ToDay's Sehar

Today’s sehar

24/01/2024

💥Habibi Baker's and Restaurant GT Road kalagujran Jhelum....
🚨Host Saima Sehar......
💥Beautiful Location ....
💥Wide Sitting Space.....
💥 Delicious Food....
💥Well Mannered Staff.....
💥Play Area......
💥 Conference Hall......
💥 Comfortable Sitting Arrangements.....
💥 Men's Hall.......
💥 Family Hall.......
💥 Open Area sitting.....
💥 Complimentary Fresh Gulab Jamun,Hot Gleebi, delicious Kheer......
🚨So don't mis this lush opportunity for you
For more details contact on : 03279528001 /03279528002 / 03279528003

08/01/2024
Photos from ToDay's Sehar's post 08/01/2024

ایک دن ہم سب کو موت آنی ہے اور یہ افسوس ناک ہے کہ قبرستانوں کی جگہیں محدود پڑتی جا رہی ہیں، ضلع جہلم میں بھی قدیمی قبرستان آبادی بڑھنے کی وجہ سے بہت چھوٹا ہوتا جا رہا تھا، اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اضافی 12 کنال جگہ قبرستان میں شامل کر دی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے خود نئے رقبے کی چار دیواری کی بنیاد رکھی۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

06/01/2024

آجکی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03/01/2024

کاغذات نامزدگی مسترد، پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ سفیر اکبر کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز.........
پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ سفیر اکبر نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھااپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے راجہ سفیر اکبرکی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی تھی، اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں۔ آج راجہ سفیر اکبر کی جانب سے معروف قانون دان سید شجاعت حسین کاظمی اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے اور بہترین دلائل پیش کیے
الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ راجہ سفیر اکبر کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 60 اور پی پی 24 سے مسترد ہوئے( زرائع)

24/11/2023

جمعہ مبارک ۔۔۔۔۔

24/11/2023

TS marketing and properties consultant.....

13/05/2023

ڈاکٹر یاسمین راشد کی خرابی صحت کا معاملہ ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو تاحال کسی وارڈ میں ایڈمٹ نہ کیا جاسکا۔ڈاکٹر یاسمین راشد 2 گھنٹے سے ایم ایس آفس میں موجود ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایم ایس آفس میں ہی طبی معائنہ جارہی ہے- ڈاکٹر یاسمین راشد کے خون کے خلیئے لئے گئے ہیں۔ انتڈاکٹر یاسمین راشد کے بلڈ پریشر ، شوگر ٹیسٹ اور مزید ٹیسون کے لئے خون کے خلئے لئے گئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد ان کو ایڈمٹ اور ڈسچارج کا فیصلہ کیا جائے گا -ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت خطرے سے باہر ہے ذرائع اسپتال انتظامیہ

11/05/2023

ڈی پی او جھلم اور ڈی سی جھلم کچھ اللہ کا خوف کرو اور اپنا کوٹا پورا کرنے کے لئے معصوم شہریوں پر دہشت گردی کی جھوٹی ایف آئی آرز اور نظر بندیاں ختم کرو ۔ویسے مظلوم کی ایف آئی آر نہیں کاٹتی جلدی جھلم پولیس اور حکومتی کوٹا پورا کرنے کو اس قدر بدمعاشی ۔

27/04/2023

اہلیان جہلم کے نام اہم پیغام ۔۔۔۔۔۔۔۔
شہریوں کی سہولت کے لیے تعمیرات کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری۔۔۔۔۔۔۔

Photos from ToDay's Sehar's post 27/04/2023

(ٹوڈیز سحر نیوز ڈیجیٹل)سول لائن جہلم ایسپائر کالج کے سامنے خاتون ڈرائیور گاڑی کنٹرول نہ کر سکی ۔گاڑی بدترین حادثے کا شکار۔

27/04/2023

بنک یہ طرز عمل کیوں نہیں اپناتے ؟؟؟
1- عید کے بعد آج گرمی کی شدت ہے اور مئی جون میں گرمی اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے بنک میں آنے والے 80 فیصد لوگ موٹر سائیکل پر بنک آتے ہیں ۔۔شدید گرمی میں موٹر سائیکل دھوپ میں کھڑی کرتے ہیں اور بنک چلے جاتے ہیں جب واپس آتے ہیں تو سیٹ آگ بن چکی ہوتی ہے۔ عجیب طرز عمل ہے کسٹمر کے پیسوں پر بنک کا عملہ اے سی میں بیٹھا ہے اور کسٹمر کی بائیک کے لیے شیڈ تک نہیں بنوایا ۔اکثر دیکھا ہوں لوگ شدید کرب میں مبتلا ہوتے ہیں اس کا بنکوں کا اہتمام کرنا چاہیے ۔
2- تنخواہوں کی تاریخوں میں بنکوں میں لوگوں کا شدید رش ہوتا ہے بنک اس رش کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ سوچتے نا لوگ۔ تنخواہیں لینے والے اکثر اساتذہ ہوتے ہیں جو ضرورت سے زیادہ سیانے ہوتے ہیں ATM کارڈ بنواتے ہیں نہ موبائل ایپ استعمال کرتے ہیں بنک میں گھنٹوں لائن میں لگ جاتے ہیں ۔۔اس سوچ اور اپروچ کے ساتھ ہمارا معاشرہ ان سے توقع رکھتا ہے یہ سائنسدان اور انجینئر پیدا کریں گے۔ اس قدر پسماندگی تو ہمارے محکمہ تعلیم میں موجود ہے ۔
3- ایک اور پہلو سے دیکھیں تو اب بنک پوری ایمانداری سے لوگوں کو سہولیات سے محروم رکھتے ہیں۔۔ ATM مشینیں اکثر خراب رہنا معمول بن چکا ہے میرا اکاؤنٹ پنڈدادن خان برانچ میں ہے جس کی اے ٹی ایم مشین عملے کی مکمل تعاون سے ہفتے میں چار دن لازمی خراب رہتی ہے۔ جو کہ افسوس ناک ہے کہا جاتا ہے کوئی الفی ڈال گیا ہے میں نے بنک سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا کئی دفعہ مطالبہ کیا ہے لیکن وہ نہیں مہیا کی گئی۔ کیونکہ الفی والا معاملہ سفید جھوٹ ہوتا ہے ۔
4- اب تو بنکوں کو ٹوکن سسٹم کا اجراء کر دینا چاہیے۔تاکہ رش کو سنبھالا جا سکے۔ لیکن اکثر بنکوں کے پاس تو لوگوں کے بیٹھے کی جگہ بھی نہیں ہوتی ۔۔ٹوکن وہاں کیا کریں گے ۔۔
5- بیرون ملک سے آنے والے پیسوں کے مردو خواتین جب دو گھنٹے لائن میں لگ کر کاؤنٹر پر پہنچتے ہیں تو انھیں پتہ چلتا ہے ابھی میسج نہیں آیا۔۔گھومڑو! کوئی سسٹم بنائیں ان لوگوں کو انتظار کروائیں جن کے میسج موجود ہیں مگر کون کرے گا۔
6- وہ بنک نہ ہونے کے برابر ہیں جنہوں نے معذور افراد کے لیے وہیل چیئر کا راستہ بنایا ہوا ہے اکثر کی عقل یہاں بھی کام نہیں کرتی ۔ کیا معذور افراد بنک نہیں جا سکتے ۔ کیا ان کا اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا ۔ پہلے سے ہی بنک ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں ۔۔یہ سہولت ہر بنک کے پاس ہونی چاہئے بلکہ ایک وہیل چیئر بھی موجود ہونی چاہیے تاکہ ایسے افراد کو کوئی مسلہ پیش نہ آئے۔
یہ چند ایک اہم تین چیزیں تھیں جن پر بنکوں کو سوچنا چاہیے اور اپنے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔۔

27/04/2023

دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں بنک میں سٹاف کیلئے چھوٹے چھوٹے کیبن بنے ہوں گے اور باقی پورے ہال میں کسٹمر ز کیلئے وی آئی پی قسم کی نشستیں بنی ہو گی کافی مشینیں اور ٹھنڈے گرم پانی کے ڈسپنسرز لگے ہوں گے کام کے اوقات میں آپ اگر کام والے کپڑوں میں جائیں گے تو عملہ پہلے آپ کو ترجیع دے گا آپ اپنا لین دین منٹوں میں سرانجام دے کر فارغ ہوں جائیں گے
ایک ہمارا ملک پاکستان ہے جہاں ہمارے ہی پیسوں پر چلنے والے بنکوں کا عملہ کسٹمرز کو سارا سارا دن نہ صرف دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھتا ہے بلکہ خود اے سی کمروں میں بیٹھ کر خوش گپیاں کر رہے ہوتے ہیں اور کام ایسا کر رہے ہوتے جیسے یہ ان کی ڈیوٹی نہیں بلکہ عوام پر احسان عظیم کر رہے ہیں
پاکستانی بنکوں کے سروس چارجز دوسروں ملکوں کے مقابلے میں ڈبل ہوتے ہیں لیکن کسٹمرز کیلئے کوئی سہولت نہیں‎ کی ایک برانچ کی تصویر ہے
لیکن یہ صرف انکی نہیں سب بینکوں کی کہانی ہے جب تک ہم بھیڑ بکریوں کی طرح رہیں گے یہ ہمیں اسی طرح ہانکتے رہیں گے تو کل سے بینک کے باہر لائن میں مت کھڑے ہوں(زرائع)

Photos from ToDay's Sehar's post 27/04/2023
27/04/2023

Late upload.......

26/04/2023

ذرا سوچئے گا ضرور.........

ملکی اثاثے براے فروخت ۔۔۔ اللہ کرے کسی کو ملک پر رحم آ جاے ورنہ کچھ دن بعد ملک براے فروخت لکھا ہوگا

*ٹوٹل صرف تنخواہ* *35,54,70,00,000*

بلوچستان اسمبلی ممبر کی تعداد = 65
تنخواہ= 125,000

خیبرپختواہ اسمبلی ممبر کی تعداد= 145 تنخواہ = 150,000

سندھ اسمبلی ممبر کی تعداد = 168
تنخواہ =175,000

پنجاب اسمبلی ممبر کی تعداد =371 تنخواہ =250,000

قومی اسمبلی ممبر کی تعداد =342

تنخواہ = 300,000

سینٹ کی تعداد=104

تنخواہ ==400,000
*125,000×65×12=
*97,500,000*
150,000×145×12=
*2,61,000,000*
175,000×168×12=
*35,28,00,000*
250,000×371×12=
*1,11,30,00,000*
300,000×342×12=
*1,23,12,00,000*
400,000×104×12=
*4,99,200,000*
*ٹوٹل صرف تنخواہ *35,54,70,00,000*
ہاؤس رینٹ گاڑی گھر کےبل اورٹکٹ بیرون ملک دورے اور رہائش
اس میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر وزراء وزیراعلی گورنرز وزیراعظم صدر کی تنخواہیں شامل نہیں ہیں ۔۔۔۔مختلف اجلاسوں کے اخراجات اوربونس ملا کر سالانہ خرچ 85ارب کے قریب پہنچ جاتا ہے۔اوراکثر یہ لوگ خود ٹیکس نہیں دیتے.*
*یہ معلومات جاننا آپ کا حق ہے۔کیونکہ یہ سارا پیسہ آپ کا ہی ہے*
*معزز شہری پاکستان!*
*اگر اس ملک میں واقعی تبدیلی چاہتے تو پھر یہ جنگ آپکو لڑناہو گی*

*آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس میسج کو پڑھیں اور اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں کم ازکم 20 افراد کو لازمی سینڈ کریں اور بعد میں ان کی رائے لیں.*

*تین دنوں میں، پاکستان میں زیادہ تر لوگ یہ پیغام پڑھ لیں گے ۔*

*پاکستان میں ہر شہری کو آواز بلند کرنا چاہئے 2020 کی اصلاحات ایکٹ*

*1. پارلیمنٹ کے ارکان کو پنشن نہیں ملنا چاہئے کیوں کہ یہ نوکری نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک انتخاب ہے اور اس کے لئے ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی ہے مزید یہ کہ سیاستدان دوبارہ سے سیلیکٹ ہو کے اس پوزیشن پر آسکتے ہیں*

*2. مرکزی تنخواہ کمیشن کے تحت پارلیمنٹ کے افراد کی تنخواہ میں ترمیم کرنا چاہئے. ان کی تنخواہ ایک عام مزدور کے برابر ہونی چاہیئے*
*(فی الحال، وہ اپنی تنخواہ کے لئے خود ہی ووٹ ڈالتے ہیں اور اپنی مرضی سے من چاہا اضافہ کر لیتے ہیں*

*3. ممبران پارلمنٹ کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری ہسپتال میں ہی علاج کی سہولت لینا لازم ہو جہاں عام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوتا ہے*

*4. تمام رعایتیں جیسے مفت سفر، راشن، بجلی، پانی، فون بل ختم کیا جائے یا یہ ہی تمام رعایتیں پاکستان کے ہر شہری کو بھی لازمی دی جائیں*

*(وہ نہ صرف یہ رعایت حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان ان کو انجوائے کرتا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر اس میں اضافہ کرتے ہیں - جوکہ سرا سر بدمعاشی اور بے شرمی بےغیرتی کی انتہا ہے.)*

*5. ایسے ممبران پارلیمنٹ جن کا ریکارڈ مجرمانہ ہو یا جن کا ریکارڈ خراب ہو حال یا ماضی میں سزا یافتہ ہوں موجودہ پارلیمنٹ سے فارغ کیا جائے اور ان پر ہر لحاظ سے انتخابی عمل میں حصّہ لینے پر پابندی عائد ہو اور ایسے ممبران پارلیمنٹ کی وجہ سے ہونے والے ملکی مالی نقصان کو ان کے خاندانوں کی جائیدادوں کو بیچ کر پورا کیا جائے۔.*

*6. پارلیمنٹ ممبران کو عام پبلک پر لاگو ہونے والے تمام قوانین کی پابندیوں پر عمل لازمی ہونا چاہئے.*

*7. اگر لوگوں کو گیس بجلی پانی پر سبسڈی نہیں ملتی تو پارلیمنٹ کینٹین میں سبسایڈڈ فوڈ کسی ممبران پارلیمان کو نہیں ملنی چائیے*

*8.ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سیاستدانوں کے لئے بھی ہونا چاہئے. اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونا چاہئے اگر میڈیکلی ان فٹ ہو تو بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے پارلیمان میں خدمت کرنا ایک اعزاز ہے، لوٹ مار کے لئے منافع بخش کیریئر نہیں*

*9. ان کی تعلیم کم از کم ماسٹرز ہونی چاہئے اور دینی تعلیم بھی اعلیٰ ہونی چاہیئے اور پروفیشنل ڈگری اور مہارت بھی حاصل ہو*
*اور NTS ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو.*

*10.ان کے بچے بھی لازمی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کریں*

*11. سیکورٹی کے لیے کوئی گارڈز رکھنے کی اجازت نہ ہو*

🔴
اگر ہر شخص کم سے کم بیس افراد کو سینڈ کرے تو یہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں تک صرف تین دن میں پہنچ جائے گا

کیا آپ نہیں سوچتے کہ اس مسئلے کو اٹھاے جانے کا وقت ہے؟

اگر آپ اس سے متفق ہیں تو، اس کو شئیر کریں اپنے لیے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے. :-

26/04/2023

سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی سب تفصیل ہے۔ صرف تفصیل!
یہ قصہ ہے،محبت کی اک بے مثل داستان کا
اور بے مثل محبت پر مالک کی لازوال عطا کا قصہ!
وہ ایک گمنام بوڑھا شخص تھا، جسے اپنی مادری زبان بلوچی کے علاوہ کوئی اور زبان نہ آتی تھی، عربی تو کجا اسے اردو تک نہ آتی تھی، اس کی ساری زندگی دوسروں کی بکریاں چراتے اک جھونپڑی میں گزری تھی۔ جھونپڑی جو اس کی اپنی زمین پر نہ تھی، جو سردار کی زمین پر مجبور اور موسموں کی شدت سے شرمسار کھڑی تھی، جھونپڑی جو بس ایسی تھی کہ آسمان سے ساری دھوپ ، ساری گرمی سردی اور بارشوں کا سارا پانی اس میں سے گزر کے بابا جی پر آ برستا تھا۔ بابا جی مگر اسی میں خوش تھے ، شکوہ کیا ہوتا ہے؟ شائد بابا یہ جانتا بھی نہ تھا، جتنا میسر تھا، اس سے زیادہ کی اسے پروا بھی نہ تھی۔ نہ اس بات کی پروا کہ اس کے پاس پکا چھوڑ موسموں سے بچانے والا کوئی کچا کوٹھا تک تھا، نہ اس کا ملال کہ اس کے پاس زیست کرنے کو معمولی سا سامان بھی نہ تھا، نہ اس کی فکر کہ اس کا روزگار بس اجرت پر دوسروں کی بکریاں چرانا تھا، اس کے سوا کچھ نہ تھا۔ عجیب شخص تھا کہ وہ بکریاں چرانے کی، انبیاء کی سنت پر ہی عمل پیرا نہ تھا، اس کے دل میں ایک اور سنت بھی چپکے چپکے پل اور بڑھ رہی تھی، وہ آرزو تھی سوہنے کا گھر دیکھنے کی آرزو، زیارت بیت اللہ کی سعادت پالینے کی انبیا کی سنت والی آرزو۔ نبی کی بستی سے آنکھیں ٹھنڈی کر لینے کی سعادت کے حصول کی آرزو۔
زاد راہ اس کے پاس کیا ہوتا کہ جس کے پاس زاد زندگی ہی نہ تھا۔ مگر تمنا تھی اور بڑی منہ زور تمنا تھی، وہ بکریاں چراتا رہا، اجرت پر چرائی بکریوں سے اپنے حصے کے بچے وصولتا رہا، جونہی کوئی ایک اور بچہ اس کے حصے میں آتا، اسے لگتا سوہنے کا گھر اس کے نصیبے کے کچھ اور قریب آ لگا ہے۔ وہ ہر ایسے اجرت میں آئے بچے کے ساتھ سوہنے کا گھر دیکھنے کی اپنی خواہش بھی پالتا رہا۔
پھر ایک دفعہ جب تن پر اچھے کپڑے نہ تھے، پاؤں میں مناسب جوتا نہ تھا، جھونپڑی میں موسموں کی شدت روکنے کی موزوں صلاحیت نہ تھی، اس کے پاس بکریوں کی اجرت کے کچھ پیسے جمع ہو گئے۔ تب اس کا چاؤ دیکھا نہ جاتا تھا کہ اس کے دل نے الارم بجایا، سوہنے کا گھر دیکھنے کا ٹائم آ گیا۔ عشق کے امتحان مگر ابھی اور بھی تھے، ابھی محبوب کے ہاں حاضری کا ٹائم نہ آیا تھا انسانیت پر کورونا کا امتحان آ گیا تھا۔ اس نے رضا کی گردن جھکائی اور تمنا کی پوٹلی بغل میں داب لی، وہ انتظار کی سولی پہ ٹنگ گیا۔ کورونا گزرا تو در محبوب تک جانے کیلئے زاد راہ اور بڑھ گیا تھا۔ اسی دوران اس کے پاس مگر کچھ بکریاں آ گئی تھیں۔ ان بکریوں کا ، عمر بھر کی جمع پونجی کا، زندگی بھر کی محنت کا اور بھلا کیا مصرف ہو سکتا تھا؟ اس نے بکریاں بیچیں اور در یار دیکھنے کو چل دیا۔ نہ ساتھ کوئی ساتھی اور نہ رشتے دار، مگر اس راہ کا ہر مسافر اپنا ہی تو ہوتا ہے۔ ایک تھیلا بغل میں دابے بالآخر اک سویر وہ سوہنے کے مدینے میں کھڑا تھا۔ اسے اپنے نصیبے پر یقین نہ آتا تھا، وہ ڈھلکے کندھوں کے ساتھ بہت آرام سے حرکت کرتا تھا کہ یہ مدینہ تھا، جہاں بایزید بھی سانس گم کر بیٹھیں، وہ مدینہ! بلوچستان کی اک جھونپڑی کا باشندہ مدینے کی شان دیکھ کے دنگ رہ گیا۔
آہ! کہاں فقیر عجم اور کہاں سلطان عرب۔ اسی حیرت میں گم وہ اپنی کل متاع، اپنا جوتے اور جوڑے والا تھیلا بھی گم کر بیٹھا۔ عین یہی وہ لمحہ تھا ،جب وہ کلک ہو گیا۔ جب وہ اپنے تن کے آخری چیتھڑے بھی سوہنے کے در پہ گم کر بیٹھا تھا تو عین یہی وہ لمحہ تھا جب عرش والے کا اس سادہ مزاج محبت کی معراج پر التفات اور قبول عام برس اٹھا تھا۔ عین اسی لمحے آسمانی میڈیا حرکت میں آیا اور 'صحابہ کے حلیے والا بزرگ ' کے نام سے وہ عرب و عجم کے میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ گویا جبرئیل کے ذریعے عرش سے اس بندے کے قبول عام اور محبوب عوام و خواص ہونے کا اعلان ہوگیا۔ اب خود اسے معلوم نہ تھا کہ وہ جو اپنے تئیں گم ہوا پھرتا ہے، اس سے زیادہ مدینہ اور اہل مدینہ کی دنیا میں مشہور کوئی نہیں۔ سبھی جانتے ہیں، کوئی تیس لاکھ کے قریب اس بار زائرین ارض مقدس میں تھے، ان میں کروڑ پتی بھی ہوں گے اور ارب پتی بھی، وہاں تین دفعہ کا وزیراعظم بھی تھا اور جانے کون کون رستم زماں، محدث زماں وہاں موجود تھا، جو بھی تھا گمنام ہی تھا، یہاں کا مشہور شخص اور زبان زد عام شخص مگر آج کے دن ایک ہی تھا، اور وہ تھا وہ بابا جو پندرہ سال سے لوگوں کی بکریوں کے ساتھ اپنی ایک تمنا پال کے یہاں آ کے گم ہو گیا تھا۔ وہ بکری پال تھا تو یقینا اس کا مالک بھی تو بڑا لجپال تھا۔ اس نے اسے فرش سے اٹھایا اور عرب و عجم میں نامور کر دیا، تاجروں اور تاج وروں سے زیادہ تاجور کر دیا۔ اب عرب و عجم سے اس بابے کو پکارا جا رہا ہے، میڈیا اور عرب کے مخیر حضرات حج پہ بلانے کو اس کے پیچھے پڑے ہیں۔ ہم تم کی خدا نے ڈیوٹی لگا دی کہ اس کی کہانیاں کہیں اور سنیں، سنیں اور سنائیں۔ سارے پڑھے لکھے اک ان پڑھ کی کہانی سنیں اور سنائیں۔
اللہ اللہ!
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے،
یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔
تو صاحبو! عرض کی تھی، یہ قصہ ہے،
محبت کی اک بے مثل داستان کا
اور بے مثل محبت پر مالک کی لازوال عطا کا قصہ! باقی سب تفصیل ہے۔
Forwarded as received.........

24/04/2023

کوہاٹی گیٹ میں چوڑیاں بھیجنے والے بچے کو کسی نے 5000 روپے جعلی دیئے اور ایک ہزار کی چوڑیاں بھی لے گئے بچے نے 4 ہزار واپس بھی کئے ہمارے رمضان کے دنوں کے مسلمانوں کی کارستانیاں ...💔😥

Want your business to be the top-listed Media Company in Jhelum?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Hope Of New Morning

Coming Soon......

Videos (show all)

💥Habibi Baker's and Restaurant GT Road kalagujran Jhelum....🚨Host Saima Sehar......💥Beautiful Location ....💥Wide Sitting...
Welcome back 😁
Vlog by Saima Sehar..............Buraqcity kharian Srai Alamgir.......اپنے کاروبار, ریسٹورنٹ کی تشہیر کے لئے ویلاگ،ویڈیو...
ڈی پی او جھلم اور ڈی سی جھلم کچھ اللہ کا خوف کرو اور اپنا کوٹا پورا کرنے کے لئے معصوم شہریوں پر دہشت گردی کی جھوٹی ایف آ...
اہلیان جہلم کے نام  اہم پیغام ۔۔۔۔۔۔۔۔شہریوں کی سہولت کے لیے تعمیرات کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں ادویات کا اعلیٰ معیار۔۔۔۔۔بند انجکشن کے اندر موجود مردہ مکھی ملاحظہ فرمائیں....
جہلم کی فروٹ اور سبزی منڈی میں بھی مہنگائی نے عوام کی کم توڑ رکھی ہےعوام مہنگائی سے بے حال ہے رمضان المبارک میں خودساختہ...
تونسہ شریف شاہ سلیمان اسٹیڈیم تونسہ میں مفت آٹا نہ ملنے پرخاتون نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کی واسکٹ اتار لیبداخلاقی پر گن مین...
nawab real estate grand openingby todays sehar news digital #trendingreels#QaviKhan#RIP#fightcoronavirus#family#foodie#f...
nawab real estate grand openingby todays sehar news digital #trendingreels#QaviKhan#RIP#fightcoronavirus#family#foodie#f...
Abdullah solar company #trendingreels#foryoupage#fbviral#PhotoEditingChallenge#FacebookPage#Twitter
35 سال تک ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا پاکستانی محمد زین کا امریکی ایئر لائن نے جہاز پر نام لکھوا دیا ۔۔۔۔۔

Telephone

Address

Jhelum
Jhelum
49600

Other News & Media Websites in Jhelum (show all)
G maher G G maher G
Jhelum

News Channel And Information site

PASBAN.Net PASBAN.Net
Jhelum

Defence News, Analysis and Reports Forum

Earnup Pakistan Earnup Pakistan
Jhelum
Jhelum, 49600

Earn free money � online Free ways to earn $$$

Dina News Updates Video Dina News Updates Video
Bhola Markeet Dina
Jhelum, 49400

علاقائی اپڈیٹس صرف دینہ نیوز اپڈیٹس ویڈیو پر

Chakora Porila Jhelum Chakora Porila Jhelum
Chakora
Jhelum

news about Chakora Porila and Jhelum

Bilal Raza Bilal Raza
Jhelum

PPDM PPDM
10A Civil Lines
Jhelum, 49600

PPDM is the 1st Pakistani Web Channel To Promote Pakistan's Positive Face

US Newz.info US Newz.info
Tehsil Sohawa , District Jhelum Post Office Daiwal
Jhelum, 49200

Welcome to ( USNEWZ.INFO }, is a platform for all user who wants to complete their dreams. We want to provide the best NEWS to anyone who wants the perfect news for him. We are pr...

M Usama M Usama
Jhelum
Jhelum, 49600

Politics Views Politics Views
Jhelum

Current political news/ Cross talks/ Strong debate's/ local politics and many more

Raja Rizwan Official Raja Rizwan Official
Dhoke Sawan P. O Tarakki Tehsil Dina
Jhelum, 49600

MM5 News Channel Additional joint Secretary Contact me For New News