Zain Dairy Farm Mardan

جانوروں کے خریدو فروخت کرنے کا باعتماد ادارہ زین ڈیری فارم مردان ۔ ( لوکیشن جلالہ مردان )

Photos from Zain Dairy Farm Mardan's post 18/07/2022

Dairy lac wanda Available at Zain Milk Shop Sarwar abad jalala

Contec... 03415400010

24/04/2022

Well Come to everyOne in My Milking Shop
__ Sarwar Abad Jalala

12/09/2021

😘

New baby in zain dairy farm❤

15/05/2021

Say

06/04/2021

الحمداللہ❤

17/02/2021

😘

New baby in zain dairy farm❤

07/02/2021

The work of Zen Dairy Farm Mardan is in the final stage. Inshallah, it will be completed soon😍

25/01/2021

😍
Zain Dairy Farm Mardan Coming Soon InshAllah

08/11/2020

جانوروں کے تمام چھوٹے بڑے مسا ئل کیلئے بھترین مصالحہ:-

آج میں آپ سب دوستو کی خدمت میں ایک بہت ہی اعلی قسم کا صدا بہار نسخہ پیش کر رہا ہوں. اس نسخہ کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ سال کے 12 مہینے آپ اس نسخہ کو اپنے جانوروں کو دے سکتے ہیں.
جو بھائی یہ کہتے ہیں کہ انکا جانور چارا کم کھاتا ہے پانی کم پیتا ہے جانور کے منہ سے پانی نکلتا ہے جانور کی آنکھوں میں گھیڈ آتی ہے اور آنکھوں سے پانی نکلتا ہے جانور کمزور ہے جانور چارا ٹھیک طریقے سے ہضم نہیں کر پاتا جانور کے دودھ کا ذائقہ سہی نہیں رہتا دودھ سے سمل آتی ہے جانور اپنے وقت پر ویگ میں نہیں آتا جانور گوبر پتلا کرتا ہے جانور کو قبض کی شکایت رہتی ہے جانور کو بے موسمی بخار ہو جاتا ہے جانور کے تھنوں میں مسئلہ بن جاتا ہے دودھ کم یا زیادہ ہو جاتا ہے جانور کی چمڑی بہت خشک اور اس میں چمک نہیں ہے جانور ونڈا چھوڑ دیتا ہے جانور کے گوبر سے بدبو آتی ہے یہ سب شکایات اور اس کے علاوہ بہت سارے مسئلوں کا حل یہ صدا بہار مصالحہ ہے یہ مصالحہ آپ دودھ دینے والے جانوروں کو دے سکتے ہیں اور چھوٹے بڑے سب جانور جو دودھ نہ بھی دیتے ہوں انکو بھی بہت فائدہ دیتا ہے لیکن گھبن جانور کو سیمن رکھوانے کے 3 ماہ بعد اور سونے سے 2 ماہ پہلے تک دے سکتے ہیں اگر میں اس مصالحہ کی خوبیاں بیان کرنے لگ جاؤں تو پوسٹ بہت لمبی ہو جائے گی ہم یہ مصالحہ اپنے جانوروں کو سالوں سال سے دیتے آ رہے ہیں اور اللہ کا کرم ہے ہمارے جانوروں کو کھبی کوئی مسئلہ نہیں ہوا الحمداللہ
نسخہ !
اجوائن+سونف+میتھرے+دادھڑ سرخ مرچ+میٹھا سوڈا+کالا نمک+سفید نمک+جائفل+جلوتری+کوڑ تمبا کے بیج+کالی جیری+قلمی شورہ+کوڑھ+ٹھیکری نوشادر+سفید زیرہ+بڑی الائچی+ملٹھی+شیشہ نمک+اناردانہ
ان سب اجزاء کو برابر وزن لے لیں جتنا آپ بنا کر رکھ سکتے ہو جہاں سے آپ یہ اجزاء لیں گے ان کے پاس ہی بڑا گرینڈر مشین ہوتا ہے وہاں سے ہی اس کو گرینڈ کروا لینا اور پھر اسے کسے پلاسٹک کے بیگ میں اچھی طرح منہ بند کر کے محفوظ کر لیں تاکہ نمی سے بچا رہے پھر جب بھی آپ کسی جانور کو دینا ہو تو ایک ہاتھ میں آپ کے جتنا آئے یعنی پنجابی میں ایک مٹھ وہ جانور کو صبح چارا اور پانی پلانے کے بعد آپ یہ ایک مٹھ جانور کے منہ میں اچھی طرح پھیر دیں اور جانور کو پھر 3 سے 4 گھنٹے نہ چارا نہ پانی دینا ہے چارے سے پیچھے باندھ دیں یہ آپ ہر ہفتے یا 10 دن بعد یا 2 ہفتے بعد یہ عمل کرتے رہیں میں امید کرتا ہوں کہ انشاءاللہ آپکو 100 فیصد رزلٹ دے گا

🐃🐐🐄

08/11/2020

جانور کے گوبر سے صحت اور بیماری کا اندازہ لگانا:

Hi Yeilder
دودھ والا جانور کا گوبر فرش سے 1 انچ تک اونچا ہوتا ہے. گوبر کرنے کے بعد اس کے درمیان میں ہلکا گڑھاسا بن جاتا ہے. گوبر فرش پر تھوڑا سا پھیل جاتا ہے. یہ گوبر ذیادہ دودھ دینے کا علامات ہے.

اگر گوبر گولے نما ہو اور فرش سے 3 انچ تک ہو تو جانور کو مطلوبہ لحمیات نہیں ملتا اور اس کو قبض کا شکایت ہوسکتا ہے. یہی وجہ ہے کہ سخت گوبر والے جانور کو مختلف طریقوں سے پیٹ صاف کرنے والے ادویات دیں جاتے ہیں. جس میں نلزان، میگنشم سلفیٹ اور پیرافین یا تیل وغیرہ شامل ہے. مگر یہ مسلے کا مستقل حل نہیں. اس کے بجاۓ خوراک میں پروٹین Cp اور سبز چارہ ذیادہ کرنا پڑتا ہے.

Fattening Animals

اگر گوبر فرش سے 2 انچ اونچا آۓ تو جانور گوشت ذیادہ پکڑتا ہے اور موٹا ہوجاتا ہے. یہ فربہ والے جانوروں کے لیے مناسب ہے مگر دودھ والے جانور کے لیے نہیں.

Pathogenic / Loss Motion

اخری درجہ جس میں گوبر ایک انچ سے بھی پتلا ہوجاتا ہے اور زمین پر پڑنے سے چاروں طرف دور دور تک پھیل جاتا ہے. ریخ ، ریگ ، واہ یا دست کہلاتا ہے.
Two Type of Loss motion
1) اگر جانور کھاتا پیتا ہے تو اس کو یا تو پیٹ کے گول کیڑے ہونگے یا خوراک میں سبز چارہ اور ونڈا مقدار سے ذیادہ ڈالا جاتا ہے.

2) اگر جانور کو دست ہے اور چارہ نہیں کھاتا تو اس کو پیٹ کا زہرباد یا انت کا سوج ہے جو عموما بیکٹریائی بخار سے ہوتا ہے. خوراک میں گوبر یا نمی لگنے سے ایسا ہوجاتا ہے. صفائی کا خیال رکھ کر اس مسلے سے مستقبل قریب میں بچا جاسکتا ہے.
کچھ بیماریاں اور اس کے مطابق گوبر کا رنگ اور ساخت:

Normal Excreta
نارمل گوبر کا رنگ ہلکا بھورا ہوتا ہے. سبز چارہ کھلانے سے سبزی مائل اور جوار/نری/چاری کھلانے سے گوبر سرخی مائل ہوجاتا ہے. اس طرح بچڑے کا نارمل گوبر اگر صرف دودھ پیۓ تو ہلکا سفید مائل آتا ہے. جبکہ پیلا یا چونا رنگت پیٹ کے خرابی ظاہر کرے گا.

Abnornal F***s
اگر بڑے جانور کے گوبر پر خون کے دبے نظر آۓ تو بڑی انت میں سوج ہے. اگر گوبر ذیادہ اور کالے رنگ کا آۓ اور جانور جلدی کمزور ہوجاۓ تو چھوٹی آنت کا سوج اور خون رستا ہوگا.
جس جانور کو باندھ کر خوراک ڈالا جاۓ اس کا گوبر بھورے رنگت کا ہوگا. اگر کھلا چرتا ہے تو تیز سبز اور پتلا گوبر نکالے گا. اگر سفید گوبر آۓ تو جگر کا مسلہ ہوگا جس میں بائل نامی مواد کا رکنا یا نہ بننا شامل ہے. اگر غلطی سے جانور یکدم ، ذیادہ مقدار میں اناج یا دلیہ کھا لے تو پہلے گوبر نہیں آۓ گا اگر گوبر کرے گا بھی ہلکا پیلا نما ریخ ہوگا جو اس کے زندہ بچنے کا علامت بھی ہے . اگر خوراک میں توانائی کی کمی ہوتو گوبر پر کالا جھلی بنے گا.
نوٹ: گاۓ بھنس آج جو گاۓ 3 دن بعد اسکا گوبر بن کر نکل جاتا ہے. جبکہ دودھ پر اس کا اثر 36 گھنٹوں میں نظر آنا شروع ہوجاتا ہے..

🐄🐐🐃

08/11/2020

سب سے پہلے جانور کے نسل ہوتی ہے. گاۓ کے دو نسلیں ہیں.
1) دیسی نسل
2) ولاتی نسل

1) دیسی نسل کے گاۓ کے مزید 10, 12 نسل ہیں
جن میں کچھ مشہور نسلیں یہ ہیں.
سہوال, چولستانی, دہھنی, سندھی , اچی وغیرہ وغیرہ.
یاد رکھو کہ پاکستان میں بہت سے گائیوں کا کوئی نسل معلوم نہیں جن کو نان ﮈسکرپٹو بریﮈ کہتے ہیں.
2) ولائتی نسل کے گاۓ.یا ایگزارٹک گائے
ان میں جرسی, ہوسٹن یوفریژین, ایشائر, براون سوئیز گاۓ مشہور ہیں.
فریژین نسل میں مزید نسلیں اور کراس ہیں. اور یہ دنیا کا سب سے مشہور گاۓ ہے.
یہ سارے گاۓ یورپ, اسٹریلیا, نیوزی لینﺫ , امریکہ اور کینﮈا کے ممالک کے ہیں.
گو کہ ان کی اوسط دودھ کی مقدار دیسی گائیوں کے تین گنا ﺫیادہ ہے لیکن یہ گاۓ پاکستان, افریقہ, انڈیا اور عرب کے ممالک کے گرم مرطوب موسم کو سہہ نہیں پاتے اور یہاں مر جاتے ہیں, دوسرا ان گائیوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت نہ ہونے کے برابر ہے.
کچھ بیماریاں جو ان کی جان تک لے سکتی ہے یہ ہے
گل گھوٹو, سٹ, تھلیریا, اینا پلازما, بی بیزیا, جگر کے کیڑے اور چیچڑ.

( ان گاۓ کو اگر رکھنا ہو تو , پولٹری فارم کی طرح کنٹرول شیﮈ میں رکھا جا سکتا ہے. ان سارے بیماریوں کی ویکیسن ضروری ہے, خوراک بھی مناسب اور ﺫیادہ مقدار میں ہو, اگر اپ ان سے 365 دن کے بعد بچہ لیں تو ولائتی گاۓ کا فارم سب سے منافع بخش فارمنگ ہے)

اب آتے ہیں دودھ دینے والی گاۓ کے پہچان کی طرف, ﺫیادہ دودھ دینی والی گاۓ کا حیوانہ یا چﮈا بڑا اور دور سے واضح نظر اۓ گی جس طرح تصویر میں دیکھا یا گیا ہے.
اس کا حیوانہ گوندے ہوۓ آٹے کی طرح نرم ہوگا.
سخت پتھر والا بیمار حیوانہ ہے جبکہ نرم میں پانی والا سوجن ہوتا ہے. کچھ حیوانے زمین کو چوتے ہوۓ معلوم ہوتے ہیں جن میں لگامنٹ کو چوٹ کی شکایت ہوتی ہے. پس دودھ والے جانور کا حیوانہ متوازن, تھن ایک لیول پر ایک دوسرے سے ایک جتنا لمبی کی دوری پر ہوتے ہیں, جو زمین سے مناسب اونچائی پر ہوتے ہیں.
اس کے علاوہ گاۓ کے, کمر کا (سینے)پیچھلے حصے اور دم کے قریب اوپر والا حصہ , جس کو پوٹا کہتے ہیں, جتنا چوڑا ہوگا اتنا ہی حیوانے کے لیے جگہ ﺫیادہ ملے گا. الغرض کہ حیوانا جتنا بڑا ہوگا اتنا ہی دودھ ﺫیادہ ہوگا. اچھے دودھ والے گاۓ کا حیوانہ اور تھن دودھ نکالنے کے بعد ایسا ہوجاتا ہے جیسے ہوا سے بھرے ہوۓ ٹائر سے ہوا نکل جاۓ یا پاؤں سے جرابے کو نکلنے کے بعد جس طرح جرابہ سکڑ کر چھوٹا ہوجاتا ہے.
حیوانے کو جو رگ جاتی ہے, جتنی موٹی اور ٹیڑی ہوگی اتنا ہی دودھ ﺫیادہ ہوگا.
جانور ﺫیادہ موٹا نہ ہو نہ ہی ﺫیادہ کمزور ہو. موٹا جانور خوراک کو دودھ کے بجاۓ گوشت اور چربی میں تبدیل کرتی ہے. جبکہ کمزور جانور اکثر بیمار ہوتا ہے.
دم پتلی اور لمبی ہو اور چمڑا خوبصورت اور چمکدار ہو. انکھ, ناک اور منہ سے کسی قسم کا پانی یا پیپ نہ آۓ. جانور کے قریب جاۓ تو فورا کھڑا ہو. یہ
سارے صحت مند جانور کی علامات ہے.

08/11/2020

جانوروں کو مکھیوں اور خون چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کا آسان علاج:-

فارم میں موجود مکھیاں، خون چوسنے والے اور کاٹنے والے کیڑے جانوروں کیلیے ہمیشہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں اور جانور ان سے ہمیشہ پریشان نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات جانور دودھ نکالتے وقت مکھیوں کی وجہ سے پریشان ہو کر بہت ہلتا ہے اور دودھ نکالنے والے کیلیے بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ کیڑے اور مکھیاں بیماریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے میں بھی سب سے زیادہ حصہ لیتی ہیں۔ دودھ کی پیداوار کا انحصار بھی جانور کے اچھے آرام اور ریلیکس ہونے پر ہے جانور جتنا زیادہ ریلیکس ہوگا اتنا ہی زیادہ جگالی کر کہ خوراک کو اچھی طرح ہضم کر کہ اپنے جسم کا حصہ بنانے کے ساتھ دودھ کی پیداوار کو بھی بہتر کرے گا جبکہ کسی بھی وجہ سے ڈسٹرب جانور اس عمل کو صحیح طرح سرانجام نہ دینے کی وجہ سے دودھ کی پیداوار کو بھی متاثر کرتا ہے اور فارم میں موجود مکھیاں جانوروں کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

کنٹرول:-
مکھیوں، مچھروں اور دوسرے کیڑوں کے کنٹرول کا سب سے اچھا طریقہ کیڑا مارادویات کا وقفے وقفے سے اسپرے ہے لیکن اگر اسپرے کرانے میں دشواری ہو تو صرف 2 چیزوں کے استعمال سے کافی حد تک اس مسئلے کو کنٹرول کیا جا،سکتا ہے۔

1۔ نیم کی نبولیوں کی گٹھلیاں 2 کلو
2۔ پانی 250 ملی لیٹر

نیم کی گٹھلیوں کو اچھی طرح کوٹ لیں کوٹنے کے اس عمل کے دوران تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے جائیں تاکہ یہ گٹھلیاں پیسٹ کی شکل اختیار کر لیں ان گٹھلیوں کو اس وقت تک کوٹیں جب تک یہ پیسٹ برائون سے رنگ کا اور چپچپا سا ہوجائے اس کے بعد اس پیسٹ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح نچوڑ کر اسکے پانی کو الگ کر لیں اور یہ پانی جانور کے جسم پر مل دیں یہ پانی نیچرل موسپیل کا کردار ادا کر کہ مکھیوں مچھروں وغیرہ کو جانور سے دور رکھنے میں کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

27/09/2020

ساڑو سے بچاو کی احتیاطی تدابیر:
جانور کو بیٹھنے کیلئے صاف جگہ فراہم کریں
چوائی سے پہلے ہاتھوں اور جانور کےتھنوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں
چوائی کا درست طریقہ استعمال کریں
چوائی والئ مشین اور دودھ کے برتنوں کو اچھی طرح صاف کریں
چوئی کے بعد جراثیم کش دوا کااستعمال کریں
مزید معلومات کیلے پیج لاک کریں

🐐🐄🐃👍

08/09/2020

سک ٹک/میٹھا زہر باد/ کوڑا زہر باد

علامات:
جانور نہایت کمزور ہو جانا
جانور کے جسم کی رنگت سرخی مائل ہو جانا
جانور کے منہ آنکھوں سے پانی کا نکلنا
جانور کے جسم پر سوجن پھوڑے نکلنا
جانور کی جلد خشک ہو جانا
جانور کے جوڑوں کو سوجن آ جانا یا پانی بھر جانا
جانور کا مسلسل گوبر پتلا پانی نما کرنا
جانور کے منہ گوبر سے بدبو کا آنا
جانور کو خوراک کا نہ لگنا
وجوہات:
جانور کو بہتر متوازن خوراک اور صاف پانی کا نہ مہیا ہونا
جانور کو وقت پر مرچ مصالحہ نہ دینا ملکی ویٹ سیرپ وغیرہ نہ پلانا
بادی یا گرم ٹھنڈی خوراک کا متواتر اور زیادہ استعمال کراتے رہنا
جانور کی رہائش اور چارے رکھنے اور کھلانے اور پانی پلانے والی جگہ کی صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونا
جانور کو غیر ضروری انجیکشن کا لگانا
کچھ جانوروں میں یہ موروثی بھی پائی جاتی ہے ماں نانی باپ دادی سے
علاج:
1 عدد ربڑ بال جتنا تازہ کوڑ تمہ
150 گرام ثابت لال مرچ
50 گرام کالی جیری
100 گرام اجوائن
50 گرام کالا نمک
100 گرام قلمی شورہ
250 گرام گھی سردی ہو تو گھی گرمی ہو تو تیل سرسوں
ترکیب:
قلمی شورہ اور گھی کے علاوہ باقی چیزیں 3 لیٹر پانی میں پکائیں اچھی طرح پکائیں جب سب چیزیں گل کر ایک جان ہو جائیں اور پانی آدھا رہ جائے پھر گھی شامل کر دیں اور پھر مزید 5 منٹ پکائیں اس کے بعد اتار کر ٹھنڈا ہونے کے بعد قلمی شورہ شامل کر کے چمچ سے 3 منٹ مکس کریں
طریقہ واردات:
صبح چارے پانی کے بعد جانور کو دیں اس کے بعد 4 گھنٹے چارا پانی بند جانور آرام فرمائے
3 دن کے وقفے سے مسلسل جاری رکھیں جب تک جانور میں آپ مکمل بہتری نہ دیکھ لیں
نوٹ یہ نسخہ ہمارا آزمودہ ہے اس لیئے کسی بھائی کا اس سے اتفاق یا اختلاف کرنا ضروری نہیں
جتنے بھی دیسی نسخہ جات ہوتے ہیں وہ جانور کو آہستہ آہستہ بہتری کی طرف لاتے ہیں دیسی نسخہ جات کا کوئی سائڈ افیکٹ اور نقصان نہیں ہوتا جانور کو اگر مرض کے مطابق بہتر متوازن چیزوں کا انتخاب کیا جائے

🐃🐄🐐👍

01/09/2020

۔

یہ دودھ دینے والے جانوروں میں سب سے زیادہ دودھ دیتی ہے۔اسکا قد بڑا ہوتا ہے۔
رنگت سیاہ۔ ماتھا سفید اور ابھرا ہوا ہوتا ہے۔
ٹانگیں چھوٹی۔ اسکی دم پتلی اور لمبی ہوتی ہے۔
دم کے سرے پر سفید بالوں کا گچھا ہوتا ہے۔

🐐🐄🐃

20/08/2020

جانور کو اتھوں لگنا، غوطہ لگنا یا سانس کی نالی میں دوائی/تیل کا چلا جانا:-

اگر جانور کو نال یا بوتل سے دوائی یا تیل پلاتے وقت زرا سی بے احتیاطی ہوجائے تو یہ تیل یا دوائی جانور کی سانس کی نالی میں جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہوجائے تو جانور کو اتھوں یا غوطہ لگ جاتا ہے اور اگر اسکے اثر کو بروقت ختم نہ کیا جائے تو یہ پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔
اگر کبھی خدانخواستہ ایسی صورتحال پیش آجائے تو فوری طور پر بھنے ہوئے چنوں کو پیس کر پائوڈر بنا کر اخبار میں لپیٹ کر تھوڑے تھوڑے وقفے سے جانور کو کھلا ئیں جو اتھوں کے اثرات کو فوری طور پر زائل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

احتیاط:-
جب بھی جانور کو تیل یا دوائی وغیرہ پلانا مقصود ہو تو اسکی زبان کو کبھی نہیں پکڑیں کیونکہ جیسے ہی زبان سے کوئی چیز ٹکراتی ہے نظام انہظام خودکار طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اور تیل وغیرہ کو سانس کی نالی میں جانے سے بچاتا ہے۔
دوائی وغیرہ پلانے سے پہلے چنوں کا انتظام رکھیں اور ضرورت پڑنے پر بروقت کھلائیں۔ اگر ضرورت نا پڑے تو خود کھا کر جان بنائیں۔

🐐🐄🐃

16/08/2020

آج میں فارمرز حضرات کو ایک ایسی جڑی کے بارے میں بتانے جا رھا ھوں جو تھن چھوٹا ھونے کی صورت میں جانور کو استعمال کروانے سے جانور کا تھن سو فی صد برابر ھو جاتا ھے اور دودھ بھی پورا ھو جاتا ھے اس جڑی کے بارے میں مجحھے ایک چرواھے ( بکروال ) نے معلومات فراھم کی ھیں اسکا دعوی ھے کہ یہ جڑی ایک جاود کی حیثیت رکھتی ھے
جڑی کا نام ( اسپینگ ) یا سپینگ ھے جو جس جانور کا تھن چھوٹا ھو جاے ڈیلیوری سے چار یا پانچ دن پہلے ابال کر پلانی ھے ایک تو جانور کی ڈیلیوری بہت آسان ھو جاتی ھے دوسرا تھن بھی برابر ھو جاتے اور دودھ بھی پورا ھو جاتا ھے بکری وغیرہ کو دو سے پانچ گرام اور بڑے جانور کو دس گرام ابال کر جڑی پانی سمیت پلانی ھے۔۔۔
اس چرواھے کے بقول اس جڑی بوٹی کا رزلٹ سو فی صد ھے
یہ انہی کے پاس ھوتی میری معلومات میں یہ تو نہیں کہ یہ پنسار سے ملے پر یہ بکریاں چرانے والے خانہ بدوشوں کے پاس ھوتی جنکو ھم آجڑی یا بکروال کہتے۔۔۔

🐐🐄🐃

13/08/2020

چوائی کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے تک گائے بھینس کے تھنوں کے سوراخ کھلے رھتے ھیں ,اس دوران اگر جانور بیٹھ جائے تو زمین میں موجود بیکٹیریا آسانی سے تھن کے اندر چلا جاتا ھے اور ممیمری گلینڈ میں انفیکشن کا سبب بنتا ھے , جسے عام زبان میں ساڑو کہتے ھیں اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو متاثرہ تھن ناکارہ ھو جاتا ھے, اور جانور کی قیمت آدھی رہ جاتی ھے, چھوٹی سی احتیاط اس بڑے نقصان سے بچانے میں مدد گار ثابت ھوتی ھے. چوائی کے فورا بعد جانور کو بیٹھنے نہ دیں, بلکہ اسے چارہ یا ونڈا ڈال دیں تاکہ وہ کھانے مصروف رھے

🐐🐄🐃

10/08/2020

! 🐐🐄🐃
#کیسے؟؟؟

جب ان کے جسم کے بال سیدھا کھڑے ہو تو ان کو Fly bit خوف، درد یا دباو کا احساس ہوتا ہے.
جب ان کا کمر ٹیڑا اور کمان کی طرح ہو تو ان کو اندر جسم میں درد اور انفکشن ہوتاہے. چاروں پاوں کے زخمی ہوجانے کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے.
جب ان کے منہ اور پشاب سے بد بو آتاہو تو ان کو طاقت والا خوراک (کاربوہاریٹ) کی ضرورت ہوتی ہے. آپ ہپاگان سے اس کو فورا طاقت دے سکتے ہے یا کلوکوز کا ڈرپ لگا دو. لیکن بیمار کا اصل وجہ جان کر علاج بھی ضروری ہے.
جب اس کا گوبر سخت ھو تو اس کے خوراک میں مطلوبہ ونڈا کم اور خشک چارہ ذیادہ ہے اگر گوبر بہت پتلا آۓ تو اس کو آپ سبز چارہ ذیادہ دیتے ہیں. خشک چارہ ذیادہ اور سبز کم کردو. اگر دو دن میں گوبر درمیانہ پتلا نہ ہوجاۓ تو اس کو ڈائی سلف اور کیولین دو . ایک دن بعد اکسفنڈازول دوائی دو.
اگر جانور کے انکھیں مندۓ اور ڈوبے ڈوبے ہو تو آپ اس کو گندم اور اس قسم کے اجناس ذیادہ دے رہے ہوں. گڑ کھلانے سے بھی جانور کو یہ مسئلہ پیدا ھوتاہے. جانور ونڈا اور چارہ کھانا کم کرتا ہے اس کے پاوں لنگڑے ہوجاتے ہیں اور پیھپڑوں میں پہلے پانی بنتاھے. جس سے سانس تیز لیتا ہے. اگر ونڈا کم نہ کیا جاۓ تو پھر پیپھڑوں سے خون آنا شروع ہوجاتا ہے. جس سے موت یقینی ہے. ونڈے کے ساتھ 50 گرام میھٹا سوڈا دینا ضروری ہے.
By dr Sartaj khan

🐐🐄🐃

09/08/2020

#بکروں کو قربانی کہ لیئے یا ویسے ہی شوق کہ لیئے تیار کرنا ۔
مجھ سمیت جتنے بھی شوقین ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بکرہ سب سے اچھا تیار ہو وزن بڑھائے اور جلد میں قدرتی چمک ہو ۔ اس کہ لیئے آپ کو اس کو اپنے بچے کی طرح پیار دینا ہوگا اور اس کی خواراک کا مکمل خیال رکھنا ہو گا ۔ سب سے پہلے جس بکرے کو تیار کرنا ہو اس کی مکمل ڈیورمنگ کریں ۔ تاکہ اندرونی اور بیرونی کرموں یعنی کیڑوں سے آپ کا بکرہ پاک ہوجائے ۔ اور وہ جو بھی خوراک کھائے ۔ اس کی ہوری توانائی آپ کہ بکرے کو لگے ۔ پیٹ میں موجود کرم خون چوستے ہیں اور مختلف بیماریوں کا باعث بنتے جانور اچھی خوراک کہ باوجود بھی وزن نہیں بڑھاتا ۔
بکرے کی ڈیورمنگ
نہار موں پیٹ کہ کرموں کی دوائی وزن کہ حساب سے پلائیں۔ ویسے تو کافی فارمولے ہیں لیکن آپ البنڈازول دوائی کا استعمال کریں اس سے جانور کو موشن نہیں لگتے اور نتائج بھی بہت اچھے آتے ہیں 24 سے 48 گھنٹے بعد 2 ایم ایل آیورمیکٹن زیر جلد لگائیں اس سے آپ کا جانور خارش چیچڑ اور جلدی امراض سے محفوظ رہے گا ۔
بکرے کی خوراک کا مکمل پلان ۔
کالے چنے چنے ثابت آدھا کلو روزانا رات کو بھگو دیں ۔ تقریبان 12 گھنٹے اچھی طرح بھیگے ہوئے صبح ان کا پانی نتار لیں اور بکرے کو کھلائیں صبح 8 بجے ۔ اگر آپ کا بکرہ آدی نہیں تو شروعات کم سے کریں ۔ پھر آہستہ آہستہ بڑھا کر آدھا کلو پر لے آئیں ۔
اس کہ بعد صبح سویرے گندم کا دلیہ آدھا کلو بھگو کر رکھ دیں اور رات کو کھلائیں 8 بجے ۔ ٹوٹل راشن ایک کلو بنا ۔ روز کا ۔
دن کو 11 بجے 50 گرام سرسوں کا تیل اور آدھا پاو دہی کو بلینڈر میں مکس کرے شیک بنا کر بوتل کی مدد سے پلائیں
دن کہ 1 بجے کہ وقت تقریبان موسم کی مناسبت سے جو بھی سبز چارہ ہو آج کل جنتر کا موسم ہے تو جنتر کھلائیں پیٹ بھروا کر اگر جنتر نہیں تو لوسن بھی کھلا سکتے ہیں ۔
روزانا رات ادھا کلو سے ایک کلو تک دودھ بھی پلائیں ۔
ہر ہفتہ منرل مکسچر 25 گرام آٹے کہ سخت جان پیڑے یا گڑ 100 گرام میں کھلائیں ۔ کھرلی میں نمک کہ ڈھیلے رکھیں صفائی کا خاص خیال رکھیں پینے کا صاف پانی مہیہ کریں دن میں تین مرتبہ لازمی ۔ پندرہ دن بعد کسی اچھے خشکی والے شیمو سے نہلانے سے بالوں میں قدرتی چمک آئے گی۔ اپھارہ ہوجانے کی صورت میں لیکوئیڈ پیرافین 100 ایم ایل ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر پلائیں ۔ واک اگر ممکن ہے تو لازمی کروائیں تاکہ جسم میں خون کی سرکولیشن ہو اور خوراک بھی ہضم ہو ۔ ان سب باتوں پر عمل کرکے آپ بہترین تیاری کرسکتے ہیں اپنے بکرے کی ۔

تحریر اعجاز مستوئی۔
🐐🐄🐃

08/08/2020

#​بچھڑوں_کی_دیکھ_بھال۔۔

بچھڑے فارم کی کامیابی کیلئے بہت اہم ہیں کیونکہ یہ فارم کیلئے مستقبل کے دودھ یا گوشت کی پیداوار کیلئے پرانے جانوروں کا بہترین نعمل بدل ہیں۔ اور مالکان کیلئے مستقبل کی جائیداد ہیں. بچھڑوں کی مناسب دیکھ بھال سے آپ بڑا مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

1۔ نئے پیدا شدہ بچھڑے کا ناڑہ تقریباً 3 انچ ماں کے جسم سے ہٹ کے باندھنا چاہئے اور پھر کر کسی تیز آلے (جیسے بلیڈ وغیرہ) سے کاٹنا چاہئے۔ کاٹنے کے بعد اسے ٹینکچر آیوڈین لگانا چاہئے تاکہ زخم نہ بنے. اگر آیوڈین دستیاب نہیں تو ڈیٹول یا کوئی سا اینٹی سیپٹک محلول استعمال کریں۔

2۔ بچھڑے کی ماں کو اسے چاٹنے دیں اگر یہ ممکن نہ ہو تو بچھڑے کو صاف اور نرم کپڑے سے احتیاط سے صاف کریں۔ خاص طور پر اسکی ناک، کان، اور آنکھوں کو اچھے طور پر صاف کرنا چاہئے۔ بچھڑے کو گرم اور صاف جگہ دیگر جانوروں سے علیحدہ رکھنا چاہئے۔

3۔ بچھڑے کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ اسے تین دن تک ماں کا گاڑہ دودھ “لبا” (کولسٹرم) پلانا چاہئے، اگر شروع میں بچھڑے کو ماں کے تھنوں سے دودھ پینے میں دقت ہو تو اس کی مدد کریں۔ یاد رکھیں بچھڑے کی پیدائش کے ۵ گھنٹے کے اندر اندر اسے لبا پلائیں، یہ بچھڑے کی صحت کیلئے اہم ہے۔ پیدائش کے ۲۴ گھنٹے میں بچھڑے کو کم از کم تین چار بار ماں کا دودھ پلائیں اور وہ جتنا پینا چاہے اسے پینے دیں۔

4۔بچھڑوں کو 15 دن تک انکے وزن کے تقریباً 10 فیصد کے برابر ماں کا دودھ پلانا چاہئے. دودھ پلانے کیلئے فیڈر بوتل یا بالٹی استعمال کی جاسکتی ہے۔ برتن کو اچھی طرح سے دھونا چاہئے، گندے برتن کے استعمال سے بچھڑے بیمار پڑ سکتے ہیں۔ اسکا دوسرا مروج طریقہ یہ ہے کہ دودھ دوہنے کے بعد بچھڑے کو ماں سے دودھ پینے دیا جائے۔

5۔ پندرھ دن سے ایک مہینے تک انہیں انکے وزن کے 15 فیصد وزن کے برابر ماں کا دودھ پلانا چاہئے اور انہیں سبز گھاس اور دانہ دینا شروع کردینا چاہئے۔ گھاس کو زمین پر رکھنے کے بجائے کسی برتن میں ڈالیں یا گٹھے بناکر کسی کھَمبے سے باندھ دیں۔

6۔ سبز گھاس کیساتھ خشک گھاس، بھوسہ اور دانہ دار خوراک بڑھاتے رہنا چاہئے اور دودھ کی مقدار آہستہ آہستہ گھٹائی جانی چاہئے۔ ساتھ ساتھ خوراک میں تھوڑی مقدار میں ضروری اجزا جیسے وٹامن۔منرل پریمکس شامل کرنا چاہئے اور پانی کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنانی چاہئے۔ بچھڑے ایک سے دو ہفتے کی عمر سے پانی پینا شروع کردیتے ہیں۔ پہاڑی نمک (لاھوری نمک) بھی بچھڑے کو دن میں دو تین مرتبہ تھوڑا تھوڑا چٹانا چاہئے۔

7۔ تقریباً ۸ سے ۱۰ ہفتے میں انہیں گھاس اور دیگر خوراک کا عادی بنایا جائے اور دودھ اس کے بعد دودھ دینا بند کرنا چاہئے۔

8۔ بچھڑوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے ادویات ہر چھ مہینے بعد پلانا ضروری ہے اور سال کے مقرر اوقات میں ویکسین کے ٹیکے بھی بالضرور لگوانے چاہئے۔

9. بچھڑوں کو گرمی اور سردی سے بچانے کا مناسب بندوبست کرنا چاہئے۔

10۔ بہتر خوراک اور مناسب دیکھ بھال سے بچھڑے صحتمند رہیں گے اور جلدی جوان ہونگے۔

🐐🐄🐃

07/08/2020

#چارہ جات کی منصوبہ بندی
ڈیری فارمر کیلے مفید معلومات وڈیوں کو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں

🐐🐄🐃

06/08/2020

#کیڑے مارنے کی دوا اور ویکسینیشن
بہت فایدہ مند معلومات خود بھی دیکھو اور دوستوں کے ساتھ بھی شئیرکرو

🐄🐃🐐

03/08/2020

جانوراں کا خوراک کا بارے میں بہت مفید معلومات ویڈیوں کو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں شائد کسی کا فائدہ ہو جائے

Like my page for more updates

31/07/2020

:
جرسی نسل کی گائے کا خوبیوں کے اعتبار سے اچھی نسلوں میں شمار ہوتا ہے۔

:-
جرسی نسل کا آبائی وطن فرانس کے قریب ، برطانیہ کے زیرِ انتظام "جرسی جزیرہ" ہے۔


یہ جانور دنیا کے کئی ممالک جن میں پاکستان، انڈیا ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، کینیڈا اور دوسرے بڑے یورپی ممالک شامل ہیں۔اب تو خلیجی ریاستوں اومان سعودی عرب مین جہاں بکریاں بہت زیادہ رکھی
جاتی ہیں وہاں بھی یہ نسل مقبول ہو رہی ہے۔

:-
پاکستان میں جرسی نسل کے جانور کم ہیں۔ ویسے بھی یہ نسلیں گرم آب و ہوا میں پالنے کیلئے فارم پر مناسب انتظامات مثلاً کولنگ سسٹم وغیرہ کا ہونا لازمی ہے۔
جرسی باقی ولایتی/امپورٹڈ نسلوں کی نسبت گرمی برداشت کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔
اسکے علاوہ جیسا کہ ہم نے گزشتہ پوسٹ میں اس بات کا زکر کیا تھا کر ولایتی/امپورٹڈ نسلوں کو مقامی نسلوں کیساتھ ملاپ کے زریعے گرم آب و ہوا کو برادشت کرنے اور بیماریوں کیخلاف مدافعت پیدا کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اس لئے یہ جانور آپکو ساہیوال کراس ، چولستانی کراس اور دیگر نسلوں کیساتھ مخلوط نسلوں کی صورت میں نظر آئے گا۔
پیور جرسی اصل حالت میں نایاب بھی ہے اور مہنگی بھی ہے۔
عموماً لوگ کراس نسلوں کو ہی جرسی کا نام دیتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ ہر سرخ رنگت والی گائے جرسی نہیں ہوتی۔

:-
رنگت میں جرسی سرخی مائل بادامی ، گہری سرخی مائل بادامی اور سر قدرے سیاہی مائل رنگ کا ہوتا ہے۔ سیاہ آنکھیں، چھوٹا قد ، چھوٹے کان، لمبی دم ، اسکے علاوہ گردن، ٹانگیں، بچھلا حصہ اور دم کا آخری حصہ سیاہی مائل ہو سکتا ہے۔ (لیکن ضروری نہیں کہ یہ رجحان ہر گائے میں ملے)۔
دم کے آخر پر سیاہ بالوں کا گچھہ ہوتا ہے۔ حوانہ خوبصورت اور دو حصوں میں منقسم معلوم ہوتا ہے۔

:-
اس نسل کے جانوروں کا اوسط وزن 400-500 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ پریگننسی کی شرح بلند ہوتی ہے۔ دودھ میں حیاتین (پروٹین) کی مقدار %3.95 جبکہ چکنائی کی مقدار %4.84 ہوتی ہے۔ جرسی میں ہیٹ کی پہچان نہایت آسان ہوتی ہے۔ سائلنٹ ہیٹ بہت کم ہوتی ہے۔ جانور کی بےچینی اور ہیٹ کی شفاف علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ جرسی کی سالانہ دودھ کی پیداواری 6,024 لیٹر ، جو کہ آبائی آب و ہوا میں ریکارڈ کی ہے، بتائی جاتی ہے۔

:- اس نسل کو پیور رکھنے کیلئے 1789 میں اس نسل کا کسی اور نسل سے ملاپ کرانا قانوناً جرم تھا۔ ایسا اس لئے کیا گیا تاکہ اس نسل کو بہتر بنایا جائے اور آج نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ قومیں اپنی محنت کی بنا پر پہچانی جاتی ہیں۔

Like my page for more updates

Photos from Zain Dairy Farm Mardan's post 30/07/2020

:-
صوبہ پنجاب میں پائی جانے والی دوھیل گائیوں کی دوسری اہم نسل ہے۔

:-

چولستانی گانے کا وطن ضلع بہاولپور، بہائر اور رحیم یار خان میں خصوصاً چولستان کا ریگستان ہے۔ یہ جانور ساہیوال نسل کے آبا و اجداد کہے جاتے ہیں۔

:-
اس نسل کے مویشی درمیانی جسامت اور ڈھیلی ڈھالی جلد کے حامل ہوتے ہیں ۔ سفید جسمانی رنگ کے اوپر بھورے یا بھورے رنگ پر سفید اور سیاہ دھبے ہوتے ہیں۔ یہ دھبے بڑے نہیں ہوتے۔ چھوٹا سر درمیانے لٹکے کان ، نر جانور کے مٹھے سینگ اور گائے اکثر بغیر سینگ کے ، سیاہ تھوتھنی ، سیاہ پلکیں ، بھاری پھیلی ہوئی جھالر اور لٹکی کی ہوئی ناف، بیل میں بھاری کوہان اورگائے میں معمولی ، لمبی اور سیاہ کچھے دار دم، سیاہ نظر متوازن اور درمیان حیوانہ، خوبصورت اور متوازن لمبائی کے تھن چولستانی گائیوں کی امتیازی خصوصیات ہیں ۔ کئی دفہ تھنوں کا رنگ کالا ہوتا ہے۔ اس گائے کی جسمانی ساخت ساہیوال گانے سے بہت ملتی جلتی ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ان دونوں گائیوں کے آبا و اجداد ایک ہی ہیں ۔

:-

اس نسل کی گائے دودھیل تصور کی جاتی ہے۔ جبکہ نر میعادری گوشت کیلئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
گائے کا ایوریج وزن 300-380 تک جبکہ نر کا ایوریج وزن 400-500 کلوگرام سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اس نسل کی گائے 15-18 لیٹر تک یومیہ دودھ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Like my page for more updates🐄🐃🐐

Photos from Zain Dairy Farm Mardan's post 29/07/2020

:

دودھ کی اوسط پیداوار چھ ہزار کلوگرام فی بیانت ہے پاکستان کے سب موسموں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بیماریوں کے خلاف اچھی قوتِ مدافعت رکھتی ہے

:

اس کا رنگ لال بادامی، اناری یا گہرا بُھوراہوتا ہے بہت ہی کم اناری یا ہلکا سبز بھی دیکھنے میں آیا ہے جسم میں کہیں کہیں اور کسی کسی میں سفید دھبے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ بہت ہی کم ہوتے ہیں اِن کا جسم سڈول، چہرا لمبوترا، ماتھا چوڑا، سینگ درمیانے و نوکدار اور اُوپر اُٹھے ہوئے، کوہان،لٹکتے کان، ڈھیلی ڈھالی جِلد، جسم آگے سے نیچا اور پچھلے پُٹھے اونچے، ناف بڑی و کشتی نما، گردن کی جھالر موٹی اور اگلی ٹانگوں کے درمیان تک، اگلے دونوں تھن پچھلے تھنوں کی نسبت تھوڑے بڑے اور دیکھنے میں برابر فاصلہ پر، لمبی دُم پاؤں کے کُھروں تک اور دُم کے آخر میں کالے بالوں کا گُچھا

نَر بیل کے پُٹھے ، گردن اور کندھے ڈارک براؤن ، بھاری کوہان اور سینگ موٹے ہوتے ہیں

:

ساہیوال نسل کا اصل وطن صوبہ پنجاب کا علاقہ ساہیوال، فیصل آباد اور جھنگ ضلع ہے اپنی اچھی اور اعلٰی خصوصیات کی وجہ سے پورے پاکستان میں پھیل چُکی ہےاور بالخصوص سرگودھا ، میانوالی، لیہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، مٹھہ ٹوانہ، چوک اعظم، اور چوک مُنڈا کے علاقوں میں بکثرت پائی جاتی ہے

:-

نَر جانور کا اوسط وزن 450سے 590کلو گرام تک ہوتا ہے
مادہ جانور کا اوسط وزن 320 سے 370 کلوگرام تک ہوتا ہے
ساہیوال نسل کی بچھڑی تئیس سے چھبیس ماہ کی عمر میں ہیٹ پر آجاتی ہے


Like My page For more Updates

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Mardan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#Say_Mashallah 😘#Alhamdulillah  New baby in zain dairy farm❤
Say #MASHALLAH_SUBHANALLAH
#Say_Mashallah 😘New baby in zain dairy farm❤
The work of Zen Dairy Farm Mardan is in the final stage. Inshallah, it will be completed soon😍
#Say_MashAllah😍 Zain Dairy Farm Mardan  Coming Soon InshAllah
ساڑو سے بچاو کی احتیاطی تدابیر:جانور کو بیٹھنے کیلئے صاف جگہ فراہم کریںچوائی سے پہلے ہاتھوں اور جانور کےتھنوں کو اچھی طر...
#چارہ جات کی منصوبہ بندیڈیری فارمر کیلے مفید معلومات وڈیوں کو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں#like_my_page_for_more_updates🐐🐄🐃
#کیڑے مارنے کی دوا اور ویکسینیشن بہت فایدہ مند معلومات خود بھی دیکھو اور دوستوں کے ساتھ بھی شئیرکرو#like_my_page_for_mor...
#_ایفلاٹاکسنز  جانوراں کا خوراک کا بارے میں بہت مفید معلومات ویڈیوں کو دوستوں کے ساتھ شیئر کریں شائد کسی کا فائدہ ہو جائ...
بکریاں خریدتے وقت دھوکے سے بچنے کیلئے سائنسی طریقہ خود بھی سیکھیں اور دوسروں کو بھی سیکھائیں۔ ویڈیو      کو شیئر ضرور کر...
#دودھ والے #جانور کی خریداری کیسے کی جائےڈیری فارم کیلے بہت مفید باتیں 🐄🐃🐐Like my page for more updates
#بچھڑوں اور بھچڑیوں کی نگہداش کا طریقہ.👍Like & Share my page for more updates

Telephone

Address

Jalala
Mardan

Other Advertising/Marketing in Mardan (show all)
Millat international marketing Group pk Millat international marketing Group pk
Mardan
Mardan

From this page you will get latest updates about business and all the business opportunities in trad

مھران سینٹری سٹور کٹی گڑھی مھران سینٹری سٹور کٹی گڑھی
Mardan

all sanitary fitting are available

Better Homes Better Homes
Main Nowshera Road Expression Plaza Mardan
Mardan

OnePlus digital marketing agency OnePlus digital marketing agency
Sheihmaltoon Town Mardan
Mardan, 23200

Full-service digital marketing agency from pakistan let us help you reach your most targeted audience

Housing Property Dealer Mardan Housing Property Dealer Mardan
Mardan, 23200

We are the online company which provide our customers to sell their property fast and securely.We al

Red Five Private Ltd. Red Five Private Ltd.
Subhan Tower, Opposite Mardan Mega Mart, Nowshera Road
Mardan, 23200

Team Red Five will set you apart from the market competition and propel your business to success.

Vip marketing agency Vip marketing agency
NOSHEHRA Road NEZD KTC SHAREFABAD MARDAN
Mardan, 23200

MY NAME IS MUHAMMAD HASNAIN PROFESSIONAL DIGITAL MARKETER I WILL PROVIDE YOUTUBE & FACEBOOK MARKETING

AQsa AQsa
Tajik Abad
Mardan, 23200

Sir thanks for being so beautiful � you Dainel

Info-Pedia Info-Pedia
Bypass Road Mardan
Mardan

Bike Sale Mardan. Bike Sale Mardan.
Shamsi Road Mardan
Mardan

Deal in all kind of used and new bikes.

WePromoters WePromoters
Street 2
Mardan, 23200

Am expert in promoting YouTube channels, TikTok accounts, Instagram, Facebook,Twitter, LinkedIn etc