Armaan welfare foundation

Armaan welfare foundation

I am Armaan Danish chairman of Armaan welfare foundation. i am very caring person. i believe in, we gave happiness the humanity so Allah Blessed us.

02/09/2022
28/08/2022

جتنے بھی لوگ ، جتنے بھی علاقے سیلاب کی نظر ہو گئے ، اللّٰہ تعالیٰ ان سب سیلاب زدگان لوگوں کی حفاظت فرمائے ان کی مدد فرمائے
جن لوگوں کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے اللّٰہ تعالیٰ ان کی مدد فرمائے 🥺😭
جن کے پیارے
ماں باپ ، بہن بھائی ، بیٹی ، بچے سیلاب کی نظر ہو گئے اللّٰہ تعالیٰ ان سب کی مغفرت فرمائے اور ان کی مدد فرمائے 🥺😢
اللّٰہ تعالیٰ تمام انسانیت کی مدد فرمائے آمین ثم آمین
اللّٰہ تعالیٰ ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین

26/08/2022

اے بادشاہوں کے بادشاہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے بے یار و مددگار اپنے بندوں پہ رحم فرما ۔۔۔

08/10/2021

انسانیت قضا کر کے لوگ!!
مصلے اٹھائے پھرتے ہیں !!

06/10/2021

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺑﮯﺑﮯ (ماں جی) ﻧﮯ ﺑﯿﺴﻦ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﭘﮑﺎ ﮐﮯ ﺩﯼ۔
ﻣَﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻭ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﮐﮭﺎﺋﯿﮟ،
ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﺴّﯽ ﭘﯽ۔
ﭘﮭﺮ ﺑﮯﺑﮯ ﮐﻮ ﺧﻮﺵ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺯﻭﺭﺩﺍﺭ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ۔

ﺑﮯﺑﮯ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ:
"ﺍﮮ ﮐﯽ ﮐِﯿﺘﺎ ﮬﯽ؟"
(یہ کیا کِیا ھے)؟

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ"
ﺑﮯﺑﮯ ﺷُﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺘﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺩﺍ"
(ماں جی، الله کا شُکر ادا کِیا ھے)

ﮐﮩﻨﮯ لگیں"
ﭘُﺘﺮﺍ!
ﯾﮧ ﮐﯿﺴﺎ ﺷﮑﺮ ﮬﮯ؟
ﺩﻭ ﺭﻭﭨﯿﺎﮞ ﺗﺠﮭﮯ ﺩﯼ،
ﺗُﻮ ﮐﮭﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﻧﮧ ﺗُﻮ ﺑﺎﮬﺮ ﺟﮭﺎﻧﮑﺎ،
ﻧﮧ ﭘﺎﺱ ﭘﮍﻭﺱ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﻟﯽ ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﻮﮐﺎ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ،
ﺍﯾﺴﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺷﮑﺮ؟

ﭘُﺘﺮﺍ!
ﺭﻭﭨﯽ ﮐﮭﺎ ﮐﮯ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻭﺍﻻ ﺷﮑﺮ ﺗﻮ ﺳﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ، ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﻧﭧ ﮐﺮ ﺷﮑﺮ ﻧﺼﯿﺐ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ۔
ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ! ﻋﻤﻞ ﭘﮑﮍ ﭘُﺘﺮ۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﮮ،
ﺍُﺱ ﮐﻮ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ!
ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﻧﭧ ﻟﯿﺎ ﮐﺮ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻋﻤﻠﯽ ﺷُﮑﺮ ﮬﮯ۔
۔
(ﺍﺷﻔﺎﻕ ﺍﺣﻤﺪ)

22/08/2021

ہڈیوں کے گُودے میں جب تھکن اُترتی ہے
چار پیڑے آٹے کے میں گھسیٹ لاتا ہوں

13/08/2021

خدا کو نہیں چاہئیے تیرے ماتھے پرمحراب
اے انسان بس اسکی مخلوق کا خیال کر۔

28/07/2021

Humanity is greater
Then Status

09/05/2021

عبدالستار ایدھی مرحوم سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا، آپ نے ہزاروں لاوارث لاشیں دفنائیں، کبھی کسی لاش کی بگڑی حالت یا اس پر تشدد دیکھ کر رونا آیا؟

انھوں نےآنکھیں بند کرکے گہری سوچ میں غوطہ زن ہوتے ہوئے کہا تشدد یا بگڑی لاش تو نہیں البتہ ایک مرتبہ میرے رضاکار ایک صاف ستھری لاش لے کر آئے جو تازہ انتقال کئے بوڑھے مگر کسی پڑھے لکھے اور کھاتے پیتے گھرانے کی لگ رہی تھی. اس کےسفید چاندی جیسے بالوں میں تیل لگا ہوا تھا. اور سلیقے سے کنگھی کی ہوئی تھی. دھوبی کے دھلے ہوئے سفید اجلے کلف لگے سوٹ میں اس کی شخصیت بڑی باوقار لگ رہی تھی. مگر تھی وہ اب صرف ایک لاش، ایدھی صاحب پھر کچھ سوچتے ہوئے گویا ہوئے.

ہمارے پاس روزانہ کئی لاشیں لائی جاتی ہیں. مگر ایسی لاش جو اپنے نقش چھوڑ جائے. کم ہی آتی ہیں اس لاش کو میں غور سے دیکھ رہا تھا. کہ میرے رضاکار نے بتایا. اس نے کراچی کی ایک پوش بستی کا نام لے کر کہا کہ یہ لاش اس کے بنگلے کے باہر پڑی تھی.

ہم جونہی بنگلے کے سامنے پہنچے تو ایک ٹیکسی میں سوار فیملی جو ہمارا ہی انتظار کر رہی تھی اس میں سے ایک نوجواں برآمد ہوا اور جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لفافہ ہمیں تھماتے ہوئے بولا۔ یہ تدفین کے اخراجات ہیں۔ پھر وہ خود ہی بڑبڑایا۔ یہ میرے والد ہیں۔ انکا خیال رکھنا اچھی طرح غسل دے کر تدفین کر دینا۔ اتنے میں ٹیکسی سے آواز آئی۔ تمھاری تقریر میں فلائٹ نکل جائے گی۔ یہ سنتے ہی نوجواں پلٹا اور مزید کوئی بات کئے ٹیکسی میں سوار ہو گیا اور ٹیکسی فراٹے بھرتی ہوئی آنکھوں سے اوجھل ہوگئی۔

ایدھی صاحب بولے اس لاش کے متعلق جان کر مجھے بہت دکھ ہوا اور میں ایک بار پھر اس بدقسمت شخص کی جانب دیکھنے لگا تو مجھے ایسے لگا جیسے وہ بازو وا کئے مجھے درخواست کر رہا ہو کہ ایدھی صاحب ساری لاوارث لاشوں کے وارث آپ ہوتے ہیں مجھ بدقسمت کے وارث بھی آپ بن جائیں میں نےفوراً فیصلہ کیا کہ اس لاش کو غسل بھی میں دونگا اور تدفین بھی خود کرونگا پھر جونہی غسل دینے لگا تو اس اجلے جسم کو دیکھ کر میں سوچ میں پڑ گیا کہ جو شخص اپنی زندگی میں اس قدر معتبر اور حساس ہوگا۔ اس نے اپنی اولاد کی پرورش میں کیا ناز و نعم نہ اٹھائے ہونگے۔ مگر بیٹے کے پاس تدفین کا وقت بھی نہ تھا۔ اسے باپ کو قبر میں اتارنے سے زیادہ فلائٹ نکل جانے کی فکر تھی۔ اور یوں اس لاش کو غسل دیتے ہوئے میرے آنسو چھلک پڑے۔ پھر وہ اپنے کندھے پر رکھے کپڑے سے آنسو پونچھتے ہوئے بولے، اس دن میں انسانیت کی ڈوبتی نیٌا پر رو پڑا.

خدارا اپنی اولادوں کی عیش و عشرت کی بجائے بہتر تعلیم و تربیت پر زیادہ فوکس کریں۔

08/05/2021

‏اگر آپکا پڑوسی دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث یا شیعہ ہے تو اُسکا حساب وہ خود دے گا😔
لیکن اگر وہ بھوکا مر گیا تو حساب آپکو دینا پڑے گا😪
#انسانیت

16/04/2021

مل جائے اگر کوئی عالم تو اک بات پوچھوں
غموں کو پینے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ھے کیا۔۔۔۔۔۔؟😥

25/03/2021

کبھی ٹُھکرائیے نا ایسے سائل کو !
جِسکی آنکھوں نے ہاتھ جوڑے ہُوں

19/03/2021

‏مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں

یہ تصویر بلیو ایریا اسلام آباد کےانڈر پاس کی ہےجس میں ایک طرف تو مشکل حالات کا شکار ایک باہمت خاتون کسی گہری سوچ میں گم ہے اور اپنےرزق پہنچانےوالےفرشتوں کی منتظر ہے اور دوسری طرف اپنی ماں کی گود میں بیٹھا ننھا بچہ
‏اپنے کھانے پینے سے لے کر اپنے مستقبل کی پریشانیوں سمیت ہر بات سے بے فکر ہے اور اس وقت اپنی ماں کی تمام پریشانیوں سےبے خبر اپنے چہرے پہ معصومیت بھری خوبصورت مسکراہٹ سجائے ہوئے ہے۔اللہ تعالیٰ ماں بچے پر اپنا خاص کرم فرماۓ
‏لیکن اسی سماج کا حصہ اور زمہ دار فرد ہونے کی حیثیت سے ہم سب کو اپنے آس پاس ایسے پریشان حال اور ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے یہ ہماری تعلیم و تربیت، تہذیبی اخلاقیات کے علاؤہ دینی تقاضا ہےاور ایسی نیکی ہےجو ہماری باقی عبادات سے کہیں بڑھ کر ہے. دوستوں اپنے آس پاس ایسے پریشان حال لوگوں سے بلاوجہ ہی سامان خرید لیا کریں ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ کو آپ کی ایک چھوٹی سی کاوش پسند آ جائے

19/03/2021

‏"مستحق آدمی تک صدقہ ایسی خاموشی سے پہنچاؤ
جیسے جوائنٹ فیملی سسٹم میں بیوی تک برگر پہنچاتے ہو"‎

15/01/2021

*ضروری اعلان

* پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ شروع ہو گئ ہے اس شدید دھند و اسموگ نے پرندوں کی خوراک کی تلاش کو تقریبًا ناممکن بنا دیا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں کی چھتوں اور درختوں کے قریب باجرہ، گندم ،گھر کے بچے چاول وغیرہ ڈال کر پرندوں کی خوراک کا اہتمام کریں تاکہ پرندے اور ان کے بچے بھوک سے اور شدید ٹھنڈ کی وجہ سے مر نہ جائیں اس میسج کو جتنا ہوسکے پھیلائیں ۔۔*
*آپ کے اس عمل سے اللہ راضی ہوجائے۔آمین.

15/10/2020

نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا اے اللہ ! مجھے مسکین زندہ رکھنا ،

مسکین ہی فوت کرنا
اور مجھے مساکین کے گروہ میں جمع فرمانا ۔‘‘ عائشہ ؓ نے عرض کیا

اللہ کے رسول ! کیوں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا کیونکہ وہ مال داروں سے چالیس سال پہلے جنت میں جائیں گے ،

عائشہ ! کسی مسکین کو خالی ہاتھ نہ موڑنا خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہو ، عائشہ ! مساکین سے محبت کرنا ، انہیں قریب رکھنا چنانچہ روز قیامت اللہ تجھے (اپنے) قریب کرے گا ۔

سیّدنا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

(مشکوٰۃ المصابیح، حدیث نمبر 5244)

17/08/2020

‏وہ کہہ رہا تھا ماں مجھےخوبصورت پڑھى لکھى دلہن چاہیے
‏اور کمرے میں بیٹھی 17سالہ ان پڑھ بہن اسکى باتیں سن کے ڈر گئى😢

25/06/2020

‏لوگ منصف نہیں ورنہ
رزق پورا____ اترتا ہے۔ 😪.۔

14/01/2019

جب مشہور برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک حادثے کا شکار ہوا تو اس کے آس پاس تین ایسے بحری جہاز موجود تھے جو ٹائی ٹینک کے مسافروں کو بچا سکتے تھے۔۔
سب سے قریب جو جہاز موجود تھا اسکا نام سیمسن (Samson) تھا اور وہ حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے صرف سات میل کی دوری پہ تھا۔ سیمسن کے عملے نے نہ صرف ٹائی ٹینک کے عملے کی طرف سے فائر کئے گئے سفید شعلے (جو کہ انتہائی خطرے کی صورت میں فضا میں فائر کئے جاتے ہیں) دیکھے تھے بلکہ مسافروں کی آہ و بُکا کو سُنا بھی تھا۔ لیکن کیونکہ سیمسن کے عملے کے لوگ غیر قانونی طور پہ انتہائی قیمتی سمندری حیات کا شکار کر رہے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ پکڑے جائیں لہذا ٹائی ٹینک کی صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی بجائے مدد کرنے کے وہ جہاز کو ٹائی ٹینک کی مخالف سمت میں بہت دور لے گئے۔
یہ جہاز ہم میں سے ان لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنی گناہوں بھری زندگی میں اتنے مگن ہو جاتے ہیں کہ ان کے اندر سے انسانیت کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور پھر وہ ساری زندگی اپنے گناہوں کو چھپاتے گزار دیتے ہیں۔

دوسرا جہاز جو قریب موجود تھا اس کا نام کیلیفورنین (Californian) تھا جو حادثے کے وقت ٹائی ٹینک سے چودہ میل دور تھا۔ اس جہاز کے کیپٹن نے بھی ٹائی ٹینک کی طرف سے مدد کی پکار کو سنا اور باہر نکل کے سفید شعلے اپنی آنکھوں سے دیکھے لیکن کیونکہ وہ اس وقت برف کی چٹانوں میں گھرا ہوا تھا اور اسے ان چٹانوں کے گرد چکر کاٹ کے ٹائی ٹینک تک پہنچنے میں خاصی مشکل صورتحال سے دو چار ہونا پڑتا لہذا کیپٹن نے اس کی بجائے دوبارہ اپنے بستر میں جانا اور صبح روشنی ہونے کا انتظار کرنا مناسب سمجھا۔ صبح جب وہ ٹائی ٹینک کی لوکیشن پہ پہنچا تو ٹائی ٹینک کو سمندر کی تہہ میں پہنچے چار گھنٹے گزر چکے تھے اور ٹائی ٹینک کے کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ سمیت 1569 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے تھے۔
یہ جہاز ہم میں سے ان افراد کی نمائندگی کرتا ہے جو کسی کی مدد کرنے کو اپنی آسانی سے مشروط کر دیتے ہیں اور جب تک حالات حق میں نہ ہوں کسی کی مدد کرنا اپنا فرض نہیں سمجھتے۔

تیسرا جہاز کارپیتھیا (Carpathia) تھا جو ٹائی ٹینک سے 68 میل دور تھا۔ اس جہاز کے کیپٹن نے ریڈیو پہ ٹائی ٹینک کے مسافروں کی چیخ و پکار سنی۔ صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی باوجود اس کے کہ یہ ٹائی ٹینک کی مخالف سمت میں جنوب کی طرف جا رہا تھا، اس نے فورا اپنے جہاز کا رخ موڑا اور برف کی چٹانوں اور خطرناک موسم کی پروا کئے بغیر مدد کے لئے روانہ ہو گیا۔ اگرچہ یہ دور ہونے کے باعث ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے دو گھنٹے بعد لوکیشن پہ پہنچ سکا لیکن یہی وہ جہاز تھا جس نے لائف بوٹس پہ امداد کے منتظر ٹائی ٹینک کے باقی ماندہ 710 مسافروں کو زندہ بچایا تھا اور انہیں بحفاظت نیو یارک پہنچا دیا تھا۔ اس جہاز کے کیپٹن کیپٹن آرتھر روسٹرن کو برطانوی نیوی کی تاریخ کے چند بہادر ترین کیپٹنز میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے اس عمل پہ انہیں کئی سماجی اور حکومتی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔

یاد رکھیئے، ہماری زندگی میں ہمیشہ مشکلات رہتی ہیں، چیلنجز رہتے ہیں، لیکن وہ جو ان مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے بھی انسانیت کی بھلائی کے لئے کچھ کر جائیں انہیں ہی انسان اور انسانیت یاد رکھتی ہے۔

دعا کیا کریں کہ خدا کسی کی مدد کی توفیق دے کیوں کہ یہ انسانیت کی معراج اور اعلی ترین درجہ ہے۔

Timeline photos 08/03/2017

Kuch logon k godaam bhary pary hn aur kuch log khany ko taras rhy hn. Shame on Us.

Timeline photos 08/03/2017
Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Lahore