Additional Chief Secretary South Punjab Official
Official Page for Additional Chief Secretary South Punjab. Follow us
Twitter:@ACSSouthPunjab
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لئے مون سون شجرکاری مہم میں ریکارڈ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے اور
سیکرٹری جنگلات سے جنوبی پنجاب کے ہرضلع میں بھرپور شجرکاری کا میگا پلان طلب کر لیا ہے۔
مون سون میں بھر پور شجرکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وطن عزیز کوشدید موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے جس کے مضر اثرات کو شجرکاری کے ذریعے کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے پاکستان میں رقبے کے تناسب کے حساب سے جنگلات کی کمی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ملک کی معیشت اور زراعت کی بقاء جنگلات میں اضافے سے وابستہ ہے۔یڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
کھلے مقامات، نہروں اور سڑکوں کے کنارے بھرپور شجرکاری کی جائے گی اور گرین کور میں اضافے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ
بڑے شہروں میں ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے اشتراک سے شجرکاری کی جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کامیاب بنانے کے لئے سٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری
نے بتایا کہ پودا لگانا کامیابی نہیں بلکہ اسے تنآور درخت بنانا اصل کامیابی ہے۔انہوں نے واضح کہا کہ لگائے جانیوالے پودوں کا ہر ماہ آڈٹ ہوگا اور پودے ضائع ہونے کی صورت متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے متوقع مون سون بارشوں سے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژن کے کمشنرز کو بروقت گرداوری کرانے کے لئے برقی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی بروقت گرداوری کرانے کا پابند بنایاجائے تاکہ سیلاب کی صورت میں فصلوں کے نقصانات کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے کسانوں کو صحیح ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے فول پروف فلڈ فائٹنگ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور ریسکیو اور ریلیف کا جامع پروگرام تشکیل دینے کا کہا ہے۔افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ برساتی نالوں کے راستوں اور دریا کے حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا جائے اور سیلاب سے نمٹنے بارے انتظامات کے حوالے سے پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو آن بورڈ لیا جائے۔
جنوبی پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کامیاب "زیرو ویسٹ آپریشن" کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی جانب سے انتظامیہ کے افسران کے اعزاز میں ہفتہ کے روز ایک پروقار تقریبِ پذیرائی منعقد کی گئی۔ تقریب میں تمام کمشنرز کے علاوہ جنوبی پنجاب کےتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں اور میونسپل کارپوریشنز کے چیف افیسرز نے شرکت کی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے تقریب سے اپنے خطاب میں جنوبی پنجاب میں کامیاب زیرو ویسٹ آپریشن پر تمام متعلقہ محکموں کے ورکرز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ورکرز نے شدید گرم موسم کی پرواہ کئے بغیر صفائی آپریشن کو کامیاب بنایا۔انہوں نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انتظامیہ کے افسران نے عید کے تینوں ایام میں صفائی آپریشن کی بھرپر مانیٹرنگ کی اور 72 گھنٹے تک فیلڈ میں موجودگی کے ذریعے صفائی آپریشن کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی بارے شکایات کے ازالے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے کنٹرول رومز نےبھی آپریشن میں اہم کردار ادا کیاہے۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران نے حکومت کے "ستھرا پنجاب" نعرے کو حقیقت میں بدل دیا ہے جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےانتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور چیف سیکرٹری زاہداختر زمان نے افسران کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے حکومت کی جانب سے ملنے والے ہر ٹاسک کو کامیابی سے سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران اسی لگن اور جذبے کے تحت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں۔انہوں نے صفائی آپریشن میں تعاون کرنے پر شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ سروے کے مطابق 80 فیصد شہریوں نے جانوروں کی آلائشیں سڑک پر پھینکنے کی بجائے ورکرز کے حوالے کی ہیں۔تقریب میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، سیکرٹری ایریگیشن عبالخالق رزاقی،سیکرٹری پی اینڈ ڈی آفتاب پیرزادہ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو مہر خالد، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد سرفراز، کمشنر ملتان مریم خان، کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو، ڈی سی بہاولپور ظہیر انور جپہ،ڈی سی رحیم یارخان خرم پرویز، ڈی سی وہاڑی سیدآصف علی شاہ، ڈی سی خانیوال علی بخاری،ڈی سی لودھراں عبدالروف مہر، ڈی سی مظفر گڑھ عثمان علی اور ڈی سی لیہ امیرہ بیدار نے شرکت کی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیغام
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ جنوبی پنجاب نے "کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہ جائے" پروگرام کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کردیا ہے۔
پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول رنگیل پور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں داخل ہونیوالے بچوں اور ان کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔سیکرٹری سروسز انجینئیر امجد شعیب خان ترین، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ ڈاکٹر عبیدااللہ کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹریز محمد فاروق ڈوگر، خواجہ مظہرالحق اور سی ای او ایجوکیشن فیض احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "زیرو آوٹ آف سکول چلڈرن" کے نام سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز جنوبی پنجاب کی 6 یونین کونسلوں میں کیا جارہا ہے اور اس کے لئے بہاولپور، لیہ اور ضلع ملتان سے دو دو یونین کونسلوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان یونین کونسلوں میں گھر گھر سروے کر کے سکولوں سے باہر رہ جانیوالے بچوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے جنوبی پنجاب کی ہر یونین کونسل میں لاگو کیا جائےگا تاکہ شرح خواندگی میں سو فیصد اضافہ کیا جاسکے اور اس کے نتیجے میں خطے سے غربت کے خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ پر کوئی بجٹ یا اضافی فنڈز خرچ نہیں کئے جارہے،سکول میں داخل ہونیوالے بچوں کو یونیفارم، بیگز اور سٹیشنری جائیکا(JICA) کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے جبکہ یونیسف ہمارا چیف پارٹنر ہے۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ پراجیکٹ کے بارے حکومت پنجاب کو سمری کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ پروگرام کو پورے پنجاب اور پاکستان میں لانچ کیا جا سکے جو کہ تعلیم کے شعبےمیں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے منفرد پروگرام لانچ کرنے پر سکول ایجوکیشن دیپارٹنمنٹ جنوبی پنجاب کوخراج تحسین کیا۔اس موقع پر سکول میں داخل ہونیوالے بچوں میں یونیفارم، سکول بیگرز اور سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں پارکوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں اور بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو پلان تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز پارکوں کی آوٹ سورسنگ سے حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ ہدایات ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے پارکوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔ سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈی جی پی ایچ اے آصف روف نے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر کہا کہ گرین بیلٹس اور پارکس کسی بھی شہر کا حسن ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا شہریوں اور ان کی فیملیز کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جبکہ ملتان میں اعلیٰ معیار کے پارک کی اشد ضرورت ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جناح پارک اور شمس آباد پارک کو مکمل طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دونوں پارکوں میں سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور جاگنگ ٹریکس تعمیر کئے جائیں جبکہ قائد اعظم پارک کو ہمہ وقت اوپن رکھا جائے۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ بوسن روڈ،خانیوال روڈ اور دیگر بڑی شاہراہوں کے میڈن میں درخت لگائےجائیں اور اوپن مقامات پر بھرپور شجرکاری کا پلان تیار کیا جائے۔ڈی جی پی ایچ اے آصف روف خان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ جناح پارک کی بحالی پر 13 کروڑ روپے، شمس آباد پارک 22 کروڑ روپے اور ابن قاسم پارک کی تعمیرو مرمت و بحالی پر15 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی ایچ اے نے 20 نئے پارکوں کی تعمیر کے لئے پلان حکومت کو ارسال کردیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے دریاوں کی قدرتی گزرگاہوں میں قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ہیڈ ورکس اور حفاظتی بندوں کی مرمت کاکام جلد مکمل کیا جائے۔وہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔سیکرٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب اعجاز خالق رزاقی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔سیکرٹری سروسز انجینئیر امجد شعیب خان ترین اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی آفتاب پیرزادہ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ اور آر پی او بہاولپور رائے بابر اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں کوہ سلیمان سے آنیوالے برساتی نالوں سے بچاو کے لئے زیر تعمیر حفاظتی بندوں پر کام تیز کیا جائے اور دریاوں کے حفاظتی بندوں کو دن اور رات کے اوقات میں واچ کرنے کا میکانزم تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن رواں مالی سال میں منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کا سو فیصد استعمال یقینی بنائے تاکہ فنڈز لیپس نہ ہوں۔ فواد ہاشم ربانی نے مزید کہا کہ فلڈ سے نمٹنے کے لئے اضلاع کی انتظامیہ سے مربوط رابطہ کار قائم رکھا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ایریگیشن جنوبی پنجاب اعجاز خالق رزاقی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 17 ارب روپے کی لاگت سے28 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اور اب تک منصوبوں کے لئے جاری ہونیوالے فنڈز کا 95 فیصد خرچ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مگسن کینال تونسہ بیراج، موضع ہیرو اور موضع شرقی خانواہ فلڈ پروٹیکشن کے لئے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈی جی خان میں ہیرو، چرکن اور سوری لنڈ میں برساتی نالوں سے بچاو کے لئے حفاظتی بندوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان میں منچن فلڈ بند کو محفوظ بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پوری طرح الرٹ ہے اور سیلاب آنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کے لئے مشینری کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ ممکنہ ریلیف آپریشن کی صورت میں تمام ہوم ورک مکمل ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب نےخطے میں سکول نہ جانیوالے بچوں کی شرح زیرو کرنے کے لئے ماڈل پراجیکٹ تیار کر لیا ہے
اس سلسلے میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجینئیر امجد شعیب خان ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے بتایا کہ سکول نہ جانیوالے بچوں کی شرح زیرو کرنے کے ماڈل پراجیکٹ کے تحت تین اضلاع کی چھ یونین کونسلوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جن میں ضلع ملتان میں یونین کونسل مظفر آباد اور رنگیل پور،
ضلع بہاولپور میں یونین کونسل چک12/ بی سی اور چک 4/ بی سی اور
ضلع لیہ کی یونین کونسل تھل جنڈی اور کوٹ سلطان شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان یونین کونسلوں میں سکول سے باہر 2860 بچوں کا مکمل ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے جن میں
1156 بچے اور 1704 بچیاں شامل ہیں جبکہ بچوں کے داخلہ کےلئے قریب ترین سکولوں کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بچوں کو جائیکا اور مخیر حضرات کے تعاون سے مفت یونیفارم، سکول بیگ اور سٹیشنری فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ نے بتایا کہ ماڈل پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے جنوبی پنجاب کی ہر یونین کونسل میں اپنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ پر عملدرآمد کا آغاز گرمیوں کی چھٹیوں کے فورا" بعد کر دیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے ماڈل پراجیکٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کو اپنانے کے لئے حکومت پنجاب کو بھی سمری ارسال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کی اس ماڈل پراجیکٹ کو پورے ملک میں اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ آوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کا یہ پراجیکٹ تعلیم کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی تعریف کی
اور کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کو منفرد پراجیکٹ لانچ کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ
سکولمپکس گیمز، ہاکی لیگ، ٹرانسجیڈر اور صبح نو سکولوں کا قیام جیسے اقدامات انتہائی قابل فخر ہیں۔
:ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فوادہاشم ربانی سے قومی تاجراتحاد اور پاکستان کسان اتحاد کے رہنماوں پر مشتمل وفد نے بدھ کے روز ملاقات کی۔صدر قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب ملک خالد بھٹہ اور صدر کسان اتحاد مظفرگڑھ عبدالغفور بابر کے علاوہ مقبول کھوکھر، اشفاق ملک،اقبال خان، شاہد سپرا اور عمردراز نگانہ وفد میں شامل تھے۔
سیکرٹری سروسز انجینئیر امجد شعیب خان ترین اور ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے خطے میں تعمیرو ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خطے سے غربت کےخاتمہ کے لئے زراعت کو ترقی دی جارہی ہے اور شرح خواندگی میں اضافہ پر فوکس کیا جارہا ہے جبکہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ڈیپ ڈائیو کانفرنس کے موقع پر تیار کردہ سفارشات پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ جنوبی پنجاب نے تعلیم کے شعبے میں منفرد اقدامات اٹھائے ہیں جس پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فخر ہے۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بلڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جوکہ جنوبی پنجاب کےاثاثوں میں خوبصورت اضافہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکرٹریز کے ایک بلڈنگ میں شفٹ ہونے کے بعد سیکرٹریٹ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری
نے وفد کو یقین دلایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تاجر برادری اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر ملک خالد بھٹہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے اور سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے وقت کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری میں بھی بہتری آئے گی۔
کسان اتحاد ضلع مظفر گڑھ کے صدر عبدلغفور بابر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے کے ہر فرد کی آواز ہے۔وفد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تاجر برادری اور کسانوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
شیلٹر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت سکولوں میں ٹائلٹس اور ریمپس کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔یہ افتتاح سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین نے منگل کے روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مون لائٹ نیو ملتان میں کیا۔ ڈی ای او سیکنڈری سکولز شیخ رشید، وائس پرنسپل گورنمنٹ مون لائٹ سکول شاہدہ بابر ، سوشل ویلفئیر آفیسر اقبال سہو، کوآرڈنیشن آفیسر ایف ڈی او میاں توقیر اور صدر شیلٹر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن محمد رضوان ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پینے کا صاف پانی اور سیوریج کی سہولت بنیادی ضروریات میں شامل ہیں اور یہ سہولیات اچھی صحت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ سیکرٹری سروسز نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں اور اہل ثروت حضرات آگے بڑھیں اور سماجی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں این جی اوز تعمیروترقی میں حکومتوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ترقی میں این جی اوز کا بہت اہم کردار ہے۔انجینئر امجد شعیب خان ترین نے انجمن تاجران اور ایسی دیگر تنظموں پر زور دیا کہ وہ اپنے ایریا میں واقع سرکاری سکولوں کو اپنائیں اور ان سکولوں کی تعمیرو ترقی میں کرار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ سکولوں میں سٹوڈنٹس کی تعداد کے تناسب ٹائلٹس تعمیر کی جائیں۔ سیکرٹری سروسز نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس سلسلے میں حکومت نے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کے لئے ریمپس بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔شیلٹر ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد رضوان ملک نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف اداروں میں9 ٹائلٹس تعمیر کی ہیں ۔سرکاری سکولوں میں6 اور پرائیویٹ سکولوں میں3 ٹائلٹس تعمیر کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ
سرکاری سکولوں میں خصوصی بچوں کے لئے 4 ریمپس بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹائلٹس اور ریمپ کی تعمیر کا پراجیکٹ ایف ڈی او اور ڈبلیو ایچ ایچ کے مالی تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے گھنٹہ گھر چوک کے قریب قلعہ کہنہ قاسم باغ کے ایریا میں قائم ٹرین بوگی ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا ہے۔سپیشل سیکرٹری ہاوسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم خان اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف روف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین بوگی ریسٹورنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی درخواست پر چئرمین ریلوے نےچار ریل بوگیاں فراہم کی تھیں جن میں سے دو ریل بوگیاں ملتان، ایک بہاولپور اور ایک ڈی جی خان پی ایچ اے کے حوالے کی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ فرید گیٹ بہاولپور میں ریل بوگی ریسٹورنٹ پہلے سے فعال ہے جبکہ اب ملتان میں بھی ریل بوگی ریسٹورنٹ قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرین بوگی ریسٹورنٹ کا مقصد شہریوں کو تفریح کے لئے خوبصورت سپاٹ فراہم کرنا ہے تاکہ شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ چائے، کافی اور کھانے انجوائے کر سکیں۔فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ ٹرین بوگی ریسٹورنٹ کی تزئین و آرائش کنٹریکٹر نے کی ہے اور پی ایچ اے کا کوئی پیسہ اس پراجیکٹ پر خرچ نہیں ہوا بلکہ ٹرین بوگی ریسٹورنٹ کی لیز سے پی ایچ اے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری
کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطےکی تعمیرو ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کےلئے بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔اس حوالے سے بہاولپور میں کشتی رانی کے مقابلے اور ملتان میں کلچرل اینڈ لٹریری فیسٹیول کا انعقاد اس کی واضح مثالیں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف روف خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ٹرین بوگی ریسٹورنٹ بی او ٹی کی بنیاد پر پانچ سالہ لیز پر دیا گیا ہے اور پی ایچ اے اس کا ماہانہ 1لاکھ 70 ہزار روپے کرایہ وصول کرے گا جبکہ کرائے کی مد میں ہر سال دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے ٹرین بوگی ریسٹورنٹ کے قیام کے لئے جگہ کا انتخاب جلد کر لیا جائے گا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ان کے آفس میں وفاقی محتسب کے ایڈوائزر محمود جاوید بھٹی نے ملاقات کی اور انہیں ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے ادارہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ادارہ مختلف سرکاری محکموں کے خلاف موصول ہونیوالی عوامی شکایات کے حل میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا وفاقی محتسب جیسے اداروں کے متحرک کردار سے نہ صرف عوام کی داد رسی ہوتی ہے بلکہ محکموں کی پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری آتی ہے اور شفافیت قائم ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ڈیجیٹل میکانزم تیار کیا گیا ہے اور مسلہ حل ہونے تک شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی درخواستوں کو ٹریک کیا جاتا ہے۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ عوام کو اونرشپ مل سکے۔ وفاقی محتسب کے ایڈوائزر محمود جاوید بھٹی نے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بتایا کہ سرکاری محکموں کے خلاف عوامی شکایات کا بلا معاوضہ اور بلا تاخیر ازالہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب نے 2023 میں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194099 شکایات پر کارروائی کی ہے اور سال 2023 میں شکایات پرکارروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوبی پنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد جاری ہے اور خطے میں شروع کئے گئے2600 ترقیاتی منصوبے تیزی کے ساتھ تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر135 ارب روپے جاری کئے گئے اور اب تک ترقیاتی فنڈز کا81 فیصد خرچ کر لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب آفتاب پیرزادہ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک ناصرجمال ہوتیانہ، سیکرٹری اریگیشن عبدالخالق رزاقی ، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو مہرخالد اور محکمہ خزانہ اور لوکل گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کا شفاف استعمال ہمارا ہدف ہے۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کو کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہ کی جائے اور ترقیاتی بجٹ لیپس ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر کو جواب دہ بنایا جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز فیلڈ میں جاکراپنے محکموں کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں اور میگا ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کے43، سکول ایجوکیشن کے10 اور پبلک بلڈنگز کے120 منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ
سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے17، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئر کے122، ایری گیشن 54، روڈز510،اربن ڈویلپمنٹ 81، واٹر سپلائی سیوریج کے392، لوکل گورنمنٹ، 395، زراعت8، لائیوسٹاک5، جنگلات3 اور وائلڈ لائف کے 2 منصوبے بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔
چئیرمین سینٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا خطہ انتہائی اہمیت کا حامل اور وطن عزیز کی فوڈ سیکیورٹی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وسیب کے لئے الگ سیکرٹریٹ کی بجائے الگ صوبے کے حامی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین خواہش ہے کہ اس خطے کے لئے الگ ہائیکورٹ اور پبلک سروس کمیشن قائم کیا جائے۔ چئیرمین سینٹ نے بتایا کہ وزارت اعظمیٰ کے دوران انہوں نے وفاقی حکومت کی ملکیت ریلوے کی جگہ سی ایم ہاوس کی تعمیر کے لئے مختص کی تھی جہاں اب کمشنر ہاوس قائم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب میں تعمیر و ترقی کا عمل مزید تیزکرنے کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے اپنی کامیابی کے بہت سے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ کی رِنگ فینسگ کی وجہ سے خطے کو تعمیر و ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن کردیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ کے قیام سے لیکر اب تک بہت سے میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف ڈیپارٹنمنٹس کو منفرد اقدامات کا اعزاز حاصل ہے جس میں کشتی رانی کے مقابلے،سکولمپکس گیمز اور ہاکی لیگ کا انعقاد، ٹرانس جینڈر اور صبح نو سکولوں کے قیام اور سکولوں میں گرین بک کے اجراء کے اقدامات شامل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ خطےمیں گڈ گورنس اور پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
Happy Labour Day
جنوبی پنجاب میں فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکیورٹی کے سلسلے میں پیر کو ایک مقامی ہوٹل میں نیشنل کانفرنس منعقد کی گئی۔
سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئیر امجد شعیب خان ترین قومی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی آفتاب پیرزادہ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ساوتھ پنجاب محمد اقبال، صحت، زراعت اور لائیو سٹاک کے محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران نے اس کانفرنس میں شرکت کی جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسانوں کی ایک بڑی تعداد کانفرنس میں شریک تھی۔ علاوہ ازیں ڈبلیو ایچ ایچ کی کنٹری ہیڈ محترمہ عائشہ، سی ای او ایف ڈی او غلام مصطفیٰ اور پروگرام منیجر پرویز انصاری،
ڈائریکٹر دو آبہ فاونڈیشن جاوید اقبال اور سی ای او شیلٹر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن محمد رضوان بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین نے قومی کانفرنس برائے فوڈ اینڈ نیوٹریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان کا کسان بہت محنتی اور انتہائی باشعور ہے اور وہ فصلوں کی کاشت اور نگہداشت بارے انتہائی باخبر ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کو خوشحال بنانے اور اسے اس کی فصل کا صحیح معاوضہ دینے کے لئے اجناس کی برینڈنگ کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری سروسز نے بتایا کہ موجود دور ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کا دور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے آم اور چاول کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے اور بین الاقوامی منڈی میں ایک آم ڈالرز میں فروخت ہوتا ہے جبکہ ہمارا باغبان معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین انتہائی ذرخیز ہے اور فوڈ سیکیورٹی کے ایشو سے نمٹنا کوئی مشکل نہیں بلکہ پاکستان میں بہت سے ممالک کی غذائی ضروریات کو پوری کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو اس کی فصل کاصحیح معاوضہ دینے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ نیشنل کانفرنس برائے فوڈ اینڈ نیوٹریشن غیرسرکاری تنظیموں کے اشتراک سے جنوبی پنجاب میں تین سالہ پروگرام کے اختتام پر منعقد کی گئی ۔کانفرنس کے شرکاء کو فی ایکڑ پیدار میں اضافہ کرنے، زمین کی زرخیزی بڑھانے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بیت الخلاء کی تعمیر کے منصوبوں بارے کی گئی کاوشوں بارے بتایا گیا۔یہ تین سالہ پروگرام ذبلیو ایچ ایچ، دوآبہ فاونڈیشن،جرمن
کوآپریشن اور ایف ڈی او کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا۔
نامور کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ سے سجاپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پزیر ہو گیاپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ کراچی کے کھلاڑیوں کے نام، ساوتھ کیٹگری کا ٹائٹل ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے اپنے نام کرلیا تفصیل کے مطابق پنجاب کی شطرنج ایسوسی ایشن ، ملتان ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ،سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کے اشتراک سےپہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ اختتام پذیر ہوگیا 17لاکھ روپے انعامی مالیت کے ایونٹ میں ملک بھر سے 250سے زائدکھلاڑیوں نے شرکت کی ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی کامران خان تھے نتائج کے مطابق ماسٹرکیٹگری کاٹائٹل کراچی کے نیشنل ماسٹر صابر حسین نے حاصل کی انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ساڑھے چھ پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، مہروں کی پوزیشن ،پان کی پیش قدمی اور نائٹ کے کمبی نیشن نے ان کی جیت کا سفرا ٓسان بنایا اور 50ہزار کے انعام کے حقدار ٹھہرے ، کراچی ہی کے فیڈے ماسٹر محمد وقار نے چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی25ہزار روپے کے حقدار تھہرے ،کوئٹہ کے یونس ملگانی تیسرے نمبر پر رہے انہوں نے 15ہزار روپے حاصل کئے محمد یونس چوتھے ، اسد اللہ خان رامپوری 5ویں ، عزیز فاروقی چھٹے ، ڈاکٹر ایوب ساتویں،واجد حسین آٹھ ویں اور سبط علی نویں جبکہ انٹرنیشنل ماسٹر تنویرگیلانی دسویں نمبر پر رہے ، جنوبی پنجاب کیٹگری میں ڈیرہ غازی خان کے مجاہد حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ا ور25ہزارروپے انعام پایا، محمد ثقلین دوسرے اور عمر حفیظ تیسرے نمبر پر رہے ،زوہیب علیم اور غلام مصطفیٰ نے چوتھی اور 5ویں پوزیشن حاصل کی،ارسلان اختر ، مبشرسعید نے چھٹی ، ساتویں،سبحان صغیر نے نویں اور فداحسین نے دسویں پوزیشن حاصل کی خواتین کے کیٹگری میں بہاولپور کی فریحہ صدیقی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ان کو 15ہزارروپے انعام دیاگیا جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی کی ذونیبہ واصف رہیں انہیں 10ہزا ر روپے انعام دیاگیا انڈر 14 کیٹگری میں ملتان کے حمزہ مسعود پہلے نمبر رہے ان کو 51ہزا ر روپے کیش پرائز دیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر کوئٹہ کے ریحان خان رہے ان کو 10 ہزارروپے انعام دیاگیا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہ یہ ایک شاندار ایونٹ ہے جس کی میزبانی شہر اولیاء ملتان نے کی ہےجنوبی پنجاب کے کسی بھی شہر میں اگرکوی شطرنج یا کسی کھیل کا ایونٹ کرانا چاہتا ہے تو ہم ساتھ بھرپور ساتھ دیں گے اور تمام سہولیات فراہم کریں گے ، ایڈیشنل آئی جی کامران خان نے کہ ایسے ایونٹ بیرون ممالک سنے تھے پاکستان میں اور پھر ملتان میں ایونٹ دیکھ کر یہ یقین ہوا کہ آج بھی پاکستان کی ترقی کےلئے کام کرنے والوں کی کمی نہیں مائنڈ گیم کےلئے کوئی کام کررہا ہوگا یہ کبھی نہیں سوچا تھا پولیس کی خدمات چیس کےلئے حاضررہیں گی۔ چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ گویر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیس دنیا کا قدیم ترین کھیل ہے اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہونیوالے شہر ملتان نے کھلے دل کے ساتھ اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عزت دی۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعیم روف نے خطاب میں کہا کہ شطرنج کا سنہری دور واپس لوٹ آیا ہے۔بعدازں مہمانوں کو شیلڈ اور پھولوں سے نواز گیا ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Jail Road
Multan
60550
Opening Hours
Monday | 09:00 - 17:00 |
Tuesday | 09:00 - 17:00 |
Wednesday | 09:00 - 17:00 |
Thursday | 09:00 - 17:00 |
Friday | 09:00 - 17:00 |
School Education Department, South Punjab, Chungi # 06 Bosan Road
Multan, 60000
Official page of School Education Department, South Punjab
Multan, 60000
I am field officer in federal government of Pakistan in NATIONAL COMMISSION FOR HUMAN DEVELOPMENT (NC
Office No. 51, Upper Floor, Excise & Taxation Offices MDA Chowk
Multan
Taxation
71 Sher Shah Road, MULTAN CANTT
Multan, 60000
This is Official page for DIRECTOR MILITARY LANDS & CANTONMENTS MULTAN REGION
Multan Roed Jalalpur Pirwala
Multan
یہ پیج عمران خان کے ٹائیگروں کی رہنمائی کیلئے بنایا گیا یے۔