Romantic Poetry
This romantic poetry page is dedicated to a very special person in my life. To whom i love so much.
وہ پتھر دل سہی لیکن ہمارا بھی یہ دعویٰ ہے
ہمارے لب جنہیں چھولیں وہ پتھر بول اُٹھتے ہیں
دنیا میں کہیں امن نہیں رہا سوائے پسندیدہ شخص کی بانہوں کے.🖤🔥
بانہوں میں آئیے کہ میں مخلص ہوں آپ سے،
اے جانِ جاں یہ وقت نہیں چھان بین کا
🔥
ہم جدت کی زمانے میں۔۔!!
شدت کی محبت کرنے والے۔۔!!
پرانی صدی کہ لوگ ہیں۔۔!!
ہم جیسوں کو سمجھنے کے لیے ۔۔!!!
تمہیں دریا کے اُلٹے بہاؤ کی کہانی پر۔۔!!
الہامی یقین کرنا ہوگا۔۔۔!!!
••__" ہمارے ہونٹ بھی مٙرہم کا کام کرتے ہیں
" تمہارے زٙخم کو چُومیں ،، تمہیں شِفا دے دیں...
بانہوں میں آئیے کہ میں مخلص ہوں آپ سے،
اے جانِ جاں یہ وقت نہیں چھان بین کا
اگر...!!
مَیں تُم سے اُن تمام چِیزوں کے نام پُوچھوں
جو تُمہیں پَسند ہیں
تو
تُمہیں کِتنا وقت لگے گا
میرا نام لینے میں ؟
کوئے جاناں میں نہیں کوئی گزر کی صورت
دل اڑا پھرتا ہے ٹوٹے ہوئے پر کی صورت
ہم تو منزل کے طلب گار تھے لیکن منزل
آگے بڑھتی ہی گئی راہ گزر کی صورت
وہ رہیں سامنے میرے تو تسلی ورنہ
دل بھی کمبخت بھٹکتا ہے نظر کی صورت
روح افسردہ پریشان خیالات میں گم
ایسی پہلے کبھی دیکھی تھی بشر کی صورت
میری قسمت میں محبت نے یہی لکھا ہے
درد بھی دل میں رہے زخم جگر کی صورت
بیٹھ جائیں کسی گوشے میں سمٹ کر اے دوست
کون گردش میں رہے شمس و قمر کی صورت
وہ گئے گھر سے تو پھر ہم نے بھی گھر کو چھوڑا
ہم سے دیکھی گئی دیوار نہ در کی صورت
چند آنسو ہی مرے دل پہ فلکؔ گر جائیں
آتش غم سے سلگتا ہے شرر کی صورت
ہیرا لال فلکؔ دہلوی
" اپنے من پسند شخص کی آوازیں ریکارڈ کر لیں ، اور اُنہیں اچھی طرح سے محفوظ کر لیں ، یہ نہ پُوچھیں کہ ؛ کِیوں!؟ ۔۔۔
وقت بُہت ظالم ہوتا ہے!* ۔
مَیں جانتا ھُوں ببُول اور گلاب کے معنی
ببُول یعنی زمانہ ، گلاب یعنی تُو
"رحمان فارس"
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
اے مری گل زمیں تجھے چاہ تھی اک کتاب کی
اہل کتاب نے مگر کیا ترا حال کر دیا
ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئی
اس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کر دیا
اب کے ہوا کے ساتھ ہے ، دامن یار منتظر
بانوئے شب کے ہاتھ میں رکھنا سنبھال کر دیا
ممکنہ فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی اس نے کمال کر دیا
میرے لبوں پہ مہر تھی پر میرے شیشہ رو نے تو
شہر کے شہر کو مرا واقف حال کر دیا
چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکے
وقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کردیا
مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گلہ کیا
منصب دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کر دیا
✍ پروین شاکر
تُجھے تَکنا ، تُجھے سُننا ، تیرا ھنسنا ، مَچل جانا
ھمارے غم کے آنگن میں ، فقط دو چار خُوشیاں ھیں...!
"حَسّان احمّد"
دُور تک اُن کی بصارت بھی تیرے ساتھ گئی
صرف آنکھیں ہی تو تھیں ،، تشنۂ دیدار کے پاس..
احمد ندیم قاسمی
تم میری تاریخ پیدائش پوچھتی ہو؟
تم لکھ لو جو تمہیں معلوم نہیں!
جس روز تم نے مجھ سے پیار کا اظہار کیا تھا،
وہی دن میری پیدائش کا ہے"❤️
سارا پانی ہونٹوں سے چھو کر گلابی کر گئ۔۔۔ وہ ندی کی مچھلیوں تک کو شرابی کر گئ۔۔۔
اصول میزان وفا بڑا جان لیوا ہے
یقیں نہیں گر توکر کے دیکھ لیجیے
عجب رسم خود غرضی چلی ہے یہ
بدلہ یہاں وفا کا صرف دغا ہے
آرزو مہر
ابھی تو حشر میں دعوت ہے نیک ناموں کی
چلیں گے ہم بھی فرشتو صـدائے عام تو ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🖤
ہمیں یہ خوف تھا اک دن یہیں سے ٹوٹیں گے
ہمارے خواب تمہاری” نہیں” سے ٹوٹیں گے
یہ بد دعا تو نہیں ہے ! مگر یہ لکھ لو تم
ہمیں جو توڑ رہے ہیں “کہیں” سے ٹوٹیں گے
تمہارے جیسے ستارے فلک سے ٹوٹتے ہیں
ہماری پہنچ زمیں تک ! زمیں سے ٹوٹیں گے
جو دے رہے ہیں محبت میں مشورے مجھ کو
یہ سب ذہین کسی ماہ جبیں سے ٹوٹیں گے
جہاں سے میں نے لگائی ہے گانٹھ رشتوں میں
مجھے یہ وہم ہے رشتے وہیں سے ٹوٹیں گے
فضل الرحمن
میرا دل چاہتا ہے میں تمہیں سامنے بٹھاؤں
تمہارے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر
تم سے کہوں " اب تک جس بھی بات نے
تمہیں پریشان کیا ۔ جس بھی بات نے
تمہیں رلایا ۔۔ جس نے بھی تمہیں کوئی
اذیت دی ہو
وہ سب بول دو ۔۔!!
میں سن رہی ہوں ۔۔!!"
اور جب کہہ چکو تو میں تمہارا چہرہ
دونوں ہاتھوں میں بھر کر ایک بوسہ
تمہارے ماتھے پہ دوں
اور
کہوں ..!!
""جناب من
ماضی کو بدلا نہیں جا سکتا لیکن
جتنی تکلیف تم اکیلے اٹھا چکے ہو۔۔
اس میں تمہارے ساتھ میں نہ تھی
مگر..!
اب جتنی بھی تکلیفیں آئیں گی
تم مجھے اپنے ساتھ کھڑا پاؤ گے۔۔
میرا کندھا تمہیں دلاسا دینے کے لئیے
ہر وقت موجود ہو گا ۔۔
میں سمیٹ لوں گی تمہیں ۔۔!!
بس احسان اتنا سا کرنا کہ مجھے
اپنی اذیتوں میں شامل کر لینا ۔۔!!
زندگی میں کوئی شخص ایسا ضرور ہونا چاہیے کہ جسے جب یہ بتایا جاۓ کہ میں بلکل ٹھیک ہوں ، تو وہ مسکرا کر کہے کہ جناب یہ اداکاری بعد میں کر لیجیئے گا پہلے یہ بتائیں مسئلہ کیا ہے میں کچھ مداوا کرسکوں
کوئی تو ہو جس پر آپکو اس قدر یقین ہو کہ جیسے آئینے کی دوسری جانب کھڑا آپ کا اپنا عکس جسکو اپنی اپنی خامیاں بتاتے ہوۓ آپکو جھجک کچھ محسوس نہ ہو جس پر اس قدر یقین ہو کہ میں اگر گرا تو یہ مجھ کو تھام لے گا۔
کوئی تو ہو جو روح کا ساتھی ہو
نہ حریفِ جاں ، نہ شریکِ غم، شبِ انتظار کوئی تو ہو
کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم، دل بے قرار کوئی تو ہو یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصر
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا۔۔۔
جب تک نہ لہو دیدۂ انجم میں ٹپک لے
اے دل قفسِ جاں میں ذرا اور پھڑک لے
ذرّے ہیں ہوس کے بھی زرِنابِ وفا میں
ہاں جنسِ وفا کو بھی ذرا چھان پھٹک لے
پھر دیکھنا اُس کے لبِ لعلیں کی ادائیں
یہ آتشِ خاموش ذرا اور دہک لے
گونگا ہے تو لب بستوں سے آدابِ سخن سیکھ
اندھا ہے تو ہم ظلم رسیدوں سے چمک لے
ناصر سے کہے کون کہ اللہ کے بندے
باقی ہے ابھی رات ذرا آنکھ جھپک لے
سبھی نقوش غلط ، خال و خد ، بَلا کے خراب
مجھے وہ ٹھیک نہیں کر سکا ، بَنا کے خراب
میں سب سے خوشنما پتھر تھی تجھ عمارت کا
سو تو نے خود کو کیا ہے ، مجھے ہٹا کے ، خراب
تمہارا دکھ ہے کہ تم بھی بنا دئیے گئے ہو
ہمارا کیا ہے کہ ہم لوگ تھے سدا کے خراب
🖤
چاشنی اپنی جگہ اور گناہ اپنی جگہ
حوصلے اپنی جگہ ، بے بسی اپنی جگہ
.
کتنی صدیوں کے انتظار کے بعد
قربتِ یک نفس نصیب ہوئی
پھر بھی تو چُپ اداس کم آمیز
اے سلگتے ہوئے چراغ بھڑک
درد کی روشنی کو چاند بنا
کہ ابھی آندھیوں کا شور ہے تیز
ایک پل مرگِ جاوداں کا صلہ
اجنبیت کے زہر میں مت گھول
مجھ کو مت دیکھ لیکن آنکھ تو کھول
احمد فراز
رات پھیلی ہے تیرے ، سرمئی آنچل کی طرح
چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے ، پاگل کی طرح
خشک پتوں کی طرح ، لوگ اُڑے جاتے ہیں
شہر بھی اب تو نظر آتا ہے ، جنگل کی طرح
پھر خیالوں میں ترے قُرب کی خوشبو جاگی
پھر برسنے لگی آنکھیں مری ، بادل کی طرح
بے وفاؤں سے وفا کرکے ، گذاری ہے حیات
میں برستا رہا ویرانوں میں ، بادل کی طرح
"تم مجھے گلے لگاو..
کہ مجھے آرام آئے، اِن وحشت زدا خیالوں سے..
جو میرے ذہن میں مایوسی کے نوحے پھونک رہے ہیں'
تم مجھے گلے لگاو..
کہ الجھنوں کا شکار' میرا آوارہ جسم..
راحتوں کی مسافتوں کو محسوس کر سکے'
اور گامزن رہے محبت کی جانب۔!
تم مجھے گلے لگاو..
کہ آسمان میں ہلچل ہو..
بادلوں سے نور برسے، قوسِ قزح کے رنگ چھلکیں'
اور زمین معطر ہو جائے۔!
تم مجھے گلے لگاو..
کہ مجھ میں بےجان پڑے ہوئے لفظوں میں جان آئے'
اور میں محبت کی نظمیں لکھوں..
کہ محبت کی نظموں میں کمی آ رہی ہے۔!
تم مجھے گلے لگاو..
کہ خدا ہمیں دیکھ رہا ہے'
گویا مسکراو کہ خدا محبت کرنے والوں سے خوش ہے۔!
تم مجھے گلے لگاو.
ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں
آگ کی طرح جدھر جاویں، دہکتے جاویں
جو کوئی آوے ہے نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے
ہم کہاں تک ترے پہلو سے سرکتے جاویں
غیر کو راہ ہو گھر میں ترے، سبحان اللہ
اور ہم دور سے در کو ترے تکتے جاویں
میر حسن دہلوی
عورت سے محبت کرنا ایک "جبلت" ہے، اسے خوش رکھنا ایک "فن" ہے، اس کی عزت کرنا "تربیت" ہے اور اسے محفوظ رکھنا "مردانگی" ہے۔۔۔❤️
محبت کے کمرے کی ایک کھڑکی
خوش فہمی کے جزیرے کی طرف کُھلتی ھے
اور وھی منظر سب کو حقیقت لگتا ھے..🖤
بات بتانے کے بہانے چوما تھا اس کے گال کو۔۔۔۔
اب وہ روز کہتا ہے مجھے وہی بات بتاؤ۔۔۔۔❤️
بڑے راز پوشیدہ ہیں اِس تنہا پسندی میں
یہ مت سمجھو کہ دیوانے جہاں دیدہ نہیں ہوتے
تعجب ہی کیا اگر کچھ لوگ مجھ سے ناخوش ہے
بہت سے لوگ دنیا میں پسندیدہ بھی نہیں ہوتے
یہ فوکس، پڑھائی، فیوچر، لگن اور کیرئیر کی باتیں..!!!
میاں مسئلہ یہ ہےتم نےابھی اُس کو دیکھا نہیں ہے..!!!
کیسے تکلفات_؟؟
کہاں کا بناؤ سنگھار_؟؟
وہ
فقط جھمکے پہن کر
ڈنکے کی چوٹ پر
دل مائل کرنا جانتی ہے_!!
تھوڑے میں بھی ہو سکتا ہے گزارا لیکن!!!
یہ خواہش ہے کہ وہ شخص مجھے سارا ملے...
حال بگاڑا ہوا ہے اس لیے میں نے!!!
وہ مجھے دیکھ کے تڑپ اٹھے جب دوبارا ملے!!!...
ایک دن کہنے لگی اگر کبھی
وصل کی رات آئی تو سب سے پہلے مجھے کہاں سے چھوؤ گے میرے جسم کا ایسا کون سا انگ ہے جسے چھونے کے لیے تم بےتاب ہو۔۔!!!
میں نے کہا تمہارا دل___🖤
اور دل کے اوپر کالا سا تل___
قندھار کے سرخ سیب سے لے کر
ہنزہ کے سرمئی رنگ کی خوبانی تک.
دنیا کا ہر لذیذ پھل چکھ چکا ہوں
لیکن تمہارے ہونٹوں جیسی تاثیر
دنیا کے کسی پھل میں نہیں💕
''There's nothing I want to do more than get lost in your eyes and just float.''
🔥❤️
یہ ضرورت اتنی نا جائز ضرورت تو نہیں
ایک ہمدم ،اک سجن ، اک دلربا در کار ہے
اے پری وش ! میں وفا اور صدق کا بھوکا نہیں
مجھ کو تو اک خوبصورت بے وفا درکار ہے
عبد الحمید عدم
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the organization
Website
Address
LUMS Library, Opposite Sector 'U' DHA
Lahore, 54792
Gad & Birgit Rausing Library
New Islamic Colony. Yazman Road . Near Punjab College. Bahawalpur .
Lahore, 63100
Street 1 House# 32 Jallo Park Road Lahore
Lahore
it's my learning centre for children and ladies
Lahore
Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri has authored 1000 books in Urdu, English and Arabic langu
Lahore, 54000
Dear friends Urdu moral stories espeially for you please like and share my page. 1 #Urdukahaniyan 2
259/B Khizer Road, Wapda Officers Colony Upper Mall Scheme
Lahore, 54600
A small community library at Amal Academy, a project of love and faith to bring books to readers and readers to books. An initiative of Amal Fellows.