Pakistan K Fradiye

Ye page Pakistan me fraud krny walo ko benaqab karta ha

Photos from Pakistan K Fradiye's post 15/11/2023

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائیو.....!
اس شخص کا نام کاشف ہے اور یہ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور بہت بڑا فراڈیا ہے اس نے بہت سے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور حال ہی میں اس نے میرے ساتھ بھی 70 ہزار کا تقریباً فراڈ کیا ہے اور مجھے تقریباً 4 ماہ سے چکر دے رہا ہے....!
مختلف پینٹس کمپنیز کا نام لیکر یہ فراڈ کرتا ہے اور مختلف کمپنیز کے اس نے کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں.... منہ کا بہت میٹھا ہے..... ڈرامے باز ہیں.... اب یہ دبئی جا کہ بیٹھا ہے یہاں سے کمپنیوں سے پینٹ بنوا کے ان سے ادھار لے کہ اور دکاندار سے کیش لے کر بھاگ گیا ہے اگر کوئی بھائی اس بندے کو
جانتا ہے تو اس کو ڈھونڈنے میں ہماری مدد کریں۔
دبئی جا کے ڈرامے کرتا رہا ہے کہ کبھی سیلری نہی ملی 2 ماہ ہو گئے ہیں کبھی کچھ اب اس نے نمبر بلاک کر دیا ہے۔
خدارا اس شخص سے بچ جائیں....!
مزید تفصیلات معلوم کرنے کیلیے میرے اس نمبر پر کوئی بھی بھائی رابطہ کر سکتا ہے....!
ایڈمن بھائی پلیز پوسٹ کو اپروو کریں تا کہ کوئی اور اسکا شکار نہ بن سکے ۔
03005586126.

Photos from Pakistan K Fradiye's post 08/02/2023

دوستوں سے مدد کی اپیل

ان صاحب کا نام " زوہیب گل " ہے
یہ میرا لیپ ٹاپ لیکر بھاگ گئے ہیں!
میں پولیس میں درخواست دینے کا باوجود ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا ،
یہ فیصل آباد میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام کرتے تھے '
بیس ہزار روپیہ الگ سے انہیں یہ سکل سیکھنے کا ادا کیا ، چند روز بعد یہ غائب ہوگئے ،
ان کا فون آن ہے مگر یہ فون نہیں سنتے پولیس بھی کچھ نہیں کر رہی
ان کے نمبرز 03000254537
ا923237218984
ہیں
ان کا ایڈریس لاہور کا آرہا ہے شناختی کارڈ نمبر بھی درج ہے
اگر کوئی دوست اسکو جانتا ہوں یا اسکے بارے اطلاع دے یا کسی بھی قسم کی مدد کرے تو میں اسکا احسان مند رہوں گا

جزاک اللہ
بابر علی اسد
لائلپور

07/02/2023

سانگھڑ میں مبینہ اے ٹی ایم کے زریعے80 ہزار روپے کا فراڈ نوسر باز رفو چکر ہوگئے
ریٹائرڈ بزرگ استاد غین اللہ پٹھان سے اے ٹی ایم کارڈ لے کر فراڈ کیا گیا

سانگھڑ نجی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر ریٹائر استاد غین اللہ پٹھان نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا تو دونوسر بازوں نے بزرگ استاد غین اللہ کو اے ٹی ایم مشین میں داخل نہیں ہونے دیا کچھ دیر بعد دونوں نامعلوم نوسر بازوں نے ریٹائرڈ استاد سے اے ٹی ایم کارڈ لے لیا اور مدد کرنے کا بہا نہ اپناتے ہوئے بیس ہزار روپے نکال کر دیئے جبکہ ساتھ ہی ساتھ ناکارہ کارڈ ہاتھ میں تھما کر فرار ہو گئے
دوران مدد بزرگ استاد کے اے ٹی ایم کارڈ کا پن نمبر بھی یاد کرلیا کچھ ہی منٹ کے بعد ایک اور نجی بینک کی اے ٹی ایم سے بیس بیس ہزار روپے کی چار کیش ٹرانزیکشن کرتے ہوئے بزرگ استاد کے اکاؤنٹ سے اسی ہزار روپے نکال کر نواب شاہ پہنچ گئے
نواب شاہ میں بھی کارڈ استعمال کیا گیا مگر اس وقت ریٹائرڈ استاد نے کارڈ بلاک کروادیا تھا
سانگھڑ اور دیگر علاقوں میں اس طرح کے ملتے جلتے واقعات رونما ہوچکے ہیں دیگر فراڈ پر مبنی واقعات جسمیں بزریعہ فون کال پن کوڈ کی معلومات جیسے درجن سے زائد واقعات رونما ہوئے ہیں لوگ اپنی لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہو چکے ہیں
بزرگ استاد کا کہنا ہے بروقت 15 عملے کو اطلاع دی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بزرگ ریٹائرڈ استاد غین اللہ پٹھان نے مطالبہ کیا ہے لوٹی گئی رقم اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے

Photos from Pakistan K Fradiye's post 07/02/2023

میرے ایک جاننے والے کے ساتھ فراڈ ہوا ۔
تین دن قبل میرے پاس آیا اور کہا او لیکس پر اشتہار دیکھا ہے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل ہے دوہزار انیس ماڈل ہے صرف۔ آٹھ ہزار کلو میٹر چلی ہوئی ہے ۔ ستر ہزار میں دے رہاہے ۔ کیا کروں خرید لوں ؟ میں میں نے کہا بھائی فراڈ ہے ۔ کہنے لگا نہیں میری بات ہوئی ہے بندہ سادہ سا ہے مجبوری میں بیچ رہاہے ۔ میں نے پھر کہا فراڈ ہے ۔ خیر جب اصرار بڑھا تو میں نے بھاولنگر میں موجود ایک دوست کے ذمہ لگایا معلومات کرے ۔ اس نے کچھ معلومات لیں اور کہا میں صبح اسکے پاس جاتا ہوں میرے قریب کا ایڈریس ہے بات بن گئی تو پیسے لیکر موٹر سائیکل آپ کو بھیج دوں گا ۔ یہ ساری بات اس کے سامنے ہوئی میں نے اسکو منع کیا کوئی پیسہ نہیں بھیجنا مگر اس سے صبر نہ ہوا صبح ہوتے ہی پچیس ہزار کی رقم بھیج دی اور اس نے کہا بس میں لوڈ کرادی ہے گاڑی پہنچے گی وصول کرکے باقی رقم بھیج دینا ۔ کچھ دیر بعد کال کی کہ چاچو کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے فوری دس ہزار بھیج دو ۔ میں نے سختی سے منع کردیا مزید کچھ نہیں بھیجنا تو آگے سے جواب آیا میں گاڑی واپس منگوا رہاہوں تو میں نے اس سے کہا کہ کہو سودا کینسل ہے میرے پیسے واپس بھیج دو تو اس نے کہا ٹھیک ہے بھیجتا ہوں تب سے اب تک نہ کال اٹھا رہاہے نہ کوئی جواب دے رہاہے ۔ لہذا آپ سادے بندے دیکھ کر ڈیڑھ ہوشیار نہ بنیں ۔ دوچار لفظ سن کر اعتبار نہ کرنے لگ جایا کریں ۔ آپ سچے امانتدار ہوں مگر دنیا میں فراڈ کی نئی سے نئی صورتیں موجود ہیں ۔ ہوشیار رہیں ۔ اور ہر وہ چیز جو عقل میں نہ آرہی ہو تو لالچ مت کریں ۔ موٹر سائیکل کی قیمت سوا لاکھ سے اوپر ہے اور وہ آدھی قیمت میں دینے کو تیار ہے تو آپ ہوشیار ہوجائیں ۔ ورنہ بعد میں پچھتاتے رہیں گے ۔

07/02/2023

اٹک پٹرولیم
نیا فراڈ، مشین میں خصوصی بٹن
( سید عبدالوہاب شاہ )
دو تین دن پہلے اسلام آباد کی حدود میں ایک اٹک پٹرول پمپ پر گیا کافی رش تھا، میں نے نیچے اتر کر پاس جا کر کہا ٹینکی فل کر دو۔ لڑکے نے پانچ لیٹر پٹرول ڈال کر کہا:
پانچ لیٹر ڈال دیا ہے۔
میں نے کہا:
پانچ نہیں بلکہ ٹینکی فل کرو۔ لڑکے نے کہا اچھا اچھا فل کرنی ہے۔ چلو یہ پانچ لیٹر کے 1080روپے الگ دیں باقی میں زیرو کر کے فل کرتا ہوں میں نے کہا ٹھیک ہے۔
اس نے پیچھے مڑ کر ایک بٹن دبایا اور پٹرول بھرنا شروع کر دیا، میرے پاس وی ایکس آر گاڑی تھی جس میں زیادہ سے زیادہ چوبیس پچیس لیٹر پٹرول ڈلتا ہے۔ میں سکرین کی طرف دیکھتا رہا، جب قیمت سات ہزار سے بھی کراس کر گئی اور ٹینکی فل نہ ہوئی تو میں نے کہا آٹھ ہزار پر روک لو، اس نے آٹھ ہزار پر روک لیا۔ سکرین پر لیٹر 23 اور قیمت 8ہزار نظر آرہی تھی۔
میں نے آٹھ ہزار دیئے اور چلا گیا لیکن یہی سوچتا رہا کہ بہت مہنگائی ہو گئی ہے کہ آج 8ہزار میں بھی ٹینکی فل نہیں ہوئی۔
گاوں جاکر ویسے ہی حساب کیا اور 8ہزار کو 215 پر تقسیم کیا تو پتا چلا کہ 8ہزار میں تو 37لیٹر پٹرول بنتا ہے، جبکہ سکرین پر قیمت آٹھ ہزار اور لیٹر 23 نظر آرہے تھے۔
تین دن بعد آج صبح اٹک پٹرولیم کی ویب سائٹ سے نمبر لے کر کال کی اور سارا ماجرا سنایا، انہوں نے تھوڑی دیر بعد مجھے کال کر کے کہا آپ اسی پٹرول پمپ پر جا کر پمپ منیجر سے ملیں، میں جب پمپ پر گیا تو منیجر نے، فورا چائے اور منرل واٹر کی بوتل منگوائی، اور کہا یہ آپ کا اپنا پمپ ہے، آپ جیسے کہیں گے اسی طرح کریں گے،
بہر حال میں نے کہا: بس بارہ لیٹر پٹرول ڈال دیں یا اتنے پیسے واپس کر دیں۔ انہوں نے فورا پٹرول ڈالا اور میں آگیا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیا سسٹم ہے کہ پانچ لیٹر تک قیمت اور لیٹر برابر چلے، یعنی 215روپے لیٹر کے حساب سے۔ لیکن پھر ایک بٹن دبانے سے 350روپے لیٹر کے حساب سے مشین چلنا شروع ہو گئی۔؟
آپ نے کبھی نوٹ کیا؟ بتائیں ذرا

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Karachi

Other Media/News Companies in Karachi (show all)
TAKEONECLUB TAKEONECLUB
Karachi

Pakistan's premium content, media and digital agency since 2001.

Advertising World - Advertising, Printing, Graphic Designing & Marketing Advertising World - Advertising, Printing, Graphic Designing & Marketing
Karachi

Advertising, Printing, Graphic Designing & Digital / Social Media Marketing

MadFilms Production MadFilms Production
Karachi

The Best Place to Work We will be known for our leadership edge, through our passion for high standa

Express News Express News
Plot No 5, Expressway, Off Korangi Road
Karachi, 75500

Welcome to Express News on Facebook Your source for breaking news & exclusive interviews!

SOCH Productions SOCH Productions
Karachi

SOCH Productions, a teenager-based media network, deals with photography, webdesigning and film-making at an amateur level. Our driving force is solely Passion. Support us by joini...

Josh Media Josh Media
Karachi

Soch Media

AM's Newsology AM's Newsology
Karachi, 74600

This page contains social, business, health and technology updates.

Daily Special News Daily Special News
Daily Special News, Office No 402, 444, Sunny Plaza, Hasrat Mohani Road I. I Chundrigar Road Karachi
Karachi

Baitussalam Media House Baitussalam Media House
Karachi

Jamia Baitussalam karachi is an educational institution where students are taught contemporary educa

Malir News Malir News
Near L 7 Market
Karachi

یہ پیج ملیر کی عوام کا ترجمان پیج ہے اس پیج پر وہ نیوز د?

IBA Today IBA Today
IBA Main Campus
Karachi

IBA Today is an online university-based newspaper run by the students and graduates of IBA Karachi.