Weakly Transport Business Karachi

Weakly Transport Business Karachi

Supreme Council of All Pakistan Transporters

پاکستان رینجرزسندھ اور کسٹم انٹیلیجینس کا خفیہ اطلاع پر سعید اباد یوسف گوٹھ کے گوداموں پر چھاپا 27/09/2023

یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز پولیس اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی اسمگلنگ شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا گیا

پاکستان رینجرزسندھ اور کسٹم انٹیلیجینس کا خفیہ اطلاع پر سعید اباد یوسف گوٹھ کے گوداموں پر چھاپا

DIG Traffic Police Karachiکرپشن ناجائز چالان ٹریفک اور ٹریفک پولیس کی لوٹ مارروکھنے میں ناکام 20/09/2023

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی ۔دفتر تک محدود ائرکنڈیشن کے مزے لینے میں مصروف اصل ذمہ راری سے غافل مزیدیہ کہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کرپشن ناجائز چالان ٹریفک اور ٹریفک پولیس کی لوٹ مارروکھنے میں ناکام
کراچی شہر میں ٹریفک پولیس کی سرعام خلاف قانون کاروائیاں ۔سرعام رشوت وصولی ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکاروں لوٹ مار میں مصروف نظرآتے ہیں
مکمل روپورٹ مکمل تفصیلات جلد پاک پی ٹی وی نیوز چینل پر
کرپشن کا منہ بولتا ثبوت یہ ایک چھوٹی سی وڈیو

DIG Traffic Police Karachiکرپشن ناجائز چالان ٹریفک اور ٹریفک پولیس کی لوٹ مارروکھنے میں ناکام ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی ۔دفتر تک محدود ائرکنڈیشن کے مزے لینے میں مصروف اصل ذمہ راری سے غافل مزیدیہ کہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کرپشن ناجائز چالان ٹریفک اور ...

پاک ایران بارڈرٹریڈبندش کے خلاف ٹرانسپورٹروں۔تاجران۔عوامی احتجاج دھرنے۔مظآہرے جآئزہےخیرجان بلوچ 19/09/2023

پاک ایران بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف ٹرانسپورٹروں۔کسان ماہی گیروں ۔تاجران۔اورعوامی احتجاج ۔دھرنے۔مظآہرے جآئزہےخیرجان بلوچ
بارڈر ٹریڈ بندش کسی صورت قبول نہیں اس سے بلوچستان کے 70لآکھ سے زیادہ لوگوں کودو۔وقت کی روٹی میسر آتی ہے
بلوچستان بھرمیں گوادر کراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب پڑتال۔دھرنوں۔اورمظاہروں کی بھرحمایت کرتے رہے ینگے
بلوچستان عوام بشمول کسان ماہی گیروں ۔تاجران اورٹرانسپؤرٹرز کے ساتھ اس مشکل وقت کھڑے ان کوکسی صورت میں تنہآنہیں چھوڑے گے
نیشنل پارٹی کے خیرجان بلوچ کاحب پریس کلب کے بآہر احتجاجی مظاہرے سے دبنگ خطاب

پاک ایران بارڈرٹریڈبندش کے خلاف ٹرانسپورٹروں۔تاجران۔عوامی احتجاج دھرنے۔مظآہرے جآئزہےخیرجان بلوچ پاک ایران بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف ٹرانسپورٹروں۔کسان ماہی گیروں ۔تاجران۔اورعوامی احتجاج ۔دھرنے۔مظآہرے جآئزہےخیرجان بلوچ بارڈر ٹریڈ بندش کسی صورت قبول نہیں اس...

پاک ایران بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی حاجی کریم کلیڈزئی حاجی محمد اسلم لہڑی 19/09/2023

پاک ایران بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی حاجی کریم کلیڈزئی حاجی محمد اسلم لہڑی پاک ایران بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف بلوچستان بھرمیں مکمل پہیہ جام اورشٹرڈان ہڑتال کی جائے گی گوادر کراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل س...

بلوچ پرامن اورمحب وطن پاکستانی شہری ہیں پاک ایران بارڈر ٹریڈ سے ہمارا مستقبل وابستہ رہے کاروبار بحال 15/09/2023

بلوچ پرامن اورمحب وطن پاکستانی شہری ہیں پاک ایران بارڈر ٹریڈ سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے کاروبار کی بحالی کی جہدوجہد اورتحریک بارڈر ٹریڈ کی بحالی تک جاری رہی گی

بلوچ پرامن اورمحب وطن پاکستانی شہری ہیں پاک ایران بارڈر ٹریڈ سے ہمارا مستقبل وابستہ رہے کاروبار بحال

پاک ایران بارڈر ٹریڈ سے متاثرہ شخص احتجاج کے حوالے سے اظہار خیال 14/09/2023

پاک ایران بارڈر ٹریڈ بحال نہ کیا گیا تو لانگ مارچ ہوگا ایران سے کاروبار کسی صورت بندش قبول نہیں

پاک ایران بارڈر ٹریڈ سے متاثرہ شخص احتجاج کے حوالے سے اظہار خیال

Pakptv News - YouTube 08/09/2023

Subscribe & share
My new News Channel

Pakptv News - YouTube Share your videos with friends, family, and the world

‏قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف سراپا احتجاج،مہنگے بل برادشت سے باہر 30/08/2023

بجلی بل نامنظور نامنظور

‏قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف سراپا احتجاج،مہنگے بل برادشت سے باہر صادق آباد میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس اور اوور ریڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

21/08/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=288839290441930&id=100079475834556&mibextid=9R9pXO

ٹوکن سٹم(کارڈسٹم) بلوچستان کے 22 لاکھ افرادکے خلاف سازش ہے ،باڈرٹریڈ،تاجران،ڈپوں مالکان اورچھوٹے گاڑی والوں کے ساتھ ہے
کنٹانی اورپاک ایران باڈرٹریڈکے لئے ٹوکن سٹم(کارڈسٹم)کے ذریعے کرنے کی پرزورمزمت کرتے ہیں ،یہ موجودہ حکومت کے خلاف انتظامیہ کی سازش ہے،انتظامیہ کے احکامات،آئین قانون،آرمی چیف اور،وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
حاجی کریم کلیڈزئی جنرل سیکریٹری گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن
گوادر(پ ر)گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاجی کریم کلیڈزئی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کاروباری پابندیاں عائدکرناپاک ایران باڈرٹریڈسے منسلک عوام،ڈرائیور،کنڈیکٹر،تاجران،ڈپوںمالکان اور ٹرانسپورٹرزکووفاقی حکومت کی جانب سے بذریعہ کمپیوٹرائزقومی شناختی کارڈانٹری سٹم کے نظام کوختم کرکے انتظامیہ کی جانب سے ٹوکن سٹم(کارڈسٹم) کے نئے نظام کی ہم پرزورمزمت کرتے ہیں ،اس لئے کہ ٹوکن سٹم(کارڈسٹم) سے کرپشن کے دروازے کھول جائے گے،پاک ایران باڈرٹریڈسے بلوچستان کے22 لاکھ سے زیادہ لوگ وابستہ ہے ،قومی شناختی کارڈہماری قومی شناخت ہے جس کے ذریعے ہمارے پاکستان ہونے کاسرکاری ثبوت ہے ،اب تووفاقی حکومت کی جانب سے سے NTN یعنی FBR میں ٹیکس کاپورانظام رجسٹریشن نمبرکے بجائے قومی شناختی کارڈپرکردیاہے لیکن انتظامیہ قومی شناخت ختم کرکے کرپشن زدہ ٹوکن سٹم (کارڈسٹم) کانفاظ کرناچاہتی ہے یہ نیاٹوکن سٹم (کارڈسٹم) دراصل من پسندافرادکونوازنے کی چال ہے ہم کسی صورت اس ٹوکن سٹم (کارڈسٹم) کوقبول نہیں کرینگے ۔انتظامیہ کافیصلہ اورقدامات ،آرمی چیف،وزیراعظم پاکستان ،اورصوبائی حکومت کے احکامات کے ساتھ ساتھ آئین اورقانون دونوں کی خلاف ورزی ہے ۔اس لئے ہم پاک ایران باڈرٹریڈسے وابستہ عوام،تاجران،ڈپوں مالکان،اورچھوٹے گاڑی والوں کے ساتھ ہے اگران کی جانب سے احتجاج،ہڑتال،یادھرنے کااعلان کیاگیاتوایسی صورت میں گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے تمام عہدیدران اورممبران مکمل طورپران کے ساتھ احتجاج،ہڑتال اوردھرنے میں بھرپورطریقے سے شریک ہونگے۔

جاری کردہ:ترجمان
گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن

21/06/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=255526737106519&id=100079475834556&sfnsn=scwspwa&mibextid=RUbZ1f

واقع مسلم باغ فیصلہ بلوچی قومی روائیت کے مطابق ہوگیامتاثرہ فریق کو3کروڑ 30ؒٓلاکھ روپے اداکئے جائے گے
رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اﷲخان زہری کی سربرائی میں تاریخی جرگہ بلوچ قومی روایات کے عین مطابق ہوا
فیصلہ بروقت،اوردرست ہونے سے صوبہ بلوچستان خانہ جنگی بچ گیاگوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن
کوئٹہ(پ ر)گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرعبدالحمیدشاہین عمرانی۔چیئرمین ظفرعلی رخشانی،جنرل سیکریٹری حاجی کریم کلیڈزئی،کورکمیٹی کے چیئرمین حاجی محمداسلم لہڑی،منظوراحمدزہری،حاجی سیلم کلیڈزئی،میرعبدالغنی قلندرانی،اوردیگررہنماﺅں نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااوررکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اﷲخان زہری کی سربرائی میں تاریخی جرگہ بلوچ قومی روایات کے عین مطابق ہواہے جس کوبلوچستان کے عوام،تاجران،اورٹرانسپورٹ برادری قدرکی نظرسے دیکھتے ہیں۔
رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اﷲخان زہری کی بروقت دونوں فریقین کے درمیان آنااورانصاف پرمبنی فیصلہ کرنے سے بلوچ اورپشتون کولڑانے کی بڑی ساز ش ناکام ہوئی اورصوبہ بلوچستان خانہ جنگی سے بچ گیا۔
ہم رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اﷲخان زہری اوراس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام معززین کادل کی اتھاہ گہرائیوں شکرگزارہے۔یادرہے کہ فیصلے کے مطابق ٹرک کی قیمت180,00,000ایک کروڑاسی لاکھ روپے
ٹرک میں لوڈ،ڈیزل کی قیمت 110,00,000ایک کروڑ،دس لاکھ روپے جبکہ بلوچی قومی روایات کے مطابق معیار(جرمانہ)چالیس لاکھ 40,00,000روپے عائدکیاگیاہے جویکمشت اداکردیاجائے گا۔
جاری کردہ: ترجمان
گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن

19/06/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=254709290521597&id=100079475834556&mibextid=Nif5oz

بلوچستان گیٹ وئے روڈبیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈپرکام کی رفتار تیزکرنے کے لئے فنڈاورسیکورٹی دونوں
دستیاب نہ ہونے پرتاجران اورٹرانسپورٹروں کی تشویش ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے نوٹس لینے کی اپیل
بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈ کی تعمیر2024تک ممکن نہیں فنڈاورسیکورٹی کی فراہمی کی صورت میں کام وقت پرمکمل کیاجائے گا
حب چوکی اورلسبیلہ کے درمیان بارش اورسیلاب سے تباہ شدہ پل اورپلیوں کی ازسرنوتعمیرکے کام کاآغازاگست 2023سے شروع کیاجائے گا
حب (پ ر)بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈپربڑھتے ہوئے حادثات اورقیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روتھام کے لئے اورسپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں،گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کی دعوت پر نیشنل ہائی وئے اتھارٹی(NHA)کے وفدنے پراجیکٹ ڈائریکٹر سیدسبتین شاہ کی سربرائی میں انجینئراورٹھکیدارکی آمد اس موقع پرگوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرمیرعبدالحمیدعمرانی،حاجی کریم کلیڈزئی،حاجی محمداسلم لہڑی،حاجی سلیم کلیڈزئی،نعیم چنال،میرعبدالغنی قلندرانی،حاجی عبداﷲھارونی،عنائیت ساجدی،سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزکے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اخترسعیدخان،آل پاکستان بس اینڈوین اونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مرادخان درانی بھی موجودتھے۔
ٹرانسپورٹروں کاموقف تھاکہ ہمارے ممبران حکومت کوروٹ پرمٹ فیس،ٹوکن ٹیکس کے ہمراہ انکم ٹیکس ،اورنیشنل ہائی وئے اتھارٹی کوٹول ٹیکس سٹرک کے استعمال سے قبل اداکرتھے ہیںکراچی سے کوئٹہ کی اہم شاہراع نیشنل ہائی وئے نمبرN-25 پرمختلف و¿مقامات پرقائم شدہ ٹول پلازوں پرجاتے اورآتے وقت روڈکے استعمال سے قبل ہی ٹول ٹیکس اداکرتے ہیںاس کے علاوہ وفاقی حکومت سے NHA کو روڈوںکی تعمیراورمرمت کے لئے سالانہ اربوں روپے کے فنڈفراہم کئے جاتے ہیں۔لیکن اس کے باوجودکراچی کوئٹہ روڈکی حالت انتہائی خراب ہے۔جبکہ بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈکی تعمیرگزشتہ دوسال سے تاخیراورسست روی کاشکارہے۔
اس موقع پرٹرانسپورٹروں نے بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈ،کوسٹل ہائی وئےN-10 اورکراچی کوئٹہ کی اہم شاہراع نیشنل ہائی وئے نمبرN-25 پربڑھتے ہوئے حادثات اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پرتشویش کااظہارکیا ٹرانسپورٹروں نے کہاکہ اگرNHAاورموٹروئے پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں کئے توپھرہرحادثے کی FIR پھرNHAاورموٹروئے پولیس کے خلاف درج کرنے پرمجبورہونگے ۔
ٹرانسپورٹروں نے بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈپر جاری کام میں سست روی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ٹھکیدارکوکام کی رفتارتیزاورحسب ایگریمنٹ بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈکاتعمیرات کام2024 تک مکمل کرنے کی استدعاکی۔
بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈکے ٹھکیدارنے ٹرانسپورٹروں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حسب معاہدہ وفاقی حکومت یانیشنل ہائی وئے اتھارٹی اگرفنڈاورسیکورٹی فراہم کرے تووقت سے قبل بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈکاتعمیرکام مکمل کرسکتے ہیں لیکن ایک طرف فنڈ کی تاحیرکاشکارہے تودوسری جانب سیکورٹی کی عدم فرقاہمی کی وجہ سے بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈپر24 گھنٹے میں صرف 4 گھنٹے کام کی اجازت ہے جس کی وجہ سے کام تاخیر اورسست روی کاشکارہے۔
نیشنل ہائی اتھارٹی کے افسران نے بتایاکہ وفاقی حکومت سے بھروقت بیلہ سے جھاﺅ اورجھاﺅ سے آواران روڈکی تعمیرکے فنڈملنے کی صورت وقت مقررپرتعمیراتی کام مکمل کرنے کی بھرپورکوشش کی جائے گی۔
زیروپوائنٹ اتھل سے گوادرتک کوسٹل ہائی کی مرمت کاکام مکمل ہونے کوہے جبکہ حب چوکی اورلسبیلہ کے درمیان بارش اورسیلاب سے تباہ شدہ پل اورپلیوں کی ازسرنوتعمیرکے کام کاآغازاگست 2023سے شروع کیاجائے گااوراس کام کوجلدازجلدمکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ٹرانسپورٹروں ،نیشنل ہائی اتھارٹی کے افسران،اورٹھکیداروں میں آئندہ بھی درپیش مسائل گفت ﺅشنیدکے ذریعے حل کرنے پراتفاق ہوا۔
ٹرانسپورٹروں نے کہاہے کہ اگروفاقی حکومت کی جانب سے فنڈکی فراہمی میں تاخیرکی گئی یاکٹوتی کی اورروڈ کی تعمیرکے لئے سیکورٹی انتظامات نہیں کئے گئے توایسی صورت میں پاک ایران باڈرٹریڈ،سے ہرقسم کی مال کی ترسیل ،مکران ڈویژن اورقلات ڈویژن کے علاقوں کے لئے خردنی اشیاءاورگوادرپورٹ سے مال کی ترسیل بندکرنے اوربطوراحتجاج دھرنے دینے پرمجبورہونگے
جاری کردہ: ترجمان
گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن

12/04/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=215877994404727&id=100079475834556&mibextid=Nif5oz

بلوچستان کسٹم کے بدنام زمانہ اہلکارحفیظ کی کوسٹل ہائی وئے پرپسنی کے مقام پرغیرقانونی اورغیرضروری کسٹم چیک پوسٹ کاقیام ڈرائیور،کنڈیکٹرپرتشدد،تاجران سے بدتمزی پرتاجران اورٹرانسپورٹروں کااحتجاج کسٹم اہلکارحفیظ کی برطرفی اورپسنی کسٹم چیک پوسٹ کے خاتمے کامطالبہ، پسنی چیک پوسٹ کاقیام ،وزیراعظم پاکستان،چیئرمین ایف بی آر،ممبرکسٹم ،اورچیف کلیکٹرکسٹم کی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔اس چیک پوسٹ پرحفیظ سرعام رشوت طلب کرتاہے نہ دینے پرڈرائیور،کنڈیکٹرزپرتشددکیاجارہاہے۔

حب چوکی(پ ر)گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے ،ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کسٹم کے بدنام زمانہ اہلکارحفیظ کی بلوچستان کی اہم سڑک کوسٹل ہائی وئے پرپسنی کے مقام پرغیرقانونی اورغیرضروری کسٹم چیک پوسٹ کاقیام ،وزیراعظم پاکستان،چیئرمین ایف بی آر،ممبرکسٹم ،اورچیف کلیکٹرکسٹم کی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
پسنی کسٹم چیک پوسٹ پرحفیظ سرعام رشوت طلب کرتاہے نہ دینے والے ڈرائیوراورکنڈیکٹرزپرتشددکیاجارہاہے۔
زاتی مفاداوررشوت کی وصولی کے لئے کئی کئی گھنٹے تک مال سے لوڈٹرک،ٹرالرز،بسوں اوردیگرگاڑیوں کوغیرقانونی طورپرکھڑارکھ رہاہے ۔
پسنی میں میں کوسٹل ہائی وئے پرکسٹم چیک پوسٹ کاقیام غیرقانونی اورغیرضروری ہے ازسرنوپسنی چیک پوسٹ کے قیام کامقصدعوام،تاجران،اورٹرانسپورٹروں کوپریشان کرنے کے ساتھ ساتھ گوادرپورٹ ،پاک ایران باڈرٹریڈاورسی پیک منصوبے کوناکام بنانے کی سازش ہے۔
ٹرانسپورٹروں نے مطالبہ کیاہے کہ کوسٹل ہائی وئے پرڈرائیور،کنڈیکٹرپرتشدد،میں ملوث کسٹم اہکاروں کوفی الفوربرطرف کیاجائے۔
تاجران اورٹرانسپورٹروں کے ساتھ بدتمیزی اورناروسلوک میں پیش پیش اہلکاروں کوفی الفوربرطرف کیاجائے۔
بلوچستان کی اہم سڑک کوسٹل ہائی وئے پرجگہ جگہ قائم حاص کرپسنی کی حدودمیںقائم غیرقانونی اورغیرضروری کسٹم چیک پوسٹ ختم کیاجائے۔
اگرٹرانسپورٹ برادری کے یہ جائزمطالبات پرعمل درآمدنہیں کیاگیاتوپھرہم گوادرپورٹ سے ملک بھرکے لئے ہرقسم کی سپلائی بندکرنے کے ساتھ ساتھ مکران ڈویژن بشمول گوادرکے لئے ہرقسم کے مال کی ترسیل اورخردنی اشیاءکی سپلائی بندکرینگے جس کی تمام ترذمہ داری کسٹم پرعائدہوگی۔
جاری کردہ: ترجمان ،گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن

25/03/2023

پنجگور پولیس جاگ گئی گوادر کراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعدپنجگو پولیس جاگ گئی اور اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے رات گئے اور گزشتہ روز کامیاب کاروائیوں کرنے کی خبریں سامنے آئی لیکن تاجران اور ٹرانسپورٹرز تاحال پنجگور پولیس کی کی کارکردگی سے خوش نظر نہیں تفصیلات کے مطابق *پنجگور پولیس کی اسلحہ بردار جھتوں اور چوروں کے خلاف کاروائیاں آ ج بمورخہ 25.03.2023 کو ایس پی پنجگور جناب عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او امام بخش بلوچ اور ایس ایچ او سریکوران ایس آئی افتخار احمد گچکی و دیگر پولیس ملازمان نے سی پیک روڈ سے چینے والے آئل ٹینکر اور مخبر خاص کی اطلاع پر محمد انور کے گھر پر چھاپہ مار کر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ آئل ٹینکر، LMG, M-4 رائفل ، TT Pistol, زندہ روند اور منشیات ازقسم چرس برآمد کیا گیا۔
1. ملزم محمد انور ولد منیر احمد قوم بلوچ سکنہ گرمکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک چوری شدہ آئل ٹینکر، ایک عدد LGM بمعہ 193 ضرب زندہ روند اور منشیات ازقسم چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 16/2023 بجرم زیر دفعہ 17/B Arms Act اور مقدمہ فرد نمبر 17/2023 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/B درج رجسٹر کیاگیا۔
2. ملزم بلال احمد ولد محمد انور قوم بلوچ سکنہ گرمکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد M-4 رائفل بمعہ میگزین، زندہ روند اور منشیات ازقسم چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 18/2023 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act اور مقدمہ فرد نمبر 19/2023 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/A درج رجسٹر کیاگیا۔
3. ملزم دیدگ ولد محمد انور قوم بلوچ سکنہ گرمکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد TT Pistol بمعہ میگزین اور زندہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 20/2023 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act درج رجسٹر کیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

24/03/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=206024778723382&id=100079475834556&mibextid=Nif5oz

ضلع پنجگورمیں پولیس،لیویزفورس،اورتمام اداروں کی موجودگی میں اہم شاہراہوں پرڈکیتیاں قابل مزمت ہے۔
کاٹاگہری سے لیکرپنجگورشہرتک کے درمیانی علاقے میں مال سے لوڈ گاڑیوں کااغوا،انتظامیہ اورپولیس کی نااہلی ہے۔
سالانہ اربوں روپے تاجران اورٹرانسپورٹرزحکومت کوٹیکس کی مددمیں اداکرتے ہے لیکن پنجگورکی شاہراہوں پرڈاکوں راج ہے۔
اس کافی الفورنوٹس لیاجائے اوران ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کوفی لفورگرفتارکیاجائے۔اوربلوچستان بھرکی شاہراہوں پرتاجربرادری اورٹرانسپورٹروں کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔
ان واقعیات میں پولیس اورلیویزفورس کے اہلکارملوث ہونے کاحدیشہ ہے ،ترجمان گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن
پنجگور(پ ر)گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میںمیرعبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان ،انسپکٹرجنرل آف پولیس بلوچستان،چیف سیکریٹری بلوچستان ، انسپکٹرجنرل آف فرنٹیرکورسے اپیل کی ہے کہ ضلع پنجگورمیں تاجران اورٹرانسپورٹروں کوتحفظ فراہم کیاجائے،پنجگورکے علاقے کاٹاگہری سے لیکرپنجگورشہرکے درمیان گاڑیوں کاڈرائیورکنڈیکٹرسمیت اغواہرروزکامعمول بن چکاہے۔
کاٹاگہری اورپنجگورکے درمیان مال سے لوڈگاڑیوں کااغواپولیس،لیویزفورس،فرنٹیرکوراورپنجگورانتظامیہ کی ناکامی یاان واقعیات میں پولیس اورلیویزفورس کے ملوث ہونے کاحدیشہ ہے۔
اس کافی الفورنوٹس لیاجائے اوران ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کوفی لفورگرفتارکیاجائے۔اوربلوچستان بھرکی شاہراہوں پرتاجربرادری اورٹرانسپورٹروں کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔
اگرہمارے جائزمطالبات تسلیم نہ کئے گئے توپھراحتجاج ہماراقانونی حق ہے ۔ہم پھر مکران ڈویژن اورقلات ڈویژن ساتھ ساتھ قانونی باڈرٹریڈبندکرنے، گوادرپورٹ سے ملک بھرکے لئے ہرقسم کی سپلائی بندکرنے کے ساتھ ساتھ مکران ڈویژن اورقلات ڈویژن کے دوردارازعلاقوں خردنی اشیاءسمیت ہرقسم کی سپلائی بھی بندکردینگے۔
اوربلوچستان بھرکی اہم شاہراہوں پراپنی گاڑیاں کھڑی کرکے دھرنادینگے اوراحتجاج کرینگے جوہماراقانونی حق ہے۔

ترجمان گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن

09/03/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=197720712887122&id=100079475834556&mibextid=Nif5oz

کوسٹل ہائی وئے N-10پرپسنی کے مقام پرقاضی نصراﷲکی سربرائی میں ایکسائزپولیس نے لوٹ مارکابازارگرم کررکاہے ،ٹرانسپورٹرز
پسنی کے مقام پرایکسائزپولیس نے عوام اورٹرانسپورٹروں کے ساتھ نارواسلوک کاسیکریٹری ایکسائزاورڈائریکٹرجنرل ایکسائزنوٹس لیں
14مارچ کوایکسائزپولیس کے نارواسلوک ڈرائیورکنڈیکٹرپرتشدد کے خلاف کوسٹل ہائی پراتھل زیروپوائنٹ سے لیکرگوادرتک مختلف مقامات پرگاڑیاں بطوراحتجاج کھڑی کرکے مکمل کوسٹل ہائی وئے کوبلاک کرکے احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ دھرنابھی دیاجائے گا

گوادر(پ ر)گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرعبدالحمیدشاہین عمرانی ،چیئرمین ظفرعلی رخشانی ،جنرسیکریٹری حاجی کریم کلیڈزئی ،کورکمیٹی کے چیئرمین حاجی محمداسلم لہڑی اوردیگررہنماﺅں نے کہاہے کہ گوادرسے لیکرحب چوکی تک ایکسائزپولیس نے لوٹ مارکے لئے جگہ جگہ غیرضروری اورغیرقانونی چیک پوسٹیں قائم کردی ہے ان چیک پوسٹوں پرڈرائیورزکنڈیکٹرزسے سرعام رشوت طلب کی جاتی ہے۔حاص کرکوسٹل ہائی وئے پرپسنی کے مقام پرقاضی نصیراﷲنامی ایکسائزپولیس کااہلکار اپنے آپ کوصوبائی سیکریٹری ایکسائزکارشتہ دارظاہرکرکے سرعام رشوت طلب کررہا ہیں ،رشوت نہ دینے کی صورت میں ڈرائیورکنڈیکٹرپرتشددکیاجاتاہے ،اورکئی کئی گھنٹے تک ٹرک،ٹرالرازکوغیرقانونی طورپرکھڑارکھتے ہیں،ایکسائزپولیس کے اس نارواسلوک کی وجہ سے ان گاڑیوں میں لوڈمچھلی اوردیگرخردنی اشیاءخراب ہونے کی وجہ سے تاجران اورٹرانسپورٹروں کوبھاری مالی نقصان پہنچ رہاہے ،جس کی وجہ سے مکران ڈویژن اورقلات ڈویژن کے ٹرانسپورٹروں نے صوبائی سیکریٹری ایکسائزاورڈائریکٹرجنرل ایکسائزکونوٹ لیں کی اپیل کرتے ہوئے اس ایکسائزاہلکارکوفی الفوربرطرف کرنے کامطالبہ کیاہے۔بصورت دیگرایکسائزپولیس کی لوٹ ماراورنارواسلوک ،ڈرائیورکنڈیکٹرپرتشدد کے خلاف کے خلاف 14مارچ کو، کوسٹل ہائی پراتھل زیروپوائنٹ سے لیکرگوادرتک مختلف مقامات پرگاڑیاں بطوراحتجاج کھڑی کرکے کوسٹل ہائی وئے کومکمل بلاک کرکے احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ دھرنابھی دیاجائے گا۔
جبکہ حب چوکی سیوک سینٹرآرسی ڈی ہائی وئے پرڈائریکٹرل جنرل ایکسائزکے کیمپ آفس پربھی احتجاج کیاجائے گا۔
ساتھ ہی گوادرپورٹ سے ملک بھرکے لئے سپلائی بندکرنے کے ساتھ ساتھ مکران ڈویژن اورقلات ڈویژن کے دور،درازعلاقوں کے لئے ہرقسم کی سپلائی بشمول خردنی اشیاءکی سپلائی غیرمعینہ مدت تک کے لئے بندکردینگے۔

جاری کردہ :انفارمیشن سیکریٹری،گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن
0318-3331333

09/03/2023
30/01/2023
29/01/2023
29/01/2023
29/01/2023
09/01/2023

https://m.facebook.com/100079475834556/posts/180903231235537/?mibextid=Nif5oz

میرعبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پربی اینڈآرکے ایکسین بیلہ آواران روڈنے عوام اورٹرانسپورٹروں کے بہترمفادکے لئے بیلہ سے جھاﺅ105 کلومیٹراورجھاﺅسے آواران 50 کلومیٹراورمشکے سے آواران روڈکوآمدرفت کے قابل بنانے کے لئے گرینڈنگ کے کام کاآغازکردیاجسکی وجہ سے عوام اورٹرانسپوٹروں میں خوشی کی لہرڈورگئی۔

ایکسین بہرام گچکی نے عوام اور ٹرانسپورٹروں دل جیت لئے ان کایہ کردارقابل تعریف ہے ،حمیدشاہین عمرانی

آواران(پ ر)میرعبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پربی اینڈآرکے ایکسین بیلہ آواران روڈ عوام اورٹرانسپورٹروں کے بہترمفادکے لئے بیلہ سے جھاﺅ105 کلومیٹراورجھاﺅسے آواران 50 کلومیٹر،اورمشکے سے آواران روڈکوآمدرفت کے قابل بنانے کے لئے گرینڈنگ کے کام کاآغازکردیاجسکی وجہ سے عوام اورٹرانسپوٹروں میں خوشی کی لہرڈورگئی۔

جبکہ گوادرکراچی ٹرک ٹرالرازاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرمیرعبدالحمیدشاہین عمرانی نے اپنے اخباری بیان میں میرعبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان اور ایکسین بہرام گچکی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بیلہ سے آواران روڈ کی تعمیراورمرمت کی ذمہ داری اب وفاقی حکومت اور نیشنل ہائی وئے اتھارٹی(NHA)کی ہے لیکن بی اینڈآر کے ایکسین آواران نے عوام اورٹرانسپورٹروں کی پریشانی کودیکھتے ہوئے عوام اورٹرانسپوٹروں کی سہولت کے لئے بیلہ سے جھاﺅ105 کلومیٹرزاورجھاﺅسے آواران 50 کلومیٹرروڈ اورمشکے سے آواران روڈ پرمرمتی اورگرینڈنگ کے کام کاآغازکردیاہے ۔

جس پرہم میرعبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان اور ایکسین بہرام گچکی کے شکرگزارہے ان کے اس اقدام سے بیلہ سے آواران روڈ سفرکاقابل ہونے سے عوام اورٹرانسپورٹروں کوبہترسفری سہولت میسرآئی گی۔

میرعبدالحمیدشاہین عمرانی نے کہاہے کہ ایکسین بہرام گچکی کی کارکردہ گی قابل تعریف ہے جس کوعوام اورٹرانسپورٹرزقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں

میرعبدالحمیدشاہین عمرانی نے کہاہے کہ نیشنل ہائی اتھارٹی کے چیئرمین اورجنرل منیجربرائے پرجیکٹ نے بیلہ سے آواران روڈ پر کام کی رفتارتیزکرنے کی یقین دہانی کرائی ہیں اس سلسلے میں جلد خضدار میں اہم مشترکہ میٹنگ ہونے جارہی ہیں جس مزیدفیصلے کیے جائے گے۔

جاری کردہ : ترجمان گوادرکراچی ٹرک ٹرالرازاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن

07/12/2022

پسنی میں عوام اور ماہی گیروں نے حق دو تحریک اور مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ حق دو تحریک کے خلاف نعرے بازی ،،،،،،مولانا ایک جھوٹا پر بلیک میلر کے الزام گوادر سمیت تمام مکران کے کاروبار ان کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے حکومت دھرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں مظاہرین کا مطالبہ

04/12/2022

عسکری قیادت نے مکران ڈویژن کے لکھوں فراد کوروزگردیا
جس سے مکران ڈویژن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔کہدہ اقبال بلوچ
قلات مکران ٹرانسپورٹ یونین چیرمین کے چیئرمین کہدہ اقبال نے اپنے بیان میں کہاہے کہ
مولانا ہدایت الرحمان کے اپنے مطالبات میں سرپرست مطالبات یہاں کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا
اور عوام کو ریلیف دینا شامل تھا
اس سلسلے میں حکومت بلوچستان سمیت سیاسی وعسکری قیادت نے علاقے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا
لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
خواہ وہ تیل کے روزگار سے وابستہ ایک مزدور ہو یا ٹرانسپورٹرز پورے بلوچستان کے لوگ مستفید ہیں
لیکن گزشتہ روز مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے تقریر کے دوران نشاستہ الفاظ استعمال کیے
تیل کے روزگار کرنے والوں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے
اب ٹرانسپورٹروں کے پیچھے پڑ گئے ہائے روز
بیان بازی ہائے روز بیان بازی عوام کو کس ڈگر پر لے جا رہا ہے
اس کو سمجھنے اور روکنے کوئی نہیں ؟؟؟
لہذا مولانا سے درخواست ہے روزگار اور سیاست کو الگ چیز ان کو الگ رکھا جائے
مولانا ہدایت الرحمان کو میرا ہمدردانہ مشورہ ہے
لوگوں کے ذاتی ناراضی اور رنجشوں ہیں انھوں نے آپ کے سیاسی پلیٹ فارم کو استعمال کیا
مولانا اکثر سازشوں میں گھرا ہوا ہے
پہلی دفعہ کے ایک سیاسی پارٹی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوادر جاکر اپنا کئے پر پانی پھیر دیا
دوسری دفعہ 20جون 2022 پسنی زیرو پینٹ دھرنے میں شرکت کرکے باقاعدہ چینوں کا افتتاح کردیا
اب تیسری دفعہ موجودہ دھرنے میں تقریر کے دوران تیل روز گار پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی 11/10/2022

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی شامل ہیں۔

14/09/2022

زیروپوائنٹ مسافرکوچ حادثہ وائرنگ کی شاٹ سرکٹ اورایئرکنڈیشنڈکاگیس کمپریسر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا،اسطرح کے حادثات سکھرتاملتان موٹروے اوراسلام آبادسے لاہورموٹروے پرگزشتہ مہینے ہوچکے ہیں وہاں حادثے کے شکارمسافرکوچوں میں ڈیزل یاپیٹرول تواسمگلنگ نہیں ہوتا،بس میں پیٹرول کے لئے کوئی اضافہ ٹینک موجودنہیں تھی واقع کوغلط طورپرپیش کیاجارہاہے ،بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں تعینات موٹروہیکل انسپکٹرغیرتربیت یافتہ اورسفارشی ہے ،اس حادثے کی ذمہ دارفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والاموٹروہیکل انسپکٹربھی ہوسکتاہے ،اخترسعیدخان
اتھل(حب) آل پاکستان بس اینڈوین اونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اخترسعیدخان نے کہاہے کہ اتھل کے قریب گوادرکراچی کی اہم شاہراہ کوسٹل ہائی وے پرزیروپوائنٹ کے مقام پرمسافرکوچ کوحادثہ ایرانی ڈیزل یاپیٹرول کی وجہ سے پیش نہیں آیابلکہ حادثہ مسافرکوچ کے وائرینگ میں شاٹ سرکٹ ہونے کے بعد ایئرکنڈیشنڈکاگیس کمپریسر پھٹنے ہوسکتاہے،اسطرح کے حادثات سکھرتاملتان موٹروے اوراسلام آبادسے لاہورموٹروے پرگزشتہ مہینے ہوچکے ہیں وہاں حادثے کے شکارمسافرکوچوں میں ڈیزل یاپیٹرول تواسمگلنگ نہیں ہوتا،اتھل زیروپوائنٹ پرحادثے کے شکارمسافرکوچ میں ڈیزل یاپیٹرول لیکرجانے کے لئے کواضافی ٹینک موجودنہیں۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے سے صاف ظاہرہے کہ مسافرکوچ کے وائرینگ میں شاٹ سرکٹ ہونے کے بعد ایئرکنڈیشنڈکاگیس کمپریسر پھٹنے سے حادثہ پیش آیااگرحادثہ پیٹرولیم منصوعات کی وجہ سے ہوتاتوایسی صورت میں بھاری جانی نقصان ہوسکتاتھا۔ لیکن حادثہ وائرینگ میں شاٹ سرکٹ کاہے۔
بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں تعینات موٹروہیکل انسپکٹرغیرتربیت یافتہ اورسفارشی ہے ،اس حادثے کی ذمہ دارفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والاموٹروہیکل انسپکٹربھی ہوسکتاہے ،بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں تعینات موٹروہیکل انسپکٹرگاڑی چیک کئے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کررہے ہیں جن کی وجہ سے اسطرح کے حادثات رونماں ہوتے ہیں۔
جاری کردہ:اخترسعیدخان(مرکزی جوئنٹ سیکریٹری)
آل پاکستان بس اینڈوین اونرزایسوسی ایشن

11/09/2022

تحریر سید ارشاد حسین شاہ بخاری
ایک دکھی پاکستانی کی فریاد
من حیث القوم ہم سب اللہ تعالی کے غیض و غضب کا شکار ہیں مگر ہم اس سیلاب اور تباہ کاریوں کا مجرم حکمرانوں کو گردانتے ہیں الحاج لکھوا کر اور ماتھے پہ محراب سجا کر دن بھرقوم کو لوٹتے ہیں تاجروں صنعتکاروں تھوک فروشوں اور پرچون فروشوں نےسیلاب کا بہانہ بنا کر لوٹ مچا رکھی ہے ایسے مواقع پر ہم گندم چاول دالیں چینی آٹا تیل سبزی اور فروٹ ذخیرہ کر لیتے ہیں قلت کی صورت میں چار گناہ اضافی قیمت پہ فروخت کرتے ہیں یہ ذخیرہ اندوز اور بلیکیئے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف میاں عمران خان میاں آصف علی زرداری میاں چوہدری شجاعت حسین میاں چودھری پرویز الہی میاں مولانا فضل الرحمان کی بغلوں میں بیٹھےہوتے ہیں ان کی حکومتوں میں بڑے بڑے عہدوں پر فائض ہیں ان کے مشیر خاص ہیں ان کو وزیراعظم بناتے اور ہٹاتے ہیں ان کی بے غیرتی دیکھو جس کے اقتدار کا سورج ڈوبتا دیکھتے ہیں اس کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور جس کی حکومت بنتی دیکھتے ہیں اس کے چرنوں میں حاضر ہو جاتے ہیں حکمرانوں کا اقتدار چلا جاتا ہے تو وہ عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور برا بھلا کہتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ تمہارے کرتوتوں کی وجہ سے اللہ تعالی نے تمہارا اقتدار چھینا ہے جب کہ اللہ تعالی قرآن پاک میں واضح طور پر فرماتا ہے میں جس کو چاہوں اقتدار دیتا ہوں جس سے چاہوں چھین لیتا ہوں مگر یہ توبہ و استغفار پھر بھی نہیں کرتے
بھائیو یہ تھوڑی سی تعریف میں نے حکمرانوں سیاستدانوں اور خاص طبقے کی ہے مگر ہم عوام بھی موقع پا کر وہی لوٹ مار کرتے ہیں راتوں رات کروڑ پتی بننے کی سوچتے ہیں اس قدر لالچی ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ہوتا ہے لالچ میں آکر انہی کے خوشامدی بن جاتے ہیں خود بھی دوبارہ ووٹ دیتے ہیں اور دوسروں سے بھی دلواتے ہیں حد یہ ہو گئی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی عبادت چھوڑ کر سیاستدانوں اور حکمرانوں کو مسیحا ماننے لگے ہیں ہم سب خود بھی چور خائن کرپٹ جھوٹے فراڈیےہیں رشوت کے پیسوں پہ حج عمرہ اور ایران عراق امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی زیارتوں پر جاتے ہیں واپس آکر گلے میں پھولوں کے ہار ڈلواتے ہیں
کسی کو یہ خیال نہیں آتا کہ اتنا بڑا سیلاب اور تباہ کاری کیوں آئ
اس لئے آئ کہ اللہ تعالی حکمرانوں و سیاستدانوں اور ہم عوام سے سخت ناراض ہے ہمارے علماء بھی نہ جانے کیوں خاموش ہیں اور خاموش ہیں تو ہمارے گناہوں میں برابر کے حصہ دار ہیں
آئیے ہم سب مل کر اپنے گناہوں سے توبہ کریں اس وقت تک اللہ کی بارگاہ میں رو رو کر سجدہ ریز ہو جائیں جب تک یہ عذاب ٹل نہیں جاتا اللہ سے دعا کریں یا اللہ تو ہمیں معاف کر دے ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور ان خبیث لٹیروں ذخیرہ اندوزوں اوران چور کرپٹ حکمرانوں و سیاستدانوں سے ہمیں نجات دلا اور اس ملک کو نیک اور صالح اورغریب عوام کا درد محسوس کرنے والے حکمران عطا کر آمین یا رب العالمین

خطا کار گناہ گار
اپنی اور پوری قوم کی بخشش کا طلبگار

سید ارشاد حسین شاہ بخاری

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

31A/GATE NO 5 HAWKSAY TRUCK STAND
Karachi
75730

Other Non-Governmental Organizations (NGOs) in Karachi (show all)
War Against R**e War Against R**e
102, Pearl Crest, 18-C, Lane # 4, Main Zamzama Boulevard, Phase 5, D. H. A
Karachi, 75500

WAR is a certified non-profit NGO working to provide an array of direct services to survivors of sexual assault and r**e. It works closely with state departments for advocacy and p...

Association for the Ill and Deprived Association for the Ill and Deprived
Ziauddin University
Karachi

We provide financial support for diagnostic tests, medications and surgeries on a daily basis for non-affording patients.

Kashif Iqbal Thalassaemia Care Centre (KITCC) Kashif Iqbal Thalassaemia Care Centre (KITCC)
A-19, Street No. 1, Mujahid Colony
Karachi

KITCC was founded in 1996 by Mr. Muhammad Iqbal. Today, with 18 affiliated centres across Pakistan.

Zindagi Trust Zindagi Trust
8-A, Street 3, Block 7/8, Al Hamra Society, Amir Khusro Road
Karachi

Striving to reform government schools through pilot projects and advocacy with the government.

Azad Foundation Pakistan Azad Foundation Pakistan
E-135/2D, Block 7, Gulshan E Iqbal
Karachi, 75300

Azad Foundation envisions a world where the rights of all children are realized, where every child is protected from violence, exploitation and abuse

WMC Women Media Center WMC Women Media Center
Karachi, 75100

Promoting Gender Equality in Media

Bahbood e Atfal Project - BAP Trust Bahbood e Atfal Project - BAP Trust
Karachi, 75300

"A NAME OF LOVE & CARE". The main mission of BAP Trust is to serve barefooted needy/destitute childr

Manzil Educational Organization Manzil Educational Organization
Karachi, 75500

Manzil is a Non-Profit Organization providing free education to children in the slum areas of Karachi, Pakistan For Volunteer Work, Contact: 92-307-2277885 [email protected] Q...

Gender Interactive Alliance Gender Interactive Alliance
Karachi

Gender Interactive Alliance (GIA) works for the rights of and social justice for transgender people in Pakistan.

Nixor Hospital Nixor Hospital
C/59 Khayaban-e-Shaheen, Phase 6 Defence Housing Authority
Karachi, 75500

We believe that we can end the medical crisis in Pakistan by ensuring that every person has access to life’s most basic need — healthcare

NOWPDP NOWPDP
NOWPDP House, Bungalow No. 83/1, N I Line, Saghir Hussain Shaheed Road, Saddar
Karachi

A disability inclusion initiative working in the areas of education and economic empowerment.

Pakistan Flood Relief Funds Pakistan Flood Relief Funds
Karachi

Donate to Help Families in Pakistan Who Have Lost Everything in Monsoon Rains and Floods. Donate & He