Ilm Deen

جب تُمہیں یقینی ہو کہ الله تمہارے ساتھ ہے
پھر فرق نہیں پ

19/07/2023

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

(اے عمر بن خطاب ؓ) اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جب کبھی شیطان تمہیں کسی راستے میں چلتے ہوئے ملتا ہے تو تمہارا راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کرلیتا ہے.

مسلم 6202
(بخاری 3294، 3683، 6085؛ السلسلة الصحيحة 3459؛ مسند احمد 12210؛ مشکوٰۃ 6036)

19/07/2023
13/07/2023

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،
اللَّهُمَّ بَارِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَ ا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

06/07/2023

‏ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍكَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدمَجِيد.
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدمَجِيد

28/06/2023

‏میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا

04/05/2023

‏اَلّٰلھُم صَلِی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَصَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
اَلَّلھُم بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيدُ

19/04/2023

مُحمّد صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم 🖤

24/03/2023

رمضان کے پہلے عشرے کی دعا

24/03/2023

‏‎اَللّٰھُمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ༻♡ اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيدُ༻♡

09/03/2023

‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو ، قبل اس کے کہ تم دعائیں مانگو اور تمہاری دعائیں قبول نہ کی جائیں ۔‘‘

(سُنن ابن ماجہ : 4004)

09/03/2023

‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ جب تم میں سے کوئی مسجد میں نماز ادا کرے تو وہ اس کا کچھ حصہ نفل وغیرہ اپنے گھر میں بھی ادا کرے ، کیونکہ اللہ اس کی نماز کی وجہ سے اس کے گھر میں خیر و برکت فرمائے گا ۔‘‘

(مشکوٰۃ المصابیح : 1297)

05/03/2023

‏حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے:

’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘

(سنن نسائی،۵۴۵۴)

01/03/2023

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنِّي

جس نے دھوکہ دیا، وہ مجھ سے نہیں ہے!

مسلم 284
(ترمذی 1315؛ ابوداؤد 2452؛ ماجہ 2224؛ مسند احمد 5928 - 5930؛ مشکوٰۃ 2860)

26/02/2023

‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ کرے نہ اس کی طرف پشت کرے ( بلکہ ) مشرق کی طرف منہ کر لو یا مغرب کی طرف ۔

(صحیح بخاری،۱۴۴)

24/02/2023

‏قال النبي صلی اللہ علیہ و الہ وسلم:

إِنَّ مَنْ قَرَأَ سُوْرَةَ الْكَهْفِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهٗ مِنَ النُّوْرِ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ

جو شخص جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھتا ہے اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان ایک نور روشن کر دیا جاتا ہے۔

{مستدرک حاکم۔۳۳۹۲}

24/02/2023

‏حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :

" جمعے کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو ( اس وقت ) اگر تم نے اپنے ساتھی سے کہا : خاموش رہو تو تم نے فضول گوئی کی ۔

(صحیح مسلم،کتاب جمعہ کےاحکام،۱۹۶۵)

19/02/2023

‏قال رسول اللہ ﷺ :

تم میں سے ہر شخص سے تمہارا رب اس طرح بات کرے گا کہ تمہارے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہو گا وہ اپنے دائیں طرف دیکھے گا اور اسے اپنے اعمال کے سوا اور کچھ نظر نہیں آئے گا اور وہ اپنے بائیں طرف دیکھے گا اور اسے اپنے اعمال کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا ‏پھر اپنے سامنے دیکھے گا تو اپنے سامنے جہنم کے سوا اور کوئی چیز نہ دیکھے گا ۔ پس جہنم سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعہ ہو سکے ۔

(صحیح البخاری : 7512)

18/02/2023

‏ہرگز کوئی آدمی بھی کسی (نامحرم) عورت کے ساتھ خلوت (تنہائی) اختیار نہ کرے
کیونکہ ایسے دو افراد کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے
اور جس شخص کو اس کی نیکی اچھی لگے اور اس کی برائی بری لگے تو وہ مؤمن ہوگا.
(مسند احمد 6670، السلسلة الصحیحہ1721)

17/02/2023

‏قالَ ﷺ:

"الله تعالیٰ بالغہ عورت کی نماز اوڑھنی (خِمَار) کے بغیر قبول نہیں فرماتا."

(خِمَار ایسے کپڑے کو کہتے ہیں جس سے سر اور گردن کو ڈھانپا جاتا ہے. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ننگے سر عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی.)

ابوداؤد 641
(ترمذی 377؛ ماجہ 655؛ مسند احمد 1400؛ مشکوٰۃ 762)

16/02/2023

‏اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید

اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید

08/02/2023

‏قالَ النبی ﷺ:

جس نے نماز کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اس شخص کے لئے روز قیامت نور، دلیل، اور نجات ہوگی. اور جس نے اس کی حفاظت و پابندی نہ کی تو روز قیامت اس کے لئے نور، دلیل، اور نجات نہیں ہوگی. اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا.

مشکوٰۃ 578
(مسند احمد 1090)

07/02/2023

‏اللہ تعالی کے قہر و غضب سے بچنے کی دعا

اللَّہُمَّ لاَ تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلاَ تُہْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِکَ

اے اللہ! تو اپنے غضب سے ہمیں نہ مار اور اپنے عذاب کے ذریعے ہمیں ہلاک نہ کر اور ایسے برے وقت آنے سے پہلے ہمیں بخش دے۔

{جامع ترمذی۔۳۴۵۰}

06/02/2023

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

”تمہارے لیے یہی گناہ کافی ہے کہ تم ہمیشہ جھگڑتے رہو“۔

(جامع الترمذی : 1994)

02/02/2023

‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا ( یہ کہا کہ ) پنڈلیوں پر ورم آ جاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے :
“کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔

(صحیح بخاری،۱۱۳۰)

31/01/2023

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا :

اہل جہنم اتنا رؤیں گے کہ اگر ان کے آنسوؤں میں کشتیاں چلائی جائیں تو وہ بھی چل پڑیں وہ پانی كی جگہ خون كے آنسو روئیں گے

( السلسلۃ : 1452)

28/01/2023

‏حضرت قطبہ بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں:

رسول اللهﷺ دعا فرماتے تھے:
"اے الله! میں برے اخلاق، بُرے اعمال، اور بُری خواہشات سے تیری پناہ چاہتا ہوں."

(اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الْأَخْلَاقِ، وَالْأَعْمَالِ، وَالْأَهْوَاءِ)

ترمذی 3591
(مشکوٰۃ 2471)

25/01/2023

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جس نے اپنے بھائی سے ایک سال تک قطع تعلق رکھا، تو یہ اس کے خون بہانے کی طرح ہے.

ابوداؤد 4915
(السلسلة الصحيحة 183؛ مسند احمد 9784؛ المستدرک للحاكم 7292)

21/01/2023

‏رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’آدمی کے اسلام کی اچھائی میں سے یہ ہے کہ وہ لایعنی چیز چھوڑ دے۔

(ترمذی، ۱۱-باب، ۴ / ۱۴۲، الحدیث: ۲۳۲۴)

20/01/2023

‏کسی آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا:

ایمان کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: جب تیری نیکی تجھے خوش کردے اور تیری برائی تجھے غمگین کردے تو تو مومن ہے. اُس نے عرض کیا، الله کے رسول! تو گناہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: جب کوئی چیز تیرے دل میں کھٹکے تو اسے چھوڑ دو.

مشکوٰۃ 45
(مسند احمد 96؛ المستدرک 33)

19/01/2023

‏نبی ﷺ نے فرمایا :

’’ جو شخص صبح کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھے ، اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہو گا :

(ابنِ ماجہ : 3799)

دعا 👇

19/01/2023

‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ جو شخص ایک بار مجھ پر درود ( صلاۃ ) پڑھتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے ۔‘‘

(ابوداؤد : 1530)

14/01/2023

‏حضرت علی بن ابی طالب ؓ فرماتے ہیں:

دنیا گزر رہی ہے جبکہ آخرت آ رہی ہے، اور انسانوں میں دنیا و آخرت دونوں کے طلبگار ہیں. تم آخرت کے طلبگار بنو اور دنیا کے طلبگار نہ بنو، کیونکہ آج عمل (کا وقت) ہے اور حساب نہیں، جبکہ کل حساب ہوگا اور عمل نہیں ہوگا.

مشکوٰۃ 5215
(بخاری 6417)

13/01/2023

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

”جب تم میں سے کوئی بھی نماز پڑھ چکے تو اسے چاہیئے کہ وہ پہلے اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ ( درود ) بھیجے، پھر اس کے بعد وہ جو چاہے دعا مانگے“۔

(جامع ترمذی : 3477)

13/01/2023

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

”جو جمعہ تین بار سستی سے حقیر جان کر چھوڑ دے گا تو اللہ اس کے دل پر مہر لگا دے گا“۔
{جامع ترمذی:500}

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#MolanaTariqJameel #reels #reelsviral #islamic
Aap Ke Masail Ka Hal Episode No. 1162 | 15 February 2022
Darood Shareef
Partnership Mein Karobari Hum Ahangi - Maliyati Masail Ka Hal Episode 11
IlmDeen
Aap Ke Masail Ka Hal Episode No. 1152 | 30 January 2022
علمِ دین ایک غریب آدمی کو قرض کی ضرورت پڑگئی۔۔❤️
Aap Ke Masail Ka Hal Episode No. 1150 | 28 January 2022
Aap Ke Masail Ka Hal Episode No. 1148 | 25 January 2022
Aap Ke Masail Ka Hal Episode No. 1144 | 19 January 2022
Aap Ke Masail Ka Hal Episode No. 1142 | 16 January 2022-
Beautiful Lines Dr Israr Ahmed

Address


Multan

Other Motivational Speakers in Multan (show all)
Muhammad Ahmad Raza Saeedi Muhammad Ahmad Raza Saeedi
Multan, 66000

Quran and Sunnat

Winds of Change Winds of Change
Multan

Hope you will get motivational videos.

Maqsood Bazmi Motivation Maqsood Bazmi Motivation
Multan
Multan

motivation

Urdu Quotes Urdu Quotes
Bsti Khudadad Ward Number 11
Multan, 60900

Niqu Thoughts Niqu Thoughts
Multan

live, love and dream �

M***i Muhammad Fahad M***i Muhammad Fahad
Multan

M***i Muhammad Fahad

Jabbar Xyz Jabbar Xyz
Multan City
Multan, 60000

وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء

Millionaire's Club Millionaire's Club
Multan

This page is all about motivating quotes and life changing lessons from people. So, be connected and be motivted

Usman chodhary Usman chodhary
Multan

kia ap Zindagi Badalna Chahty Hai ????

Mind Changer By Salar Ch Mind Changer By Salar Ch
Multan, 66000

Siraj baloch Siraj baloch
D. G Khan
Multan

Habban_writes12 Habban_writes12
Multan

Motivational videos