Cric4U

this page is especially created for Cricket updates, info, news, videos

21/12/2022

ٹیم میں کپتان بابر اعظم،عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی شامل

امام الحق، کامران غلام،محمد نواز ، محمد رضوان ،وسیم جونئیر ٹیم میں شامل

نسیم شاہ ، نعمان علی ، سرفراز احمد، سلمان علی آغا،سعود شکیل ٹیم میں شامل

شان مسعود اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں

فہیم اشرف ،محمدعلی اور حارث روف کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی سے شروع ہوگا

24/09/2022

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نوازنے سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا، یہ اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا،پی سی بی کے بی او جی کا 70واں اجلاس ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں ہوا،اعلان کردہ نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہوگا، اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی پانچوں کٹیگریز میں شامل تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کے ماہوار وظیفے کے رقم میں ایک ایک لاکھ روپے بڑھانے کا اعلان کیا تھا،حالیہ اضافے کے بعد قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کی میچ فیس کو بڑھا کر بالترتیب 40 ہزار اور 60 ہزار روپے مقرر کردیا گیا ہے،ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل نان پلیئنگ ممبرز کی ریڈ بال کی میچ فیس 16 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح وائیٹ بال کرکٹ کے میچز میں شریک ڈومیسٹک ٹیموں کے نان پلیئنگ ممبرز کی میچ فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح نان فرسٹ کلاس فور ڈے کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کی میچ فیس 25 سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ وائیٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج اور کرکٹ ایسوی ایشنز ٹی ٹونٹی کی میچ فیس 15 سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ریڈ اور وائیٹ بال کھیلنے والے نان پلیئنگ ممبرز کو اب بالترتیب 10 اور 15 ہزار روپے ملیں گے۔ لہٰذا اب ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو مجموعی طور پر 61 لاکھ اور ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 43 لاکھ روپے کا معاوضہ ملے گا۔ اس میں نئی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں کیا گیا اضافہ شامل ہے۔ اس رقم میں پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ کی انعامی رقم شامل نہیں ہے۔ قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، جس میں سے ایک کروڑ روپے قائداعظم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو دیا جائیں گے۔پاکستان کپ کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل ٹی ٹونٹی کی انعامی رقم 87 لاکھ روپے مقرر کی جاچکی ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج، کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اب ڈیلی الاؤنس، ماہوار وظیفہ اور میچ فیس کی مد میں تقریباََ 11 لاکھ روپے کمائیں گے،

28/01/2022

حسین طلعت اور شعیب ملک کی برق رفتاراننگز کی بدولت پشاورزلمی کا فاتحانہ آغاز
ء:

حسین طلعت اور کپتان شعیب ملک کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شعیب ملک نے 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے 191 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

77 کے مجموعی اسکور پر ابتدائی تین وکٹیں گنوانے کے بعد مڈل آرڈر بیٹر حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 179 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر میچ میں سنسنی پھیلا دی۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے کپتان شعیب ملک کے ہمراہ 81 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر پشاور زلمی کوجیت کے لیے آخری تین اوورز میں 30 رنز درکار تھے۔کپتان شعیب ملک نے شیرفین ردر فورڈ کے ہمراہ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پشاور زلمی کو فتح دلادی۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔ شیرفین ردر فورڈ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسپنر محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ول سمیڈ اور احسان علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ ول سمیڈ نے 62 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 97 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔یہ کسی بھی کھلاڑی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبیو میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لیوک رائٹ اور عثمان خان کے پاس تھا، جنہوں نے اپنے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبیو میں بالترتیب ناٹ آؤٹ 86 اور 81 رنز بنائے تھے۔ احسان علی نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد اور 158 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 155 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔

پشاور زلمی کے عثمان قادر اور ثمین گل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

11/01/2022

نیشنل انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس 14 جنوری سے شروع ہوں گے

قومی انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹس14 جنوری بروز جمعہ سے بالترتیب کراچی اور ملتان میں شروع ہوں گے۔دونوں ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 270 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ پینتالیس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ ملتان میں شیڈول یہ ٹورنامنٹ 14 سے 25 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز پانچ مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ جہاں تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مجموعی طور پر بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اسی طرح قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ پچیس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ کراچی میں شیڈول اس ٹورنامنٹ میں چھ مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 14 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ کراچی کے تین مختلف وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

ان ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 40 کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔ماہوار وظیفہ حاصل کرنے والے ان کھلاڑیوں کو تعلیمی اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

ان تمام کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رہائش دی جائے گی، جہاں انہیں غیرملکی کوچزکی زیرنگرانی تربیت دی جائے گی۔

اسکواڈز:
قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ:
بلوچستان: ابوبکر، عدنان احمد، احسن اللہ، عاصم الرحمان، فائق علی، حمزہ خان، اکرام اللہ، خان ولی، ملک اویس، محمد آصف، محمد داؤد، محمد عرفان، محمد سلیمان، سلیم جان، طفیل احمد
سینٹرل پنجاب: ارحم دانش، اسد نعیم، اویس زبیر، فصیح توصیف، حسن اشرف، حسنین عباس، محمد علی صابر، محمد عیسیٰ بلوچ، ریان ارشد، ساجد میر، سرمد نواز، صیار خان، تاج محمد، عبید اللہ، زریان علی
خیبرپختونخوا: عبداللہ، عدنان خان، اکبر علی، عطا اللہ، اکرام اللہ، محمد سہیل، محمد عدیل خان، محمد طلحہ، نفیس اختر، نوید، رضوان علی، سعید آفریدی، شہزاد احمد، شعیب، زین العابدین
ناردرن: عبدالاحد، عبدالمنیم، ابوبکر منہاس، اختر گل، بلال بشیر، محمد اسد عبداللہ، محمد اسماعیل رانجھا، محمد یوسف، ملک محمد خضر، محمد منیب، محمد موسیٰ حسن، محمد صہیب، محمد زوہیب عباس، سعد عبریز عباسی، سالار نذیر
سندھ: عبدالحئی، عبدالوہاب، عبداللہ (سینئر)، عدنان نواز، احسن خان، علی شیر، غلام احمد، حماد عالم، کفایت اللہ، محمد عبداللہ جاوید، محمد انس، محمد اذان، محمد خان، شیخ انتظار، سید محتشم
سدرن پنجاب: عبداللہ لطیف، عبدالرحمٰن، علی حیدر، فیضان ریاست، حسنین ساجد، حیات خان، محمد عبداللہ، محمد بابر ارشد، محمد حذیفہ، محمد قاسم احمد، محمد عثمان، معاذ احمد، محسن ملک، محمد عمر، طلال احمد خان

قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ:
بلوچستان بلیوز: عبدالصبور، انور شاہ، بختیار خان، گوہر خان، حفیظ اللہ، انعام اللہ، مبشر شاہ، محمد عادل، محمد علی، محمد اسفند، مشرف حسین، سمیر احمد، سید یاسر شاہ، طلحہ شاکر، زوہیب خان
بلوچستان وائٹس: ارسلان خان، اورنگزیب، ایاز گل، عشرت العباد، فیصل رزاق، عمران صادق، محمد شاہد، محمد عمر، مزمل علی، شہریار احمد، سراج احمد، سید وقاص احمد، عمیر احمد، عثمان غنی، ذاکر شاہ
سینٹرل پنجاب بلیوز: علی حمزہ، علی رضا، اریب عارف، فراز احمد، فرحان یوسف، غلام حیدر، حمزہ ظہور، حنین عامر، محمد حماد آصف، محسن علی، مومن قمر، محمد صائم، محمد عثمان، عبید شاہد، رانا محمد سرفراز طارق
سینٹرل پنجاب وائٹس: عالیان سلیمان، ابو سفیان، احمد یار خان، علی حسن بلوچ، علی حسن، علی رضا، ارسلان ، دانش سعید، فہام الحق، کیف علی، محمد طیب، محمد طیب عارف، محمد یاسین بلال نعمان علی، شہباز جاوید
خیبرپختونخوا بلیوز: عبدالرحیم، عبدالرحمٰن، احمد حسین، اسفندیار، حمزہ اظہار، لقمان خان، محمد عمیر خان، میاں یوسف شاہ، محمد علی، شاہ زیب خان، اسامہ خان، عثمان خان، زین شاہ، زبیر احمد، ذوالقرنین
خیبر پختونخوا وائٹس: آبیل خان، عادل وحید، الہام خان، خبیب خلیل، محمد اویس، محمد شایان، محمد انصار اللہ، محمد شعیب، محمد ہارون، محمد عمر، محمد زبیر، نوید الحسن، ریاض اللہ، شایان، اسامہ بنگش
ناردرن بلیوز: عباس حسنین، ابوؤ زر، بلال احمد، حسن اعجاز، محمد حسن خان، محمد ولید اقبال، محمد زین جمیل، محمد ارشد، محمد عاصم کمال، محمد بلال، محمد نبیل، مرتضیٰ رحمان، راجہ حمزہ وحید، شمیر علی، سید علی مہدی
ناردرن وائٹس: عبداللہ، علی اشفاق، عرش زمان، ارسلان علی، اویس امین، آذان کبیر، حسنین ندیم، ارشاد احمد، محمد عمار یاسر، محمد عبداللہ ساجد، محمد احمد، محمد عصمت اللہ، شہباز خان حرا، شاہمیر نثار، یزدان عباس رضوی
سندھ بلیوز: عبدالہادی، عبدالمعیز، احمد محی الدین، فرحان زمان، حمید کریم، حذیفہ احسن، ایم طلحہ خانجی، معاذ زاہد، موسیٰ آزاد، نوید احمد خان، سعد بیگ، سعد محبوب، سیف اللہ خان، سفیان عثمانی، یحییٰ شاہ
سندھ وائٹس: عبدالرحمٰن خان، ہارون ارشد، ہمزہ قریشی، محمد دانش، محمد احمد، معاذ شاہ، مصعب احمد، نعمان علی، اویس رحم شاہ، سجام محمد، شہزاد خان، شاہ زیب علی، شیراز خان، سید ریحان علی شاہ، واجد علی
سدرن پنجاب بلیوز: حسیب جاوید، انعام اللہ، محمد عبداللہ، محمد عاقب ارشد، محمد جان شیر، محمد ثاقب، محمد احمد، راجہ شہروز، رانا عدیل مشتاق، سمیر احمد منہاس، سمیر اختر، شہزاد احمد، سلیمان احمد ، ولید رضا، زین ارشد
سدرن پنجاب وائٹس: عبدالرسول، عبداللہ توقیر، علی حسنین بادشاہ، بلال خان، فہد کاشف، حسیب احمد، محمد فرحان، محمد حامد، محمد نعمان آصف، محمد عمیر، رانا حسیب ناظم، راؤ کلیم حیدر، شہاز سعید ، صہیب اکرم، طحہٰ شبیر

03/01/2022

محمد حفیظ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

لاہور، 3 جنوری2 202ء:

پاکستان کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔18 سال پر مشتمل ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 3 اپریل 2003 کو زمبابوے کے میچ سے خلاف ہوا۔ انہوں نے آخری مرتبہ 11 نومبر 2021 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اس دوران انہوں نے 392 انٹرنیشنل میچز میں 12780 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت بھی کی۔

وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح قومی ٹیم کا حصہ تھے. انہوں نے پچاس اوورز پر مشتمل 3 اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل 6 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لیا۔

محمد حفیظ:

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ آج فخر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے لہٰذا اس پر وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز، کپتانوں، اسپورٹ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے 18 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں ان کی مدد کی۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی مشکور ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر ان کے پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتے ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ اس کیرئیر میں انہیں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا مگر اس دوران انہیں اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے بھرپور انداز سے کرکٹ کھیلی، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک طویل کیریئر بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی کرکٹ بہتر سے بہترین ہوتی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ نے فخر کے ساتھ سبز بلیزر پہنا ہے جس کے لیے پی سی بی ان کا مشکور ہے۔ وہ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان کرکٹ میں ان کی شاندار شراکت کے لیے ایک بار پھر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

– ENDS –

11/04/2021

پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچزیکم جون سے کرانے کا اعلان کردیا

یکم جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچز سے لیگ شتروع ہوگی۔تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔فائنل بیس جون کو رکھا گیا ہے۔
پی سی سی کے اعلامیے کے مطابق
پی ایس ایل ایک محفوظ ماحول میں کرنا چاہتے ہیں۔ اس عمل کو یقینی بنانے کے لیےعالمی سطح پر پہچان رکھنے والی ایک ایسی کمپنی کی تقرری کے آخری مراحل میں ہے کہ جو کوویڈ 19سے پاک بائیو سیکیور ماحول کی تیاری اور اس کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر رسپانس کی ماہر ہے۔ ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔ بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا، ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔

نیے پروگرام کے مطابق

یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)
10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)
17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)
18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)
20 جون: فائنل (نائٹ)

10/04/2021

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کردیا گیا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہوگیا ہے۔

ابتدائی طور پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایک چار روزہ اور پچاس اوورز پر مشتمل پانچ میچز کھیلنے کے لیے11 اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہونا تھا تاہم بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن لگنے کے باعث روانگی میں چھ روز کی تاخیر کی گئی ۔

اس کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نہ آنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کی حکومت نےملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا ٹور کوغیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

دونوں کرکٹ بورڈزاب کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے پر باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

دورے کی تیاریوں کی غرض سے لاہور میں جاری قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

28/03/2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری
تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں شامل تین میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے
پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل جبکہ دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا
سیریز کے تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے

27/03/2021

بنگلہ دیش کے دورے کے لیے 20 رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔ دواپریل سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کیمپ شروع ہوگا۔
بیٹسمینوں میں عباس علی ، عبد الفصیح ، عبدالواحد بنگلزئی ، فہد منیر ، معاذ صداقت ، محمد عرفان نیازی ، محمد شہزاد ، قاسم اکرم اور رضوان محمود شامل ہیں۔ وکٹ کیپر میں حبیب اللہ اور رضا المصطفی کو لیاگیاہے۔ اسپنرزمیں عالیان محمود ، علی اسفند، ارحم نواب اور فیصل اکرم کا انتخاب ہواہے۔ فاسٹ بولرز میں احمد خان، عاصم علی، منیب واصف، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر جگہ پانے میں کامیاب رہے ہیں۔ پروگرام کےمطابق انڈر نائن ٹین ٹیم بارہ اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی،سولہ سے اٹھارہ اپریل تک سہلٹ میں ٹریننگ رکھی گئی ہے۔ انیس سے بائیس اپریل تک واحد چار روزہ میچز طے ہے۔چھبیس اپریل کو پہلا ون ڈے،اٹھائیس کو دوسرا، تیس اپریل کو تیسرا جبکہ تین مئی کو چوتھا، پانچ مئی کو پانچواں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔چھ مئی کو ٹیم کی واپسی ہوگی۔

25/03/2021

سعود شکیل کی جگہ آصف علی قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل

نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل بائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران گریڈ ون ٹیئر کی انجری کا شکارہوگئے تھے۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد آصف علی کو بطور متبادل کھلاڑی قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ آصف علی پہلے ہی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

چونکہ سعود شکیل زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈکا بھی حصہ ہیں لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے اور اگر وہ 12 اپریل سے قبل مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل بقیہ 10 ارکان کے ہمراہ ہرارے روانہ ہوجائیں گے۔

چونتیس رکنی قومی اسکواڈ 26 مارچ بروز جمعہ کو بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ ان 34 ارکان میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔قومی ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنےہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔

22/03/2021

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بڑا ریلیف مل گیا، لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا۔

20/03/2021

آئی سی سی ایلٹ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے چار سو انٹرنیشنل میچز مکمل کرلیے۔ افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ علیم ڈار کے کیرئیر کا مجموعی طور پر چار سو واں میچ ہے۔ اس طرح علیم ڈار نے احسن رضا سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز سپر وائز کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔علیم ڈار اب تک ایک سو چھتیس ٹیسٹ، دو سو گیارہ ون ڈے اور تریپن ٹی ٹوئنٹی میچز میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے باون سالہ علیم ڈار نے اس اعزاز پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چار سو انٹر نیشنل میچز کے اعزاز اپنے والدین اور فیملی کے نام کرتا ہوں، علیم ڈار نے آئی سی سی, پی سی بی میڈیا کے ساتھ اپنے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کے روح رواں اور مینٹیور اظہر زیدی اور کلب کے تمام اراکین کے تعاون کا بھی شکریہ اداکیا ہے۔

Photos from Cric4U's post 18/03/2021

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر منتقل ہوگئے۔ ماشااللہ توصیف بھائی روبصحت ہیں اور جلد گھر چلے جائیں گے انشااللہ

17/03/2021

قومی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کا کوویڈ پازٹیو ٹیسٹ مثبت آگیا

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے گئے۔ 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

لہٰذا، باقی تمام افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائشگاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

17/03/2021

سینئر اور انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکی ٹیموں کے ٹرائلز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان اور سندھ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 20 مارچ سے شروع ہونے والے ان ٹرائلز کی نگرانی دونوں کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز اور جونیئر کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے اراکین کریں گے۔
ٹرائلز کے خواہشمند کرکٹرز کے لیے صبح 8 بجے سفید کٹ زیب تن کرکے اپنے مقررہ مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔ہر وینیو پر ٹرائلز صبح 9 سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب بقیہ چاروں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
جو کھلاڑی خود کو ٹرائلز کے لیے رجسٹر کرواچکے ہیں انہیں ٹرائلز میں شرکت کے لیے اپنےرجسٹریشن فارم کے پرنٹ ہمراہ لانے ہوں گے۔ سینئر ٹیموں کے ٹرائلز میں شریک کرکٹرز کے لیے اپنا شناختی کارڈ اور انڈر 19 ٹیموں کے ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کے لیے اپنا "ب فارم" لانا لازمی ہوگا۔جن کھلاڑیوں نے اب تک رجسٹریشن نہیں کروائی ، وہ وینیو پرپہنچ کر خودکورجسٹر کرواسکتے ہیں۔اس دوران کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا۔ جس میں داخلی راستوں پر بخار چیک کرنا، گراؤنڈ کے باہر موجود کھلاڑیوں کا اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنا اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔بیٹ کے علاوہ کھیل کے سامان کے تبادلے یا گیند پر تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی ایس اوپیز کے مطابق بیک وقت کسی بھی مقام پر زیادہ سے زیادہ 300 کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ برائے کرم ! کوویڈ 19 کی ممکنہ علامات کی صورت میں ٹرائلز دینے نہ آئیں۔

16/03/2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے علاج کے تمام اخراجات اٹھائے گے، پی سی بی
سابق کرکٹر توصیف احمد سے مکمل رابطے میں ہیں، پی سی بی
توصیف احمد جب تک سفر کے قابل نہیں ہوتے، انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹھہرائیں گے، پی سی بی

12/03/2021

Pakistan Squad for South Africa and Zimbabwe tour

12/03/2021

کورونا کیسز، پنجاب میں کھیلوں کے میدان اور سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات جاری ۔

11/03/2021

پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جون میں کروانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نےیہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کی مئی/اپریل اور اگست/ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سےموزوں قرار دیاگیا ہے۔

ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گا۔

11/03/2021

پاکستان سپرلیگ کے میچز جون میں ہوں گے۔شہر قائد کراچی ان میچز کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی اور ٹیم مالکان کی میٹنگ میں اتفاق ہوگیا۔

Photos from Cric4U's post 07/03/2021

اسے کہتے ہیں پارٹی

07/03/2021

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6: فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان کردیا گیا

وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمدعباس پر مشتمل 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل کااعلان کردیاگیا ہے۔ یہ پینل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے لیے مقررہ بائیو سیکیور پروٹوکولز اور اس سے جڑے ضمنی قوانین کا ازسرنو جائزہ لے گا۔

ڈاکٹر سید فیصل محمود آغا خان یونیورسٹی میں شعبہ وبائی امراض میں بطورسیکشن ہیڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ڈاکٹر سلمہ محمد عباس شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور میں بطور کنسلٹنٹ برائے وبائی امراض اینڈ جنرل میڈیسن کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

یہ پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کرے گا۔

اس آزاد پینل کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے لیےتیار کردہ کویڈ 19 ایس او پیز کا ایک جامع اور تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وہاں موجود کسی بھی خامی کی نشاندہی کرے اور ہمیں سفارشات پیش کرےکہ یہ بائیو سیکیور ماحول کوویڈ فری کیوں نہ رہ سکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور اپنے میچ آفیشلز کی صحت اور حفاظت سے متعلق بہت سنجیدہ ہے، ہم زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے 9 ٹورنامنٹس میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔ اس میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہرین پر مشتمل اس آزاد پینل کی تقرری کا واحد مقصد ایک ایماندارانہ ، تعمیری اور بامقصد جائزہ لینا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ آزاد پینل ایونٹ اور ہوٹل کے عملے ، میڈیکل اینڈ کمپلائنز افسران، ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سےرابطہ قائم کرے گا تاکہ ہمیں بہتر اندازہ ہوسکے کہ یہ کیسز کیسے سامنے آئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تفصیلی جائزے کے بعد یہ آزاد پینل اپنی سفارشات ہمیں پیش کرے گا۔

آزاد پینل کا تعارف:

ڈاکٹر سید فیصل محمود:
• سال 2002 میں امریکی بورڈ برائے وبائی امراض میں بطور ڈیپلومیٹ
• سال 2004 میں امریکی بورڈ برائے انٹرنل میڈیسن
• سال 1997 میں دی آغا خان یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس
• اسسٹنٹ پروفیسراینڈ سیکشن ہیڈبرائے وبائی امراض، دی آغا خان یونیورسٹی
• سربراہ کنٹرول کمیٹی برائے وبائی امراض، دی آغاخان یونیورسٹی

ڈاکٹر سلمہ محمد عباس:
• سال 2018ایم پی ایچ (امریکہ)
• سال 2017 میں امریکی بورڈ برائے وبائی امراض میں بطور ڈیپلومیٹ
• سال 2015 میں امریکی بورڈ برائے انٹرنل میڈیسن
• سال 2010 میں دی آغا خان یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس

04/03/2021

پی ایس ایل لیگ ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔

04/03/2021

Australian Cricketer Dan Christian withdraws from PSL 6. He will fly to Dubai at 12pm from Karachi.

01/03/2021

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کل تک ملتوی کردیا گیا
دونوں ٹیموں کے مابین میچ اب منگل کی شام 7 بجے کھیلا جائے گا

01/03/2021

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آگیا۔ آج میچ انو بجے شروع ہوگا۔

01/03/2021

24 کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ منگل سے لاہور میں شروع ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس نے منگل سے شروع ہونے والے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 24 کھلاڑیوں کو لاہور مدعو کرلیا ہے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جو یا تو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت نہیں کررہے یاوہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

2 مارچ بروز منگل سے شروع ہونے والے اس کیمپ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز ان کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس میں بہتری کے لیے کام کریں گے۔

کیمپ کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

• کرکٹرز کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرنےاور ان پر قابو پانے میں مدد کرنا تاکہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کرسکیں
• جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں حصہ نہیں لے رہے انہیں کھیل سے جوڑے رکھنا تاکہ وہ اپریل میں شیڈول دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی تیاری کرسکیں
• ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ وہ آئندہ سیزن میں مزید بہتر کارکردگی پیش کرسکیں

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز محمدیوسف، ثقلین مشتاق، عتیق الزمان، محسن کمال اورعمر رشیدایک مربوط پروگرام کے تحت ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔

یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی شعبہ ہائی پرفارمنس اورسلیکٹرز کی مشاورت کے بعدایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت لگایا گیا ہے۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کاکہنا ہے کہ اس کیمپ کے ذریعے ہم اپنے کوچز کی مدد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانا چاہتے ہیں اور یہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا فلسفہ اور اسٹریٹجی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ تو نہیں ہیں مگر وہ اپریل میں شیڈول دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ندیم خان نے کہا کہ ہم نے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا ہے کہ جو حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پاسکیں ، وہ پہلے ہی سیزن کے اختتام پر ایک ایسا کیمپ لگانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کی نگرانی ثقلین مشتاق کریں گے، انہیں این ایچ پی سی کے دیگر کوچزمحمد یوسف، عتیق الزمان، عمر رشیداور محسن کمال کی معاونت بھی حاصل ہوگی، مصباح الحق اور وقار یونس بھی ممکنہ طور پر روزانہ کیمپ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء بھی دیں گے۔

محمد وسیم، چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم:

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے اپنی خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع ہے، اس دوران ہم مسلسل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ مستقبل قریب میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی شمولیت پر فیصلہ کیا جاسکے۔

کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی:

عبداللہ شفیق ، عابد علی ، احمد بشیر ، اسد شفیق ، اظہر علی ، بسم اللہ خان ، فواد عالم ، حماد اعظم ، حارث سہیل ، حسن خان ، عمران بٹ ، عرفان اللہ ، کامران غلام ، خرم شہزاد ، محمد عباس ، نعمان علی ، ریحان آفریدی ، ساجد خان ، سلمان ارشاد ، سعود شکیل ، تابش خان ، تاج ولی ، عمر خان اور یاسر شاہ۔

28/02/2021

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف کراچی کنگز کو ہرادیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے 187 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہورقلندرز کو جیت کے لیے آخری 2 اوورز میں 30 رنز درکار تھے کہ ڈیوڈے ویزے اور بین ڈنک نے محمد عامر کو اننگز کے انیسویں اوور میں 1 چھکا اور 3 چوکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔میچ کے آخری اوور میں لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے ۔ ڈیوڈ ویزے نے ڈین کرسچن کو اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو باؤنڈریز لگا کر میچ ختم کردیا۔

لاہور قلندرزکے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا، اننگز کے پہلے اوور میں ہی لاہور قلندرز کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ کپتان سہیل اختر رن آؤٹ ہوئے جبکہ جوڈینلی کو محمد عامر نے کلین بولڈ کیا۔

لاہور کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد حفیظ تھے وہ وقاص مقصود کی گیند پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محض 33 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اوورسیز کرکٹر بین ڈنک نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنزکی شاندار شراکت قائم کی۔

اوپنر فخر زمان 54 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں نویں نصف سنچری تھی۔ وہ ڈین کرسچن کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پانچویں نمبر پربیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے ڈیوڈ ویزے نےکریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور محض 9 گیندوں پر 31 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو فتح دلادی۔ وہ تین چوکے اور تین چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسر ی طرف بین ڈنک نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے 187 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کے محمد عامر، وقاص مقصود اور ڈین کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندر ز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم کو پہلا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑا جب میچ کے تیسرے اوور کی پانچویں گیند پر بابر اعظم صرف پانچ رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

لاہور قلندر نےمجموعی طور پر میچ میں ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی کیچزچھوڑے تاہم پانچویں اوور میں حارث رؤف نے ایک تھرو سیدھی وکٹ پر مار کر ایک شاندار رن آؤٹ کیا اور اگلی ہی گیند پرفاسٹ باؤلر احمد دانیال نے کولن انگرم کو کھاتہ کھولے بغیرہی پویلین واپس پہنچادیا۔

37 کے مجموعی اسکور کراچی کنگز کی 3 وکٹیں گر چکی تھیں۔اس موقع پر افغانستان کے آلراؤنڈر محمد نبی میدان میں آئے اور اوپنر شرجیل خان کے ہمراہ ذمہ دارانہ اور دھواں دھار بیٹنگ کاسلسلہ شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔

اس دوران شرجیل خان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ وہ 64 کےانفرادی اسکور پر ڈیوڈ ویزے کا شکار بنے۔

دوسری طرف سمت پٹیل کے ایک اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگانے والے محمد نبی نے 35 گیندوں پر 57 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔چار چوکوں اور تین چھکوں پر مشتمل ان کی اننگز کا خاتمہ حارث رؤف نے کیا۔

ڈین کرسچن کے 27 اور وقاص مقصود کے 12 رنز کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ کپتان عماد وسیم اور محمد عامر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔محمد الیاس چار اور ارشد اقبال بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود رہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمد دانیال،سمت پاٹیل، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

28/02/2021

لاہور قلندرز نے کراچی کو ہراکر پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ کراچی کنگز نے اچھی کرکٹ کھیلی، زبردست میچ ہوامگر اصل جیت کرکٹ کی ہوئی۔

28/02/2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 61واں اجلاس ہفتے کے روز کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں زیرِ بحث معاملات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز

پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 16 کے تحت بی او جی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دے دی ہے۔فرسٹ بورڈز کی منظوری ایک سالہ مدت کے لیے دی گئی ہے۔

اس مدت کے دوران، یہ فرسٹ بورڈز ماڈل آئین برائے سٹی کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منیجمنٹ کمیٹیز کو سونپی جانی والی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس میں روز مرہ کے معاملات چلانے اور کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کے ابتدائی عمل کی نگرانی کرنا بھی شامل ہے، ان ذمہ داریوں میں کرکٹ ایونٹس کا انعقاد بھی شامل ہے۔

ہر فرسٹ بورڈ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان اعلیٰ پائے کے افراد کو شامل کیا گیا ہے کہ جن سے پی سی بی کو یقین ہے کہ وہ منتخب شدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بروقت اور بآسانی اختیارات منتقل کردیں گے۔

بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن:

قاسم خان جمالی (چیئرمین)، عرفان احمد اعوان، منور خان ترین، مراد اسماعیل، نرگس حمید اللہ، شاہ دوست، سید فرید الدین اور ظفر اللہ جدگال۔

سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن:

عبداللہ خان سنبل (چیئرمین)، احمد علی جان، عامر الیاس بٹ، ارشد احمد خان، عاطف نعیم رانا، بابر الطاف بٹ، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی، محمد عمر اور سرفراز احمد باجوہ۔

خیبر پختون خواہ کرکٹ ایسوسی ایشن:

انور زیب جان (چیئرمین)، عامر نواب، عبدالجلیل خان، فیاض علی شاہ، حارث بلال آفریدی، اخلاق احمد خان، کبیر احمد خان، محمد جاوید آفریدی، روزامین خان اور شاہد خان شنواری۔

ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن:

سلیم اصغر میاں (چیئرمین)، عبدالسمیع، آصف فریدی، محمد ایاز بٹ، ندیم احمد عباسی، کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی، راجہ ایم ضیاء اشرف اور تنویر احمد۔

سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن:

عمران حسین (چیئرمین)، عبدالرقیب، آفتاب بلوچ، آغا جاوید احمد، ہدیل عبید، جمیل اے مغل، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید ضیاء اور سید فاروق حسین شاہ۔

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن:

محمد انیس خواجہ (چیئرمین)، علی خان ترین، حسن حسین قریشی، خالد فاروق، شاہد احمد بٹ اور تیمور الطاف ملک۔

کلب رجسٹریشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایونٹس:

بی او جی کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں کلبز کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کے آغاز سے شروع ہوجائے گی، جس کی تمام تر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی تاہم رجسٹریشن کے اس عمل میں صرف کلبز کے صدور کو ہی رجسٹریشن کرانے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے تمام تر معلومات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے لیے تمام متعلقہ ڈیٹا فرسٹ بورڈز کو منتقل کیا جائے گا۔

جو کلب سال 18-2017 اور 19-2018 میں فضل محمود کلب ٹورنامنٹس میں شرکت کرچکا ہوگا، اسے ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔ ایسے کلب جنہوں نے ان مندرجہ بالا ایونٹ میں شرکت نہیں کی اور وہ اہلیت کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتےانہیں ووٹنگ رائٹس دوسری سکروٹنی کے بعد ملیں گے تاہم پلیئنگ رائٹس تمام کلبز کے پاس ہوں گے۔

بی او جی نے الیکشن کے ضابطے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے بائی لاز میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔

بی او جی کو بتایا گیا کہ مئی کے آخر سے شروع ہونے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں پی سی بی تمام متعلقہ فرسٹ بورڈز کی معاونت کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹس ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے ٹیموں کی تیاری میں مدددیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس:

چیئرمین نے بی او جی کو انٹرنیشنل معاملات، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بی او جی کو کرکٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ، ہائی پرفار منس کے ایونٹس اور ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 2021 شامل تھے۔

بی او جی نے دورہ نیوزی لینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں عمدہ کارکردگی کو سراہا۔ بورڈ آف گورنرز نے کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پر شعبہ ہائی پرفارمنس کو مبارکباد پیش کی۔ سیزن میں کُل 9 ایونٹس میں 220 میچز کھیلے گئے۔

بی او جی کو بتایا گیا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ مکمل کرنے کے بعد زمبابوے پہنچی تاہم وہاں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے نیشنل ویمنز ٹیم کو دورہ زمبابوے جلد ختم کرکے وطن واپس لوٹنا پڑا۔

بی او جی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 پر بھی اپ ڈیٹ دی گئی کہ وہاں توقعات کے مطابق مسابقتی کرکٹ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


188 C Shahafi Colony Harbunispura
Lahore
54000

Other Sports in Lahore (show all)
Lahore Rugby Football Club Lahore Rugby Football Club
DHA STADIUM, LAHORE, NEAR MUSJID CHOWK
Lahore, 54600

Lahore Rugby Football Club

Manzoor Junior (The Golden Player) Manzoor Junior (The Golden Player)
Lahore

CHAIRMAN SELECTION COMMITTEE PRESIDENT'S AWARD FOR PRIDE OF PERFORMANCE. CAPTAIN 1984 OLYMPICS PAK H

Pakistan Super League Live Pakistan Super League Live
Lahore

Like this Page for Get every type of Information about Cricket.

Cricinfo with Ijaz Cricinfo with Ijaz
Hosue No 27 C Block Amina Park Lahore
Lahore, MIRHA

cricinfo with ijaz

News Globe News Globe
Johar Town Lahore
Lahore, 54782

This page is basically Official sports page of Pakistan Times (News Company) for inform every latest

Adnan Haider Adnan Haider
Lahore

GYM Equipment Repair GYM Equipment Repair
Lahore, 53700

SPORTS, GYM AND FITNESS PRODUCTS

Lahore Futsal Association Lahore Futsal Association
2 Royal Park
Lahore, 54000

Lahore Futsal Association is Registered Association with Pakistan Soccer Futsal Federation

Naqvi bhai Naqvi bhai
E-292 Streer No 13 Fidous Pak Ghazi Raod Lahore
Lahore, 092

Firdious park Millat chowk Ghazi Road Lahore

Cric Video Cric Video
Lahore

Betjee Cricket Betting Exchange Betjee Cricket Betting Exchange
Lahore
Lahore

https://betjee.com/?refcode=Kvok8a Free Sign-up Free Exchange Account ID CashBack upto Rs. 5 Lakhs Online Cricket and sports betting exchange www.facebook.com/betjeeofficial...

Mursleen Mursleen
Vehari
Lahore