Crime scene

معاشرے میں ہونے والے ظلم اور زیادتی کے خلاف ہم بنیں گے آپ کی آواز

17/11/2023

فیصل آباد

کے علاقہ تھانہ نشاط آباد کی حدود میں ڈائیو روڑ پر ڈولفن اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ۔۔۔

ڈاکو ملت چوک کے ایریاء میں ڈکیتی کر کے فرار ہو رھے تھے کہ 15 کی کال پر ڈولفن اہکاروں نے ڈاکوں کا تعاقب شروع کر دیا۔۔۔

ڈاکو فرار ہوتے ہوئے تھانہ نشاط آباد کی حدود ڈائیو روڑ پر پہنچے تو ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔۔۔

جس پر ڈولفن اہکاروں کی وائرلیس کال پر تھانہ نشاط آباد کا عملہ بھی ایس ایچ او کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گیا۔۔۔

پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ 25 سے 30 منٹ تک جاری رھا۔۔۔

ڈاکوں کی اپنی ہی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو ہلاک ھو گئے۔۔۔

اور دو ڈاکو موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ھو گئے۔۔۔

پولیس نے ہلاک ڈاکوں سے جامعہ تلاشی کے دوران چھینے گئے 15 موبائل فون نقدی پسٹل گن اور گولیاں برآمد کر لیں۔۔۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوں میں رحمان اقبال ولد محمد اقبال راجپوت 202 چک بھائی والا_____اور دوسرا سجاول ولد محمودالحسن راجپوت شاداب کالونی گلی نمبر 3 فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔۔۔

Photos from Crime scene's post 17/11/2023

پیارے بھائ ڈی ایس پی اینٹی کرپشن سہیل اخلاق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں سہیل اخلاق ایڈیشنل ایس ایچ او نواں کوٹ عبد الطیف ،شہزاد اے ایس آئ تھانہ بادامی باغ ،ثاقب اور لاہور پولیس کے دوستوں کے ساتھ ان خّوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا

17/11/2023

‏پشاور میں 85 سالہ گل چاچا نے تین دن بات نہ کرنے پر اپنے 80 سالہ دوست گل زمان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اپنا اور اپنے دوستوں کا خیال رکھیں اور کال کرتے رہیں اور پیغامات بھیجتے رہیں۔ یہ بتانا میرا فرض ہے وقت بہت برا گزر رہا ہے کب کس کا دماغ بھٹک جائے.

17/11/2023

*رائیونڈ کا علاقہ ڈکیت نگر بن گیا ، 10 گھنٹوں میں ڈکیتی کی 03 بڑی وارداتیں*

پہلی واردات تھانہ رائیونڈ کے علاقہ میں واقع ایک جنرل اسٹور میں ہوئی ۔پولیس
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکاندار سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار۔ پولیس ،دوسری ڈکیتی کی واردات ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ہوئی
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اسلحہ برادر دو ڈاکو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،تیسری واردات موبائل شاپ میں ہوئی ،اسلحہ بردار ڈاکو 20 موبائل فون اور 8لاکھ نقدی لے اڑے۔

17/11/2023

قانون میں انتہائی اہم تبدیلی...

تعزیرات پاکستان کے دفعہ 182 کے تحت غلط طور پر اندراج مقدمہ کے قلندرہ کو ناقابلِ ضمانت قرار دے دیا گیا،

پولیس اب بلا وارنٹ گرفتاری کر سکتی ہے...
قومی اسمبلی سے بل منظور..

17/11/2023

چنیوٹ میں پیپیاں مانگنے پر خاتون نے بھرے بازار میں منشاء گلوتر کی درگت بنا ڈالی

17/11/2023

راؤ شہاب الدین نامی ایک شخص نے پی پی 158 لاھور کیلئے ن لیگ سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا ہے

موصوف نے پارٹی کیلئے خدمات والے خانے میں لکھا ہے میں نے پارٹی کیلئے لوگوں پر دہشت گردی کے پرچے کروائے۔

حد ہے ویسے۔ اب ن لیگ کے پاس الیکشن لڑنے کیلئے اس طرح کے نمونے ہی رہ گئے ہیں۔

16/11/2023

کراچی کا ایک اور جوان اپنی مہینے کی کمائی سے محروم ہوگیا ۔ پولیس والوں کو سامنے ڈاکو موجود تھے ، کراچی کے جوان نے پولیس کو بتایا کہ یہ ڈاکو ہے لیکن پولیس نے کچھ نہیں کہا ۔

جوان ویڈیو میں اپنی داستان سناتے سناتے رو پڑا 😭 ایک بار شیئر کریں اور اس جوان کی آواز بنیں 🙏

16/11/2023

*ننكانہ صاھب میں پیش آیا انوکھا واقعہ*

اسے کہ کہتے ہیں لینے کے دینے پڑ گئے۔
عاشق لوگ محتاط رہیں 😂😂😂😂

16/11/2023

گلے کے سانپوں سے لڑنے والو
اِن آستینوں کا کیا کرو گے
جو یار سینے میں بغض رکھتے ہوں
اُن کمینوں کا کیا کرو گے
تُمہاری آنکھوں کو زرد بیلوں کی آبیاری سے
کیا مِلے گا نکال پھینکو حنوط لمحوں کو، اِن دفینوں کا کیا کرو گے
نظر کے عَدسے میں ایک مُشتِ غُبار کب تک دکھائی دے گا
خلا سے خالی نگاہ لوٹی تو دُوربینوں کا کیا کرو گے
ہزار ماتھوں پہ لَو بناؤ، ہزار سجدے نشان ڈالیں
جو دِل کے دَامن پہ دَاغ ٹہرے تو اِن جبینوں کا کیا کرو گے
وطن کی حُرمت پہ جان دیتی غزہ کی بیٹی یہ پُوچھتی ھے
تُم ابنِ قاسم کے جائے گھوڑوں کی سرد زِینوں کا کیا کرو گے
حیا کا پردے کا درس دیتے شریف زادوں سے پُوچھنا تُم
کہ ساری باتیں بَجَا ہیں لیکن تماش بِینوں کا کیا کرو گے...

16/11/2023

*صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے*
*اسٹیٹ لائف نے حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
*تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر 40 فیصد اخراجات مریض سے وصول کرنے کی ہدایت*
*صحت کارڈ پر علاج کا 40 فیصد* *اخراجات وصولی کا اطلاق 15 نومبر سے کر دیا گیا*

Photos from Crime scene's post 16/11/2023

سنٹرل پولیس آفس: قتل، بینک ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کامیابی سے ورک آؤٹ کرنے والے افسران کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کے 07 افسران کو تعریفی لیٹرز جبکہ 21 اہلکاروں کو 20 ہزار فی کس کیش انعامات سے نوازا۔
07 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو تعریفی لیٹر دیا گیا۔
بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث گینگ گرفتار کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔
ڈکتی معہ قتل کے واقعات ورک آؤٹ کرنے پر اے ایس پی گلبرگ سرکل اویس علی خان کو تعریفی سند جبکہ ٹیم کو کیش انعامات دئیے گئے۔
لاہور 16 نومبر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قتل، بینک ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کامیابی سے ورک آؤٹ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا ہے، دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد ریجن کے 07 افسران کو تعریفی لیٹرز جبکہ 21 اہلکاروں کو 20 ہزار فی کس کیش انعامات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں 07 سالہ بچی سے زیادتی معہ قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل، ایس پی عثمان منیر سیفی، ڈی ایس پی عطا الرحمان کو تعریفی اسناد جبکہ 07 اہلکاروں کو کیش انعامات و سی سی ون دئیے گئے۔فیصل آباد، میانوالی اور راولپنڈی میں بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث گینگ گرفتار کرنے والی ٹیم ایس ایس پی آپریشنز، رضوان احمد خان، ایس پی لائل پور ارتضی کمیل کو تعریفی لیٹرز جبکہ ٹیم کو کیش انعامات دئیے گئے۔ ڈکیتی معہ قتل کے دو واقعات ورک آؤٹ کرنے پر اے ایس پی گلبرگ سرکل اویس علی خان کو تعریفی سند جبکہ ٹیم کو کیش انعامات معہ سی سی ون دئیے گئے۔پولیس ٹیم پر فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث خطرناک گینگ کے تین ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے پر ڈی ایس پی نشاط آباد عمر دراز کو تعریفی سند دی گئی۔سب انسپکٹر محمد وسیم سمیت ٹیم کے چار ممبران کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ظالموں، ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور پیشہ ور مجرمان کے خلاف آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ اقدامات کے ساتھ ساتھ انسداد جرائم کے آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سنگین
جرائم کے قلع قمع کے لئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭

16/11/2023

*کینیڈا کا وذیراعظم کھانا کھانے ریسٹورنٹ گیا تو وہاں عوام نے اسے فلسطینی نسل کشی میں برابر کا مجرم ۔ بزدل ۔ بے غیرت ۔ بے شرم ۔ تمھارے ہاتھ فلسطینی بچوں کح خون سے رنگے ہںوئے ہیں جیسے نعروں سے استقبال کیا جس پر وزیراعظم کو ریسٹورنٹ چھوڑ کر بھاگنا پڑا*

16/11/2023

*پنجاب حکومت کا 28 نومبر کو لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ۔*

16/11/2023

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈاکووں کی لوٹ ماری جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی443 وارداتیں رپورٹ ، پولیس زرائع کے مطابق چوروں نے نقب زنی کی وارداتوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں12 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر لیاڈاکووںنے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 29افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز ، جھپٹا مار کر70شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز اور 3موٹرسائیکلیں اور ایک دیگر وہیکل چھین لی جبکہ24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے 56موٹرسائیکلیں ،ایک کار،4 دیگر وہیکل ، اور متفرق چوری کی266وارداتیں رپورٹ ہوئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے شہر میں 90 ایسے مقامات کو ٹریس کر لیا جہاں پر کم عمر ڈرائیورز گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلاتے ہیں،ان مقامات پر اضافی وارڈنز تعینات کرکے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران 400 سے زائد مقدمات کم عمر ڈرائیورز کے خلاف درج کئے گئے، رواں سال میں اب تک 20 ہزار 514 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف چلان ٹکٹس جاری کئے ہیں، ڈیفنس فیز 6،7اور 8 میں ڈی ایچ اے کے تعاون سے 100 وارڈنز اضافی تعینات کر دئیے ہیں۔مستنصر فیروز نے کہا کہ ماں باپ اپنے بچوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل چلاتا دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ انتہائی غلط سوچ ہے، قانون میں ایسی شک بھی موجود ہے جہاں کم عمر ڈرائیورز کیساتھ والدین پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے، ہمارا مقصد لوگوں کو ڈرانا نہیں ہے بلکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ہے۔سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ کم عمر ڈرائیورز اپنی اور دوسرے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی نہ دیں۔

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کو پرائیویٹ موٹر سائیکلز پر گشت کرنے کے احکامات نہیں دیے گئے ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کو پٹرولنگ کیلئے سرکاری سطح پر فیول فراہم کیا جاتا ہے۔ترجمان ڈولفن سکواڈ لاہور تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو پرائیویٹ موٹر سائیکلز پر گشت کرنے کے احکامات نہیں دیے گئے ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کو پٹرولنگ کیلئے سرکاری سطح پر فیول فراہم کیا جاتا ہے فیول کے حصول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے اورکسی بھی ڈولفن ٹیم کو ذاتی یا نجی سواری پر گشت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی پرائیویٹ بائیکس ڈولفن آفیشلز کے ذاتی استعمال میں ہیں۔ ڈولفن کے آفیشلز،آفیسرز اپنی ڈ?یوٹی پر آنے جانے کیلئے ذاتی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں ڈولفن آفیشلز اپنی ڈیوٹی کے اوقات کار کے لحاظ سے مشترکہ طور پر ذاتی بائیکس پر آتے جاتے ہیں غلط فہمی کی بنیاد پر یہ تاثر پیش کیا گیا کہ ڈولفن آفیشلز ذاتی بائیکس پر پٹرولنگ کررہے ہیں حالانکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کسی بھی ڈولفن اہلکار کو ذاتی موٹر سائیکل پر پٹرولنگ کرنے کا نہیں کہا گیا اور نہ ہی کوئی حکم دیا گیا ماضی قریب میں بھی ڈولفن سکواڈ کی ذاتی موٹر سائیکل پر گشت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاو¿ن مفرور اشتہاری سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابقنولکھا اور اسلام پورہ پولیس نے کاروائی کے دوران بی کیٹگری کے تین اشتہاری گرفتار کیے رنگ محل سے شراب فروش اعجاز جبکہ مصری شاہ پولیس نے چاند مسیح کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا جبکہ بادامی باغ پولیس نے پتنگ بازی کرنے پر اشفاق کے خلاف کاروائی کی

لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان علی رضا ، وارث علی اور عظیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چھنی گیی 2 عدد موٹر سائیکل' 2 موبائل فون ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے تھے

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاو¿ن پولیس نے کاروائی کرتے منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابقاے ایس پی شاہدرہ سید احسان شاہ کی ایس ایچ او شاہدرہ ٹاو¿ن میاں تحسین نجم کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے شاہدرہ سرکل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلانے والی ملزمہ کو گرفتار کر کے کے قبضہ سے 40 کلو چرس اور 3 کلو افیون برآمدکر کے مقدمہ درج کر کے ملزمہ شاہدہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ملزمہ شاہدہ اپنے بیٹے فیصل اور خاوند کے ہمراہ منشیات کی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتی تھی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے دوران نئے انکشافات سامنے آ گئے، مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کر دی گئی، ذرائع کے مطابق کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کیساتھ جھڑپ ہوئی تھی، افنان وائے بلاک سے گاڑی میں بیٹھی خواتین کا کافی دیر تک پیچھا کرتا رہا، متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے کئی بار گاڑی کی سپیڈ تیز کی کہ افنان پیچھا چھوڑ دے مگر ملزم افنان نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور مسلسل خواتین کو ہراساں کرتا رہا، وائے بلاک نالہ پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور حسنین نے گاڑی روک کر افنان کو ڈانٹا، دوسری گاڑی سے حسنین کے والد نے بھی ملزم افنان کو سمجھایا کہ خواتین کو ہراساں مت کرو، اس دوران ملزم افنان دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا۔کہ میں دیکھتا ہوں تم لوگ ڈیفنس میں گاڑی اب کیسے چلاتے ہو۔ حسنین اپنی بہن اور بیوی کو لے کر آگے نکلا تو ملزم نے دوبارہ پیچھا شروع کر دیا، میکڈونلڈ چوک پر گھوم کر ملزم افنان نے 160 کی سپیڈ سے گاڑی خواتین والی گاڑی سے ٹکرا دی، حادثے کے بعد حسنین کی گاڑی مین روڈ سے 70 فٹ دور جا گری اور سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے بعد 4 افراد ملزم کو چھڑانے پہنچے لیکن لوگوں کا غصہ دیکھ کر بھاگ گئے، دوسری جانب متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس تحقیقات میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، یہ روڈ حادثہ نہیں یہ ٹارگٹ کلنگ تھی دوسری جانب ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشورنے ناقص تفتیش پرتفتیشی سب انسپکٹر مرتضٰی اورتفتیشی افسرعمر دونوں کوعہدے سے ہٹادیامقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کروا کر تفتیش ڈی ایس پی کاہنہ کو دے دی

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاون شپ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو بچے زخمی ہوگئے ، حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ کے علاقے ہمدرد چوک موٹر سائیکل سوار کی جلد بازی اور غفلت کے باعث موٹرسائیکل ٹرک کے نیچے آ گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار آصف موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے شان اور گلریز زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈرائیور سمیت ٹرک کو تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا زخمی اور جان بحق افراد گرین ٹاون کے رہائشی ہیں

لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ پولیس نے 3رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ ارشد علی،شکیلہ اور چنن یاسمین کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات، آرٹیفیشل جیولری اور LCD مالیتی 40 لاکھ روپے برآمد کر لی پولیس کو کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش نقب زنی اور رابری جیسی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان پوش علاقہ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور چوری کی واردات کر کے لوگوں کا قیمتی مال لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے

16/11/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ

پٹرول کی قیمت میں 2.04 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.05 روپے کمی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن

16/11/2023

جمعہ 17 نومبر کو ملازمین فیول کے بغیر چلنے والی کنونس پہ یا پیدل آفس جائیں گے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے مراسلہ جاری کر دیا.

16/11/2023

*لیہ:2024 کے عام انتخابات کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جمع کروانے والے امیدواروں کے نام سامنے آ گئے*

لیہ:این اے 181 سے صاحبزادہ فیض الحسن، صاحبزادہ محبوب الحسن، این اے 182 سے سید ثقلین شاہ بخاری ٹکٹ کے امیدوار ہیں
لیہ:پی پی 279 سے 3 امیدواروں ملک احمد علی اولکھ،چوہدری نیاز گجر اور غلام رسول جٹ نے ٹکٹ کی درخواست دی ہے
لیہ:پی پی 280 سے صرف 2 امیدواروں ملک عبدالشکور سواگ اور رائے صفدر عباس بھٹی نے ٹکٹ کے لئے فیس جمع کروائی ہے
لیہ:پی پی 281 سے لالہ طاہر رندھاوا، بشارت رندھاوا، ملک ریاض گرواں اور صفدر اقبال دھول نے ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا ہے
لیہ:پی پی 282 سے عابد انوار علوی، مہر اعجاز اچلانہ، اسامہ اصغر گجر، مہر طفیل لوہانچ اور سیٹھ محمد اسلم کے نام ٹکٹ کے لئے سامنے آئے ہیں
لیہ:پی پی 283 سے مہر اعجاز اچلانہ نے ٹکٹ کے لئے درخواست گزار دی، مجموعی طور پر 7 حلقوں سے17 امیدواروں کی فہرست سامنے آئی ہے
لیہ:صاحبزادہ فیض الحسن، ثقلین شاہ بخاری، احمد علی اولکھ،ملک عبدالشکور سواگ، لالہ طاہر رندھاوا، عابد انوار علوی اور مہر اعجاز اچلانہ مضبوط امیدوار ہیں
لیہ: مسلم لیگ ن لیہ سے کلین سویپ کرے گی،کسی جماعت کے ساتھ نہ اتحاد ہو گا اور نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ ڈویژنل صدر اعجاز احمد اچلانہ

16/11/2023

آئی ایس پی آر

*سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن*

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد کمانڈر مارے گئے، آئی ایس پی آر

ہلاک دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے، دہشتگرد کمانڈر سلمان عرف احمد، دہشتگرد عمران عرف محمد اور دہشتگرد حضرت عمر عرف خالد شامل ہیں، آئی ایس پی آر ل

یہ تمام دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، آئی ایس پی آر

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

ہلاک دہشتگرد علاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، آئی ایس پی آر

دوسرا آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 34 سالہ لانس نائیک محمد اعجاز خان (باغ، آزاد کشمیر) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا، آئی ایس پی آر

16/11/2023

اٹارنی جنرل صاحب، یہ فیصلہ ہمارے علم میں ہے کیا آپ نے ہمارا آرڈر پڑھا؟اوپن ٹرائل کا مطلب اوپن ٹرائل ہے وہ ہر ایک کیلئے اوپن ہوسنگل بنچ نے لکھا کہ پہلے ہو چکا ٹرائل کالعدم نہیں ہو گاہمیں بھی اُسی طرح مطمئن کریں جیسے آپ نے سنگل بنچ کو مطمئن کیا، جسٹس حسن اورنگزیب

16/11/2023

لاہور ٹریفک پولیس
16 نومبر 2023

*کم عمر ڈرائیونگ پر 998 مقدمات درج*

لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،

03 روز میں 998 مقدمات درج، سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند

والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، سی ٹی او لاہور

والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، سی ٹی او لاہور

کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، مستنصر فیروز

اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی، مستنصر فیروز

شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی،رات گئے پوش علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری رہا،

16/11/2023

لاہور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔۔

*لاہور اقبال ٹاؤن ڈویژن تھانہ سبزازار کی کاروائی۔۔۔*

لاہور تھانہ سبزازار پولیس نے مجرم سلمان ملک کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔

مجرم سلمان ملک لاہور جھگیاں ناگرہ چوک کا رہائشی تھا مختلف مقامات پر منشیات فروش کرتا تھا۔۔۔۔

سبزازار پولیس نے سلمان ملک کے قبضہ سے 1 کلو 20 گرام منشیات برآمد کی۔۔۔

مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔

*ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل کی ایس ایچ او سبزازار شبیر اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش۔۔۔*

16/11/2023

Msg.no 576/2023
16-11-2023

داتا دربار دو نامعلوم افراد کی لاشیں برامد۔ ایدھی ترجمان

داتا دربار ہسپتال کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برامد۔ پولیس

داتا دربار گیٹ نمبر 6 کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برامد۔پولیس

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے شناخت نہ ہو سکی۔ ایدھی ترجمان

پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

ایدھی انفارمیشن بیورو لاہور۔

16/11/2023

لاہور
ریگولر رجسٹریشن کو بند کرنے پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں موجود اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت تمام سب رجسٹرار دفاتر ۔ رجسٹری برانچیں اور دیگر دفاتر بند کروا دیئے ۔

16/11/2023

*‏لاہور ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے اور گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت*

عدالت نےآئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اورتوہین عدالت کےمرتکب افسران کو آئندہ سماعت پر ہرصورت عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا
عدالت نے اسی وقوعہ کی تمام توہین عدالت کی درخواستیں مقرد کرنے کاحکم دے دیا
عدالتی حکم کےباوجود پیش نہ ہونابھی توہین عدالت ہے۔عدالت
عدالت آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایک اور توہین عدالت کانوتس جاری کرےگی۔عدالت
کیا ان افسران نے صرف اسلام آباد کی کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے۔عدالت
اگر اس عدالت میں پیش نہیں ہونا تو یہ عدالتیں بند کردیں۔عدالت
یہ کس قسم کی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔عدالت
کیا کل کو سندھ کی عدالت بلائے گی تو پنجاب کے افسران پیش نہیں ہوں گے۔عدالت
یہ افسران کیوں ہیش نہیں ہورہےکیایہ افسران قانون سے بالاتر ہے۔عدالت
ہمارے صوبے میں انہوں نےجرم کیاوہ اسلام آباد کیسے پیش ہوسکتے ہیں۔عدالت
ایڈووکیت اسلام آباد کیوں عدالت پیش نہیں ہوئے۔عدالت
آئی جی اسلام آباد کیوں پیش نہیں ہوتے۔عدالت
اداروں کو ہمارے سر پر نہ چڑھائیں۔آفتاب باجوہ
اگر میری گرفتاری مطلوب ہے تو کی جائے مگر قانون کی پاسداری کوملحوظ خاطر رکھاجائے۔عدالت
آئی جی اسلام آباد آج تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےباوجود پیش نہیں ہوئے۔آفتاب باجوہ
ایک ہی وقوع کے متعدد ملزمان ہیں۔آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ
جسٹس سلطان تنویر نے کیس کی سماعت کی

15/11/2023

بریکنگ نیوز

لاہور شاد باغ کے علاقے میں پولیس مقابلہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن ڈی ایس پی محمد علی بٹ کے حکم پر انسپکٹر شکیل بٹ اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ وہاب کو ریکوری کے لیے شاد باغ کے علاقے میں جارہے تھے کہ ان کے ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے حملہ کردیا جن کی فائرنگ سے ملزم وہاب زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا جا رہا ہے

15/11/2023

ڈی ایس پی کو ڈی ایس پی صاحب کہنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی برہم ہوگئے

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے نام کے ساتھ صاحب لگانے سے روک دیا

کسی بھی سرکاری افسر کو صاحب کہہ کر غیر ضروری عزت نہ دی جائے، چیف جسٹس

عوام کے پیسے سے تنخواہ لینے والوں کے نام کیساتھ صاحب نہ لکھا جائے، سپریم کورٹ

15/11/2023

اسلحہ ڈیلرزکی چھٹی : اسلحہ فروخت پر پابندی عائد

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں،

اسلحہ ڈیلرز ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا🕵️‍♀️

15/11/2023

تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 431 کی رہائشی 18 سالہ مقدس رانی 60 سالہ ذوالفقار کی حوس کا نشانہ بننے والی انصاف کیلئے عزت کے بعد مال بھی گنوا بیھٹی لیکن انصاف نا ملا ایک سال قبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج ہونی والی ایف آئی آر نمبری 772/22 کے مطابق ملزم ذوالفقار نے 18 سالہ مقدس رانی سے زیادتی کی جس کا ایم ایل سی درخواست کے ساتھ منسلک ہے مدعی مقدمہ کی انصاف کیلئے دہائیاں

15/11/2023

*ٹانک: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک*

ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقہ کری مچھن خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹانک اور گرد و نواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، جبکہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی سرگرم تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا

15/11/2023

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ جمیل شہید چوک میں رانا افتخار عرف کھاری سمیت پانچ افراد کے مارے جانے کا معاملہ سی پی او رانا ایاز سلیم نے تفصیلات بتا دیں

15/11/2023

گوجرانوالہ پیپلز کالونی کے علاقہ جمیل شہید چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جھنگی کے رہائشی رانا افتخار احمد کھاری اپنے پانچ ساتھیوں سمیت مارے گئے مرنے والوں کی شناخت راناافتخار عرف کھاری رجب حافظ سفیان بوٹاعرف فوجی قیصرشاہ کے ناموں سے ہوئی ہے

Photos from Crime scene's post 15/11/2023

لاہور ہائیکورٹ نے 27 سول ججز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن

15/11/2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے 05 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
لاہور 15 نومبر: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی، کشمیر روڈ پر فائرنگ سے 05 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ و اقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ سپروائزری افسران فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
٭٭٭٭٭٭

15/11/2023

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ڈاکووں لٹیروں کی چاندی ، دن رات ڈاکے ہی ڈاکے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی431 وارداتیں رپورٹ ،پولیس ذرائع کے مطابق نقب ذنی کی وارداتوں کے دوران چور شہر کے مختلف علاقوں میں18 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ،ڈاکوﺅںنے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 24افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز ،جھپٹا مار کر59شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز اور اسلحہ کے زور پر 3موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 52موٹرسائیکلیں ،ایک کارچوری،6یگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 268وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے اہم اقدام تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی زیر نگرانی والٹن ہیڈکوارٹرز میں ڈولفن کی شکایات،معلوماتی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر شہری ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ سے متعلق سنٹر لائزڈ پلیٹ فارم پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں اور شکایت کنندگان کی فوری دادرسی کیلئے24 گھنٹوں میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایس پی ڈولفن شہریوں کی شکایات،اور حل کے عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں علاوہ ازیں شہری کسی بھی شکایت یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 03092224111 پر رابطہ کرسکتے ہیں ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ڈولفن ہیڈکوارٹرز میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے آن لائن واٹس ایپ،میسج اور کال کی سہولت میسر ہے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام شہری کی ڈولفن ہیلپ ڈیسک تک رسائی ممکن بنادی گئی ہے فوری انصاف کی فراہمی لاہور پولیس،ڈولفن سکواڈ کا نصب العین ہے ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ کمپلینٹ و معلوماتی سیل 7/24 فعال اور متحرک رہے گا مس کنڈکٹ،تشدد،SOP کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈولفن افسروں اور جوانوں کا کسی پلیٹ فارم پر دفاع نہیں کروں گا اختیارات اللہ تعالی کی امانت ہیں، ناجائزاستعمال کسی صورت قبول نہیں ڈولفن سکواڈ کا کام شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاو¿ن پولیس کی کاروائی ، 15 کال پر انٹر نیشنل مارکیٹ سے 3 رکنی رابر گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاﺅن کے علاقہ انٹرنیشنل مارکیٹ کے عقب سے شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔شہری کی بروقت 15پر کال کر کے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں شان، علی اور ذوالقرنین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ فیصل ٹاو¿ن میں چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمہ بھی درج ہیں ۔

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کی ماڈل ٹاو¿ن میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ اورڈیفنس کے اندھے قتل اور ڈکیت ورابرگینگ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔علاقہ فیکٹری ایریا میں 5سالہ احمد علی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔علاقہ فیکٹری ایریا میں 5سالہ ننھے احمدعلی کے ملزمان ندیم ،احمد رضا ،نوید اور ریحانہ گرفتار کر لیا۔اندھے قتل کو آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے چند ہفتوں میں ٹریس کیا۔ملزمان نے چندہفتے قبل5 سالہ احمد علی کوعلاقہ فیکٹری ایریا سےاغواءکرکے بدفعلی کے بعد بےدردی سے قتل کر کے نعش کو والٹن روڈ پر گندہ نالہ میں پھینک دیا تھا۔ملزمہ ریحانہ اورننھے علی احمد کے والدین ایک ہی گھر میں رہتے تھے جوکہ معمولی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ملزمہ نے معصوم بچے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔کاہنہ کے علاقہ میں ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین ،مقتول ندیم اختر کی بیوی روبینہ مرکزی ملزمہ نکلی۔کاہنہ کے علاقہ میں میں ہونے والے اندھے قتل کو آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ نے چند دنوں میں ٹریس کر لیا۔پولیس نے مقتول ندیم اختر کی بیوی روبینہ سمیت 5ملزمان ،عمر علی،غلام میراں،محمد عمران اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔مقتول کی بیوی روبینہ کے عمر علی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جوکہ مقتول ندیم اختر کواکثر منع کر تاتھا جس کی وجہ سے مقتول کی بیوی نے اپنے بھائی اوراس کے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کوقتل کردیا۔اندھے قتل کی دونوں وارداتوں کو آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے مختصر وقت میں ٹریس کیا۔10ملزمان پر مشتمل رابر ونقب زن کے3خطرناک گینگزگرفتار۔ ملزمان کا سرغنہ ذید،ذیشان، زاہد،احسان،عباس،عزیزالرحمن،اسد، عرفان،منیب اورصغیر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے 1کروڑ 50لاکھ روپے نقدی ، کیری ڈبہ، طلائی زیورات مختلف قسم کے متعدد پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ملزمان لاہور میں شارع عام اورپوش علاقہ میں لوگوں کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیاہے۔ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج جینڈر سیل صدر ڈویژ ن عائشہ اعظم نے ا پنی ٹیم کے ہمراہ زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم صابرکو گرفتار کر لیاگیا۔گرفتار ملزم نے 2020 میں طاہرہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے ضلع جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔انچارج جینڈر سیل صدر ڈویژ ن عائشہ اعظم نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس کی کاروائی، نشہ کی وجہ سے شہری کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار،تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں ملزم نے نشہ کی وجہ سے رستم نامی شہری کو قتل کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ٹبی سٹی پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روپوش اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔جسے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس کی کاروائی،سیف سٹی 15(ون فائیو) سنٹر سے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی،ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ میں سر عام فائرنگ پر شہری کی 15کی کال نے کئی جانیں بچا لیں۔سیف سٹی کی نشاندہی پر ہوائی فائرنگ اور عوام الناس میں خوف و حراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔مانگا منڈی کی حدود سے ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ نمائش کے مرتکب 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان داو¿د اور عرفان سے رائفل میگزین وگولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی میں ڈرم سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملنے میں اہم پیش رفت۔ مقتولین کی شناخت فرزانہ اور عمران کے نام سے ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میاں بیوی تھے، فرزانہ کے بھائیوں نے قتل کیا۔ فرزانہ کی عمران سے چوتھی اور پسند کی شادی تھی۔ مقتولین کو جائیداد کے تنازع قتل کیا گیا۔ فرزانہ اپنے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگتی تھی۔ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔

لاہور(کرائم رپورٹر)مبینہ رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکاروں کا ملزم پر تشدد ،سیشن کورٹ،بخشی خانے میں پولیس اہلکاروں کے تشددکی فوٹیج سامنے آ گئی۔جس میں پولیس اہلکاروں کو ملزم پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دو اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ ہوا ہے اور تیسرا تھپڑ مارتا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقع کی انکوائری کا حکم دے دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عثمان۔ایاز اور امتیاز کو آپس میں جھگڑاکرنے سے منع کیا گیا تھا۔ملزم جھگڑے کے دوران عثمان ساتھی ملزمان کو بلیڈ مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔انکوائری مکمل ہونے ہر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ نوانکوٹ کی کاروائی۔لاہور تھانہ نوانکوٹ پولیس نے مجرم محمد غنی کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نوانکوٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم محمد غنی کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔مجرم غنی لاہور جھگیاں ناگرہ بند روڈ کا رہائشی ہے۔ مختلف مقامات پر منشیات فروش کرتا تھا۔مجرم غنی سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ جس کے قبضہ سے 1 کلو 50 گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

15/11/2023

لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے چھ ڈی ایس پیزاور دو انسپکٹرز کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد
تقریب کے دوران سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈ افسران کویادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے
ریٹائرڈ پولیس افسران نہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سربراہ لاہور پولیس
ریٹائرڈ افسران محکمے کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں، ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے
محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہمارے دروازے ریٹائر ملازمین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں
ریٹائرڈ افسران محکمہ پولیس میں نئے آنے والوں کے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔سی سی پی او لاہور
ریٹائرڈ افسران نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا شکریہ ادا کیا، محکمہ پولیس کیلئے ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ریٹائرڈ افسران
لاہور15 نومبر: لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے چھ ڈی ایس پیزاور دو انسپکٹرز کے اعزاز میں آج کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈافسران کو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سی سی پی او لاہور نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج ِتحسین پیش کیا اورآئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈ افسران کویادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ریٹائرڈ افسران میں لاہور پولیس کے ڈی ایس پی سجاد حیدر، ڈی ایس پی نوید اکمل، ڈی ایس پی انجم شہزاد، ڈی ایس پی نجف گل، ڈی ایس پی ظہیر الدین بابر، ڈی ایس پی سجاد رشید شامل تھے۔تقریب میں ریٹائر ہونے والے انسپکٹرظفر اقبال اورانسپکٹر محمود شاہ نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران نہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ افسران محکمے کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں جو کہ ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورہمارے دروازے ریٹائر ملازمین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ افسران محکمہ پولیس میں نئے آنے والوں کے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔ریٹائرہونے والے افسران نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا شکریہ ادا کیا۔ریٹائرڈ افسران نے کہا کہ محکمہ پولیس کیلئے ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر، ایس پی سٹی سلمان ظفر،ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفی حسن، ڈی ایس پی انٹیلی جنس ریحان جمال، پی ایس او ڈی ایس پی کاشف ڈوگرودیگرافسران بھی تقریب میں شریک تھے۔
٭٭٭٭

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

‏پشاور میں 85 سالہ گل چاچا نے تین دن بات نہ کرنے پر اپنے 80 سالہ دوست گل زمان کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اپنا اور اپنے دو...
*رائیونڈ کا علاقہ ڈکیت نگر بن گیا ، 10 گھنٹوں میں ڈکیتی کی 03 بڑی وارداتیں*پہلی واردات تھانہ رائیونڈ کے علاقہ میں واقع ا...
چنیوٹ میں پیپیاں مانگنے پر خاتون نے بھرے بازار میں منشاء گلوتر کی درگت بنا ڈالی
کراچی کا ایک اور جوان اپنی مہینے کی کمائی سے محروم ہوگیا ۔ پولیس والوں کو سامنے ڈاکو موجود تھے ، کراچی کے جوان نے پولیس ...
*کینیڈا کا وذیراعظم کھانا کھانے ریسٹورنٹ گیا تو وہاں عوام نے اسے فلسطینی نسل کشی میں برابر کا مجرم ۔ بزدل ۔ بے غیرت ۔ بے...
آئی ایس پی آر*سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن*سیکیورٹ...
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ جمیل شہید چوک میں رانا افتخار عرف کھاری سمیت پانچ افراد کے مارے جانے کا معاملہ سی پی او رانا...
اسلام آباد میں یورپ کے مزے
‏پولیس کی صحافیوں سے بد تمیزی گجرانوالہ میں ‎#PTI کے کارکن ریلی نکالنے لگے تھے جس پر پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو صحافیوں ...
والدین اپنے کم عمر بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں،18سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی، موٹرسائیکل نہ دیں کیونکہ اب چالان کی ب...

Telephone

Address

St Peer Bhola Bazar Sootar Mandi Androon Lohri Gate H# D3965
Lahore
54000

Other Media/News Companies in Lahore (show all)
UrduPoint.com UrduPoint.com
UrduPoint. Com Head Office/55 Sunflower Society, J-1 Johar Town
Lahore, 54000

Pakistan's Largest Digital Media Network

BlogPs BlogPs
Lahore

News is information about current events. This website will provide you each and everything about the latest news events happening all over the world. It is an amazingly great site...

Tajir Media Tajir Media
Lahore, 54000

Tajir is a media company for Entrepreneurs and Businesspeople.

K.20 news HD K.20 news HD
Ali Muslim Street Sakhupura
Lahore

ہم آپ کو۔دیں گے حقائق اور سچ کی بنیاد پر خبر دیکھتے رہیے

Media And Social Media wark Media And Social Media wark
Lahore Panjab
Lahore

03022973291 03229483342 [email protected]

City55news Hd plus City55news Hd plus
Lahore

City 55 News plus HD News channel

Watan TV Watan TV
413, Eden Heights, Jail Road, Main Gulberg
Lahore, 54660

Watan news international magazine was first that published in 1999 from Pakistan and Denmark for the

Mann Marziyan Mann Marziyan
70-A Ali Town
Lahore, 87340

Welcome To “Mann Marziyan ” Family. This page is about Road Shows, Food Reviews, Funny Content and much more. Do like to our page also like and share our videos with your friend to...

Punjab News Agency Punjab News Agency
Lahore, 54000

دن بھر کی اہم قوی و بین الاقوامی خبریں

Shadi Qawali Shadi Qawali
Lahore, 54840

This channel will inform people about world Entertenement enter nationel artist in pakistan

Wania zahid official Wania zahid official
Lahore

Motivational stories, Shocking talents, Exclusive news, Current affairs, Analysis, Business ldeas,

Haqaiq news1 Haqaiq news1
Lahore

HAQAIQ News is a leading news channel of Pakistan.HAQAIQ News brings the breaking and latest news