WildLife Socity KUST

To preserve wildLife

25/07/2023

کیوی 💥 KIWI

کيوی ۔ Kiwi نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے۔کیوی ایک ایسا پرندہ ہے جو اڑنے کے قابل نہیں۔ یہ پرندہ اپنی جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑا انڈہ دیتا ہے۔ایک جوان کیوی کا وزن ایک کلوگرام سے 3 کلو گرام تک ہوتا ہے۔
کیوی کا تعلق شتر مرغ کے خاندان سے ہے۔

💥 شکل و صورت

یہ پرندہ دوسرے پرندوں سے کچھ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ اس کا سر چھوٹا اور جسم پر پنکھ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی دم بالکل نہیں ہوتی ، ٹانگیں مضبوط اور جسم کے پچھلے حصے سے جڑی ہوتی ہے۔ کیوی کے پیر میں سامنے 3 موٹی اور مضبوط جھلی سے جڑی ہوئی انگلیاں ہوتی ہیں جبکہ اس کی پچھلی انگلی چھوٹی اور اوپر کو اٹھی ہوتی ہے۔ سامنے کی انگلیوں میں لمبے ناخن پائے جاتے ہیں۔ اس کے پر سرخ بادامی یا پھر بھورے ہوتے ہیں ، اور ان پر کالی دھاریاں بھی ہوتی ہیں۔ اس کے بال دوسرے پرندوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ لمبے موٹے بالوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس کی آنکھیں چھوٹی اور کمزور ہوتی ہیں۔
کیوی کے پَر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ بمشکل نظر آتے ہیں۔

💥رہن سہن

کیوی سارا دن چھوٹے چھوٹے غاروں میں یا زمین کے گڈھوں میں گرے ہوئے پتوں کے ڈھیر میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں اور رات ہونے پر غذا کی تلاش میں باہر نکل پڑتے ہیں۔ عام طور پر یہ شام ہوتے ہی پھرتیلے اور چست ہو جاتے ہیں۔ یہ شام کے وقت ایک طرح کی کرخت آواز نکالتا ہے جو ان کے نام سے ملتی جلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے باشندوں نے اس کا نام "کیوی" رکھ دیا ۔
کیوی کو پالتو پرندوں کے طور پر بھی پلا جاتا ہے ۔
یہ ایک شریف پرندہ ہے بلکل گاۓ جیسا ہی سمجھ لیں ۔

💥رہائش

کیوی معتدل ساحلی جنگلات میں رہتے ہیں ۔ کیوی ساری زندگی ایک ہی جیون ساتھی کے ساتھ گزار دیتے ہیں۔ ان کی عمر 20 سال تک ہوتی ہے۔

💥بریڈنگ

کیوی اپنا گھونسلا چھوٹے چھوٹے غاروں، گڑھوں یا زمین پر بناتے ہیں ۔ کیوی مارچ سے جون تک بریڈ کرتے ہیں۔ انڈوں کا رنگ سبزی مائل سفید ہوتا ہے۔ 62 سے 90 دن میں انڈوں سے بچے نکلتے ہیں۔
جب کیوی کے پیٹ میں انڈا ہوتا ہے تو کیوی کو کئی دن تک بھوکا رہنا پڑتا ہے۔کیوں کہ انڈے کا سائز کیوی کی اوکات سے بھی بڑا ہوتا ہے۔انڈے کی وجہ سے اس کے پیٹ میں کھانے کی جگہ باقی نہیں رہتی۔کیوی کا سائز گھریلو مرغی کے برابر ہوتا ہے لیکن کیوی کا انڈا مرغی سے 6 گنا زیادہ بڑا ہوتا ہے ۔

💥 خوراک

ﮐﯿﻮﯼ ﻭﮦ ﻭﺍﺣﺪ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﻮ ﺳﻮﻧﮕﮫ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ -ان کی لمبی چونچ ان کے لیے بڑی بڑی مدد گار ہے۔ یہ اپنی مضبوط چونچ کے ذریعہ کائی اور سڑے گلے تنوں کو کرید کر اس کے اندر پائے جانے والے کیڑے مکوڑوں اور کیچوؤں کو پکڑ کر کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیج ، پھل مچھلی اور مینڈک وغیرہ بھی ان کی پسندیدہ غذا ہے۔
۔ کیوی اپنے رزق کے حصول کیلئے جو طریقہ اِختیار کرتا ہے وہ کافی دلچسپ ہے۔جب کافی تلاش کے باوُجود شکار ہاتھ نہیں لگتا تو یہ ایسی آواز نکالتا ہے جو بارش کی آواز سے مشابہ ہوتی ہے۔ زمین کے اندر رہنے والے کیڑے مکوڑے یہ سمجھ کر کہ بارش ہو رہی ہے، زمین سے باہر نکل آتے ہیں اور اس پرندے کی غذا بن جاتے ہیں۔

22/04/2023
28/03/2023

This is the national flower of Zimbabwe. It’s called the Flame Lily.

Credit: Reddit|HerbziKal

28/03/2023

Life cycle of strawberry

Photos from WildLife Socity KUST's post 28/03/2023

Scientific names of domesticated farm animals

Photos from WildLife Socity KUST's post 21/03/2023

International forest day celiberation at Kohat university of science and technology Kohat

20/03/2023

This photo is taken at night. If you Zoom & observe, you will be amazed that there’s not a single leaf 🍃 🌹

20/03/2023

ID : Yellow-Billed Blue Magpie
Banjosa , Azad Kashmir, Pakistan
DOC : 17-02-2023
DOP : 20-03-2023

19/03/2023

📍Poombarai,
A village in TamilNadu, India.

Photos from WildLife Socity KUST's post 19/03/2023

آج سے تقریباً پندرہ بیس سال قبل اس موسم میں بلوچستان کی فضاؤں میں ہزاروں کے حساب سے ایک خوبصورت پرندہ انتہائی ڈسپلن اور خوبصورت آواز کے ساتھ گزرتی تھی،تو ہم اپنے مقامی زبانوں میں زور سے آواز دیتے تھے ،
زانی رالے زانی رالے

پھر کونج نامی پرندے کا سینکڑوں پر مبنی قافلہ فضا میں چکر لگانے لگ جاتی تھی،شائد یہ اس پرندے کا کوئی نیچرل عمل تھا،مگر ہم بچے خوش ہوتے تھے،کہ ہماری بات سن کر کونجوں کی قطار فضا میں چکر کاٹ رہی ھے،
اور چونکہ رات کو کمروں سے باہر کھلے صحن میں سونے کی روایت تھی،مگر رات کو بارش باہر سوئے ہوؤں کو بھگا دیتی تھی،بارش تھمنے کے بعد جب باہر بستر لگاکر سونے لگتے تھے،تو بھی ان پرندوں کا خوبصورت آواز سے لیس قافلہ رات بھر کوہلو اور بلوچستان کی فضاؤں میں سفر میں ہوتی تھے،
مگر بدقسمتی سے آجکل شکار کے نام پر اس پرندے کی نسل تقریباً مٹا دی گئی ھے،
پورے بلوچستان میں شکار کے نام پر اس نایاب اور خوبصوت مسافر پرندے کی نسل جو کہ سائبیریا سے آتی ھے،مٹنے کے قریب ھے،اگر ان وحشی درندوں کو نہ روکا گیا تو شائد ہماری آنے والی نسلیں اس کے نام سے بھی ناآشنا ہونگے،
ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی گزارش ھے کہ اس بے زبان کی نسل کشی روکنے میں اپنا کردار ادا کریں.

14/03/2023

Save nature

08/03/2023

ایشیاٹک ریت کی بلی (فیلس مارگریٹا تھینوبیا)

Click by faiz jamaldini Nushki Balochistan Pakistan

ایک چھوٹی جنگلی بلی جو پانی کے ذرائع سے دور ریتلے اور پتھریلے صحراؤں میں رہتی ہے۔ اس کی ریتلی سے ہلکی بھوری رنگ کی کھال کے ساتھ، یہ صحرائی ماحول میں اچھی طرح سے چھپی ہوئی ہے۔ اس کے سر اور جسم کی لمبائی 39–52 سینٹی میٹر (15–20 انچ) کے ساتھ 23–31 سینٹی میٹر (9.1–12.2 انچ) لمبی دم ہے۔ اس کے 5–7 سینٹی میٹر (2.0–2.8 انچ) چھوٹے کان سر کے اطراف میں نیچے رکھے گئے ہیں، جو زیر زمین حرکت کرنے والے شکار کا پتہ لگانے میں معاون ہیں۔ اس کے پنجوں کے تلووں کو ڈھانپنے والے لمبے بال صحراؤں میں انتہائی گرم اور سرد درجہ حرارت کے خلاف اس کے پیڈوں کو محفوظ رکھتے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پایا جاتا ہے تاہم عام طور پر بہت کم ڈیٹا دستیاب ہوتا ہے

06/03/2023

Amazing things

04/03/2023

وارث علی

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب چھپکلی پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو اس کی دم اتر جاتی ہے، ایسا شکاری کے حملے کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ چھپکلی خود اپنی دم جسم سے الگ کرتی ہے، اس کا مقصد شکاری کو چکما دینا ہوتا ہے، شکاری دم کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے اور چھپکلی کو بچنے کا راستہ مل جاتا ہے۔ چھپکلی سمیت اور بھی جانور ایسے ہیں جو شکاری اور خطرے سے بچنے کے لیے اپنے جسم کے اعضاء (limbs) کو جسم سے الگ کر دیتے ہیں۔ سائنسی زبان میں اس عمل کو کہا جاتا ہے، اور دم کے الگ ہونے کو خاص طور پر کہا جاتا ہے۔



چھپکلیوں میں دم علحیدہ کرنے کے دو طریقے پائے جاتے ہیں۔
👈 ایک طریقے میں دم میں موجود ریڈھ کی ہڈی کے مہورں (vertebrae) کے درمیان سے دم ٹوٹ جاتی ہے یعنی دو vertebraes کے درمیان میں موجود حصہ الگ ہوجاتا ہے۔ یہ حصہ، قدرے کمزور ہوتا ہے جو ہلکا سا زور لگانے سے الگ ہوجاتا ہے۔ اس طریقے کو ہم intervertebral autotomy کہتے ہیں۔
👈 دوسرا اور زیادہ عام طریقے میں vertebrae یعنی کے ہڈی پر ایک کمزور حصہ ہوتا ہے جسے fracture planes کہا جاتا ہے۔ جب چھپکلی نے اپنی دم الگ کرنی ہوتی ہے تو وہ اپنی دم کے مسلز کی مدد سے ان facture planes پر زور ڈالتی ہے جس سے دم ٹوٹ کر الگ ہوجاتی ہے۔

جہاں سے دم ٹوٹتی ہے وہاں خاص قسم کے sphincter مسلز موجود ہوتے ہیں جو خون کو باہر نہیں آنے دیتے، اس کے علاؤہ ٹوٹی ہوئی جلد کے حصے (skin flaps) جلدی جڑ جاتے ہیں تاکہ اینفیکشن سے بچا جاسکے۔

؟

دم میں موجود نیورنز ٹوٹنے کے کچھ دیر بعد بھی دم کے مسلز کو nerve impulse دیتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی دم بھی ہلتی رہتی ہے، اور تقریباً آدھے گھنٹے تک ہلتی رہ سکتی ہے۔



دم کافی تیزی سے ہل رہی ہوتی ہے، اس کے علاؤہ دم کا رنگ بھی کشش رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شکاری کا زیادہ تر مقصد خوراک حاصل کرنا ہوتا ہے، اس لیے وہ مزید بھاگ دور کرنے کی بجائے دم کو کھانا بہتر سمجھتا ہے۔



دم کے بغیر چھپکلی دوسری چھپکلیوں کی نسبت کمزور ہوجاتی ہے، دم نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، بلکہ دم خوراک (فیٹ) کی سٹوریج بھی کرتی ہے۔ اس کے علاؤہ دم کے بغیر چھپکلی کو mating کرنے اور نسل چلانے کے مواقع بھی کم ملتے ہیں، دم کٹی مادہ چھپکلی کے انڈوں کا سائز چھوٹا اور تعداد کم ہوتی ہے۔
زیادہ تر چھپکلیاں اپنی نئی دم واپس اگا لیتی ہیں جبکہ کچھ چھپکلیاں اور کچھ اور جانور autotomy کے بعد پھر سے اپنے جسم کا وہ حصہ واپس حاصل نہیں کرسکتے۔ دوبارہ سے دم اگانے کے لیے کافی توانائی چاہیے جس کے لیے ان چھپکلیوں کو زیادہ شکار کرنا پڑتا ہے اور ساتھ ہی توانائی بچانے کے لیے حرکت بھی کم کرنی پڑتی ہے۔ نئی دم ، پہلی کے مقابلے میں چھوٹی اور ہلکے رنگ کی ہوتی ہے، اور اس میں کوئی ہڈی نہیں ہوتی، بلکہ یہ cartilage سے بنی ہوئی ہوتی ہے ( وہی cartilage جس سے ہمارا ناک اور کان بنے ہوئے ہیں)۔
نئی دم کے اگنے میں کچھ ہفتوں سے کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔



چھپکلی سمیت بہت سے reptiles آٹوٹومی کرتے ہیں، اس کے علاؤہ salamanders جیسے amphibians ، کچھ سانپ بھی آٹوٹومی کرتے ہیں۔ میملز میں African spiny mice کی دو species میں آٹوٹومی کی صلاحیت پائی جاتی ہے، جو اپنی جلد کی آٹوٹومی کرتے ہیں۔ اسکے علاؤہ invertebrates کی تقریباً 200 species میں آٹوٹومی کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔



اس ٹاپک کے ساتھ اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ جس طرح یہ جانور اپنے جسم کے حصے کو دوبارہ پیدا کرلیتے ہیں تو کیا انسان بھی ایسا کر سکتا ہے
اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی چھپکلی کی دم کے مقابلے میں انسانی بازو یا ٹانگ ایک زیادہ پیچیدہ اعضاء ہے۔ ان حصوں کے سیلز اتنا زیادہ تقسیم کا عمل نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہمارے ڈی این اے میں ابھی تک ایسی regeneration کی فنگشنل جینز ملی ہیں۔ البتہ انسانی جسم کچھ حد تک regeneration کرسکتا ہے، جس طرح نئی جلد کا بننا ، اور چوٹ سے جسم کے ٹوٹے ہوئے حصے (جیسے کہ ہڈی وغیرہ کا جڑنا)۔
;

03/03/2023

3 مارچ 2023
World Wildlife Day
آج پوری دنیا میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں جنگلی حیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ آج اس خاص دن کے موقع پر آپ سب ممبرز کے نام ایک اہم اور خوبصورت پیغام :
1-آپ جب بھی کسی چھوٹے یا بڑے جنگلی جاندار کو کہیں پر بھی دیکھیں تو مارنے کی بجاٸے، قید میں رکھنے کی بجاٸے یا کسی کو فروخت کرنے کی بجاٸے اس جاندار کو اسی کے قدرتی ماحول میں جانے دیں، رہنے دیں۔
کیونکہ کسی بھی جاندار کی نسل جب ختم ہوتی ہے تو اسکو ناپیدگی/معدوم Extinct کہتے ہیں اور ناپیدگی ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔
2-جنگلی حیات، قدرتی وسائل کو اپنی آٸندہ نسلوں کیلٸے محفوظ رکھیں۔
3-جنگلی حیات اور جنگلات کی بقإ میں ہی انسانی بقإ کا راز مضمر ہے۔
4-ریاست کے قدرتی وسائل کا تحفظ یہاں کے باشندوں پر لازم ہے۔
5-جنگلی حیات اور جنگلات زمین کا حسن/زیور ہیں۔
Wild MAF - LAPS Pakistan

02/03/2023

The snow leapord scientific name (Panthera uncia)

27/02/2023

Himalayan Monal Pheasant (Lophophorus impejanus),

Report:

An injured Monal pheasant was Rescued from Rumbor kalash valley on 16 Feb 2023 and after giving initial Firstaid at Rumbor livestock dispensary the injured Bird transported Chitral Gol National Park Wildlife Division Office. later on the direction of DFO CGNP the bird has been given proper treatment given by the Senior Veterinary Doctor Chitral. on the advice of the veterinary doctor the bird will be released in its natural habitat after complete recovery. probably the bird has been injured by raptor may by Golden Eagle.

Latif Ur Rehman Spokesperson Climate Change Forestry Environment and Wildlife Department KP

27/02/2023

بین الاقوامی برفانی ریچھ کا دن 27/2/2023

26/02/2023

آج کل پرندوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہونے والا ہے سارے شکاری حضرات سے عرض ہے کہ فروری کے آخری ہفتہ سے لیکر مٸی کے آخری ہفتہ تک شکار نہ کریں۔
شکار کرتے وقت دل میں یہ خیال ضرور رکھے کہ اس پرندے کے پیچھے پورا خاندان ہوتا ہے صرف اپنا نہیں اللہ کی تمام مخلوقات کا سوچنا چاہئے.❤

Want your organization to be the top-listed Government Service in Kohat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Kohat
26000

Other Wildlife sanctuaries in Kohat (show all)
Nawaz Blog Nawaz Blog
Kohat

Hi Friends This Page Only For Birds Related video

Kpk birds lover Kpk birds lover
Kohat, 26000

From This Page U Can Enjoy Kala Teetar & More Domestic Bird's Fun Videos.Partridge,Chakor,Aseel,Etc