GHSS Gumbat, Kohat

All the staff, students and their parents are welcomed to like this page for getting latest updates

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 22/12/2023

آج 22 دسمبر بزم ادب اور تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گمبٹ کوہاٹ

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 21/12/2023
12/12/2023

اطلاع عام برائے گمشدگی نیم سٹمپ
ھمارے سکول کے سینئر ٹیچر محمد ذوالفقار عالم SDM کی سٹمپ جو کے سرخ رنگ میں ھے تقریباً 7 دنوں سے گمبٹ بازار میں یا کوھاٹ جاتے ھوئے کسی گاڑی میں یا کوھاٹ بازار میں کہیں گر گئی ہے اگر کسی کو ملی ھو براہ مہربانی مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں 03459645181
شکریہ

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 11/12/2023

ڈویژنل مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ کے طلب علم محمد کاشف نے پوسٹر سازی میں اؤل پوزیشن حاصل کر کے صوبائی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ بہت بہت مبارک ہو پرنسپل فضل قیوم صاحب اور جملہ سٹاف کو ۔

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 09/12/2023

منشیات سے انکار - زندگی سے پیار
اج مورخہ 09/12/2023 کو سکول ھذا میں منشیات استعمال کے خلاف ایک تقریب منعقد کی ۔جس میں طلباء نے منشیات کے نقصانات اور مضراثرات کے بارے میں تقریر کیی۔ مولانا عبد الواحد صاحب آور پرنسپل فضل قیوم صاحب نے بچوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی ۔ آخر میں واک کا اہتمام کیا ۔جس میں طلباء نے منشیات کے خلاف پوسٹرز آور بینر اٹھا رکھے تھے ۔

04/12/2023
01/12/2023

طلب علم عصمت اللہ پشتو زبان میں نعت شریف پیش کرتے ہوئے ۔

01/12/2023

حمد باری تعالیٰ

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 01/12/2023

نومبر کے اخری دن کی خوبصورت جھلکیاں ۔

25/11/2023

پوسٹر سازی میں محمد کاشف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ نے پورے کوہاٹ میں اؤل پوزیشن حاصل کرکے سکول ھذا کا نام روشن کیا ۔

20/11/2023

گرتے ہیں شاہ سوار ہی میدان جنگ میں
وہ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ کرکٹ ٹیم آج ڈسٹرکٹ کوہاٹ فائنل میچ ہار گئی لیکن یہ ہار نہیں بلکہ جیت ہے 83 کے لگ بھگ سکولوں میں ڈسٹرکٹ فائنل کھیلنا ایک کمال ہے اور اس لحاظ سے بھی بہترین کہ یہ بچے صرف 15 سے 20 دن ہارڈ بال کرکٹ پورے سال میں کھیلتے ہیں اور اس کے باوجود انہوں نے بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی ولڈن بوائز ۔۔۔ان شاء اللہ نیکسٹ ٹائم آپ ہی چمپئن ہو گے ۔👏👏👏

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 18/11/2023

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ محمد شیراز صاحب کا اے ڈی ای او سپورٹس طارق جاوید صاحب کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری گمبٹ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔

17/11/2023

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ نے سخت مقابلے کے بعد جرما کو شکست دے کر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔۔انچارج افتخار صاحب پرنسپل صاحب اور جملہ سٹاف کو مبارکباد ۔

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 16/11/2023

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ
کرکٹ کا میچ GHS سوڈل کے ساتھ کھیلا گیا گمبٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ آوور میں 119
سکو ر بنایا جواب میں سوڈل ٹیم گمبٹ ٹیم کے بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ھوئی اور مقررہ اوورز سے پہلے صرف 40 رنز پر ڈھیر ہوگئی اسطرح گمبٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
ویلڈن پرنسپل صاحب ویلڈن انچارج ملک افتخار ویلڈن گمبٹ ٹیم ویلڈن

15/11/2023

ادارہ ہذا کی باسکٹ بال ٹیم نے شکردرہ ہائیر سیکنڈری سکول کو 25 ...4 کے فرق سے ہرادیا ویلڈن پرنسپل فضل قیوم صاحب سر عاصم جاوید سر خالد محمود ونورسعید و ٹیم

14/11/2023

ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 2023 گمبٹ کی تیسری جیت آ ج گمبٹ فٹ بال ٹیم کا میچ استرزئ زون کی ٹیم سے کھیلا جانا تھا لیکن مذکورہ زون کی ٹیم میچ کھیلے گراؤنڈ میں نہ پہنچ سکی جسکا فائدہ گمبٹ ٹیم کو ھوا اسطرح گمبٹ ٹیم کو واک آوور مل گیا
آ ج کا دن گمبٹ سکول کی ٹیموں کیلئے بھت ھی لکی رھا گمبٹ نے آ ج تینوں میجر گیم جیت لیے
ویلڈن پرنسپل صاحب ویلڈن گمبٹ ٹیم ویلڈن

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 14/11/2023

ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کا آغاز آ ج الحمدللہ گمبٹ کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ استرزئ زون کی ٹیم سے واضح برتری سے جیت لیا ویلڈن پرنسپل فضل قیوم صاحب ویلڈن ملک ا فتخار انچارج ٹیم ویلڈن کرکٹ ٹیم گمبٹ سکول ویلڈن

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 11/11/2023

ٹورنامنٹ کے اختتام پر طلباء کی حاضری کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی 10 نومبرسے فرسٹ ٹرم امتحان شروع کرادیا گیا . پہلے تین پیریڈ میں امتحانی پرچہ لیا جاتا ھے اور بعد کے پانچ پیریڈ کلاسز روٹین کے مطابق چلتی ہیں۔ یعنی پرچوں کے بعد چھٹی کا تصور بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ تاکہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو ۔امتحانی ٹائم ٹیبل ٹورنامنٹ سے پہلے کلاسز میں لکھا دیا گیا تھا اس طریقہ سے طلباء کی حاضری بھی 💯 % فیصد رھی انشاء اللہ اس طریقہ سے دورس نتائج مرتب ھونگے۔
یاد رہے کہ یہ فرسٹ ٹرم امتحان SLO Based کی بنیاد پر لیا جارہا ہے جوکے طلباء کے لئے سالانہ امتحان میں مفید ثابت ہونگے ۔۔

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 10/11/2023

9نومبر "اقبال ڈے" قومی جوش و جذبے سے منایا گیا بچوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ کی سوانح عمری/شاعری/برصغیر کے نوجوانوں میں جذبہ ،ولولہ،امنگ اور آ زادی کی ضرورت و تڑپ کس طرح پیدا کی اس پر تفصیلی روشنی ڈالی آ خر میں سکول ھذا کےپرنسپل صاحب نے بھی سیر حاصل گفتگو فرمائی

09/11/2023

ڈاکٹر محمد علامہ اقبال
IQBAL DAY
9 NOVEMBAR 1877
یوم ولادت علامہ اقبال پوری قوم کو مبارک ہو ۔

09/11/2023

پیدائشی نام: محمد اقبال
تخلص: اقبال
ولادت: 9 نومبر 1877ء، سیالکوٹ
ابتدا سیالکوٹ
وفات: 21 اپریل 1938ء، لاہور
اصناف ادب شاعری
نثر
ذیلی اصناف نظم
غزل
معروف تصانیف بانگ درا
بال جبریل
ضرب کلیم
پیام مشرق

علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر ہیں۔ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد صاحب کا نام شیخ نور محمد تھا جو کشمیری برہمنوں کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ شیخ نور محمد بڑے سچے ، دین دار انسان تھے۔

:تعلیم
علامہ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیے۔ زمانہ طالبعلمی میں انھیں میر حسن جیسے استاد ملے جنہوں نے آپ کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ اور ان کے اوصاف خیالات کے مطابق آپ کی صحیح رہنمائی کی۔ شعر و شاعری کا شوق بھی آپ کو یہیں پیدا ہوا۔ اور اس شوق کو فروغ دینے میں مولوی میر حسن کا بڑا دخل تھا۔
:اعلیٰ تعلیم
ایف اے کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے یہاں آپ کو پرفیسرآرنل ڈ جیسے فاضل شفیق استاد مل گئے جنہوں نے اپنے شاگرد کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔
:سفر یورپ
میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے اور کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور پروفیسر براؤن جیسے فاضل اساتذہ سے رہنمائی حاصل کی ۔ بعد میں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
:تدریس اور وکالت
ابتداء میں آپ نے ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے لیکن آپ نے بیرسٹری کو مستقل طور پر اپنایا۔ وکالت کے ساتھ ساتھ آپ شعروشاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ 1922ء میں حکومت کی طرف سے سر کا خطاب ملا۔
:سیاست
ء میں آپ پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر چنے گئے۔ آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے اور باقاعدہ
سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے۔ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے آپ کا الہ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ 1931ء میں آپ نے گول میز کانفرنس میں شرکت کرکے مسلمانوں کی نمائندگی کی۔ آپ کی تعلیمات اور قائداعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ لیکن پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی 21 اپریل 1938میں علامہ انتقال کر گئے تھے۔ لیکن ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ جس نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔
:شاعری
شاعر مشرق علامہ اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانان عالم اسےبڑی عقیدت کے ساتھ زیر مطالعہ رکھتے اور ان کے فلسفے کو سمجھتے ہیں۔ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ ان کے کئی کتابوں کے انگریزی ، جرمنی ، فرانسیسی، چینی ، جاپانی اور دوسرے زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ جس سے بیرون ملک بھی لوگ آپ کے متعرف ہیں۔ بلامبالغہ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر مانے جاتے ہیں۔

08/11/2023

گمبٹ زونل کرکٹ 🏏 مین وف دی ٹورنامنٹ ذیشان احمد پرنسپل فضل قیوم صاحب سے 🏆 وصول کرتے ہوئے ۔

07/11/2023

قومی ترانہ اؤل پوزیشن گمبٹ زونل مقابلہ

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 07/11/2023

الحمدللہ آ ج مورخہ 7 نومبر 2023 "گمبٹ زونل ادبیات" مقابلے گمبٹ سکول میں زونل سیکریٹری جناب فضل قیوم صاحب کی سربراہی میں منعقد ھوے زون میں شامل تمام سکولوں نے بھرپور حصہ لیا ادبیات کے میدان میں دوستوں کی دعاؤں اور طلباء کی انتھک محنت سے آ ج پھر گمبٹ سکول نے بھت سے اعزاز اپنے نام کرلیے (اردو اور انگریزی تقریر میں فرسٹ پوزیشن) (کوئز مقابلے میں فسٹ پوزیشن)(قومی ترانہ اور ملی نغمے میں بھی فرسٹ پوزیشن )(پوسٹر سازی میں فرسٹ پوزیشن)(مضمون نویسی(اردو ) میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی زون کے سکولوں سے آ ے ھوے تمام مہمانوں کو بھترین "بڑا کھانا" یعنی لنچ دیا گیا اسکے علاوہ ادبیات کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام بچوں کا بھی اکرام کیا گیا آ خر میں پرنسپل صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء نے بھی پرنسپل صاحب اور اسکی انتظامی ٹیم کو بھترین زونل ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی

07/11/2023

گمبٹ زونل ادبیات مقابلے کوئز میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ نے اؤل پوزیشن حاصل کی ۔

07/11/2023

گمبٹ زونل ادبیات مقابلے مضمون نویسی اردو میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ کے طلب علم نے اؤل پوزیشن حاصل کی ۔

07/11/2023

گمبٹ زون اردو تقریر میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ کے طلب علم عبداللہ منصور نے اول پوزیشن حاصل کی ۔

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 07/11/2023

گمبٹ زون قومی ترانہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول غورزائ دونوں سکولوں نے اؤل پوزیشن حاصل کی ۔

07/11/2023

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ ملی نغمہ ۔
نجم اینڈ گروپ نے گمبٹ زون میں اؤل پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

Photos from GHSS Gumbat, Kohat's post 07/11/2023

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گمبٹ کے طلب علم کاشف نے پوسٹر سازی میں گمبٹ زون میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

07/11/2023

شفیق بھائی اور صدرے جہاں عرف کاکا پرنسپل فضل قیوم صاحب کو زونل فٹبال فائنل مبارک باد پیش کرتے ہوئے ۔

06/11/2023

حاجی زوالفقار صاحب اورSPET عبدالوہاب صاحب خوشگوار موڈ میں

Want your school to be the top-listed School/college in Khyber Pakhtunkhwa?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

طلب علم عصمت اللہ پشتو زبان میں نعت شریف پیش کرتے ہوئے ۔
حمد باری تعالیٰ
ڈاکٹر محمد علامہ اقبالIQBAL DAY                       9 NOVEMBAR 1877یوم ولادت علامہ اقبال پوری قوم کو مبارک ہو ۔
قومی ترانہ اؤل پوزیشن گمبٹ زونل مقابلہ
حمد باری تعالیٰ

Category

Website

Address

Gumbat
Khyber Pakhtunkhwa

Other Khyber Pakhtunkhwa schools & colleges (show all)
GPS No.1 Nakband, Center Nakband GPS No.1 Nakband, Center Nakband
Nakband
Khyber Pakhtunkhwa, 26001

GPS No.1 Nakband, seni Gumbat, Kohat, Center Nakband, School is located in village Nakband, also a c

Govt. Higher Secondary School Manki - Swabi Govt. Higher Secondary School Manki - Swabi
School Lar Manki (Swabi), Manki
Khyber Pakhtunkhwa

On this page u can see about all activities of the school.

Rehman motor driving school Rehman motor driving school
Sheikh Maltoon Town Mardan, Shah Mardan
Khyber Pakhtunkhwa

1 month training course contact 03005735102 sheikh maltoon town mardan

Students Students
Shalpin, Shalpin
Khyber Pakhtunkhwa

Education for all.

Frontier Education Academy And College Jijal kohistan Frontier Education Academy And College Jijal kohistan
Jijal
Khyber Pakhtunkhwa

Educational institutions

Tameer Coaching Academy تعمیر کوچنگ اکیڈمی Tameer Coaching Academy تعمیر کوچنگ اکیڈمی
Durshkhela
Khyber Pakhtunkhwa

We provide online English language courses. Learn English with us to build up your career.

MPS Bedadi MPS Bedadi
Bedadi
Khyber Pakhtunkhwa

Muslim public school is a middle school based on the latest education techniques.

GDCian Debate Society GDCian Debate Society
Gulabad Kili
Khyber Pakhtunkhwa, 18800

GDC Gulabad Political Science🎤

Ravi Thakuriya Ravi Thakuriya
Shankar Kili
Khyber Pakhtunkhwa

Al-Ibad Islamic School System Al-Ibad Islamic School System
Khajamad, Mandan Sabu Khel
Khyber Pakhtunkhwa

we provide education, excellence because knowledge is power #al #ibad# islamic #school #bannu

Amin stationary & Educational service Nawagai Amin stationary & Educational service Nawagai
Bar Nawagai
Khyber Pakhtunkhwa

we want to deliver services in your door step

Bloom English Language Academy-BELA Bloom English Language Academy-BELA
Kaladag
Khyber Pakhtunkhwa

Bloom English Language Academy is the name of our English language Academy where you can improve you