IRFAN ZEERAK

Develop a passion for learning. Social Worker | Content Creater | Problem Solver |

31/08/2023

I wonder how many Pakistani Organizations are still paying 30K monthly salaries to employees.

Please notice 3 things.

Daily Fuel Expenses
⛽ 2 Ltr: 292*2 = 584/= (15,184) 26 days
🍱 Daily Meal. 200*26 Days = (5200) 26 days Bike
⚡ Maintenance. 1000 monthly. 550 Oil Change, 150 Service, 300 Tuning.

30,000-15,184-5,200-1000 (monthly expenses) The remaining amount is 8,616/= (Actual monthly savings), excluding daily other expenses.

No shopping, no new clothes, no new shoes, no new stuff, and no vehicle maintenance.

Organizations should consider this inflation period and offer salaries that could at least meet employees' basic needs.
->Copy

04/08/2023

بعض حضرات یہ سوال کرتے ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا_؟؟

جواب:-
شیخ سلمان العودہ اپنی کتاب "زنزانہ' میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا!

چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا:
لو_ یہ چباؤ ! پھر مجھ سے پوچھا:
کیا اب تم بڑے ہوگئے ؟ میں نے کہا: نہیں !
فرمایا: لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی ، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا، کچھ ہڈی، کچھ پیٹھ، کچھ کھال، کچھ بال، کچھ ناخن اور مسام وغیرہ!!

تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہوجاتی ہے۔
چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے ، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا ہوں۔

04/08/2023

#مسلمان
ﺍﯾﮏ ﻟﺒﺮﻝ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮉﮐﺲ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺷﺪﯾﺪ ﺩﺭﺩ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺍ -
ﻣﺮﺽ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﺩﯾﮑﻬﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮﺯ ﻧﮯ ﺳﺮﺟﺮﯼ ﻟﮑﮫ ﺩﯼ - ﺍﺱ ﮐﺎ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ -
ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ سائنسدان " ﺍﻟﺮﺍﺯﯼ " ﮐﮯ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ بے ہوش ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ -
ﭘﻬﺮ ﺍﺳﮑﯽ ﺳﺮﺟﺮﯼ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﻦ ﺁﻻﺕ ﺳﮯ ﺳﺮﺟﺮﯼ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ "ﺍﺑﻮ ﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ " ﻧﮯ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺌﮯ -
ﭘﻬﺮ ﺍﺳﯽ " ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ " ﮐﮯ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﺩﮦ ﻗﺎﺑﻞ ﺗﺤﻠﯿﻞ ﭨﺎﻧﮑﻮﮞ سے ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﻮ ﮐﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﭘﻬﺮ ﺍﺳﯽ " ﻣﺳﻠﻤﺎﻥ " ﮐﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﺩﮦ ﮈﺭﭖ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ " ﺍﺑﻦ ﺳﯿﻨﺎ " ﮐﯽ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺩﮦ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﺟﺪﯾﺪ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﮑﻨﯿﮏ ﺳﮯ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺩﻭﺍ ﺍﺱ ﮈﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﺮﮎ ﻣﺳﻠﻤﺎﻥ سائنسدان " ﯾﻌﻘﻮﺏ ﺍﻟﮑﻨﺪﯼ " ﮐﮯ ﺑﺘﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻧﺠﯿﮑﭧ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ
ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺮﺽ ﺟﻠﺪ ﭨﻬﯿﮏ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ.
ﺟﺐ ﻭﮦ ﮨﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﺩﺭﺩ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺍ - ﻭﮦ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮒ ﮔﯿﺎ - ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﺮﺱ ﺑﻬﺎﮔﯽ
ﺑﻬﺎﮔﯽ ﺍﻧﺪﺭ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﯾﮏ " ﭘﯿﻦ ﮐﻠﺮ " ﮐﯿﭙﺴﻮﻝ ﻧﮕﻠﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ -
ﻟﺒﺮﻝ ﺷﺨﺺ ﮐﯿﭙﺴﻮﻝ ﻧﮕﻠﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ : " ﺳﺴﭩﺮ ﺟﺐ ﯾﮧ ﮐﯿﭙﺴﻮﻝ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﮑﮯ ﺧﻮﻝ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ؟
ﻧﺮﺱ :
"ﺳﺮ ﯾﮧ ﺧﻮﻝ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮐﺮ ﺗﺤﻠﯿﻞ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﮔﻬﺒﺮﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ "-
ﻟﺒﺮﻝ:
"ﻭﺍﮦ ! ﮐﯿﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮨﮯ - ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﺍﺳﮑﮯ ﻣﻮﺟﺪ ﮐﯽ ﻗﺮﺽ ﺩﺍﺭ ﮨﮯ ۔
ﻧﺮﺱ :
"ﺟﯽ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ سائنسدان " ﺍﺑﻮ ﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ " ﮐﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮨﮯ "-
ﻟﺒﺮﻝ:
ﮨﻮﮞ ! ﻧﮑﻤﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ! ﯾﮧ ﺑﻬﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮨﻮﺋﯽ؟؟ - ﺟﺎﮨﻞ !
ﻣﻐﺮﺏ ﻣﺮﯾﺦ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮐﯿﭙﺴﻮﻝ ﻣﯿﮟ
ﺍﭨﮑﺎ ﮨﮯ "-
ﻧﺮﺱ :
"ﺳﺮ ﯾﮧ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮨﮯ ﺟﺐ ﺍﮨﻠﯿﺎﻥ ﻣﻐﺮﺏ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﻔﺮ ﺳﻤﺠﻬﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﻬﮯ "-
ﻟﺒﺮﻝ ﺯﭺ ﮨﻮ ﮐﺮ :
"ﺍﭼﻬﺎ - ﺍﭼﻬﺎ - ﺁﭖ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﮐﺎﻟﺖ ﭼﻬﻮﮌﯾﮟ - ﻣﯿﺮﯼ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺩﮮ ﮔﺌﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ﻭﮦ ﻣﺠﻬﮯ ﻻ ﺩﯾﮟ "-
ﻧﺮﺱ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ :
"ﻭﯾﺴﮯ ﺳﺮ ﺍﻥ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﮔﯿﺠﭩﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﯿﺎﺩﯼ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺭﮐﻬﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ Bios ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺠﺒﺮﺍ ﺍﺳﺘﻤﻌﺎﻝ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ سائنسدان " ﻣﻮﺳﯽ ﺍﻟﺨﻮﺍﺭﺯﻣﯽ " ﮐﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮨﮯ،
ﺳﭻ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻠﮑﻮﻟﯿﭩﺮ، ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﯾﺎ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ، ﻏﺮﺽ ﮨﺮ ﺧﻮﺩﮐﺎﺭ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮨﯽ " ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ" ﮐﯽ ﮨﮯ "-
ﻟﺒﺮﻝ ﺗﻠﻤﻼﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ :
" ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺅ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ "! ﻧﺮﺱ ﮐﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ
ﮐﻬﻮﻝ ﮐﺮ ﻓﯿﺴﺑﮏ ﭘﺮ ﺳﭩﯿﭩﺲ ﻟﮕﺎﯾﺎ:
" ﺟﺪﯾﺪ ﺩﻧﯿﺎ ﻭ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ' ﺻﻔﺮ ' ﮨﮯ "-
ﭘﻮﺳﭧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯽ ﮐﻤﻨﭧ ﺑﻬﯽ ﺁ ﮔﯿﺎ :
"ﯾﮧ ﺻﻔﺮ ﺑﻬﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ "ﻣﻮﺳﯽ ﺍﻟﺨﻮﺍﺭﺯﻣﯽ " ﮐﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮨﮯ "!
ہن آرام اے۔
یہ سب ایجادات قرآن پاک پر غور و فکر کرنے سے ہی وجود میں آئ۔بیشک قرآن اللہ کی واحد کتاب ہے

16/07/2023

کامیاب انسان کی اچھی عادات میں سے ایک عادت باقاعدگی سے مطالعہ بھی ہے۔ مغرب کی ترقی کا راز ان کی مطالعہ کی عادت ہے وہاں وقت گزانے کا بہترین ذریعہ کتاب کا مطالعہ کرنا ہوتا ہے۔ مطالعہ کرتے ہوئے اگر ہم کچھ چیزوں کا خیال رکھیں تو ہمیں زیادہ فائدہ ہوسکتاہے۔
✍️ مطالعہ کرنے کا مقصد معلوم ہے؟
✍️ مطالعہ کرتے وقت کسی قسم کا ذہنی دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔
✍️ ماحول پرسُکون اور آرامدہ ہونا چاہیے۔
✍️ مطالعہ کرتے وقت خوشی کا احساس ہونا چاہیے۔ ✍️ لمبے گہرے سانس لینے سے دماغ کو سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے
✍️ اگر تھکاوٹ محسوس ہو تو ورزش کی جاسکتی ہے
✍️ اگر موڈ خراب ہو سر درد، غصہ اور ناراضگی کی کیفیت ہو تو مطالعہ نہیں کرنا چاہیے۔
✍️ ہر کامیاب انسان کی ذاتی لائبریری ضرور ہوتی ہے اور اسے باقاعدگی سے مطالعہ کی عادت ہوتی ہے۔

16/07/2023

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔
خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
عالم "علم" بانٹتا ہے۔
پرامن انسان "امن و سکون" بانٹتا ہے۔
دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ہے
اسی طرح سیاہ دل و متعصب انسان "تعصب و نفرت" بانٹتا ہے

11/07/2023

آہین سٹائن اپنے نفسیاتی معالج کو کہتے تھے کہ ذہین ترین افراد کے ساتھ نفسیاتی مسائل بہت زیادہ ہوتے ہیں اور وہ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔

نوبل انعام یافتہ مصنف Ernest Hemingway کا بہت مشہور مقولہ ہے کہ بہادر مارے جاتے ہیں، ذہین پاگل ہو جاتے ہیں اور دنیا مطمئن بیوقوفوں سے بھری رہتی ہے۔

کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ جہالت بہت بڑی نعمت ہے۔ شعور آپ کو تکلیف میں ڈال دیتا ہے۔ اور یہ وہ تکلیف ہے جو عام عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ جس تکلیف میں آپ اکیلے ہوتے ہیں۔
منقول

🤍🤍

10/07/2023

بہت سے لوگ یونیورسٹی میں کسی کے کہنے پہ ایڈمیشن لے لیتے ہیں - پھر اسی شخص کو برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں جس کے کہنے پہ وہ کسی مخصوص فیلڈ میں آۓ ہوتے ہیں- انٹرمیڈیٹ کے بعد کئریر کا انتخاب سب سے اہم ہے جسے ہم بالکل اہمیت نہیں دیتے - ہم اپنے مستقبل کی ناؤ اور پتوار اوروں کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں - کبھی کسی دوست کے کہنے پہ ایڈمیشن لے لیا - کبھی کسی استاد نے کہا بچے فلاں فیلڈ میں چلے جاو - یہاں آپ اپنے ساتھ سب سے بڑا بلنڈر کرتے ہیں جس کا خمیازہ آپ کو ساری زندگی بھگتنا پڑتا ہے - جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ آپکو بی ایس کی کسی بھی فیلڈ میں ایڈمیشن لینے سے پہلے کچھ چیزیں ضرور چیک کرنی چاہیں -

1: بی ایس کی کسی بھی فیلڈ میں ایڈمیشن لینے کے لیے آپ کی دلچسپی اور سکلز بہت اہمیت رکھتی ہیں - آپ کا شوق کیا ہے - آپ کیا چیز بہتر کر سکتے ہیں - آپ کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ آپ جس فیلڈ میں داخلہ لینے جا رہے ہیں کیا آپکو اس کے بیک گراؤنڈ سے ہاؤ ناؤ بھی ہے یا نہیں - - اور آپ نے جس فیلڈ میں ایڈمیشن لینا ہے آپ کو اس کے آٹھ سیمسٹرز کا کورس کریکولم چیک کرنا چاہیے کہ آیا کون کون سے مضامین اس ڈگری میں پڑھاۓ جا رہے ہیں -

2: دوسری چیز جاب مارکیٹ ہے - آپ کو یہ چیک کرنا ہے کہ آپ جس فیلڈز میں ایڈمیشن لے رہے ہیں اس میں کون کون سے کئریرز ہیں - آپ کیا کیا بن سکتے ہیں - آپ کہا کہاں جاب کر سکتے ہیں - کیا آپ کی ڈگری کی فیلڈ میں ڈیمانڈ بھی ہے یا نہیں - -؟
اس لیے آپکو کسی بھی فیلڈ میں ایڈمیشن لینے سے پہلے ریسرچ کرنی ہے کہ آپ جو ڈگری کرنے جا رہے ہیں اس کی جابز، مارکیٹ میں موجود ہیں بھی یا نہیں؟؟؟ اگر نہیں تو آپ کو وہ ڈگری نہیں کرنی - - -

3-اس کے بعد آپ کو اپنی ڈگری کا کورس کریکولم دیکھنا ہے - کہ آپکو چار سال میں کون کون سے کورس پڑھنے ہیں - آپ چار سال کے دوران پڑھانے جانے والے کورسز سے کیا کیا سیکھیں گے؟ آپکو یہ چیک کرنا ہے کہ آپ کی ڈگری کا کورس کریکولم آپ کی دل چسبی اور آپ کے کئریر گولز سے میچ کرتا بھی ہے یا نہیں - -

4-آپ جس یونیورسٹی کے کسی مخصوص ڈیپارٹمنٹ میں ایڈمیشن لے رہے ہیں - اس کی کارکردگی اور شہرت کیا ہے - آپ کو اس کی بھی ریسرچ کرنی ہے - اس کے لیے اس یونیورسٹی اور اس ڈیپارٹمنٹ میں پڑھنے والوں سے راۓ لیں -

5-آپ کی ڈگری کی کاسٹ اور ٹیوشن فی کتنی ہے - آیا آپ بھر بھی سکتے ہیں یا نہیں - اپنے آس پاس کی چند یونیورسٹیوں میں اپنی دلچسپی کی فیلڈ کے فیس کا تقابلی جائزہ لیجیے -اور جو آپ کو زیادہ مناسب لگے وہاں جائیں

اگر آپ یہ چیزیں مد نظر رکھیں گے اور ایڈمیشن لینے سے پہلے تھوڑی ریسرچ کریں گے، اس فیلڈ کے لوگوں سے گپ شپ کریں - اگر آپ ایک thoughtful فیصلہ لیں گے تو آپ اپنی ڈگری سے مطمئن ہوں گے اور آپکو اپنے کئریر پہ کبھی افسوس یا تاسف نہیں کرنا پڑے گا - نا آپ چار سال بعد اپنا وقت ضایع ہونے کا ماتم کریں گے اور نا ہی آپکو زیادہ دیر بے روزگار رہنا پڑے گا - -
عرفان زیرک

06/07/2023

مستقل مزاجی(Consistency)
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ مستقل مزاج بنیں، تو یہ تحریر آپ کے لئیے ہے۔
1- سب سے پہلے یہ ذہن میں رکھ لیں کہ نتائج ایک رات میں نہیں ملتے ۔ مستقل مزاجی وہ راستہ ہے جس پر چل کر آپ ہر وہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں۔ آپ جس انسان کو بھی کامیاب، دیکھتے ہیں کہ فلاں بندہ راتوں رات یہ ہوگیا وہ ہوگیا، اس کے پیچھے کئی سالوں کی راتوں کہ نیندیں قربان ہوئی ہوتی ہیں۔ کئی سالوں کے درد، محنت اور مستقل مزاجی سے کام ہوتا ہے ۔
2-انسان وہی کچھ ہے جو وہ روز کرتا ہے۔ آپ جب تک اچھی عادت کو اپنا اوڑھنا بچھونا نہیں بناتے مستقل مزاجی آپ کے قریب بھی نہیں آئے گی ۔ اچھی عادت کی تعمیر ان پر روز کام کرنے سے ہوتی ہے نا کہ کبھی کبھار کے جوش و جذبات سے ۔
3- روز کے چھوٹے چھوٹے قدم آپ کو لگے گا نہیں کہ کوئی اثر ڈال رہے ہیں مگر حقیقت میں وہ پیچھے بہت بڑا impact تخلیق کر رہے ہوتے ہیں۔ انسان ایک سال یا کچھ عرصہ بعد جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے تو پھر پتہ چلتا ہے کہ اتنا کام ہو گیا ۔ تو محنت کے بورنگ پروسس سے مت گھبرائیں بلکہ نتائج کا سوچ کر روز آگے بڑھتے رہیں۔ ہمارا کر چھوٹا قدم ہمیں منزل کے ذرا قریب کر دیتا ہے ۔
4- مستقل مزاجی ایک چوائس ہے ایک انتخاب ہے ۔ اگر ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہم وہ کریں گے جس سے ہمیں کامیابی ملے۔
5- بیٹھے مت رہیں، سوچتے مت رہیں۔ کرنا شروع کر دیں۔ وہ پہلا قدم اٹھا ہی لیں جس کا خوف آپ کو لئیے بیٹھا ہے۔ پہلا قدم،پہلی کوشش بورنگ ہوتی ہے مگر جیسے آپ چلنا شروع کرتے ہیں ایک قدرتی flow آنے لگتا ہے اور آپ کرتے جاتے ہیں۔ مگر پہلا قدم ،پہلا گیر تو لگانا ہی ہوگا۔
6- ایسی روٹین بنائیں جو جاری رکھ سکیں۔ جو sustain کر سکیں۔ ایسی سخت روٹین مت بنائیں کہ آپ ایک ہفتہ بعد ہی تھک ہار کر بیٹھ جائیں۔ روزانہ کا صرف ایک دو گھنٹے لگاتار کبھی کبھی کے دس گھنٹوں سے زیادہ نتائج دیتا ہے ۔
7- ہر عادت کو Build کرنے میں وقت لگتا ہے ۔ آپ کرتے جائیں۔ اپنی will power کو استعمال کریں۔ ایک دن اچھی عادت آپکی زندگی کا حصہ بن جائیں گی۔ انشاءاللہ
8- سب سے پہلے اپنے اہم ترین کام کر لیں۔ تاکہ کچھ بھی ہو آپ کا سب سے اہم کام ،پریکٹس پہلے سے ہوئی پڑی ہو۔ اس میں کوئی وقفہ نا آئے۔
9- ہمیشہ یاد رکھیں کہ it's OK to miss a day but never two". کبھی کبھی بریک لے لیں خود کو وقت دے دیں مگر ہر دوسرے دن نہیں۔ مہینے میں ایک بار۔ جیسے مسافر سانس لیتا ہے رکتا ہے ۔پھر چل پڑتا یے۔ وہ کہتے ہیں ناں، I have to go miles, before I go to sleep before I go to sleep.
10- سب سے اہم چیز۔۔ تم وہی ہو جن کے ساتھ تم سے سے زیادہ رہتے ہو۔ اپنے دوست چاہے وہ آن لائن ہوں یا پھر آف لائن۔وہ سوچ سمجھ کر منتخب کریں۔ ہم ایک دوسرے سے مثبت سوچ، انرجی حاصل کرتے ہیں۔
شکریہ

03/07/2023

بڑا آدمی بننے کا نسخہ جس کی تعلیم آپ اپنے بچوں کو دے کر انہیں ایک کامیاب انسان بنا سکتے ہیں

ایک دن پروفیسر صاحب سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا
’’ماسٹر صاحب! کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں‘‘
پروفیسر نے قہقہہ لگا کر جواب دیا
’’دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے‘‘
بچے کا اگلا سوال تھا

’’کیسے؟‘‘

پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا‘اوراسکےکھوکھے کی دیوار پر
دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں‘
پہلی لکیر پر محنت‘ محنت اور محنت لکھا‘
دوسری لکیر پر ایمانداری‘ ایمانداری اور ایمانداری لکھا
اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر Skill لکھا۔

بچہ پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا‘ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد بچے کی طرف مڑا اور بولا:

ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں‘
پہلا زینہ محنت ہے.
آپ جو بھی ہیں‘ آپ اگر صبح‘ دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے.
آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں، آپ کی دکان‘ فیکٹری‘ دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہئے اور رات کو آخر میں بند ہونا چاہئے‘
آپ کامیاب ہو جائیں گے‘‘۔
پروفیسر نے کہا ’’ہمارے اردگرد موجود نوے فیصد لوگ سست ہیں‘ یہ محنت نہیں کرتے‘ آپ جوں ہی محنت کرتے ہیں آپ نوے فیصد سست لوگوں کی فہرست سے نکل کر دس فیصد محنتی لوگوں میں آ جاتے ہیں‘ آپ ترقی کیلئے اہل لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں".

اگلا مرحلہ ایمانداری ہوتی ہے.
ایمانداری چار عادتوں کا پیکج ہے.
وعدے کی پابندی‘ جھوٹ سے نفرت‘ زبان پر قائم رہنا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا۔
آپ محنت کے بعد ایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو‘ وعدہ کرو تو پورا کرو‘ جھوٹ کسی قیمت پر نہ بولو‘
زبان سے اگر ایک بار بات نکل جائے تو آپ اس پر ہمیشہ قائم رہو اور ہمیشہ اپنی غلطی‘ کوتاہی اور خامی کا آگے بڑھ کر اعتراف کرو‘
تم ایماندار ہو جاؤ گے۔
کاروبار میں اس ایمانداری کی شرح 50 فیصد ہوتی ہے.

آپ پہلا تیس فیصد محنت سے حاصل کرتے ہیں. آپ کو دوسرا پچاس فیصد ایمانداری دیتی ہے.

اور پیچھے رہ گیا 20 فیصد تو یہ 20 فیصد ہنر ہوتا ہے.

آپ کا پروفیشنل ازم‘ آپ کی سکل اور آپ کا ہنر آپ کو باقی 20 فیصد بھی دے دے گا.
"آپ سو فیصد کامیاب ہو جاؤ گے‘‘.
پروفیسر نے بچے کو بتایا۔

’’لیکن یہ یاد رکھو ہنر‘ پروفیشنل ازم اور سکل کی شرح صرف 20 فیصد ہے اور یہ 20 فیصد بھی آخر میں آتا ہے‘ آپ کے پاس اگر ہنر کی کمی ہے تو بھی آپ محنت اور ایمانداری سے 80 فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں.
لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ بے ایمان اور سست ہوں اور آپ صرف ہنر کے زور پر کامیاب ہو جائیں۔
آپ کو محنت ہی سے سٹارٹ لینا ہو گا‘
ایمانداری کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہو گا'
آخر میں خود کو ہنر مند ثابت کرنا ہوگا‘‘۔

پروفیسر نے بچے کو بتایا۔
"میں نے دنیا کے بے شمار ہنر مندوں اور فنکاروں کو بھوکے مرتے دیکھا‘
کیوں؟
کیونکہ وہ بے ایمان بھی تھے اور سست بھی'
اور میں نے دنیا کے بے شمار بےہنروں کو ذاتی جہاز اڑاتے دیکھا‘-
’تم ان تین لکیروں پر چلنا شروع کر دو‘
تم آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگو گے‘‘۔
ان شاءاللہ

نقل شدہ کہانی

03/07/2023

سال 1945 میں پانچویں جماعت کا پرچہ

سوشل میڈیا پر دستیاب پانچویں جماعت کا پرچہ ملاحظہ کیجئے اور اپنے آپ سے سوال پوچھئے کہ کیا یہ پرچہ آج کے سولہویں جماعت کا سٹوڈنٹ حل کر پائے گا ؟

آزادی کے بعد ہمارا تعلیمی نظام مسلسل تباہی کی جانب گامزن رہا ہے ۔ اس غارت گری میں حکومت کی پالیسیاں ، بھارت سے غیر ضروری دشمنی ، نا اہل لوگوں کا ماہرِ تعلیم بن جانا ، تعلیم کا کاروباری شکل اختیار کر جانا ، نقل ، سفارش ، رشوت ، وغیرہ شامل ہے۔

شعبہ جغرافیہ کو چھوڑ کر باقی پوری یونیورسٹی کو چیلنج ہے کہ اس پرچے میں پوچھے گئے سوالات کے درست جوابات تحریر کرلیں ۔ بلکہ ان سٹوڈنٹس کے اساتذہ کرام کے بھی پرچہ سامنے رکھ دیں اور پھر ان کے چہرے کے تاثرات نوٹ کریں ۔

30/06/2023

اگر آپ کے کمپیوٹر میں وائرس آجائے تو کیا کریں؟
وائرس آپ کے کمپیوٹر کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور آپ کی ذاتی معلومات سے سمجھوتہ کر سکتا ہے۔ لیکن پریشان نہ ہوں، ایسے اقدامات ہیں جو آپ وائرس کو ہٹانے اور اپنے کمپیوٹر کو مستقبل کے کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔
1. پہلا قدم اینٹی وائرس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے وائرس اسکین چلانا ہے۔
زیادہ تر کمپیوٹرز کچھ پہلے سے انسٹال کردہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے ساتھ آتے ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس نہیں ہے، تو آپ آسانی سے ایک آن لائن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

2. اگر اسکین وائرس کا پتہ لگاتا ہے، تو یہ عام طور پر متاثرہ فائلوں کو قرنطینہ میں رکھے گا اور انہیں محفوظ طریقے سے ہٹانے کے بارے میں ہدایات فراہم کرے گا۔
اپنے کمپیوٹر سے وائرس کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے ان ہدایات پر احتیاط سے عمل کرنا یقینی بنائیں۔

اپنے کمپیوٹر کو مستقبل کے حملوں سے بچانے کے لیے، اپنے تمام سافٹ ویئر کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔
اس میں آپ کا آپریٹنگ سسٹم، ویب براؤزر، اور کوئی بھی دوسرے پروگرام یا ایپلیکیشنز شامل ہیں جو آپ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ ان اپ ڈیٹس میں اکثر حفاظتی پیچ اور اصلاحات شامل ہوتی ہیں جو مستقبل کے خطرات کو روک سکتی ہیں جن کا وائرس استحصال کرتے ہیں۔

محفوظ براؤزنگ کی عادات پر عمل کرنا آپ کے کمپیوٹر کی حفاظت کا ایک اور اہم قدم ہے۔ اس میں فائلیں ڈاؤن لوڈ کرتے وقت یا لنکس پر کلک کرتے وقت محتاط رہنا، مشکوک ویب سائٹس سے گریز کرنا، اور نامعلوم بھیجنے والوں کی ای میلز یا اٹیچمنٹس کو کبھی نہیں کھولنا شامل ہے۔

ان اقدامات پر عمل کرکے، آپ اپنے کمپیوٹر سے وائرس کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ اسے مستقبل کے لیے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔

24/06/2023
17/06/2023

🍁 چنگیز خان کا وفادار عقاب 🔆

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ منگول بادشاہ چنگیز خان اپنے کچھ خاص ساتھیوں کے ہمراہ شکار پر روانہ ہوا۔ ساتھیوں کے پاس تیر کمان تھے۔ جبکہ چنگیز خان کے پاس اُس کا پسندیدہ عقاب تھا جو اُس کے ساتھ ہی رہتا تھا۔ عقاب یقیناً تیر کمان سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ اُسے ہوا میں چھوڑ دیا جائے تو وہ بلند ہو کر ماحول کا جائزہ لے سکتا ہے چُھپے ہوئے یا دور موجود شکار کو بآسانی دیکھ سکتا ہےآپ اِسے ڈرون کیمرہ سمجھ لیں اجکل کے دور کے حساب سے
چنگیز خان اور ساتھی دِن کا بیشتر حصہ شکار ڈھونڈتے رہے مگر اُنہیں کچھ نہ ملا۔۔آخرکار تنگ آ کر وہ سب اپنی خیمہ بستی میں واپس آ گئے۔ کچھ دیر بعد چنگیز خان اپنے عقاب کو ہمراہ لے کر کسی کو بتائے بغیر اکیلا نکل گیا۔ اصل میں وہ کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا۔ وہ اگر نہ نکل جاتا تو اپنا غصہ ساتھیوں پر نکال دیتا۔ وہ سب جنگل میں ضرورت سے زیادہ دیر قیام پذیر ہو چکے تھے۔۔
۔سخت گرمیوں کے دن تھے۔ چشمے دریا وغیرہ سب سُوکھے پڑے تھے۔ وہ پیاس کی شدت سے نڈھال ہو گیا۔ بہت دیر بعد اُس نے اپنے سامنے ایک چٹان میں سے پانی کی ہلکی سی دھار ٹپکتی دیکھی ،اُس نے اپنے پیالہ کو بھرنے کے لیے سب سے پہلے عقاب کا نقاب اُتار کر اُسے آزاد کر دیا۔ تب پیالہ کو دھار کے نیچے لے جا کر بھرنے کا انتظار کرنے لگا۔۔
ابھی پیالہ بس بھرنے کو ہی تھا کہ عقاب کو جانے کیا ہوا۔ اُس نے جُست لگائی اور پیالے پر جھپٹا مار کر گرا دیا۔ سارا پانی زمین پر گر کر مٹی میں جذب ہو گیا۔ چنگیز خان کو عقاب پر سخت غصہ آیا مگر آخر وہ اُس کا پسندیدہ عقاب تھا اس لیے برداشت کر گیا۔اُس نے پیالہ کو زمین سے اُٹھا کر ایک بار پھر دھار کے نیچے کر دیا۔ پیالہ پھر بھرنا شروع ہوا۔
ابھی پیالہ آدھا بھرا تھا کہ عقاب نے پھر حملہ کر کے پیالہ گرا دیا۔ چنگیز خان نے سوچا کہ بے شک یہ عقاب میرا پسندیدہ ہے مگر کسی کو ہتکِ عزت یا ناقدری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی شخص دور سے یہ سارا منظر دیکھ رہا ہو اور بعد میں فوج اور رعایا میں مشہور کر دے کہ تمہارا بادشاہ تو ایک عقاب کو بھی نہیں سُدھار سکا، تمہارا خیال کیا رکھے گا۔ یہی سوچ کر اُس نے تلوار نکال لی۔
ایک بار پھر پیالہ ابھی بھر ہی رہا تھا کہ عقاب حملہ کرنے لگا۔ چنگیز خان نے ایک ہی ضرب سے عقاب کے دو ٹکڑے کر دیے۔ اتنی دیر میں پانی کی دھار رُک چکی تھی۔ چنگیز خان نے چٹان پر قدم رکھا اور کچھ ہی دیر میں اوپر پانی کے منبع تک پہنچ گیا۔ اوپر پانی کا ایک چھوٹا سا تالاب تھا جس کے اندر زہریلا ترین سانپ مرا پڑا تھا اور اُس کا جسم پانی میں گُھل رہا تھا۔ چنگیز خان کو معلوم ہو گیا کہ اگر وہ پانی پی لیتا تو وہ بھی مر جاتا۔
چنگیز خان کو مقتول عقاب پر بہت پیار آیا جو اسے اس لیے پانی نہیں پینے دے رہا تھا۔ اُس نے مرے ہوئے عقاب کو اُٹھایا اور واپس خیمہ بستی میں آ گیا۔
تاریخ میں لکھا ہے ۔۔۔۔کہ چنگیز خان نے اپنے عقاب کی شبیہہ کے مطابق سونے کا عقاب بنوایا ،آج بھی مجسموں، تصویروں، تحریروں اور شاعری میں اُس عقاب کا ذکر ملتا ہے
چنگیز خان نے سونے کے عقاب کے ایک پَر پہ لکھوایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،
"" اگر تمہارا دوستب کوئی ایسا کام کر دے جو تمہیں پسند نہ ہو، وہ پھر بھی تمہارا دوست رہے گا۔"""
دوسرے پَر پہ لکھوایا""
"جو بھی کام غصہ کی حالت میں کیا جائے، وہ کام تمہارے لیے باعثِ پشیمانی اور بے ثمر ہو گا!!!

15/06/2023

ایک علاقے میں ایک بابا جی کا انتقال ہو گیا جنازہ تیار ہوا اور جب اٹھا کر قبرستان جانے لگے تو ایک آدمی آگے آیا اور چارپائی کا ایک پاؤں پکڑ کر بولا مرنے والے نے میرے پندرہ لاکھ روپے دینے ہیں-

پہلے مجھے پیسے دے دو پھر اس کو دفن کرنے دوں گا آپ تمام لوگوں کھڑے تماشہ دیکھ رہے تھے بیٹوں نے کہا مرنے والے نے ہمیں کوئی تو ایسی بات نہیں بتائی کہ وہ مقروض ہے اس لیے ہمیں پیسے نہیں دے سکتے۔
مرنے والے کے بھائیوں نے کہا جب بیٹے ذمہ دار نہیں تو ہم کیوں دے اب سارے کھڑے ہیں اور اس نے چارپائی پکڑی ہوئی ہے۔
جب بات گھر کی عورتوں تک جا پہنچی مرنے والے کی اکلوتی بیٹی نے جب یہ بات سنی تو فورا اپنا سارا زیور اترا اور اپنی ساری نقد رقم جمع کرکے اس آدمی کے لیے بھجوا دیں اور کہا اللہ کے لیے یہ رقم اور زیور بیچ کر اس کی رقم رکھو اور میرے ابو کا جنازہ نہ روکو میں مرنے سے پہلے سارا قرضہ ادا کر دوں گی-

باقی رقم کا جلد بندوبست کروں گی اب وہ شخص کھڑا ہوا اور سارے مجمع کو مخاطب کرکے بولا اصل بات یہ ہے کہ میں نے مرنے والے سے پندرہ لاکھ لینے نہیں بلکے اس کے 15 لاکھ دینے ہیں اور اس کے کسی وارث کو میں جانتا نہ تھا۔
تو میں نے یہ کھیل کھیلا اب مجھے پتہ چل چکا ہے اس کی وارث ایک بیٹی ہے اور اس کا کوئی بیٹا اور کوئی بھائی نہیں اب بھائی منہ اٹھا کر اسے دیکھ رہے تھے اور بیٹے بھی۔

محترم دوستو جن کی بیٹیاں ہیں بہت خوش نصیب ہیں لہذا بیٹی کی پیدائش پر خوش ہونا چاہیے بیٹیوں کی شریعت میں بہت فضیلت بیان کی گئی ہے۔

14/06/2023

عَربوں کو اونٹ کا گوشت کھانے کی عادت ہے اس لیے ان کی طبیعت میں سختی کا عنصر بہت پایا جاتا ہے، تُرکوں کو گھوڑے کا گوشت کھانے کی عادت ہے اِسلئیے اُن میں طاقت، جراءت اور اکڑ پن کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے، انگریزوں کو خنزیر کا گوشت کھانے کی عادت ہے اِسلئیے اُن میں فحاشی وغیرہ کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے، حَبشی اَفریقی بندر کھاتے ہیں اِسلئیے اُن میں ناچ گانے کی طرف میلان زیادہ پایا جاتا ہے

اِبنِ القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جِس کو جِس حیوان کے ساتھ اُنس ہوتا ہے اُس کی طبیعت میں اُس حیوان کی عادتیں غیر شعُوری طور پر شامل ہوجاتی ہیں اور جب وہ اس حیوان کا گوشت کھانے لگ جائے تو اس حیوان کے ساتھ مشابہت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے

ہمارے زمانے میں فارمی مُرغی کھانے کا رِواج بن چکا ہے چُنانچہ ہم بھی مُرغیوں کی طرح صُبح و شام چُوں چُوں تو بُہت کرتے ہیں لیکن ایک ایک کرکے ہمیں ﺫِبح کردیا جاتا ہے، فارمی مُرغی کا گوشت کھانے کی وجہ سے ہم میں سُستی کاہلی کی، ایک جگہ ٹِک کر بیٹھنے کی، سر جُھکا کر چلنے کی اور پستی میں رہنے کی عادتیں پیدا ہوچکی ہیں !

13/06/2023

اگر ایک تنہا کمرے میں ایک مرد اور ایک عورت کو بند کیا جائے اور ان کو صرف اتنابتا دیا جائے کہ یہاں کیمرہ لگا ہے جو آپ کے حرکات کو ریکارڈ کر رہا ہے اور بوقت ضرورت یہ پبلک بھی ہوسکتا ہے،تو کوئی بھی صاحب عقل،عزت دار اور خاندانی انسان اس خوف کے مارے غلط حرکت نہیں کرسکتا کہ کہیں لوگوں کے سامنے رسوا نہ ہوجاوں۔
کیوں؟
اس لئے کہ ہمیں اس چھوٹے سے مشین پر یقین ہے،اور اس کے مالک سے ڈر ہے اور دنیا میں اپنے جاننے والوں کے درمیان رسوائی کا خوف ہے۔
جبکہ!یہی تنبیہ ہمیں مالک کائنات نے سچ اور حق کتاب میں فرمائی ہے کہ آپ کا لمحہ لمحہ ریکارڈ ہورہا ہے،خلوت میں ہو یا جلوت میں،ریکارڈنگ آلات کسی بھی فنی خرابی سے سو فیصد محفوظ ہے،یہ ریکارڈڈ ڈیٹا تمام مخلوق،اپنے اور پرائے سب کے موجودگی میں کھول دیا جائے گا۔
کیا ہمیں یقین نہیں؟
اللہ ہمیں روز محشر کے رسوائی سے بچائے🥀

11/06/2023

انسان سب ہی خوبصورت ہوتے ہیں مگر اپنوں کا غم، معاشرتی نا انصافی اور غربت ان سے حسن چھین لیتی ہے

02/06/2023

27/05/2023

میٹر رنٹ سے فکس چاجز
عوام کو لوٹنے کا بھی ایک حد
ھوتی ہے

25/05/2023

*"جس نے دنیا میں کسی مومن کی تنگی کو دور کیا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی مشکل دور کرے گا۔"* (صحیح البخاری)

24/05/2023

مشہور بات ہے کہ ایران میں جاڑے کے موسم میں جب بھیڑیوں کو شکار نہیں ملتا اور برف کی وجہ سے خوراک کی قِلّت پیدا ہو جاتی ہے تو بھیڑیے ایک دائرے میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گُھورنا شروع کردیتے ہیں
جیسے ہی کوئی بھیڑیا بُھوک سے نِڈھال ہو کر گِرتا ہے تو باقی سب مِل کر اُس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اُس کو کھا جاتے ہیں
اِس عمل کو فارسی میں ’’گُرگِ آشتی‘‘ کہتے ہیں
اِس عمل کا گہرائی سے تجزیہ کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ رُجحان بھیڑیوں کے ساتھ ساتھ کافی حد تک ہو بہو انسانوں میں بھی پایا جاتا ہے
ہم انسان بھی ان بھیڑیوں کی طرح ہیں
جو کمزور نظر آۓ اسی پر اپنی دھاگ بٹھاتے ہیں
جو جتنا حالات کا ستایا ہوتا ہے اتنا ہی مزید اس کے ساتھ شدت پسندانہ رویہ اپناتے ہیں
جو مالی طور پر کمزور ہوتا ہے اسی کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی کرکے اس کی رہی سہی زندگی کو بھی جہنم بنا دیتے ہیں
ہم کمزور کا سہارا بننے کے بجاۓ، الٹا مزید اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں
جو جتنا کمزور ہوتا ہے اتنا ہی اس کے لئے زندگی دشوار بنا دیتے ہی

15/05/2023

ہمیـں خلــوص اور اچھائـی اپنــے الفـاظ میـں نہیــں
اپنـی نیّت اور فطــرت میـں پیــدا کرنـی چاھیئــے
تاکہ ہـم لوگوں کــے عیب نہــیں خوبیـاں دیکـھ سکیــں

30/04/2023

Dear Daraz, I'm extremely disappointed with your service. I noticed a misleading issue on your platform where certain products are listed as 'Free Shipping,' but shipping charges are added at the time of purchase. Additionally, the price of the product changes when I place my order, and I am not informed about this. As a customer, I expect transparency and honesty from your platform. Please take immediate action to rectify this issue and ensure that your customers are informed of all charges and price changes.
Daraz Online Shopping Daraz Online Shopping Daraz Online Shopping

14/04/2023

عنوان: لہسن G1 کا تعارف
پاکستان میں ایک انقلابی زرعی اختراع

لہسن طویل عرصے سے پاکستانی کھانوں کا ایک اہم جزو رہا ہے، جو اپنے مخصوص ذائقے اور متعدد صحت کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے۔ اب، پاکستان میں ایک نئی زرعی اختراع جسے G1 کے نام سے جانا جاتا ہے لہسن کی کاشت میں انقلاب برپا کر رہا ہے، بہتر پیداوار اور بہتر معیار کا وعدہ کر رہا ہے۔ اس مضمون میں، ہم G1، اس کی خصوصیات، فوائد اور پاکستان میں لہسن کی کاشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیں گے۔

G1 لہسن کیا ہے؟

Garlic G1 پاکستان میں تیار کی گئی ایک جدید زرعی ٹیکنالوجی ہے جس کا مقصد لہسن کی کاشت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ پودے لگانے کا ایک خصوصی ٹول ہے جو پودے لگانے کے عمل کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے کسانوں کو زیادہ پیداوار اور لہسن کی بہتر کوالٹی حاصل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ Garlic G1 پاکستانی زرعی ماہرین اور انجینئرز کی تحقیق اور ترقی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جو لہسن کی کاشت کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے جدید تکنیکوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

لہسن G1 کی خصوصیات

Garlic G1 کئی خصوصیات سے لیس ہے جو اسے پاکستان میں لہسن کی کاشت کاری میں گیم چینجر بناتی ہے:

وقت اور محنت کی بچت: لہسن G1 پودے لگانے کے عمل کو خودکار بناتا ہے، لہسن کے لیے درکار دستی مشقت کو کم کرتا ہے۔ اس سے کسانوں کے لیے وقت اور محنت کی بچت ہوتی ہے، لہسن کی کاشت زیادہ موثر اور کم لاگت ہوتی ہے۔

استعمال میں آسان: گارلک G1 کو صارف دوست بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، آسان آپریٹنگ میکانزم کے ساتھ جس میں کسان آسانی سے مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وسیع تربیت یا تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں ہے، جس سے یہ پاکستان میں کسانوں کی ایک وسیع رینج کے لیے قابل رسائی ہے۔

پائیدار: G1 مضبوط تعمیر اور پائیدار مواد کے ساتھ، زرعی استعمال کی سختیوں کو برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے ماحول دوست بنانے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مٹی اور آس پاس کے ماحولیاتی نظام پر کم سے کم اثر پڑے گا۔

لہسن G1 کے فوائد

Garlic G1 پاکستان میں لہسن کے کاشتکاروں کو کئی فوائد فراہم کرتا ہے:

بڑھتی ہوئی پیداوار: لہسن G1 کا درست پودے لگانے کا طریقہ کار اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ لہسن کو مثالی گہرائی اور فاصلہ پر لگایا جائے، جس سے germination کو بہتر بنایا جائے تاکہ زیادہ پیداوار حاصل ہو۔ اس کے نتیجے میں کسانوں کے منافع میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ملک کے لیے غذائی تحفظ کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

لہسن کا بہتر معیار: لہسن کا G1 پودے لگانے میں یکسانیت حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، جس کے نتیجے میں لہسن کے بلب برابر سائز اور شکل کے ہوتے ہیں۔ اس سے لہسن کی کوالٹی میں بہتری آسکتی ہے، جس سے یہ زیادہ قابل فروخت بنتا ہے اور قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں۔

بہتر کارکردگی: پودے لگانے کے عمل کو خودکار بنا کر اور دستی مشقت کو کم کر کے، لہسن G1 کسانوں کو وقت اور محنت بچانے میں مدد دے سکتا ہے، جس سے وہ کاشتکاری کے دیگر ضروری کاموں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ یہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور فارم کی مجموعی کارکردگی کا باعث بن سکتا ہے۔

پائیدار کاشتکاری کے طریقے: لہسن G1 پائیداری کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، مٹی کی خرابی کو کم سے کم کرنے اور کیمیائی مواد کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے۔ یہ ماحول دوست کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دیتا ہے، جو پاکستان میں طویل مدتی زرعی پائیداری میں حصہ ڈال سکتا ہے۔
پاکستان میں لہسن کی کاشت پر ممکنہ اثرات

پاکستان میں گارلک جی 1 کا تعارف ملک میں لہسن کی کاشت کاری کو نمایاں طور پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنی درست پودے لگانے کی ٹیکنالوجی، وقت اور محنت کی بچت کی خصوصیات، اور بڑھتی ہوئی پیداوار اور بہتر لہسن کے معیار کے ساتھ، Garlic G1 پاکستان میں لہسن کی کاشت کے طریقوں میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

کسان زیادہ پیداوار، بہتر منافع، اور کارکردگی میں اضافہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو دیہی علاقوں میں بہتر معاش اور معاشی ترقی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ G1 کے پائیدار کاشتکاری کے طریقے ماحول دوست زرعی طریقوں کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں، جو پاکستان میں طویل مدتی زرعی پائیداری میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

09/04/2023

💛یاد رکھیے ہمارا سفر بہت مختصر ہے
کوئی اس سفر کی طوالت سے واقف نہیں، کل کسی نے نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے اسٹاپ پر کب پہنچ جائیگا، ہمارا سفر بہت مختصر ہے💛

آئیں اپنے خاندان اور دوستوں کی تعریف کریں۔ ان سے ہنسی مذاق کیجیے، انکا احترام کیجیے، محبت کرنے والے اور درگزر کرنے والے بنیں کیونکہ سفر بہت مختصر ہے💛
مسکراہٹ بانٹیں ، اپنا سفر اتنی ہی خوبصورتی سے اختیار کریں جیسا آپ اسکو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔
💛💛💛

"زندگی گذر جاتی ہے کوئی جینے کی وجہ نہی پوچھتا
لیکن موت والے دن ہر کوئی پوچھتا ہے کیسے مرا""✨

عرفان زیرک
IRFAN ZEERAK

08/04/2023

بھائیو
آج کل نیا سسٹم‫ فراڈ کرنے کا متعارف ہوا ھے قیمتی موبائل اور قیمتی اشیاء کو نان کسٹم دکھا کر بہت کم قیمت بتانا اور پھر ایڈوانس رقم منگوا لیتے ہیں نئے کسٹمر اور پرانے کسٹمر والا جھوٹ بولا جاتا ہے اس میں پرانے کسٹمر فل پیمنٹ کریں گے نیا بندہ جب بندہ آدھی قیمت سینڈ کر دیتا ہے تو کہتے ہیں آپ کا آڈر لگ گیا ہے باقی آدھی قیمت بھیجیں اور ساتھ میں ایک جھوٹی سلپ بھی بھیجی جاتی ہے ٹی سی ایس کی سلپ بنا کر اور پیسہ لیکر

پھر کہتے ہیں مال کسٹم والوں نے پکڑ لیا ھے
لہذا اب ٹیکس ادا کریں

زمان اللہ موبائل چمن والے اس قسم کا فراڈ کرتے ہیں
اور بھی کئی ایک نام سے

ایک واٹس اپ گروپ بنا رکھا ھے جس میں صرف ایڈمن ہی میسج کر سکتا ھے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے ایسے کماتے ہیں

29/03/2023

1988: We should ban
2023: We should ban

Crt: Generative AI

19/03/2023

خـــوبصـورت لـــڑکـی
خــوبصـورت دھـوکـہ

ایک دن ایک کسان کھیت میں کام کر رہا تھا۔
کچھ دیر بعد اس کے پاس ایک خوبصورت لڑکی آئی۔ اس لڑکی نے اس کسان سے کہا کہ میں بیمار ہوں اگر تم میرا علاج کرواؤ گے تو میں تم سے شادی کر لوں گی۔
کسان بہت خوش ہوا اور اس لڑکی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا۔ ڈاکٹر نے لڑکی کو دیکھا

اور بولا کہ تم اتنی خوبصورت لڑکی ہو اس کسان کے ساتھ کیوں آئی ہو۔
اس لڑکی نے کہا کہ میں بیمار ہوں۔
یہ کسان میرا علاج کرواۓ گا۔

پھر میں اس سے شادی کر لوں گی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ میں تمہارا مفت میں علاج کروں گا پھر تم مجھ سے شادی کر لینا،
میں تمھیں بہت خوش رکھوں گا۔ لڑکی مان گئی۔ کسان کو بہت غصہ آیا اور ڈاکٹر سے لڑائی کرنے لگا۔ جب ان دونوں کی لڑائی زیادہ بڑھی تو لڑکی نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ ہم قاضی کے پاس چلتے ہیں۔ وہ جس کے حق میں فیصلہ دے گا۔ میں اس سے شادی کر لوں گی۔ وہ سب قاضی کے پاس گئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔ قاضی نے کہا کہ فیصلہ تو میں نے ہی سنانا ہے۔ ایسا کرو تم مجھ سے شادی کرلو۔ لڑکی مان گئی۔ اب تینوں میں زبردست لڑائی ہونے لگی۔ لڑکی بولی کہ میں بھاگتی ہوں تم میں سے جس نے مجھے پہلے پکڑ لیا میں اس سے شادی کروں گی۔ وہ تینوں مان گئے۔ لڑکی نے بھاگنا شروع کیا۔ وہ تینوں بھی اس کے پیچھے بھاگے۔ کچھ دیر بعد قاضی تھک کر بیٹھ گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ڈاکٹر بھی تھک کر بیٹھ گیا۔ کسان سارا دن کام کرتا تھا اس لیے وہ بھاگتا رہا۔ آخر کار وہ بھی تھک کر بیٹھ گیا۔ اس نے لڑکی کو آواز دی کہ رک جاؤ ہم ہار مانتے ہیں۔ لڑکی واپس آئی تو ان تینوں نے پوچھا کہ ابھی تو تم بیمار تھی اب اتنی تیز کیسے بھاگ رہی ہو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں "دنیا" ہوں۔🩸۔ میں سب کو اپنے پیچھے اسی طرح لگاتی ہوں لیکن کسی کے ہاتھ نہیں آتی۔ میرے بھائیو اور دوستو! آج ہم بھی اس دنیا کے پیچھے ایسے ہی بھاگ رہے ہیں۔ لیکن دنیا ہمارے پاس نہیں آۓ گی۔ لہذا دنیا کو چھوڑ کر اپنے رب کو راضی کرو۔۔
نوٹ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

Hashtags:

16/03/2023

بادشاہ نے غلام سے پوچھا ۔۔
تم نوکری چھوڑ کر کیوں جا رھے ھو ؟

غلام بولا ۔۔

پانچ اسباب ہیں ۔۔

پہلا سبب یہ ھے آپ بیٹھے رہتے ہیں , میں آپ کے سامنے کھڑا رہتا ھوں جبکہ جس کی میں بندگی کرتا ھوں وہ اپنی نماز میں بھی بیٹھنے کا حکم دیتا ھے ۔۔

دوسرا سبب یہ ھے آپ جب کھانا کھاتے ہیں میں آپ کی کُرسی کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑا آپ کو کھاتے ھوئے دیکھتا رہتا ھوں جبکہ میرا رب مجھے کھلاتا ھے خود کھانے پینے سے پاک ھے ۔۔

تیسرا سبب یہ ھے آپ سوئے ھوتے ہیں میں پہرہ دیتا ھوں جبکہ میرا رب نہیں سوتا , اُلٹا میں جب سوتا ھوں وہ خود میری نگہبانی فرماتا ھے ۔۔

چوتھا سبب یہ ھے میں ڈرتا رہتا ھوں آپ مر گئے آپ کے دُشمن مجھے آپ کا غلام سمجھ کر تکلیف دیں گے جبکہ میرا رب ہمیشہ قائم رھے گا , اُس کی موجودگی میں مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتا ۔۔

پانچواں و آخری سبب یہ ھے مجھے ہمیشہ ڈر رہتا ھے مجھ سے معمولی سی غلطی ھوگئی آپ نے معاف نہیں کرنا جبکہ میں روزانہ سو بار غلطیاں یا گناہ کروں میرا رب توبہ کرنے سے معاف فرما دیتا ھے ۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Mardan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Reality❤️❤️Tanveer Akhtar❤️❤️

Category

Address


Mardan
23120

Other Health/Beauty in Mardan (show all)
Luqman Aseel Mardan Luqman Aseel Mardan
Mardan, MARDAN1122

Vita White Whitening  & Anti Wrinkles Capsule in Pakistan 03021253456 Vita White Whitening & Anti Wrinkles Capsule in Pakistan 03021253456
All Cities
Mardan, 2300

Vita white capsule whitens and brightens skin. It makes skin glow by repairing it at the cellular le

ZAMANofficialpage11 ZAMANofficialpage11
Mallaha Pandat Full Post Office Dheri Likpani Teasil Katlang Disstic Mardan
Mardan, 558877

Bas Ek TARA INTEZAR

Qasim Enterprises Qasim Enterprises
Mardan

we manufacturing soap which have excellent quality and quantity.

Niaz wali Bajuari Niaz wali Bajuari
Tree
Mardan, 887

Students

Youbm Youbm
Mardan
Mardan, 1221

(Yousafzai brand mardan)home delivery service available.

JuiceEco JuiceEco
Mardan
Mardan, 23200

Movement For Al_Aqsa Movement For Al_Aqsa
Takht Bhai District Mardan
Mardan, 23160

Please need your support.. To expose the hard life Of Palestinians to the world �

Pabg lovely Pabg lovely
Mardan

🥰🥰🥰 ❤️❤️❤️ 😍😍😍

ERROR FF ERROR FF
Mardan

welcome my page

TALHA KHAN TALHA KHAN
Mardan, KHAN

❉্᭄͜͡•°•🌹•°•⫷🅽🅸🅲🅴⫸•°•🌹•°•❉্᭄͜͡

Pukhtonism Pukhtonism
Mardan
Mardan, KATLANG

Pukhtoon De Zindabad we