Lariab-writes

وَمَنْ يُّؤْمِنْ بِاللّـٰهِ يَـهْدِ قَلْبَهٝ ❤️
Islamicreminders
You can ask any question about Quran

14/10/2023

سورۃ نمبر 73 المزمل
آیت نمبر 6
اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـاً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلًا ۞
ترجمہ:
یقینا رات کا جاگنا بہت موثر ہے نفس کو زیر کرنے کے لیے اور بات کو زیادہ درست رکھنے والا ہے۔

آیت 6{ اِنَّ نَاشِئَۃَ الَّــیْلِ ہِیَ اَشَدُّ وَطْأً } ”یقینا رات کا جاگنا بہت موثر ہے نفس کو زیر کرنے کے لیے“
{ وَّاَقْوَمُ قِیْلًا۔ } ”اور بات کو زیادہ درست رکھنے والا ہے۔“
یہ نہایت سکون و اطمینان کا وقت ہوتا ہے۔ اس وقت بندے اور اللہ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔

09/10/2023

كُلًّا نُّمِدُّ هٰۤؤُلَآءِ وَ هٰۤؤُلَآءِ مِنْ عَطَآءِ رَبِّكَؕ-وَ مَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحْظُوْرًا

(اے پیغمبر) جہاں تک (دنیا میں) تمہارے رب کی عطا کا تعلق ہے ہم ان( کافروں)کو بھی اس سے نوازتے ہیں، اور ان (مسلمانوں) کو بھی اور (دنیا میں) تمہارے رب کی عطا کسی کے لیے بند نہیں ہے۔
میں نے سورت فاتحہ ایک بار پڑھی تھی اس میں اللّٰہ کے دو ناموں کے بارے میں جانا تھا
الرحمٰن الرحیم
الرحمٰن سے مراد ایسی رحمت جو موسلادھار بارش کی طرح ہو یہ دنیا کے ہر انسان پر ہو رہی ہے بھلا ہی وہ کافر ہے انکارِ کرنے والا ہے اللّٰہ اسے کھلا رہا ہے اللّٰہ اسے پلا رہا ہے اللّٰہ اسے پہننے کے لئے دے رہا ہے اس دُنیا کے اندر موجود انسانوں کے لئے اس کی رحمت عام ہے
جو اللّٰہ کی اس رحمت پر شکر ادا کرتے ہوئے اس کے سامنے جھک جاتے ہیں صرف اسی کے سامنے سجدہ کرنے لگ جاتے ہیں اسی کو اپنا رب جان لیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے کہ دنیا کے اندر تو اس کی رحمت ہوگی ہی ہوگی آخرت میں بھی ایک رحمت ہوگی جو کہ اللّٰہ کے نام الرحیم سے منسوب ہے دنیا کی رحمت اور آخرت کی اس رحمت میں فرق یہی ہے کہ یہ رحمت مسلسل موسلادھار بارش کی طرح ہوگی جو کبھی ختم نہیں ہوگی
دنیا کی محبت ،دنیا کے اندر تو رب کی رحمت سب کے لیے ہے رب اپنی رحمت سے سب کو نواز رہا ہے ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ رب کی عطا کے بعد ہمارا دل کتنا جھک رہا ہے اس کی طرف ؟ ہم کتنا فرمابرداری کی طرف جا رہے ہیں ؟ یا پھر صرف اپنے رب کی ہر نعمت کو اپنا حق سمجھ کر مزے اڑا رہے ہیں 💔

09/10/2023

Supplications for The Ummah

اللَّهُمَ أنْصُرْ الْمُسْلِمِينَ فِي فِلَسْطينَ وَ فِي كُلِّ مَكانٍ

Allāhummansur al-Muslimīna fil falastīn, wa fi kulli makān.

O Allāh! Help the Muslims in Palestine, and in all places [around the world].

اللهُمَّ مَنْ آذَاهُمْ فَآذِهِ وَمَنْ عَادَاهُمْ فَعَادِهِ

Allahumma man adhahum fa adhihi, wa man adahum fa adihi.

"O Allah! Whoever has harmed them, then harm him, and whoever has shown enmity to them, then show enmity to them."

اللَّهُمَ أنْصُرْهُمْ على عَدُوِّكَ وَ عَدُوِّهِمْ

Allāhummansur ‘ala ‘aduwwika wa ‘aduwwihim.

O Allāh! Help [and support] them [the Muslims] to gain victory over Your enemy and theirs.

اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، سَرِيعَ الْحِسَابِ، الاَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَ زَلْزِلْهُمْ

Allāhumma munzilal kitābi, sarī`a ‘l-Hisāb, ihzimil-ahzāba. Allāhumma-hzimhum wa zalzilhum.

O Allāh! Revealer of the book, Swift to account, defeat the groups [of those who reject faith]. O Allāh! defeat them and shake them.

اللّـهُمَّ واحْفظهُمْ من كُلِّ شرٍّ وسُوءْ اللّـهُمَّ أُنْصرْهم في كُلِّ مكانْ

Allāhumma wahf-dhahum Min Kulli Sharrin Wasu›. Allāhumma unsurrhum Fi Kulli Makkān.

O Allāh! Protect them from all that is evil and bad. O Allāh! Grant victory to the Muslims all over your Land.

01/10/2023

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 165
ترجمہ:

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کو چھوڑ کر کچھ اور چیزوں کو اس کا ہمسر اور مدمقابلّ بنا دیتے ہیں وہ ان سے ایسی محبت کرنے لگتے ہیں جیسی اللہ سے کرنی چاہیے اور جو لوگ واقعتا صاحب ایمان ہوتے ہیں ان کی شدید ترین محبت اللہ کے ساتھ ہوتی ہے اور اگر یہ ظالم لوگ اس وقت کو دیکھ لیں جب یہ دیکھیں گے عذاب کو تو (ان پر یہ بات واضح ہوجائے کہ) قوت تو ساری کی ساری اللہ کے پاس ہے اور یہ کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے

27/09/2023

القرآن - سورۃ نمبر 17 الإسراء
آیت نمبر 19

ترجمہ:
اور جو شخص آخرت (کا فائدہ) چاہے اور اس کے لیے ویسی ہی کوشش کرے جیسی اس کے لیے کرنی چاہے، جبکہ وہ مومن بھی ہو، تو ایسے لوگوں کی کوشش کی پوری قدر دانی کی جائے گی۔

27/09/2023

القرآن - سورۃ نمبر 17 الإسراء
آیت نمبر 11

ترجمہ:
اور انسان برائی اس طرح مانگتا ہے جیسے اسے بھلائی مانگنی چاہیے۔ اور انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے۔

تُم جِن حالات سے بھی گزر رہے ہو بس اِتنا یاد رکھو تم اکیلے کبھی نہیں ہوتے الله جی ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ تمہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑتے۔ وہ آذمائش میں ڈالنے سے پہلے تمہیں اس آذمائش سے لڑنے کی، گزرنے کی ہمت عطا کرتے ہیں۔ بھروسہ رکھو وہ رب تمہیں کبھی بھی گرنے نہیں دے گا۔ ٹوٹنے نہیں دے گا، اور اگر ٹوٹ بھی جاؤ گے تو تمہیں اپنی محبت سے جوڑ دے گا۔ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ بھروسہ رکھو اپنے رب پر 
اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکۡشِفُ السُّوۡٓءَ۔ 
بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے ، اور تکلیف دور کردیتا ہے۔
[سورۃ النمل - 62]
Instagram: @_muslimah_thought
Instagram: @lariab_writes 
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.

وَّذَكِّرْ فَاِ نَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ
"البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے"
(QS. Az-Zariyat 51: Verse 55)
.
.
.
.
.
.
.
.
.
#lariab_writes #muslimah_thought #quranandsunnah #dhikar #dua #islamicreminders
#islamic #newreel #trending2023 #islamurdu
#quotestagram #instagood #inspiringstories #quranmotivation #muhabbat #views😍 #viralreels #reelkarofeelkaro #reelsinstagram #heartbroken #depressionhelp #sajdah #muftimenk #explorereel #exploremore #explorepage #allahlovesyou #allahuakbar #soulawakening #heartwarming 17/09/2023

تُم جِن حالات سے بھی گزر رہے ہو بس اِتنا یاد رکھو تم اکیلے کبھی نہیں ہوتے الله جی ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ تمہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑتے۔ وہ آذمائش میں ڈالنے سے پہلے تمہیں اس آذمائش سے لڑنے کی، گزرنے کی ہمت عطا کرتے ہیں۔ بھروسہ رکھو وہ رب تمہیں کبھی بھی گرنے نہیں دے گا۔ ٹوٹنے نہیں دے گا، اور اگر ٹوٹ بھی جاؤ گے تو تمہیں اپنی محبت سے جوڑ دے گا۔ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ بھروسہ رکھو اپنے رب پر اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکۡشِفُ السُّوۡٓءَ۔ بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے ، اور تکلیف دور کردیتا ہے۔ [سورۃ النمل - 62] Instagram: @_muslimah_thought Instagram: @lariab_writes . . . . . . . . . . . . وَّذَكِّرْ فَاِ نَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ "البتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے" (QS. Az-Zariyat 51: Verse 55) . . . . . . . . . #lariab_writes #muslimah_thought #quranandsunnah #dhikar #dua #islamicreminders #islamic #newreel #trending2023 #islamurdu #quotestagram #instagood #inspiringstories #quranmotivation #muhabbat #views😍 #viralreels #reelkarofeelkaro #reelsinstagram #heartbroken #depressionhelp #sajdah #muftimenk #explorereel #exploremore #explorepage #allahlovesyou #allahuakbar #soulawakening #heartwarming

16/09/2023

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ(۳)
”نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وہ بیزار ہو گیا ہے۔“

And nothing could be more reassuring and helpful then this ayat in the time of anxiety and stress. just tell Him about your pains... He wants you to rant your pains to Him.

16/09/2023

اللّٰہ میں پناہ مانگتی ہوں ہر اس شے جو میرے دل کوغافل کر دے۔ اس غم سے جو دل کو بوجھل کر دے ایسی سستی سے جو آپ کی یاد سے غافل کر دے۔۔ایسی خواہش سے جو لاحاصل ہوں۔ آپ کے ہی بندے ہیں اللّٰہ ہم پس ہمیں اپنے اس رستے پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائیں جو ہدایت کا ہو ہمارے دل کو ایسا بنا دے جو آپ کی اطاعت کرے۔
Aameen

16/09/2023

اپنی ذات میں ہمیں تبدیلی لانی ہے اور وہ تبدیلی صرف قرآن سے ہے -
اپ کی زندگی میں solution قرآن سے ہے - یاد رکھیے گا اس بات کو - جتنے مرضی اپنی زندگی میں experiment کر کے دیکھ لیں تبدیلی تو قرآن سے ہے -

28/08/2023
03/08/2023

میری خواہش ۔۔۔۔۔۔۔

میری دعا ہے کہہ جب میں مروں تو میرا سر سجدے میں ہو یا میرے ہاتھ میں قرآن ہو۔ میری نظریں قرآن پڑھ رہی ہوں یا میری زبان اللہ کا زکر کر رہی ہو۔

اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔
جب فرشتے آئیں تو کہیں کہہ اے اطمینان والی روح لوٹ چکی اپنے رب کے پاس اس حال میں کہہ وہ تجھ سے راضی ہوا😭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کہتی ہوں اللہ جی کہہ میں تو راضی ہوں آپ سے بس آپ مجھ سے راضی رہیں ہمیشہ۔۔۔۔۔
LLariab-writes

31/07/2023

‏اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو۔ ہم اُنہیں بھی رزق دیں گے، اور تمہیں بھی۔ یقین جانو کہ اُن کو قتل کرنا بڑی بھاری غلطی ہے۔
سورۃ الاسراء

29/07/2023

سورۃ نمبر 12 يوسف
آیت نمبر 86
قَالَ اِنَّمَاۤ اَشۡكُوۡا بَثِّـىۡ وَحُزۡنِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ وَاَعۡلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ۞

ترجمہ:
"یعقوب نے فرمایا : میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی فریاد اللہ ہی سے کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم لوگ نہیں جانتے ہو۔"
آیت 86 قَالَ اِنَّمَآ اَشْكُوْا بَثِّيْ وَحُزْنِيْٓ اِلَى اللّٰهِ
میں نے تم لوگوں سے تو کچھ نہیں کہا میں نے تمہیں تو کوئی لعن طعن نہیں کی تم سے تو میں نے کوئی باز پرس نہیں کی۔ یہی الفاظ تھے جو نبی اکرم نے طائف کے دن اپنی دعا میں استعمال فرمائے تھے : اَللّٰھُمَّ اِلَیْکَ اَشْکُوْ ضُعْفَ قُوَّتِیْ وَقِلَّۃَ حِیْلَتِیْ وَھَوَانِیْ عَلَی النَّاسِ اِلٰی مَنْ تَکِلُنِیْ ؟ 1 ”اے اللہ ! میں تیری جناب میں فریاد لے کر آیا ہوں اپنی قوت کی کمزوری اور اپنے وسائل کی کمی کی اور لوگوں کے سامنے میری جو توہین ہو رہی ہے اس کی۔ اے اللہ ! تو نے مجھے کس کے حوالے کردیا ہے ؟
وَاَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
یعنی اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے علم سے میں جانتا ہوں کہ یوسف زندہ ہیں فوت نہیں ہوئے۔

29/07/2023

دیکھو اللّٰہ اس کے رسول اور آل کی محبت میں بدعت مت شروع کر دینا بدعت کرنے والی کی نیت کبھی بھی بری نہیں ہوتی وہ اسے اچھائی اور نیکی سمجھ کے ہی کرتا ہے اللہ کا دین رسول اللہ کی حیات میں ہی مکمل ہوگیا تھا وحی صرف ان پہ اترتی تھی اب کسی پہ نہیں اترتی ہمیں صرف وحی کو پڑھ کے اس پہ عمل کرنا ہے نہ کہ اپنی طرف سے کچھ اضافہ کر کے اسے نیکی نہیں سمجھنا
جب ہماری بنیاد کمزور ہوتی تو شرک کی طرف نکل جاتے ہیں شرک صرف یہ نہیں ہے کہ ہم کسی کے سامنے سر جھکائیں کسی بھی اور انسان کو چاہے وہ کوئی بھی ہے اس میں اللّٰہ جیسی طاقت سمجھنا یا کچھ دینے نہ دینے پر اللّٰہ کے علاوہ اسے قادر سمجھنا ، اپنے نفع نقصان پر کسی اور کو قادر سمجھنا ، یہ لگنا کہ اللّٰہ کے علاوہ میری دعائیں کوئی اور سن لے گا میری دعائیں قبول کر لے گا
اللّٰہ ہمیں بدعت سے بچا لینا آمین

29/07/2023

"اور یہ سب اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے تب کمزور متکبروں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے سو ہمیں اللہ کے عذاب سے کچھ بچاؤ گے، وہ کہیں گے اگر ہمیں اللہ ہدایت کرتا تو ہم تمہیں ہدایت کرتے، اب ہمارے لیے برابر ہے کہ ہم چیخیں چلائیں یا صبر کریں ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں۔"

(سورہ ابراھیم 21)

23/07/2023

جو مرد تم سے محبت کرے گا وہ تمہیں اپنا محرم بناۓ گا کیونکہ نکاح کے بغیر محبت کا کوئ وجود نہیں۔ جو محبت کرے وہ کبھی نامحرم نہیں رہنے دے گا۔
اللھم یسرلی جلیسا صالحا🌸

23/07/2023

ضبط کا ٹوٹ جانا بُری بات نہیں ہے۔ کیونکہ ہم سب انسان ہیں اس لیے بعض اوقات ہم اس قدر ٹوٹ جاتے ہیں کہ ہم ضبط نہیں کر پاتے۔
دیکھو رونا بُری بات نہیں ہے۔ ٹوٹ کر بکھر جانا بُری بات نہیں ہے۔ ٹوٹتے بھی وہی ہیں جو مضبوط ہوتے ہیں۔ اس لیے خود کو تب تک توڑتے رہو جب تک اللّٰہ تک نہ پہنچ جاؤ اور جب ضبط نہ کر پاؤ تب جی بھر کر سجدے میں رو لیا کرو۔۔۔۔
Lariab-writes

23/07/2023

ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﻨﮯ کے ﻟﯿﮯ ﺳﺨﺖ ﻭﻗﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ, ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮﯾں ﺍﮔﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻧﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ جی ہی ﻧﮩﯿـــﮟ ﮨﮯ.ﻭﻗﺖ ﺟﺘﻨﺎ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﺑﮭﺮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺧﺘﺘﺎﻡ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ , ﺑﺲ ﺻﺒﺮ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﺗﮭﺎﻣﮯ ﺭﮐﮭﯿـﮟ..
Lariab-writes

23/07/2023

اپنی زندگی کا مقصد فقط اللَّه کی خوشنودی بنالیجیے...!!پھر آپ کبھی نہیں ٹوٹیں گےکبھی نہیں بکھریں گے
کبھی نہیں ہاریں گے ان شاء اللّٰــــــہ..!
Lariab-writes

21/07/2023

اللہ نواز دیگا ان شاءاللہ ہر اس چیز سے جسکے لیے تمہارا دل ترستا ہے،جسکے لیے تم رات بھر سو نہیں پاتے،جسکے لیے تم رات بھر بچوں کی طرح روتے ہو، جسکے لیے تمہارے دل میں بے سکونی ہے،جب تم اس پہ اندھا یقین رکھو گے تو وہ تمہیں کیسے مایوس ہونے دے گا

21/07/2023

*دل کس لیے بناۓ گئے ہیں؟ابن تيمية فرماتے ہیں"دل اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اللہ تعالی سے محبت کرے. "*🤍✨🌹

" لوگوں کی محبت کو تم اپنا غم نہ بناؤ، پس لوگوں کے دل تو الٹتے پلٹتے رہتے ہیں.💔

21/07/2023

fb.com/stars

fb.com

12/07/2023

❤️

12/07/2023

اگر انسان میں صبر نا رکھا گیا ہوتا ، تو ہر گھر سے کسی ایک فرد کی موت کے ساتھ اس کے پیچھے روتے ہر فرد کی میت اٹھتی ، اور دنیا پل بھر میں ختم ہو جاتی۔ صبر ایک بہت ہی بڑی نعمت ہے ۔ جو نہ ہوتا تو شاید ہم بھی نہ رہتے ۔

12/07/2023

❣️خصوصی پیغام خواتین کے نام❣️
بڑے ناخن رکھنا انسانوں کی نہیں بلکہ جانوروں کی علامت ہے وہ بھی ان جانوروں کی علامت جو خون خوار اور مردہ خور ہوتے ہیں لمبے ناخن طبعی لحاظ سے بھی نقصان دہ ہیں ان میں میل اور جراثیم جمع ہو کر خوراک میں لازمی شامل ہوتے ہیں. اور ہمارے خوبصورت مذھبِ اسلام میں بھی اس کی ممانعت ہے..!!
ایک حدیثِ مبارکہ کے مفہوم کے مطابق لمبے ناخن شیطان کی نشست گاہ ہوتے ہیں لیکن دور حاضر میں فیشن کے نام پر وہ تمام کام کیے جا رہے ہیں جن سے ہماری نفسانی خواہشات کی تکمیل ہوتی ہے.😔😔
عورت جیسی نازک/ باحیاء / اشرف المخلوقات/عظیم اور وفادار شخصیت میں جانوروں والی علامت کا پایا جانا کم ظرفی اور جہالت کی نشانی ہے..!!💯

07/07/2023

آیت نمبر 10

إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوارَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ترجمہ: ان چند نوجوانوں نے جب غاز میں پناہ لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار ! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کردے ۔
"قرآن" ہماری کہف ہے۔۔۔۔
یہ وہ غار ہے جہاں اللہ کے لئے کھڑے ہونے والوں کو پناہ ملتی ہے۔۔۔۔یہ وہ غار ہے جہاں غیر اللہ سے اعلانیہ جنگ کرنے والوں کی حفاظت کی جاتی ہے۔۔
یہ وہ غار ہے جہاں وقت کی کوئی قید محسوس نہیں ہوتی۔۔۔۔ یہ وہ غار ہے جہاں ڈھانپ لیتی ہے رب کی رحمت اور سکینت۔۔اسکے ساتھ ہی باندھے جاتے ہیں دل۔۔....اسکے ساتھ ہی مضبوطی ملتی ہے۔۔....
اس غار میں داخل ہو کر ہی اللہ کی رحمت اور مدد کے عجائب نظر آتے ہیں۔۔۔تو داخل ہو جاؤ اس غار میں۔۔۔جب جب لگے کہ ماحول کے تھپیڑے، فتنوں کے بھنور، ایمان کے دشمن تمہیں اپنے ساتھ اڑا لے جائیں گے۔۔
تو دوڑو اپنی غار کی طرف۔۔۔
یہاں پناہ لو گے۔۔ تو بچ جاؤ گے۔۔۔ سہارا پا جاؤ گے۔۔۔
رب سے directly رابطے میں آ جاؤ گے۔۔۔
پھر وہ حفاظت کرے گا تمہاری جیسے اصحاب کہف کی کی۔۔.... یاد رکھیں زندگی کے سفر میں آنے والا اندھیرا غار کا نہیں بلکہ سرنگ کا ہوتا ہے جس کے اگلے سرے پر ہمیشہ روشنی ہوتی ہے۔ مگر یہ بات حوصلے کے ساتھ چلتے رہنے والے ہی جان سکتے ہیں مایوس ہو کر بیٹھ جانے والے نہیں.جب اللہ تعالی رشد دے تو خیر کثیر مل جاتی ہے....الرشد ” کیا ہے ؟؟؟
1⃣ سچ کا زخمی چہرہ
2⃣ نعمت
3⃣ درست سمت کا تعین
جب اللہ تعالی رشد کے اسباب پیدا کردیتے ہیں تو دنیاوی کامیابی کے ساتھ ساتھ اخروی کامیابی بھی یقینا حاصل ہوتی ہے.
اس لئے ہمیں اپنی دعاوں میں اس دعا کا اہتمام کرنا چاہئے.
*“رَبَّنا اتِنا مِنْ لّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هيئ لنا من أمرِنا رشدا”*
آمین یارب العالمین
Lariab-writes

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Kasur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#islam #muslimah #allahlove #childlove #lariab_writes #viralreels #muslimcommunity #lifestyle #Muhabbat #salah #namaz #p...
#quranrecitation #beautiful #hablil_wareed #lariab_writes #islamic #Muslims #raadalkurdy
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلاَّ الضَّآلُّونَ(الحجر 📖:56)." کہا اپنے رب تعالٰی کی رحمت سے ناامید تو صرف...
مومن آخرت کو بھول جانے والا نہیں ہوتا..اسکی زندگی کا مقصد ہی آخرت کمانا ہوتا ہے۔۔۔اس کے ہر کام، عمل، بات میں آخرت کی فکر...
برے حالات سے گھبراتے نہیں ہیں اور نہ ہی تھوڑی سی تنگی و آزمائش پر رو رو کر چیخنا چلانا شروع کر دیتے ہیں بلکہ صبر کا دامن...

Address

Kasur

Other Kasur public figures (show all)
Fun and Poetry Fun and Poetry
Kasur, 55050

Words find people, not the other way around. It`s a matter of your aesthetics, not the way around skills.

Itx Rehman Itx Rehman
Punjab Bank Streat Kasure
Kasur, 55050

this page is not a professional,.it just vlog.

Intizar Ali Voice Intizar Ali Voice
District Kasur Tehsil Chunian Punjab
Kasur

motivational speakes . life changing lines. inspiration

Tcl. gamingxyt Tcl. gamingxyt
Kasur Nadeem Park
Kasur, 55050

TCL۝GAMINGxYT Facebook Instagram and tik tok

Get Inspiration Get Inspiration
Kasur

Asslam o Alikum Friends!! You can find and watch interesting videos on thi channel ....

Aleem Speaks Aleem Speaks
Sethi Colony
Kasur, 45000

Aleem speaks about all affairs and bring them to you in his own way.

Tayyab Bloch Tayyab Bloch
Kasur

Our goal to make you gentle and respectable🤗

AHR Bhatti Rajpoot AHR Bhatti Rajpoot
Kasur

Hi I'm Ali Hussain Rang illahi, A Business Man And Entrepreneur. for more information check my bio

aqeeljutt2086 aqeeljutt2086
Kasur

my dream is the life � on world � نام اور پہچان بھلے ہی چھوٹی ہو مگر خود کی ہونی چاہیے❤️🥰aqeeljutt

Sab shayr hy Sab shayr hy
Kasur

سب شاعر ھے

Dr.Tahir Idrees Balyana Dr.Tahir Idrees Balyana
Khara Road
Kasur

social networking