حورے یارم رائیٹس

ادنیٰ سی لکھاری۔🥀

10/12/2023

میں نے خود کی ہستی کو قرآن پر پرکھا تو اِس آیت سے زیادہ کسی اور میں اپنی مشابہت نہیں پائی!.
ترجمہ: "اور کُچھ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا اُنکا عمل ملا جلا ہے، کچھ اچھا اور کچھ بُرا ، تو کوئی بعید نہیں کہ اللہ اُن پر مہربان ہو جائے کیونکہ وُہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے!"🌸🥹
#بیلا

09/12/2023

تُمھیں پردہ کرنا مُشکِل لگتا ہے نا لیکن حقیقت میں بے پردہ ہونا مُشکِل ہے
قرآن و سنت کے احکامات کی نا فرمانی کرنا، ماں باپ کی تربیت پر اُنگلی اٹھنا، غیر مسلم کی مشابہت اختیار کرنا، معاشرے میں بے حیائی کے فروغ کی وجہ بننا، اپنے اوپر پڑنے والی غلیظ نگاہوں کو برداشت کرنا اور دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی برباد کے دینا!!
اِس سے بڑھ کر اور مُشکِل کیا ہوگا؟❤️‍🩹🥺
#بیلا

08/12/2023

اللہ تمہیں ایسے شخص کی صحبت سے محفوظ رکھے جو تمہاری روح کو گھائل، دِل کو بیمار اور ذہنی سکون کو غرق کر دے! آمین🌸♥️
#بیلا

07/12/2023

"جو تم سے محبت کرے گا وہ تمہیں برے کاموں سے بھی روکے گا-"🌸🥹
(حضرت علی رض)
♥️
#بیلا

06/12/2023

خود کو عادت ڈال لیں خاموشی کی کیوں کہ اس سے آپ کے دل میں سکون رہے گا اور پتہ ہے کس کس مقام پر چُپ رہنا ہے؟ غصّے میں ، اُداسی میں ، ٹھکرائے جانے پر اتنا عرصہ دیکھا لیا نہ لڑ جھگڑ کے ، باتیں کر کے ، شور کر کے کیا ملا؟؟ کیا سب ٹھیک ہوگیا؟ کُچھ حاصل ہوا؟؟ نہیں نہ!!! تو پھر زندگی میں ایک موقع خاموشی کو دے کر بھی دیکھ لیں ❤️‍🩹🌸
#بیلا

04/12/2023

اگر آپ غیر ضروری چیزوں کو اپنی میموری میں سیو کر لیتے ہیں، تو آپ بھی موبائل ڈیوائس کی طرح ہنگ ہو جائیں گے،
ہمت کیجیئے ، ڈیلیٹ کیجیئے،
تا کہ آپ کا ذہن فریش رہے،🎀💙
#بیلا

03/12/2023

اک خاتون ٹیچر کا واقعہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے شاگردوں کو نصیحت کرتی تھی کہ قرآن پاک کی اس آیت کے مطابق زندگی گزاریں

"وَعَجِلتُ اِلَیکَ رَبِّ لِتَرضٰی"(سورۃ طٰهٰ۔85)

(اے پروردگار میں نے تیری طرف آنے میں جلدی کی
تا کہ تو خوش ہو)
وہ کہا کرتیں تھیں کہ میں اس آیت سے بہت متاثر ہوں جب بھی میں اذان کی آواز سنتی ہوں اور اگر میں کسی بھی کام میں مصروف ہوں، میں اپنے آپ کو یہ آیت یاد دلاتی ہوں اور سب کچھ چھوڑ کر نماز ادا کرنے کھڑی ہو جاتی ہوں رات کو 2:00بجے جب تہجد کا الارم بجتا ہے اور میں گہری نیند میں مزید سونا چاہتی ہوں تو یہ آیت مجھے یاد آتی ہے اور مجھے جگاتی ہے.
اس خاتون کے شوہر کی عادت تھی کہ کام سے واپس گھر آتے وقت وہ اسے فون پر کھانے کے متعلق ہدایات دیتا تا کہ اس کے گھر پہنچنے پر گرما گرم کھانا تیار ملے اور وہ کھانا کھا کر سو جائے. ایک دن اس نے فون پر مہشی کھانے کی فرمائش کی
(انگور کے پتوں میں چاول بھرے جاتے ہیں اور پھر ان کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھا جاتا ہے بہت وقت طلب ڈش ہے)
اتنی دیر میں اذان کی آواز سنائی دی تو اس کے صرف تین رولز رہ گئے تھے
(جن کے بھرنے میں زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ لگتے)
لیکن اس نے حسب عادت سب کام چھوڑے اور نماز ادا کرنے کھڑی ہو گئی، اس خاتون کا شوہر اسے بار بار فون کرتا رہا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا جب وہ گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی سجدے میں ہے اور کھانا ابھی تک تیار نہیں ہے اس نے دیکھا کہ صرف تین رولز بھرنے رہ گئے ہیں تو اسے شدید غصہ آیا اور اسی غصے کے عالم میں اس نے اپنی بیوی کو ڈانٹنا شروع کر دیا "تم اپنا کام ختم کر کے دیگچی چولہے پر رکھ کر بھی نماز ادا کر سکتی تھی، تین رولز بنانے میں کتنی دیر لگتی ہے"،لیکن اس کی بیوی کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا جب وہ اس کے پاس آیا تو دیکھا کہ سجدے کی حالت میں اس کا انتقال ہو چکا ہے.
سبحان اللّه اگر اس نے ہماری طرح یہ سوچا ہوتا کہ چلو کوئی بات نہیں پہلے اپنا کام ختم کر لیتے ہیں پھر نماز پڑھ لیں گے تو اس کا انتقال کچن میں ہوتا. لیکن ایک شخص کا انتقال اسی حالت میں ہوتا ہے جس پر وہ ساری زندگی گزارتا ہے اور اسی حالت میں وہ دوبارہ اٹھایا جائے گا. ہمارے نبی محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہر شخص اسی حالت میں اٹھایا جائے گا جس میں وہ فوت ہوا

آئیے آج ایک عہد کریں...

بہنوں کے لئے : جیسے ہی اذان کی آواز سنائی دے سب کام ایک طرف رکھیں اور نماز کے لئے اٹھ کھڑی ہوں (زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک جو کہ اقامہ ٹائم بھی ہے) ہمارے نبی ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ الله تعالٰی کے نزدیک سب سے محبوب عمل کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا نماز کو اس کے اولین وقت میں ادا کرنا.

بھائیوں کے لئے : جیسے ہی آپ اذان کی آواز سنیں فوراً وضو کریں اور مسجد چلے جائیں. اپنے آپ کو یہ آیت بار بار یاد دلاتے رہیں
"وَعَجِلتُ اِلَیکَ رَبِّ لِتَرضٰی"(سورۃ طٰهٰ۔85)
(اے پروردگار میں نے تیری طرف آنے میں جلدی کی تا کہ تو خوش ہو)
انشااللہ ۔۔۔
#بیلا

02/12/2023

جب میں نے کہا کہ میرا دِل مٹّی کا ہے وہ مجھ پہ ہنسا
کیوں کہ اُس کا دِل لوہے کا ہے
عنقریب بارش ہوگی، میرا دِل پھول بن جائے گا اور
اُس کے دِل کو زنگ لگ جائے گا 🌸❤️‍🩹
#بیلا

01/12/2023

پرانی محبت بھی پرانے مقدمے کی طرح ہوتی ہے نہ ختم ہوتی ہے نہ انسان باعزت بری ہوتا ہے✨😑
#بیلا

30/11/2023

زِندگی میں اگر انتخاب کا موقع ملے تو " ٹاس" کے لینا!
اس لیے نہیں کے "انتخاب میں آسانی ہوگی" بلکہ اس لیے کہ جب سکّہ ہوا میں ہوگا تو پتہ چل جائے گا کہ دل کیا چاہتا ہے
👀🌸
#بیلا

29/11/2023

سورۃ مریم ہمیں سکھاتی ہے کہ صبر کرتے کرتے اگر دِل بیقرار ہو جائے جیسے حضرت حنا رض کا ہوگیا تھا تو اللہ سے یہ بھی کہہ دینا چاہیے کہ یا رب مُجھے تو صبر گوارا تھا مگر دِل تڑپ گیا ہے
سورۃ مریم ہمیں سکھاتی ہے کہ کسی کے پاس وہ نعمتیں موجود ہیں جو آپ کو اپنے لیے ناممکن لگتی ہیں تو اللہ سے مانگ لینی چاہیں کیوں کہ وہ تو سب ہی کا رب ہے
جیسے حضرتِ مریم کے حجرے میں بے موسمی پھل دیکھ کر حضرتِ زکریا علیہ السلام نے اپنے لیے بے موسم کی اولاد مانگ لی۔
انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ عمر بیت چکی ہے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ میرا رب کیا نہیں دے سکتا؟
سورۃ مریم ہمیں سکھاتی ہے کہ دعائیں زندگی بدل سکتی ہیں!🌸🥹
#بیلا

27/11/2023

بندہ خفا ہو جائے خیر ہے
دُنیا خفا ہوجائے خیر ہے
بس رحمن خفا نہ ہو!🌸
#بیلا

Send a message to learn more

26/11/2023

زِندگی مختصر ہے اِسے جینا سیکھیں!
اُٹھا کر پھینک دیں اپنی زِندگی سے ہر ایک
ایسے شخص کو جو آپ کا ذہنی سکون لے کر
مسلسل اذیت دے رہا ہے💌✨♥️
#بیلا

25/11/2023

میری زندگی میں سکون تب آیا جب مجھے سمجھ آئی کہ جو چیز ہماری نہیں وہ ہونٹوں کے درمیان سے بھی چھین لی جائے گی اور جو ھماری ہوگی وہ دو پہاڑوں کے درمیان سے بھی ھمارے پاس آ جائے گی بس اللّٰہ پر یقین کامل ہونا چائیے ❤️‍🩹🥹
#بیلا

23/11/2023

کُچھ رشتے اللہ تعالیٰ خود ختم کرواتا ہے تا کہ ہماری زندگی خراب نہ ہو سکے بے شک وہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے💌🥹
#بیلا

22/11/2023

دِل میں جو ہے وہ سب کچھ نہیں کہا جا سکتا!
تبھی تو خُدا نے آہیں، آنسو، لمبی نیندیں، ٹھنڈی مسکراہٹ اور ہاتھ کی کپکپاہٹ کو پیدا کیا ✨👀✌
#بیلا

20/11/2023

اگر نکاح کے بغیر مرد کا تمہارے کپڑے اتارنا غلط ہے تو نکاح بغیر تمہارا مرد سے گپے ہانکنا بھی غلط ہے، اگر تم اس کے ساتھ جنسی گفتگو پسند کرتی ہو اور وہ تم سے جسم مانگتا ہے تو پھر اسے جسم بھی دو پھر یہ نہ کہو کہ بات کرنا صحیح ہے جسم دینا غلط ہے، اگر بات غلط کی ہی آجاۓ تو پھر اور بھی بہت کچھ غلط ہے پھر یہ بحث ہی فضول ہے کہ کیا تھوڑا غلط ہے اور کیا زیادہ غلط ہے اگر غلط ماننا ہی تو پھر سب کچھ غلط مانو ورنہ ذرا بھی نا مانو کیونکہ غلط اور صحیح میں بیچ کا کوئی راستہ نہیں ہوتا اگر تم مخلص ہو تو یا اِدھر ہو جاؤ یا اُدھر ہو جاؤ۔۔۔💔😑
#بیلا

14/11/2023

فون کرتا ہے سفر لمہوں میں خط تو ہفتے میں کئی بار نہیں پہنچتے تھے۔
فون تصویر دکھاتا ہے تیری ہنستی ہوئی تصویر!
اور کوئی ڈاکیا یہ تار نہیں چھو سکتا۔
فون آواز بھی دیتا ہے اور صورت بھی ایسا لگتا ہے سامنے بیٹھے ہوئے ہو!
لاتعداد فائدے ہیں اس کے باوجود!
فون خوشبُو نہیں دیتا!!
خط کی ایک یہ بڑی سہولت تھی💌✨🥀
#بیلا

13/11/2023

حقیقت صرف اتنی سی ہے کہ سب سے خوصورت چہرہ وہ ہے جسے مشکل میں آواز دینا آسان لگے باقی یہ دراز قد، جھیل آنکھیں، کالی زُلفیں، گوری رنگت سب بکواس ہے!❤️‍🩹🌸
#بیلا

11/11/2023

اگر تُم مرنا چاہتے ہو تو خود کو سمندر میں پھینک دو
تُم دیکھو گیا کہ تُم خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہوگے
تب تُم جانو گے خ تُم خود کو مارنا نہیں چاہتے تھے

بلکہ تمہارے اندر کوئی شے ہے جیسے تُم مارنا چاہتے ہو

مرنا solution نہیں ہے اُس چیز سے لڑنا ضروری ہے جو تمہیں اندر سے مار رہی ہے اور اس کے لیے صبر ضروری ہے🌸🥹❤️‍🩹
#بیلا

09/11/2023

دُنیا میں خودکشی کرنے والے لڑکوں کی تعداد خودکشی کرنے والی لڑکیوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہے جبکہ دیکھا جائے تو پوری دُنیا میں ٹوٹی ہوئی لڑکیوں کہ تعداد ٹوٹے ہوئے لڑکوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہے
دِل کا ٹوٹنا اگر خودکشی کی سب سے بڑی وجہ ہے تو پھر ایسا کیا ہے کہ ٹوٹے ہوئے لڑکے خود کو ختم کر لیتے ہیں جبکہ ٹوٹی ہوئی لڑکیاں زندہ رہتی ہیں؟
ماہرِ نفسیات کے مطابق لڑکیاں ظاہری طور پر تو خود کو زندہ رکھتی ہیں پر وہ اپنا اندر مار لیتی ہیں❤️‍🩹
#بیلا

08/11/2023

اللہ تعالی ٹوٹی ہوئی چیزوں کو بڑی خوبصورتی سے استعمال کرتا ہے! ٹوٹے ہوئے بادل بارش برساتے ہیں، روٹی ہوئی مٹی کھیتوں کے ساتھ قائم ہوتی ہے، ٹوٹے ہوئے فصل کی پیداوار کے بیج نئے پودوں کو زِندگی دیتے ہیں لہٰذا جب آپ کو لگے کہ آپ ٹوٹ چکے ہیں تو یقین رکھیں کہ اللہ آپکو کسی بڑی چیز کے لئے استعمال کرنے كا ارادہ رکھتا ہے!.🕊️🥹🌸
#بیلا

05/11/2023

سمندر سب کے لیے ایک جیسا ہوتا ہے کُچھ لوگ اس میں موتی تلاش کر لیتے ہیں اور کُچھ کو کھارے پانی کے سِوا کُچھ بھی نہیں مِلتا ، اسی طرح بدل سے برسنے والا پانی بھی ایک جیسا ہی ہوتا ہے اِس سے صحرا کی ریت تو اپنی پیاس بُجھاتی ہے مگر وہ چکنے پتھروں کو صرف چھو کر گزر جاتا ہے اللہ کی رحمت بھی ہر دل کے لیے ایک جیسی ہی ھوتی ہے اب یہ ہم پر ہے کہ ہم پر اُسکا کتنا رنگ چڑھا ہے🌸🥹
#بیلا

04/11/2023

پردہ صرف یہ نہیں کہ خود کو چھپا رکھنا ، پردہ یہ بھی ہے کہ غریب کے سامنے دولت کی، بھوکے کے سامنے کھانے کی، مسافر کے سامنے گھر کی اور یتیم کے سامنے والدین کی نمائش نہ کرو اور پردہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کا بھرم رکھو۔ اِنکی کمزوریاں کسی کے سامنے عیاں نہ ہونے دو اور کسی کی ذاتی زندگی پر نظر نہ ڈالو!🌸🟣🥹
#بیلا

03/11/2023

تُم نے کلمہ طیبہ پڑھ کر خود ہی تو اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ تُم اسکو معبود مانتے ہو اور اُسی کی عبادت کرو گے۔ بھول گئے اقرار نامہ؟ اب تُم ہی بتاؤ وہ تُمھیں کیسے نماز کی توفیق دے! جبکہ وہ پہلے ہی توفیق دے چکا ہے۔۔۔ یعنی تُم اذان سن سکتے ہو! جاکر وضو کر سکتے ہو! اور کیا توفیق دے تُمھیں؟ اب آسمان سے فرشتے تو آنے سے رہے کہ تُمھیں اُٹھا کر زبردستی جاۓ نماز پر لے جائیں!!🥺❤️‍🩹
#بیلا

02/11/2023

آپ کہہ دیں مجھے اللہ کافی ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں میں نے اس پر توکل کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔❤️
سورةالتوبة ﴿١٢٩﴾.
#بیلا

01/11/2023

کسی ایسے شخص سے زیادہ پرکشش کوئی نہیں جو آپ کو یہ محسوس کیے بغیر چیزیں سکھاتا ہے کہ آپ بیوقوف ہیں اور انہیں پہلے سے نہیں جانتے❤️‍🩹🧷🌸
#بیلا

31/10/2023

ہم کمپلیکس کے مارے لوگ ساری زندگی اداکاریوں میں گزار دیتے ہیں، محبتیں ہار دیتے ہیں... رشتے مار دیتے ہیں، اس سوچ کے ساتھ کہ۔۔
"لوگ کیا کہیں گے"..💔😢
#بیلا

30/10/2023

"اور کیا تُم غم کرتے ہو اس پر جو گزر گیا؟
میرا وعدہ ہے کہ تُم سے اگر اُس میں کچھ بھی اچھائی ہوتی تو وہ ضرور ٹھہرتی!"🌸❤️‍🩹
#بیلا

28/10/2023

کہتے ہیں کہ گناہ کہ دوران موت نہ آنا اور گناہ کے بعد توبہ کی مہلت ملنا اللہ پاک کا سب سے بڑا احسان ہوتا ہے🥹❤️‍🩹
#بیلا 🧷🔵

27/10/2023

صبح بخیر❤️
سب ایک ایک بار درود شریف پڑھ لیں✨🌸
#بیلا

26/10/2023

عشق کے بغیر دل پتھر ہو جاتے ہیں اور پتھر دنیا میں برائی کے سوا کچھ نہیں لاتے🌸♥️
#بیلا

25/10/2023

"اے اللّٰه" مجھے نیک بنا دے
تاکہ میں تیری جنت کی مستحق بن جاؤں
آمین🤍
#بیلا

22/10/2023

بڑی امید ہے سرکار (صلی اللہ علیہ وسلم) قدموں میں بلائیں گے 🌸🥹
#بیلا

21/10/2023

ایمان کا لیول ایک سا نہیں رہتا!!
کبھی میں ہر لمحہ اُس سے باتیں کرتی ہوں اور کبھی دنیا میں اُلجھ جاتی ہوں۔ انسان ہوں نا! ہر انسان ایسے ہی مراحل سے گزرتا ہے، کوئی بہت آگے ہوتا ہے، کوئی درمیان میں اور کوئی شروع کی مدراج میں بس نسبت قائم رہنی چاہیے۔ اللہ کے راستے پر بھاگ نہ سکیں تو چل لیں چل نہ سکیں تو اپنے آپ کو گھسیٹ لیں مگر راستہ نہ بدلیں!❤️‍🩹🥹
#بیلا

19/10/2023

لوگ حیران ہوکر پوچھتے ہیں جب کربلا میں اولادِ نبی مصیبت میں تھی تو مسلمان کیسے خاموش رہے؟ ایسے ہی جیسے آج فلسطین پر خاموش ہیں مسلمان💔😓
#بیلا

17/10/2023

زِندگی میں کوئی ایسا شخص تو ضرور ہونا چاہیے جو حال پوچھے تو اِسے سچ بتایا جائے🕊️🥹❤️‍🩹
#بیلا

16/10/2023

دنیا میں ہر مرد کو محبت نہیں ہوتی، بس چند ایک کو ہی ہوتی ہے،
لیکن جن کو ہوتی ہے نہ___،
وہ پھر کسی دوسری عورت کیلیئے تو دور کی بات، جنت کی حور کے بدلے بھی اپنی محبوبہ کسی اور سے بانٹنا گوارا نہیں سمجھتے❤️
اسی کو اصل محبت کہا جا سکتا ہے🥀

#بیلا

15/10/2023

لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنے خدوخال گورے رنگ اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔!!!
حالانکہ ہر وہ انسان خوبصورت ہے جو ایک ہمدرد روح
اور خوبصورت مسکراہٹ کا مالک ہے۔۔۔!!❤️😌🕊️
#بیلا

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Multan

Other Writers in Multan (show all)
razi ud din razi razi ud din razi
73 A Jaleel Abad Colony
Multan, 60000

شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی ۔ ۔ چارشعری مجموعوں

LÂTÎF ÂHMÊD RÎÑDH LÂTÎF ÂHMÊD RÎÑDH
Multan, 446688

زندہ رہنے تک اِنسان کے ضمیر کواور مرنے کے بعد اِنسان کے کردار کو زندہ رہنا چاہیے

Toxic  Tweets Toxic Tweets
Multan

Follow me If You Likes my Posts ❤️ T O X I C T W E E T S

Ruqia beauty and makeup Ruqia beauty and makeup
Nasheman Coloney
Multan, 60700

In this page u will see the videos and images to support PTI , i followed Imran khan

Dr Muhammad saad shafi Dr Muhammad saad shafi
Multan

واعتصموا بحبل اللہ و لا تفرقو

M Sajid M Sajid
Multan

http://msajid9016.com

politics and current news politics and current news
Multan

this page is about the politics and current news of the Pakistan and also about every incident

Ďîåřy Wŕíțėš Ďîåřy Wŕíțėš
4
Multan

Diary Writes Diary is platform which offer best Thought's, introvert Quote's, Meaningful Post's and Life less وتعز من تشاء وتذل من تشاء Insan🖤...insanyat😇 🌸وما تشآءون الا ان یشاءا...

Urdu Quotes Urdu Quotes
Bsti Khudadad Ward Number 11
Multan, 60900

TART 1 TART 1
Multan, 34200

Islamic videos, 💞❤️‍🩹❤️ and Hadees share in this page, follow,like and share us.

Beauty tips Beauty tips
Multan

�I 'm skin care consultant � &brand partner �with oriflame sweden� cosmetics ��compnay�

سائیل سائیل
Multan, 6000

My own poetry