Govt High School Kamar Dhand Kohat

Govt High School Kamar Dhand Kohat

Govt High School Kamar Dhand Kohat is situated at north side in a small town Kamar Dhand. Almost 130 students are studying in this school.

GMS Kamar Dhand Kohat is middle level school located in Kamar Dhand Kohat.

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 30/10/2024

مورخہ 30 اکتوبر 2024
گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں صبح کی اسمبلی کا منظر

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 23/10/2024

الوداع۔۔۔۔۔۔
بہت تکلیف دیتا ہے کسی کو الوداع کہنا۔۔۔۔دیکھائی کچھ نہیں دیتا سنائی کچھ نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔۔
دوستوں۔۔۔ویسے یہ لفظ منہ پر بہت اسان لگتا ہے۔۔۔لیکن اسکے درپردہ حقیقت بہت ہی تکلیف دہ اور دردناک ہوتی ہے

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ سے قابل قدر سر عرفان الدین تھیالوجی ٹیچر گورنمنٹ مڈل سکول سماری بالا ٹرانسفر ہوگیا ہے ۔عرفانالدین صاحب شریف ،قابل اور اعلی اخلاق کے مالک تھے۔۔۔۔سکول کی ہر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔۔۔اور ہر کام خلوص اور ایمانداری سے کرتے۔۔۔۔آج سکول میں اسکا آخری دن تھا۔۔۔ہمارے ساتھ بہترین وقت گزارہ۔۔اللہ سے دعا ہے کہ یہ جدھر بھی رہے۔۔خوش رہے۔۔۔
جاتے ہوئے خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہے۔۔۔
جب یاد ہم آ جائیں تو ملنے کی دعا کرنا۔۔۔۔

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 11/10/2024

مورخہ 11 اکتوبر ،2024

انسداد ڈینگی مچھر آگاہی مہم کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ کے محترم استاد سر مظفر اقبال صاحب بچوں کو آگاہی دے رہے ہیں۔
مچھر کی افزائش کا موسم شروع ہوچکا ہے اپنے آس پاس صفائی کا خاص خیال رکھیں گندہ یا صاف پانی کہیں کھڑا نہ ہونے دیں. گھروں میں چھتوں پر، فرنیچر صندوقوں وغیرہ کے نیچے، روم کولر یا اے سی گملوں وغیرہ کی صفائی لازمی کریں یہاں مچھر افزائش و نمو پاتے ہیں. اور رات کو سوتے وقت خاص انتظام کریں مچھر دانی لگائیں گھروں میں مچھر مار سپرے کریں اور کوئی لوشن وغیرہ لگائیں مکمل کپڑے پہن کر رکھیں۔ خود کو، اپنے بچوں اور والدین کو بیماریوں سے بچائیں. ماحول کو صاف رکھیں. صفائی نصف ایمان ہے..
Anti Dengue awarness Activeties at GHSKamarDhand

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 07/10/2024

مورخہ 7 اکتوبر 2024

سکول ہذا کے ماہر اور علم استاد سر عرفان الدین (تھیالوجی ٹیچر) صبح کی اسمبلی میں توبہ کی شرائط اور اس کی افادیت پر لیکچر دیتے ہوئے


Assembly

05/10/2024

آج ٹیچر ڈے ہے
کمنٹ میں اپنے بہترین ٹیچر کا نام مینشن کریں
Today is Teacher Day
Mentioned ur Favourite & Best Teacher

30/09/2024

کل یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک سکول ٹائمنگ:
مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز صبح 8:15 سے دوپہر 2:20 جبکہ
پرائمری سکولز 8:30 سے 1:35
بروز جمعہ 5 پیریڈز کے بعد چھٹی

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 30/09/2024

Date Sheet - SSC Annual-II Exam 2024

28/09/2024

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ کے کلاس نہم کے طلباء اور ان کے والدین نوٹ فرمالیں

کوہاٹ بورڈ کی نئی ہدایت کے مطابق جماعت نہم کے طلباء اب فارم ب اور ڈومیسائل کے بغیر امتحان نہیں دے سکیں گے ،
لہٰذا جلد از جلد فارم ب اور ڈومیسائل دونوں کی ایک ایک فوٹو کاپی جمع کرا لیں تاکہ مستقبل میں تکالیف سے بچ سکیں ۔ شکریہ

Govt High School Kamar Dhand Kohat

25/09/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! G Khan, Farhan Mehmood

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 25/09/2024

مورخہ 25 ستمبر 2024

آج گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کوہاٹ کی ٹیم کا دورہ
، جس میں سکول ہذا کے ساتھ ساتھ پرائمری سکول نمبر 2 کے طلباء کے آنکھوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

کل 323 بچوں کا معائنہ کیا گیا ،
27 بچوں کو مزید علاج کے لیے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کوہاٹ ریفر کیا گیا اور
3 بچوں کو فوری آپریشن کا کہا گیا ۔

23/09/2024

*خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے!*
*اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں معیاری اور مفت تعلیم کے لیے داخل کروائیں۔*
*آئیں، مل کر ایک روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔*

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 13/09/2024

مورخہ 13 ستمبر 2024

جناب فضل سبحان (عربی ٹیچر) صبح اسمبلی میں طلباء کو ایمانیات کے بارے میں بتاتے ہوئے

11/09/2024

اطلاع عام

کوہاٹ بورڈ کے انٹر امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 12 ستمبر 2024 بروز جمعرات بوقت 3 بجے کیا جائے گا
مکمل نتیجہ بورڈ ویب سائٹ پر 5 بجے دستیاب ہوگا



Result2024

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 06/09/2024

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان
گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ میں
آج صبح ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کے مقابلے میں 10 گنا حجم ، آبادی ، وسائل اور فوج کے لحاظ سے بڑے پڑوسی ملک انڈیا نے رات کی تاریکی میں حملہ کے بارے میں بتایا گیا لیکن
قوت ایمانی اور جذبہ شہادت سے لبریز پاک فوج اور عوام نے محض ایک دن میں دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے
تقریب سے طلباء نے ولولہ انگیز تقاریر کیں اور ہیڈ ماسٹر سمیع اللہ صاحب و اساتذہ نے تقاریر کر کے طلباء کو جذبہ حب الوطنی کا درس دیا
آخر میں ملک کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

01/09/2024

اساتذہ کرام اعلان سماعت فرمائیں
👇👇👇

31/08/2024

موسم گرما تعطیلات کے بعد گرمائی زون کے اضلاع میں تمام سکولز بروز پیر 2 ستمبر 2024 سے اوپن ہونگے۔
سکول ڈیوٹی ٹائمنگ درج ذیل ہوگی۔

پرائمری,مڈل، ہائی و ہائیر سیکنڈری تمام سکولز اوپننگ ٹائم صبح 7:30 ہوگی،

جبکہ پرائمری کلوزنگ ٹائم 12:35، مڈل و ہائی کلوزنگ ٹائم 1:35 جبکہ ہائیر سیکنڈری کلوزنگ ٹائم 12:15 ہوگی۔

22/08/2024

میٹرک سالانہ امتحان -|| 2 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔
نارمل فیس کے ساتھ داخلے کی آخری تاریخ 20 ستمبر مقرر

14/08/2024

گورنمنٹ ہائی سکول کمر ڈھنڈ کوہاٹ کے جملہ سٹاف کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو.

جن جن تعلیمی اداروں نے آج جشن آزادی کے پروگرام کرا کر طلباء و طلبات میں ملک سے محبت کا جزبہ بیدار کرایا سکول ہذا ان اداروں کے سربراہان اور طلباء و طالبات کو سلام پیش کرتا ہے...
اللہ ہمارے پیارے وطن کو شاد و آباد رکھیں اور امن کا گہوارہ بنایئں. آمین

11/08/2024

حالیہ امتحانات کے بعد
اینول 2 ایگزیم میں اپئیر ہونے والے طلباء اور والدین کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالات و جوابات۔۔۔!

1۔ سالانہ امتحانات-2 کو سپلیمنٹری امتحان، ایمپرومینٹ امتحان بھی کہا جاتا یے، یہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔۔۔!

2۔ سالانہ امتحانات-2 میں نویں، دسویں کے تمام طلباء اپئیر ہوسکتے ہیں۔۔۔!

3۔ نویں، دسویں کے طلباء اپنے پاس شدہ پیپرز کینسل کئے بغیر ایک دو، یا تمام پیپرز دوبارہ دے کر مارکس بڑھا سکتے ہیں،

4۔ نویں، دسویں کے طلباء اہنے فیل شدہ پیپرز اس امتحان میں دیکر پاس کرواسکتے ہیں،

5۔ صرف وہ پیپرز اینول-2 امتحان میں نہیں دے سکتے ، جو 2،3 مارکس سے فیل تھے، اور طلباء نے گریس مارکس سے پاس کروائے ہوں

6۔ گریس مارکس یعنی کہ خیراتی نمبرز: اگر کسی طالب علم کا کوئی پیپر 2،3،4 مارکس سے فیل ہوجائے، تو وہ بورڈ آفس میں درخواست بمع فیس، دیکر اپنا فیل شدہ پیپر پاس کرواسکتا ہے۔۔۔ لیکن اس پیپر کی آنے والے اینول-2 امتحان میں ایمپرومینٹ نہیں کرواسکتا ۔۔۔ بورڈ قانون کے مطابق۔۔۔! لہذا ایسے پیپرز دوبارہ دیکر اچھے مارکس سے پاس کروائیں، نہ کہ گریس مارکس سے صرف پاسنگ مارکس لیکر پاس کروائیں۔۔۔!

7۔ اینول-2 امتحانات کے داخلے اگست کے آخری ہفتہ تک شروع ہوجائینگے۔۔۔ لیکن اس سے پہلے Retotaling کا مرحلہ مکمل ہوگا۔۔۔ اسکے بعد اینول-2 امتحانات کے داخلے شروع ہونگے۔۔۔!
8۔ Retotaling آن لائن ہوسکتی ہے، 500 روپے فی پیپر کی فیس ادا کرکے آپ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔۔۔ ایک آدھ دن میں پورٹل فنکنشنل ہوجائیگا۔۔۔!

9۔ اگر کسی بچے نے کسی بھی وجہ سے پچھلے حالیہ اینول-1 امتحان نہیں دیا ۔۔۔ وہ اینول-2 امتحان میں اپئیر ہونے کا حقدار ہے، وہ۔دوبارہ فارم سبمیٹ کرکے اینول-2 میں اپئیر ہوسکتا ہے۔۔۔!

10۔ کئی والدین نے رابطہ کیا ہے، کہ میرا کلاس 9 کا بچہ اپریل کے امتحان میں اپئیر نہیں ہوسکا۔۔۔تو وہ اس سال کلاس 10۔کے ساتھ 9 کلاس امتحان دے سکتا یے، جی ہاں وہ اکتوبر کے سالانہ امتحان-2 میں کلاس9 کا امتحان دے سکتا ہے، اور کلاس 10 کا امتحان اینول-1، اپریل 2025 میں دے سکتا ہے۔۔!
11. ڈی۔ایم۔سی ریگولر طلباء کو انکے سکولوں میں ملینگی۔۔۔ جبکہ پرائیویٹ طلباء کو انکے گھر کے ایڈریس پر بھیجی جاتی ہیں۔۔ کچھ دن میں نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ طلباء بورڈ آفس جاکر وصول کرسکتے ہیں۔۔۔!

08/08/2024

اس بچی نے کچھ لبرل آنٹیوں اور لبرل طبقہ کے منہ پے زوردار طمانچہ دے مارا جوکہ پردے کو اپنے لئے عیب اور ایسا برقعہ کو جاہلیت تصور کرتے ہیں، لیکن اس بچی میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈر میں نا صرف جگہ بنائی بلکہ اس پردہ میں رہ کر ان لبرل طبقوں کو یہ پیغام دیا کہ پردے میں رہ کر تعلیم حاصل کرنا اور اس طرح باپردہ رہ کر پوزیشن حاصل کرکے اسی برقعہ میں جاکر اپنا ایوارڈ حاصل کرنا عورت کی شان اور عورت کیلئے اعزاز ہے۔۔۔
ہمیں ایسے باپردہ بچیوں اور ان کی اس طرح نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر فخر کرتے ہیں ایسے باپردہ بچیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

08/08/2024

خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کی تفصیل۔

ایبٹ آباد۔۔۔

سائنس گروپ۔

فرسٹ پوزیشن۔
عدن سعد 1155 مارکس۔
عکاشہ طارق۔ سیکنڈ پوزیشن 1149 مارکس۔
تھرڈ پوزیشن۔ ماہا مصباح۔ 1144

آرٹس۔

تھرڈ۔ آسرا کوثر۔ 1006
سیکنڈ۔ حفصہ ساجد۔
فرسٹ۔ ردا امتیاز۔ 1020

بنوں بورڈ۔۔۔

آرٹس۔

تھرڈ۔ ثناء سلیم۔ 981
سیکنڈ۔ صباء۔ 1008
فرسٹ۔ فزا اشرف۔ 1057

سائنس۔

تھرڈ۔ مناحل فیاض۔ 1137
سیکنڈ۔ عائشہ بی بی۔ 1151
فرسٹ۔ عمامہ خان۔ 1155

ڈی آئی خان بورڈ۔۔۔

آرٹس۔ تھرڈ پوزیشن سلمہ بی بی 1052۔
سیکنڈ پوزیشن عریبہ سحر 1067
فرسٹ پوزیشن۔ زینب بی بی 1068

سائنس گروپ۔

تھرڈ پوزیشن۔ محمد عثمان 1158
سیکند پوزیشن۔سدرتھ المنتہیٰ 1160
فرسٹ پوزیشن۔ محمد عثمان 1163

کوہاٹ بورڈ۔۔۔

آرٹس۔
تھرڈ پوزیشن۔ بسمہ احمد 960
سیکنڈ۔ پوزیشن۔ سبرین سلطان۔ 964
فرسٹ پوزیشن عالیہ بی بی۔ 971

سائنس۔
تھرڈ حفصہ حسن۔ 1125
سیکنڈ۔ محمد حنان علی۔ 1126
فرسٹ۔ محمد سبحان اطہر۔ 1127

ملاکنڈ بورڈ۔۔۔

آرٹس۔
تھرڈ پوزیشن۔ حنا شہزاد۔ 1068
سیکنڈ پوزیشن۔ شوکت خان۔ 1071
فرسٹ پوزیشن۔ صداقت نور۔ 1075

سائنس گروپ۔
تھرڈ۔ عائشہ اقبال۔ 1155
سیکنڈ۔ عائشہ اسرار۔ 1156
فرسٹ۔ ثمن گل۔ 1162

مردان۔۔۔

آرٹس۔

تھرڈ۔ کلثوم ناز۔ 1078
سیکنڈ۔ ملیحہ بی بی۔ 1086
فرسٹ۔ فائزہ۔ 1103

سائنس۔
تھرڈ۔ محمد احتشام۔ 1169
سیکنڈ۔ محمد یوسف۔ 1170
فرسٹ۔ سمیر ظفر۔ 1171

پشاور بورڈ۔۔۔

آرٹس۔
تھرڈ۔ انم آصف۔ 1064۔
رافیہ محبوب۔ 1064
سیکنڈ۔ سنبل۔ 1068
فرسٹ۔ مناحل۔ 1070

سائنس

تھرڈ۔ جعفر شاہ۔ 1174
سیکنڈ۔ عائزہ آیاز۔ 1175
فرسٹ۔ سیدہ سویرہ جہان۔ 1176
فرسٹ۔ سانیہ فیصل۔ 1176
فرسٹ۔ مروا عالم۔ 1176

سوات بورڈ۔۔۔

آرٹس۔
تھرڈ۔ثانیہ افضل۔ 1015
سیکنڈ۔ سلمہ رحمان 1030
۔ فرسٹ۔ سارہ سلطان۔ 1034

سائنس۔

تھرڈ۔ محمد ثقلین۔ 1152
سیکنڈ۔ حفصہ عنایت۔ 1153
فرسٹ۔ زرک محمد خان۔ 1154

07/08/2024

اعلان برائے طلباء

کوہاٹ بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتیجے کا اعلان کل بروز جمعرات دوپہر 2 بجے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں کیا جائے گا ۔

مکمل نتیجہ انشاء اللہ شام 5 بجے بورڈ ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا ۔

کنٹرولر امتحانات
مقصود انور

02/08/2024

درخت لگائیں ماحول بچائیں۔ اپنے لیے اپنے بچوں کیلئے 🌳🌴 🌲🌲🌴🌲🌲🌳🌲🌲🎄🌴🌲🌲🌳...

゚viralfbreelsfypシ゚viral ゚ ゚viralシ

Photos from Govt High School Kamar Dhand Kohat's post 26/07/2024

اطلاع بحوالہ ستوری دا پختونخوا اسکالرشپ پروگرام 2021 (Govt Colleges)
______________________________________
درج ذیل امیدواران ،جنھوں نے سالانہ امتحان 2021 میں گورنمنٹ کالجز سےانٹرمیڈئیٹ پاس کیا تھا اور ستوری دا پختونخوا اسکالرشپ پروگرام 2021 کے لئے اھل قرار پائے تھے کے اطلاع کے لئے ھے کہ اسکالرشپ کی رقم بورڈ کو موصول ھو چکی ھے لھذا دفتری اوقات میں کوھاٹ بورڈ کے اکیڈمیک سیکشن بذات خود تشریف لا کے اپنے چیک وصول کریں۔
ھدایات: امیدوار چیک کے وصولی کے لئے اپنے ساتھ درج ذیل کاغذات ضرور لائیں۔
1۔ CNIC کی اصل اور کاپی
2۔ والد کی CNIC کی اصل اور کاپی
3۔ انٹرمیڈئیٹ کے بعد جس کورس میں داخلہ لیا ھو اسی کورس کی Last Transcript/DMC کی کاپی
4۔ انٹرمیڈئیٹ کے بعد جس ادارے میں زیر تعلیم ھو/رھاھو وھاں کے سربراہ سے Bonafide/Course Completion سرٹیفیکیٹ جس میں امیدوار کے نام، ولدیت، رجسٹریشن نمبر/کورس ٹائیٹل/موجودہ سمیسٹر نمبر کےاندراج کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی گئ ھو کہ امیدوار ادارے میں زیر تعلیم ھے/تھا اور مذکورہ کورس کے دوران کوئی اور سکالرشپ یا گرانٹ نہیں لیا ھے/لے رھا ھے۔
معلومات کے لئے رابطہ نمبر:
03339650560۔03329554837

17/07/2024

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے
بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجاتی ہے یعنی ساون کا مہینہ ھمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ہوۓ درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے درختوں میں نیم کا درخت 55 ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈک پیدا کرتا ہیں۔ نیم کا درخت رات کو بھی اکسیجن خارج کرتا ہے ۔
درخت زندگی ہیں ۔
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
نیم کہ پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے تک ہوگی ۔ اسکے علاوہ بکائن جامن شیشم کچنار پیپل پاپولر پلکن أم امرود وغیرہ کے درخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اول ماحول دوست ہیں ۔۔

#درخت لگائیں #زندگیاں بچائیں ۔۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

اساتذہ کرام اعلان سماعت فرمائیں 👇👇👇
اس بچی نے کچھ لبرل آنٹیوں اور لبرل طبقہ کے منہ پے زوردار طمانچہ دے مارا جوکہ پردے کو اپنے لئے عیب اور ایسا برقعہ کو جاہل...
چیئر مین بورڈ کا سپیشل پرسن کی حوصلہ افزائی اور 45 منٹس اضافی ٹائم دینے کی ویڈیو وائرل #bisepeshawar #boardexams #SSCExa...
آج سکول ہذا کے سالانہ امتحان کے نتائج کے پوزیشن ہولڈرز طلباء #results #2024Results
25 اکتوبر سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ دوم امتحان میں نویں جماعت کے فزکس کا پرچہ ای شیٹ، جس میں ہر سوال کا الگ الگ حصہ...
گورنمنٹ سکولز بھی کسی پرائیویٹ سکولوں سے کم نہیں . یہ ویڈیو کسی گورنمنٹ سکول کی ہے جس میں ایک طالب علم خوبصورت آواز میں ...
ماشا اللہ سرکاری سکول میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں. ہمارے گورنمنٹ مڈل سکول کمرڈھنڈ کے ایک طالب علم نے خانہ کعبہ کا ماڈل بنایا ...

Category

Telephone

Website

Address

Kohat

Other Schools in Kohat (show all)
Govt High School Sheikhan Kohat official Govt High School Sheikhan Kohat official
Sheikhan Kohat
Kohat, 26000

Govt High School Sheikhan Kohat is located in Sheikhan Kohat.

GPS Lal Garhi GPS Lal Garhi
Kohat, 26000

گورنمنٹ پرائمری سکول لال گڑھی کا منشور تعلیم سب کے لیے۔ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

GPS Chambai Kohat GPS Chambai Kohat
Chambai
Kohat, 26000

گورنمنٹ پرائمری سکول چمبئ کوہاٹ

Iqra Hadeeqa Tul Atfal school Iqra Hadeeqa Tul Atfal school
Babri Banda
Kohat

The Guardian School Kohat The Guardian School Kohat
Behind AlShifa Hospital, House #34, , Sector A1, , Phase II, KDA Kohat
Kohat

The Guardian School aims to create a welcoming and exciting learning environment for each student

Intellectuals school and college jhandi station kohat Intellectuals school and college jhandi station kohat
Kohat

the real name of quality education

GPS Spina Khawara Khadizai kohat GPS Spina Khawara Khadizai kohat
Spina Khawara
Kohat

GHSS SHADI KHEL _ Unofficial GHSS SHADI KHEL _ Unofficial
Shadi Khel
Kohat, 26000

The knowledge group of schools The knowledge group of schools
Kohat

A Name Of Success

G.P.S Dartappi G.P.S Dartappi
Kohat

GPS Dartappi is a education department.