SabriShifakhana

I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

03/02/2024

https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL
🤰🏻 *حاملہ کی بیماریاں*
۔ *Diseases of pregnancy*

▪️حالت حمل میں دل کی دھڑکن ہو تو سیب کا مربہ 20 گرام لے کر چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کے صبح و شام 10 دن استعمال کروائیں۔

▪️اگر حاملہ کے دانت یا داڑھ میں درد ہو تو دانت میں روئی کے ذریعہ روغن لونگ یا روغن دار چینی لگائیں۔

▪️اگر حالت حمل میں تھوک کی زیادتی ہو تو ببول کی چھال 20 گرام لے کر آدھا کلو پانی میں جوش دے کر اس سے چند بار کُلی کروائیں۔

▪️حالت حمل میں کھانسی ہو تو سہاگہ بریاں 10 گرام، ملٹھی 10 گرام، گوند ببول 5 گرام، سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اس میں سے 1 گرام لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر چٹائیں۔

▪️اگر حاملہ کے پستانوں میں درد ہو تو گرم پانی سے پستانوں کو دھو کر روغن گل یا روغن چنبیلی لگائیں۔

▪️اگر حاملہ کے پیٹ میں درد ہو تو سونٹھ 20 گرام، زیرہ سفید 20 گرام، کالا نمک 20 گرام، ادویہ کو پیس کر باریک کر لیں اور 2 گرام کی مقدار میں دن میں دو بار پانی کے ساتھ 15 دن استعمال کروائیں۔

▪️اگر حاملہ کو قبض ہو تو رات کو ہرڑ کا مربہ دو عدد یا گلقند 2 چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں۔

▪️اگر حاملہ کو دست آنے کی شکایت ہو تو پوست آملہ خشک کو باریک کر لیں اور 3 گرام کی مقدار ایک کپ پانی کے ساتھ دیں۔

▪️حالت حمل میں اگر شرمگاہ میں خارش ہو تو کافور کو عرق گلاب میں حل کر کے اس میں روئی یا ململ کا صاف کپڑا بھگو کر اندام نہانی میں رکھیں

SabriShifakhana I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

31/12/2023

*ہسٹریا Histeria*
یہ ایک مرض ہے آج کل اس مرض کو جادو ٹونہ کی بنیاد بنا کر جعلی عامل، ان پڑھ اور شریعت مصطفی کے باغی افراد لوگوں کی بیٹیوں کو گمراہ کر کے ہزاروں روپے کماتے ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ آس پاس کی جاہل عورتیں توہمات کو بڑھاوا دیتے ہوئے گمراہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں فلاں کی بیٹی کو جن چمٹ گیا دورے پڑنے لگے ہیں دوسری کہے گی چڑیل ہے تیسری کہے گی جن عاشق ہو گیا ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ اکثر جن لڑکیوں کو ہی کیوں چمٹتے ہیں۔
*اصل تو مسئلہ یہ ہے کہ*
یہ ایک بیماری ہے جس کو عام زبان میں ہسٹریا کہا جاتا ہے اس مرض کی شکار اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں ہوتی ہیں جبکہ ایک مخصوص حد تک شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اور اس کے ذمہ دار ان عورتوں کے شوہر ہوتے ہیں۔

*علامات:* قوت ارادی کا کمزور ہو جانا، خوف کا آ جانا، مریضہ کا اکیلے میں باتیں کرنا اور کبھی خود ہی ہنسنا اور خود ہی رونا، ڈراونے خواب آنا، واش روم جانے سے خوف آنا، کمرے میں جانے سے خوف آنا، چھت میرے اوپر ہی گر جائے گی، اکثر لڑکیاں عشقیہ گفتگو شروع کر دیتی ہیں، دورہ پڑنا، بوقت دورہ ہاتھ پاؤں کا ٹیڑھا ہو جانا، پیٹ میں ہوا کا گولا پھرنا۔

*اسباب:* لڑکیوں کی بروقت شادی نہ کرنا، جنسی ہیجان، عشقیہ ناول، انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد دیکھنا، امراض رحم، ثقیل اور بادی چیزوں کا استعمال کرنا، اگر طویل عرصے تک شادی شدہ عورت کو انزال نہ ہو تو شادی شدہ عورت بھی اس مرض کا شکار ہو جاتی ہے۔

*علاج:* غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کر دی جائے، جبکہ شادی شدہ عورتوں کے شوہر اپنے علاج کی جانب توجہ دیں، ہلکی غذا استعمال کریں، معدہ اور قبض کا علاج کریں۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

24/12/2023

*موٹاپا ختم کرنے کیلئے بہترین نسخہ*
گل سرخ ایرانی 30 گرام
حرمل 20 گرام
خشک تمہ کا گودا 20 گرام
سک سنبھلو 20 گرام
پودینہ خشک 30 گرام
زرد چوب 20 گرام
فلفل سیاہ 30 گرام
فلفل دراز 20 گرام
ثناء مکی تنکے نکال کر 30 گرام
تمام اجزاء کو پیس کر باریک سفوف(پاؤڈر) بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں ایک کیپسول صبح، ایک کیپسول دوپہر اور ایک کیپسول رات سوتے وقت کھانے کے دو گھنٹہ بعد ایک سے دو ماہ استعمال کریں

فوائد: موٹاپا، جسم کی فالتو چربی، خواتین کے کولھوں کا موٹا ہونا اور تمام جسمانی موٹاپا کیلئے بہترین لاجواب علاج ہے، ہر قسم کی قبض کا بھی مکمل علاج ہے، نہائیت اعلی اور مجرب ہے

پرہیز : بازاری تلی ہوئی چیزیں، تمام کھٹے فروٹ اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پیزا پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن زیادہ استعمال کریں
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

SabriShifakhana I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

02/12/2023

*ہربل چائے Herbal tea*
تھکاوٹ دور کرنے والی نہایت ہی لاجواب چائے جو ایک مرتبہ پیئے گا ہمیشہ کے لیے اس کا شیدائی ہو جائے گا اس چائے کو بوڑھا جوان سب پی سکتے ہیں۔

خشخاش ایک تولہ
برگ تلسی دو تولہ
برہمی بوٹی دو تولہ
جائفل ایک تولہ
جلوتری ایک تولہ
سونٹھ ایک تولہ
دارچینی دو تولہ
سونف چار تولہ
بادیان خطائی دو تولہ
دانہ چھوٹی الائچی چار تولہ
سب اجزاء کو کوٹ چھان کر اچھی طرح مکس کر کے سفوف(پاؤڈر) بنا کر رکھ لیں۔

*🍵 چائے بنانے کی ترکیب*
ایک کلو پانی میں دو چمچ یہ سفوف ڈال دیں ابال آنے کے بعد چھان لیں اور یہ پانی کپ میں ڈال کر حسب ضرورت دودھ اور چینی ڈال کر پی لیں۔

اس کے پینے سے تھکاوٹ اور سستی دور ہو کر طبیعت ہشاش بشاش ہو جائیگی کام کرنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے نزلہ زکام کھانسی وغیرہ کی شکایت دور ہو جاتی ہے بھوک خوب لگتی ہے امراض معدہ کو مفید ہے اور دل و دماغ کو فرحت دیتی ہے۔

18/11/2023

*سوزاک Gonorrhea*
سوزاک ایک ضدی اور ہٹیلا مرض ہے اس مرض میں پیشاب کی نالی میں جلن واقع ہوتی ہے اور پیشاب نہایت مشکل سے آتا ہے پیشاب کی نالی سے مواد کا اخراج ہوتا ہے یہ مرض مباشرت سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

عام طور پر سوزاک مرض بدکار عورتوں سے مردوں تک اور اُن مردوں سے شریف گھروں تک پہنچا کرتا ہے فاحشہ اور ملوث عورت سے ہم بستری کرنے کے بعد عموماً دوسرے تیسرے روز اور گاہے پانچویں ساتویں روز احلیل(پیشاب کی نالی) میں ورم پیدا ہوتا ہے اور اس میں خارش، گدگدی اور جلن ہونے لگتی ہے، پیشاب سوزش اور درد کے ساتھ آنے لگتا ہے۔

گیرو 10 گرام
طباشیر 25 گرام
شورہ قلمی 10 گرام
سنگ جراحت 10 گرام
دانہ الائچی کلاں 10 گرام
گل ارمنی 5 گرام
صمغ عربی 5 گرام
کندر گوند 5 گرام
پھٹکڑی سفید 10 گرام
صندل سفید 20 گرام
سب کو کوٹ چھان کر باریک سفوف(پاؤڈر) بنا لیں آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ اور شام پانچ بجے خالی پیٹ دو گلاس پانی سے کھائیں ان شاءاللہ مکمل افاقہ ہو جائے گا۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

09/11/2023

اکسیر جگر ۔ شربت
ھوالشافی
کنوار گندل گودا 1 کلو گرام
آنگوری سرکہ دتو ۔ 1 بوتل
نشادر ٹھیکری 1 چھٹانک
چینی 3 پاو
ترکیب تیاری
مٹی کی نئی ھانڈی دھو کر ایک دن پانی سے بھر کر رکھیں ۔ اکلے دن پانی گرا دیں ۔ صاف شدہ ھانڈی میں باریک باریک کرکے گودا ڈال ڈال دیں اوپر باریک کی ھوئی نشادر ڈال کر چینی اور سرکہ بھی ڈال کر ڈھکن دے کر 5 سے 7 یوم سایہ میں رکھیں ۔ جوسر میں گرینڈ کر کے بوتلیں بھر لیں
خوراک ۔ صبح نہار ۔ شام 5 بجے چائے والا چھوٹا آدھا کپ ھر قسم کے یرقان میں فائدہ مند ھے ۔ بلڈ پریشر ۔ اور دل کے بند وال میں بھی فائدہ دے گا
نوٹ ۔ شوگر کے مریض چینی نا شامل کریں ۔ ھمارا کئی بار آذمودہ ھے ۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

07/11/2023

*نظر کی کمزوری weakness of eyes*
*اجزاء:*
اسطوخودوس 100 گرام
سونف 100 گرام
خشک دھنیا 40 گرام
زیرہ سفید 100 گرام
فلفل سیاہ 100 گرام
چار مغز 100 گرام
مغز بادام 300 گرام
مصری حسب ذائقہ
تمامی اجزاء کو صاف ستھرا کرنے کے بعد گرینڈر سے پاؤڈر بنا لیں چھان کر محفوظ رکھ لیں صبح دوپہر شام آدھا چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ دو ماہ استعمال کریں۔

*فوائد:* الحمدللہ مسلسل کھانے کے بعد نظر پر اثرات شروع ہونگے یعنی نظر تیز ہونا شروع ہو جائے گی خصوصاً نوجوانوں کو نظر کی کمزوری کی وجہ سے ایک ڈیڑھ نمبر والی عینک بھی اتر جاتی ہیں آنکھ کے غدی پردے کو تحریک دے کر نظر میں اضافہ کرتا ہے اجزاء ایک نمبر اور خالص ہوں اسکو حکماء حضرات ضرور تیار کریں اور اپنے مطب پر مریضوں کو دیں۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

07/11/2023

https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL
*نظر کی کمزوری weakness of eyes*
*اجزاء:*
اسطوخودوس 100 گرام
سونف 100 گرام
خشک دھنیا 40 گرام
زیرہ سفید 100 گرام
فلفل سیاہ 100 گرام
چار مغز 100 گرام
مغز بادام 300 گرام
مصری حسب ذائقہ
تمامی اجزاء کو صاف ستھرا کرنے کے بعد گرینڈر سے پاؤڈر بنا لیں چھان کر محفوظ رکھ لیں صبح دوپہر شام آدھا چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ دو ماہ استعمال کریں۔

*فوائد:* الحمدللہ مسلسل کھانے کے بعد نظر پر اثرات شروع ہونگے یعنی نظر تیز ہونا شروع ہو جائے گی خصوصاً نوجوانوں کو نظر کی کمزوری کی وجہ سے ایک ڈیڑھ نمبر والی عینک بھی اتر جاتی ہیں آنکھ کے غدی پردے کو تحریک دے کر نظر میں اضافہ کرتا ہے اجزاء ایک نمبر اور خالص ہوں اسکو حکماء حضرات ضرور تیار کریں اور اپنے مطب پر مریضوں کو دیں۔

05/11/2023

*کمزوری جگر کیلئے For weak liver*
جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جو توانائی کے ذخیرے اور زہریلے مواد کو نکالنے کا کام کرتا ہے تاہم مختلف عادات یا وقت گزرنے کے ساتھ جگر کمزور ہو سکتا ہے۔

اجزاء: عرق مکو 50 گرام، آب زلال کاسنی 50 گرام، شربت بزوری 20 گرام، تمام عرق کو شربت بزوری ملا کر ایک شیشی میں محفوظ کر لیں ایک بڑا چمچ پندرہ دن صبح و شام پیئیں۔

اجزاء: پودینہ 6 گرام، سونف 6 گرام، گل سرخ 6 گرام، روزانہ تینوں اجزاء ایک گلاس پانی میں ابال کر اچھی طرح چھان لیا کریں پندرہ دن صبح و شام پیئیں۔

فوائد: کمزوری جگر اور حرارت جگر کیلئے فیض چشتی دواخانہ کیطرف سے مندرجہ بالا مجرب علاج ہے
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

SabriShifakhana I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

03/11/2023

*ڈپریشن Depression*
دور جدید کا ایک اہم پایا جانے والا مرض ہے جس کا جسم سے زیادہ ذہن سے تعلق ہے اچانک طاری ہونے والی افسردگی، مایوسی اور ناطاقتی اس کی علامت ہیں، بے خوابی، سر درد، تھکاوٹ، بے چینی، اکتاہٹ اور خودکشی کے حساسات تک پائے جاتے ہیں، کسی سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا، طبیعت میں چڑچڑا اور انجانا خوف مسلط ہو جاتا ہے

*ڈپریشن کا گھریلو علاج*
اجزاء: چھوٹی چندن 3 ماشہ، صندل سفید 6 ماشہ، کشنیز خشک 1 ماشہ، الائچی سبز 5 عدد کھول کر، رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح حسب ذائقہ میٹھا ملا کر روزانہ اسی طرح بنا کر پیا کریں، طب میں خمیرہ جات، لبوب کبیر، شربت مفرح الارواح وغیرہ مفید مرکبات ہیں، خالص غذا، تازہ پھل، کدو، شلغم وغیرہ، ورزش یا سیر کی باقاعدگی، روزانہ نہانا، عبادت اور دینی مذہبی رجحان بہت مفید ثابت ہوتا ہے

03/11/2023

https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL
*ڈپریشن Depression*
دور جدید کا ایک اہم پایا جانے والا مرض ہے جس کا جسم سے زیادہ ذہن سے تعلق ہے اچانک طاری ہونے والی افسردگی، مایوسی اور ناطاقتی اس کی علامت ہیں، بے خوابی، سر درد، تھکاوٹ، بے چینی، اکتاہٹ اور خودکشی کے حساسات تک پائے جاتے ہیں، کسی سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا، طبیعت میں چڑچڑا اور انجانا خوف مسلط ہو جاتا ہے

*ڈپریشن کا گھریلو علاج*
اجزاء: چھوٹی چندن 3 ماشہ، صندل سفید 6 ماشہ، کشنیز خشک 1 ماشہ، الائچی سبز 5 عدد کھول کر، رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح حسب ذائقہ میٹھا ملا کر روزانہ اسی طرح بنا کر پیا کریں، طب میں خمیرہ جات، لبوب کبیر، شربت مفرح الارواح وغیرہ مفید مرکبات ہیں، خالص غذا، تازہ پھل، کدو، شلغم وغیرہ، ورزش یا سیر کی باقاعدگی، روزانہ نہانا، عبادت اور دینی مذہبی رجحان بہت مفید ثابت ہوتا ہے
حکیم قاری عامر طیف چشتی صابری

SabriShifakhana I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

03/11/2023
12/10/2023

https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL
*منی اور پیشاب کے قطرے آنا*
*Drops of semen and urine*
آج میں آپ لوگوں کو مثانے کی کمزوری کا علاج بتانے والا ہوں جس کی وجہ سے آپ لوگوں کو پیشاب کے بعد منی اور پیشاب کے قطرے آتے ہیں۔
اجزاء:
کندر 50 گرام
زنجیل 30 گرام
فلفل سیاہ 20 گرام
فلفل دراز 50 گرام
سعد کوفی 50 گرام
جفت بلوط 50 گرام
قسط شیریں 50 گرام
مصطگی رومی 50 گرام
تمام اجزاء کو پیس کر باریک سفوف(پاؤڈر) بنا کر رکھ لیں، ایک چھوٹا چمچ صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ یا پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں، پیشاب اور منی کے قطرے آنے کا الحمدللہ مجرب علاج ہے۔
🤲🏼...دعا گو
حکیم قاری عامر لطیف صابری
گنج شکر شفا خانہ نزد مسجد قمر الاسلام محلہ جلال آباد جھنگ 03137792691

12/10/2023

کالی زیری

لاطینی میں۔
Vernonia Anthelmintica

Kingdom Plantae
Genus Vernonia
Higher classification Ironweed
Order Asterales
Scientific name Vernonia noveboracensis
Rank Species

دیگرنام۔
’’زیرہ دشتی ‘کمون بری
فارسی میں زیرہ دشتی ہندی میں جیرہ ۔ مرہٹی میں کڑہ جیبری ،بنگلہ میں ہومراج ،سندھی میں کالی جبری،انگریزی اور لاطینی میں ویرونیاانیتھل منٹیکا۔
ماہیت۔
یہ پودا ہمیشہ ہرابھرا رہتاہے۔اس کے پتے لمبے بھالے کی طرح نوکدار ہوتے ہیں ۔پھول ہلکے کاسنی رنگ کے ہوتے مگر بستانی کے پهول 6 محتلف رنگوں میں ھوتے ہیں یہ پودا تقریباًایک گز بلند ہوتاہے۔تخم زیرے کے برابر نوک بریده ہوتے ہیں ان کی بو تیز اور مزہ تلخ ہوتاہے۔یہی بطور دواءمستعمل ہیں ۔
کالی زیری دشتی اور بستانی کے پتوں اور پهولوں کی ماھیت میں فرق ھے دشتی کے پتے لمبے اور باغانی کے لمبائی میں کم اور چوڑائی میں ھوتے ھیں

مقام پیدائش۔
یہ عموماً گاؤں کے آس پاس بنجر زمین اور کھنڈرات میں خودرو ہوتاہے۔اس کے علاوہ دہلی یوپی اور پنجاب میں پیداہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ سوم۔
افعال۔
مسکن اوجاع ،محلل اورام تحلیل ریاح دافع بخار قاتل کرم شکم ۔

استعمال۔
مواد بلغمی کو صاف کرتاہے۔آنتوں کے کیڑوں کو مارتاہے۔چنانچہ کرم شکم خصوصاًچرنوں کو ہلاک کرنے کیلئے باؤبرنگ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کو نوبتی بخاروں میں برگ نیم کے ہمراہ اور اوجاع مفاصل میں استعمال کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ یه انتھائی مصفیٰ خون بھی ھے جس وجه سے جلدی امراض میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ خارش میں بے حد مفید بھرے ہے۔
بیرونی استعمال۔
کالی زیری کو زیادہ تر پھوڑے پھنسیوں اور اورام کو تحلیل کرنے علاوہ درد کو تسکین دینے کیلئے بطور ضماد ًاستعمال کرتے ہیں ۔چنانچہ کن پیڑ ے میں کالی زیری اور گیرو کو عرق گلاب میں رگڑ کر ضماد کرتے ہیں ۔
کان بھنے میں ایک چٹکی بگھو کر صبح اس کا آب نتھار پینا کان بھنے میں شفاء بخش ھے
خاص بات ۔
اندرونی طور پر بہت کم استعمال کرتے ہیں کیونکہ اکال ہے۔
نفع خاص۔
محلل اورام۔مصفیٰ خون ،
مضر۔
احثاء کیلئے ۔
مصلح۔
کتیرا روغن گل،
بدل۔
زیرو سیاہ۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام ۔
اہم نوٹ ۔
مصفیٰ خون کے علاوہ کالی زیری کےتخم ایک سے دوگرام کا سفوف بناکر کھلانے سے کرم شکم خصوصاً کیچوے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔

04/10/2023

گنج شکر دواخانہ کیطرف سے ہائی کوالٹی صحت مند کورس ہر قسم کے کیمیکلز اور مضر اجزاء سے پاک

صحت مند کورس میں ہم آپ کو سفوف دینگے اور ساتھ میں کیپسول ہونگے جو آپ کے معدے کی اصلاح کرتے ہیں، جگر کی اصلاح کرتے ہیں اور آپ کے پٹھوں کو مضبوط بنائیں گے۔ صحت مند کورس ان شاءاللہ گارنٹی کے ساتھ ایک ماہ میں آپ کا وزن 5 تا 7 کلو تک بڑھائے گا۔ یہ کورس آپ کے جسم کو موٹا کرنے، چہرے کے ڈینٹ نکالنے، چہرے کی خوبصورتی اور پتلی ٹانگوں کو توانا کیلئے ترتیب دیا ہے۔
0347-4847800 0313-7792691

24/09/2023

*جسمانی کمزوری Jismani Kamzori*
جسمانی کمزوری آخر کیوں؟
انسان کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ہر چیز کی خوبصورتی ہوتی ہے جسم کی خوبصورتی اس کا فربہ ہونے میں ہے۔ کمزور جسم کا مالک اکثر احساس کمتری میں مبتلا رہتا ہے۔ اس پر کچھ بھی پہن لو جتنا بھی پہن لو جچتا نہیں۔ اس لئے اپنے جسمانی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ فربا جسم کا ہونا انسان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ کمزور ہونے کے کئی اسباب ہوتے ہیں جیسے کھایا پیا نہ لگنا، بعض لوگ وراثتی طور پر بھی کمزور جسامت کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے تمام افراد کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ان سب کے لئے بہت آسان نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے اس کو استعمال کریں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔

اجزاء:
بنسلوچن 15 گرام
گوند کیکر 15 گرام
ثعلب مصری 15 گرام
ست گلو 15 گرام
دانہ الائچی 15 گرام
چینی 25 گرام
تمام اجزاء کو پیس کر باریک سفوف(پاؤڈر) بنا کر رکھ لیں۔ روزانہ رات کو ایک چھوٹا چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں۔

*📢...* ہمارا صحت مندکورس منگوائیں جس میں مختلف آزمودہ نسخہ جات شامل ہیں قیمت 3000 روپے ایک ماہ ڈیلیوری فری

https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

SabriShifakhana I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

21/09/2023

*مختلف بیماریوں میں مفید غذائیں*
*Different useful foods in diseases*

▪️لوز موشن کی بیماری میں چاول ، دہی، چھاچھ اور کیلا استعمال کرتے رہنا مفید رہتا ہے۔

▪️خارش کا مرض لاحق ہو جائے تو پالک، مولی کے پتے، پیاز، ٹماٹر، امرود اور پپیتا زیادہ استعمال کریں، لیموں اور چنبیلی کا تیل برابر برابر وزن ملا کر مالش کریں اس سے خشک اور برساتی خارش دور ہو جاتی ہے۔

▪️یرقان / پیلیا ہو جائے تو رس دار پھل، پھلوں کا رس، گنے کا رس اور گلوکوز پیتے رہنا مفید ہے۔

▪️بخار کے دوران دودھ مونگ کی دال کا پانی، منقی، ساگودانہ اور مسمی استعمال کرتے رہنے سے بخار ٹھیک ہوجاتا ہے بخار اُترنے کے بعد چار پانچ دن یہی خوراک لیتے رہنا چاہئے۔

▪️ٹانسلز بڑھ جائیں یا گلا درد کرتا ہو تو چائے کی پتی پانی میں ابال کر غرارے کرنے یا نیم گرم پانی میں پھٹکری اور نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے کا درد اور ٹانسلز ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

▪️چیچک نکل آئے تو دودھ، انگور، انار، مسمی اور میٹھے پھل کھانا فائدہ مند ہے۔

▪️پتھری بن جائے تو موسم گرما میں پیدا ہونے والی سبزیاں اور پھل کھاتے رہنے سے پتھری نکل جاتی ہے۔

17/09/2023

*لو بلڈ پریشر Low BP*
بلڈ پریشر کا اکثر کم ہو جانا بھی بہت ہی زیادہ خطرناک ہے دل فیل ہو جاتا ہے ایلوپیتھک(انگریزی علاج) میں ایسی حالت میں فوری مدد کے لئے اور کچھ نہیں تو ڈیکاڈرون انجکشن سے ہی کام لے لیا جاتا ہے لیکن طب میں آپ کو ایسی حالت کا مستقل علاج بتا دیتا ہوں دیا گیا نسخہ استعمال کرنے سے مستقل طور پر اس مرض سے چھٹکارا مل جائے گا ان شاءاللہ

حرمل 20 گرام، فلفل دراز 20 گرام
دونوں ادویہ کو پیس کر باریک سفوف(پاؤڈر) بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں دو کیپسول صبح دوپہر شام تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں جن کا بلڈ پریشر لو رہتا ہے جسم میں سستی رہتی ہے کام کاج کرنے کی ہمت نہیں رہتی ان سب کو یہ دواء استعمال کروائیں چند روز میں بفضلہ تعالی تمام مسائل ختم ہو کر مرض سے چھٹکارا مل جائے گا

حکیم قاری عامر لطیف صابری
گنج شکر شفا خانہ نزد مسجد قمر الاسلام محلہ جلال آباد جھنگ 03137792691 ،،03474847800 ،03044868694

05/09/2023

30/08/2023

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Jhang Sadar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Main Street
Jhang Sadar
35200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Other Health/Beauty in Jhang Sadar (show all)
Iqra batool Iqra batool
As. Mnemonic
Jhang Sadar, ALI

Ail

Mehdi512141 Mehdi512141
Jhang Sadar, NOHAY

nohay

Pubg Account Sale Pubg Account Sale
Basti Abbas Pura Toba Road Near Railway Crossing Jhang
Jhang Sadar, 35200

Social media promotion

꧁𝐒𝐓𝐘𝐋𝐈𝐒𝐇᯽𝐁𝐎𝐘꧂ ꧁𝐒𝐓𝐘𝐋𝐈𝐒𝐇᯽𝐁𝐎𝐘꧂
Jhang Sadar

Sad Poetry ��Sad Videos satuts��

Sada-e-Bulbul Sada-e-Bulbul
Jhang Sadar

وہ معجزے سکوت کے ہم کو بھی کر عطا ہم حالِ دل سنائیں ..مگر.. گفتگو نہ ہو

Naul of Jhang Naul of Jhang
Jhang Sadar

About latest news and funny videos

Jani Jani
Turbat Haji Shah
Jhang Sadar, SAFDARALI

Phary ykya ha phary kiss ter ha phary Jan q jati ha

jani jani jani jani
Jhang Sadar, 7869900

liaqat ali talar master

Iamhaseeb_official Iamhaseeb_official
Jhang Sadar

follow me for aesthetics videos

Zakir Zawar Akhtar Abbas Zakir Zawar Akhtar Abbas
Jhang Sadar

Majalis E Hussaini as

M***i e Azam jhang M***i e Azam jhang
Markzi Jamya Masjid Ganj Sahkar Jhang
Jhang Sadar, 786

only Islamic posted Byan status page rules not allowed � links Qawali songs and other �