Videos by Annu Athesthetic in Multan. Allhamdullillah❤
دھاتی ڈور تھی۔ گردن کاٹ گئی۔ ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید کپڑے سرخ ہو رہے تھے۔ خوبرو خون میں نہا چکا تھا۔ شریانیں کسی بڑے بور والے پائیپ کی مانند سینکٹروں ملی لیٹر خون منٹوں میں جسم سے باہر نکال رہی تھیں ۔ ایک گاڑی قریب سے گزری ۔ شاید کسی نے رکنے کا کہا۔ کون رُکتا ہے؟
خون بہنا تھا، سو بہہ گیا۔ جانے والا چلا گیا۔ سفید چادر سے چہرہ ڈھانپا ۔ وہ چادر بھی رنگین ہو گئی۔ رنگ تو زندگی ہوا کرتے ہیں۔ رنگ موت بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
غلطی سے فیصل آباد کے نوجوان کی دھاتی تار سے موت کی ویڈیو دیکھ بیٹھا ہوں۔ اور ایک کرب ہے جو بڑھ رہا ہے۔ دکھ اسکے جانے سے زیادہ پیچھے رہنے والے اسکے والدین کا ہے ( اگر وہ حیات ہوئے تو یہ زندگی موت سے زیادہ تکلیف دے گی)۔ میں نے دیکھا ہے کیسے میرے والد گرامی کی شہادت کے چند ماہ کے اندر اندر دادا جی اور چند سال بعد دادی محترمہ اس دنیا سے رخصت ہوئے، اور آخری سانس تک ان کی آنکھوں کی ویرانی میں نے دیکھی ہے۔
آسان کام ہے؟؟؟
اولاد کو جنم دینے سے لے کر جوان ہوتے دیکھنا۔ اُمیدیں باندھنا ۔ ان کی آواز سن کر جی اُٹھنا ۔ اور پھر ایک دن ان کا جنازہ بوڑھے کندھوں پر رکھ کر دُور چھوڑ آنا ۔ یہ دکھ گھن کی مانند اندر سے خالی کرتا ہے۔ دن تو کٹ ہی جاتا ہے۔ رات ہو
دھاتی ڈور تھی۔ گردن کاٹ گئی۔ ایک لمحے کیلئے کھڑا ہوا۔ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ہوا کیا ہے۔ موٹر سائیکل سڑک پر تھا۔ سفید کپڑے سرخ ہو رہے تھے۔ خوبرو خون میں نہا چکا تھا۔ شریانیں کسی بڑے بور والے پائیپ کی مانند سینکٹروں ملی لیٹر خون منٹوں میں جسم سے باہر نکال رہی تھیں ۔ ایک گاڑی قریب سے گزری ۔ شاید کسی نے رکنے کا کہا۔ کون رُکتا ہے؟ خون بہنا تھا، سو بہہ گیا۔ جانے والا چلا گیا۔ سفید چادر سے چہرہ ڈھانپا ۔ وہ چادر بھی رنگین ہو گئی۔ رنگ تو زندگی ہوا کرتے ہیں۔ رنگ موت بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ غلطی سے فیصل آباد کے نوجوان کی دھاتی تار سے موت کی ویڈیو دیکھ بیٹھا ہوں۔ اور ایک کرب ہے جو بڑھ رہا ہے۔ دکھ اسکے جانے سے زیادہ پیچھے رہنے والے اسکے والدین کا ہے ( اگر وہ حیات ہوئے تو یہ زندگی موت سے زیادہ تکلیف دے گی)۔ میں نے دیکھا ہے کیسے میرے والد گرامی کی شہادت کے چند ماہ کے اندر اندر دادا جی اور چند سال بعد دادی محترمہ اس دنیا سے رخصت ہوئے، اور آخری سانس تک ان کی آنکھوں کی ویرانی میں نے دیکھی ہے۔ آسان کام ہے؟؟؟ اولاد کو جنم دینے سے لے کر جوان ہوتے دیکھنا۔ اُمیدیں باندھنا ۔ ان کی آواز سن کر جی اُٹھنا ۔ اور پھر ایک دن ان کا جنازہ بوڑھے کندھوں پر رکھ کر دُور چھوڑ آنا ۔ یہ دکھ گھن کی مانند اندر سے خالی کرتا ہے۔ دن تو کٹ ہی جاتا ہے۔ رات ہو