Emaan Online Islamic school
Asslam o alikum
Welcome to Emaan online islamic school,
چین و عرب ہمارا ، ہندوستاں ہمارا
مسلم ہیں ہم ، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا
دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
ہم اس کے پاسباں ہیں، وہ پاسباں ہمارا
تیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیں
خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا
مغرب کی وادیوں میں گونجی اذاں ہماری
تھمتا نہ تھا کسی سے سیل رواں ہمارا
باطل سے دنبے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
اے گلستان اندلس! وہ دن ہیں یاد تجھ کو
تھا تیری ڈالیوں پر جب آشیاں ہمارا
اے موج دجلہ! تو بھی پہچانتی ہے ہم کو
اب تک ہے تیرا دریا افسانہ خواں ہمارا
اے ارض پاک! تیری حرمت پہ کٹ مرے ہم
ہے خوں تری رگوں میں اب تک رواں ہمارا
سالار کارواں ہے میر حجاز اپنا
اس نام سے ہے باقی آرام جاں ہمارا
اقبال کا ترانہ بانگ درا ہے گویا
ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا
اعرابیوں ( بدوؤں ) نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا ہم ( بیماریوں کا ) علاج کریں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اللہ کے بندو! علاج کرو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بیماری پیدا کی ہے اس کی دوا بھی ضرور پیدا کی ہے، سوائے ایک بیماری کے“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سی بیماری ہے؟ آپ نے فرمایا: ”بڑھاپا“
(ترمذی شریف)
تلخ حقیقت....
پاکستان میں ہر شخص اپنی اوقات کے مطابق فرعون بنا ہوا ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے ۔
(صحیح بخاری)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے“
(ترمذی شریف)
بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
(القران)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس سے علم کی بات پوچھی گئی اور اس نے اسے چھپا لیا ( اور بتایا نہیں ) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے آگ کی لگام دے گا ۔‘‘
(سنن ابو داؤد)
مرد حضرات زندگی میں اصول بنا لیں۔۔۔ کہ
1۔ بیٹھے ہوئے کسی سے ہاتھ نہیں ملانا۔۔۔ اسے غرور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
2۔ جو آپ کے پیچھے ہے، اس کی حفاظت کرنا اور جو آپ کے ساتھ ہے، اس کی عزت کرنا۔
3۔ خرافات کے لیے عورتوں کے پیچھے کبھی مت جانا، عزت،صحت، دولت سلامت رہے گی۔
4۔ جب کہیں مہمان گئے ہوں تو کھانے کو کبھی برا نہ کہنا۔
5۔ جو چیز آپ نے خریدی نہیں، اس کا آخری نوالا خود نہ کھانا۔
6۔ دوران گفتگو اور محفل میں اپنا موبائل جیب میں ہی رکھنا اچھا ہے۔
7۔ دوسروں کی بات غور سے سننا، ہاں، ناں میں جواب دینا اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا۔
8۔ جہاں دعوت نہ دی گئی ہو، کبھی مت جانا۔۔۔ خودداری اور عزت نفس بہت ضروری ہے۔
9۔ کوئی بھی موقع ہو، حتیٰ کہ جب بھی گھر سے نکلیں، آپ کا لباس صاف ستھرا اور دھلا ہوا ہونا چاہیے۔
10۔ جو کام آپ نے نہیں کیا، اس کا کریڈٹ لینے کی بھی ضرورت نہیں۔
11۔ اگر غلطی ہو جائے تو تسلیم کرنے سے آپ کے پوائینٹس بڑھیں گے۔
12۔ گفتگو اور تحریر میں آپ کے الفاظ اور گرامر بہترین ہونے چاہییں۔
13۔ جب بھی گھر سے نکلیں، آپ کا والٹ اور کچھ رقم آپ کی جیب میں لازمی ہونی چاہیے۔
14۔ دیانت داری واقعی بہترین حکمت عملی ہے۔۔۔ ایمان والے ہی امانت دار ہوتے ہیں۔
15۔ کسی سے تعلقات کی بھیک کبھی نہ مانگنا، خود میں قابلیت پیدا کریں کہ لوگ آپ کے ساتھ جڑنا چاہیں
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
تہی ، زندگی سے نہیں یہ فضائیں
یہاں سینکڑوں کارواں اور بھی ہیں
قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پر
چمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں
اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم
مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں
تو شاہیں ہے ، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا
کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں
گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں
(علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں ، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے ۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے ۔ اس کے بعد مرغی کا ، اس کے بعد انڈے کا ۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آ جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں ۔(صحیح بخاری)
دیار مغرب کے رہنے والو! خدا کی بستی دکاں نہیں ہے
کھرا جسے تم سمجھ رہے ہو ، وہ اب زر کم عیار ہو گا
تمھاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی
جوشاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ، ناپائدار ہو گا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے ، پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں
ایک نسل کی جہالت دوسری نسل کی روایت اور تیسری نسل کا عقیدہ بن جاتی ہے
"تنقید" سے پہلے "تحقیق"
"الزام" سے پہلے "ثبوت"
اور "اختلاف" سے پہلے "دلیل" رکھنا اعلیٰ کردار کی علامت ہے
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
ریاض الجنۃ کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میرے گھر اور میرے اس منبر کے درمیان کا حصہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے ۔
جو کچھ تم چھپاؤ یا ظاہر کرو اللہ سب جانتا ہے
(القرآن)
عادتیں بدل جاتی ہیں لیکن فطرت نہیں
بے شک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے
(القرآن)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں نہ اس میں طاعون آ سکتا ہے نہ دجال ۔
ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کا
کہ صبح و شام بدلتی ہیں ان کی تقدیریں
😕 *ایک عورت دو چہرے*
〰〰♦〰〰
*پہلا منظر*
میں بچوں کے ساتھ کافی مصروف ہوتی ہوں تفصیل سے صفائی کا موقع نہیں مل پاتاکل میری بہن مجھ سے ملنے آئی تو سارے کچن کو چمکا کر گئی واقعی بہنوں کا کوئی نعم البدل نہیں.
*دوسرا منظر*
میں بچوں کے ساتھ کافی مصروف ہوتی ہوں تفصیل سے صفائی کا موقع نہیں مل پاتاکل میری نند ہم سے ملنے آئی تو سارے کچن کو صاف کر گئی تاکہ مجھے بتا سکے کہ میرا گھر تو گندا ہے اور وہ بڑی صاف ستھری ہے. ہونہہ
〰〰🔴〰〰
*پہلا منظر*
گھر میں مہمان آئیں تو سارا کھانا امی ہی بنا لیتی ہیں بھابھیوں نے صرف ٹیبل سیٹ کر دیا ہلکی پھلکی صفائی کر دی اور بس کچن تو امی ہی سنبھال لیتی ہیں ایسی ساس تو قسمت والوں کو نصیب ہوتیں ہیں.
*دوسرا منظر*
گھر میں مہمان آئیں تو کھانا میری ساس ہی بناتی ہیں مجھے بس ٹیبل سیٹ کرنے اور صفائی ستھرائی پر لگا دیتی ہیں اور کچن خود سنبھال لیتی ہیں تاکہ جب مہمان پوچھیں کہ کھانا تو بہت لذیذ ہے تو سارا کریڈٹ خود لے لیں ہونہہ
〰〰🔴〰〰
*پہلا منظر*
ہم انگلینڈ میں رہتے ہیں میں تو روز امی ابو سے بات نہ کر لوں تو دن ہی نہیں گزرتا شکر ہے کہ واٹس ایپ اور سکائپ ہیں دوری کا احساس کم ہوتا ہے.
*دوسرا منظر*
ہم انگلینڈ میں رہتے ہیں میرا شوہر تو ویک اینڈ کے انتظار میں ہوتا ہے جب تک پورا گھنٹہ اپنی ماں اور بہن بھائیوں سے بات نہ کر لے چین نہیں آتا اسے حد ہے ہم نے بھی ایک ویک اینڈ گزارنا ہوتا ہے اس کے ساتھ سارا ہفتہ انتظار کرو اور صبح سے ہی فون شروع ہو جاتے ہیں
〰〰🔴〰〰
*پہلا منظر.*
تینوں بھائیوں کی شادی ہو چکی ہے اور ماشاء اللہ سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں بھابھیوں کا تو موڈ خراب ہوتا ہے لیکن شکر ہے بھائی بہت اچھے اور امی ابو کے فرمانبردار ہیں اللہ تعالیٰ یونہی میرے میکے کو ہنستا بستا رکھے
*دوسرا منظر*
میری شادی ہو چکی ہے اور میرا حق ہے کہ میرا ایک الگ گھر ہو مجھے میرا الگ گھر چاہیے میں اس گھر میں اپنے بچے نہیں پال سکتی. ہونہہ
*ان جیسی کتنی ہی مثالوں سے ہمارا معاشرہ بھرا پڑا ہے جہاں ہمارے معیار رشتوں کے حوالے سے بدلتے رہتے ہیں جس چیز کو دوسروں کے لیے غلط سمجھتے ہیں اپنے لیے اسے جائز کر لیتے ہیں.دوسروں کے لیے ہمیشہ وہی پسند کریں جوہم اپنے لیے پسند کرتے ہیں.*
انسان ہونے اور بننے میں بہت فرق ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore, 54000
TNS is Pakistan's leading Project Based learning (PBL) & International Baccalaureate (IB) school. Welcome to the concept of Learning without boundaries.
Uet, Lahore
Lahore
Welcome to IBM-UET! Institute of Business and Management (IBM) at the University of Engineering and Technology (UET) Lahore. visit our website-- http://www.ibm-uet.edu.pk/
Punjab University Canal Road
Lahore, 54600
Not Official Page! Pioneer in offering various programs from BS to PhD in the field of Industrial Engineering and Quality Management in Pakistan.
Mall Road
Lahore
Strategic Corporate Consultation. Secretarial and Corporate Compliance Reporting Services. Share registrar services. Mergers, Acquisitions and Liquidation Proceedi...
King Edward Medical University, Nelagumbad, Anarkali
Lahore, 54000
Fanpage for the Class of 2012! Class people can join the top-secret classgroup by invites!
Lahore
Official fan page of Bright Grammar School (BGS) in Lahore, Pakistan. Founded: September 1990 by Ch Aitmad-Ud-Dula and Samina Aitmad Director BGS: Najeeb Aitmad BGS group: http:...
FAZAIA INTERMEDIATE COLLEGE MUNIR Road
Lahore, 54000
Enter to learn : leave to serve
Valancia Housing Society, E-Block
Lahore, 54000
ACADEMIA DE AVERROES CIE Center No: PK 864
2/2 Dev Samaj Road, St Nagar
Lahore, 54000
The first technical education college in Pakistan.
Lahore, 54000
SUGGEST TO FRIENDS 1.000 √ DONE █ 2.000 √ DONE ██ 2.500 suggest ███ 3.000...suggest ████ 5.000....suggest █████7.000.... suggest ██████10.000...suggest Creator : ♥ *Ss* ♥ Admins...