ANQA PHARMACOLOGY SECRETS OF OSPE BY AFFAN QAISER

ANQA PHARMACOLOGY SECRETS OF OSPE BY AFFAN QAISER

FIRST EVER BOOK ON THE SUBJECT OF PHARMACOLOGY OSPE,,ROCKING IN 21 Medical colleges,, As reference f

11/06/2023
03/05/2020
17/03/2020
Photos from Dr. Muhammad Affan Qaiser's post 08/09/2019
Photos from Association of Pakistani Physicians and Surgeons of the United Kingdom's post 12/07/2019
11/01/2019

پاکستان میڈیکل ایجوکیشن میں کیسے انقلاب لاسکتا ہے؟معروف برطانوی ڈاکٹر جوڑےڈاکٹر عامر برنی اور ڈاکٹر اسماء حیدر سے چینل 6 کے پروگرام گونج میں آپ بھی جانیے.
میزبان: ڈاکٹر عفان قیصر

13/12/2018
Photos from ANQA PHARMACOLOGY SECRETS OF OSPE BY AFFAN QAISER's post 12/12/2018

Needs Suggestions for new colour theme of ANQA medicine secrets of OSPE.

1. Pink

2. Green

3. Yellow

4. Blue.

04/12/2018

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی158سالہ تاریخ پر خوبصورت کتاب اور دیگر موضوعات پر واٸس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل صاحب کا چینل 6پر خصوصی انٹرویو.


Host: Dr. Affan Qaiser
Dr. Nazsh Affan

30/11/2018

بطور ڈاکٹر ہر رات فجر کے وقت چڑھتے سورج کے ساتھ کٸ زندگیوں کو غروب ہوتے دیکھا ہے۔ نجانے نزع کا وقتِ فجر سے کیا رشتہ ہے؟ اس پر ستمبر 2015 میں روزنامہ ایکسپریس٬ گونج میں ایک کالم بھی تحریر کیا تھا.آج پھر وہی زخم ہرے ہوگۓ٬ جو ڈیوٹی کی ہر رات طلوع صبح ہرے ہوجاتے ہیں۔

گونج
فجر کا وقتِ نزَع
ڈاکٹر عفان قیصر
www.facebook.com/draffanqaiser

زندگی کی اصل حقیقت آسمانوں کا مالک جس پھر آشنا کردے۔رومی کو دنیا بہت بڑا عالم مانتی تھی۔ ایک بار ایک جوان لڑکا ،رومی کی محفل میں جا پہنچا، اس کا جوش دکھائی دیتا تھا۔رومی سے ادب سے عرض کرنے لگا کہ میں آپ کی زندگی کا حاصل پاکر ،اپنی جوانی سے فائدہ اٹھا کر سب بدلنے آیا ہوں۔مولانا جلال الدین رومی مسکرا کر کہنے لگے۔ کل میںتیری طرح ایک چست و چالاک اور ناسمجھ انسان تھا،میں سمجھتا تھا میں ساری دنیا کو بدل ڈالوں گا،یہ کوئی بڑی بات نہیں۔آج اتنے سال بعد میں ایک تھکا ہوا،سمجھدار بوڑھا آدمی ہوں۔آج مجھے لگتا ہے کہ میں خود کو ہی بدل ڈالوں تو یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔ یہ وہ دن تھے ،جب راقم الحروف ،اس ملک کے دارلخلافہ کہ ایک بڑے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں کام کیا کرتا تھا۔ میں چوبیس گھنٹے جاگنے کے بعد اکثر کوشش کرتا کہ دو بجے سے فجر تک سوجایا کروں تاکہ فجر کے وقت ، مریض اٹھ کے دوبارہ دیکھا کروں،فجر ایسا ٹائم ہوتا ،جب مریض سیریس ہوجایا کرتے تھے،سب سے زیادہ مریضوں کی حالت اسی وقت خراب ہوتی اور وہ اللہ کو پیارے ہوجاتے تھے۔یہ محض ایک آئیڈیا لگتا تھا،یا میری assesment تھی۔وقت کے ساتھ احساس ہونے لگا کہ یہ سب اس سے بہت بڑھ کے کچھ تھا۔ ایک ایسے معاشرے میں پروان چڑھنا جہاں ہر کسی کو زندگی کی دوڑ میں بھاگتے دیکھا ہو،یہ سمجھنا کہ عالم ارواح کا بھی ایک جہاں آباد ہے،ناممکن تھا۔ ایک ایسا کلچر جہاں ہر کوئی جسم کی بھوک مٹانے کو لگا ہوا ہو، وہاں روح نظر ہی کہاں آتی ہے۔جاگیرداری ،وڈیرانہ، حاکمانہ نظامِ زندگی، جہاں زندگی اب صرف برانڈز کے بہترین کپڑوں کے گرد گھومتی ہو،وہاں سفید رنگ کسے یاد ہے؟ میری نانی اماں کی طبیعت بہت خراب تھی، مجھے قومی پرواز سے واپس ملتان پہنچنا تھا۔ فلائٹ صبح ،آٹھ بجے تھی، مگر بورڈنگ پاس ہاتھ میں پکڑ کر لاﺅنج میں بیٹھے یہ بات بتائی گئی کہ فلائٹ کینسل کردی گئی ہے۔ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، ایسا کرنا چین اور برطانیہ میں ادارہ کوبھاری جرمانہ کا مرتکب کردیتا ہے، مگر ہمارے نظام میں تو یہ کلچر ہے۔جہاں پچاس بلین ڈالر کی لاگت سے جدید ائیر پورٹ بنائے جارہے ہوں اور ان پر اڑانے کے لیے قومی سطح پر ہمارے پاس کچھ بھی نہ ہو،تو ایسا ہی لگتا ہے کہ باقی سارے زنگ آلود سسٹم میں ایک اور سنگاپور برانڈ کاپی سہی۔ یعنی آنے والے چند سالوں میں ہمارے پاس سنگاپور اور دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ جیسا بہترین ائیر پورٹ موجود ہوگا ۔ یہ واقعی پرکشش ہے، مگر اس کی اصل حقیقت یہی ہوگی کہ ہماری ریلوے کی طرح ،دنیا کی بہترین ائیر لائن کاجو حال ہوچکا ہے، سوائے انٹرنیشنل ائیر لائنز کے ہمارے پاس ان پر چلانے کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔میں بارہ گھنٹے ضائع کرنے کے بعد، وہ سفر جو میں زمینی راستے سے سات گھنٹے میں طے کرسکتا تھا، دوبارہ ائیر پورٹ پہنچ گیا۔ معلوم ہوا کہ جو ٹکٹ مجھے دوبارہ جاری کیا گیا،اس کا کمپیوٹر میں کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔ کم از کم کچھ گھنٹوں کی ہزیمت کے بعد، وہی معاشرتی معافی مانگتے ہوئے ،مجھے ایسی فلائٹ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا جو کم از کم سات گھنٹے تاخیر سے آنا تھی۔ مجھے نانی اماں کے پاس پہنچنا تھا۔ مگر میں خود اڑ نہیں سکتا تھا اور پرواز اڑنے کو تیار نہیں تھی۔ ان سات گھنٹوں میں لاﺅنج میں بیرون ملک ائیر لائنز کی مقررہ وقت پر آمد روانگی کے اعلانات ،مجھے مزید ڈیپریس کررہے تھے۔ خیر ہم سب ٹھہرے کرپشن میں پروان چڑھتے مسلمان، جہاں آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ تفریح کی مد میں اپنے بیوی بچوں کو کیا کھلا کر واپس لے آئے ہیں ،وہاں آپ کو ان چھوٹے چھوٹے ایڈوینچرز کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔
ملتان پہنچ کر نانی اماں کے پاس پہنچا، حالت بہت خراب تھی ،انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ شفٹ کرنا پڑا۔ رات کے بارے بجے تھے، نانی اماں سسکیاں لے رہی تھیں۔دل کو دورے پڑنے کے بعد ،اب ان کا دماغ شدید متاثر ہوچکا تھا،اور وہ آخری سانسیں لے رہی تھیں۔رات ایک بج کر تیس منٹ، مجھے وہی وقت یاد آنے لگا، جب میں اس وقت تھوڑی دیر آرام کرلیتا تھا۔مگر آج مجھے آرام نہیں کرنا تھا۔یہ رات میرے لیے بہت اہم تھی۔ مجھے فجر کے وقت نزَع کی حقیقت آج جاننا تھی۔ رات دو بجے سانس صرف ہچکیوں تک محدود ہوچکی تھی، بلڈ پریشر مشینوں نے بتانا بند کردیا تھا، مگر ایک دل تھا جو مکمل نارمل انسان کی طرح دھڑک رہا تھا، میرے انکل نانی اماں کے پاس بیٹھا تلاوت کررہے تھے اور مجھے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے یہ دل یہ تلاوت سن رہا ہے۔ایک ایسا دل ،جسے حال ہی میں رکنے کے بعد دوبارہ چلایا گیا ہو ،وہ اتنے لاغر اور مردہ جسم میں تن تنہا نارمل کیسے دھڑک سکتا تھا؟ ای سی جی مانیٹر پر جو لکیریں چل رہی تھی وہ تو ایسے تھیں،جیسے ایک زندہ بھاگتے دوڑتے انسان کی ای سی جی کی لکیریں ہوتی ہیں۔یہ سب کیسے ممکن تھا ؟ پوری زندگی جس عورت نے اللہ اللہ کرتے گزاری ،اس کا آخری وقت ایسا ہی تھا۔ مجھے معلوم تھا کہا یہ فجر کے وقت نزَع کی عالم ارواح کی کہانی کا چکر ہے۔ وہ زندہ نہیں ہیں، مگر روح کو اگلے سفر پر نکلنے کے لیے فجر کی آذان کا انتظار ہے۔ میں فجر کی آذان کے انتظار میں نانی اماں کا ہاتھ تھامے بیٹھا رہا۔ میری ڈاکٹری یہی کہہ رہی تھی کہ ابھی اگر دل رکا تو پہلے لکیروں میں تبدیلی آنا شروع ہوگی اور پھر آہستہ آہستہ وہ سیدھی ہوجائیں گی۔ میں نے جو دیکھا ،یہ میرے روح کانپنے کو کافی تھا۔ ادھر فجر کی آذان میری سماعتوں سے ٹکرائی اور ادھر ای سی جی کی لکیروں نے چھلانگ ماری اور ایک دم سیدھا ہوگئیں۔یہ کیا تھا؟ یہ کس طرح ممکن تھا؟ دل رکتا تو کچھ تو میڈیکل سائن ای سی جی پر پہلے نظر آتے ،یہ لکیریوں کا آذان کی آواز سنتے ہی فلیٹ ہوجانا۔ یہ فجر کے وقت نزَع کی اصل حقیقت تھی۔ اس وقت کے بعد سے لحد میں جسد خاکی اتارنے تک ، میں روحوں کے دیس کے سفر میں رہا،جہاں زندگی سے جڑی ہر چیز بے معنی لگنے لگی۔ ہم چند دہائیوں پر مشتمل زندگی کے لیے کتنی تگ و دو کرتے ہیں۔اس زمین پر فرعون بن جاتے ہیں، رشوت لیتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، ہر جائز ناجائز طریقے سے دنیاوی عیش و عشرت کا سامان اکٹھا کرتے ہیں۔بڑے بڑے سنٹرل ائیر کندیشنڈ شاپنگ مالز ،ان میں کھلے دنیا بھر کے نامی گرامی برانڈز کے کپڑے ،جوتوں اور پر تعیش کھانوں کی اصل حقیقت ،بس ایک سفید کپڑا، 6-7 فٹ کا ایک گڑھا ،جہاں تازہ ہوا کا کوئی گزر تک نہیں، بس یہی ہے۔ یہی ہے ،اس جسم کی زندگی کا حاصل۔وہ جسم جس کواانسان تراشتا ہے، اس کی ہر لذت پوری کرتا ہے۔ جسم کو متمعین رکھنے کی خاطر،کرپشن کے انبار سجاتا ہے۔ قومی سطح پر ادارے تباہ کر دیتا ہے، جائیدادیں بنانے کی خاطر پوری قوم کے ٹیکسوں سے چلنے والے پراجیکٹس میں لوٹ کھسوٹ کرتا، اقتدار میں آنے کی خاطر ،ہر طرح کا جھوٹ بولتا ہے،جائز ناجائز پیسوں کی تقسیم، حرام ہلال کی تمیز کا فرق ختم کردیتا ہے۔ مری ہوئی مرغیاں ، گدھوں کا گوشت بیچ کر خود گِدھ بن جاتا ہے۔ لاشوں کا سودا کرتا ہے، قبریں بیچتا ہے۔ کالے جادو کے لیے مردے تک نوچ ڈلواتا ہے۔ جسم کی حوس پورا کرتا مردہ جسم، زندہ جسم، حتی کہ انسان جانور تک کی تمیز ختم کردیتا ہے۔ یہ سب وہ زندگی کہ لیے کرتا ہے ،ایک ایسی زندگی جو فجر کے وقت ِنزَع کی محتاج ہے، اور یہ وقت بھی خدا کے پیاروں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ خدا کے پیارے جن کو خدا بہت عزت سے اپنے پاس بلانا چاہتا ہے۔ ورنہ زندگی کی آسائشیں پاتے لوگوں کو نہ تو ایسی آذانیں نصیب ہوتی ہیں اور نہ ہی فجر کے وقت ِنزَع کی لذت نصیب ہوتی ہے۔ ایک بار اقبال ؒ سے کسی نے نماز کی پابندی میں کوتاہی پر وجہ پونچھی تو ان کے اس کلام نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا کہ جس کا طالب فجر کے وقتِ نزَع کا ہر مسافر ہوتا ہے ۔ سیاہ بادلوں کے پردوں میں حالت سکوت میں چھپی حقیقت ِمنتظر ۔
کبھی اے حقیقت ِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں
طربِ آشنائے خروش ہو تو نوائے محرم گوش ہو
وہ سرو ر کیا کہ چھپا ہو ا سکوتِ پردہ ساز میں
جو میں سر بسجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا ،تجھے کیا ملے گا نماز میں

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1103077992&Issue=NP_LHE&Date=20150920

11/11/2018

واٸس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل صاحب
واٸس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ ساٸنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم صاحب

واٸس چانسلر ایف ایم یو ڈاکٹر ظفر چوہدری صاحب۔

امین حفیظ صاحب جیو نیوز

06/11/2018

BEST OF LUCK FOR YOUR OSPE EXAM GUYS.

Dr Affan Qaiser.

26/10/2018

ANQA PHARMACOLOGY TOTALLY REVAMPED NEW 5TH EDITION with many new additions AT BOOK STORES NOW.
GO GRASP YOUR COPY.

for details and delivery.

FATIMA BOOKS.
03006380177

17/10/2018

An Anti Narcotics Force officer Nazish khan in Peshawar takes selfie as drugs worth millions set on fire behind her.

14/10/2018

a female dental surgeon.

حصار کے قیدی : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر 13/10/2018

حصار کے قیدی : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر انسان غم کی گرفت سے کبھی نہیں نکلتا، خوشی محض تھکان اتارنے کا ایک وقفہ ہے۔ اسی خوشی کی تلاش میں انسان اپنی روح کے خ*ل سے باہر آتا ہے اور جسمانی خواہشات کا تابع ہوکر،اپ....

Nurse Commits Su***de Due to Reported Bullying at Work 10/10/2018

Nurse Commits Su***de Due to Reported Bullying at Work After a 30-year old nurse committed su***de, an investigation was conducted to find the reason why. It was reported that workplace conditions were the primary cause.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Category

Website

Address

Nishter Colony Multan
Multan
60000

Other Authors in Multan (show all)
Nainu Aesthetics Nainu Aesthetics
Multan
Multan

#Writer #Author #Content creator #Poetry Lover

Poet Kaif Sehrai Poet Kaif Sehrai
Multan

ہم فقیر لوگوں کے آستاں نہیں ہوتے قیصرعمران مگسی

Introvert Quilll Introvert Quilll
Burewala
Multan, 61000

Here's a page of fantasies

Alee writes Alee writes
Buch Villaz Multan
Multan, 36303

ویسے ہی تمہیں وہم ہے٫افلاک نشیں ہیں_٫ تم لوگ بڑے لوگ ?

Best Smart Speaker Under 100 Best Smart Speaker Under 100
Ubaidia Street, Qadirabad
Multan, 60,000

Read LITERALLY honest product reviews to make an informed decision while buying your dream product.

Sarfraz Aarish Sarfraz Aarish
E Block
Multan, 606550

A freelancer Poet And Writer

Abdur Rehman Blouch Abdur Rehman Blouch
Multan

عبدالرحمن خان مانیٓ

Faizan Zaidi Faizan Zaidi
Multan

Everyone can speak.

Rana zahid Rana zahid
Jalah Pur Pir Wala P/o 73 M 76 M
Multan, 651520

Historic Muslim Heros Historic Muslim Heros
Multan, 60700

This page is all about Islamic history, and Islamic era. Motivational and Inspirational moments of Muslim history that encourages today's youth.

Kalam e Naqvi Kalam e Naqvi
Multan, 60000

This Channel is managed by Dr. Abul hassan Naqvi. The videos you see are the expression of love and

Shahzada Saleem Atari Shahzada Saleem Atari
Chah Muhammad Wala
Multan

Love is life but I am single