The Eye Surgeon
Welcome to the official page of The Eye Surgeon - Dr Muhammad Moeez Uddin.
Red eyes/Conjunctivitis/آشوب چشم/آنکھیں آجانا
Karachi witnesses surge in eye infection amid rainy season | The Express Tribune Proactive approach to hygiene and meticulous care are the key to arresting the alarming rise of red eye infections
یکم' شوال المکرم
آج کی حدیث
(اس سال رمضان کے سلسلے کی یہ آخری حدیث ہے)
ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث سنائی ، ( کہا : ) مجھے سعد بن سعید قیس نے عمر بن ثا بت بن حارث خزرجی سے خبر دی ، انھوں نے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے ان کو حدیث سنائی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : جس نے رمضا ن کے روزے رکھے ۔ پھر اس کے بعد شوال کے چھے روزے رکھے تو یہ ( پوراسال ) مسلسل روزے رکھنے کی طرح ہے ۔
صحیح مسلم 2758
1st Shawal ul Mukarram
Hadeeth for today
Abu Ayyub al-Ansari (Allah be pleased with him) reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying:
He who observed the fast of Ramadan and then followed it with six (fasts) of Shawwal. it would be as if he fasted perpetually.
Sahih Muslim 2758
30' رمضان المبارک
آج کی حدیث
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر والے دن اس وقت تک نہیں نکلتے تھے، جب تک کھجوریں نہ کھا لیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طاق کھجوریں کھاتے تھے۔
مسند احمد 2838
30th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle never proceeded (for the prayer) on the Day of `Id-ul-Fitr unless he had eaten some dates. Anas also narrated: The Prophet used to eat odd number of dates.
Musnad Ahmed 2838
29' رمضان المبارک
آج کی حدیث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو راستوں میں پھرتے رہتے ہیں اور اللہ کی یاد کرنے والوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔ پھر جہاں وہ کچھ ایسے لوگوں کو پا لیتے ہیں کہ جو اللہ کا ذکر کرتے ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں کہ آؤ ہمارا مطلب حاصل ہو گیا۔ پھر وہ پہلے آسمان تک اپنے پروں سے ان پر امنڈتے رہتے ہیں۔ پھر ختم پر اپنے رب کی طرف چلے جاتے ہیں۔ پھر ان کا رب ان سے پوچھتا ہے.... حالانکہ وہ اپنے بندوں کے متعلق خوب جانتا ہے.... کہ میرے بندے کیا کہتے تھے؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ وہ تیری تسبیح پڑھتے تھے، تیری کبریائی بیان کرتے تھے، تیری حمد کرتے تھے اور تیری بڑائی کرتے تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟ کہا کہ وہ جواب دیتے ہیں نہیں، واللہ! انہوں نے تجھے نہیں دیکھا۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، پھر ان کا اس وقت کیا حال ہوتا جب وہ مجھے دیکھے ہوئے ہوتے؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ اگر وہ تیرا دیدار کر لیتے تو تیری عبادت اور بھی بہت زیادہ کرتے، تیری بڑائی سب سے زیادہ بیان کرتے، تیری تسبیح سب سے زیادہ کرتے۔ پھر اللہ تعالیٰ دریافت کرتا ہے، پھر وہ مجھ سے کیا مانگتے ہیں؟ فرشتے کہتے ہیں کہ وہ جنت مانگتے ہیں۔ بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ دریافت کرتا ہے کیا انہوں نے جنت دیکھی ہے؟ فرشتے جواب دیتے ہیں نہیں، واللہ اے رب! انہوں نے تیری جنت نہیں دیکھی۔ بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ دریافت کرتا ہے ان کا اس وقت کیا عالم ہوتا اگر انہوں نے جنت کو دیکھا ہوتا؟ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے جنت کو دیکھا ہوتا تو وہ اس سے اور بھی زیادہ خواہشمند ہوتے، سب سے بڑھ کر اس کے طلب گار ہوتے۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کہ وہ کس چیز سے پناہ مانگتے ہیں؟ فرشتے جواب دیتے ہیں، دوزخ سے۔ اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کیا انہوں نے جہنم دیکھا ہے؟ وہ جواب دیتے ہیں نہیں، واللہ، انہوں نے جہنم کو دیکھا نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، پھر اگر انہوں نے اسے دیکھا ہوتا تو ان کا کیا حال ہوتا؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے اسے دیکھا ہوتا تو اس سے بچنے میں وہ سب سے آگے ہوتے اور سب سے زیادہ اس سے خوف کھاتے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کی مغفرت کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر ان میں سے ایک فرشتے نے کہا کہ ان میں فلاں بھی تھا جو ان ذاکرین میں سے نہیں تھا، بلکہ وہ کسی ضرورت سے آ گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ یہ ( ذاکرین ) وہ لوگ ہیں جن کی مجلس میں بیٹھنے والا بھی نامراد نہیں رہتا۔ اس حدیث کو شعبہ نے بھی اعمش سے روایت کیا لیکن اس کو مرفوع نہیں کیا۔ اور سہیل نے بھی اس کو اپنے والدین ابوصالح سے روایت کیا، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
صحیح بخاری 6408
29th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Abu Huraira: Allah 's Apostle said, Allah has some angels who look for those who celebrate the Praises of Allah on the roads and paths. And when they find some people celebrating the Praises of Allah, they call each other, saying, Come to the object of your pursuit.' He added, Then the angels encircle them with their wings up to the sky of the world. He added. (after those people celebrated the Praises of Allah, and the angels go back), their Lord, asks them (those angels)----though He knows better than them----'What do My slaves say?' The angels reply, 'They say: Subhan Allah, Allahu Akbar, and Alham-du-li l-lah, Allah then says 'Did they see Me?' The angels reply, 'No! By Allah, they didn't see You.' Allah says, How it would have been if they saw Me?' The angels reply, 'If they saw You, they would worship You more devoutly and celebrate Your Glory more deeply, and declare Your freedom from any resemblance to anything more often.' Allah says (to the angels), 'What do they ask Me for?' The angels reply, 'They ask You for Paradise.' Allah says (to the angels), 'Did they see it?' The angels say, 'No! By Allah, O Lord! They did not see it.' Allah says, How it would have been if they saw it?' The angels say, 'If they saw it, they would have greater covetousness for it and would seek It with greater zeal and would have greater desire for it.' Allah says, 'From what do they seek refuge?' The angels reply, 'They seek refuge from the (Hell) Fire.' Allah says, 'Did they see it?' The angels say, 'No By Allah, O Lord! They did not see it.' Allah says, How it would have been if they saw it?' The angels say, 'If they saw it they would flee from it with the extreme fleeing and would have extreme fear from it.' Then Allah says, 'I make you witnesses that I have forgiven them. ' Allah's Apostle added, One of the angels would say, 'There was so-and-so amongst them, and he was not one of them, but he had just come for some need.' Allah would say, 'These are those people whose companions will not be reduced to misery.'
Bukhari 6408
28' رمضان المبارک
آج کی حدیث
میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہاتھ میں ہاتھ دیئے جا رہا تھا۔ کہ ایک شخص سامنے آیا اور پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے ( قیامت میں اللہ اور بندے کے درمیان ہونے والی ) سرگوشی کے بارے میں کیا سنا ہے؟ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ مومن کو اپنے نزدیک بلا لے گا اور اس پر اپنا پردہ ڈال دے گا اور اسے چھپا لے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا کیا تجھ کو فلاں گناہ یاد ہے؟ کیا فلاں گناہ تجھ کو یاد ہے؟ وہ مومن کہے گا ہاں، اے میرے پروردگار۔ آخر جب وہ اپنے گناہوں کا اقرار کر لے گا اور اسے یقین آ جائے گا کہ اب وہ ہلاک ہوا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے دنیا میں تیرے گناہوں پر پردہ ڈالا۔ اور آج بھی میں تیری مغفرت کرتا ہوں، چنانچہ اسے اس کی نیکیوں کی کتاب دے دی جائے گی، لیکن کافر اور منافق کے متعلق ان پر گواہ ( ملائکہ، انبیاء، اور تمام جن و انس سب ) کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ باندھا تھا۔ خبردار ہو جاؤ! ظالموں پر اللہ کی پھٹکار ہو گی۔
صحیح بخاری 2441
28th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Safwan bin Muhriz Al-Mazini: While I was walking with Ibn `Umar holding his hand, a man came in front of us and asked, What have you heard from Allah's Apostle about An-Najwa? Ibn `Umar said, I heard Allah's Apostle saying, 'Allah will bring a believer near Him and shelter him with His Screen and ask him: Did you commit such-and-such sins? He will say: Yes, my Lord. Allah will keep on asking him till he will confess all his sins and will think that he is ruined. Allah will say: 'I did screen your sins in the world and I forgive them for you today', and then he will be given the book of his good deeds. Regarding infidels and hypocrites (their evil acts will be exposed publicly) and the witnesses will say: These are the people who lied against their Lord. Behold! The Curse of Allah is upon the wrongdoers.
Bukhari 2441
27' رمضان المبارک
آج کی حدیث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آپس میں بغض نہ رکھو اور ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، پیٹھ پیچھے کسی کی برائی نہ کرو، بلکہ اللہ کے بندے اور آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ تک بات چیت بند کرے۔“
صحیح بخاری 6076
27th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle said, Do not hate one another, nor be jealous of one another; and do not desert one another, but O Allah's worshipers! Be Brothers! And it is unlawful for a Muslim to desert his brother Muslim (and not to talk to him) for more than three nights.
Bukhari 6076
26' رمضان المبارک
آج کی حدیث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جو شخص شب قدر ایمان کے ساتھ محض ثواب آخرت کے لیے ذکر و عبادت میں گزارے، اس کے گزشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
صحیح بخاری 35
26th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, Whoever establishes the prayers on the night of Qadr out of sincere faith and hoping to attain Allah's rewards (not to show off) then all his past sins will be forgiven.
Bukhari 35
25'رمضان المبارک
آج کی حدیث
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حسن سلوک کے چھ عمومی حقوق ہیں، ( ۱ ) جب اس سے ملاقات ہو تو اسے سلام کرے، ( ۲ ) جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت کو قبول کرے، ( ۳ ) جب اسے چھینک آئے ( اور وہ الحمد لله کہے ) تو يرحمك الله کہہ کر اس کی چھینک کا جواب دے، ( ۴ ) جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کی عیادت کرے، ( ۵ ) جب وہ مر جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ ( قبرستان ) جائے، ( ۶ ) اور اس کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہو“
ترمذی 2736
25th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
the Messenger of Allah (ﷺ) said: There are six courtesies due from a Muslim to another Muslim: To give Salam to him when he meets him, to accept his invitation when he invites him, to reply to him when he sneezes, to visit him when he is ill, to follow his funeral when he dies, and to love for him what he loves for himself.
Tirmizi 2736
24' رمضان المبارک
آج کی حدیث
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار خصلتیں جس شخص میں ہوں گی وہ ( مکمل ) منافق ہو گا۔ اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو گی، اس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے: وہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے، جب جھگڑا کرے تو گالیاں بکے اور جب معاہدہ کرے تو بے وفائی کرے“۔
ترمذی 2632
24th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
that the Prophet (ﷺ) said: There are four things that whoever has them, then he is a hypocrite, and whoever has one attribute from among them, then he has an attribute of hypocrisy,until he leaves it: Whoever lies whenever he speaks, he does not fulfill whenever he promises, he is vulgar whenever he argues, and whenever he makes an agreement he proves treacherous.
Tirmizi 2632
23' رمضان المبارک
آج کی حدیث
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رب کی رضا والد کی رضا میں ہے اور رب کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے“۔
ترمذی 1900
23rd Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abdullah ibn Umar narrated that Messenger of Allah(ﷺ) said, The pleasure of the Lord lies in the pleasure of the father. The anger of the Lord lies in the anger of the father.
Tirmizi 1900
22' رمضان المبارک
آج کی حدیث
سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ( ابن شہاب ) زہری نے سالم سے حدیث بیان کی ، انھوں نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ) سے اور انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا :’’ دو چیزوں ( خوبیوں ) کے سوا کسی اور چیز میں حسد ( رشک ) کی گنجائش نہیں : ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کی نعمت عنایت فرمائی ، پھر وہ دن اور رات کی گھڑیوں میں اس کے ساتھ قیام کرتا ہے ۔ اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے مال و دولت سے نوازا اور وہ دن اور رات کے اوقات میں اسے ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کرتا ہے ۔‘‘
صحیح مسلم 1894
22nd Ramzan ul Mubarak
Hadeeth for today
Salim narrated on the authority of his father (Ibn 'Umar) that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said:
Envy is not justified but in case of two persons only: one who, having been given (knowledge of) the Qur'an by Allah, recites it during the night and day (and also acts upon it) and a man who, having been given wealth by God, spends it during the night and the day (for the welfare of others. seeking the pleasure of the Lord).
Muslim 1894
21' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کے نزدیک ( انسانی ) آبادیوں کا پسندیدہ ترین حصہ ان کی مسجدیں ہیں ، اور اللہ کے ہاں ( انسانی ) آبادیوں کا سب سے ناپسندیدہ حصہ ان کے بازار ہیں ۔‘‘
صحیح مسلم 1528
21st Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abu Huraira reported that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said:
The parts of land dearest to Allah are its mosques, and the parts most hateful to Allah are markets.
Muslim 1528
20' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ عزوجل نے فرمایا : میرے بارے میں میرے بندے کا جو گمان ہو میں اس کے ساتھ ( مطابق ہوتا ) ہوں اور وہ مجھے جہاں ( بھی ) یاد کرے میں اس کے پاس ہوتا ہوں ۔ اللہ کی قسم ! اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر تم میں سے ایسے آدمی کی نسبت بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جسے چٹیل بیابان میں اپنی گم شدہ سواری ( سامان سمیت واپس ) مل جاتی ہے ۔ ( میرا ) جو بندہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے ، میں ایک ہاتھ اس کے قریب آ جاتا ہوں اور جو ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے ، میں دونوں ہاتھوں کی پوری لمبائی کے برابر اس کے قریب ہو جاتا ہوں اور جو چلتا ہوا میری طرف آتا ہے ، میں دوڑتا ہوا اس کے پاس آتا ہوں ۔‘‘
مسلم 6952
20th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abu Huraira reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying:
Allah, the Exalted and Glorious, said: I live in the thought of My servant and I am with him as he remembers Me. (The Holy Prophet) further said: By Allah, Allah is more pleased wth the repentance of His servant than what one of you would do on finding the lost camel in the waterless desert. When he draws near Me by the span of his hand. I draw near him by the length of a cubit and when he draws near Me by the length of a cubit. I draw near him by the length of a fathom and when he draws near Me walking I draw close to him hurriedly.
Muslim 6952
Alhamdulillah cleared FRCS Glasgow Part 2
19' رمضان المبارک
آج کی حدیث
معاذ عنبری اور عبدالرحمن بن مہدی دونوں نے کہا : ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے خبیب بن عبدالرحمن سے ، انہوں نے حفص بن عاصم سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ۔‘‘
صحیح مسلم 7
19th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Ubayd Allah bin Mu’ādh al-Anbarī narrated to us, my father narrated to us; and Muhammad bin ul-Muthannā narrated to us, Abd ur-Rahman bin Mahdī both narrated to us:
Shu’bah narrated to us, on authority of Khubayb bin Abd ir-Rahman, on authority of Hafs bin Āsim, on authority of Abī Hurayrah, he said, the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah upon him, said: ‘It is enough of a lie for a man to narrate everything he hears’.
Muslim 7
17' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ انسان ( مرنے کے بعد ) اپنے پیچھے جو کچھ چھوڑ کر جاتا ہے ان میں سے بہترین چیزیں تین ہیں : نیک اولاد جو اس کے حق میں دعا کرے ، صدقہ جاریہ جس کا ثواب اسے پہنچتا رہے ، اور وہ علم جس پر اس کے بعد عمل ہوتا رہے ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 241
17th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abdullah bin Abu Qatadah narrated that his father said:
The Messenger of Allah said: 'The best things that a man can leave behind are three: A righteous son who will pray for him, ongoing charity whose reward will reach him, and knowledge which is acted upon after his death.'
Ibn e Majah 241
18' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی ، آپ نے فرمایا :’’ جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہو گا ، وہ جنت میں داخل نہ ہو گا ۔‘‘ ایک آدمی نے کہا : انسان چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے اچھے ہوں اور اس کے جوتے اچھے ہوں ۔ آپ نے فرمایا :’’ اللہ خود جمیل ہے ، وہ جمال کو پسند فرماتا ہے ۔ تکبر ، حق کو قبول نہ کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے ۔‘‘
صحیح مسلم 265
18th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
It Is narrated on the authority of Abdullah b. Mas'ud that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), observed:
He who has in his heart the weight of a mustard seed of pride shall not enter Paradise. A person (amongst his hearers) said: Verily a person loves that his dress should be fine, and his shoes should be fine. He (the Holy Prophet) remarked: Verily, Allah is Graceful and He loves Grace. Pride is disdaining the truth (out of self-conceit) and contempt for the people.
Muslim 265
16' رمضان المبارک
آج کی حدیث
نبی ﷺ کے صحابی حضرت ابویسر ( کعب بن عمرو سلمی رضی اللہ عنہ ) سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص پسند کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنے سائے میں جگہ دے تو اسے چاہیے کہ تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا قرض معاف کر دے ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 2419
16th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
It was narrated from Abu Yasar, the Companion of the Prophet (ﷺ) that :
the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever would like Allah to shade him with His shade, let him give respite to one in difficulty, or waive repayment of the loan.”
Ibn e Majah 2419
15' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے :’’ ہر دل رحمان کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے ، وہ چاہے اسے سیدھا ( ہدایت پر قائم ) رکھے ، چاہے تو ٹیڑھا ( اور گمراہ ) کر دے ۔‘‘ اور اللہ کے رسول ﷺ فرمایا کرتے تھے : ( یَا مُثَبِّتَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلٰی دِیْنِک ) ’’ اے دلوں کو ثابت رکھنے والے ! ہمارے دلوں کو اپنے دین پر قائم رکھ ۔‘‘ اور آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میزان رحمان کے ہاتھ میں ہے ، وہ قیامت تک کچھ لوگوں کو بلند کرتا رہے گا اور کچھ لوگوں کو پست کرتا رہے گا ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 199
15th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Nawwas bin Sam'an Al-Kilabi sad:
I heard the Messenger of Allah say: 'There is no heart that is not between two of the Fingers of the Most Merciful. If He wills, He guides it and if He wills, He sends it astray.' The Messenger of Allah used to say: 'O You Who makes hearts steadfast make our hearts steadfast in adhering to Your religion.' And he said: 'The Scale is in the Hand of the Most Merciful; He will cause some peoples to rise and others to fall until the day of Resurrection.'
Ibn e Majah 199
14' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کو زیادہ پیارا ہے ۔ اور ہر ایک میں خیر موجود ہے ، جو چیز تجھے فائدہ دیتی ہے اس میں رغبت کر اور اللہ سے مدد مانگ ۔ عاجز نہ بن ۔ اگر تجھے کوئی مصیبت آ جائے تو یوں نہ کہہ :’’ اگر میں اس طرح کرتا ، تو یوں نہ ہوتا ۔‘‘ بلکہ یوں کہہ :’’ اللہ نے یہی مقدر کیا تھا اور اللہ نے جو چاہا کیا ۔‘‘ کیوں کہ ( لفظ لَو ) ’’ اگر ‘‘ سے شیطان کا کام شروع ہو جاتا ہے ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 79
14th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
It was narrated that Abu Hurairah said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The strong believer is better and more beloved to Allah than the weak believer, although both are good. Strive for that which will benefit you, seek the help of Allah, and do not feel helpless. If anything befalls you, do not say, if only I had done such and such rather say Qaddara Allahu wa ma sha'a fa'ala (Allah has decreed and whatever he wills, He does). For (saying) 'If' opens (the door) to the deeds of Satan.'
Ibn e Majah 79
13' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک مومن نہ بن جاؤ اور ( کامل ) مومن نہیں بن سکتے جب تک باہم محبت کرنے والے نہ بن جاؤ ۔ کیا میں تمہیں وہ کام نہ بتاؤں جس کے کرنے سے تمہارے اندر ایک دوسرے کی محبت پیدا ہو جائے ؟ آپس میں ’’ سلام ‘‘ کو رواج دو ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 68
13th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
It was narrated that Abu Hurairah said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'By the One in whose Hand is my soul! You will not enter Paradise until you believe, and you will not (truly) believe until you love one another. Shall I not tell you of something which, if you do it, you will love one another? Spread the greetings of Salam amongst yourselves.'
Ibn e Majah 68
12' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ایک دن رسول اللہ ﷺ ہم لوگوں میں کھڑے ہوئے اور ایک متاثر کن وعظ فرمایا ، جس سے دل ( اللہ کی ناراضی اور عذاب سے ) خوف زدہ ہو گئے اور آنکھیں اشک بار ہو گئیں ۔ عرض کیا گیا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے ہمیں ایسے نصیحت فرمائی ہے جس طرح رخصت کرنے والا نصیحت کیا کرتا ہے ، آپ ہم سے کوئی عہد و پیمان لے لیجیے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور حکم سن کر تعمیل کرو اگرچہ ( تمہارا حاکم ) کوئی حبشی غلام ہو ۔ اور تم میرے بعد سخت اختلاف دیکھو گے ، تو میری سنت کو اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کو اختیار کرنا ، اسے ڈاڑھوں سے پکڑ کر رکھنا ، ( اس پر مضبوطی سے قائم رہنا ) اور نئے نئے کاموں سے پرہیز کرنا ، کیوں کہ ہر بدعت گمراہی ہے ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 42
12th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Yahya bin Abu Muta' said:
I heard 'Irbad bin Sariyah say: 'One day, the Messenger of Allah (ﷺ) stood up among us and delivered a deeply moving speech to us that melted our hearts and caused our eyes to overflow with tears. It was said to him: 'O Messenger of Allah, you have delivered a speech of farewell, so enjoin something upon us.' He said: 'I urge you to fear Allah, and to listen and obey, even if (your leader) is an Abyssinian slave. After I am gone, you will see great conflict. I urge you to adhere to my Sunnah and the path of the Rightly-Guided Caliphs, and cling stubbornly to it. And beware of newly-invented matters, for every innovation is a going astray.'
Ibn e Majah 42
11' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت مقدام بن معدی کرب کندی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عنقریب ( ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ ) آدمی اپنے تخت پر ٹیک لگائے بیٹھا ہو گا ، اسے میری کوئی حدیث سنائی جائے گی تو کہے گا : ہمارے اور تمہارے درمیان ( فیصلہ کرنے والی ) اللہ عزوجل کی کتاب ہے ۔ ہمیں اس میں جو چیز حلال ملے گی ، اسے حلال مانیں گے ، اور جو چیز اس میں حرام پائیں گے ، ہم اسے حرام قرار دیں گے ۔ سن لو ! جو کچھ اللہ کے رسول ﷺ نے حرام فرمایا ، وہ بھی اسی طرح حرام ہے جس طرح اللہ کا حرام کیا ہوا ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 12
11th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Miqdam bin Ma'dikarib Al-Kindi narrated that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Soon there will come a time that a man will be reclining on his pillow, and when one of my Ahadith is narrated he will say: 'The Book of Allah is (sufficient) between us and you. Whatever it states is permissible, we will take as permissible, and whatever it states is forbidden, we will take as forbidden.' Verily, whatever the Messenger of Allah (ﷺ) has forbidden is like that which Allah has forbidden.
Ibn e Majah 12
10' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ جس کی عصر کی نماز فوت ہو گئی گویا اس کے اہل و عیال اور مال و دولت ( سب کچھ ) تباہ و برباد ہو گئے ۔‘‘
سنن ابن ماجہ 685
10th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
It was narrated from Ibn 'Umar that:
The Messenger of Allah said: The one who misses the 'Asr prayer, it is as if he has been cheated out of his family and wealth.
Ibn Maja 685
9' رمضان المبارک
آج کی حدیث
ابودرداء رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم میں سے کوئی شخص اتنا بھی نہیں کر سکتا کہ ایک رات میں تہائی قرآن کی تلاوت کر لے ؟‘‘ انھوں ( صحابہ کرام ) نے عرض کی : ( کوئی شخص ) تہائی قرآن کی تلاوت کیسے کر سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔‘‘
صحیح مسلم 1886
9th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abu Darda' reported Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying:
Is any one of you incapable of reciting a third of the Qur'an in a night? They (the Companions) asked: How could one recite a third of the Qur'an (in a night)? Upon this he (the Holy Prophet) said: 'Say: He is Allah, One'( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ)(Qur'an. cxii) is equivalent to a third of the Qur'an.
Muslim 1886
8' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا ‘ وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا ۔‘‘
سنن ابی داوُد 4811
8th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Abu Hurairah:The Prophet (ﷺ) said: He who does not thank the people is not thankful to Allah.
Abi Dawood 4811
Abi Dawood 4811
7' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو راہ حق کی دعوت دے اسے اس قدر ثواب ہے جس قدر اس کی اتباع کرنے والوں کو ہو گا ۔ ان اتباع کرنے والوں میں سے کسی کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔ اور جس نے کسی گمراہی کی دعوت دی تو اسے اس قدر گناہ ہو گا جس قدر اس کی پیروی کرنے والوں کو ہو گا ۔ اس وجہ سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہو گی ۔‘‘
سنن ابی داوُد 4609
7th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abu Hurairah reported the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: If anyone summons other to follow right guidance, his reward will be equivalent to that of the people who follow him, without their rewards being diminished in any respect on that account; and if anyone summons others to follow error the sin of which sins being diminished in any respect on that account.
Abi Dawood 4609
6' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ترش رو بدمزاج جنت میں داخل نہیں ہو گا اور نہ تکبر سے چلنے والا ۔
سنن ابی داوُد 4801
6th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Harithah bin Wahab reported the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: Neither the Jawwaz nor the Jazari will enter paradise. (He said that the Jawwaz is the one who is coarse and uncivil)
Abi Dawood 4801
5' رمضان المبارک
آج کی حدیث
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں ذمہ دار ہوں ایک محل کا ‘ جنت کی ایک جانب میں ‘ اس شخص کے لیے جو جھگڑا چھوڑ دے ‘ اگرچہ حق پر ہو ۔ اور ایک محل کا ‘ جنت کے درمیان میں ‘ اس شخص کے لیے جو جھوٹ چھوڑ دے ‘ اگرچہ مزاح ہی میں ہو ‘ اور جنت کی اعلی منازل میں ایک محل کا ‘ اس شخص کے لیے جو اپنے اخلاق کو عمدہ بنا لے ۔‘‘
سنن ابی داؤد 4800
5th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Abu Umamah: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: I guarantee a house in the surroundings of Paradise for a man who avoids quarrelling even if he were in the right, a house in the middle of Paradise for a man who avoids lying even if he were joking, and a house in the upper part of Paradise for a man who made his character good.
Abi Dawood 4800
4'رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم لوگ زبردست پہلوان ( بہت زیادہ پچھاڑنے والا ) کسے کہتے ہو ؟‘‘ صحابہ نے کہا : جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں ۔ آپ نے فرمایا :’’ نہیں ‘ پہلوان وہ ہے جو غصے کی حالت میں اپنے آپ کو قابو میں رکھے ۔
سنن ابی داؤد 4779
4th Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abdullah (bin Masud) reported the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: Whom do you consider a wrestler among you? The people replied: (the man) whom the men cannot defeat in wrestling. He said: No, it is he who controls himself when he is angry.
Abi Dawood 4779
3' رمضان المبارک
آج کی حدیث
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے رسول کریم ﷺ سے نیکی اور گناہ کے متعلق سوال کیا۔ آپؐ نے فرمایا اچھے اخلاق کامظاہرہ کرنا نیکی ہے اور گناہ وہ چیز ہے جو تمہارے دل میں کھٹکتی رہے اور تم یہ ناپسند کرو کہ لوگوں کو یہ بات معلوم ہو۔
(مسلم ، کتاب البر والصلہ 6516 )
3rd Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Nawwas b. Sam'an al-Ansari reported:
I asked Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about virtue and vice. He said: Virtue is a kind disposition and vice is what rankles in your heart and that you disapprove that people should come to know of it.
Muslim 6516
2'رمضان المبارک
آج کی حدیث مبارکہ
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک بدّو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا ور کہا: اے اللہ کے رسول! اسلام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دن رات میں پانچ نمازیں۔ اس نے کہا: کیا ان کے علاوہ بھی مجھ پر کوئی نماز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ پھر اس نے روزوں کے بارے میں سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رمضان کے روزے۔ اس نے کہا: کیا ان کے علاوہ بھی مجھ پر کوئی روزہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ پھر زکوۃ کا ذکر ہوا اور اس نے کہا: کیا اس کے علاوہ بھی مجھ پر کوئی زکوۃ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ بالآخر اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں ان عبادات میں نہ کوئی زیادتی کروں گا اور نہ کمی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے سچ کہا ہے تو کامیاب ہو گیا ہے۔
مسند احمد' 62
2nd Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Narrated Talha bin 'Ubaidullah: A man came to Allah's Apostle asking him about Islam, Allah's Apostle said, You have to offer five compulsory prayers in a day and a night (24 hours). The man asked, Is there any more compulsory prayers for me? Allah's Apostle said, No, unless you like to offer Nawafil (i.e. optional prayers). Allah's Apostle then added, You have to observe fasts during the month of Ramadan. The man said, Am I to fast any other days?' Allah's Apostle said, No, unless you wish to observe the optional fast voluntarily. Then Allah's Apostle told him about the compulsory Zakat. The man asked, Do I have to give anything besides? Allah's Apostle said, No, unless you wish to give in charity voluntarily. So, the man departed saying, By Allah I will neither do more nor less than that. Allah's Apostle said, If he has said the truth he will be successful.
Musnad Ahmed'62
یکم رمضان المبارک
آج کی حدیث مبارکہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب رمضان آتا ہے ، جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین بیڑیوں میں جکڑ دیے جاتے ہیں ۔‘‘
صحیح مسلم 2495
1st Ramadan ul Mubarak
Hadeeth for today
Abu Huraira reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying:
When there comes the month of Ramadan, the gates of mercy are opened, and the gates of Hell are locked and the devils are chained
Muslim 2495
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Street 2/2، Block 5 Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300
Opening Hours
Thursday | 14:00 - 16:00 |
Friday | 14:00 - 16:00 |
B-20 Gulshan-e-Iqbal Block 3 Near KDA Market & Behind The Dicso Bakery Karachi
Karachi, 75300
We can help you look and see better with extensive eye, dental, skin and hair care services. Book an
Shop # 226, Main Road Near Jamal Sweets, P. I. B Colony
Karachi, 07584
Eyeglass Palace provide affordable Eyeglasses Online in Pakistan we provide Sunglasses Computer Glasses Contact Lenses for men, women and kids.
Karachi, 74500
We care for your eyes! At Glass hut, we aim to provide the best care for your eyes. We are working u
Karachi
Maryam Zahoor Eye Care Center cataract surgery phaco ultrasound computerized eye testing
Room No#308, 3rd Floor, The Plaza, Do Talwar, Clifton Block/9
Karachi, 75500
Helping People See Clearly
Building No. 04-C, (above Askari Bank) Lane No 4, Main Sehar Commercial, Phase 7, DHA
Karachi, 75
Dr Sikander shamsi (MBBS, FCPS, FRCS, Laser and Lasik surgeon) is an ophthalmologist (Eye surgeon) currently residing in Karachi. currently working at Lyfehealth care, Tipu Sulta...
Suite#05 Groumd Floor. Clifton Garden#01 Block No 3clifton Karachisindh
Karachi
latest lasik refractive laser
B-376, Block-6, Behind Rim Jhim Hall, Gulsan-e-Iqbal
Karachi, 74200
Eye and Dental Hospital
Suit# 515, 5th Floor, Doctors Plaza, II Talwaar Clifton
Karachi, 75400
CITI EYE CENTRE
BUKHARI COMMERCIAL PHASE V1 DHA KARACHI
Karachi
Rais Optix & Eye Care Centre is located Bukhari near The Mart! Please reach out to us for eyewear or