City48 "Sargodha"
Our Institute Committed to Excellence in Traffic Management, Highest Standards
رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ ماہ رمضان!
صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی کے کاغذات نامزدگی جمع، سابق ایم اے سیال شریف سے ریلی کی صورت میں ریٹرننگ آفیسر ساہیوال کے دفتر پہنچے
سرگودہا: سٹی ٹریفک پولیس کے شعبہ موبائل یونٹ کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کےاستعمال کی آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹریفک وارڈن ساجد محمود نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہر کی مختلف شاہراؤں پر موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کے بارے آگاہی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کی قیمت اپنے سر سے زیادہ نہیں، ہیلمٹ کا استعمال خوفناک حادثے سے بچا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کے حادثے میں زیادہ تر سخت چوٹ سر کی چوٹ ہے۔ ہیلمٹ کا استعمال گردو غبار کے ساتھ انسان کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا 06 مارچ سے شروع ہونے والی سرگودھا زیرو ویسٹ ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے پیغام۔ مہم کے دوران عملہ صفائی دو شفٹوں میں کام کرے گا۔ تمام یوسیز میں پڑے گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایا جائیگا
03079600051
کمشنر سرگودھا/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے بدھ کی الصبح بغیر پروٹوکول کے یونین کونسل نمبر1 کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے قینچی موڑ، لاری اڈہ روڈ، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف بلاکوں اور غنی پارک سمیت دیگر علاقوں میں صفائی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر نے سیوریج کے سنگین مسائل اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ سپروائز کی سرزنش کی۔ انہوں نے عملہ صفائی کو اپنا قبلہ درست کرنے اور دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال میں لاتے ہوئےشہریوں کو بھرپور میونسپل سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر سرگودھا نے سی او ایم سی سمیت دیگر میونسپل افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے زیادہ وقت فیلڈ میں گزارنے اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان سے میونسپل سروسز کی فراہمی اور درپیش مسائل بارے آگاہی لی۔
بریکنگ نیوز
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کا اعلان کر دیا۔ ڈیزل کی قیمتیں برقرار۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کر دی گئی
سرگودھا: ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنسلٹنٹ سلیمان یوسف کی قیادت میں نمائندہ وفد نے کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب انٹر میڈیٹ امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تجویز کردہ پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈی جی ایس ڈی اے سید افتخار شاہ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد علی اور سی او ایم سی طارق پرویا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کنسلٹنٹ سلیمان یوسف نے بتایا کہ اے ڈی بی پیسف کے تحت پنجاب کے 2 بڑے اور سرگودھا سمیت 5 چھوٹے شہروں میں میونسپل سروسز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ اے ڈی بی منصوبے دو مرحلوں میں مکمل کرے گا۔ سرگودھا میں دوسرے فیز میں منصوبے تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودھا شہر میں پینے کے پانی کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اے ڈی بی 30 سے 40 ملین یو ایس ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے تحت نئے ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے اورشہر کی تمام آبادیوں میں نہ صرف لائنیں بچھائی جائیں گی بلکہ گھروں میں کنکشن تک کر کے دیئے جائینگے۔ مزید بتایا گیا کہ سرگودھا شہر میں سیوریج کی ناگفتہ بہ حالت کو بہتر بنانے کیلئے اے ڈی بی 40ملین یو ایس ڈالر خرچ کرنے کا خواہاں ہےجبکہ عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے گرین ٹرانسپوریشن ایکشن پلان کے تحت 15 پارکس اور 26 گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش اور مرمت کی جائے گی۔ اس منصوبہ پر پنجاب حکومت 78ملین پاکستانی روپے خرچ کرے گی۔ کنسلٹنٹ اے ڈی بی سلیمان یوسف نے مزید بتایا کہ سرگودھا میں واسا اور سالڈ ویسٹ کمپنی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے جبکہ مختصر دورانیہ کے منصوبوں میں ایس ڈی اے میں سالڈ ویسٹ چھوٹا سا یونٹ تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام منصوبوں کے تخمینہ جات اور کاغذی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے اور قوی امکان ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا بورڈ ان منصوبوں کیلئے جون تک فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دے گا۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے اے ڈی بی کے تجویز کردہ منصوبوں کو حتمی شکل دینے سے قبل عوام کی رائے کو بھی شامل کرنے اور شہر کے مختلف مقامات پر ان منصوبوں کے حوالے سے آگاہی سیشن منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمشنر نے اے ڈی بی، واسا، سالڈ ویسٹ، سینی ٹیشن اور واٹر سپلائی کے منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین کو بھی اگلے ہفتہ طلب کر لیا جن کی آراء کی روشنی میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دی جا۔سکے گی۔
سرگودھا پولیس کیجانب سے ضلع بھر میں رات 9 سے 11 بجے تک جنرل ہولڈ اپ/سنیپ چیکنگ:
• ایک ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔
• چیکنگ کے دوران 205 بلا نمبر موٹر سائیکل تھانہ جات میں بند
• تین عدالتی مفروران اور ایک ٹی او گرفتار
• 20 لٹر شراب اور ایک پسٹل 30بور برآمد
(ترجمان سرگودہا پولیس)
شاہینوں کے شہر سرگودھا کا 1903 سے 2023 تک کا سفر
اہلیانِ سرگودھا کو سرگودھا شہر کی 120 ویں سالگرہ مبارک
سرگودھا: اسلام پورہ فلائی اوور المعروف پرانا پل پر کارپٹ روڈ کی دوسری تہہ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے عوام الناس جلد ہی آسان اور محفوظ سفر سے لطف اندوز ہوں گے۔
سرگودہا: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے لاری اڈہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کےلیے وسیع پیمانے پر مہم شروع کر دی گئی۔ جس کا آغاز چونگی نمبر 9 سے کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں قینچی موڑ تک سڑک سے ہر قسم کی پختہ تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ دکانوں کے سامنے پختہ بورڈ اور رکاوٹوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے مزید بتایا گیا کہ انسداد تجاوزات ٹیم روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر رہی ہے۔ شہر کے تمام بازاروں، چوراہوں اور سڑکوں کو تجاوزات سے مکمل پاک کرنے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہا کہ آپریشن کے دوران چھوٹے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کا خیال رکھا جائے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی دکاندار کو تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے انسداد تجاوزات آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
دھند میں گاڑی چلاتے ہوئے ان ہدایات پر عمل کر کے محفوظ رہیں۔
ٹریفک جام کی بڑی وجہ رانگ پارکنگ ہے، شہری پارکنگ پلازہ، پارکنگ اسٹینڈز میں گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ پارک کریں
موٹرسائیکل کو چوری ہونے سے بچائیں
Wear Your Safety Helmetا
انسان کا سر بھی انڈے کی طرح ہے اگر حفاظت نہیں کی جائے گی تو ٹو ٹ جائے گا۔
نیو ایئر کی خوشیوں کو غم میں تبدیل مت کریں۔
کم عمر ڈرائیورز اپنی اور سڑک پر موجود دیگر افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
دوران ڈرائیونگ ایمرجنسی وہیکل کوراستہ دیں۔
آپ کے اس عمل سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔
Follow Traffic Rules 🚦
ون وے ٹریفک کیخلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے
ٹریفک حادثات سے بچاؤ کی تدابیر ۔۔۔
Traffic Rules Awareness
خبردار:
اب ون وے کیخلاف ورزی پر چالان کے بجائے مقدمہ درج ہو گا۔
شکریہ لاہور
ہیلمٹ قانون کی 100 فیصد پابندی، حادثات میں نمایاں کمی
دھند میں ڈرائیونگ سے متعلق ہدایات
ہیلمٹ کا استعمال ۔۔۔ زندگی سے پیار
Use Helmet Save Lives
اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں
ٹریفک سگنلز اور ون وے کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں۔
احتیاط کریں
سموگ کے خطرات سے محفوظ رہیں
دھند میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے محتاط رہیں۔
ٹریفک قوانین کی پابندی ۔ مہذب شہری کی پہچان
4 اہم سفری قوانین
حد رفتار کی پابندی ۔ موبائل فون سے اجتناب ۔
سیٹ بیلٹ کا استعمال ۔ سائیڈ شیشوں کا استعمال ۔
18 سال سے کم عمر کا ڈرائیو کرنا قانوناً جرم ہے۔
والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔
Traffic Rules Awareness
Follow 🚦 Traffic Rules Awareness
Traffic Awareness Walk
ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ہیلمٹ تب آپ کی حفاظت کرے گا اگر آپ اسے سر پر پہنیں۔
ٹریفک قوانین کا احترام کیجئے۔
کالے شیشے، غیر قانونی نیلی بتی، غیر قانونی نمبر پلیٹ اور پولیس فلیشر لائٹ کا استعمال جرم ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore
100% Original Fragrance (Arabic - English - Turkish - French - Anyone) All Branded Perfume Available
Lahore, 54000
We are providing remote HR services in all over the Lahore in different shifts Hiring Candidates for
Pakarab Society
Lahore
Hafiz Home Services is a company specialized in providing pest and termite control, water tank clean
Sector 05, Phase 10, DHA Lahore
Lahore, 54000
Our main aim is to provide daily basis weather news to public. Climate changes. Global warming..