Multan Goat Farms

This group about all type of goats

24/10/2023
24/10/2023

ماشاءاللہ ❤️❤️

26/09/2023

ماشاءاللہ ❤️❤️
Happy Family

21/09/2023

ماشاءاللہ ❤️❤️

14/12/2022

السلام علیکم
جس بھی کام میں اللہ پاک نے آپ کو کامیابی عطاء فرمائی ہے وہ صرف آپ اکیلے کی کامیابی نہیں ہے اس کے پیچھے ہر اس شخص کا ہاتھ ہے جو آپ کے ساتھ منسلک ہے اس لیے ہر اس انسان کی قدر کریں

14/12/2022

ماشاءاللہ الحمدللہ ❤️❤️

08/12/2022

بکریوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے Vaccination کیا ہے کیوں ضروری ہے اور اسے لگانے کا سہی طریقہ کیا ہے:
اسّلام و علیکم پیارے فارمر بھائیوں کہتے ہیں کہ جانور کو بیمار ہونے سے بچانا اس کے بیمار ہونے کے بعد علاج کرنے سے زیادہ آسان کام ہے اسی لئے آج ہم جانوروں کی تین مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکوں یعنی Vaccination کے متعلق بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ ویکسینیشن کیا ہے اور کیوں ضروری ہے اور کا بہتر طریقہ کار کیا ہے۔

حفاظتی ٹیکہ Vaccination کیا ہے ؟
انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی بہت سی جان لیوا وائرل Viral بیماریاں پائی جاتی ہیں جو اگر ایک جانور کو ہو جائے تو باقی جانوروں میں بھی پھیل جاتی ہیں جن کا علاج ناممکن تو نہیں مگر مشکل ہے اور ان میں جانور کی شرح اموات تباہ کن حد تک زیادہ ہے اور اس وجہ سے فارمر کو بہت زیادہ مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے لیکن ان سے بچاؤ ممکن ہے اگر اس بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جانور کو لگا دیا جائے تو جانور محفوظ رہتا ہے اور اگر خدا نہ خواستہ بیماری کا حملہ ہو بھی جائے تو جانلیوا نہیں ہوتا ۔
حفاظتی ٹیکوں Vaccination کی دو اقسام:
حفاظتی ٹیکے دو طرح کے ہوتے ہیں:
1- زندہ جراثیم والی Live Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے زندہ جرثوموں کو اک خاص طریقہ پر کمزور کر کے بنائی جاتی ہے اور بیماری کے خلاف زیادہ اور جلد مدافعت پیدہ کرتی ہے اور عام طور پر اس کی ایک خوراک لمبے عرصے کےلئے کافی ہوتی ہے لیکن بعض حالتوں میں اس کا reaction بھی دیکھا گیا ہے جو علاج کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
2- مردہ جراثیم والی Killed Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے مردہ جرثوموں کے ساتھ بنائی جاتی ہے اور یہ بیماری کے خلاف مدافعت تو پیدہ کرتی ہے لیکن اس مقصد کبلئے اس کی دو خوراکیں درکار ہوتی ہیں جو ایک ماہ کے وقفے سے لگانا ضروری ہوتا ہے عام طور پر اس vaccine کا کوئی reaction دیکھنے میں نہیں آتا۔

بکریوں کی 3 بیماریاں جن کی Vaccine کرنا انتہائی ضروری ہے :
یوں تو دنیا میں بکریوں کی کافی بیماریوں کی Vaccine کی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں تمام vaccine دستیاب نہیں اس لئے کم از کم 3 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لازمی لگانا چاہئے۔
1- انتڑیوں کا زہر Enterotoxemia (ET)
یہ بکریوں اور بچوں کی ایک عام بیماری ہے اس بیماری میں جانور اچانک موت کے مو میں چلا جاتا ہے اور علاج کا وقت بھی نہیں ملتا اس لئے اس کی vaccine کرانا بہت ضروری ہے۔
اس کی vaccine تقریبن ہر جگہKilled vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہوتی ہے۔ یہ ویکسین 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور ایک ماہ بعد اس کی ایک اور خوراک Booster dose لگانا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہر 6 مہینے بعد لگانی ضروری ہے۔
اگر گبن بکری کو آخری مہینے میں یہ ویکسین لگا دی جائے تو اس کے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں اور انکو پیدائش کے فورن بعد اس بیماری سے مرنے کا خدشہ نہیں رہتا پھر ان کو تقریبن 2 مہینےکی عمر میں یہ vaccine لگائی جاتی ہے۔

2- کاٹا یا PPR
یہ بکریوں کی ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس میں شرح اموات تقریبن 90% تک ہوتی ہے یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسی لئے اس کو بکریوں کا طاعون Goat plague بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ Vaccine ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی vaacine آسانی کے ساتھ Live vaccine کی شکل میں ہر جگہ دستیاب ہے جس کو استعمال سے پہلے تیار کرنا ضروری ہے یہ powder کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کے ساتھ فراہم کے گئے پانی میں ملا کر تیار کی جاتی ہے یہ 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگتی ہے۔ اس vaacine کی ایک خوراکایک سال سے تین سال کبلئے کافی ہوتی ہے۔

3- پلورو نمونیا یا CCPP
یہ بھی بکریوں کی ایک خطرناک بیماری ہے جس میں جانور کے پھیپڑے متاثر ہوتے ہیں اور اسمیں شرح اموات 80% تک دیکھی گی ہے یہ بیماری بھی تیزی سے پھیلتی ہے اور پورے فارم پر پھیل سکتی ہے اس لئے اس کی ویکسین کرانا بہت ضروری ہے۔ اس کی vaccine بھی آسانی سے killed vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہے۔ یہ بھی 1 ml زیر جلد لگتی ہے بچوں کو 3 مہینے کی عمر میں لگتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگائی جاتی ہے اس vaccine کو ہر 6 مہینے بعد لگانا ضروری ہے۔

ضروری ہدایات براۓ حفاظتی ٹیکہ Vaccination

- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ صحت مند جانور کو لگایا جاتا ہے اگر جانور بیمار ہو تو اس کا علاج دوا سے کیا جاتا ہے بیمار جانور کی vaccine کرنے سے بیماری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور جانور کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ لگانے کے 15 سے 20 دن کے اندر جانور کے جسم میں بیماری کے خلاف مدافعت پیدہ ہو جاتی ہے اس لئے وبائی امراض کے زمانے میں خیال رکھیں vaccine ہمیشہ بیماری اپنے علاقے تک پہنچنے سے پہلے مکمل کر لیں۔
- حفاظتی ٹیکے کو ہمیشہ 2 سے 8 ڈگری درجہ حرارت میں سٹور کیا جاتا ہے جس کے لئے فریج کی ضرورت ہوتی ہے اگر کوئی vaccine اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت پر رکھی جائے تو وہ خراب ہو جاتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine کو فارم یا گھر تک لے جانے کے لئے برف میں رکھنا ضروری ہے۔
- اگر ویکسین پاؤڈر ملا کر اسی وقت تیار کی گئی ہے یعنی Live vaccine ہے تو تیار کرنے کے بعد 3 گھنٹے کے اندر سب جانوروں کو لگا دینی ضروری ہے۔
- ایک ویکسین vaccine کرنے کے بعد 15 دن کے وقفے سے دوسری ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ گبن جانور کو لگایا جا سکتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکا ہمیشہ جانور کی کھال میں لگایا جاتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ نئی سرینج سے لگائیں اور ٹیکہ لگانے کے بعد سرینج کو دوبارہ استعمال نہ کریں ۔
یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اس لئے اپنے تمام جانوروں کو کسی قریبی جانور ہسپتال یا ڈاکٹر سے فورن vaccine کرائیں یا پھر خود کریں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو محفوظ فرمائیں اور کاروبار میں برکت دیں آمین۔

محفل اہل قلم ڈاکٹر غلام حیدر خلجی گولڑوی نواب شاہ سندھ

25/11/2022

ماشاءاللہ

12/11/2022

السلام علیکم
گوٹ فارمنگ کے بارے میں میں آپ کا کیا خیال ہے اور آپ کب سے گوٹ فارمنگ سے منسلک ہیں
اور آپ کو اس میں کن کن مشکلات کا سامنا ہے اور گوٹ فارمنگ کے بارے میں آپ نے ابھی تک کیا سیکھا ھے کے یہ کام کیسا ہے اس سے منافع حاصل کیا جا سکتا ہے

10/11/2022

MA SHA ALLAH

01/11/2022

فصل کاشت کرتے ہوئے بیج زیادہ ڈال لیا کریں مگر بیج کو زہر مت لگایا کریں۔۔۔۔۔ پرندوں کو کھانے دیں، صدقہ کی نیت کر لیا کریں اور فصل سے عشر دیا کریں۔ برکت اللہ دے گا۔ انشاء اللہ

Photos from Multan Goat Farms's post 26/10/2022
25/10/2022

بھیڑ بکریوں میں لیور فلیوک Liver Fluke/Bottle Jaw

ظاہری علامات:
1. جبڑے پر سوجن اور پانی بھر آنا۔
2. آنکھ کی پتلی کا سفیدی مائل ھوجانا۔
3. جانور کا کمزور اور لاغر ھونا۔
4. ورم لوڈ جاننے کے لیے انفیکٹڈ جانوروں کا لیبارٹری ٹیسٹ کروانا ضروری ھے۔

علاج معالجہ💉

🐐 اگر بھیڑ بکریوں میں لیور فلیوک کا مسئلہ ھے تو انجکشن Troxy 34% وزن کے مطابق لگانا ھے۔ ساتھ ھی ڈیورمنگ کسی اچھے ڈیورمر سے کریں۔ جیسے ICI کا وارسیڈ، نلزان پلس وغیرہ

🐐 خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے Multimino-V انجکشن جانور کے وزن کے مطابق

🐐 وٹامن بی کمپلیکس سیرپ یا انجکشن ہر ایک دن بعد

احتیاطی تدابیر👉

🐐 رہائش اور چلنے پھرنے کی جگہ خشک اور ریتلی ھونی چاہیئے۔

🐐 پانی کی فراھمی کسی ٹب یا بڑے برتن میں ھونی چاہیئے۔

🐐 سیمنٹ والی ھودی میں پانی نہ دیا جائے تو بہتر ھے کیونکہ snails 🐌 نمی والی جگہ پر اپنا مسکن بناتے ہیں اور ہر دس دن بعد دوبارہ ان کے انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔

🐐 کھرلیوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

🐐 سبز چارا کم سے کم دیا جائے۔

🐐 چارے کو دو تین دن بعد چیک کیا جائے کہ آیا اس میں snails تو نہیں ہیں۔ اگر snails موجود ہیں تو کسی پیسٹی سائڈ کمپنی سے مشورہ کرکے اس پر وہ سپرے کروانا چاہیئے جو جانوروں کے لیے خطرناک ثابت نہ ھو۔

10/10/2022

کاش 2023 ہی وہ سال ہو جس میں ہم سب کو مکہ و مدینہ کی حاضری نصیب ہوجائے.
آمین

23/09/2022

بکریوں میں موجود اندھرونی اور بیرونی کیڑوں کی موجودگی کی علامات، بکری کی Deworming کب کریں؟

میرے پیارے فارمر بھائیوں بہت سے دوست اکثر یہ پوچھتے ہیں کہ بکری کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا کب دیں ؟ بکری میں کرموں worms کی موجودگی کی علامات ہیں کیا ہیں؟ اور کیا اپکی بکری کو واقعی Deworming کی ضرورت ہے ؟ آج ہم ان ہی سوالوں پر بات کریں گے۔

آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے ک کرم worms کتنی قسم کے ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی کی کیا علامات ہیں تاکہ آپ ان سے پیدہ ہونے والی بیماریوں کا بروقت تدارک کر سکیں اور نقصان کا اندیشہ نہ رہے۔
کرموں (worms) کی اقسام:

بکریوں میں مختلف اقسام کے اندھرونی کرم یا Worms پاے جاتے ہیں جن میں زیداہ تر ان کے معدے میں پیدہ ہوتے ہیں اس کے علاوہ جگر اور پھیپڑوں میں بھی پاے جاتے ہیں ان میں :
معدے کے کرم Tape worms اور Round worms
جگر کے کرم Liver flukes
پھیپڑوں کے کرم Lung worms
شامل ہیں۔
اندرونی کرموں کے علاوہ کچھ بیرونی کیڑے بھی بکری کی کھال میں پاے جاتے جو مختلف بیماریوں کا باعس بنتے ہیں ان میں:
چچڑ (Ticks)
جونئیں (Lice)
شامل ہیں۔

بکریوں میں اندھرونی کرموں کی موجودگی کی علامات :
معدےکے کرموں کی نشانی :
- بکری کا خوراک ٹھیک سے نہ کھانا
- خوراک کھانے کے باوجود کمزور ہونا
- بار بار دستوں کی بیماری ہونا
- بکری کی جلد اور بالوں کا روکھا ہونا

جگر کے کرموں کی نشانی :
- بکریوں کی بیماری (Bottle jaw) ہونا جس میں جبڑے کا نچلا حصہ سوج جاتا ہے۔
- بکریوں میں خون کی شدید کمی ہونا

پھیپڑوں کے کرموں کی نشانی :
- لمبے عرصے کھانسی رہنا اور سانس کا پھولنا

بکریوں میں بیرونی کیڑوں کی موجودگی کی علامات :,:
بکریوں کے لئے خون چوسنے والے بیرونی کیڑے بھی اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے اندھرونی اس لئے ان کا تدارک بھی بہت ضروری ہے ان کی موجودگی کی علامت یہ ہیں:
- بکری کے بالوں کا گرنا اور جلد کا روکھا پن۔
- بکری کا اپنی کھال کو بار بار کسی چیز کے ساتھ رگڑنا ۔
- بکری کی صحت کا متاثر ہونا اور وزن کا گرنا۔
- کیڑوں کی زیادتی کی صورت میں بخار Tickfever ہونا۔.

مندرجہ بالا نشانیوں کے علاوہ بکریوں میں کرموں worms کی موجودگی کو چیک کرنے کا سب سے آسان طریقہ Famacha chart کی مدد سے ان کی آنکھوں کو چیک کرنا ہے
" بکری کے نچلے پپوٹے کو کھول کر اس کا رنگ دیکھیں اگر رنگت گلابی ہے تو بکری کو دوا کی ضرورت نہیں اور اگر رنگت سفیدی مائل ہے تو کیڑوں کی دوا دینی ضروری ہے۔

اپنی آئیندہ پوسٹ میں ان شاء اللّه بازار میں ڈورمنگ کے لئے موجود مختلف دواؤں کے بارے میں جانیں گے اور دیکھیں گے کے کونسی دوا کس وقت کام کرتی ہے۔

اللّه پاک ہم سب کےجان و مال کی حفاظت فرمائیں اور رزق میں برکت دیں آمین...

20/09/2022

ہم جنس پرستی کا بل جن جن لوگوں نے لکھا یا منظور کروایا یا کروانے کے چکروں میں ہیں یا اللہ انہیں نِیست و نابُود کر دے آمین ثم آمیــــــــن

20/09/2022
13/09/2022

• Today's the best Photo 🌿🥰

• beautiful








28/08/2022

‏اے مالکِ کُن فَیَکُون!
🙏🙏🙏
سیلاب زدگان کی مُشکلیں آسان فرماء
آمین

31/07/2022

السلام علیکم دوستو کیا حال چال ہیں امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے کافی علاقوں میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے تو ایسے وقت میں ہمیں ان لوگوں کو اس مشکل سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اللہ سے بھی میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں اس مشکل وقت سے نکال دے آمین

31/07/2022

محرم الحرام کاآغاز، اللّہ تعالیٰ نیا اسلامی سال ہمارے لیئے امن و سلامتی، برکتوں والا، رحمتوں والا بنائے، آمین

30/07/2022

اسلام علیکم دوستو آپ سب کو ملتان گوٹ فارم میں خوش آمدید
آپ کتنا عرصہ سے گوٹ فارمنگ سے منسلک ہیں اور آپ نے اس کام کو کیسا پایا اپنا تجربہ ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں اور آپ کو کونسی اقسام پاکستان میں زیادہ پسند ہیں

30/07/2022

MA SHA ALLAH
Multan Goat Farms Breeder

29/07/2022

NFS

Want your business to be the top-listed Food & Beverage Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#GOAT
مورنی ❤️
Happy Family ❤️
ماشاءاللہ ❤️❤️ Happy Family

Category

Telephone

Website

Address


Multan
Multan
60600

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Other Livestock Farms in Multan (show all)
Nagra Goat Farm Multan Nagra Goat Farm Multan
Multan

Nagra Goat Farm

Al Karam Ostrich Farm Multan Al Karam Ostrich Farm Multan
N/A
Multan, 66000