PMRC Lahore Division

PMRC Lahore Division

Voice of Voiceless People...!

21/06/2022
19/05/2022

ہم ہیں پاکستان کا مستقبل۔۔۔

"ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا بہتر مستقبل ہماری شمولیت کے بغیر ممکن نہیں, کیونکہ ہم بھی پاکستانی ہیں۔"♥🇵🇰✌️

آئیے آپ بھی ساتویں مردم شماری 2022 میں بھرپور حصہ لیکر اسے کامیاب بنائیں اور اپنی اور اپنے خاندان کے اندراج کو مردم شماری میں یقینی بنائیں۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

Photos from Pakistan Minority Rights Commission Official Reg's post 21/04/2022
15/04/2022

چیرمین پی ایم آر سی خان جنید ثاقب,سیکرٹری جنرل روحیل ظفر شاہی, ترجمان عدن فرحاج بخش اور پی ایم آر سی کے تمام ‏عہدیداران و ممبران کیطرف سے مرحوم عبدالستار کی زوجہ بلقیس ایدھی صاحبہ کی وفات پر اظہارِ افسوس۔۔۔

محترمہ بلقیس صاحبہ نے اپنی زندگی ایدھی صاحب کے مشن میں پہلے ان کا ساتھ دینے میں اور ان کے بعد اس مشن کو جاری رکھنے میں گزاری۔

پوری قوم آج سوگوار ہے مگر لاکھوں یتیم بچے اور بچیاں شاید آج پہلی بار یتیمی محسوس کریں گے۔ بطورِ پاکستانی ہم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ آج انکی بدولت پاکستان میں لاکھوں لاوارث بچوں کو موت سے نکال کر ایک زندگی دیتے رہے۔ انسانیت کی خدمت کرنے والے ان دونوں فرشتہ نما انسانوں کی لازوال قربانیوں کو تا دنیا یاد رکھی جائیگی۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

10/01/2022

📢اطلاع برائے پی ایم آر سی📢

پی ایم آر سی کی تمام مرکزی قیادت، لیگل ایڈوائزرز، صوبائی عہدیداران، ڈویژنل صدور و ممبران، ضلعی صدور و ممبران، تحصیل صدور و ممبران، کارکنان و اوورسیز قیادت کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 17 جنوری بروز سوموار بوقت رات 8 بجے (پاکستانی وقت کیمطابق) ورچوئل میٹنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں تمام عہدیداران و ممبران اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ قائدِ پی ایم آر سی جناب خان جنید ثاقب صاحب اس میٹنگ میں شرکت کرینگے، میٹنگ میں چیئرمین پی ایم آر سی تنظیمی امور کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل سے آگاہ کرینگے اور گزشتہ سال میں پی ایم آر سی کی ٹیموں کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صدور اور ممبران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائیگا۔

برائے مہربانی اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں، میٹنگ کی مزید تفصیلات کیلئے روحیل ظفر شاہی(سیکرٹری جنرل پی آر سی) یا عدن فرحاج بخش(ترجمان پی ایم آر سی) سے رابطہ کریں۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

04/01/2022

ایڈورڈز کالج پشاور کے حوالہ سے پاکستانی و اوورسیز مسیحیوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، مسیحی پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔۔۔!!!✌️🙏😇

گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج پشاور پرنسپل تعیناتی سے متعلق بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

گورنرز اجلاس نے متفقہ طور پر اہلیت و تجربہ پر پورا اترنے والے مسیحی ڈاکٹر شارون حنوک کی انٹرویو کے بعد متفقہ طور پر بطور پرنسپل ایڈورڈز کالج پشاور تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چند روز میں ڈاکٹر شارون حنوک باقاعدہ کالج کا چارج سنبھال لینگے۔

کچھ دیر قبل سابق ماڈریٹر چرچ آف پاکستان جناب بشپ ہمفری سرفراز پیڑ صاحب سے آج کی میٹنگ کی حوالہ سے تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا انہوں نے مسیحی قوم کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسیحی قوم اپنے ادارے کی اصل شناخت کے حوالہ سے ثابت قدم نہ رہتی تو یہ ادارہ آج مکمل حکومتی تحویل میں ہوتا، اس کی مبارکباد کے اصل حقدار وہ تمام مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیمیں ہیں جنہوں نے اپنے ادارے اپنے حقوق کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا اور اب ایک بار پھر پرنسپل بھی مسیحی ہو گا۔

انہوں نے خصوصی طور پر پی ایم آر سی کی تمام قیادت کی کوششوں کو سراہا اور اس مسئلے کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا اور دن رات چرچ انتطامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ،پریس کانفرنسز کیں، احتجاج و عدالتی کاروائی میں ساتھ ساتھ رہے۔

آج دل خوشی سے نہایت شادمان ہے اور وہ رات آج بھی یاد ہے کہ جب اس کیس کے بارے میں معلومات ملی فوری پی ایم آر سی قیادت سے مشاورت کے بعد کیس کو فوری سوشل میڈیا پر مسیحی عوام کے سامنے رکھا اور پاکستان بھر کی مسیحی قیادت کو ایک پلیٹفارم پر جمع کرنے کیساتھ ساتھ اس کیس کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور آج گورنر شاہ فرمان نے خود تسلیم کر لیا کہ ایڈورڈ کالج کیس میرے گلے میں ہڈی بن کر اٹکا ہوا تھا۔

ان تمام دوستوں خصوصاً پارلیمنٹیرینز ، مینارٹی کمیشن ممبران کا شکریہ جو اس مقصد کیلئے ہماری آواز پر اکٹھے ہوئے اور قومی موومنٹ کو ایوانوں تک پہنچایا۔

پی ایم آر سی کی تمام قیادت کیطرف سے آپکی کوششوں و کاوشوں کیلئے ڈھیروں مبارکباد

روحیل ظفر شاہی
سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی

09/12/2021

𝐒𝐭𝐨𝐩 𝐅𝐨𝐫𝐜𝐢𝐛𝐥𝐞 𝐂𝐨𝐧𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐂𝐡𝐫𝐢𝐬𝐭𝐢𝐚𝐧𝐬, 𝐇𝐢𝐧𝐝𝐮 & 𝐒𝐢𝐤𝐡 𝐌𝐢𝐧𝐨𝐫 𝐆𝐢𝐫𝐥𝐬...!!!⚠️⛔⚠️

"We demand that forcible Conversion of minor girls must be made a serious Crime."

𝙵𝚘𝚛𝚌𝚎 𝙲𝚘𝚗𝚟𝚎𝚛𝚜𝚒𝚘𝚗 𝙼𝚞𝚜𝚝 𝙱𝚎 𝚂𝚝𝚘𝚙𝚙𝚎𝚍!!!

Come and Join Us in Protest against Force Conversion.

𝐆𝐞𝐭 𝐨𝐮𝐭 𝐟𝐨𝐫 𝐭𝐡𝐞 𝐬𝐚𝐟𝐞 𝐟𝐮𝐭𝐮𝐫𝐞 𝐨𝐟 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐝𝐚𝐮𝐠𝐡𝐭𝐞𝐫𝐬

05/12/2021

چیرمین خان جنید ثاقب، سیکرٹری جنرل روحیل ظفر شاہی، ترجمان عدن فرحاج بخش اور تمام عہدیداران و ممبران کیطرف سے سیالکوٹ واقعہ پر اظہارِ افسوس و مذمت۔۔۔

سیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ شرمناک،
انتہائی قابل مذمت اور اسلام و شرف انسانیت کی توہین ہے، پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔ اس کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے، غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

Photos from Pakistan Minority Rights Commission Official Reg's post 03/10/2021

سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی روحیل ظفر شاہی اور جان کینیڈی پطرس پریذیڈنٹ لاہور کی ڈپٹی ماڈریٹر چرچ آف پاکستان جناب بشپ کلیم جان سے لاہور کے نجی ہوٹل میں ملاقات۔۔۔۔
بشپ آف کراچی ڈایوئسیس و ڈپٹی ماڈریٹر جناب بشپ کلیم جان سے لاہور کے نجی ہوٹل میں ملاقات کی، اس خصوصی ملاقات میں چرچ آف پاکستان کی پراپرٹیز کی غیرقانونی خریدوفروخت پر تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا اور مسیحی قوم کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ چرچ آف پاکستان کی مرکزی قیادت کو بھی اس پر شدید تحفظات ہیں ایسے کالی بھیڑوں کیخلاف عرصہ دراز سے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمیونل پراپرٹیز کی غیر قانونی خریدوفروخت کیخلاف کئی سالوں سے کیسز بھگت رہے ہیں۔ انکے ہمراہ چرچ پراپرٹیز کیسز کو ڈیل کرنے والے لیگل ایڈوائزر عمران گِل صاحب کا کہنا تھا کہ چرچ پراپرٹیز کی خریدوفروخت کرنے والے ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں جو قبضہ مافیہ کیساتھ ملکر چند روپوں کی خاطر کڑوروں کی پراپرٹیز اونے پونے داموں بیچ دیتے ہیں۔
جناب ڈپٹی ماڈریٹر چرچ آف پاکستان بشپ کلیم جان کا مزید کہنا تھا کہ کمیونل پراپرٹیز کو بیچنے والوں کیخلاف نہ صرف ادارے کو بلکہ مسیحی کمیونٹی کو بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہونا پڑیگا۔ تاکہ ازخود پاور آف اٹارنی ظاہر کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے پی ایم آر سی کی ملک بھر میں مسیحی قوم کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کو سراہا اور اسی جذبے کیساتھ خدمت کو جاری رکھنے کی تلقین بھی کی۔
سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

26/08/2021

https://www.facebook.com/105359297523214/posts/670565524335919/?d=n

We feel pleasure to designate Mr. Gerald V Singh as Sr. Co-ordinator of United Kingdom.
We warmly welcome him with the hope that he'll Play a virtual role for the peace and harmony.

Social Media cell | PMRC
(Social media task force)

21/08/2021

چیئرمین پی ایم ار سی خان جنید ثاقب کا طالبانوں کی طرف سے افغانی عوام کیساتھ غیر انسانی رویوں اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد امریکی حکومت سے رابطے۔۔۔

چیئرمین پی ایم ار سی خان جنید ثاقب کا طالبانوں کی طرف سے افغانی عوام کیساتھ غیر انسانی رویوں اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد امریکی حکومت سے رابطے تیز کر دیے اور افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال کے تحت پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے اور کن مشقلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے امریکی حکام سے تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا۔دورانِ گفتگو افغانستان بارڈر کے قریب رہنے والے اقلیتی لوگ کس قدر خدشات سے دو چار ہیں تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین خان جنید نے امریکی کانگریس مین گس بلیراکس سے رابطہ کیا ، کانگریس مین سکاٹ فرینکلن ، سینیٹر رک سکاٹ اور فلوریڈا کے گورنر ران دسنٹس سے رابطہ کر کے انہیں غیر یقینی صورت حال سے آگاہ کیا اور بگڑتی ہی صورت حال کے تحت اگر پاکستانی مذہبی اقلیتوں پر ظلم کی لہر چلی تو امریکی حکومت کو اس صورت حال میں اقلیتوں کو اکیلا نہ چھوڑنے کے زور پر بات ہوئی جس پر تمام لیڈران نے پی ایم ار سی سے لائحہ عمل ترتیب دینے میں مشورہ مانگا اور کہا کہ امریکی حکومت مذہبی اقلیتوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی۔

اس اثناء میں پی ایم آر سی کیطرف سے ایک آن لائن پٹیشن کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

Petition Link, Click & Sign:👇
http://chng.it/phSTfg4h

Photos from Roheel Zafar Shahi Official's post 02/08/2021
24/07/2021

پاکستان و خصوصاً مریدکے کا تاریخی پروگرام جس میں پاکستان بھر سے ہمارے مذہبی، سیاسی، سماجی و صحافی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔✌️♥🙏

بفضلِ خُدا پی ایم آر سی کیطرف سے 31 جولائی بروز ہفتہ شام 4 بجے بمقام بسمہ اللہ شادی ہال مریدکے میں "آل پاکستان مینارٹی لیڈرشپ یُونٹی کنونشن" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جس میں ہمارے قابلِ احترام بشپ سابق ماڈریٹر چرچ آف پاکستان جناب ہمفری سرفراز پیٹر صاحب، صوبائی وزیرِ پنجاب برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور جناب اعجاز عالم آگسٹن صاحب، پی ٹی آئی اقلیتی رُکنِ پنجاب اسمبلی(ایم پی اے) جناب ہارون گِل صاحب، ن لیگی اقلیتی رُکنِ پنجاب اسمبلی(ایم پی اے) جناب طاہر خلیل سندھو صاحب، ممبر نیشنل کمیشن فار مینارٹیز آف پاکستان جناب البرٹ ڈیوڈ صاحب، پی پی پی اقلیتی رُکنِ قومی اسمبلی(ایم این اے) جناب نوید عامر جیوا صاحب، پی ٹی آئی اقلیتی رُکنِ قومی اسمبلی(ایم این اے) محترمہ شنیلہ رُوت صاحبہ، جے یو آئی سابق اقلیتی رُکنِ قومی اسمبلی(ایم این اے) محترمہ آسیہ ناصر صاحبہ، ن لیگی سابق اقلیتی رُکنِ پنجاب اسمبلی(ایم این اے) محترمہ میَری جیمز گِل صاحبہ، وفاقی کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ ہارمنی فار یوتھ افیر جناب نیئر مشتاق صاحب، چیئرمین تحریکِ رواداری جناب سیمسن سلامت صاحب، سینیئر جرنلسٹ و سماجی رہنما جناب آصف عقیل صاحب اور سینیئر ایڈووکیٹ جناب کاشف الیگزینڈر بطورِ معزز مہمان و اسپیکر شرکت کرینگے۔

برائے مہربانی اس پروگرام کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اس قومی اتحاد کے پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ہم ملکر اپنے ملک قوم کی ترقی کیلئے لحہِ عمل پر تفصیلاً تبادلہ خیال کر سکیں۔شکریہ

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

21/07/2021

💠دعوتِ عام💠

پاکستان مینارٹی رائٹس کمیشن مسیحی و دیگر اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 31 جولائی بروز ہفتہ شام 04 بجے شام بسمہ اللہ شادی ہال مریدکے ضلع شیخوپورہ میں "آل پاکستان مینارٹی لیڈرشپ یُونٹی کنونشن" کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں۔ جس میں پاکستان کے نامور و مسیحی قوم کا درد رکھنے والے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کو مدُعو کیا جا رہا ہے۔

آپ بھی ضرور اس پروگرام میں شامل ہوں تاکہ ہم ملکر اپنی قوم کے مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹفارم پر متحد ہو سکیں۔

آپکی دعاؤں کا طلبگار!!!
روحیل ظفر شاہی
سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی

برائے رابطہ؛ 00923004204290

09/07/2021

We are going to conduct "All Pakistan Leadership Unity Convention" date and Venue will be announced soon...🎖️

Social Media Cell | PMRC

23/06/2021

چھٹی مردم شماری کے اعداد و شمار پر اقلیتی برادری کے تحفظات:

🚸 مردم شماری کے حوالہ سے سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی روحیل ظفر شاہی کا موقف۔

رپورٹ بشکریہ:
ڈیلی شہباز، پشاور ٹُوڈے (اِسلام گُل آفریدی)

مکمل رپورٹ کیلئے لِنک پر کلِک کریں۔👇👇👇
1:🔰 https://www.peshawartoday.com/urdu/%da%86%da%be%d9%b9%db%8c-%d9%85%d8%b1%d8%af%d9%85-%d8%b4%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b9%d8%af%d8%a7%d8%af-%d9%be%d8%b1-%d8%b4%d9%85%d8%a7%d8%b1-%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d9%82%d9%84%db%8c/

2:🔰 https://dailyshahbaz.com/article/Minority-community-concerns-over-sixth-census-data

3:🔰 https://dailyshahbaz.com/epaper/2021-06-24/5

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

06/06/2021

روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی کا نومنتخب ماڈریٹر چرچ آف پاکستان عزت ماب ریورنڈ آزاد مارشل سے ٹیلفونک رابطہ:

روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی کا نومنتخب ماڈریٹر چرچ آف پاکستان عزت ماب ریورنڈ آزاد مارشل سے ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں روحیل شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی نے چرچ آف پاکستان کا ماڈریٹر منتخب ہونے پر چیئرمین پی ایم آر سی خان جنید ثاقب اور پی ایم آر سی کی تمام ٹیموں کی طرف سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس اہم ٹیلیفونک رابطے میں ایڈورڈز کالج پشاور کے حالیہ فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مسیحی قوم کے شدید غم و غصے اور تحفظات سے آگاہ کیا، انہیں دیگر چرچ آف پاکستان کے زیرِ سایہ چرچ پراپرٹیز کی سرعام خریدوفروخت اور ناجائز تعمیرات سے بھی آگاہ کیا۔ ایڈورڈز کالج کے حالیہ فیصلے کے حوالہ سے انکا کہنا تھا کہ معزز بشپ ہمفری سرفراز پیٹر اور انکی وکلا ٹیم سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظرثانی اپیل دائر کریگی اور حکومت سے اعلی سطح کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کرینگے۔ اگر اسکے باوجود کوئی خاطرخواہ جواب نہ ملا تو ہر آئینی و قانونی کارروائی کو بروئے کار لایا جائیگا۔ انہوں نے روحیل شاہی کے سوال کا انتہائی مثبت انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں جہاں بھی چرچ آف پاکستان کی پراپرٹی کی ناجائز خریدوفروخت یا تعمیر کی جائے مجھے ضرور آگاہ کریں تاکہ ایسے عناصر کیخلاف سختی سے کاروائی کی جا سکے۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

30/05/2021

چیرمین پی ایم آر سی خان جنید ثاقب کا امیریکن حکومت کے کانگرسمین تھامس سُوزی کے معاونِ خصوصی برائے خارجی امور مائیکل کرسٹیسن کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ:
وزیرِ خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے بعد چیئرمین خان جنید ثاقب نے معاونِ خصوصی برائے خارجی امور مائیکل کرسٹیسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات ہوئی۔ اس طویل گفتگو میں مسیحی، ہندو اور سکھ بچیوں کے زبردستی مذہب تبدیلی، نابالغ بچیوں کے جبراً نکاح، تعلیمی و نوکری میں مختص کوٹوں پر عملدرآمد کا نہ ہونا اور دیگر مسیحی و اقلیتی برادری کو درپیش مسائل زیرِ بحث رہے۔
امریکن معاونِ خصوصی برائے خارجی امور نے یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان حکومت سے ان نکات کو زیرِ بحث لائیں گے اور مزید حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا، مائیکل کرسٹیسن نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ان تمام نکات کو امریکی حکام تک پہنچائیں گے تاکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔ معاونِ خصوصی مائیکل نے چیئرمین پی ایم آر سی اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں پی ایم آر سی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی

چیرمین پی ایم آر سی خان جنید ثاقب کا امیریکن حکومت کے کانگرسمین تھامس سُوزی کے معاونِ خصوصی برائے خارجی امور مائیکل کرسٹیسن کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ:

وزیرِ خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے بعد چیئرمین خان جنید ثاقب نے معاونِ خصوصی برائے خارجی امور مائیکل کرسٹیسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات ہوئی۔ اس طویل گفتگو میں مسیحی، ہندو اور سکھ بچیوں کے زبردستی مذہب تبدیلی، نابالغ بچیوں کے جبراً نکاح، تعلیمی و نوکری میں مختص کوٹوں پر عملدرآمد کا نہ ہونا اور دیگر مسیحی و اقلیتی برادری کو درپیش مسائل زیرِ بحث رہے۔

امریکن معاونِ خصوصی برائے خارجی امور نے یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان حکومت سے ان نکات کو زیرِ بحث لائیں گے اور مزید حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا، مائیکل کرسٹیسن نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ان تمام نکات کو امریکی حکام تک پہنچائیں گے تاکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔ معاونِ خصوصی مائیکل نے چیئرمین پی ایم آر سی اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں پی ایم آر سی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

01/05/2021

1st May "The International Workers Day"

"Workers are the invisible backbone of a nation, as a nation is only able to stand strong because of them."

International Labour Day, also known as Worker's Day, is celebrated on May 1 every year across the globe. The day is observed to spread awareness among the people regarding the rights of workers and mark their achievements. Mainly observed in countries such as Pakistan, India, China, Bangladesh this day has its origins in the labour union movement, the eight-hour movement.

We Salute to all the workers of PMRC who work tirelessly every day to bring peace and stability to their families and societies.

Happy International Workers’ Day!

Social Media Cell | PMRC

22/04/2021

پی ایم آر سی قیادت کا کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت۔۔۔!!! 🔥🚑🔥

سرینا ہوٹل کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں انتشار پھیلانے اور دہشتگردوں کے عزائم کو ہماری افواجِ پاکستان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ خدا تعالی لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

04/04/2021

تمام مسیحی برادری کو "عید قیامت المسیح" مبارک ہو۔۔۔!!! ♥†††🙏

پاکستان مینارٹی رائٹس کمیشن کے قائدِ محترم جناب خان جنید ثاقب،پی ایم آر سی صدر جواد زکی، سیکرٹری جنرل روحیل ظفر شاہی، اوورسیز پریذیڈنٹ و ترجمان عدن فرحاج بخش، چیف آرگنائزر جیکب آگسٹین، انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر امبرین امبر، وائس پریذیڈنٹ یوکے جاوید یوسف، جنرل سیکرٹری یوکے آستر داس، نیویارک کوآرڈینیٹر ڈیرک خان، اٹلی کوآرڈینیٹر ثمر صدیق ، لیگل ایڈوائزر محمد معظم بٹ، لیگل ایڈوائزر ہیڈ سید علی عبداللہ رضوی اور پی ایم آر سی سٹی، ڈسٹرکٹ، ڈویژنل، صوبائی قیادت کیطرف سے تمام مسیحی برادری کو "عید قیامت المسیح" مبارک ہو۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

Photos from Pakistan Minority Rights Commission Official Reg's post 28/03/2021

پی ایم آر سی اپنی قوم کی خدمت و مدد کیلئے پیش پیش۔۔۔♥💐🙏
چیئرمین پی ایم آر سی جناب خان جنید ثاقب صاحب کی خصوصی ہدایت لاہور سے جان کینیڈی پطرس پریذیڈنٹ لاہوراور راجہ بشیر گِل پریذیڈنٹ پتوکی پیار و محبت کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے جوڑے بیٹی ثناء اور داؤد کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ بیٹی ثنا کو اسکی ہمت، جُرت اور دلیرانہ فیصلے پر پی ایم آر سی فیملی کیطرف خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیئرمین پی ایم آر سی کیطرف سے اس خوبصورت جوڑے کو پھولوں کا گُلدستہ پیش کیا اور پی ایم آر سی کیطرف سے خصوصی معالی معاونت بھی کی۔
سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی

02/03/2021

شہید شہباز بھٹی کو اقلیتوں کے حقوق تحفظ اور انکے لیے آواز اٹھانے پر 10 سال قبل شہید کیا گیا، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے انکی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔۔۔!!!♥💐😭

شہیدِ حق جناب شہباز بھٹی شہید کو چیئرمین پی ایم آر سی خان جنید ثاقب، مرکزی صدر جواد زکی، سیکرٹری جنرل روحیل ظفر شاہی، ترجمان عدن فرحاج بخش، چیف کوآرڈینیٹر جیکب آگسٹن اور تمام پی ایم آر سی صوبائی و دیگر قیادت و کارکنان کیطرف سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اقلیتوں کیساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی، نوکریوں میں 05 فیصد کوٹہ، سینیٹ کی نشستوں میں 4 اقلیتی سینیٹرز اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ یقیناً آپکے ان اقدامات کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔

سوشل میڈیا سیل | پی ایم آر سی
(سوشل میڈیا ٹاسک فورس)

05/02/2021

میں خون سے لکھی ھوئی تحریر کا غم ھوں،
مدت سے سلگتے ھوئے کشمیر کا غم ھوں۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Ichra
Lahore
54000

Other Non-Governmental Organizations (NGOs) in Lahore (show all)
DocMentors DocMentors
Lahore

Helping Others ...! Helping Your self

Pak-Al-Muqadas Shahdara Pak-Al-Muqadas Shahdara
Lahore

We Helps The Poor And Needy Person

Maqbool Foundation Maqbool Foundation
Lahore, 54000

Maqbool Foundation Relief for Poor For any information Syed Naqie Abbas +923234175640 Syed Taja

ECO - Environmental Conservation Organisation ECO - Environmental Conservation Organisation
Lahore, 54000

This is a non governmental and non profitable organisation that aims to plant, conserve, maintain and protect trees in their natural habitat.

Human Liberation Commission Pakistan Human Liberation Commission Pakistan
Room No. 2, Abbseen Complex, 8 Davis Road
Lahore

Human Liberation Commission Pakistan is an independent, non-profit organization to increase awareness of human rights among civil society.

Tawakkul Welfare Foundation Tawakkul Welfare Foundation
Cantt
Lahore, 54000

Always ready to serve the humanity. Feel free to contact us in case of any help related to medicine,

Baitul Noor Baitul Noor
Lahore, 54000

Yakjehti Mitaye Faaqah Yakjehti Mitaye Faaqah
Lahore

A Chapter of Rizq, led by the students of The City School Ravi Campus.

UpRight Foundation UpRight Foundation
5-Mozang, Lawyer's Line
Lahore

Samia Rabbani Memorial Trust Samia Rabbani Memorial Trust
SA Garden Housing Society
Lahore, 54000

The Samia Rabbani Memorial Trust International (SRMTI) is a global nonprofit organization

𝕬𝖑𝖚𝖒𝖓𝖎 𝕿𝕮𝕷 𝕬𝖑𝖚𝖒𝖓𝖎 𝕿𝕮𝕷
Anjuman Himayat-e-Islam Tibbia College 119 Multan Road
Lahore

𝗢𝗹𝗱 𝗦𝘁𝘂𝗱𝗲𝗻𝘁𝘀 𝗔𝘀𝘀𝗼𝗰𝗶𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗧𝗶𝗯𝗯𝗶𝗮 𝗖𝗼𝗹𝗹𝗲𝗴𝗲 𝗟𝗮𝗵𝗼𝗿𝗲

Nai Umeed Welfare Society Nai Umeed Welfare Society
8-A Lajpat Nagar, Kot Shahab-Udin, Shahdara
Lahore, 54000

Empower Young Women and Children through establishing Vocational Institutions