Mumtaz Grammar School
A school where “the pupils have been given education and training, which is better than the enviro
Without education it is complete darkness and with education it is light.Education is a matter of life.
Classes will start from 6th March
Happy teachers day to all teachers of Mumtaz Group Of Schools ,who consumes their selves to light the lives of their students🕯️⭐🌟
الحمدللہ
ماڈل پیپر ترجمتہ القرآن براۓ جماعت نہم
گرمیوں کی تعطیلات والدین کے لیے بہت بڑا چیلنج ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کی گرمیوں کی تعطیلات کو با مقصد اور پر لطف کیسے بنا سکتے ہیں۔
گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ہوتیں۔جس طرح ہم اپنے روزمرہ کے معمولات سے بعض اوقات تنگ آجاتے ہیں اسی طرح پورا سال بچے بھی اپنی مشکل روٹین سے بیزار ہو جاتے ہیں اور موسم گرما کے اثرات کی وجہ سے ان کی طبیعت میں چڑچڑاپن بھی آجاتا ہے۔ بچوں کے لیے اسکول جانااور سارا دن گرمی کی تپش کو برداشت کرنا ہمت کا کام ہے۔بچوں کے لیے ایک ایک لمحہ گزارنا مشکل ہو تا ہے۔روزانہ صبح اٹھنا،یونیفارم پہننا،اپنے وزن سے بھاری بیگ اٹھانااور پھر شدید گرمی کے موسم میں اسکول پہنچنا بچوں کو تھکا دیتا ہے ۔جیسے ہی گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہوتا ہے،بچوں کے چہروں پر رونق آجاتی ہے۔والدین کو بھی ایک طرف تو بہت خوشی ہوتی ہے کہ اب ان کا بچہ گرمی کی تپش سے بچ جائے گا اور انھیں اسے پوری تیاری کے ساتھ اسکول بھیجنا نہیں پڑے گا،وہیںوہ اس بات سے پریشان بھی ہو جاتے ہیں کہ اب بچے سارا دن گھر فارغ گزاریں گے اور اسکول جانے کی وجہ سے ان کے جو روزمرہ معمولات بنے ہوئے ہیںوہ اثر انداز ہوں گے۔
بچوں کی اکثریت چھٹیوں کا دورانیہ بغیر کسی منصوبہ بندی اور ترتیب کے گزار دیتی ہے،جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب بچے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول جاتے ہیں تو وہ سب کچھ بھول چکے ہوتے ہیںجس کی اساتذہ کو ہمیشہ شکایت ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر بچے یہ دورانیہ بغیر کسی مہارت کو سیکھے گزار دیتے ہیںاور اپنا وقت ضائع کر دیتے ہیں۔اگر انھی چھٹیوں کومنصوبہ بندی کے تحت گزارا جائے تو نہ صرف بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکتا ہے بلکہ بچوں کے ساتھ ایک دوستانہ تعلق کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
٭ والدین کو چاہیے کہ ایک کیلنڈر لیں اور بچوں کے ساتھ مل کرگرمیوں کی چھٹیوں کی ایک منصوبہ بندی کریں اور کیلنڈر بناتے ہوئے بچوں سے بھی رائے لیں،مثال کے طور پرچھٹیوں میں بچوں کی سیر و تفریح یا مطالعاتی دورہ کے لیے جو بھی منصوبہ بنایا گیا ہے اسے کیلنڈر پر لکھا جائے۔اسی طرح اور بھی دنوں کی پلاننگ کی جائے ۔
٭ بچوں کے ساتھ مل کر ان کے روزمرہ معمولات کو بھی ترتیب دیںاور ان کے لیے ایک ٹائم ٹیبل سیٹ کیا جائے اور اس میں بچوں کے کھیلنے کے اوقات کا بھی ذکر کیا جائے۔
٭ اسکول سے بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے چھٹیوں کا کام دے دیا جاتا ہے۔والدین کو چاہیے کہ اس کام کی باقاعدہ منصوبہ بندی کریں اور اسے روزانہ کی بنیاد پر مختلف حصوں میں تقسیم کریں تا کہ ایسا نہ ہو کہ چھٹیاں ختم ہو جائیں اور بچوں کا کام مکمل نہ ہو۔
٭ والدین کے پاس چھٹیوں میں بہت اچھا موقع ہوتا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ بات چیت یا گپ شپ کو زیادہ بڑھائیں،کیونکہ عام دنوں میں بچوں کی مصروفیات کی وجہ سے والدین کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتاکہ وہ بچوں کو صحیح طریقے سے توجہ دے سکیں۔
٭ بچوں سے تبادلہ خیال کر کے ان کی دلچسپیوں اور پسندیدہ مشاغل کو تلاش کیا جائے اور ان کے لیے ایسی سرگرمیوں کو تلاش کیا جائے جو ان کے لیے بامقصد بھی ہوں اور پر لطف بھی،مثال کے طور پران کے ساتھ مل کر کوئی تخلیقی کام کیا جائے جیسا کہ کوئی آرٹ ورک یا کوئی سائنسی پروجیکٹ بنایا جائے۔
٭ گھریلو معاملات میں بھی ان کو شامل کیا جائے اور ان کی رائے بھی لی جائے،اس سے بچے میں خوداعتمادی پیدا ہو گی۔
٭ بچوں کے ساتھ مل کر سیاحت کا کوئی منصوبہ بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ بچوں کو شہر سے باہر کسی تفریحی مقام پر لے کر جائیں تا کہ بچے اپنے آپ کو روزمرہ کی فکروں سے آزاد پائیںاور پر سکون محسوس کریں۔
٭ بچوں میں مطالعہ کتب کی عادت ڈالیں ۔بچوں کو لائبریری لے کر جائیں اور کسی دلچسپ کتاب کا انتخاب کیا جائے ۔اس کتاب پر بچوں سے تبصرہ بھی لکھوایا جائے ،مثال کے طور بچے ااپنے پسندیدہ کردار اور مصنف کانام بھی لکھیںاور یہ بھی بتائیں کہ انھیں یہ کتاب کیسی لگی۔
٭ بچوں کو کسی بک شاپ پر لے جا کر اخلاقیات پر مبنی کسی دلچسپ کتاب کا انتخاب کیا جائے اور بچوں سے کہا جائے کہ ایک بک مارک خود ڈیزائن کریںجو دو کالمز پر مشتمل ہو،ایک کالم میں تاریخ لکھی جائے اوردوسرے کالم میں صفحوں کی تعداد لکھی جائے ۔بچوں سے کہا جائے کہ کتاب پڑھنے کے ساتھ ساتھ بک مارک پر تاریخ اور صفحوں کی تعداد لکھ کراسے مکمل کریں۔بچوں کے لیے یہ دلچسپ اور تخلیقی سرگرمی ثابت ہو گی۔
٭ بچوں کے ساتھ مل کر کوئی اچھی سی مووی دیکھی جائے اور بچوں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کرنے کے بعدانھیں کہا جائے کہ اس مووی کو اپنے الفاظ میں ایک صفحے پر تحریر کریں۔
٭ بچوں کو ان کے دوستوں کے ساتھ ملنے کا موقع بھی دیا جائے اور انھیں قریبی عزیز و اقارب کے گھر لے کر جائیں،اس سے بچے کی سماجی نشوونما بہتر ہو گی۔
٭ بچوں کو اخبار ،رسالے یا بچوں کے میگزین پڑھنے کے لیے دیئے جائیں ۔
٭ بچوں سے کہا جائے کہ اپنی چھوٹی سی ذاتی لغتDictionary))بنائیں اور اس میں ایسے الفاظ لکھیں جو وہ زیادہ سنتے یا پڑھتے ہیں۔
٭ چھٹیوں میں بچوں کی لکھائی کو بہتر بنایا جائے،ہر ہفتے کسی بھی اخبا،رسالے یا کسی کتاب وغیرہ سے خوشخطی کے دو صفحات کروائے جائیں۔
٭ بچوں کو تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی جائے۔بچوں کو بادشاہی مسجد،شاہی قلعہ،لاہور میوزیم اور واہگہ بارڈر بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ان مطالعاتی دوروں سے بچوں کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
٭ بچوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری ہے تا کہ بچے جسمانی طور پر صحت مند رہ سکیں۔موسم گرما میں بچوں کے لیے ان ڈورگیمز مناسب رہتی ہیںجیسا کہ کیرم،بیڈمنٹن،سکوائش وغیرہ۔
آج کل کے طرز زندگی کی ایک نمایاںبات ہر کسی کی بڑھتی ہوئی مصروفیت ہے۔والدین کو اپنی مصروفیات سے فراغت نہیں ملتی اور بچے اپنی دنیا میں مست رہتے ہیں۔اس صورت حال کی وجہ سے والدین اور بچوں میں ایک ان دیکھی دیواریا خلیج قائم ہو جاتی ہے اور والدین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے بچے کیا جذبات و احساسات رکھتے ہیں ۔گرمیوں کی تعطیلات میں والدین کے پاس ایک بہت بڑا موقع ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوستانہ انداز میں پروان چڑھائیں۔ان کی تخلیقی مہارتوں اور ان کی توانائیوں کو مثبت انداز سے سامنے لائیں۔گھریلو معاملات میں ان کی رائے بھی لیںاور بچوں کو کوالٹی ٹائم دیں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ ساری تجاویزپر عمل درآمد کروانا مشکل لگے اور فوری طور پر ان سب پر عمل کروایا بھی نہیں جا سکتا،صرف آپ کا اور آپ کے بچے کا ایک قدم آپ کے بچے کو آپ کی توقعات سے بھی آگے لے جائے گا۔آپ کبھی اپنے بچے کے لیے وقت نکال کر تو دیکھیں ،ان کی ترجیحات کو سمجھ کرتو دیکھیں ۔کبھی بچے کے ساتھ بچہ بن کے دیکھیں،اس کی بات کو غور سے سن کر دیکھیں۔آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ ہمارے بچے ہم سے کتنا آگے ہیں۔ضروری نہیں کہ صرف خداداد صلاحیتیں رکھنے والے بچے ہی آگے بڑھیں،بعض اوقات والدین کی تحریک اور توجہ عام بچے کو بھی بہت آگے لے جاتی ہے ۔جب آپ ان تجاویز پر عمل درآمد کروانا شروع کریں گے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ سب تجاویز صرف کتابی حد تک نہیں ہیں بلکہ یہ وہ تجربات ہیں جو ایک موثر استاداپنے تجربے اور نیک نیتی کے بعد حاصل کرتا ہے۔
Written By: Hina Jafri
[email protected]
No smart syllabus follow
Today math paper of class 9th All Boards of punjab
Today All Boards of Punjab paper of Bio/Computer class 9th
Best of luck 9th Class.Allah pak Ap sb ko kamyab kare
How to Fill Bubble Sheet
نہم کلاس کے طلباء پریکٹس کریں۔
سب سے گزارش ہے کہ ایک دفعہ درود شریف پڑھ کہ کمنٹ میں" ڈن " لکھ دیں -
جزاک اللّٰہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore
54760
Opening Hours
Monday | 07:30 - 14:00 |
Lahore, 54000
TNS is Pakistan's leading Project Based learning (PBL) & International Baccalaureate (IB) school. Welcome to the concept of Learning without boundaries.
Uet, Lahore
Lahore
Welcome to IBM-UET! Institute of Business and Management (IBM) at the University of Engineering and Technology (UET) Lahore. visit our website-- http://www.ibm-uet.edu.pk/
Punjab University Canal Road
Lahore, 54600
Not Official Page! Pioneer in offering various programs from BS to PhD in the field of Industrial Engineering and Quality Management in Pakistan.
Mall Road
Lahore
Strategic Corporate Consultation. Secretarial and Corporate Compliance Reporting Services. Share registrar services. Mergers, Acquisitions and Liquidation Proceedi...
King Edward Medical University, Nelagumbad, Anarkali
Lahore, 54000
Fanpage for the Class of 2012! Class people can join the top-secret classgroup by invites!
Lahore
Official fan page of Bright Grammar School (BGS) in Lahore, Pakistan. Founded: September 1990 by Ch Aitmad-Ud-Dula and Samina Aitmad Director BGS: Najeeb Aitmad BGS group: http:...
FAZAIA INTERMEDIATE COLLEGE MUNIR Road
Lahore, 54000
Enter to learn : leave to serve
Valancia Housing Society, E-Block
Lahore, 54000
ACADEMIA DE AVERROES CIE Center No: PK 864
2/2 Dev Samaj Road, St Nagar
Lahore, 54000
The first technical education college in Pakistan.
Lahore, 54000
SUGGEST TO FRIENDS 1.000 √ DONE █ 2.000 √ DONE ██ 2.500 suggest ███ 3.000...suggest ████ 5.000....suggest █████7.000.... suggest ██████10.000...suggest Creator : ♥ *Ss* ♥ Admins...