Rescue 1122 Jhelum
Official page of Rescue 1122 Jhelum. Saving Lives Promoting Safety Official Page of Rescue 1122 Jhelum
Please drive safely during Eid Holidays.
Jhelum Rescuers on First Day of Eid
جہلم () سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیورز کے درمیان کرکٹ،بیڈمنٹن، رسہ کشی، والی بال اور فٹ بال کے مقابلہ جات کاانعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے انعقاد کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ریسکیورز کی ذہنی وجسمانی نشوونما کا خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا ڈیوٹی کےدوران چاک و چوبند رہنے کے لیے ضروری ہےکہ اپنی صحت کا خیال رکھا جائے اور مقابلے کے رجحان پیدا کیا جائے۔ ان مقابلہ جات میں ایڈمن، FDR ، ریسکیو ڈرائیورز اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کی ٹیموں نے حصہ لیا، ضلع جہلم کی تمام تحصیل ریسکیو اسٹیشنز پر بھی مقابلہ جات میں کرکٹ،بیڈمنٹن، رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کی زیر نگرانی کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے دریائے جہلم کے وسط(بیلہ) میں آباد گاؤں میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے لئے CADRE ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ٹریننگ کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ایمرجنسی میں اپنے لوگوں کو بروقت فرسٹ ایڈ مہیا کرنا اور جان ومال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
Deployment of Rescuers and Rescue Volunteers at Polling Stations of Jhelum.
جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ متیال کے مقام پر موٹر سائیکل سلپ ہو کر کھائی میں جاگرا۔ موٹر سائیکل سوار عابد حسین اور اسکی چار سالہ بچی اسمہ عابد موقع پر جانبحق جبکہ بیوی عاصمہ اور سات سالہ بیٹی مریم شدید زخمی ہوگئیں،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرRHC دینہ منتقل کردیا گیا.
Election preparedness meeting of all middle management of Rescue 1122, Chaired by Engr. Saeed Ahmad District Emergency Officer Jhelum to review the Contingency Plan of General Elections 2024.
Appreciation Awards Presented to Respected Deputy Commissioner
Cap. (R) Sami Ul Allah Farooq,
District Police Officer,
Nasir Mehmood Bajwa,
District Emergency Officer 1122,
Engr. Saeed Ahmad .
CM Muazzam Foundation Ch Badar.
DBA IPP Ikram ul Allah Sheikh.
DBA President Muhammad Fida Hassan.
DBA Secretary Muhammad Umar Zareef Tarad.
By the Jhelum New City Lions Club
From: FVDG Shakeel Sethi
President: Choudhary Badar
secretary: Asif Malik
Secretary, Emergency Services Department, Punjab Dr Rizwan Naseer invited in Global Health Security Summit - Pakistan to share comments on Health Security.
بتاریخ 28 دسمبر 2023
*جہلم* جی ٹی روڈ لاہور موڑ کے قریب شدید دھند کے باعث بس ، ٹرک اور دو کاروں میں تصادم 33 افراد زخمی، جبکہ ایک خاتون جاں بحق۔
ریسکیو 1122 نے تمام زخمی افراد اور 1 ڈیڈ باڈی کو سول ہپستال جہلم منتقل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
*ریسکیو شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے مختار احمد شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
*فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ریسکیورز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔* ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعیداحمد۔
جہلم () مورخہ 20 دسمبر 2023 کو ریسکیو شہداء کے دن کے موقعہ پر ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام تمام تحصیلوں میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعیداحمد نے مختار احمد شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعیداحمد نے کہا کہ ریسکیو شہداء نے عوام الناس کی جان ومال کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ۔ مختار احمد شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پائی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس دوران انہوں نے مختار احمد شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کئیے۔
کمیونٹی ٹریننگ ٹیم جہلم کی نشاندہی پر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے جہلم کے دور دراز علاقے ٹلہ جوگیاں میں موجود گاؤں کے 3 گورنمنٹ سکولز ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ناڑہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک بدر ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈھوک بدر میں مستحق بچوں اور بچیوں میں گرم جرسیاں تقسیم کی گئی ہیں ، اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر رانا سعید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جبران محمود کمیونٹی انسٹرکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے اپنے ہاتھوں سے طلباء وطالبات میں جرسیاں تقسیم کی اور کلاسسز کا وزٹ بھی کیا اور بچوں سے بات چیت بھی کی اس موقع پر سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی موجود تھے ، اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز نے اس کاوش پر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی اور ریسکیو 1122 جہلم کا شکریہ ادا کیا۔
Team Jhelum Participation
*
*World Day of Remembrance for Road Traffic Victims*
*_سڑک حادثات میں بچھڑنے و زخمی ہونے والوں کی یاد کا عالمی دن ضلع جہلم*
جو سڑک حادثات میں چلے گئے یا زخمی ھو گئے ھم ان کو نہیں بھولے ... اسی لئے سڑک حادثات کا شکار ھونے والوں کے عالمی دن کے موقع پر قیمتی انسانی جانیں بچانے کی عملی آگاھی و جانے والوں کو یاد اور دعا کی گئی ۔
ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں سیمینار ، آ گاہی واک اور ریسکیو رضا کاران کا عملی مظاہرہ۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد ' سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس سجاد بھٹی ' ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی فراز خان ' اسٹیٹ آفیسر میاں فیصل ' صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی
توصیف بیگ , موٹر وے اھلکاران ،ریسکیورز و رضاکاران و یونیورسٹی طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ڈائریکٹر و اسٹیٹ آفیسر پنجاب یونیورسٹی نے سیفٹی کے حوالے سے اوور ھیڈ بریج کی اشد ضرورت کا بتایا اور مستقبل میں روڈ سیفٹی کی مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ' ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد نے سڑک حادثات کے حوالے سے اعدادوشمار بتائے ' اس سال ماہ اکتوبر تک اب تک چھوٹے سے شھر جہلم میں 2600 سڑک حادثات ھو چکے جسے صرف ریسکیو نے ڈیل کیا ۔ اور شرکا کو روڈ *LOVE 30* آگاہی مہم کے حوالے سے بتایا کہ اگر موٹر سائیکل سوار حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی پابندی کریں تو بہت سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ علاؤہ ازیں دن کی اہمیت کو اجاگر کیا، طلبا و شرکاء کو آگاہی دی اور یونیورسٹی انتظامیہ، نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس ،حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی ، میڈیا اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس سجاد بھٹی نے سڑک حادثات میں بچاؤ ' روڈ سیفٹی میں شامل عوامل نیز ڈرائیونگ کرتے اپنی ذھنی حالت کو کنٹرول کرنے کی اھمیت کے بارے میں بتایا ۔
صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے کہا کہ جو غلطی یا تکلیف ھم دیکھ رھے ھیں ھم نہیں چاھتے کوئی اور دیکھے نیز طلباء وطالبات کو بتایا کہ آپ شائد نہ سوچتے ھوں لیکن خدا نخواستہ آپکے والدین کے لئے آپکی تکلیف ناقابل برداشت ھو گی ۔
بعد ازاں ٹریفک حادثات میں جانے والوں کی دعائے مغفرت و زخمیوں کی صحت یابی کی اجتماعی دعا کی گئی ۔ سوسائٹی کی جانب سے بائیک پر آنے والے یونیورسٹی گارڈنز کو ھیلمٹ اور روڈ سیفٹی کے درست جوابات دینے پر طلباء وطالبات کو موٹر وے پولیس کی جانب سے تحفے دیئے گئے ۔
نیز ریسکیو رضاکاران ٹیم نے عملی طور پر مختلف ایمرجنسی ٹراما سے نبٹنے کا بہترین مظاہرہ کیا جسے تمام شرکاء نے سراہا کہ عوام الناس تک یہ شعور پہنچ جائے تو بے شمار قیمتی انسانی جانیں بچ سکتی ھیں۔
آخر میں شرکاء تقریب نے سڑک حادثات میں بچھڑنے والوں کی یاد و روڈ سیفٹی کی یاد دھانی کے لئے واک کی ۔
اس دن کی مناسبت سے NLC ٹریننگ سکول دینہ میں بھی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ریسکیو اینڈ سیفٹی آ فیسر دینہ، سکول انتظامیہ ، ریسکیورز اور زیر تربیت ڈرائیورز نے شرکت کی۔
Worthy Secretary Emergency Service Department visited Rohtas Fort & Tilla Jogian for upcoming field exercise.
*بتاریخ 8 اکتوبر 2023*
*ریسکیو1122 جہلم نے نیشنل ریزیلنس ڈے(آفات سے بچاؤ کی آگاہی کا قومی دن) منایا۔*
سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جہلم، دینہ اور سوہاوہ میں ریسکیو1122نے 8اکتوبر 2005میں زلزلے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے شہیدوں کی یاد میں اس عزم سے منایا کہ سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قبل از وقت تیاری ضروری ہے۔آگاہی واک کے شرکاء نے زلزلے میں وفات پانے والے لوگوں کے لیے دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جن کو اس قدرتی آفت میں جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
اس سلسلے میں آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیوز ،ریسکیو والنٹیر، سول ڈیفنس اور مختلف اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بلا امتیاز رنگ و نسل 24گھنٹے ریسکیو سروس دستیاب ہے۔ اگرچہ ریسکیو 1122جہلم اب تک ہزاروں ایمرجنسیز سے متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کر چکی ہے مگر محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے عوام الناس میں آگاہی اور حادثات سے روک تھام کے لیے ریسکیو کی ٹریننگ بہت ضروری ہے اور ایسا نظام وضع کیا جائے کہ بہتر تیاری اور منصوبہ بندی سے آنے والے حادثات سے نمٹا جا سکے۔اس سلسلے میں شہریوں کو چاہئے کے ریسکیو1122کے کمیونٹی سیفٹی ونگ سے مفت ٹریننگ حاصل کریں اور ریزیلنس کیمونٹیز کا قیا م عمل میں لائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے یا سانحے کی صورت میں فوری طور پر امدادی اقدامات میں اپنا حصہ ملا کر قیمتی جانوں کو بچا سکیں اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ریسکیو 1122 جہلم کے تمام اسٹیشنز کی بلڈنگز کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
The Divisional Emergency Officer Rawalpindi Dr. Faisal Mehmood visited and monitored the main processions of 20th Safar (Chehlum of Hazrat Imam Hussain R.A) of Tehsil Pind Dadan Khan and Khewra.
Surprise Monitoring visit of Dr. Faisal Mehmood DIV-EO Rawalpindi Division of Tehsil Rescue Station Pind Dadan Khan District Jhelum on 07.09.2023. He inspected overall cleanliness & maintenance of the rescue station, emergency vehicles, staff turnout and Store.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Jhelum
49600
Thill Sharif
Jhelum, 49600
Thill Sharif (Village) is situated in Tehsil P.D.Khan, District Jhelum, Punjab, Pakistan. Thill lies in a region of Salt mountains (Khewra).
Civil Lines Jhelum
Jhelum, 49600
Social media played a very significant role in term of any issue whether it is political or social.
Colony Gul Afshan, 2nd Floor, Mehfooz Plaza, Kazim Kamal Road, Near By United Bank, Jhelum Cantt, Jhelum
Jhelum, 49600
Engineer Muhammad Ali Mirza is a renowned Islamic scholar, orator, and researcher from Pakistan.
FG Publich School No 1 Jhelum
Jhelum, 49600
Federal Govt Public School No 1 is well- known School in Jhelum history.
Jhelum
This is an official update page regarding political activities of PMLN from District Jhelum. Please do send mobilization posts If you have any! Thankyou
River Colony Near Toll Plaza G. T Road Jhelum
Jhelum, 49600
One of the best hygienic, neat and clean swimming pool for children and males. Bestest fun place for people.