گلابی نمک

پاکستانی گلابی نمک اور بھارتی ایکسپورٹ کا گھن چکر
نمک کی قدر کریں
ہمارا نمک ہمارا ریٹ
سبھی ممالک کس طرح پاکستانی گلابی نمک کو لوٹ رھے ہیں

23/02/2020

اب تک کی سب بڑی خبر
نمک کی مارکیٹ سے انڈیا آوٹ ۔۔۔

گلابی نمک پر سوشل میڈیا کے شور سے حکومت نے واہگہ سے تجارت بند کی تھی۔ اب کچھ مہینوں سے جب بجائے واہگہ بارڈر کے پہلے دبئ اور پھر سمندری راستے سے وہی 36 ڈالر فی ٹن نمک پہنچا تو اسکی ٹرانسپورٹ چارجز سمیت قیمت 140 ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکی ہے
اور اسی وجہ سے انڈیا اب اتنے سستے ریٹ پر ہمارا نمک پروسیس کرکے ایکسپورٹ نہیں کرسکتا۔ جبکہ اس کے برعکس پاکستانی نمک اور تاجروں کو ڈیمانڈز آنے لگی ہیں اسکی مثال میرے کچھ دنوں میں کی نئے پاکستانی برانڈ کی پوسٹیں بھی ہیں ۔
ماخز یہ کہ آپکا انڈیا گلابی نمک کے مارکیٹنگ سے آوٹ ہونے لگا ہے، اور پاکستان ان ہونے لگا ہے۔۔۔

27/09/2019

جاگو پاکستانیوں جاگو
کھیوڑہ ، ضلع جہلم
کیا آپ جانتے ہیں گلابی رنگ کا نمک پاکستان میں پایا جاتا ہے اور اس نمک کو پوری دنیا میں سب سے بہترین, قیمتی اور نایاب نمک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے بھارت پاکستان سے کوڑیوں کے دام گلابی نمک خرید کر پوری دنیا کو اربوں روپے میں فروخت کرتا ہے اور ہمیں رتی بھر اسکی قدر نہیں آپ اس نمک کی اہمیت و قیمت کا اندازہ اس کی پیکنگ دیکھ کر لگا سکتے ہیں جو تصاویر نیچے دی گئیں ہیں کہ جیسے کوئی نایاب چیز ہو بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر تقریبا ۲۰۰ فیصد ڈیوٹی لگا رکھی ہے سوائے ایک چیز کے وہ ہے کھیوڑا کا نمک ، جو ان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
کھیوڑا کا نمک جوبہت ساری مذہبی رسومات میں استعمال کیا جاتا ہے بھارت نے اس کے مستقل حصول کے لئے پاکستان سے ایک معاہدہ کیا کہ گلابی نمک کی بھارت کے لئے ترسیل جنگ و امن دونوں صورتوں میں جاری رکھی جائے گی۔ یہ معاہدہ بھی اسی قسم کا ہے جس طرح کا معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دریائی پانی کا ہےکہ پاکستان کے لئے طے شدہ پانی کو نہیں روکا جاے گا۔ مگر بھارت ناصرف اپنے اس معاہدے کی ہر طرح سے خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ واہگہ بارڈر کے ذریعہ حاصل ہونے والے دنیا کا نایاب گلابی نمک دنیا میں اپنی مصنوعات کے طور پر ہمالیہ نمک کے نام سے درآمد کر رہا ہے ، بھارت یہ نمک پاکستان سے واہگہ بارڈر کے راستے چند لاکھ کا خرید کراربوں روپے کما رہا ہے جو بحثیت پاکستانی ہمارے لئے افسوس کی بات ہے۔ یہ جانتے بوجھتے کہ دنیا میں گلابی نمک کی صرف ایک ہی کان ہے اور انڈیا کے لئے اس کا استعمال ایک نہایت مقدس اورضروری اجزاء میں سے ہے، یہودی بھی اس کا استعمال کوشر "حلال" کے طور پر لازمی سمجھتے ہیں۔
کھیوڑا کی کان دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی دریافت سکندر اعظم کے دور میں ہوئی اور اس کان کے متعلق سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کا نمک کراچی کی نسبت نئی دہلی کے لئے سستا ہے۔
ہماری سرحدوں پر تو فوج حفاظت کے لیے کھڑی ہے لیکن ان سرحدوں کی حفاظت کون کرے گا
اس لئے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ملک کی خوبیوں اور خامیوں پر دھیان دیں اور اسی کی مناسبت سے کوئی عملی اقدامات کریں تاکہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں سے پورا فائدہ اٹھایا جاسکے ۔
India has imposed 200% duty on Pakistani products except one thing that is Khewra salt. which is very very essential for them.

Khewra Salt is used in all religious activities. .. They made an agreement with Pakistan in 1947 that Pakistan will export this salt in war & in peace. This is the treaty between the two countries like the water treaty that no country will stop the water of each other. But they did. They are getting this salt through Wagah border & exporting all over the world and also Israel!

They have named it Himalayan salt.

They make multiple other products with this salt. . Which have numerous benefits. . This pink salt mine is only at Khewra (Pakistan )
AND there is no other pink salt mine any where in the world. .
This was discovered by Alexender the great 300 BC years ago. . The worst part is that shipment to New Delhi is cheaper than Karachi

India earns billions of dollar while Pakistan makes just a few million by exporting through wagah border.
What a pity

18/09/2019

نمک کی قدر کریں

‏امریکا، انڈیا، چین، یو اے ای، ملائیشیا بنگلہ دیش سبھی ممالک کس طرح پاکستانی گلابی نمک کو لوٹ رھے ہیں۔

اور اس کا زمہ دار اس کا تحفظ کرنے والا ارادہ
خود ہے جومافیا کے ساتھ ملا ھوا ہے۔ ‏ہمارے نمک کو دنیا والے اپنے نام پر بیچ کر کھا گئے کما گئے ہم آج تک اپنا برانڈ نہیں بنا سکے

بہترین پاکستانی سرمایہ نمک اور خاص طور پر pink salt گلابی نمک کو دشمنوں کی طرح 70 سال میں برباد کیا گیا

اس پر ٹویٹر ٹرینڈ ابھی سے شروع ہو چکا ایسا حصہ لیں کہ حکومت اور دنیا سب جان لے

ندیمیات

ہمارا نمک ہمارا ریٹ

Our Salt Our Asset

Photos from ‎گلابی نمک‎'s post 17/09/2019

نمک کی قدر کریں

‏امریکا، انڈیا، چین، یو اے ای، ملائیشیا بنگلہ دیش سبھی ممالک کس طرح پاکستانی گلابی نمک کو لوٹ رھے ہیں۔

اور اس کا زمہ دار اس کا تحفظ کرنے والا ارادہ
خود ہے جومافیا کے ساتھ ملا ھوا ہے۔ ‏ہمارے نمک کو دنیا والے اپنے نام پر بیچ کر کھا گئے کما گئے ہم آج تک اپنا برانڈ نہیں بنا سکے

بہترین پاکستانی سرمایہ نمک اور خاص طور پر pink salt گلابی نمک کو دشمنوں کی طرح 70 سال میں برباد کیا گیا

اس پر ٹویٹر ٹرینڈ ابھی سے شروع ہو چکا ایسا حصہ لیں کہ حکومت اور دنیا سب جان لے

ندیمیات

ہمارا نمک ہمارا ریٹ

Our Salt Our Asset

17/09/2019

بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تحریک زور پکڑنا شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کو نمک فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے جبکہ اس مطالبے نے اب باقاعدہ تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 43 روز سے جاری کرفیو ، وہاں کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ایل او سی پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا سائٹس بالخصوص ٹویٹر پر صارفین ”نمک کو بھی عزت دو” ،”ہمارا نمک ہماری برانڈ”،”زخم اور نمک اکٹھے نہیں رہ سکتے ” کے نعرے لگا رہے ہیں۔صارفین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی گلابی نمک جسے بھارت برائے نام قیمت پر ہم سے لے جاکر عالمی مارکیٹوں میں ڈالر کما رہا ہے کا نوٹس لیا جائے ۔ ایسا معاہدہ کرنے والے حکمرانوں اور افسران کا محاسبہ کیاجائے اور ایسے معاہدہ جات فی الفور ختم کئے جائیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی حکومت سے یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ ہمارا نمک ہماری برانڈ ہے بھارت سے گلابی نمک کے معاہدے فوری طور پر منسوخ کئے جائیں، مذکورہ مطالبات کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان پر کل قرضہ ایک سوارب ڈالر ہے جبکہ بھارت پاکستانی نمک بیچ کر سالانہ 129ارب کما رہا ہے ۔ نمک کو بڑے پتھروں کی صورت میں ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی جائے، نمک کو ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمد کیا جائے تاکہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ مل سکے ۔ہمارا نمک ہماری برانڈ” کی تحریک شروع کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے 35 پیسے کے حساب سے فی کلو گلابی نمک خرید کر 3274روپے فی کلو میں دوسرے ملکوں کو فروخت کررہاہے ، مودی سرکار نے ہمارا پانی بند کردیا کہ خون اور پانی اکٹھے نہیں بہہ سکتے ۔سوشل میڈیا سائٹس پر جاری تحریک میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل فی لٹر ایک ڈالر سے کم جبکہ ہمارا 500 گرام گلابی نمک 5 ڈالر سے 20 ڈالر تک ہے ۔خیال رہے کہ نمک بھارت کی اہم ضرورت ہے اور بھارت میں نمک پاکستان کےمقابلے میں کہیں زیادہ مہنگا بھی ہے۔ بھارت کو سبق سکھانے کے لیے مطالبہ کیاجا رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو نمک بھیجنا بند کر دے تاکہ بھارت کے ہوش ٹھکانے آ سکیں کیونکہ پاکستان میں کھیوڑا کی کانوں سے نکلنے والا نمک بھارت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔پاکستانی نمک بھارت میں ہونے والی ہندؤوں کی رسومات کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کا بہت بڑا اور اہم جزو ہے۔بھارت میں نمک کی کانیں نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی نسبت نمک کی قیمت کہیں زیادہ ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ بھارت پاکستان سے سستے داموں نمک لے کر اُسے آگے فروخت کر کے اربوں روپے کما رہا ہے ۔ جس پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نمک کی ایکسپورٹ سے بلاشُبہ اُتنا فائدہ تو نہیں اُٹھایا جا سکتا جتنا کہا گیا لیکن پھر بھی اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کا نمک بیچ کر ملین ڈالر کما رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔

Want your practice to be the top-listed Clinic in Jhelum?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


KHEWRA
Jhelum

Other Food Consultants in Jhelum (show all)
Shahab Foods. Shahab Foods.
Main Bazar, Kala Gujran
Jhelum, 49600