Vet.Dr. Azeem Mustafa

Vet.Dr. Azeem Mustafa

Veterinary Clinic
جانوروں کے علاج و معالجہ ،آپریشن ،ویکسین لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات کا بہترین مرکز

07/08/2024

شکریہ ڈاکٹر محسن حمید صاحب آ پ کی تشریف آوری اور محبتوں کا ❤️
(الشفاء ویٹرنری کلینک ڈاہرانوالا )

13/07/2024

سرن / سرنیل / Upward fixation of patella یہ ایک ایسی صورت حال ہوتی ہے جسمیں جانور کا ligament یعنی پٹھوں کا مسئلہ بنتا ہے اور جانور چل نہیں سکتا اور تکلیف میں رہتا ہے۔ اسکا واحد حل آ پریشن کے ذریعہ ممکن ہے ۔ اور اسکا آ پریشن کامیاب رہتا ہے ۔آ پریشن کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ 🤝☎️
Dr. Azeem Mustafa

11/06/2024

38th & 39th .
سر نیل/ سرنی / سرن وا / MPD .۔

01/06/2024

37th MPD,
Alhamdulillah.
سرنیل/سرن وا ایک قابل علاج مسئلہ ہے۔ جسکا واحد حل سرجری کے ذریعے سے ممکن ہے۔

10/10/2023

07/10/2023

Happy patient ♥️ conditions

04/08/2023

& in Chicken



مرغے میں Dubbing & Dewatteling کا طریقہ کار ۔
کلغی کاٹنے کا طریقہ کار ۔

27/07/2023

Canine Parvovirus

وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی مہلک بیماری جسمیں نیچے دی گئی علامات دیکھنے کو ملتی ہیں۔
بخار
الٹیاں
خونی پیچس
پانی کی کمی
لاغرپن/کمزوری
خون کی کمی وغیرہ

۔Chronic صورت حال میں اسکی موت بھی ہو سکتی ہے ۔ مزید جاننے کے لیے یوٹیوب پر مکمل وڈیو موجود ہے۔
https://youtu.be/biWQX1E3WJc
مکمل وڈیو

24/07/2023
30/06/2023

آ نکھ کا کینسر .
اس بیماری کو Sarcoids کہتے ہیں جو کہ مقامی سطح پر پھیلنے والا کینسر ہوتا ہے جو کہ عمومی طور پر آ نکھ کے اوپری یا نچلے پردہ پر پھیلتا ہے ۔ اسکا حل سرجری اور کیموتھراپی ہے ۔
یہ اس ٹیومر کے پھٹنے کی وجہ سے خون بہہ رہا ہے اور یہ خچر تکلیف میں ہے ۔ایمرجنسی میں اسکا آ پریشن کر کے ٹیومر (Tumor) کو نکالا اور bleeding کو روکا گیا ۔ اور اس ذی روح کی تکلیف دور کی گئ۔

ڈاکٹر عظیم مصطفیٰ

Veterinary physician and Surgeon
DVM RVMP
03001080977

29/06/2023

تمام اہل اسلام کو عید مبارک ❤️
آپ ڪو عیدالاضحٰی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ﷲپَاڪَﷻ سے دعا ہــــے ڪہ یه عید آپ اور آپ ڪے اہل خانہ ڪے لیے خوشیوں اور ایمان میں اضافــــے کا باعث بنــــے۔

ڈاکٹر عظیم مصطفیٰ
DVM (UAF) RVMP (PAK)
ماہر امراض حیوانات
0300-1080977

26/06/2023

قربانی کے جانوروں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں علاج ومعالجہ کے لیے مفت مشورہ کریں ۔
ڈاکٹر عظیم مصطفیٰ
☎️ 03001080977
DVM (UAF), RVMP (PAK)

21/06/2023

قربانی کے جانور کی خریداری کیسے کرنی ہے !

19/06/2023

Case # ND Disease

رانی کھیت کی بیماری ( ND/New Castle disease)
یہ وائرس کی وجہ سے پرندوں میں پھیلنے والی ایک مہلک مرض ہے ۔ یہ جن پالتو پرندوں میں ہوتی ہے ان میں
🐓 مرغی
🦚 مور
🦜 طوطا
🦆 بطخ
شتر مرغ (اور دیگر پالتو جنگلی پرندوں میں ہوتی ہے)

علامات
نظامِ تنفس / Respiratory System
ناک سے پانی بہنا، چھینکیں ، سانس لینے میں دشواری وغیرہ
نظامِ انہضام / Digestive System
خوراک نہ کھانا ، سفید سبز دست/ پیچس
نروس سسٹم/ Nervous System
جھٹکے لگنا ، فالج ، گردن کا مڑ جانا ، چکر لگانا ، چال میں عدم توازن وغیرہ
قوت مدافعت / Immune System

احتیاطی تدابیر
1- ویکسین کروائیں (مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے)
2- بیمار پرندوں کو فوراً الگ کر دیں
3- پرندوں کی قوت مدافعت بڑھائیں
4- صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں
علاج :
شدید بیماری کی صورت حال میں علاج قابل ذکر فائدے مند ثابت نہیں ہوتا ۔لیکن ابتدائی سطح پر علاج ممکن ہے اور کسی مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

ڈاکٹر عظیم مصطفیٰ (DVM ,RVMP)
ماہر امراض حیوانات
03001080977

10/06/2023

Ear Haematoma
case
بھیڑ/بکری میں کان کی خونی رسولی یا کان میں پانی بھر جانے کے بعد اسکا واحد حل آ پریشن ہوتا ہے۔ اور اسکا علاج کسی مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے کروائیں۔
دیسی ٹوٹکے ، خود چیر دینے سے گریز کریں ۔یہ بیماری قابلِ علاج ہے جیساکہ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں ۔

04/06/2023

"جانوروں میں پیٹ کے کیڑے"

جانوروں سے بہترین پیداوار لینے کے لیے متوازن خوراک ،موسم کے حساب سے موزوں رہائش اور بیماریوں سے بچاؤ اہم کام ہیں

بیماری پھیلانے والے جراثیم بیکٹیریا، وائرس کے علاوہ ایک اور طرح کے جاندار ہوتے ہیں جو جانور کو نقصان پہنچاتے ہیں

ان بیکٹیریا ، وائرس سے الگ شناخت کی مخلوق کے لیے لائیو سٹاک/ فارمنگ میں ایک لفظ پیرا سائیٹ بولا جاتا ہے
Parasite

اندرونی کیڑے / کِرم / ورمز
Endo-Parasites

اور

بیرونی کیڑے جیسے چیچڑ، مکھی, مچھر, جوئیں, پسو
Ecto-Parasites


انگریزی زبان میں پیٹ کے یا جسم کے اندر یا اندرونی کیڑوں کو ورم کہا جاتا ہے
Worm

اور جو دوائی ان کیڑوں کو ختم کرے اس کو ڈی ورمر کہا جاتا ہے
DeWormer

جبکہ ان کِرموں / کیڑوں کے خاتمہ کے عمل کو ڈی ورمنگ کہا جاتا ہے
DeWorming

اردو میں ورمز کو کِرم کہا جاتا ہے اور اسی لیے لفظ کِرم کُشی استعمال ہوتا ہے

اندرونی کیڑے / کِرم / ورمز جانور کی اوجھڑی، انتڑیوں، پھیپھڑوں، گوشت اور جگر میں پائے جاتے ہیں

جانوروں میں اندرونی کیڑوں کی وجہ سے جانور کی صحت خراب رہتی ہے اور جانور کا گوشت /دودھ اس کی پیداواری صلاحیت کے مطابق نہیں بڑھتا

اور کئی کیڑے / کِرم / ورمز جانور کی زندگی کے لیے خطرہ بھی ہوتے ہیں

اندرونی /پیٹ کے کیڑوں کی موجودگی کی علامات

بچوں کا دودھ کم پینا/ خوراک چارہ شوق سے نہ کھانا
آنکھوں سے پانی/ سفید ریشہ /گند آنا, انکھوں کا دھنس جانا
پیٹ کا لٹک جانا اور جانور کی پسلیاں دور سے ہی نظر آنا
بار بار دست لگ جانا گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
کبھی گوبر کا سخت ہونا اور پھر سے پتلا بدبودار گوبر کرنا
بالوں کی چمک کا ختم ہو جانا
جلد اور بالوں کا روکھا ہونا جلد /چمڑی کھردری, سوکھی ہوئی محسوس ہونا
جانور ہر وقت سست اور کمزور دکھائی دیتا ہے اور کبھی کبھی اپنے دانت پیستا /رگڑتا ہے
کئی بار جانور کھاتا پیتا ٹھیک ہے بلکہ زیادہ اور اچھی خوراک کھا کر بھی اس کی صحت/وزن/ دودھ نہیں بڑھتا
خون کی کمی کا ہونا جو خود سے ایک مسائل کا گڑھ ہے جانور کے پپوٹے سفیدی مائل/زرد ہو جاتے ہیں
جانور کا جلدی تھک جانا، جلدی سانس پھول جانا، اگر جانور چرائی پر جاتا ہے تو ریوڑ میں پیچھے پیچھے اور سست رہتا ہے

کونسی ڈی ورمنگ دوائی اچھی ہے ؟

دیکھیں اس کا اصل طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اپنے جانوروں کے گوبر کا ٹیسٹ کروائیں، ضلع کی سطح پر سرکاری لیبارٹری ہوتی ہے، جن دو چار جانوروں میں آپ کو زیادہ شبہ ہو کہ ان کو کیڑوں کا مسئلہ ہوسکتا ہے ان کا تھوڑا سا الگ الگ گوبر ٹیسٹ کروا لیں ، اب جو فارمولا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آپ کو بتایا جاے گا وہ ہی سب سے اچھا ہوگا

ڈی ورمنگ کرتے وقت احتیاط

دوائی کی مقدار جانور کے وزن، جانور کی قسم، یعنی بھیڑ بکری، گاے بھینس، اونٹ، اور گھوڑا گدھا، اور دوائی کے فارمولے کے حساب سے مختلف ہوتی ہے
ایک ہی دوائی ایک جتنے وزن کے کٹڑوں بچھڑوں اور بھیڑ بکری کے لیے مقدار الگ الگ ہو سکتی ہے، ایک ہی دوائی بھیڑ بکری کے وزن کے حساب سے الگ اور گائے بھینس کے حساب سے الگ ہو سکتی ہے, دوائی کا فارمولہ الگ ہے یا دو تین فارمولہ ایک ہی دوائی میں ہیں تو سب کچھ تبدیل ہو جاتا ہے
اس لیے ہمیشہ جانور کے مطابق اس کے وزن کے لحاظ سے دوائی استعمال کریں
ہر جانور کی خوراک ہمیشہ دوائی کے پیکٹ پر لکھی ھوتی ہے، یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، کہ کونسا جانور کتنی دوائی کی مقدار ، پیکٹ پر دیکھ کر وزن کے حساب سے دے دیں کوئی مسئلہ نہیں

جو جانور دوائی لینے میں زیادہ مزاحمت کرے اس کو کسی خوراکی چیز جیسے دلیہ چوکر میں دوائی ڈال کر دی جا سکتی ہے، دوائی پلانے میں زور زبردستی نہیں کرنی
شدید گرم اور سرد موسم میں، بارش میں، جانور کے بیمار ہونے پر، یا کسی بیماری سے بحالی کے فوری بعد ڈی ورمنگ نہیں کرنی چاہیے, اس کا مطلب یہ نہیں کہ سردی اور گرمی میں ڈی ورمنگ نہیں کرنی چاہئے, مطلب یہ ہے جانور کسی بھی سٹریس دباؤ میں نہ ہو بس

۔
ڈی ورمنگ سے متعلق آپ کا کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں لکھ دیں.
ڈاکٹر عظیم مصطفیٰDVM ,RVMP
ماہر امراض حیوانات
Dr. Azeem Mustafa- Dvm-Rvmp : Veterinary Physician and Surgeon


۔

Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service in Jhang Sadar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

شکریہ ڈاکٹر محسن حمید صاحب آ پ کی تشریف آوری اور محبتوں کا ❤️ (الشفاء ویٹرنری کلینک ڈاہرانوالا )
سرن / سرنیل / Upward fixation of patella  یہ ایک ایسی صورت حال ہوتی ہے جسمیں جانور کا ligament یعنی پٹھوں کا مسئلہ بنتا ...
38th & 39th . سر نیل/ سرنی / سرن وا / MPD .۔
37th MPD, Alhamdulillah. سرنیل/سرن وا ایک قابل علاج مسئلہ ہے۔ جسکا واحد حل سرجری کے ذریعے سے ممکن ہے۔
#Orf#Scabby_mouth#contagious_Ecthyma #Viral#veterinarian #Autohemotherapy
#Dubbing & #Dewatteling in Chicken#veterinary #Rooster #electivesurgeryمرغے میں Dubbing & Dewatteling کا طریقہ کار ۔کلغی...
#veterinary #woundcare #goatfarm  #maggot https://youtu.be/ZXt7GEvpU_o
Canine Parvovirusوائرس کی وجہ سے پھیلنے والی مہلک بیماری جسمیں نیچے دی گئی علامات دیکھنے کو ملتی ہیں۔بخار الٹیاں خونی پی...
#sarcoids #equine #donkey #tumor #veterinary آ نکھ کا کینسر . اس بیماری کو Sarcoids کہتے ہیں جو کہ مقامی سطح پر پھیلنے و...
Case # ND Diseaseرانی کھیت کی بیماری ( ND/New Castle disease)یہ وائرس کی وجہ سے پرندوں میں پھیلنے والی ایک مہلک مرض ہے ۔...
Ear Haematoma #Recoverd case بھیڑ/بکری میں کان کی خونی رسولی یا کان میں پانی بھر جانے کے بعد اسکا واحد حل آ پریشن ہوتا ہ...
#Dystokia (Difficulty in Birth ) #GOAT ڈسٹوکیا (Dystokia) ایک ایسی صورتحال ہوتی ہے جسمیں جانور نارمل ڈلیوری نہیں کر پاتا...

Category

Telephone

Website

Address

Al-Mustafa Veterinary Clinic, Rodu Sultan, Jhang, Punjab
Jhang Sadar

Other Veterinarians in Jhang Sadar (show all)
Asif Veterinary Clinic Chund Bhrwana Asif Veterinary Clinic Chund Bhrwana
Near Alkaramat General Clinic Near New Wapda Office , Sergodha Road Chund Bharwana
Jhang Sadar

Aziz Pets and Vets Clinic Jhang Aziz Pets and Vets Clinic Jhang
Aziz Pets And Vets Clinic, Ayub Chowk, Jhang
Jhang Sadar, 35200

Veterinary Clinic Jhang Pakistan Dr. Abdul Mateen

Ultrasonography In Dairy Animals Ultrasonography In Dairy Animals
Jhang Sadar

we are providing ultrasonography services for dairy farms ,stud farms goat farms

Apna Ghora Doctor, Horse Vet Pakistan Apna Ghora Doctor, Horse Vet Pakistan
College Of Veterinary And Animal Sciences
Jhang Sadar

We are a team of Expert Veterinarians, who provide Professional services to treat your animals.

Jhang veterinary medical store Jhang veterinary medical store
Jhang Sadar, 35200

Veterinary medicine, pet food and accessories, vanda

Janwar P**l Janwar P**l
Darbar 18 Hazari Road, Tehsil 18 Hazari
Jhang Sadar, 35180

Janwar P**l is Veterinary services and Veterinary Education providing Organization . We Provide Following : 1.Farm Consultancy 2.Farmer Awareness programs 3.Animals Nutrition rel...

MUBASHAR MUBASHAR
Jhang Sadar

livestock assistant (veterinary)

Anwar Veterinary Medicine & Clinic Anwar Veterinary Medicine & Clinic
Maduki Station
Jhang Sadar

Dealing with cases of Large Animals , Small Animals , Ruminants , Camels , Pets etc