Smiles unofficial

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Smiles unofficial, Arts and entertainment, Multan.

25/08/2022

فیڈل کاسترو کیوں نہیں؟

کبھی سوچا آپ نے کہ چے گویرا اور فیڈل کاسترو تو ایک ہی صف میں کھڑے تھے، دونوں امریکی سامراج کے خلاف لڑے، دونوں کے مقاصد، دوست و دشمن ایک ہی تو تھے۔ دونوں کو امریکی ایجنسیاں مارنا چاہتی تھیں۔ چے گویرا کو اِسی سامراج نے مروایا جس نے کاسترو پہ سینکڑوں قاتلانہ حملے کئے اور وہ بچ نکلا تھا۔۔

تو پھر آخر کیا وجہ ہے کہ چے تو قابلِ قبول ہے لیکن کاسترو نہیں؟

چے گویرا کی تصاویر اُسی سامراج میں جگہ جگہ بطور فیشن لگی ہوں گی جس کا وہ دشمن رہا۔ خود امریکی نوجوان چے کی شرٹس شوق سے پہنتے ہیں جس پر انہیں داد ملتی ہے۔ چے کے قدِ آدم مجسمے لگے ہیں لیکن کاسترو کا نام لینا بھی اُسی معاشرے میں ممنوع ہے۔۔

اس ماڈرن منافقت کی وجہ یہ ہے کہ چے ایک دیوانہ تھا، صرف لڑا اور مر گیا۔ سامراج کو ایسے دیوانوں سے کوئی لمبا چوڑا خطرہ نہیں ہوتا. وہ صرف ایک وقتی مسئلہ ہوتا ہے جسے وہ ختم کرکے سُکھ کا سانس لے لیتے ہیں۔

جبکہ کاسترو ایک نظام کا نام ہوتا ہے، ایک فکر، ایک نظریہ۔ جو نسلیں بدلتا ہے، قوم بناتا ہے۔ محکوموں کو زنجیروں سے نکالتا ہے اور انہیں سر اٹھا کر جینا سکھاتا ہے۔۔

چے ایک فرد تھا، کاسترو ایک قوم ہے۔

تبھی تو ایک لاکھ دیوانے چے گویرے بھی سرمایہ دار دنیا کو قبول ہیں لیکن ایک مستقل مزاج عقلمند کاسترو نہیں، ہرگز نہیں۔

09/08/2022

دلیر خان گذشتہ چار برس سے ایک سرکس میں شیروں کے ٹرینر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ایک روز صبح ناشتہ کرتے ہوئے بیگم سےتکرار ہوگئی۔ دلیر خان کو غصہ آگیا اور وہ ناشتہ چھوڑ کر سرکس چلے گئے۔ بیگم بھی غصے میں آگ بگولہ تھیں۔ انہوں نے بھی شوہر کو روکا نہیں۔
شام کو اچانک دھواں دار بارش شروع ہوگئی۔ دلیر خان کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے فیصلہ کیا آج رات گھر نہیں جاوں گا۔ چنانچہ وہ شیر کے ساتھ ہی پنجرے میں لیٹ گئے اور کمبل تان کے سو گئے۔
رات زیادہ گزر گئی تو گھر پر بیگم کو تشویش ہوئی۔ موبائل پر رابطہ کیا لیکن دلیر خان گہری نیند سو رہے تھے۔ فون سنا ہی نہیں۔ بیگم کی پریشانی عروج پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کار نکالی اور خود ڈرائیو کرکے سرکس جا پہنچیں۔
دیکھا دلیر خان شیر کے پنجرے میں خراٹے لے رہے ہیں۔ بیگم نے ایک چھڑی اٹھائی اور ڈرتے ڈرتے پنجرے کے قریب گئیں اور چھڑی اپنے شوہر کو چبھوتے ہوئے بولیں۔
" ڈرپوک، بزدل کہیں کے، یہاں چھپے بیٹھے ہو ؟؟😁

08/08/2022

افتخار اجمل بھوپال صاحب کی ایک تحریر " نام کس نے رکھا" نظر سے گزری اس کا ایک اقتباس حاضر خدمت ہے جس میں عمران خان کے بزرگ جہانگیر خآن کا تذکرہ بھی موجود ہے آپ کے معلومات میں اضافہ کے لئے شئیر کررہا ہوں
۔
"
اس زمانہ میں جو ہندوستانی مسلمان انگلستان میں زیرِ تعلیم تھے وہ اپنے لیڈروں کی ہر بات پر غور و عمل کرتے تھے ۔ ان میں محمد اسلم خٹک ۔ پیر احسن الدین ۔ چوہدری رحمت علی ۔ خواجہ عبدالرحیم اور محمد جہانگیر خان معروف ہیں ۔
۔
محمد جہانگیر خان اس اِنڈین کرکٹ ٹیم کے رُکن تھے جس نے 1932 عیسوی میں انگلستان کا دورہ کیا تھا اور تعلیم کی خاطر وہ وہیں رُک گئے تھے ۔ اِن لوگوں کی جد و جہد کے عینی شاہد میاں عبدالحق تھے جنہوں نے اس زمانہ میں انگلستان کا دورہ کیا تھا ۔ ان کے جون 1970 عیسوی میں ندائے ملت لاہور میں چھپنے والے ایک مضمون سے اقتباس ۔
۔
محمد اسلم خٹک نے 21 دسمبر 1987 کو ایوانِ وقت راولپنڈی میں بتایا تھا کہ آکسفورڈ میں خیبر یونین آف سٹوڈنٹس کے ایک اِجلاس میں انہوں نے صدارت کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا اور یہ کہ اس اِجلاس میں چوہدری رحمت علی اور خواجہ عبدالرحیم بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر محمد جہانگیر خان ایم اے پی ایچ ڈی (کینٹ) بار ایٹ لاء ۔ ساکن ۔ 6 ۔ کنال بنک ۔ زمان پارک ۔ لاہور کے 25 اکتوبر 1983 کے تحریر کردہ حلف نامہ کے مطابق "محمد جہانگیر خان 1932 میں آل انڈیا کرکٹ ٹیم کے رکن کی حیثیت سے انگلستان گئے اور یونیورسٹی آف کیمبرج میں داخلہ لے کر وہیں رک گئے ۔ ان کی رہائش چوہدری رحمت علی کی رہائش گاہ سے صرف ایک سو گز کے فاصلہ پر تھی ۔
۔
انہی دنوں لندن میں دوسری گول میز کانفرنس ہوئی جس میں مسلمانوں کی نمائندگی علامہ محمد اقبال نے کی ۔ لندن میں قیام کے دوران علامہ بیمار پڑ گئے ۔ چوہدری رحمت علی ۔ خواجہ عبدالرحیم اور محمد جہانگیر خان ان کی عیادت کے لئے لندن گئے ۔
۔
وہاں چوہدری رحمت علی نے خواجہ عبدالرحیم کی طرف اشارہ کر کے علامہ اقبال سے کہا کہ پاکستان کا لفظ اس نے تخلیق کیا تھا اور اس کے اجزاء کی ترکیب بھی بتائی ۔ چوہدری رحمت علی نے علامہ سے استفسار کیا کہ کیا وہ بہتر نام تجویز کر سکتے ہیں ؟ علامہ نے کہا کہ اس کے اجزاء کی ترکیب ایک کاغذ پر لکھ کر سامنے دیوار پر لٹکا دیں میں کل آپ کو بتاؤں گا ۔ دوسرے دن پھر تینوں لندن علامہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو علامہ نے فرمایا کہ اس سے بہتر نام ان کے ذہن میں نہیں آیا اس لئے اسی کو رکھا جائے اور اس کے قائم ہونے کی دعا بھی کی” ۔
۔
چنانچہ چوہدری رحمت علی کو نام تجویز کرنے والوں میں شامل تو کہا جا سکتا ہے لیکن ان کو نام کا خالق نہیں کہا جا سکتا ۔ چنانچہ نام کے خالق خواجہ عبدالرحیم ہی ثابت ہوتے ہیں ۔ ایک اور بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ جموں کشمیر کے بغیر نام کے لحاظ سے بھی پاکستان ابھی نامکمل ہے ۔

08/08/2022

یہ تصویر گول میز کانفرنس لندن کی ہے جس میں قائداعظم اور علامہ اقبال موجود ہیں اور بائیں طرف تیسرے نمبر پر عمران خان کے دادا کے چھوٹے بھائی محمد زمان خان اور دوسرے نمبر پر خالو ٹیسٹ کرکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان (ماجد خان کے والد) بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے عمران خان کا خاندان نہ صرف نسل در نسل پڑھا لکھا بلکہ تحریک پاکستان میں سرگرم بھی تھا۔
دوسری طرف ہمیں سنایا، بتایا اور رٹایا جاتا ہے کہ خاندان شریفیہ جدّی پشتی امیر تھا تو کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس خاندان کے میاں شریف اس کے باقی بھائی اور نواز شریف کے دادا کتنے تعلیم یافتہ تھے ؟
اور ان کی جدّی پشتی دولت کا تحریک پاکستان میں کیا حصہ تھا ؟
جدّی پشتی امیر کے نعرے کے علاوہ ان کے خاندان کی تاریخ پر اتنا زیادہ اندھیرا کیوں چھایا ہوا ہے ؟
پیدا کرنے والے رب کی قسم ہے عمران خان کو سپورٹ کرنے پر کبھی افسوس اور شرمندگی نہیں ہوئی بلکہ ہمیشہ فخر ہوا ہے۔ اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے نواز شریف کو سپورٹ کرنے جیسی ذلت سے بچا رکھا ہے۔

17/07/2022

‏بھکر
5 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ

عرفان اللہ نیازی PTI 3840
سعید اکبر نوانی PMLN 3653

17/07/2022

پی پی 7 راولپنڈی پی ایس: 49

پی ٹی آئی 54
مسلم لیگ ن 37

17/07/2022

لاہور PP158
PTi 2734
PMLN 731

17/07/2022

کہوٹہ PP6 مچھلی چوک پرائمری سکول
Pti 228
PDM 132

17/07/2022

فیصل آباد PP97
PTi 4671
PMLN 2197

17/07/2022

پی پی 288 ڈیرہ غازی خان
پہلا چھکا
گورنمنٹ بوائز سکول پیر عادل بلا218
شیر 42 غیر حتمی

04/07/2022

شہر کی رونقوں اور تیز رفتار زندگی میں کبھی اچانک مصروفیت کے دوران تمہاری یاد آجانا میرے لئے بیک وقت خوشی اور اذیت کا باعث بنتا ہے ۔۔۔

میں گاؤں سے بہت دور ہوں ۔۔۔

کیا تم میرے لیے اتنا کرسکتی ہو کہ تم پائل پہنا کرو اور میری گلی سے گزرا کرو ۔۔۔ تم فصلوں کے کٹائی کے دوران کچھ وقت میرے لیے نکال لیا کرو ۔۔۔ کسی درخت کی چھاؤں میں بیٹھ کر درانتی سے زمین پر میرا نام لکھا کرو ۔۔۔

سنو ۔۔۔!!!
تمہاری سہیلیاں تمہیں پوچھیں کہ تم کیا لکھ رہی ہو تو فوراً میرا نام مِٹا دینا ۔۔۔ تمہاری سہیلیاں اگر تم سے پوچھیں کہ تمہیں نام لکھنا کس نے سکھایا ہے تو تم میرا ذکر مت کرنا اور وہ اگر اداس ہوں تو تم دو فرضی کردار لینا اور اپنی اور میری محبت کے آغاز کے خوبصورت دِنوں کو بیان کرنا ۔۔۔ اور پھر تم انہیں بتانا کہ اُس لڑکے کی آنکھیں شہر کی رونقوں میں اپنی محبوبہ کے دیدار کو ترستی ہیں اور اسکے پیر گاؤں کی مٹی کے لمس کو ترستے ہیں ۔۔۔

تم کچھ وقت اکیلی گزار لیا کرنا اور کہیں کسی درخت کی چھاؤں میں چلتے پِیٹر کے ٹھنڈے پانی میں پاؤں لٹکا کر بیٹھ جایا کرنا ۔۔۔

اور جب تم رات میں چھت پر ٹہلنے جایا کرو تو یہ سوچ لیا کرو کہ میں چھٹے فلور پر آدھی رات کو اپنے کیمرے میں پھیلی لیمپ کی روشنی میں سامنے پڑی کتاب کو دیکھتے ہوئے ان سب حسین یادوں کے لئے تمہارا شکریہ ادا کررہا ہوں جن یادوں نے میرا سرمایہ حیات بن کر میرے قلم کو محبت بھرے الفاظ بخشے ۔۔۔

ہم ایک دوسرے کو کیوں چاہتے ہیں ؟؟؟
بقول شخصے
One is loved because one is loved. No reason is needed for loving. 💞

جانتا ہوں کہ تم میری واپسی کے انتظار میں روز شام کو گاؤں کی طرف آتے راستے کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتی ہو ۔۔۔

01/06/2022

پرانے زمانے میں دیہات میں کھانے پینے کی دوکان پر کچھ لوگ بیٹھے ہوتے تھے ۔۔☕🍯🍯
جو سارا دن خود تو کوئی کام کاج نہیں کرتے تھے ۔۔
مگر ہر گاہک کو مفید مشورے ضرور دیتے تھے ۔۔ کہ یہ کام کر لو ، وہ کاروبار کر لو۔۔
اور شام کو ایک جلیبی مفت کھا کر گھر چلے جاتے تھے ۔۔۔
،،☺️☺️☺️
انگلش میں آجکل انکو motivational speaker کہتے ہیں ۔۔۔۔

04/05/2022

‏کرتے ہیں مسلسل میرے کپتان پہ تنقید
خود اپنے عقیدوں کی وضاحت نہیں کرتے

02/05/2022

جانے نام کیا تھا لیکن کہلاتے تھے۔ انگریز تھے، وہ بھی برطانوی نژاد۔ خوشاب اس وقت تحصیل تھی اور یہ اس کے لاٹ صاحب بن کر آئے۔ علاقے بھر میں خوب دبدبہ تھا اور خوشامدی سدا انکی نگاہ التفات کے منتظر رہتے

ایک سال وادی میں اتنا سوکھا پڑا کہ یہاں کی گہری جھیل بھی سوکھ گئی اور اسکی گہرائی کے بارے میں مشہور سارے افسانے طشت از بام ہو گئے۔ جانور مرنے لگے اور لوگ بھی۔ پتا نہیں کسی مولوی صاحب نے مشورہ دیا یا لاٹ صاحب کا اپنا فیصلہ تھا۔ ایک دن آس پاس کی بستیوں میں اعلان کروا دیا کہ :


آس پاس گاؤں سے لوگ سِپارے اٹھائے دوڑے چلے آئے۔ بنگلے کے باہر تمبو قناتیں لگادی گئیں، شربت کی سبیلوں اور دیگ ہائے بریانی کی کھڑکھڑاہٹ میں لوگ لہک لہک کر تلاوت کرنے لگے۔ لاٹ صاحب بار بار باہر نکلتے، پریشانی میں آسمان کی طرف دیکھتے اور still no chance کہتے اندر چلے جاتے۔ شام تک لوگ کھا پی کر چلے گئے، لیکن بارش کے آثار تک نمودار نہ ہوئے۔ اگلے دو دن تک یہی حال رہا۔ لوگ پہلے سے زیادہ آنے لگے، تلاوت کرتے، بریانی اڑاتے اور گھر کی راہ لیتے

تیسرے یا چوتھے دن جب لوگ آئے تو تمبو قنات، دیگیں غائب تھیں۔ لوگ واپس مڑنے لگے تو بتایا گیا کہ :
" "

چنانچہ اکثر تو واپس لوٹ گئے اور معدودے چند چاروناچار بیٹھ گئے۔ لاٹ صاحب باہر تشریف لائے اور کہا کہ :
" جب تک بارش نہیں ہو گی، نہ تو پانی دیا جائے گا، نہ کھانا اور نہ ہی کوئی اٹھ کے جائے گا۔ جو واپس جانا چاہتا ہے ابھی چلا جائے کوئی زبردستی نہیں ہے ."

چنانچہ کچھ اور لوگ کپڑے جھاڑتے اٹھ کے واپس چل دیے اور آٹھ دس آدمی میدان کارِ زار میں جم کر بیٹھ گئے، تلاوت شروع ہوئی، آسمان پر بادل کا نام و نشان نہیں تھا۔ پیاس سے پپڑیاں جمنی شروع ہوئیں، لوگ نہ تو اس پیاس میں واپس جا سکتے تھے اور نہ ہی آج لاٹ صاحب سے کچھ امید تھی، ہمت و حوصلہ جواب دے رہا تھا۔ آج آسمان کی طرف رحم طلب نگاہوں سے دیکھنے کا فریضہ لاٹ صاحب کی بجائے یہی لوگ سرانجام دے رہے تھے۔ نگاہیں بار بار آسمان کی طرف اٹھتیں اور پھر تلاوت و دعا میں مستغرق ہو جاتیں، دعاؤں کے لیے بار بار ہاتھ اٹھتے، آنکھوں سے آنسو رواں تھے، تب جا کر کہیں سے ایک ٹکڑا بادل کا نمودار ہوا، باد نسیم چلی اور وہ موسلادھار بارش ہوئی کہ چہار سو جل تھل ہو گیا

لاٹ صاحب بھیگتے ہوئے بنگلہ سے نمودار ہوئے اور مسکراتے ہوئے گویا ہوئے :
" ام جانتا تھا، گاڈ کے لیے بارش کوئی پرابلم نہیں۔ پرابلم ٹم لوگ ہو، جو گاڈ سے دو ڈراپ واٹر کے لیے بی جسٹ ٹو منٹ #سیریس ہو کر بات نئیں کر سکتا

لاٹ صاحب قیام پاکستان کے بعد یہیں بس گئے اور واپس برطانیہ نہیں گئے یا شاید کی قبر چھوڑ کر جانا گوارا نہ ہوا اور 56 میں فوت ہوئے۔ ان کی قبر ادھر ہی سرکی موڑ کے پاس ہے (منقول)

19/04/2022

اب تو عاشق لوگ دو تراویح پڑھ کر اپنی محبوبہ کو ریپلائے کریں گے۔۔۔۔ پھر دو تراویح نیت لیں گے۔۔۔ پھر سلام پھیر کر ریپلائی کرینگے۔۔۔۔

اور جب محبوبہ ناراض ہوجائے گی تو پھر تراویح کے بعد باقی رات جاگ کر اسے منائیں گے۔۔۔۔

پھر سحری کرکے سوجائیں۔۔۔۔

اور سحری سے قبل ایک یہ میسج بھی کریں گے۔۔۔

"جان ایک ummmmaaahhh" بھیج دو۔۔۔ پھر میں نے روزہ کی نیت کرلینی ہے۔۔۔"

کھڑجو تہاڈی ایسی دی تیسی😁😂

17/04/2022

ہے سیاست سے تعلق تو فقط اتنا ہے.

کوئی کم ظرف میرے شہر کا سلطان نہ ہو

12/04/2022

دل کسی کا اگر نہ توڑتے ہم
یہ ہمارے لیے ہی بہتر تھا

جس کو اب تم پسند کرتی ہو
وہ مری ایکس کا منگیتر تھا

07/04/2022

Your Wife Is Your Playmate!

22 Things You Must Do With Your Wife!

1. Call her with sweet nicknames (the Prophet SAW use to call Aisha "Aish").

2. Play with her, any halal game at all (the Prophet SAW use to race with Aisha) and Allah loves it when a husband plays with his wife.

3. Treat her kindly and offer her everything that will soften her heart towards you (its a warning from the Prophet SAW on His last sermon at Arafaat)

4. Buy her gifts sometimes even if is toffee (they love to be treated like a baby).

5. Never have in*******se with her without a "messenger" eg. kisses and always make sure she is satisfied (Recommended by the Prophet SAW)

6. Help her in domestic activities eg. Cooking, washing, tiding up the room, etc, anytime you are available (It’s Sunnah)

7. Honor her parents and buy them presents sometimes.

8. Appreciate the good things she has been doing for you and be thanking her for that always. Allah says; He who does not thank people does not thank Me.

9. Let her know how much she means to you, how much you Love her and how lucky you are to have her.

10. Be carrying her to bed sometimes like a baby.

11. Before criticising her, praise her first.

12. Make yourself attractive to her always by smelling good (both mouth and body, It’s Sunnah).

13. Chat with her sometimes when you are together.

14. Phone to tell her, "I miss U" ,"I love U" when you are at work.

15. Be doing things together with her, e.g. Cooking, eating, bathing janabah, reading Quran, etc.

16. Don’t Reveal her fault in the presents of others.

17. Teach her about the Deen what she don’t know and encourage her on matters of the Dean.

18. Avoid hitting, beating or harming her (it's not Islam)

19. Encourage her to be wearing Hijab (its compulsory), praying the five times Salat at its fixed times and be fasting in the month of ramadan.

20. Thank Allah for the Hauwa of your Life.

21. Always remember her in your duaa (prayers).

22. Be the path she will pass to Jannah.

May Allah SWT bless all our marriages Ameen.

26/03/2022

دو پیار کرنے والوں کو جب جب دنیا تڑپائے گی
محبت درخت پہ چڑھ جائے گی۔۔ 😬
آخر کار بابو نے تھانا تھا ہی لیا۔۔😴

19/03/2022

عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ تمام اپوزيشن جماعتوں کو ایک لائن میں کھڑا کر کے اکڑ بکڑ بمبے بو سے کیا جائے گا.

آصف زرداری

11/03/2022

مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچنے پر ایک دم گیٹ چوم لیا بعد میں سیکورٹی گارڈ نے بتایا
سر یہ وہ گیٹ نہیں یہ لیٹرین کا دروازہ ہے .😂

09/03/2022

دونوں کو ساتھ جینے مرنے کی قسم نبھانے کیلئے میری ہی چائے ملی تھی۔۔۔!!!🤭😁😂😂

22/02/2022

آج کل کی بیویاں

آج کل کی بیویاں خاوند کو اس طرح بلاتی ہیں جیسے بچے کو - اتنا بے تکلفانہ انداز!!!. . . .
انجان بندہ سمجھ ہی نہیں پاتا کہ مخاطب شخص شوھر ہے یا کچھ اور
ایک خاتون بولیں میں اس "فہد" سے بہت تنگ ہوں. پریشان کر رکھا ہے اس نے- اتنا گند ڈالتا ہے کہ کمرے کا حشر بگاڑ دیتا ہے-
ہم ہمدردی سے بولے" بس جی آج کل کی اولاد ہے ہی نالائق" -
خاتون بگڑ کر بولیں "ہائے دماغ ٹھیک ہے۔۔۔ فہد، اولاد نہیں میری اولاد کا پاپا ہے "-
آپ ہی بتاؤ اس میں ہمارا کیاقصور ہم کو جو لگا,سو کہہ دیا-

آج کل میاں ،بیوی انتہائی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت بھی ایسے کرتے ہیں کہ اچھا خاصا بندہ دھوکا کھا جائے ۔
معلوم ہی نہیں ہوتا کہ لاڈ بچوں سے ہو رہا کہ آپس میں-
مائی بےبی،
مائی مونا،
مائی سوئٹو،
شونو مونو!!! . . . . . . . . . . . . . . . .

ایک دفعہ شادی کی دعوت کے دوران ایک فیملی کی طرف میری پشت تھی،
ان میں سے ایک صاحب بار بار کہ رھے تھے۔۔۔
"بےبی تم کھانا کھاؤ مجھے پریشان نہ کرو "
میں نے ازراہ ہمدری کہا بھائی آپ کھانا کھالیں۔۔۔
" بےبی "کو میں پکڑ لیتا ہوں،
😂😂
بس اچانک ایک مکا پڑا۔۔۔۔
اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی.....

11/02/2022

چیف آف حرامی اسٹاف 😐

11/02/2022

اگر عامر لیاقت کو تیسری بار سچی محبت ہو سکتی ہے تو کیا کسی حسینہ میں اتنا دم نہیں جو مجھے کم از کم پہلی بار محبت کی گہرائیوں سے آشنا کر سکے ؟ ۔
اگر کسی میں ہمت ہے تو آؤ میرا سینہ حاضر ہے 🥲🥲🥲

11/02/2022

کچھ ادویات دنیا کی کسی فارمیسی سے نہیں مل سکتیں

11/02/2022
31/01/2022

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی مسلسل اور پے در پے شکستوں کے بعد نامعلوم افراد نے نیشنل اسٹیڈیم میں گھس کر پچ کھود ڈالی🤣🤣🤣

27/01/2022

‏‎یوسفی صاحب لکھتے ہیں ایک روز مرغیاں بارش سے بچنے کے لیے کمرے میں آ گئیں اور بستر کی چادر پنجوں سے خراب کر دی
میں نے جذباتی ہو کر کہا
اب اس گھر میں مرغیاں رہیں گی یا میں بس!
بیگم زاروقطار رونے لگیں
میں نے کہا اب روتی کیوں ہو
کہنے لگیں رو رہی ہوں
آپ اتنی بارش میں کہاں جائیں گے

27/01/2022

سعودی عرب میں پانچویں جماعت کے بچوں کو عربی زبان کے پرچے میں اپنی ماں پر ایک جملہ لکھنے کو کہا گیا..
ایک بچے نے لکھا " امّی ماتت و مات معھا کل شئی"۔
اس جملے کا ترجمہ ہے، "میری ماں مرگئی اور اس کے ساتھ سب کچھ مر گیا" ۔
اف خدایا۔

26/01/2022

سیکنڈ ہینڈ کتنے میں مل جائے گا ۔۔؟
ہمسائیوں ساتھ مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے
😁😋🤔

18/01/2022

بیوی شوہر سے: میری طبیعت خراب ہے آج میرے جیسا آٹا تو گوندھ دیں۔
شوہر : لے میری جان 🌚😐

10/01/2022

ایک ٹیچر جو کہ نئی نئی ماں بنی تھی کہہ رہی تھی کہ جب بھی اسکی چوسنی گرتی میں اسے دھو دھو کر تنگ آ گئی تھی پھر میں نے فزکس کے قوانین کے عین مطابق اسکا مستقل حل نکالا۔۔۔۔👺👺

26/12/2021

اچھا ہم سفر کسی کو نہیں ملتا
خود ہی مار مار کر اچھا کرنا پڑتا ہے😁❤️
MARYAM 🦇✨

24/12/2021

منہ باہر نکالو تو سردی لگتی ہے
رضائی میں ڈالو تو ساہ نی آوندہ .
MARYAM 🦇✨

23/12/2021

ہم نے انسان کو دونوں رستے (نیکی ،بدی) اچھی طرح سمجھا دئیے
القرآن 90:10

21/12/2021

‏سردی اتنی ھے،کہ اب تو منہ بھی نوازشریف بن چکا ھے😜
کمبل سے منہ نکالو تو منہ کہتا ھے، مجھے کیوں نکالا😂😂

20/12/2021

آؤ ایک کہانی سناؤں😍
ایک آدمی تھا جاپان کا😋
اسکا نام تھا...😀
جھنتعٹقپنہہنبر مہکلم خنتببناب😍
جاؤ میں نے نہیں سنانی کہانی😒
آپ لوگوں نے پورا نام نہیں پڑھا😂

MARYAM 🦇✨

19/12/2021

آج کی حدیث!
فرمان مصطفٰیؐ ہےکہ اگر مجھے اپنی امت یا لوگوں کی تکلیف کا خیال نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لیے ان کو مسواک کا حکم دے دیتا۔ صحیح بخاری

MARYAM 🦇✨

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan

Other Arts & Entertainment in Multan (show all)
Raja Tehseen Janjua Raja Tehseen Janjua
Multan

Raja Tehseen Janjua is a Model from Multan. He is a Tiktok Star.

Multan camel skin lamps 22 Multan camel skin lamps 22
Janobi Punjab Pakistan Nawab Por Road Chongi No/8
Multan, 66000

this channal is only for art lover #art #culture #design #decoration #handicraft #culture #lamp #d

Justartist Justartist
Al Flah Street
Multan, 66000

Welcome to Venom47, This page is about arts and illustrations. On this page I will share my cartoon portraits and tutorials that how to draw them.I hope you will enjoy. Thanks!

Social Media Platform Social Media Platform
Kot Chutta DG Khan
Multan, 32350

Always be happy.

Qayi IYI Qayi IYI
Multan, 66000

We will provide you short vedios of Kurlus Osman Series soon. Be update with us and give support ?

Pakistan All city's Information Pakistan All city's Information
Multan

welcome to this page. in this pave you can watch all indian zee tv dramas latest episode's. you can

Joker_09 Joker_09
Multan

Start On 13 April 2021

Burger Boys Burger Boys
Multan

Follow my page for daily funny video

Minimal Minds Minimal Minds
Street 2 X-block
Multan

This page is about videos.

Lardkio ki batien 143 Lardkio ki batien 143
Multan

please like and sport me��

Sahar Nama Sahar Nama
Multan, 59100

This page is dedicated to showcasing the beauty and power of poetry reels.