NR Bando Pakistan
M Naeem ur Rehman Founder of NR Bando Pakistan Starts his Karate Journey from Multan in 1979.
این آر بانڈو کے گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن چیف انسٹرکٹر لاہور خالد مجید کو بیلک بیلٹ 3 ڈان ایوارڈ کرتے ہوئے نیز مہمانان گرامی اور کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خالد مجید این آر بانڈو کی پرموشن کے لئے جو کام کر رہے ہیں انہیں یاد رکھا جائے گا. این آر بانڈو انٹرنیشنل سطح پر تھائینگ بانڈو سے الحاق شدہ ہے اور پاکستان میں بانڈو کی پرموشن کے لئے ناگامن مارشل آرٹس آرگنائزیشن کے ساتھ بھی رجسٹرڈ ہے۔ اور جلد ہی پاکستان کراٹے فیڈریشن، پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن، پاکستان موئےتھائ فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب سے رجسٹریشن کے لئے رجوع کریں گے۔ تا کہ كهلاریوں کو مواقع مل سکیں۔
این۔آر بانڈو کراٹے نیٹ ورک پاکستان کے بانی و گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن نے بلیک ڈریگن این آر بانڈو مارشل آرٹس اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں اور برانچ چیف خالد مجید سے ملاقات کی۔ خالد مجید نے موقع سے فائیدہ اٹھاتے ہوئے کراٹے شو اور بیلٹ پرموشن تقریب کا اہتمام کیا اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مختلف مارشل آرٹ گیمز سے تعلق رکھنے والی انٹر نیشنل و نیشنل ماسٹرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان قابل ذکر شخصیات میں میاں ریحان موئے تھائ، رانا زاہد کک باکسنگ، شیخ طارق جوڈو و کراٹے، میاں ذوالفقار کیو ایس بانڈو اور ایان مرزا شوتوبان کراٹے شامل ہیں۔
خالد مجید نے تمام مہمانان گرامی کا پھول کی پتیوں اور گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔
گرینڈ ماسٹر ایم نعیم الرحمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ این آر بانڈو کے کھلاڑی کراٹ٦، جوڈو، کک باکسنگ، موئے تھائ، ووشو و دیگر آرٹ کے مقابلوں میں باقاعدہ شرکت کیا کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کو ذیادہ سے ذیادہ کھلینے کے مواقع ملیں۔ تمام مہمانان گرامی نے اپنی اپنی فیڈریشنز کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائ۔
Abdul Hameed and Mehboob Alam with Sindh Karate team group photo
ضروری اطلاع
السلام علیکم
تمام ٹیم کوچز و آفیشلز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک فیصل سیف سپورٹس منسٹر پنجاب ، سوسائٹی صدر جناب چوہدری شہزاد چیمہ ،گرینڈ ماسٹر این آر بانڈو کراٹے نیٹ ورک پاکستان سر نعیم الرحمن اور بلیک ڈریگن این آر بانڈو مارشل آرٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر و چیف کوچ خالد مجید کی باہمی مشاورت سے 26 مئی کو ہونے والی پہلی این آر بانڈو انٹر لاہور اوپن کراٹے چیمپین شپ بوجہ شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کی وجہ سے منسوخ کی جا رہی ہے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا .
آرگنائزنگ سیکریٹری
خالد مجید
پہلی انٹر لاہور اوپن NR بانڈو کراٹے چیمپئن شپ 26 مئی بروز اتوار مرغزار کالونی نزد ملتان چونگی لاہور میں ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکریٹری خالد مجید چیف انسٹرکٹر بلیک ڈریگن NR بانڈو مارشل آرٹ اکیڈمی لاہور ہوں گے۔
بانی و گرینڈ ماسٹر
ایم نعیم الرحمن
الحمد للہ NR بانڈو کراٹے نیٹ ورک پاکستان کی پہلی کامیابی۔
لاہور برانچ بلیک ڈریگن NR بانڈو مارشل آرٹس اکیڈمی مرغزار کالونی کے کھلاڑیوں نے چیف انسٹرکٹر خالد مجید کی نگرانی میں پہلی SA گارڈن مارشل آرٹس گیمز فیٹیول میں کک باکسنگ میں سلور اور برونز میڈل حاصل کرلئے۔ چیف انسٹرکٹر خالد مجید نے پہلی کامیابی NR بانڈو کے گرینڈ ماسٹر و بانی سر نعیم الرحمن کے نام کردی۔ سر نعیم الرحمن کی خالد مجید کو کامیابی پر مبارکباد۔
M. Naeem ur Rehman Founder NR Bando Karate Network Pakistan. Call & whatsapp +92 315 6521024
Eid Mubarak
Contact Number 03007350413
NR Bando Pakisan Inspired By These Bando Grand Masters.
1979 سے بانڈو کراٹے کو فروغ دینے والے ملتان سے تعلق رکھنے والے موسٹ سینئر کراٹے ماسٹر ایم نعیم الرحمن نے این آر بانڈو کراٹے نیٹ ورک کی ملتان سے بنیاد رکھ دی۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے موسٹ سینئر کراٹے ماسٹر بلیک بیلٹ 8 ڈان و پنجاب چیف تھائینگ بانڈو ایم نعیم الرحمن نے ملتان میں این آر بانڈو کراٹے نیٹ ورک پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔ ایم نعیم الرحمن جوکہ 1979 سے بانڈو کراٹے سے منسلک ہیں انہوں نے پاکستان میں بانڈو کراٹے کے گرینڈ ماسٹرز سے براہ راست ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں ایم نعیم الرحمن کے شاگردوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے اور انکے شاگرد پاکستان آرمی، نیوی، ائیر فورس، پنجاب پولیس، رینجرز ایس ایس جی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ایم نعیم الرحمن کی نگرانی میں بلوچستان، کے پی کے ساتھ ساتھ پنجاب میں ملتان، میلسی، چشتیاں، بہاولنگر، فیصل آباد، لاہور، جھنگ، اٹک اور راولپنڈی میں سینئر انسٹرکٹرز کی نگرانی میں براچز کام کر رہی ہیں۔ ایم۔نعیم الرحمن نے مزید بتایا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے کراٹے، جوڈو، تھائینگ بانڈو اور مکس مارشل آرٹ کو فروغ دیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Opening Hours
18:00 - 21:00 |
Ali Park Phase 1 Qasim Bela Multan
Multan, 66000
Anjum Taekwondo is not just a clubwe are a family bound by a shared passion for Taekwondo Whether you
26-B First Floor, B-Block Market, Model Town
Multan, 60000
Pioneers in Multan, we have brought together a team of accomplished champions who specialise in a broad range of martial art styles, including, MMA , Brazilian Jiujitsu , Judo , Ka...
Multan, 60700
Taekwondo Training, Ninja Training, self Defence Training, for Boys & Girls 🫵
New Multan
Multan, 143143143
N S Taekwondo Martials Arts. Pakistan.
Multan, 60000
Ayoub Taekwondo Academy. Abuse of Martial Arts Strictly Prohibited Anyone if Found involved in it a
Zakariya Town Multan
Multan
Pakistan Shinkyokushinkai Karate Organization affiliated with World Karate Organization & Japan Full
Mahmood Gym, Khanewal Road
Multan, 60700
Kyokushin karate is not only the fighting style Its an Art The way to be the LEGEND This is one of the greatest AND strongest MARTIAL ARTS Style
Model Town Multan
Multan, 60000
Infinity Martial Arts is multan's first affiliated mma club promoting mixed martial arts in multan