر جھلکتی تھی ۔

واقعہ کربلا میں جب ایک ایک کر کے لشکر حسین کے سپاہی شہید ہوتے گئے تو سیدنا عباس نے مولا حسین سے درخواست کی کہ مجھے جانے دیں۔ سیدنا حسین ان سے تلواریں لے لیتے ہیں کہ بس عباس تم پانی لے آو ۔ آپ پانی لینے جاتے ہیں تو یزیدی لشکر ان پر حملہ کر دیتا ہے دونوں بازو کاٹ دئیے جاتے ہیں وہی جنہوں نے حسین کی حفاظت کرنی تھی ۔ گھٹنے میں تیر لگتا ہے حسین عالی مقام کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔ سیدنا عباس مولا حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ میرے گھٹنے سے تیر نکال دیں اور کہتے ہیں کہ مولا میری والدہ سے کہہ دیجئیے گا کہ عباس کے دونوں بازو نہیں تھے اس لئیے صرف آپ کو تیر نکالنے کا کہا ۔ یہ وہ ادب تھا وہ اطاعت تھی جو سیدہ ام البنین کی تربیت تھی جنہوں نے ساری زندگی نبی کے اس گھرانے کی کنیز بن کر گزار دی ۔ آپ کے چاروں بیٹے اس جنگ میں شہید ہو گئے ۔ علی کے پانچ بیٹوں نے اس میں جام شہادت نوش کیا جس میں 4 سیدہ ام البین کے فرزندان تھے ۔ جو لشکر حسین کا نہ صرف حصہ بنے بلکہ امام عالی مقام پر اپنی جان تک قربان کر دی اور ساری عمر کبھی زبان پر کوئی سوال نہ لائے ۔

سیدہ ام البنین کو جب بیٹوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہا عباس شہد ہوا جعفر شہید ہوا عثمان شہید ہوا عبداللہ بھی شہید ہو گیا فرمانے لگی سب چھوڑیں میرے مولا حسین کا بتائیں تو بتایا کہ وہ بھی شہید ہو گئے تو کہنے لگی کیا میرے بیٹے بعد میں شہید ہوئے مولا حسین سے تو بتایا کہ نہیں وہ پہلے شہید ہوئے اور مولا کی حفاظت کے لئیے خوب لڑے تو شکر ادا کیا کہ انہوں نے بیشک حق ادا کر دیا ۔۔۔۔
یہ وہ ماں تھی جو اہل بیت کے مقام کو سمجھتی تھی جس نے اپنے سارے بیٹوں کو ساری عمر صرف اطاعت سکھائی ادب سکھایا خود کو اس گھر کی کنیز بنایا اور حسن و حسین کو بیٹا نہیں ہمیشہ مولا کہا ۔
خدا ہم سب کو اہل بیت کا مقام سمجھنے اور اس ادب و اطاعت کی ہدایت فرمائے جو سیدہ ام البینین نے اپنی اولاد کو سکھایا ۔رضى الله تعالى عنه
سلام شہدائے کربلا

05/08/2022

5 AUGUST (YOUM-E-ISTEHSAL) IS A BLACK CHAPTER IN THE WORLD HISTORY.

26/06/2022

ایچ ای سی انڈر گریجویٹ پالیسی (NEW)
پاکستان میں پانچ قسم کی مختلف انڈرگریجوٹ ڈگری ہوگی

(1)چار سالہ بی ایس پروگرام
یہ چار سالہ ڈگری سائنس یا ارٹس میں ہوگی اور بیچلر کی ڈگری کہلائی گی (BS) اور ڈگری پر متعلقہ فیلڈ مینشن ہوگا,
ie , BS in Physics,BS in Political Science,BS in English

(2)چار سالہ پروفیشنل ڈگری (Requiring licensure)
یہ چار سالہ ڈگری ہوگی اور ڈگری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ کونسل لائسنس دے گی
ie ; Bachelor of engineering(BE)
Bachelor of dental surger(BDS)
Bachelor studies of Nursing(BSN)

(3)پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری (Requiring licensure)
یہ پانچ سالہ ڈگری ہوگی اور متعلقہ کونسل لائسنس دے گی
اجکل یہ پانچ سالہ ڈگری آفر ہو رہی ہے
ie ; MBBS, DVM, LLB, PHARMACY, ARCHITECTURE ENG

(4)چار سالہ ڈگری ( discipline with council)
یہ بھی چار سالہ ڈگری ہوگی اور اجکل یہ ڈگری مختلف فیلڈ میں آفر ہورہی ہے
ie ; BUSINESS STUDIEC, COMPUTER SCIENCE, AGRICULTURE ,EDUCATION, TECHNOLOGY

(5)دو سالہ اے ڈی ڈگری (AD)
یہ دو سالہ ڈگری ہوگی جو کہ بی اے کو ریپلیس کر رہی ہے اور عموما افیلیٹڈ کالج میں پڑھا یا جاتا ہے

Compuslory courses(13)
(1) آپ کو ہر انڈر گریجویٹ ڈگری میں چاہے وہ سائنس کی ڈگری ہو یا آرٹس کی یا پھر کوئی پروفیشنل ڈگری ہو اس میں یہ تیرہ (13) کورسز(جوکہ نیچرل ، سوشل سائنسز ، آرٹس اور انسانیت اور فلسفہ سے متعلقہ ہوں گے) وہ ضرور پڑھنے. ہوں گے۔ اس کا کیا فائدہ ہو گا ؟
اگر ڈگری شروع کرنے کے ایک سال یا اس سے زیادہ وقت کے بعد ، آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے میجر/سبجیکٹ کو تبدیل کرکے کوئی اورمیجر/سبجیکٹ رکھنا چاھتے ہیں تو آپ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے لحاظ سے میجر/سبجیکٹ کو تبدیل کرسکیں گے۔ جیسے پہلے آپ بی ایس کیمسٹری کر رہے تھے اور ڈیڑھ یا دو سال بعد آپ کو لگا کہ آپ بی ایس فزکس کرنا چاھتے ہیں تو آپ یہ باآسانی کر سکیں گے
(پروفیشنل ڈگری پروگرامز میں یہ اصول لاگو کرنے کے سلسلے میں HEC کی مختلف ایکریڈیشن کونسلوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے-مثال کے طور پر آپ میکینکل انجینئرنگ کر رہے ہیں اور دو سال بعد آپ کیمیکل انجینئرنگ میں آجائیں)
ان تیرہ کورسز میں آرٹس اور ہیومینٹیز ، سوشل سائنسز ، نیچرل سائنسز کے شعبوں کے کورسز ہیں۔ تو آپ کو مختلف مختلف شعبوں کا ذائقہ اور سمجھ بوجھ ملے گی۔ نیز ان میں انگریزی تحریر کو بہتر بنانے اور Quantitative Reasoning کے کورسز بھی شامل ہیں ، جو آپ کے analytical skills میں اضافہ کریں گے

(2) یونیورسٹیوں سے کہا جائے گا کہ وہ Aptitude ٹیسٹ کی بنیاد پر، اکٹھی یا مشترکہ میرٹ لسٹ بنائیں۔ جیسا کہ طلباء کو ہر جگہ تقریباً ایک جیسے عمومی کورسز پڑھائے جائیں گے اور چوتھے سمسٹر کے اختتام پر، یونیورسٹیاں میرٹ ٹیسٹ لے کر سٹوڈنٹ کو اسکا پسندیدہ میجر/سبجیکٹ دےسکتی ہیں
INTERNSHIP
(3) آپ کسی بھی انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں ہوں چاہے وہ سائنس ہو یا آرٹس یا Humanities وغیرہ ہوتو آپ کو ڈگری کے دوران کم از کم نو (09) ہفتوں کی انٹرنشپ کرنی ہوگی۔

Practice learning module

(4) آپ کسی بھی انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں ہوں چاہے وہ سائنس ہو یا آرٹس یا انجینئرنگ یا Humanities وغیرہ ہو توآپ کو ڈگری کے دوران کم از کم چار (04) سمسٹرز میں ہر ہفتے میں کم سے کم چار گھنٹے Practical Learning Module کو پورا کرنا ہو گا۔ Practical Learning Module ان میں سے کچھ بھی ہو سکتا ہے
انٹرپرینیورشپ کلب
یوتھ کلب جیسے ڈیبیٹنگ کلب، اخبارات کا کلب یا طلباء کی تنظیمیں وغیرہ
کھیلوں کے کلب، ہوسکتے ہیں

Switching of BS into AD or AD into BS degree

اگر اپنے چار \ پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لیا ہو اور پورے چار\پانچ سال کی ڈگری نہیں کرنا چاہتے اور آپ کے چار سمسٹرز ہو گئے ہیں ۔تو آپ یونیورسٹی سے دو سال کی مدت والی ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) حاصل کرکے انڈرگریجویٹ پروگرام چھوڑ سکتے ہیں۔
صرف یہی نہی اپ دوبارہ بھی بعد میں ، آپ کبھی بھی اپنی ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) کو استعمال کرکے یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوۓ انڈرگریجویٹ پروگرام میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں وہ بھی پانچویں سمسٹر سے-
نیز ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) کے طلباء بھی یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوۓ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں وہ بھی پانچویں سمسٹر سے

Major/Minor
(5) آپ اپنی ڈگری ایک Major یا ڈبل Majors یا ایک Major اور ایک Minor یا ایک Major اور دو Minors وغیرہ میں کر سکتے ہیں -
جیسے آپ.BS physics. y میں Major اور Anthropology میں Minor (ایک Major ، ایک Minor)
یا BS Chemistry اور Physics (دو Majors)
یا BS Chemistry میں Major اور Journalism اور English میں Minors(ایک Major ، دو Minors)

(6) یونیورسٹی آپ کو ایک Advisor دے گی جس کے مشورے سے آپ کوئی بھی فیصلہ لیں گے-
ایچ ای سی اس عمل کو اور وضح کر رہا ہے اور جلد ہی اس نئی پالیسیوں پر یونیورسٹیوں کی تربیت کا آغاز کرے گا

19/04/2022

*KNOWLEDGE WORLD 🌍*

*Category : _General Knowledge 📚_*

Very informative info

♻A.P.W.A All Pakistan women association
♻A.S.E.A.N Association of south east Asian association
♻B.B.C British broad casting corporation
♻B.C.C.P Board of control cricket in Pakistan
♻C.B.R Central board of revenue
♻C.E.N.T.O Central treaty organization
♻C.I.A Central investigation agency.
♻C.I.D Criminal investigation department.
♻C.B.R Central board of revenue
♻C.S.P Civil service of Pakistan.
♻C.S.S Central superior services.
♻C.T.B.T Comprehensive test ban treaty.
♻D.I.G Deputy inspector general.
♻F.A.N.A Federally administrated northern areas.
♻F.A.T.A Federally administrated tribal
♻G.D.P Gross domestic product of control cricket in Pakistan
♻G.H.Q General head quarter.
♻G.N.P Gross national product.
♻P.A.T.A Provincially administrated tribal areas.
♻F.I.R First information report.
♻I.B.M International Business machines.
♻I.S.P.R Inter services public relation.
♻I.S.S.B Inter services selection board.
♻K.K.H Karakorum Highway.
♻M.B.A Master in business administration.
♻M.B.B.S Bachelor in medicine and master in surgery.
♻M.E.S Military engineering service.
♻N.A.M Non aliened moment.
♻N.A.T.O North Atlantic treaty organization
♻N.E.W.S North east south west.
♻N.O.C No objection certificate.

♻O.I.C Organization of Islamic conference
♻P.C.S Public service commission.
♻S.A.A.R.C South Asian association for regional cooperation
♻S.E.A.T.O South east Asian treaty organization.
♻S.S.G Special services Group.
♻U.N.E.S.C.O United nations educational scientific cultural organization.
♻U.N.I.C.E.F United nation international children emergency fund.
♻U.N.O United Nation organization.
♻U.S.A United states America
♻W.A.P.D.A Water and power development authority.
♻W.A.S.A Water and sanitation authority.
♻W.T.O World trade organization.

♻1. Pakistan Ready-made Garments Manufacturers and Exporters Association (PRGMEA).
♻2. Institute of Cost & Management Account-ants of Pakistan (ICMAP)
♻3. Lahore Chamber of Commerce and Industry (LCCI

Don't Forget Me In Your Prayers..

22/09/2021

زمین کی ارضیاتی تاریخ.................................!!!
Geological History of Earth...................!!!

زمین پر جو ارضیاتی ادوار اب تک گزرے ہیں ان کی مختصر تفصیل یہ ہے۔
قبل کیمبری دور(The Precambrian period),
کرہ ارضی میں قدیم ترین چٹانوں کی تشکیل آج سے تقریباً چار ارب 57 کروڑ سال پہلے شروع ہوئی۔ ماقبل کیمبرین زمانہ اس وقت سے لے کر آج سے 57 کروڑ قبل طویل دور پر محیط ہے۔ یہ زمانہ چار ارب سال رہا۔ زمین پر زندگی کا آغاز اس دور میں ہو چکا تھا-
نچلا قدیم باقیات کا دور...........................!!!!
The Lower Palaeozoic Era.................!!!
یہ دور 57 کروڑ سال قبل شروع ہو کر 39 کروڑ پچاس لاکھ سال تک رہا۔ اس کا کل عرصہ 18 کروڑ پچاس لاکھ سال بنتا ہے۔ اس دور میں زندگی کے بےشمار شواہد چٹانوں میں محفوظ ملے ہیں۔ اس سے پہلے تقریباً ڈھائی ارب سال زندگی کا وجود تسلیم کیا جاتا ہے۔ مگر اس کے باقیات زیادہ نہیں ملے ہیں۔ اس دور کو تین ضمنی ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
کیمبری دور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ The Cambrian Period
آرڈووشئین زمانہ ۔۔۔۔۔۔ The Ordovician Period
سلورئین زمانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ The Silurian Period

بالائی قدیم باقیات کا دور..........................!!!
The Upper Palaeozic Era..................!!!
یہ دور 39 کروڑ پچاس سال سے لے کر 22 کروڑ پچاس لاکھ سال قبل تک رہا ہے۔ گویا یہ کل سترہ کروڑ تک محیط رہا ہے اور اسے چار ضمنی ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
ڈیونئین ادوار.................................!!!
Devonian Peroid.......................!!!
یہ زمانہ پانچ کروڑ سال تک رہا اور 55 کروڑ سال پہلے شروع ھوا۔ اس عہد میں پہلی دفعہ آبی جانور ظاہر ہوئے۔
نچلا کاربن کا ادوار(The Lower Carboniferous Peroid) یہ زمانہ کل آٹھ کروڑ سال تک رہا۔ اس زمانے میں رینگنے والے جاندار نمودار ہوۓ-
بالائی کاربن کا زمانہ The Upper Carboniferous (Peroid اس زمانے میں کوئلہ وجود میں آیا۔
پرمین ادوار(The Permian Peroid) یہ زمانہ ساڑھے چار کروڑ سال پر محیط ہے۔

درمیانی قدیم باقیات کا دور..........................!!!
The Mesozoic Peroid....................!!!
یہ دور 22 کروڑ پچاس سال سے لے کر 6 کروڑ پچاس لاکھ سال قبل تک رہا ہے۔ گویا یہ کل سولہ کروڑ تک محیط رہا ہے اور اسے تین ضمنی ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے-
تین پرتی زمانہ(The Triassic peroid) چار کروڑ پچاس لاکھ سال تک جاری رہا۔ اس زمانہ میں رینگنے والے جانور خوب پھلے پھولے۔
پہاڑی زمانہ(The Jurassic peroid) یہ زمانہ بھی چار کروڑ پچاس لاکھ سال تک جاری رہا۔ اس زمانے میں ڈاینو سار اور آکٹوپس نما جانور عروج پر تھے۔
چاک دار زمانہ(The Cretacious peroid) یہ زمانہ چھ کروڑ پچاس لاکھ سال جاری رہا۔ اس دور میں چاک کے ذخائر پیدا ہوئے اور زمین پر پھول دار پودے پہلے پہل نمودار ہوئے اور پھر شروع ہوا نئی حیات کا دور(The Cenozic Era) یہ زمانہ چھ کروڑ پچاس لاکھ سال قبل سے لے کر زمانہ حال تک پھیلا ہوا ہے۔ اس عہد میں زمین نے موجودہ شکل اختیار کی۔ یہ عہد ممالیہ جانوروں اور پھول پودوں کا عہد کہلاتا ہے۔ اس عہد کو اتفاق رائے سے دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

تیسرا زمانہ................................!!!
The Tertiary peroid......................!!!
یہ زمانہ آج سے چھ کروڑ پجاس لاکھ سال پہلے کے وقت سے لے کر پچیس لاکھ سال پہلے تک کے عرصہ پر پھیلا ہوا ہے۔ یعنی یہ کل سوا چھ کروڑ سال کی طوالت پر محیط ہے۔ اس زمانے میں زمین پر پہاڑ بنے۔ اس عہد میں ہمالیہ پہاڑ وجود میں آیا۔ اس دور میں براعظموں کی شکلیں تقریباً وہی تھیں جو آج کل ہیں۔ لیکن کچھ فرق بھی تھا۔ مثلاً مشرقی ایشیا اور مغربی ایشیا کے آر پار ایک سمندری راستہ تھا اور عہد حاضر کے عرب و عراق اور ایران کا بیشتر حصہ اور پاکستان اور بھارت کا کچھ حصہ سمندر کے نیچے تھے۔ اس دور میں شروع سے آخر تک مڈغاسکر اور آسٹریلیا جزیروں کی شکل میں تھے۔ لیکن یورایشیا اور شمالی امریکا کے دوران الاسکا اور سائبیریا کا زمینی راستہ موجود تھا۔ جس پر سے بہت سے انوع کے جانوروں کے گلے یا ریوڑ ادھر ادھر آئے گئے۔ چنانچہ شمالی براعظموں کے جانوروں نے جنوبی براعظم کے جانوروں سے نسبت باہمی مماثلت زیادہ برقرار رکھی۔ اگرچہ اس دور کے اوائل میں جنوبی امریکا اور افریقہ کے جانوروں کا بھی کسی قدر تعلق شمالی براعظموں سے رہا۔
علاوہ ازیں بحیرہ روم کی شکل اور جسامت بھی مسلسل کم و بیشی ہوتی رہی۔ ہمالیہ، پرانیز فرانس اور اسپین کے درمیان پھیلا ہوا ایک پہاڑی سلسلہ جو خلیج بسکے سے لے کر بحیرہ روم تک پھیلا ہوا ہے، الپس اور دوسرے پہاڑی سلسلے نمودار ہوئے۔ افریقہ میں رفٹ وادیاں بنیں۔ اس دور کے آخر دنوں میں امریکا کے مغربی علاقوں میں، وسطی ایشیا میں اور شمالی اور جنوبی افریقہ میں صحرا بھی نمودار ہوئے۔ ان سب ارضیاتی تبدیلیوں نے مختلف جانوروں اور پرندوں کی کرہ ارض پر تقسیم اور ان کے پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ نباتی زندگی کے ارتقاء نے زمین کا حلیہ تبدیل کر کے رکھ دیا۔ تاہم اس دور کا سب سے اہم واقع مختلف جانوروں کا ارتقاء پزیر ہونا تھا۔ درمیانی حیات کے دور(میسوز ٹک عہد Mesozoic Peroid) میں چھوٹے جانور وجود رکھتے تھے۔ لیکن ان میں سے اکثر اسی عہد کے ساتھ معدوم ہو گئے تھے۔ صرف تھیلی دار جانور اور آنول والے ممالیہ جانور بچ نکلے۔ تیسرا زمانہ مزید پانچ ضمنی ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
پہلا نذدیکی زمانہ ------------- Palaeocene
فجری نذدیکی زمانہ ------------------ Eocene
خفیف نزدیکی زمانہ -------------- Oligocene
کم نذدیکی زمانہ ------------------- Mioicene
زیادہ نذدیکی زمانہ ----------------- Pliocene

پہلا نزدیکی زمانہ(Palaeocene) تقریباً ساٹھ لاکھ سال رہا۔ یعنی چھ کروڑ پچاس لاکھ سال پہلے سے لے کر پانچ کروڑ نوے لاکھ سال تک رہا۔ اس زمانے کی بری زندگی کے بارے میں معلومات کم ہیں۔ کیوں کہ ایسی چٹانیں کم ملی ہیں جن میں اس دور کے بری جانوروں کے باقیات محٰفوظ ہوں۔ تاہم ایشیا اور جنوبی امریکا اور ریاست ہائے امریکا میں کچھ آثار ملے ہیں ۔ دنیا میں شیردار جانوروں کے کل پیتیس 35 بڑے سلسلے رہے ہیں۔ جن میں سے آج کل بیس سلسلے زندہ ہیں۔ اس زمانے میں ترقی یافتہ سلسلوں میں ش*ذ ہی کسی کا نشان ملتا ہے، البتہ زیادہ قدیم سلسلے مثلاً ڈائینوسار اور قدیم کترنے والے جانور خوب پھل پھول رہے تھے-
فجری نزدیکی زمانہ(Eocene) تقریباً دو کروڑ پجاس لاکھ سال رہا۔ یعنی پانچ کروڑ نوے لاکھ قبل سے لے کر تین کروڑ چالیس لاکھ سال تک رہا۔ اس دور میں کھروں والے جانور نمودار ہوئے۔ اس زمانے کے مخصوص نوع کے جانوروں کے اگرچہ زیادہ فوسلز نہیں ملے, تاہم ان جانوروں کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہو چکی ہیں۔ اس زمانے کی خاص بات یہ ہے کہ آزاد شیرداروں کی کچھ قسموں نے ارتقائی منازل طے کر کے دو ایسی خصوصیات حاصل کر لی تھیں جو آج کے شیردار جانوروں میں ہیں، یعنی ہاتھوں اور پاؤں سے کسی چیز کو پکڑنے کے قابل ہونا اور درختوں پر جھول سکنے کی صلاحیت رکھنا، نیز جسم اور دماغ کے حجم کا وہ تناسب جو آج کے انسان کے قریب ترین ہے۔
خفیف نزدیکی زمانہ(Oligocene) تقریباً نوے لاکھ سال رہا یعنی تین کروڑ چالیس لاکھ سال قبل سے لے کر دو کروڑ پچاس لاکھ سال قبل تک۔ اس زمانے کے آزاد شیر دار جانوروں کے کافی باقیات ملے ہیں۔ اس زمانے کی خاص خصوصیت یہ ہے کہ کرہ ارضی پر وسیع عریض گھاس کے میدان وجود میں آ گئے۔ ان کے ساتھ گھاس خور جانور بھی نمودار ہوئے۔ جب کہ پہلے تو بری جانوروں میں زیادہ تر جنگل کے پتے کھانے والے ہی تھے۔ طاق کھروں والے جانور اسی زمانے میں زبردست اکثریت میں تھے۔ تاریخ کا سب سے عظیم الجثہ شیر دار جانور گوشت خور اسی دور میں وسطی ایشیا میں ظہور پزیر ہوا۔ جس کو ماہرین "اندرا کو تھریم" کے نام سے یاد کرتے ہیں یہ ایک لمبی گردن والا ڈاینو سارس تھا، جس کا قد یعنی پاؤں سے لے کر کندھوں تک عموداً تقریباً پندرہ فٹ یا پانچ میٹر تھا۔ اسکے علاؤہ فجری بن مانس کے لاتعداد باقیات "فایوم" کے علاقہ میں ملے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ہاتھیوں کے ابتدائی اجداد کے ڈھانچے بھی ملے ہیں-
کم نزدیکی زمانہ(Mioicene) ایک کروڑ تیس لاکھ سال کے عرصہ پر محیط ہے۔ یعنی دو کروڑ پچاس لاکھ سال قبل سے لے کر ایک کروڑ بیس لاکھ سال تک۔ اس زمانے میں یوریشیا کا بیشتر حصہ جنگلات سے پر ہوا تھا۔ اس زمانے کے آخری دنوں کے قریب یوریشیا اور افریقہ کے درمیان ایک زمینی پل سے بندر اور بن مانس شمالی براعظموں کی طرف منتقل ہوئے۔ ان میں دیو قامت مانس بھی شامل تھے جو بعد میں معدوم ہو گئے۔ جس کا نام "ڈرایوپتھے کس" ہے۔ یہی دیو قامت مانس آج کل کے زمانے کے بن مانسوں کا جد امجد سمجھا جاتا ہے۔ آج کل دنیا میں چار قسم کے مانس موجود ہیں۔ 1- چمپانزی 2- اورنگوتان 3- گوریلا 4- گبن , اس عہد میں رام مانس ظہور میں آیا۔ یہی انسانی نسل کا دادا یا پردادا ہے۔
زیادہ نزدیکی زمانہ(Pliocene) تقریباً پچانوے لاکھ سال پر پھیلا ہوا ہے۔ یعنی ایک کروڑ بیس لاکھ سال قبل تک۔ اس زمانے میں کرہ ارض پر بیشتر علاقوں میں آب و ہوا سرد اور خشک ہو گئی۔ گھوڑوں اور سینگ دار جانوروں کی نسلوں میں تنوع پیدا ہوا۔ اسی زمانے میں جانوروں کو جنگل اور میدان میں سے کسی ایک جگہ کو اپنے مسکن کے طور پر منتخب کرنے کا مرحلہ درپیش ہوا۔ چنانچہ کچھ جانور جنگلی بن گئے اور کچھ میدانی۔ اسی زمانے میں دیو قامت مانس "ڈرایوتپھے کس" سے بھی بہت بڑا "عظیم الہیکل مانسGigantopithecus" میدانی علاقوں میں ظاہر ہوا۔ اس کا وزن 150 پونڈ سے بھی زیادہ ہوتا تھا۔ اسی زمانے میں نسل انسانی کا باپ "جنوبی مانس"( آسٹریلوتپھے کس) بھی ظہور میں آیا۔ جنوبی مانس نے اسی زمانے میں اوزار بنانے سیکھے۔ اوزار بنانے کی محنت نے اس کو مزید ترقی دی اور آئندہ زمانے میں( یعنی چوتھے زمانے میں) وہ ارتقاء کے بلند ترین مرحلے میں داخل ہوا، یعنی جدید انسان بنا-

چوتھا زمانہ(The Quarternary peroid) یہ زمانہ گزشتہ پچیس لاکھ سال سے لے کر عہد حاضر پر محیط ہے۔ اس کے بھی دو حصے ہیں۔
انتہائی نزدیکی زمانہ Pleistocene
مکمل نزدیکی زمانہ Holocene
انتہائی نزدیکی زمانہ Pleistocene
یہ زمانہ گزشتہ پچیس لاکھ سال قبل(اور بعض کے نزدیک سترہ لاکھ سال قبل) سے شروع ہو کر دس ہزار سال یا گیارہ ہزار سال قبل پر پھیلا ہوا ہے۔ گویا اس کے زمانے میں بیس لاکھ سے چورانوے لاکھ سال تک پھیلاؤ ہے۔ اس دور میں زمین پر بار بار زبردست موسمی تبدیلیاں واقع ہوئیں۔ بار بار زمین کے بیشتر حصوں پر خصوصاً شمالی علاقوں پر برف کی موٹی دبیز تہیں چھا گئیں۔ جن کی موٹائی دس ہزار فٹ (تین ہزار میٹر) یا اس سے بھی زیادہ موٹی ہوتی تھیں اور پھر ہر بار یہ برف پگھل گئی۔ اسی زمانے کے دوران برف جمنے اور پگھلنے کے آٹھ ادوار(ice ages) کی نشان دہی ہوتی ہے۔ آخری برف آج سے دس ہزار سال پہلے پگھل کر ختم ہوئی۔ یوں اس پورے دور کو برفانی دور کہا جاتا ہے۔ جس میں بار بار برف پگھلی اور جمی۔ زمین کی پوری ارضیاتی زندگی میں یہ آخری برف سازی تھی۔ جب کہ پہلی برف باری ستاون کروڑ سال پہلے ہوئی تھی۔ اس شدید موسمی کایا پلٹ کی بنا پر بہت سے جانوروں کی اقسام معدوم ہو گئیں اور بہتوں میں زبردست ارتقاء ہوا اور ارتقاء کا انقلابی مرحلہ یا کیفیتی تبدیلی کا مرحلہ اسی دور میں ہوا۔ اسی دور میں جدید انسان اپنی موجودہ شکل میں سامنے آیا۔ انسانیت کی صبح صادق اسی عہد میں طلوع ہوئی۔ قدیم پتھر کا زمانہ اسی دور سے تعلق رکھتا ہے۔ جو تقریبا! پچیس تیس لاکھ سال قبل سے شروع ہو کر بارہ ہزار سال قبل ختم ہوتا ہے۔ قدیم پتھر کے زمانے علی الترتیب تین حصہ کیے جاتے ہیں۔
نچلا قدیم پتھر کا دور
درمیانہ قدیم پتھر کا دور
بالائی قدیم پتھر کا زمانہ۔

مکمل نزدیکی زمانہ(Holocene) یہ زمانہ گزشتہ دس ہزار یا گیارہ ہزار سال پر پھیلا ہوا ہے۔ اس دور کے آغاز سے پہلے ہی برف پگھلنی شروع ہو گئی تھی۔ آج سے تقریباً پندرہ ہزار سال پہلے برف پگھلنے کا عمل شروع ہوا جو اچانک ہوا۔ سائنس دانوں کی رائے میں سورج کی تابکاری بڑھ جانے کی وجہ سے زمین پر گرمی بڑھ گئی۔ تقریباً آٹھ ہزار سال پہلے ایک طرف تو برف پگھلنے سے دریاؤں کے پاٹ زیاہ بھر گئے، دوسرے بارشیں بھی زیادہ ہوئیں۔ اس دور میں کافی سیلاب آئے۔ اس زمانے میں جانداروں کی نسلوں میں کوئی جسمانی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ ماسوائے دو باتوں کے کہ ایک تو انسانی آبادیوں میں زبردست اضافہ ہوا، دوسرا عظیم بڑے شیر دارجانور تیزی سے معدوم ہو گئے۔ اسی زمانے میں بھی ایک چھوٹا برفانی دور گزرا- جبکہ پرانے عظیم برفانی دور کے بعد نسبتاً ہمارے زمانے میں سب سے زیادہ برفانی تودے زمین پر نمودار ہو چکے تھے۔

21/09/2021

Admission open in Government College University Faisalabad Layyah campus

18/09/2021

*تعلیمی خبریں* 📢📢

*جی سی یونیورسٹی لیہ میں بی ایس اور ماسٹر پروگرام میں داخلے جاری ہیں

*اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے BS ، Master پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ آخری تاریخ: 4 اکتوبر 2021*

*بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے لائیو سٹاک اسسٹنٹ 2سالہ ڈپلومہ کی ایڈ میشن شروع ہیں ۔ آخر ی تاریخ:20-10-2021*

*رفہ انٹر نیشنل یونیورسٹی سے BSاور MSکے ایڈ میشن شروع ہیں ۔ آخر ی تاریخ:18-09-2021*

*گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سے BS اور MS کے ایڈ میشن شروع ہیں ۔ آخر ی تاریخ:30-09-2021*

*یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور میں BS کے ایڈ میشن شروع ہیں ۔ آخر ی تاریخ:24-09-2021*

*ایمن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور میں فار میسی ٹیکنیشن کے ایڈ میشن شروع ہیں*

*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ایڈ میشن شروع ہیں ۔لیٹ فیس کے ساتھ آخر ی تاریخ20-09-2021 اور بی اے،بی ایس،اے ڈی،بی ایڈ پروگرامز کے ایڈمیشن بھی جاری ہیں اور آخری تاریخ 18 اکتوبر 2021 ہے*

*شفا ء کالج آف نرسنگ میں BS Nursing نرسنگ کے ایڈ میشن شروع ہیں ۔ آخر ی تاریخ:30-09-2021*
*قریشی جاب سنٹر میلسی 03005679685*
*ویمن یونیورسٹی ملتان سےBS , MS کے ایڈمیشن شروع ہیں۔ آخری تاریخ:20-09-2021*

*انسٹیٹیوٹ ساؤتھ پنجاب یونیورسٹی سےBS MS کے ایڈ شروع ہیں۔ آخری تاریخ:30-09-2021*

*ورچوئل یونیورسٹی سے BS کے ایڈمیشن شروع ہیں۔ آخری تاریخ:30-09-2021*

*یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں BS اور MS کے ایڈمیشن شروع ہیں۔ آخری تاریخ: 30*

21/07/2021

عید الاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں

29/06/2021

*7 جولاٸ تا 11 اگست پنجاب بھر کے سکول و کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے*

حکومت پنجاب

24/06/2021

ایجوکیشنل معلومات

داخلے شروع ہیں.

زکریا یونیورسٹی ملتان سے MA/MScکی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے ( صرف ان لوگوں کیلئے جن کی گریجویشن کسی اور یونیورسٹی سے پاس ہے) آخری تاریخ 13-جولائی-2021
۔
ملتان بورڈ سے بارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ آگئی ہے مورخہ 10جولائی 2021سے امتحان شروع ہونگے
۔
ملتان بورڈ سے گیارھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ آگئی ہے مورخہ 12اگست 2021سے امتحان شروع ہونگے
۔
ملتان بورڈ سے نہم جماعت کی ڈیٹ شیٹ آگئی ہے مورخہ 28اگست 2021سے امتحان شروع ہونگے
۔
ملتان بورڈ سے دہم(10th)جماعت کی ڈیٹ شیٹ آگئی ہے مورخہ 29جولائی 2021سے امتحان شروع ہونگے
۔
کامسٹ یونیورسٹی
وہاڑی میں BSاور MSکے داخلے شروع ہو گئے ہیں آخری تاریخ 12اگست2021ہے۔
۔
نیشنل یونیورسٹی ٹیکنالوجی اسلام آبادمیں BSکے داخلے شروع ہیں آخری تاریخ 30-جون-2021ہے۔
۔
اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں BSاور MSکے داخلے شروع ہیں آخری تاریخ 13اگست2021ہے۔
۔
نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں BSاور MSکے داخلے شروع ہیں آخری تاریخ 30جولائی2021
۔
رفہ یونیورسٹی میں BS/MS/M.phil/Phdکے داخلے شروع ہیں آخری تاریخ 31-جولائی-2021ہے۔
۔
بحریہ یونیورسٹی میں BSاور MSکے داخلے شروع ہیں آخری تاریخ 19اگست2021ہے۔
۔
این ٹی ایس کی طرف سے NATاور G*T ٹیسٹ کی اپلائی شروع ہے آخری تاریخ 28-جون-2021
۔
ای کیٹ ٹیسٹ کی اپلائی شروع ہے آخری تاریخ 27-جون-2021
۔
ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیےMDCAT ٹیسٹ کی اپلائی شروع ہو گئی ہے آخری تاریخ15-جولائی-2021

m.phil

12/05/2021

Chand raat mubarak

Want your university to be the top-listed University in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Admission open in Government College University Faisalabad Layyah campus

Telephone

Address

Lab--e--Nelam Road Layyah
Islamabad
NEARSUGARMILLSLAYYAH,LAYYAH

Other Community Colleges in Islamabad (show all)
Study in Australia - HR Consultants Study in Australia - HR Consultants
HR Consultants (Pvt) Ltd/Karachi/Lahore/Islamabad/0322 5065417
Islamabad, WWW.HRPAKISTAN.COM

Study in Australia. POST STUDY WORK OPPORTUNITIES. call now: 0323 2307007. Apply now. Email: [email protected] www.hrpakistan.com

Physicists of QAU Physicists of QAU
Quaid-e Azam University
Islamabad

We are the Physicists of QAU here we share the Physics news and our thoughts and memoriers associated with QAU.(Unofficial page of QAU Physics department)

Numl Numl
NUML, Sector H-9
Islamabad

National University of moderan languages islamabad

Jamia Islamia Madania Jamia Islamia Madania
Chaudhary Market, I-9/4
Islamabad, 46000

مرکز علم و عمل بہترین تربیت گاہ دینی دنیاوی علوم کی معیاری درسگاہ

Institute of Environmental Science and Engineering (IESE), NUST. Institute of Environmental Science and Engineering (IESE), NUST.
H-12
Islamabad

Institute of Environmental Science and Engineering (IESE), NUST.

الجامعة الإسلامية المدنية إسلام آباد الجامعة الإسلامية المدنية إسلام آباد
Islamabad, 46000

مركزالعلم الشرعى والإرشاد مدرسةالتربيةوالتزكيةوالإيمان

Quaid i Azam University, Islamabad Pakistan Quaid i Azam University, Islamabad Pakistan
Islamabad, 45320

Quaid-i-Azam University is an international seat of higher, advance, intellectual learning that illu

Lord's College International Lord's College International
Plot No. 12-K, Behind Post Office Sitara Market, G-7 Markaz, Sector G-7
Islamabad, 44000

UOL LLB (Hons), LLM, BPP Bar Transfer Test, HND Fashion, HND Business, HND Law

Iqra University Islamabad Iqra University Islamabad
H9 Sector
Islamabad

this page is for new comers and old students of uni ٩(̾-̮̮̃̾-̃̾)۶ be a part of iqra uni virtual l

Faisal Rafique Faisal Rafique
ISLAMABAD
Islamabad

IUIC Students IUIC Students
Iqra University
Islamabad, 44000

Its an Unofficial Page of IQRA University Islamabad Campus, designed by Asim Kazmi to inform about t

Oxford School System Oxford School System
Shareefabad Road Koral Islamabad
Islamabad

To develop the minds in real sense of Islamic Ideology and excelling in the field of science and tec