Dr.Tahir Idrees Balyana

Dr.Tahir Idrees Balyana

social networking

29/08/2022

کل کوئی بیٹیوں کی تعلیم کی مخالفت کرے تو اُسے یہ تصاویر دکھائی جائیں..!!
یہ جو بی بی چارپائی پر بیٹھی ہیں یہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گھنٹوں میں پانی داخل ہونے والا ہے تو انہوں نے کسی کو کہنے کی بجائے خود گھروں سے جا جا کر لوگوں کو کہا کہ ضروری سامان پیک کرو جلدی اور جہاں آپ کیلیئے انتظام کیا ہے وہاں پہنچیں، کئی لوگ تو فوراً نکل پڑے لیکن کچھ لوگوں نے اعلان پر توجہ نہ دی جس پر مس قراۃ العین صاحبہ نے چھڑی اٹھائی اور دروازے کھٹکھٹا کر زبردستی باہر نکالا پولیس کی نفری ساتھ لی تاکہ سامان رکھوانے میں مدد کی جائے ریڑی، ٹرالی جو جو ٹرانسپورٹ ملی استعمال میں لا کر رات سے پہلے سارا علاقہ خالی کروا کر انہیں مخصوص مقامات پر پہنچا دیا پھر رات 2 سے 3 کے درمیان علاقے میں پانی داخل ہوا لیکن سب گھر خالی ہو چکے تھے اسلیئے کوئی جانی نقصان نہ ہوا...
حسرت ہی ہے کہ ایسے کمشنر ڈپٹی کمشنر ایڈیشن ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ہر علاقے ہر صوبے میں ہوں... ویلڈن میڈم

ایڈمن سعد فاروق

18/08/2022
16/07/2022
16/07/2022
14/07/2022
14/07/2022

کہنے کو ہمسفر ہیں بہت اس دیار میں
چلتا نہیں ہے ساتھ کوئی دو قدم یہاں

08/07/2022
02/07/2022
29/06/2022

*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*


1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

2 غصے کو قابو میں رکھو
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

4 تکبر نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 22

6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

9 والدین کی خدمت کیا کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 58

12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

15 سود نہ کھاؤ،
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

16 رشوت نہ لو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

17 وعدہ نہ توڑو،
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،
سورۃ ص، آیت نمبر 26

21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

28 بدگمانی سے بچو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

29 غیبت نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

30 جاسوسی نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

31 خیرات کیا کرو،
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو
سورة المدثر، آیت نمبر 44

33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

34 فضول خرچی نہ کیا کرو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،
سورة البقرۃ، آیت 262

36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،
سورة البقرة، آیت نمبر 114

40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 256

44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

47 جنسی بدکاری سے بچو،
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،
سورة البقرة، آیت نمبر 286

50 منافقت سے بچو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

55 بخیل نہ بنو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

56 حسد نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

62 صحیح راستے پر رہو،
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

67 جوا نہ کھیلو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

68 ہیرا پھیری نہ کرو،
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

69 چغلی نہ کھاؤ،
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

73 طہارت قائم رکھو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 31

79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،
سورۃ النور، آیت نمبر 27

82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورة توبہ، آیت نمبر 105

85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110

‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،
سورۃ النور، آیت نمبر 31

90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

98 خود کو لالچ سے بچاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10

اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہےcopied

20/06/2022

جہد مسلسل ہی کامیابی ہے

20/06/2022

جینا ہے تو خوف سے لڑنا سیکھو

Photos from Lawyers of Pakistan's post 17/05/2022
12/03/2022

"The quality of your thinking determines the quality of your life."

12/03/2022

"The cave you fear to enter holds the treasure you seek."

08/03/2022

:::"اشفاق احمد کہتے ہیں":::
اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں
ہمارے ویٹنری veterinary ڈیپارٹمنٹ کے اک پروفیسر صاحب ہوا کرتے تھے. میرے ان سے اچھے مراسم تھے. ایک دفعا میں ان سے ملنے ان کے دفتر گیا. وہ مجھ سے کہنے لگے ایک مزے کا قصہ سناؤں تمہیں؟
میں نے کہا: جی سر ضرور.....!!
انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے کی بات میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھا اچانک مجھے پیغام ملا کہ امریکہ کی سفیر آپ سے ملنا چاہتی ہیں ان کے کتے کو کچھ پرابلم ہے اس کا علاج کروانا ہے. کچھ ہی دیر بعد وہ خاتون سفیر اپنے اعلی نسل کے کتے اور اپنے ضروری عملے کے ساتھ آن پہنچیں۔ بیماری پوچھنے پر کہنے لگیں کہ میرے کتے کہ ساتھ عجیب وغریب مسلئہ ہو گیاہے۔ وہ میرا نافرمان ہوگیا یے. اسے میں پاس بلاتی ہوں یہ دور بھاگ جاتا ہے. خدارا کچھ کریں یہ مجھے بہت عزیز ہے۔
اس کی بے اعتنائی مجھ سے سہی نہیں جاتی..... میں نے کتے کو غور سے دیکھا دس منٹ جائزہ لینے کہ بعد میں نے کہا میم! یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں میں اس کا معائنہ کر کے حل ڈھونڈتا ہوں.... سفیر محترمہ نے بڑی بے دلی سے اسے چھوڑ جانے پر حامی بھرلی. سب چلے گئے تو میں نے کمدار کو آواز لگائی اور اس سے کہا: فیضو، اس کتے کو بھینسون کے باڑے میں باندھ دے اور ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے چار پانچ لتر مارنا اس کے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے تو پھر لتر مارنا.....
کمدار جٹ آدمی تھا ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹمنٹ کرتا رہا۔۔۔
صبح کو وہ خاتوں سفیر پورا عملہ لیے میرے آفس میں آدمکیں۔ میں نے کمدار سے کتا لانے کو کہا، وہ کتا لے آیا جوں ہی کتا کمرے میں داخل ہوا چھلانگ لگا کر سفیر کی گود میں جا بیٹھا لگا دم ہلانے اور ان کا منہ چاٹنے! ساتھ ہی کتا مڑ مڑ کر تشکر آمیز نگاھوں سے مجھے بھی تکتا رہا کیونکہ میں نے ہی کمدار سے اس کی رسی چھڑائی تھی. سفیر پوچھنے لگی سر آپ نے اس کا کیا علاج کیا کہ ایک ہی دن میں یہ ٹھیک ہوگیا.
میں نے جواب دیا : ریشم واطلس، ایئرکنڈیشن روم اور اعلیٰ خوراک کھا کھا کے یہ خود کو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا تھا، بس اس کا یہ خناس اتارنے کے لیے اس کو کچھ سائیکالوجیکل اور فزیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت تھی، وہ دے دی۔۔۔۔ ناؤ ہی از فاین!
اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔۔۔
copied

08/03/2022

The best way to forget the past is to build new memories

24/02/2022

To be proud of virtue, is to poison yourself with the antidote.
Benjamin Franklin

17/02/2022

"A slave is one who waits for someone to come and free him"
Ezra's Pound

12/02/2022

"Whatever begins in anger, ends in shame"
Benjamin Franklin

12/02/2022

"Everything you say should be true but not everything true should be said"

06/02/2022

"You become what you give your attention to" Epictetus

06/02/2022

To be trusted is a best compliment than to be loved.
George Mc Donald

05/02/2022

"The quality of your mind determines the quality of your life."

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Kasur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Khara Road
Kasur

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00

Other Public Figures in Kasur (show all)
aqeeljutt2086 aqeeljutt2086
Kasur

my dream is the life � on world � نام اور پہچان بھلے ہی چھوٹی ہو مگر خود کی ہونی چاہیے❤️🥰aqeeljutt

GYM Fitness KM GYM Fitness KM
One
Kasur

GYM Fitness Center KM � Contact: +923044935564

Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur
اذعان چوک،سعیدابادکالونی،پیرووالاروڈقصور
Kasur, 55050

M NOMAN M NOMAN
Kasur
Kasur

bloger and funy videos

State life insurance State life insurance
Kasur, 55050

your life partner

Hazrat Khawaja Sufi Muhammad Asadullah Shah Hazrat Khawaja Sufi Muhammad Asadullah Shah
Kasur

Sajjada Nasheen Astana Aliya Naqeeb Abad Shareef Kasur

Adv Naveed Bhatti Adv Naveed Bhatti
Kasur

Adv Naveed Bhatti #ch 5 district courts kasur

Al Rafique Online STORE Al Rafique Online STORE
Kasur

Online Shopping Hub

Muhammad Munir Kasuri Muhammad Munir Kasuri
Kasur, 55050

Assalm e Alikum my name is Muhammad Munir kasuri . i'm giving islamic content.aql zari ,ahdees ,qoetes.thoughts,,living hapy life .make people happy,social media contents , Social...

Ustad Mushtaq bhola pigeons Ustad Mushtaq bhola pigeons
Kot Azam Khan Kasur
Kasur

الحمدللہ Our Quality Pigeon Is Your Demand 0324-9082135 0300-6596831 یہ پیج صرف کبوتر پروری کے لیے ہے

Kasur shoes Kasur shoes
Chandni Chowk
Kasur, 55050

Urdu poetry group Urdu poetry group
Kasur

All friends like and follow my new page spport me