Fb Area Residence Forum, Karachi Videos

Videos by Fb Area Residence Forum in Karachi. welfare organization

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم اسیسٹنٹ کمشنر گلبرگ ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ انکروچمنٹ گلبرگ ٹاؤن اور یوسی 2کی انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کے پورے فیڈرل بی ایریا میں لاقانونیت اور انکروچمنٹ عروج پر پہنچ چکی ہے سمن آباد مارکیٹ میں مین روڈ پر سلینڈر رکھ کر نلی بریانی کی دیگیں پکائی جارہی ہیں جو انتہائی خطر ناک ہے خدانا خواستہ سلینڈر کے پھٹنے سے جانی اور مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے جیساکہ آئے دن سلینڈر پھٹنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں آسکے علاؤہ روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاے گئ ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس مسلئے پر فوری ایکشن لے اور اس انکروچمنٹ سے علاقےکی عوام کو نجات دلائیں ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

Other Fb Area Residence Forum videos

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم اسیسٹنٹ کمشنر گلبرگ ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ انکروچمنٹ گلبرگ ٹاؤن اور یوسی 2کی انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کے پورے فیڈرل بی ایریا میں لاقانونیت اور انکروچمنٹ عروج پر پہنچ چکی ہے سمن آباد مارکیٹ میں مین روڈ پر سلینڈر رکھ کر نلی بریانی کی دیگیں پکائی جارہی ہیں جو انتہائی خطر ناک ہے خدانا خواستہ سلینڈر کے پھٹنے سے جانی اور مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے جیساکہ آئے دن سلینڈر پھٹنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں آسکے علاؤہ روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاے گئ ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس مسلئے پر فوری ایکشن لے اور اس انکروچمنٹ سے علاقےکی عوام کو نجات دلائیں ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے تمام عہدیداران اور بلاک 18 کی عوام گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ گلبرگ ٹاؤن کے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکسین کے خلاف اپنے بھرپور غم وغصہ کا اظہارِ کرنے ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر جناب مرتضی وہاب صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ فیڈرل بی ایریا یوسی 2 بلاک 18 کا دورہِ کریں اور گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اور گلبرگ ٹاؤن واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لیں پورے فیڈرل بی ایریا میں پینے کے پانی کا مسلئہ ہو سیوریج کا مسلئہ ہو یا صفائی ستھرائی کا مسلئہ ہو یاپھر انفسٹکچر کے مسائل ہوں سب جوں کے توں ہیں کسی بھی قسم کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ہم میئر کراچی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن کے ان مسائل کو حل کروائیں عین نوازش ہوگی ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کی راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے فورم اپنے ممبران دوست احباب رشتداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کے وہ سفید پوش افراد کی مدد کے لیئے فورم کا ساتھ دیں تاکہ فورم ضرورت مندوں کی مدد کرسکے کافی افراد ابھی راشن سے معدوم ہیں ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

*پچھلے سالوں کی طرح اس رمضان مبارک میں اس سال بھی فیڈرل بی ایریا ریزیڈینس فورم الحمدو للۀ سفید پوش حضرات کو عوام کے تعاون سے مزید زیادہ تعداد میں راشن اور دوائیاں فراھم کرھے ھیں اور ان شاء اللۀ مزید لوگوں کو امداد فراھم کریینگے ۔اور شکر گزار ھیں لوگوں کے جو تعاون کرھے ھیں*

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے تمام عہدیداران اور اہلِ علاقہ نے باغِ سمن میں ہونے والی ایکٹیویٹیس پر تشویش کا اظہار کیا ہے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود باغ سمن میں کچھ افراد جگہ کی میجرمنٹ کرتے دیکھائی دیے گئے ہیں اور سپریم کورٹ کا نوٹس بورڈ بھی اکھاڑ کر لے گئے ہیں ہم ڈسی سینٹرل گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اور ٹاؤن کے چیرمین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس مسلئے پر فوری توجہ دیں پبلیک پراپرٹی پر ایک بار پھر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس پر فوری ایکشن لیا جائے اور معلوم کیا جائے کے یہ کون لوگ ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں واضح احکامات ہیں کہ پبلک پراپرٹی پر کمرشل ایکٹیویٹی نہیں کی جاسکتی ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم گزشتہ کئی سالوں سے سفید پوش افراد کو راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اس رمضان المبارک میں بھی راشن دینے کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے فورم اپنے ان تمام مخیر حضرات اور دوست احباب رشتداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں جس طرح گزشتہ رمضان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اس بار فورم کے پاس بڑی تعداد میں ضرورت مندوں کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے صدر بلال مرزا جنرل سیکریٹری عبدالخالق خان جوائنٹ سیکریٹری محمد وسیم میڈیا سیکریٹری مطلوب بیگ میڈیا کوآرڈینیٹر عطاء الرحمن ایگزیکٹو ممبر فرید خان نے نئے آنے والے ایس ایچ او سمن آباد شاہد راؤ سے ملاقات کی اور رمضانُ المبارک میں سمن آباد مارکیٹ اور علاقےکی سیکورٹی کو بہتر بنانے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے بات چیت کی اس موقع پر ایس ایچ او سمن آباد نے یقین دہانی کرائی کے وہ پوری کوشیش کرینگے کے مارکیٹ کی سیکورٹی اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جاسکے ایس ایچ او سمن آباد نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل اور موبائل گشت کو بڑھایا جائے گا ایس ایچ او سمن آباد نے فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے کاموں کو سرہ اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کہ لیئے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

*اپیل اپیل اپیل اپیل* *. . فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم گزشتہ تین سالوں سے سفید پوش ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اس لیے فورم کے پاس ضرورت مند افراد کی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے خاصی تعداد میں لوگوں کی ریکویسٹیں اچکی ہیں اس لئے فورم اپنے ان دوست احباب رشتداروں اور مخیر حضرات جو ملک اور بیرون ملک مقیم ہیں جنہوں نے گزشتہ سال فورم کی اپیل پر سفید پوش افراد کے لیے بڑھ چڑھ کر انکی مدد کی تھی فورم ان تمام حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی زکواتہ راشن کی مد میں فورم کو دیں فورم اپنے گروپ کے تمام ممبران سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ وہ اس راشن کی تقسیم کی مہم بھر پور تعاون کریں ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی.

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کی کاوش سے پبلیک نیوز کی ٹیم نے حلقہ این اے 248کا سروے کیا اور اس حلقے کے فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے عہدیداران سے اور ممبران سے حلقے کے مسائل پر بات کی جس میں عوام نے کھل کر مسائل کو اُجاگر کیا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے حوالےسے بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے صدر بلال مرزا اور فورم کے تمام عہدیداران نے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں گیس بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کے گیس انتظامیہ فوری طور پر اس مسلئے کو حل کرے بلاک 18 میں گیس سے متاثرین گھروں کی تعداد 1000گھروں پر مشتمل ہے جسکی وجہ سے علاقے کی عوام بڑی ازیت میں مبتلا ہیں ہم گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مسلئے پر عوام کی مدد کریں ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے صدر بلال مرزا جنرل سیکرٹری عبدلخالیق خان جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم رابط سیکریٹری محمد جاوید پاکستانی نے سمن آباد تھانے کے ایس ایچ او ارشاد سومرو سے ملاقات کی ملاقات میں بلاک 19 یوسی ون النور سوسائٹی میں نور مسجد کے گیٹ کے سامنے اور چاہیل فلیٹ کے ساتھ پارکنگ کی جگہ پر کچھ لوگ قبضہ کر کے پلاٹنگ کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او کو اہل علاقہ کی جانب کمپلن کی گئ اور اہل علاقہ کے دستخطوں سے درخواست رسیوں کرائی گئی ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے صدر بلال مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ ا*سمن آباد کی یو سی میں انے والی انتظامیۀ نے وعدہ کیا تھا الیکشن میں کے یہ کچرا کنڈی ختم کی جأے گی لیکن کنڈی ختم نہ ھوئ بلکہ برابروالی یو سی کا کچرہ بھی یہیں اتا ھے۔ جبکہ کچراہ کنڈی کے ساتھ کڈنی ڈائلیسز سینٹر ۔ بچوں کی ویکسینیشن سینٹر ۔ اسکول اور پارک ۔اور سامنے نیا ھوسپٹل ھے جو کہ انتہائ مضر صحت جراثیم ان بیماروں اور عوام کو نقصان پہنچارھے ھیں لہذا ھمارا مطالبہ ھے ٹاوں ناظم۔صاحب سے یو سی چئیرمین سے اس کچرہ کنڈی کو جلد از جلد شفٹ کیا جائے ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی*

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم بلاک 20 یوسی 1 کے گراونڈ کو اپ گریڈ کرنے پر گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین اور انکی پوری انتظامیہ ڈائریکٹر پارک اور بالخصوص فاروق نعمت اللہ صاحب کو خیراج تحسین پیش کرتے ہیں کے انہوں نے فورم کی کی ہوئی نشاندھی پر پارک اور کھیلوں کے گراؤنڈز پر کام شروع کر دیا ہے بہتری آنی شروع ہو گئی ہے فورم امید کرتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے تمام پارکس اورگراونڈز پر اسی طرح کام شروع کیا جائے گا ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

مکان نمبر 660 بلاک18 جامع مسجد سمن آباد فوری طور پر اس سیوریج کے مسئلے کو حل کیا جائے یہ گٹر مسلسل رہا ہے ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے صدر بلال مرزا اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد خالد جوائنٹ سیکریٹری محمد وسیم رابط سیکریٹری محمد جاوید پاکستانی نے یوسی 2 کے چیرمین فیصل بھائی اور وائس چیئرمین سے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں یوسی 2 کے حوالےسے مسائل پر بات کی گئی بلخصوص بلاک 18 میں کچرا کنڈی کو یہاں سے کہیں اور شفٹ کرنے پر بات ہوئی اسکے علاؤہ سمن آباد مارکٹ اور انچولی مارکیٹ میں ٹھیلوں پتھاروں کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے علاقے کی عوام پریشانی کا شکار ہیں اس انکروچمنٹ کو فوری طور پر ختم کرنے پر بھی بات کی گئی پارکوں۔ اور کھیل کے گراؤنڈز میں غیر قانونی نرسریوں کو فوری ختم کرنے پر بھی بات ہوئی یوسی 2 کے چیرمین نے ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی

فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کے عہدیداران نے صدر بلال مرزا کی قیادتِ میں یوسی 1کے چیرمین جناب عاصم مخدومی سے اور جنرل کونسلر کاشف فاروقی سے اور یوسی کے دیگر اسٹاف سے ملاقات کی ملاقات میں یوسی ون کے مسائل کے حوالےسے گفتگو ہوئی جس میں سیوریج اسٹریٹ لائٹس صفائی ستھرائی اور مچھروں کے اسپرے کے حوالے سے یوسی چیرمین کو بتایا گیا جس پر چیرمین نے یقین دہانی کرائی کے وہ ان تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے بلاک 19 میں گلوب پارک کو دوبارہ سے ایک بہترین پارک بنایا جائے گا فورم کے عہدیداران میں جنرل سیکرٹری عبدلخالیق خان ڈپٹی سیکرٹری محمد خالد جوائنٹ سیکریٹری سید طاہر حسین جوائنٹ سیکریٹری محمد وسیم رابط سیکریٹری محمد جاوید پاکستانی شامل تھے ترجمان فیڈرل بی ایریا ریزیڈنس فورم کراچی