Asad lone official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asad lone official, Journalist, sector no 3, Mirpur.
*تھانہ پولیس تھوتھال کی منشیات فروشوں کے خلاف تگڑی کاروائیاں، 02ملزمان گرفتار 300بوتل شراب برآمد*
کامران علی ایس ایس پی میرپور کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں وجاہت علی کاظمی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال کی ہمراہ ذوہیب طاہر سب انسپکٹر و نفری کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھوتھال سے منشیات کی بھاری کھیپ برامد کر لی۔
دوران کاروائی ملزمان 1۔ناصراقبال ولد مرزا محمد اقبال سکنہ سیکٹر سی تھری میرپور2۔ محمد عامر ولد عبدالغنی ساکن سیکٹر ایف 4 میوپور سے 16بوتل شراب برآمد ہونے پر زیر مواخذہ لایا جا کر ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل 125کی ضبطی عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید 284 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپور نے تھانہ پولیس تھوتھال کو کامیاب کاروائیوں ہر داددی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔منشیات کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجاکر میرپور شہر کو پر امن بنانے کیلئے ہر کوشش ممکن کی جائے گی۔
لون نیوز نیٹ ورک ڈڈیال
تراڑکھل گراٹہ پار آبشار پر خوفناک حادثہ پیش آیا ۔
پنجاب سے آئے 3ٹورسٹ بڑی اونچائی سے گر گئے 2جانبحق ایک زخمی زخمی کو تراڑکھل ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔۔۔
ایس ایچ او گڑھی ڈوپٹہ منظر چغتائی کی بڑی کارروائی۔
ملزم جنید صفدر سکنہ لالہ موسٰی کو گڑھی ڈوپٹہ سے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1 کلو سے زائد چرس بھی برآمد کرلی۔ ملزم جنید نے اس سے پہلے لالہ موسیٰ میں بے دردی سے ایک ہی گھر کے تین لوگوں کو قتل کر دیا تھا اور مقدمہ نمبر 169/23 تھانہ سٹی لالہ موسیٰ سے مفرور ہو کر گڑھی ڈوپٹہ میں چھپا ہوا تھا۔
ڈڈیال میں سوزوکی اور کار میں تصادم پانچ افراد شدید زخمی ۔۔۔دو افراد کی حالت تشویشناک ۔۔۔۔زخمیوں کو سی ایم او تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عبدالاحد میر اور ان کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو میرپور ریفر کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔زخمی ہونے والوں میں محمد عتیق ولد محمد لطیف عمر 25 سال جو کہ پنڈی کا رہائشی ہے مزدوری کے لیے ڈڈیال میں رہائش پذیر ہے اس کی ٹانگ ٹوٹ گی جبکہ باقی چار امیر داد ولد گلاب خان عمر 85سال جاوید ولد نجیب اللہ عمر 48 سال عمران خان ولد محمد لطیف عمر 48 سال حافظ گلزار ولد نجیب اللہ عمر 43 ساکنان دولیاہ گجراں تحصیل جرائی شامل ہیں ۔۔۔
عوامی حقوق ایکشن کمیٹی ڈڈیال کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید چوک میں دھرنا تاجروں نے بےمثال اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کرتے صبح سے ہی شٹر ڈاؤن رکھا بازار اور مارکیٹیں مکمل بند
واٹر سپلائی کی مین لائن پھٹ چکی ہے ۔۔۔۔جس کی ریپرنگ کا کام جاری ہے ۔۔۔۔جس کو ریپر کیا جا رہا ہے ڈڈیال کے تمام سیکٹرز کے پانی کی سپلائی دو دن معطل رہے گئی منجانب :ترجمان محکمہ واٹر سپلائی
میرپور (پی آئی ڈی)25جون2023ء
میرپور ڈی ون 132کے وی گرڈ اسٹیشن پر نصب 3 مین پاور ٹرانسفارمرز میں سے ایک پاور ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث گزشتہ ایک ہفتہ سے زائد بجلی کی سپلائی اور کم وولٹیج کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا جس کے حل کے لیے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ،محکمہ برقیات آزادکشمیر اور واپڈا کے باہمی اشتراک سے گرڈ اسٹیشن کے خراب پاور ٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کے لیے ٹیکسلا سے ہیوی ٹریلے پر ٹرانسفارمر میرپور پہنچ آیا جہاں اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ایکسین برقیات شوکت سرفراد عباسی،ایس ڈی او واپڈا گرڈ اسٹیشن محمد اسلم، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال کی نگرانی میں صبح سے سہ پہر تک پاور ٹرانسفامر کو نصب کروانے کا کام جاری ہے گرڈ اسٹیشن پر تیسرے پاور ٹرانسفارمر کے نصب ہونے کے بعد میرپور شہر اور گردونواح میں کم وولٹیج کا معاملہ حل ہوجائیگا۔توقع ہے منگل کی شام تک پاور ٹرانسفارمر نصب ہوکر کام کرنا شروع کردے گا۔۔بتایا گیا ہے کہ اس پاور ٹرانسفارمر میں 21ہزار لیٹر آئل پڑے گا جس کو ایک خاص درجہ حرارت پر گرم کرکے پاور ٹرانسفارمر میں ڈالا جائیگا۔جمعہ کے روز ٹیکسلا سے ہیوی ٹرالے کے ذریعے واپڈا کی ٹیم کے ہمراہ پاور ٹرانسفارمر کواتوار کی صبح میرپور میں لے آئے۔ٹیکسلا سے میرپور تک شدید گرمی کے باعث راستے میں کئی جگہوں پر ہیوی ٹرالے کے ٹائر برسٹ ہوگے جس کے باعث پاور ٹرانسفارمر میرپور پہنچنے میں تاخیر واقع ہوئی ادھر میرپور میں جب گرڈ اسٹیشن کے قریب ہیوی ٹرالا D/4کی سڑک کی چڑھائی نہ چڑھ سکا تو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایکسین برقیات اور ریسکیو 1122کی ٹیم ہیوی کرین کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی تاہم واپڈا کی ٹیم نے ہیوی ٹرالے اور پاور ٹرانسفارمر کو گرڈ اسٹیشن پر اپنی بہترین صلاحیتوں کے باعث پہنچانے میں کامیاب ہوگے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ایکسین برقیات شوکت سرفراز عباسی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،واپڈا کے ایس ڈی او محمد اسلم اور دیگر واپڈا کے فنی ملازمین بھی موجود تھے جو پاور ٹرانسفارمر کی منتقلی کے حوالے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھے جبکہ افسران بھی موقع پرموجود رہے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے واپڈا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ محکمہ برقیات اور واپڈا کو شدید گرمی کے دوران بجلی کے تعطل کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے البتہ موقع پر شدید دھوپ اور گرمی میں پاور ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے عمل میں جس طرح جانفشانی سے سارے لوگ کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے محکمہ برقیات اور واپڈا گھروں میں بیٹھے ہوئے اپنے پیاروں کو بھی بجلی کی بہتر ترسیل کے لیے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ اگرچہ ان کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن اتنے احسن طریقے سے فرائض ادا کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاور ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے باعث میرپور اور گرد ونواح میں بجلی کے کم وولٹیج کا معاملہ حل ہوجائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے واپڈا محکمہ برقیات اور ریسکیو 1122کے ساتھ ساتھ محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ محکمہ اطلاعات کے افسران اور سٹاف بھی ان کے ہمراہ پورا دن گرڈ اسٹیشن پر رہا ہے جنھوں نے اس سارے عمل کا مشاہدہ کیا ہے کے کس طرح جان جوکھوں پر ڈال کر واپڈا کے افسران اور فنی ملازمین کام کررہے ہیں۔
دریں اثناء چیف انجینئر برقیات طاہر محمود رتیال بھی گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے اور انھوں نے واپڈا کی طرف سے نئے پاور ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے عمل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
معزز عدالت العالیہ کے فل کورٹ بنچ نے ایس.ایس.ٹی جنرل لائن پر موجود تمام پروٹیکشن سٹے آڈرز منسوخ کر دئیے...
ایس.ایس.ٹی جنرل لائن کے 685 امیدواروں نے مشترکہ طور پر معزز عدالت العالیہ سے رجوع کیا تھا...
ایس.ایس.ٹی جنرل لائن کی تقریباً 400 اسامیوں پر پروٹیکشن سٹے تھا،
ایس.ایس.ٹی جنرل لائن کی تقریباً 822 اسامیوں پر سلیکشن پراسس تعطل کا شکار تھا...
ایک روز قبل معزز سپریم کورٹ میں بھی ان پروٹیکشن سٹے کے خاتمے کے لئے رجوع کیا گیا تھا، جس پر معزز سپریم کورٹ نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا،
ایس.ایس.ٹی جنرل لائن کے امیدواروں کی جانب سے سینر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاہد علی اعوان صاحب دونوں عدالتوں میں پیروی کر رہے تھے
ایس.ایس.ٹی جنرل لائن کے امیدوار اور راقم سینر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاہد علی اعوان صاحب کے شکر گزار ہیں...
*تھانہ پولیس نکیال*
بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
نکیال کے بزرگ شہری محمد ریاض ولد سائیں خان سکنہ تارا کالونی پر تشدد کرنے سر کے بال مونڈنے ننگا کر کے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے ملزمان کیخلاف فوری ایکشن
*ملزمان گرفتار*
*ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل صاحب*
کے حکم پر نکیال کے بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ علت نمبر 67/23 مورخہ 20/6/23 بجرائم 34/Apc
504/355
337/V
341/342
میں مقدمہ درج کرتے ہوۓ
ملزمان نبیل ولد محمد اعظم
مان ولد جمیل اقوام موچی
خورشید ولد بشیر قوم ڈومال ساکن بھاٹہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
*ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل صاحب*
نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
جو بھی خلاف قانون کام کریگا اسکے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کیجائیگی۔
لون نیوز نیٹ ورک ڈڈیال
ڈڈیال دانگلی چیک پوسٹ سے تین ڈاکو گرفتارکرلیے گے دو پولیس اہلکار زخمی ایک ڈاکو بھی زخمی چیک پوسٹ انچارج ASI طارق کی کامیاب حکمت عملی سے پولیس اہلکار نوید مسعود شاہ نے گرفتار کیا اور دونوں زخمی بھی ہوئے اور اس وقت THQ ہسپتال میں زیر علاج ہیں کوئی خطرے والی بات نہیں معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق
ڈڈیال سوچانی چوہدری محمد مالک کے گھر ڈکیتی چار ڈکیت رات ایک بجے گھر میں داخل ہوئے اور گھروالوں کو یرغمال بنا کر تشدد کرکے 9 لاکھ روپے طلائی زیورات لوٹ لیے ریسوں سے جکڑ کر فرار ہوگے رات تین بجے پولیس تھانہ ڈڈیال کواطلاح دی گئ جس کے بعد صبع 6 بجے ٹائم والی روٹ کی گاڑی پنڈی جاتے ہوئے دانگی چیک پوسٹ پر asi طارق ہمراہ نوید مسعود شاہ ودیگر نے گاڑی کو روکا جانچ پڑتال پر گاڑی میں موجود ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ مزاحمت پر اتر ائےچاروں ڈاکو پٹھان ہیں جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی بھی ہوئے تھانہ پولیس ڈڈیال کو اطلاع دی گئی کچھ دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گی تین ڈاکو گرفتار کرلیے گے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لون نیوز نیٹ ورک زرائع کے مطابق یہ ڈاکو خادم اباد کسی ٹھیکے دار کے پاس کام کرتے تھے کامیاب ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد فرار ہونے لگے تھے واردات کے پانچ گھنٹے کے بعد دانگلی پولیس نے گرفتار کر لیے انہی نے موقع پر برآمدگی بھی کی اپنے اپ کو خطرہ میں ڈال کرمال مسروقہ سمیت ملزمان بھی پکڑ لیے ۔۔۔۔۔
ڈڈیال ساجد محمود محکمہ مال ڈڈیال کے خلاف ایک اہم پریس کانفرنس میں دیگر شامل پٹواری گردور کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے جرم ثابت ہونے پر سزا دی جائے تاکہ انصاف ہوسکے۔۔۔۔۔👇🏼👇🏼👇🏼
آزاد کشمیر کی معیاری دینی درسگاہ مرکز اہلسنت جامعہ فاروقیہ انوارا لقرآن زمان چوک ڈڈیال کے ترجمان کے مطابق 22ویں سالانہ عظمت قرآن و دستار فضیلت کانفرنس 10مارچ بروز جمعتہ المبارک دن 11بجے تا نماز جمعہ منعقد ہو رہی ہے۔
جس میں تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین وفاق المدارس العربیہ کے نمائندگان کے علاوہ خصوصی خطاب عظیم مذہبی اسکالر الیکٹرانک میڈیا پر حق و صداقت کی توانا آواز چیئرمین العصر فائونڈیشن پاکستان حضرت مولنا مفتی فضل سبحان آف کراچی کا ہوگا جبکہ مہمان خصوصی حاجی مسعود بھلوٹ چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈڈیال ہوں گے ۔
کانفرنس کی صدارت اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر کے سرپرست اعلٰی مفتی عبدالواحد ڈڈیالوی کریں گے ہدیہ نعت رسول مقبول ۖ کیلئے پاکستان کے مشہور ثناء خواں حافظ محمد کلیم جسامی پیش کریں گے جبکہ صدر سنی علماء کونسل آزاد کشمیر وکیل صحابہ حضرت مولنا تصدق حسین خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے ۔
کانفرنس میں 17خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی کی جائے گی مرکز اہلسنت کے ترجمان کا کہنا تھا عظمت قرآن کانفرنس غلبہ اسلام شریعت محمدی کے نفاذ نظام خلافت راشدہ کے تحفظ اتحاد بین المسلین استحکام مدارس و دینیہ استحکام پاکستان آزادی کشمیر اور اتحاد اہلسنت کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔
ڈڈیال اور گردو نواح کے غیور مسلمانوں سے اس کانفرنس میں جوق در جوق شرکت کی اپیل کی جاتی ہے کانفرنس کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں تمام تر انتظامات مکمل ہیں تمام مہمانان گرامی قدر کا زمان چوک میں پرتباک استقبال کیا جائے گا استقبالیہ کمیٹی سابق کونسلر چوہدری لیاقت علی کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی ہے ۔
میرپور ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے سالانہ عرس 06 اور 07 مارچ 2023 موقع پر دربار شریف کا تقدس کو بحال رکھنے کے لئے در بار شریف کی حدود میں میں ناچ گانے، سیاسی جلسے و جلوس کے علاوہ غیراخلاقی وغیر شرعی تقریبات منعقد کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے اس پابندی کی رو سے کوئی بھی شخص یا اشخاص دوران عرس مبارک حضرت با با پیراشاہ غازی کھڑی شریف کی حدود میں سیاسی جلسے جلوس، ناچ گانے کے علاوہ کسی طرح کی غیر اخلاقی و غیر شرعی تقریبات منعقد نہیں کر لیا۔۔اگر کوئی شخص یا اشخاص اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف دفعہ 188 APC کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یونین کونسل چھتروہ سے چیرمین گروپ چھتروہ چوہدری عابد اور ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چھتروہ نمبردار خالد کا حمایت یافتہ گروپ کامیاب
چیرمین ملک مظہر اور وائس چیرمین ماجد مغل منتخب
کوٹلی ۔کوٹلی روڈ پر گاڑی ٹوڈی سیلون کا المناک حادثہ۔حادثہ کاشکار گاڑی میں ڈپٹی کسٹودین کوٹلی راجہ یاسین قیصر اپنی فیملی کے ہمراہ سوارتھے۔ ۔راجہ یاسین قیصر آبائی گاؤں ساوڑ سے واپس کوٹلی جارہے تھے ۔ ۔حادثہ کے نتیجہ میں راجہ یاسین قیصر اور سوار خواتین زخمی،ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی منتقل
کوٹلی ۔کوٹلی روڈ پر گاڑی ٹوڈی سیلون کا المناک حادثہ۔حادثہ کاشکار گاڑی میں ڈپٹی کسٹودین کوٹلی راجہ یاسین قیصر اپنی فیملی کے ہمراہ سوارتھے۔ ۔راجہ یاسین قیصر آبائی گاؤں ساوڑ سے واپس کوٹلی جارہے تھے ۔ ۔حادثہ کے نتیجہ میں راجہ یاسین قیصر اور سوار خواتین زخمی،ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی منتقل
ڈیلی جموں و کشمیر
ڈڈیال پولیس کی شاندار کارروائی سبزی فروٹ کی ریڑھی لگا کر منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والا غیر ریاستی تھانہ پولیس ڈڈیال کا مہمان بن گیا ۔
ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال سردار عدنان صابر نے ہمراہ نفری ایڈیشنل ایس ایچ او طاہر جمیل ، اے ایس آئی چوہدری محمد اقبال ، ڈی ایف سی سبطین شاہ ، یاسر چوہدری ، کانسٹیبل طاہر شاہ ، شہزاد احمد ، زاہد ناظم کارروائی کرتے ہوئے محمد ضمیر ولد محمد تبریز ساکن کرم بخش جنڈ گوجر خان تحصیل راولپنڈی مقبول شہید چوک ڈڈیال سے 215 گرام چرس گردہ سمیت گرفتار کر لیا ۔۔
مذید تفتیش جاری ۔۔۔۔
*تھانہ پولیس سٹی کوٹلی منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن*
*2کلو 840گرام چرس*
*6عدد چوری شدہ موٹرسائیکل ہنڈا 125 مالیتی 6,65000 برآمد*
*انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹرامیر احمد شیخ*
کے ویژن
*"منشیات سے پاک آزاد کشمیر"*
کے مطابق
*ڈی آئی جی ریجن میرپور ڈاکٹر خالد محمود چوہان صاحب*
کے احکامات پر
*ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل صاحب*
کی ہدایت پر *ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی کوٹلی سردار فاروق*
کی نگرانی میں
*ایس ایچ او سٹی کوٹلی شہزاد چوہدری*
کی ہمراہ نفری منشیات فروشوں،موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔۔۔
*ایس ایچ او تھانہ پولیس کوٹلی سٹی محمد شہزاد چوہدری* نے سپیشل ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او اشتیاق علی محمد جمیل،ذوالفقار علی تفتیشی ہیڈ کانسٹیبلان ،محمد بوستان DFC، حسنین شبیر،عابد علی نقوی،تصور حسین کانسٹیبلان کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش وحید ولد صغیر قوم گکھڑ راجپوت سکنہ کالی ٹانڈی پھگواڑی کو منشیات سمیت دھر لیا۔
منشیات فروش وحید کے قبضہ سے 2 کلو 840 گرام چرس برآمد ۔۔۔
اسی طرح کوٹلی شہر سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو ٹریس کرتے ہوئے
ملزم قاصد ولد عبد الغفار قوم تھکیال سکنہ غربی نکیال کو گرفتار کر کے تفتیش کے دوران 6 عدد موٹر سائیکل ھنڈا125 مالیتی 6,65000 برآمد کیے۔
تھانہ پولیس کوٹلی کی شاندار کارروائیوں پر شہریوں کی طرف سے
*ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل صاحب*
اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ایک چھوٹے سے آجاد کشمیر میں مرغی کے دو ریٹ کیوں جو مرغی میرپوری کھاتے ہیں کیا وہ سونا کھاتی ہے؟ اتنا ظلم کیوں؟ میرپور کی عوام چاہیے خدا کا واسطہ ہے اب تو بیدار ھو جاؤ یہ برا نظام اپ کے پیسوں سے چل رہا ہے ٹھیک نظام کے لیے بھی عوام کے پیسوں اور سپورٹ کی ضرورت ھوتی ہے اب فیصلہ اپ لوگ کرو غلط نظام کو سپورٹ کرنا ہے یہ صیح نظام کو غیر ملکی ٹھیکدار اور ان کے سہولت کاروں نے عوام کو اس قدر لوٹ لیا اب ہر چیز کھانے پینے کی عوام کی طاقت سے بہت دور چلی گی ہے
بلوچ
پرانی بیٹھک بازار میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں فائرنگ ۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ۔ حالات کشیدہ ۔
اب تک ہانچ افراد زخمی ہو چکے چکے ہیں ۔۔زخمیوں میں عامر ریاض ساکن گجن بیٹھک
الطاف حسین ساکن گجن بیٹھک
اشتیاق ملک بیسوٹہ بیٹھک
محمد ناصر ۔
محمد قمر ۔شامل ہیں
آج ڈڈیال نیو ٹاؤن سیکٹر A کی نامی گرامی شخصیت راجہ عارف صاحب کی طرف سے آزاد کشمیر بار کونسلر کے صدر زبیر کیانی ایڈوکیٹ صاحب کو گھر پر دعوت دی گئ جس میں زبیر کیانی ایڈوکیٹ صاحب کے ساتھی چودھری محمود حسین ایڈوکیٹ صاحب ۔حافظ ارشد ایڈوکیٹ صاحب ۔اور چوہدری خالد حسین تشریف لائے اور نامی گرامی شخصیت سابقہ لوکل گورنمنٹ سیکرٹری آزاد کشمیر ڈاکٹر محمود حسن صاحب نے بھی شرکت کی اور علاقے اندرال کی مشہور شخصیات راجہ علی زمان ایڈوکیٹ صاحب راجہ عدیل ایڈوکیٹ ۔امیدوار ضلع کونسلر راجہ بابر ۔راجہ ثاقب ۔راجہ اذاد راجہ ظفر۔ چودری واجد یاسین اور دیگر نے شرکت کی۔۔
8 دسمبر فیصلے کا دن ۔۔۔۔۔جیپ کا نشان جیت کا نشان
بلدیاتی الیکشن میں ووٹ سوچ سمجھ کر کاسٹ کریں
کیونکہ ووٹ ایک "امانت" ہے
آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخاب ایک دن بعد 8دسمبر کو ہونے جا رہے ہیں،
عوام اپنا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں.
ایسے امیدوار کو سپورٹ کریں
جو آپ کے علاقے کی پسماندگیاں دور کر سکتا ہو ترقی و خوشحالی کیلئے احسن اقدامات کر سکتا ہو ظالم کی راہ میں رکاوٹ اور مظلوم کی آواز بن سکتا ہو۔
ووٹ امانت سمجھ کر استعمال کریں
کہیں ایسا نہ ہو آپ کا ووٹ مظلوموں پر ظلم ثابت ہو اور حقداروں کو حق سے محروم رکھنے کا سبب بنے۔
آپ کے ووٹ کا حقدار کون ہے یہ آپ نے سوچ سمجھ کے فیصلہ کرنا ہے.
لہٰذا الیکشن کے ایام میں خوشگوار ماحول بنائیے کیونکہ "ہم سب ایک ہیں"
ڈڈیال کی دیگر یونین کونسلوں کی طرح یونین کونسل اوناع میں ایک نیا چہرہ جو عوام کے دکھوں کا مداوہ کرنا چاہتا ہے جو لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑنا چاہتا ہے اس کا نام راجہ بابر خان ہے آپ نے سب لوگوں کو آزمایا ہے اس چہرے کو ایک بار ضرور آزمائیں تاکہ آپ لوگوں کے حقوق کا محافظ بن سکے میری نیک تمنائیں اور خواہشات میرے بھائی راجہ بابر خان کے ساتھ ہیں یونین کونسل اوناع کے غیور لوگوں آپ نے اس شخص کا انتخاب کرنا ہے آپ کا یہ انتخاب آپ کی پہچان بنے گا ۔۔۔
سینئر وزیر حکومت آزاد جموں کشمیر خواجہ فاروق احمد کی ڈڈیال امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 3 میونسپل کمیٹی ڈڈیال خواجہ محمد نذیر کی رہائشگاہ پر آمد ۔۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 6 میونسپل کمیٹی ڈڈیال خواجہ امجد عارف ، سابق ڈی جی امور منگلا ڈیم خواجہ ایاز امیر ، انور لطیف ڈار ، صادق بٹ ، بشارت اسلم میر ، اسد شریف لون ، داؤد چغتائی ، خواجہ ایاز و دیگر نے سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد سے ملاقات کی اور انہیں ڈڈیال آمد پر خوش آمدید کہا ۔۔
یونین کونسل اوناع پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گی اوناع راجگان سے شیخ اور مغل برادری سمیت برادریوں نے راجہ بابر خان اور ثاقب صداقت کے قافلے میں شامل ۔
کارنر میٹنگ
مقررین نے خطاب میں کہا
راجہ بابر،خان راجہ ثاقب صداقت ، کونسلر عدنان طارق ۔عابد یاسین ۔ماجد یاسین ۔راجہ عارف ۔راجہ مروت ۔ راجہ بابر خان نےکہا یہ لوگ کمپین نہیں نفرت پھیلا رہے ہیں ان کا منشور کیا ہے منافقت کر رہے ہیں جو میں زمین کاروبار کر رہا ہوں وہ میرے زاتی پیسے سے خریدی گئی زمین ہے برادری ازم کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں نیو ٹاون کے بے شمار مسائل۔حکومتیں اپ کی تھی دونوں عیاشی کرتے رہیں۔خاص منصبوبے کے تحت دو دو کنال پلاٹ کا لالچ دے رہے ہیں یہ سب جھوٹ ہے کچھ نہیں دیں گے سڑکیں سیوریج سب سے پہلے یہ کام کرو گا مخالف گروپ۔کی کمپین میں صرف انا پرستی بھری ہے۔ان کے اندر فروعنیت دیکھو بندے کو بندہ نہیں سمجھتے ان کے اندر خوف خدا نہیں یہ کام کیا کریں گےراجہ ثاقب ایڈووکیٹ
نے کہا کے مغل شیخ برادریوں مشکور ہوں جو ہمارے قافلے میں شامل ہوکر دست وبازو بنے ہیں سچی بات ہے الیکشن نہیں لڑنا چاہتا تھا مگر۔دوستوں اور اپ لوگو کی فرمائش پر میدان میں اترا ہوں ہم لوگوں کو اگھٹا دیکھ کر مخالفین پر سکتہ طاری ہو گیا۔یونین کونسل اوناع والوں ہم سب بھائی ہیں
8 دسمبر کو پتہ لگ جائےگا ۔مزید کہا خالصہ اپ نے چھوڑا ہی نہیں جرت کا مظاہرہ کریں۔الیکشن سے پہلے۔پلاٹ دیں۔تو میں اپ کی سپورٹ کردو گا قبضہ مافیا ہوش کے ناخن لیں مخالفین کو مہاجر کانونی میٹنیگ میں باتیں کی ہیں وہاں جواب دیں گے
جہاگیر اکبر نے کہا. 50 سالوں میں ہمارے آباو اجداد کو کچھ نہیں اپ کو کیا دیں گے
شیخ۔برادری اج بھی پست ماندہ زندگی گزر رہیں یہ وہ ٹولہ ہے جو سونگھ کر بتا دیتے ہیں حالصہ ہے شملات ہے یا ملکیت رقبہ ہے یہ چھیں کر کھانے والے دینے والے نہیں ۔اپ کو صرف لالی پاپ دے رہےہیں۔راجہ بابر خان ،راجہ ثاقب ایڈووکیٹ ،عدنان طارق کی کامیابی سے اپ کے مسائل حل ہوں گےشیخ برادری ہماری ہے ان کا جینا ہمارے ساتھ ہے قبضہ مافیا یہ سمجھ لے ہم اپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی توآنکھ نکال دیں گے راجہ بابر خان۔اپ کے مستقبل کا ضامن ہے
واجد حسین نے کہا ہم غریب ضرور ہیں مگر بزدل نہیں اگرکوئی ہمیں دھمکی دے گااپنا خشر دیکھ لےکا عرصہ دراز سے سر عام۔سپورٹ کرتے ہیں مگر ہمارے مسائل۔کوئی حل نہیں کرتا بچیوں کے سکول میں باتھ روم سکول کی دیور نہیں وہ پرشانی کا سامنا ہے یقین ہے بابر خان۔جیت کر تمام مسائل حل کریں گے
8 دسمبر کو لگ پتہ جائے گا راجہ بابر خان راجہ ثاقب ایڈووکٹ کا مرتے دم تک۔ساتھ ہیں رہیں گے عدنان طارق نے کہا مخالفین کو واضع کر دوں۔8 دسمبر کو ان شاءاللہ ناکام ہوں گے راجہ بابر خان ٹیم کی کامیابی کا دن ہوگا چوہدری عابد یسین نے کہا ہمارے امیدواران کا نشان جیپ ہے اس پر مہر لگائے اور کامیاب کریں اور کہا یہ ٹولہ۔صرف سازش میں مصروف ہیں۔خالصہ سرکار والے کیسے رواس پٹاس کر رہےہیں خالصہ سرکار غریب لوگوں کا حصہ ہے ان سے چھین کر اپ کے حوالے۔کریں گے اس قبضہ مافیا کو ننگا کریں۔اگر ہم نے حالصہ پر قبضہ کیا ہے۔تو اپنے اپ کو پیش کرتا ہوں۔اپ لوگوں کی کمپین جارہی ان شاءاللہ کامیاب ہوں گے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Sector No 3
Mirpur
10530