Bint e Tauqeer
Poetry Page
Words from the Soul
Self Written content only
تو مری آنکھ سے نکلا ہوا آنسو تو نہیں
جو تجھے علم ہو کس کرب سے گزری ہوں میں
-ثمر بنتِ توقیر🖤🥀
تبسم ہماری بس اک ادا ہے
کون سا تم پہ جاں نثار کیے بیٹھے ہیں 🙊
از
ثمر❤️
اس خرابے میں آئے تھے سزا کے طور پر ہم
زندگی کی۔۔ پھر کیوں رہ گئی یہاں حسرت
۔ثمر بنتِ توقیر🥀
اسے دیکھنے ، جاننے والے ہزاروں 🥀🖤
جو سمجھے عشق کر بیٹھے پھر اس سے♥️
از
ثمر 🥀
بس سرسری سا پوچھ کر تجھ کو بھی کیا ملا محسن
تھاما مرا یہ ہاتھ اور پھر جھٹ سے چھڑا لیا محسن
-ثمر بنتِ توقیر🥀
تم مری آنکھیں پڑھ نہیں سکتے
تم محبت کی بات کرتے ہو؟؟
ث م ر🥀
وہ جو دکھتا ہے ہمیشہ سدا خوش باش یونہی
کیا ضروری ہے کہ اندر سے وہ بیمار نہ ہو؟؟
-ثمر بنتِ توقیر
وصل کی چاہ کرنے والے شخص
تو مجھے لے کے بھی جا سکتا ہے
ثمر بنتِ توقیر 🥀
اس نے آواز سنا دی ہے مجھے
اب میری رات صحیح گزرے گی
ث م ر🥀
دوست!! کیسے تھے.. کون تھے؟ اور کیا تھے تم؟
کاش مجھ کو بھی اسکا... کچھ علم ہوتا یار!!
-ث م ر🥀
تحریر: چیخیں
کبھی کبھی اداسی آپ کے اندر چیخ رہی ہوتی ہے
آپ کچھ زبانی اپنی آواز کے ذریعے تو نہیں کہ رہے ہوتے مگر
کبھی کبھی لکھ لکھ کر بیان کرتے کرتے بھی آپکا گلا بیٹھ جاتا ہے کیونکہ آپ محض لکھ یا بیان نہیں کر رہے ہوتے۔ آپ اذیت میں ہوتے ہیں! اور اذیت کی آخری حد پر اکثر انسان چلاتا ہی ہے پھر چاہے وہ لکھ کر چلا رہا ہو ، تڑپ رہا ہو۔۔۔ یا بول کر آواز کے ذریعے۔
کبھی کبھی اندر کے طوفان کا شور باہر سے آپکی سماعت کو ٹکراتی ہر آواز ہر اونچے سے اونچے شور کو خاموش کر دیتا ہے یا وہ محض تکلیف ہی دے رہا ہوتا گویا کانوں کے پردوں پر ان آوازوں کے خنجر چل رہے ہوں اور ان سے خون رس رہا ہو
کچھ آنکھیں اشک بار نہیں ہوتی کیونکہ ان کے اندر ضبط کا خون منجمد ہو چکا ہوتا ہے سو وہ آنسو نہیں بہا پاتیں یا پھر ان پر کوئی ایسی چوٹ لگ بھی جائے کہ ان میں جما ہوا کالا خون نکل کر بہنے لگے تو اسکے نکلنے پر گہری ٹیسیں اٹھتی ہیں اور ایک ایسی اذیت ناک جلن انکا سہارا بنتی ہے کہ مانو کسی نے کوئی چاکو ان میں گھما کر گھونپ ڈالا ہو اسے اندر ہی گھونپا ہوا چھوڑ دیا جائے
کچھ دل کبھی بوجھ ہلکا نہیں کر پاتے کیونکہ انکی آنکھیں بنجر صحرا ہوا کرتی ہیں جن میں آنسوؤں کا سمندر نہیں بہتا خشک پڑا ہوتا ہے اور نا ہی اس پر ایسی کوئی بارش برستی ہے جو اس خشک پڑے صحرا کو سمندر کر سکے اور پھر اس سمندر میں طغیانی لا سکے کہ وہ بہ پائے!!
کبھی کبھی باہر کا موسم بلکل اثر نہیں کرتا چاہے آپ آسٹریلیا کی skin cancer کر دینے والی گرمی میں سڑکوں پر یونہی بیٹھ جائیں یا چاہے آپ انٹارکٹیکا کی خون و گوشت جما کر رکھ دینے والی سردی میں پڑے رہیں
لوگ ہمیشہ بدل جاتے ہیں ۔۔۔ وہ نہیں رہتے یا رہ پاتے جو انہوں نے کہا ہوتا ہے۔
انسان اکیلا ہو تو زبر ہوتا ہے اور اسے زبر ہی رہنا چاہیے ، تعلق اور اعتبار انسان کو زیر کر دیتے ہیں
کوئی کبھی آپ کے لیے صحیح یا مکمل سمجھنے والا نہیں ہوتا سوائے خدا کے!!
بہتر ہے انسان طاق رہ کر مکمل رہے نا کہ جفت ہو کر کئی حصوں میں خود کو تقسیم کر کے اپنے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے!!!
بحر حال....!!!
خدا آپ سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا کرے۔
آمین ثم آمین
بہ قلم : ثمر بنتِ توقیر
اگر مجھے معلوم ہوتا کہ مجھے ایک اور زندگی ملنی ہے تو میں ضرور خود کو یہ سکھاتی کہ دوستیاں نہیں کرنی اعتبار نہیں کرنا محبت نہیں کرنی اور کسی کی محبت پر اعتبار اور اسے قبول بھی کبھی نہیں کرنا...!!
اگر میں کبھی دوبارہ پیدا ہوتی تو۔۔۔۔۔
از : ثمر بنتِ توقیر 🖤
ٹوٹے مصرعے ، الجھی آہیں ، کچھ تحریریں رکھی ہیں
ہم نے جاناں تیری رہ پر اپنی آنکھیں رکھی ہیں
-ثمر بنتِ توقیر🥀
سب سے بڑا جھوٹا دلاسہ جو انسان خود کو دیتا ہے وہ یہی ہے کہ جنہیں ہم چاہتے ہیں ان لوگوں کو بھی ہماری اتنی ہی پرواہ ہے جبکہ عموماً ایسا نہیں ہوتا
"میں نے گرنا ہے تو اس شخص نے مر جانا ہے"
ایسے خیالات محض شاعری تک ہی ہوتے ہیں انکا زیادہ تر حقائق سے کوئی واسطہ نہیں
تو تسلیوں سے باہر آ کر چیزوں کا سامنا کرنا سیکھیں۔ ضروری نہیں ہر شے آپ کی چاہ کے عین مطابق ہو ۔۔۔ زندگی ہر روز نئے رنگوں سے باور کراتی ہے
بہرحال ۔۔۔۔ آسانیوں میں رہیں اور آسانیاں تقسیم کرنے میں لگیں رہے
سلامتی ♥️
-ثمر بنتِ توقیر
شہرِ ملتان کے نظاروں میں
اک فقط تیری ہی کمی ہے بس
✍🏻 : ثمر بنتِ توقیر
کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے ہر ایک شخص سے علیحدہ ہو جاؤں
ہر اس شخص سے جس نے اپنے لیے کی گئی میری تمام کاوشوں کو رد کیا ہے
نہ صرف رد بل کہ خاک کیا ہے راکھ کیا ہے اور پھر شاید اس راکھ کو بھی کہیں ہوا میں اڑا ڈالا۔۔
سوچتی ہوں کہ آخر کب تک آپ گھٹن زدہ کمروں میں سانس لے سکتے ہیں؟
کچھ چیزیں انسان کو آخری حد تک تھکا اور بے زار کر دیتی ہیں۔۔۔
یعنی اتنا تھکا دیتی ہیں کہ آتی جاتی سانس بھی ایک مشقت معلوم ہونے لگتی ہے
ہم کبھی بھی یہ سمجھ نہیں پاتے کہ ہم کہاں غلط رہے یا کہاں کمی رہ گئی ہماری efforts میں جو وہ اس قدر بے وقعت ، بے مول ثابت ہوئیں🖤
خیر۔۔۔۔
خدا سب کی خیر کرے🍂
(کچھ منتشر سے خیالات)
ث م ر
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ انسان کتنا لالچی ہے
خواہشات کو پوجتا رہتا ہے
پہلے پہل ہمیں ایک خواہش ہوتی ہے ۔۔۔ بھلے ہم دعا نہیں کرتے مگر اسکی پورے ہونے کی چاہ ضرور ہوتی ہے
پھر وہ خود ہی پوری ہو جاتی ۔۔۔ شاید تب جب ہمیں اسکی اتنی شدت سے چاہ نہیں ہوتی
یا شاید تب جب ہم اسے رد کر کے کوئی اور خواہش اپنا لیتے ہیں
اور پھر ایسے میں حیرت زدہ ہو جاتی ہوں میں
کہ ہمیں تب نہیں ملتا جب ہم چاہتے ہیں
ہمیں ہمیشہ تب ملتا ہے جب شاید وہ ہمارے حق میں بہترین ہوتا ہے
مگر پھر بھی ۔۔۔ پھر وہ جو پہلی خواہش ختم کر کے ہم نے کوئی اور چاہ کی ہوتی ہے پھر اسکے پورے نا ہونے کا انسان کو دکھ رہتا ہے
یہ ایک عجیب سائیکل ہے ہم جتنی محدود کر لیں خواہشات یا جتنی معمولی عام اور چھوٹی خواہشات ہی کیوں نہ رکھ لیں وہ سب اپنی جگہ قائم ہی رہتی ہیں
شاید ہم اس سب سے مکمل طور پر کبھی آزاد نہیں ہو پاتے
ہم سچ میں ناشکرے ہیں شاید بہت زیادہ ناشکرے۔۔۔🥀
یعنی خوشی حیرت غم سبھی ایک ساتھ رکھ لیتے
انسان پتا نہیں کیا ہے آخر!!
پیچیدہ بہت پیچیدہ ۔۔۔!!!
تحریر ✍🏻 ثمر بنت ِ توقیر
ہم راستوں کے ساتھی ہیں ۔۔۔ان جدا جدا سی منزلوں کے 🖤🥀💔
ث م ر
دل تو رو رو کے خالی ہو چکا ہے
روح کیوں اب بھی کانپتی ہے مری
✍🏻 ثمر بنت توقیر ✨
تجھ سے پھر بات ہو گئی ۔۔ بھی تو کیا!!!
اب وہ حالات تو۔۔۔ نہیں رہے ہیں
میں پکاروں اور تو۔۔۔ چلا آئے
ایسے اثبات تو نہیں رہے ہیں
اب بھی ہے مائل دل تیری ہی طرف
ورنہ اسباب تو نہیں رہے ہیں
سوچتی ہوں تجھے ۔۔۔ بھلا دوں اب!!
پر وہ اثرات ہی نہیں رہے ہیں
ث م ر🥀
بات اناؤں پہ آ گئی تو پھر
میری جاں آپ مجھ کو کھو دیں گے
ث م ر🥀
کبھی کبھی لگتا ہے کہ کچھ رشتوں کو ہم محض گھسیٹ رہے ہیں
رشتے بھی ایسے جو وہاں ہیں ہی نہیں!!
ث م ر 🥀
غضب یہ کہ تیرا بھی نام ۔۔
لکھ کے آخر کو مٹانا پڑا مجھے!🥀🖤
ث م ر 🥀
دوائیں بیچنے والوں وہ کیا کریں جن کو
کسی عزیز کو کھو کر بخار ہو جائے💔🥀
ن۔م 🥀
ہیں کچھ دوست کہ جن سے تخیل میں بھی ہم کلامی ہے
ہیں کچھ دوست کہ جو بات کر کے بھی پرائے لگتے ہیں🍁💔
✍🏻 ثمر بنتِ توقیر 🥀
تمہاری یاد کب تک یاد رہے گی🥀😊
کبھی اس کو بھی یاد بن جانا ہے🔥💯
✍🏻ثمر بنتِ توقیر ✨
یوں تو سب ٹھیک مگر یار تیرا روٹھ جانا بھی
اور مجھ سے روٹھ کر یوں مجھ سے نظر نا ملانا بھی
کچھ کہتے کہتے کسی سوچ میں پھر ڈوب جانا بھی
کہیں خلوت میں بیٹھے یوں قوالی گنگنانا بھی
عجب ہے پیار سے پھر یوں اچانک طیش آنا بھی
مقدر میں لکھا تھا شاید کوئی ایسا فسانہ بھی🥀
✍🏻 ثمر بنتِ توقیر ✨🖤
غیر سے بات سہی پر تذکرہ تمہارا ہے💘🙂
اب اس سے بڑھ کر اور کیا چیز ہے وفاداری 🥀
✍🏻 ثمر بنتِ توقیر 🖤
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
73 A Jaleel Abad Colony
Multan, 60000
شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی ۔ ۔ چارشعری مجموعوں
Multan, 446688
زندہ رہنے تک اِنسان کے ضمیر کواور مرنے کے بعد اِنسان کے کردار کو زندہ رہنا چاہیے
Nasheman Coloney
Multan, 60700
In this page u will see the videos and images to support PTI , i followed Imran khan
Multan
this page is about the politics and current news of the Pakistan and also about every incident
4
Multan
Diary Writes Diary is platform which offer best Thought's, introvert Quote's, Meaningful Post's and Life less وتعز من تشاء وتذل من تشاء Insan🖤...insanyat😇 🌸وما تشآءون الا ان یشاءا...
Multan, 34200
Islamic videos, 💞❤️🩹❤️ and Hadees share in this page, follow,like and share us.
Multan
�I 'm skin care consultant � &brand partner �with oriflame sweden� cosmetics ��compnay�