Spirtual Ascension
The teachings of Imam Ahmad Raza Khan, the Crown Prince of Bareilly (May ALLAH have Mercy on Him)
مشہور زمانہ کلام اعلی حضرت
وہ سوۓ لالا زار پھرتے ہیں
منقبت ۔ پڑھنا قصیدہ حق دے والی دا
حافظ محمد انس رضا عطاری
آپ سب کو جمعہ مبارک ہو۔
سُنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رَسائی ہے
گر اُن کی رَسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے
یہ کلام گناہ گاروں کو بڑی ڈھارس دیتا ہے!
اللّٰه پاک ہمیں بھی کریم آقاﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے! آمین
روک لیتی ہے آپ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں
یہ کرم ہے حضورﷺ کا ہم پر، آنے والے عذاب ٹلتے ہیں
یا رب میرے دل میں ہے تمنائے مدینہ - حافظ انس رضا عطاری
طیبہ بلالو شاہِ مدینہ ۔ محمد اشفاق عطاری
سفر ہمارا بھی سرکارﷺ ہو مدینے کا ۔ محمود عطاری
*🌹༻❀❁ "سلسلہ کلامِ رضــــا" ❀❁༺🌹*
*🍂"Kalaam No: 039"🍂*
*🍃༻◉Verse Number 07-08◉༺🍃*
🍒 یوں تن زار کے در پے ہوئے دل کے شعلو
🍒 شیوہء خانہ براندازی خس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*تن زار:* کمزور بدن
*در پے ہونا:* پیچھا کرنا ، پیچھے پڑ جانا
*شعلو:* شعلہ کی جمع بمعنی انگارہ ، لپیٹ
*شیوہ:* انداز ، طور طریقہ
*خانہ براندازی خس:* تنکوں کی جھونپڑی کا گھر
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:* جب دل میں عشق کی آگ کے شعلے بھڑک اٹھیں تو تنکوں کی بنی ہوئی اس جسم کی جھونپڑی کی پرواہ مت کر اسکا جل جانا ہی بہتر ہے کہ یہ دیدار محبوب کیلئے رکاوٹ بنا ہوا ہے درمیان سے ہٹ جائے گا تو محبوب کا دیدار نصیب ہوگا۔
💞 اے رضا آہ کہ یوں سہل کٹیں جرم کے سال
💞 دو گھڑی کی بھی عبادت تو برس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*1. آہ:* برائے افسوس ، ہائے
*2. سہل:* آسان
*3. جرم:* قصور ، گناہ
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:* زہد و تقویٰ ، طہارت و پاکیزی کی جان امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمان، محبوب علیہ السلام کی زیارت کا نسخہ بتاتے ہوئے فرماتے ہیں:
*اے رضا علیہ الرحمہ! ساری عمر تو نے نافرمانیوں، گناہوں اور جرائم میں آسانی کے ساتھ گزار دی اور باتیں اسکو ملنے کی کرتا ہے جو منبع رشد و ہدایت ہے کم از کم چند گھڑیوں کی عبادت بھی تو کر لی ہوتی تاکہ قیامت کے دن سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منہ دکھانے کے قابل ہو جاتا۔*
🍂👈 جب حضرت ربیعہ رضی اللہ عنہ کو سرکا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*"سل"* مانگ کیا مانگتا ہے؟
❗تو انہوں نے عرض کیا: *"اسئلك مرافقتك فی الجنة"*
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے جنت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب چاہیے۔
🔘👈 تو اللّٰہ عزوجل کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*"اعنی علی کثرة السجود"* اچھا پھر سجدوں پہ سجدے کیے جا تاکہ تجھے تیری مطلوبہ چیز مل جائے۔
*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس سلسلے کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/spirtualascensions*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضان اعلی حضرت جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
*🌹༻❀❁ "سلسلہ کلامِ رضــــا" ❀❁༺🌹*
*🍂"Kalaam No: 039"🍂*
*🍃༻◉Verse Number 04-06◉༺🍃*
🍁 ہم بھی چلتے ہیں ذرا قافلے والوں ٹھہرو
🍁 گھٹڑیاں توشہء امید کی کس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*1. توشہء امید:* امید کا زادراہ ، سفر خرچ
*2. کس:* کسنا سے ، مضبوط کر کے باندھنا
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:* اعلی حضرت علیہ الرحمہ مدینہ شریف کی طرف جانے والے قافلے کو دیکھ کر تڑپ گئے اور ان سے مخاطب ہو کر فرمایا:
*اے مدینہ کو جانے والے قافلے! تھوڑی دیر رک جاتا کہ ہم بھی اپنی امیدوں کا زادراہ باندھ کر تیرے ساتھ دیار محبوب کو چلے۔*
💠 دید گل اور بھی کرتی ہے قیامت دل پر
💠 ہمصفیر و ہمیں پھر سوئے قفس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*1. دید:* دیکھنا
*2. کرتی ہے:* ڈھاتی ہے
*3. قیامت:* مصیبت
*4. ہمصفیر:* ہم آواز
*5. سوئے قفس:* جال کی طرف
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:*
پھول کو دیکھتا ہوں تو *(یاد محبوب آ جاتی ہے جس سے)* دل پر ایک قیامت سی گزر جاتی ہے لہٰذا اے میرے ساتھیو! اب میں تمہارے کام کا نہیں رہا مجھے اب پنجرے اور جال کی طرف ہی لے چلو کیونکہ میں اب شکاری سے کچھ ایسا مانوس ہو گیا ہوں کہ اب رہائی *(عشق محبوب سے جدائی)* موت نظر آتی ہے۔
🌻 آتش دل بھی بھڑکاؤ ادب داں نالو
🌻 کون کہتا ہے کہ تم ضبط نفس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*1. آتش:* آگ
*2. بھڑکاؤ:* بھڑکانا سے ہے آگ تیز کرنا
*3. ادب داں:* ادب جاننے والا
*4. نالو:* نالہ کی جمع بمعنی فریاد ، واویلا
*5. ضبط:* قابو ، قبضہ
*6. نفس:* سانس ، روح ، جان
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:* اے ہجر و فراق کے بعد وصال محبوب کی وجہ سے آہ و زاری اور نالہ و فریاد کرنے والے اور صرف آنکھوں سے آنسو بہانے پر اکتفا کرنے والے درد عشق! میں تجھے نہیں کہتا کہ آنکھوں سے آنسو نہ بہنے دے بیشک آنکھوں کے آنسو بڑے بابرکت ہیں لیکن آنکھ تک ہی محدود نہ رہ! بلکہ دل کی طرف بھی آ اور میرے دل کو عشق سرکار میں گلنار کر دے یا نار سے گلزار کر دے
*🎋👈 کیونکہ یہ دل بھی آپﷺ ہی کا ہے اور جان و روح بھی سرکارﷺ ہی کیلئے ہے اور بہتر ہوگا کہ آقاﷺ کی محبت میں فنا ہو کر بقا پا جائے۔*
بہت ایسے ہیں جو علم و ہنر رکھتے ہیں
بہت ایسے ہیں جو مال و زر رکھتے ہیں
بہت ایسے ہیں جو بازو و پر رکھتے ہیں
ہم فقط تیری کریمی پہ نظر رکھتے ہیں
*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس سلسلے کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/spirtualascensions*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضان اعلی حضرت جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
*🌹༻❀❁ "سلسلہ کلامِ رضــــا" ❀❁༺🌹*
*🍂"Kalaam No: 039"🍂*
*🍃༻◉Verse Number 01-03◉༺🍃*
💥 زائرو پاس ادب رکھو ہوس جانے دو
💥 آنکھیں اندھی ہوئی ہیں ان کو ترس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*زائرو:* اے زیارت کرنے والو
*پاس:* لحاظ ، خیال
*ہوس:* لالچ ، شوق
*ترس:* ڈر
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:* اے زائرین مدینہ! اگرچہ مدینے کی محبت اور اب تک محبوب سے جدا رہنے کا تصور اس بات پر آمادہ کر رہا ہے کہ روضے کی جالیوں سے چمٹ جائیں اور مدینے کے در و دیوار کو سینے سے لگا کر روئیں، مگر اس دیوانگی کا اظہار مناسب نہیں کیونکہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دربار ہے،
*🍒👈 خبردار! ہوشیار! ادب ملحوظ خاطر رہے اور اپنی آنکھوں کو بے ادبی کرنے پر ایمان کے ضائع ہو جانے کا ڈر سناؤ اور اپنے آپ کو اس قابل ہی نہ سمجھو کہ روضے کی جالیوں کو تم ہاتھ لگا سکتے ہو، کہاں ہم کہاں وہ ادب گاہ جو عرش سے نازک تر ہے۔*
🌽 سوکھی جاتی ہے امید غرباء کی کھیتی
🌽 بوندیاں لکہء رحمت کی برس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*1. سوکھنا:* خشک ہونا
*2. امید غرباء:* غریبوں کی آرزو و تمنا
*3. بوند،یاں:* ایک قطر ، یہاں
*4. لکہ:* بادل کا ٹکڑا
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:* اے میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گنہگار امتیوں بیچاروں کی امید کی کھیتی سوکھی جا رہی ہے اپنی رحمت کے ابر کرم سے چند بوندیں گرا دیں تاکہ سوکھی کھیتیاں ہری بھری ہو جائیں۔
🌸 پلٹی آتی ہے ابھی وجد میں جان شیریں
🌸 نغمہء قم کا ذرا کانوں میں رس جانے دو
*مشکل الفاظ کے معانی:-*
*1. پلٹی:* پلٹنا سے ہے بمعنی پھرنا
*2. وجد:* خوشی ، شوق
*3. جان شیریں:* میٹھی جان
*4. نغمہ:* راگ ، سریلی آواز
*5. قم:* قیام سے ہے امر کا صیغہ ہے تو کھڑا ہو جا مراد ہے مردہ زندہ کرنا
*6. رس جانا:* گھل مل جانا ، رچ بس جانا
*‼مفہوم کلامِ رضــــا‼:* اے میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میری روح *(جو گناہوں کی وجہ سے اور غفلت کا شکار ہو کر)* مردہ ہو چکی ہے ذرا اسکے کان میں *"قم باذن اللہ"* اے مردے اللّٰہ کے حکم سے زندہ ہو جا، کا حیات بخش نعرہ *(نغمہ)* اپنی سریلی آواز میں بلند فرمائیں پھر دنیا دیکھے گی کہ اس مردہ روح میں کیسے جان پڑتی ہے اور کس طرح وجد کرتی ہوئی اپنا کام شروع کر دیتی ہے۔
*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس سلسلے کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/spirtualascensions*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضان اعلی حضرت جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
تمام عاشقانِ رسول کو مبارک ہو ربیع الاول شریف کا چاند نظر آگیا ہے
25 صفرالمظفر شریف یوم عرس ۔ امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه
فیضانِ اعلی حضرت رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه جاری رہے گا
Imam Ahmad Raza Khan رحمة الله عليه • Fact File
25 صفر شریف یوم عرس
امام اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
درخت لگائیں اور اپنی نسلوں کو آکسیجن کی کمی سے بچائیں
01 اگست کو FGRF کے تحت یومِ شجر کاری میں آپ بھی اپنا حصہ ملائیں
*عید کی ادھوری جماعت ملی تو ....... بقیہ نماز کیسے پڑھی جائے... ؟*
📿👈 پہلی رکعت میں امام کے تکبیریں کہنے کے بعد مقتدی شامل ہوا تو اسی وقت *(تکبیر تحریمہ کے علاوہ مزید)* تین تکبیریں کہ لے اگرچہ امام نے قراءت شروع کر دی ہو اور تین ہی کہے اگرچہ امام نے تین سے زیادہ کہی ہوں
*🌹👈 اگر اس نے تکبیریں نہ کہیں کہ امام رکوع میں چلا گیا تو کھڑے کھڑے نہ کہے بلکہ امام کے ساتھ رکوع میں جائے اور رکوع میں تکبیریں کہہ لے اور اگر امام کو رکوع میں پایا اور غالب گمان ہے کہ تکبیریں کہ کر امام کو رکوع میں پا لے گا تو کھڑے کھڑے تکبیریں کہے پھر رکوع میں جائے ورنہ اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جائے اور رکوع میں تکبیریں کہے*
🌻👈 پھر اگر اس نے رکوع میں تکبیریں پوری نہ کی تھیں کہ امام نے سر اُٹھالیا تو باقی ساقط ہو گئیں *(یعنی بقیہ تکبیریں اب نہ کہے)*
📚👈 اگر امام کے رکوع سے اُٹھنے کے بعد شامل ہوا تو اب تکبیریں نہ کہے بلکہ *(امام کے سلام پھیرنے کے بعد)* جب اپنی *(بقیہ)* پڑھے اُس وقت کہے۔
*⚠️👈 رکوع میں جہاں تکبیر کہنا بتایا گیا اس میں ہاتھ نہ اُٹھائے اور اگر دوسری رکعت میں شامل ہوا تو پہلی رکعت کی تکبیریں اب نہ کہے بلکہ جب اپنی فوت شدہ پڑھنے کھڑا ہو اس وقت کہے۔*
❗دوسری رکعت کی تکبیریں اگر امام کے ساتھ پا جائے تو فبھا *(یعنی تو بہتر)* ورنہ اس میں بھی وہی تفصیل ہے جو پہلی رکعت کے بارے میں مذکور ہوئی ۔
*(بہار شریعت ج اس ۷۸۲، در مختار ج ۳ ص ٦٤ ، عالمگیری ج ۱ ص ۱۵۱)*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Khanewal Road
Multan
60000
Multan, 59070
My channel = Labbaik Media Multan My channel Link = https://youtube.com/channel/UC3V0lXtmLH53sYyTwrNClTQ Plezz Subscribe My channel
Layyah
Multan, 66000
This is our media page, information, facts, political information,technology, etc
Multan, 66000
Pakistan or Pakistan Forces se mohabt k liye ye page bnaya gya hai tmam dost is page ko imrove krain shukria or Pakistan Army ko Mazboot krain Sport krain Shukria Pakistn Zinda baa...