Faridi Shifa Khana

faridi shifa khana is a clinic name Faridi shifa khana is a unanni and herbal medicine clinic. here any diseases treatment

22/12/2023

اطباء کرام کیلیئے خوشخبری
نیشنل کونسل فار طب اور چغتائی لیب پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

صدر نیشنل کونسل فار طب اورچغتائی لیب کے پراجیکٹ ہیڈ نے باہمی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے
اس موقع پر چئرمین انسپیکشن حکیم عبدالواحد شمسی ,چیئرمین نصاب کمیٹی حکیم حافظ فرید یونس رجسٹرار محمد اسماعیل کنٹرولر محمد اشرف صدیقی اور چغتائی لیب کے نمائندگان نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق اطباء کرام کو ایک سو روپے فیس پر چغتائی لیبارٹری کی جانب سے بلیو کارڈ بنا کر دئیے جائیں گے کارڈ ہولڈر کو لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت ہو گی ۔ ایک کارڈ پر فیملی کے سات افراد استفادہ کرسکتے ہیں.
اطباء اپنے کارڈ بنوانے کے لیے سندھ میں محترم جناب حکیم سراج الدین چانڈیو(03212005535) ,پنجاب سے حکیم ذوالفقار علی زاہد (03006844958,03458141758),بلوچستان سے محترم جناب حکیم عارفین سعید(03009387785 ,), خیبر پختونخواہ سے محترم جناب حکیم عبدالواحد(03005730407, 03459344250) سب آفس نیشنل کونسل فار طب لاہور سے ارسلان احمد(03327778354) اور مرکزی دفتر میں رضوان بن حسین ستی(0519204375,0519204378 03005309689,) سے رابطہ کریں۔
حکیم ذوالفقار علی ملک(ترجمان نیشنل کونسل فارطب)

22/12/2023

Juma Mubarik

19/12/2023

ایک بہترین دیسی نسخہ جو کئی امراضِ کا علاج ہے
صدقہ جاریہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں جزاک اللہ
نسخہ

لونگ10گرام،
کلونجی 10 گرام
تخم پیاز10گرام،
تیزپات10گرام،
زیرہ سیاہ10گرام،
اجوائن دیسی10گرام
ترکیب تیاری:
تمام ادویہ کا سفوف بنالیں

طریقہ استعمال:
ایک گرام سے دو گرام تک ایک پاؤپانی میں پکائیں.
جب ایک چائے کےکپ کے برابر رہ جائےتوچھان کرگرم گرم چائےکی طرح پیئں صبح وشام خالی پیٹ ہلکا سا کڑوا کسیلا ہو گا حسب ذائقہ چینی ملا سکتے ہیں.

فوائد:
اعصابی دردیں،
پٹھوں کا کھینچاؤ،
جوڑوں کادرد،
یورک ایسڈ،
کولیسٹرول،
معدہ وجگرکےامراض،
شوگر کی ذیادتی،
بار بار پیشاب کا آنا،
کمر درد،
قبض دائمی،
نزلہ زکام،
سانس کا پھولنا،
دمہ،
دل کی کمزوری،
لیکوریا.
ان تمام امراض کا سو فیصد مجرب علاج ہے
حکیم طاہر اشرف
ساہیوال
تیار شدہ منگوانے کے لیے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں

19/12/2023

طب مشرقی میں تحقیق کے عمل کو اگے بھانا وقت کی ضرورت ہے پائم کے زیر اھتمام تذکارحکمت کی تقریب سے خطاب
لاہور ------ خصوصی رپورٹ--- طب مشرقی ایک فطری اور قدرتی طریقہ علاج ہے جس باقاعدہ فلسفہ اور نظریات ہیں جو صدیوں کے عمل کا نتجہ ہے اور یہ نظریات اور روایات سائنس کا درجہ رکھتی ہیں مگر اج ضر ورت اس امر کی ہے ان کو سائنسی انداز سے پرکھا جاے اور تحقیق سے ثابت کیا جاے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیراھتمام تذکارحکمت کی تقریب جو حکیم طاہر جان سعید کی تصنیف قانون طب کے تعارف وپذیرائ کے لئے ہمدرد مرکز لاہور میں ہوئ سے خطاب کرتے ہوے حکیم عبدالحنان صدر پائم ، حکیم راحت نسیم سوہدروی، حکیم سجاد زخمی، حکیم حامد نظامی، عرفان شاہد، حکیم اسحاق سلطان ، حکیم حارث نسیم ، حکیم رفیق شاہین، طبیبہ نبیلہ عمران اور حکیم طاہرجان سعید نے کیا انہوں نے کہا کہ طب مشرقی کو صحت پالیسی میں شامل کرکے ہی مسئلہ صحت حل کیا جا سکتا ہے یہ سائینس کا دور ہے دنیا بھر میں نباتات پر تحقیق جاری ہے ہمدرد یونیورسٹی میں کلیات طب پر کام جاری ہے اطبا اور ان کے اداروں کو طب کے بنیادی نظریات پر کام کرکے اس کی سائنسی حثیت کو تسلیم کرانا ہوگا کیونکہ اج کے دور میں ہر چیز کی سائنسی حثیت کو دیکھا جاتا ہے پھر یہ دور سائنس ہے اور دنیا گلوبل وئلیج بن چکی ہے تحقیق سے ہی علوم فنون کی ترقی مممکن ہے حکیم طاہرجان سعید کو قانون طب کو جدید تحقیق کی روشنی میں لکھنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکیم اجمل خان اورحکیم محمد سعید کی خدمات کو بھی سراہا گیا حکیم طاہر جان سعید کو صدر تقریب حکیم عبدالحنان نےعکس مہر نبوی پیش کی گئ تقریب میں اطبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی

19/12/2023

پستہ --بے شماد فوائد کا حامل

موسم سرما میں خشک میوہ جات بڑی رغبت سے کھاے جاتے ہیں جن میں ایک پستہ ہے سردیوں کی بھیگی راتوں میں لحاف میں منہ اوڑھے نمک لگے پستہ کا استعمال بہت مزیدار ہوتا ہے اس کی غذائی اور دوائی افادیت بہت زیادہ ہے- مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے دل دماغ جگر اور معدہ کے لیے بہت مفید ہے- کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور شرائین قلب کے تھکے کھولتا ہے مگر اس کا استعمال اعتدال میں رہ کر کرنا چاہیے اور بڑھے ہوے خون کے دباؤ یعنی ہائی بلڈپریشر کے مریض پستہ پر نمک نہ لگائیں
پستہ کا درخت معلوم تاریخ سے قدیم درختوں میں شمار ہوتا ہے یہ دس انج تک بلند اور سینکڑوں سال تک رہتا ہے- اس کا آبائی علاقہ مغربی ایشیا، شام اور افغانستان قرار دیا جاتا ہے قدیم فارس میں یہ میوہ بہت قیمتی خیال کیا جاتا اور دولت شہرت اور خوش حالی کی علامت تصور کیا جاتا - ایک پیالی پستے جو کہ بغیر چھلکے کے ہوں میں
کیلوریز 159
پروٹین 5.72
چکنائی 13 گرام
فائبر 7.70
کاربوہائیڈریٹس 34 ملی گرام
میگنشم 291ملی گرام
پوٹاشیم 0.482 ملی گرام
وٹامن بی 6
تھایا مین 0،247 ملی گرام اجزاء ہوتے ہیں -
پستہ کا شمار ان گری دار میوہ جات میں ہوتا ہے جن میں کیلیوریز (colories) امینوایسیڈ، معدنیات اور حیاتین کا تناسب بہت زیادہ ہے پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ فاسفورس اور منگنینشیم کی بڑی مقدار ہوتی ہے- پستہ آنٹی اکسیڈ ینٹ خصوصیات کا حامل ہے جو فنیولک کمپاؤنڈز اور حیاتین ای کا مواد فراہم کرتے ہیں -زمانے قدیم میں اطبا اسے شباب آور یعنی جوانی لوٹانے کے لیے استعمال کرواتے تھے اور اسے قیمتی میوہ قرار دیا جاتا تھا -پستہ انتہائی مفید چیربیلے تیزابوں ( فیٹی ایسڈ) سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند ملائم ونرم اور چمک کو قائم رکھتے ہیں -پستہ میں موجود روغن جلد کو ملائم اور پر کشش رکھتے ہیں یہ اپنی آنٹی اکیسدنٹس خصوصیات کے باعث جلد پر ڈھلتی عمر کے باعث ظاہر ہونے والی علامتوں کو روکتا ہے- پستہ کا باقاعدہ استعمال سورج کی شعاعوں سے جلد پر مضر اثرات کو روکتا ہے- دھوپ کی جلن اور تپش کم کرتا ہے اور سرطان کے خطرہ سے محفوظ بناتا ہے- پستہ میں موجود بائیوٹن بالوں کو گرنے سے روکتے میں مدد دیتا ہے اگر پستہ پیس کر پانچ چمچے پھر اس میں ناریل کا تیل 2 چمچ ملا کر کریم بنا لیں اور یہ کریم سر کی جلد پر لگا کر 20 منٹ تک چھور دیں اور بعد میں بالوں کو کھلا چھوڑ دیں جس سے بالوں میں لچک اور تازگی ہو گی- 2017 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ فائبر (پھوک) کی وجہ سے انتوں کے سرطان کو روکنے میں مفید ہے جو خواتین خوب صورت رہنا چاہتی ہے ان کو پستہ روزمرہ کی غذا میں شامل رکھنا چاہیے ایک تحقیق میں مطابق جب شوگر بڑھانے والی غذاؤں کے ساتھ پستے دئیے گئے تو اس سے خون میں شکر کی مقدار نہیں بڑھی اس طرح خیال یہ ہے کہ پستہ خون میں شکر کی مقدار متوازن رکھتا ہے پستہ کا استعمال موٹاپا نہیں کرتا کیونکہ اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہے 50 پستوں میں صرف 159 کیلوریز پائی جاتی ہے اپنی انٹی اکیسدنٹس خصوصیات کی وجہ سے سرطان (کینسر) اور امراض قلب سے محفوظ بناتا ہے پستہ میں موجود آنٹی اکیسڈنٹس لیوٹین اور زی ایلنتھسن موتیا اور بڑھاپے کے امراض میں مفید ہے پستہ جسم انسانی کی ضرورت پروٹین( لحمیات) کو پورا کرتا ہے ایک پستہ کا 21 فیصد وزن پروٹین ہوتا ہے آج کل گوشت مہنگا ہے اور لوگ کم ہی استعمال کرتے ہیں ایسے لوگ پستہ کا استعمال کرکے جسم کی اہم ضرورت پروٹین کی کمی سے محفوظ رہ سکتے ہیں -پستہ میں فائبر( پھوک) بڑی مقدار میں ہوتا ہے اس لیے معدہ اور آنتوں کے لیے بہت مفید ہے معدہ اور آنتوں کا فعل درست ررکھتا ہے قبض دور کرتا ہے اور معدہ کے مفید بیکڑیا کی تعداد بڑھاتا ہے جس کے صحت پر اچھے اثرات ہوتے ہیں 2012 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پستہ کا استعمال موٹاپا کم کرتا ہے پستہ فائبر کی وجہ سے شکم یعنی پیٹ بھرنے کا احساس پیدا ہوتا ہیں پھر ان میں کیلوریز بھی کم ہوتے ہیں اس طرح ہم انہیں وزن کم کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں اگرچہ یہ زمانہ قدیم کا میوہ ہے تاہم اب اس کے درخت ایران، یونان، اسپین، اٹلی، امریکہ، ترکی، آسٹریلیا،اور مغربی افریقہ کے ساتھ ساتھ ایشیا میں بھی اگاے جاتے ہیں ترک دنیا بھر میں مارکیٹ کی آدھی سپلائی کرتا ہے یہ ایک لکڑی والا پودا ہے جب اس کا پھل خشک ہو جاتا ہے تو اس کا گودا خشک ہو جاتا ہے اور پتھر ئلیے ہوے دو حصوں میں ہوتا ہے جس میں نٹ ظاہر ہوتا ہے جبکہ اسے تل کر نمکین کرکے گری دار میوہ کی صورت فروحت کیا جاتا ہے
موسم سرما میں سردی کی شدت کا مقابلہ کرنے اور سردی سے ہونے والے عوارضات سے مخفوظ رھنے کے لئے قدرت کے عطا کردہ خشک میوہ جات جن میں پستہ بھی شامل ہے کا استعمال کریں اور قدرت کی عطا کردہ ان نعمتوں سے بھر پور استفادہ کریں قدرت نے انسان کے لئے ہر موسم کی مناسبت سے ایسی غذاوں کا اھتمام کیا ہے جن کے دوائ فوائد بھی ہیں اور صحت کے لئے بہت مفید ہیں ہمیں ان کا استعمال کرکے اللہ تعالی کا شکر گذار ہونا چاھئے

12/12/2023

ایک نسخہ دینے لگا ہوں
انگریزی ویاگرا (سلڈینافل) یا ٹنڈالافل فل (سیلس) سے ہزار درجے بہتر ہے
نو سائیڈ ایفیکٹ
پوسٹ فرمائشی ہے
فرمائش کرنے والے کا نام نہیں لکھوں گا پرانا قاری ہے
تقریباً ہر پوسٹ پر کچھ نا کچھ علمی گفتگو ضرور کرتے ہیں
ویسے یہ نسخہ میرا اپنا ذاتی مجرب نہیں ہے
استعمال کروانے پر رزلٹ بہترین ملا ہے
یہ نسخہ ایک دوست سنیاسی سے ملا تھا بڑا عرصہ پہلے کی بات ہے
اب پہلے نسخہ حاضر خدمت کرتا ہوں

خراطین مصفیٰ 1 تولہ
ریگ ماہی 5 گرام
دارچینی 1 تولہ
تخم ترب 1 تولہ
یوہمبین اصل 2 گرام

طریقہ تیاری:
پاؤڈر کرلیں بعد میں یوہمبین مکس کرلیں
500 ملی گرام کپسول بھرلیں
مستقل رزلٹ کے لیے روزانہ رات کو ایک کپسول ہمراہ نیم گرم دودھ
وقتی ضرورت کے لیے 1.5 گھنٹہ پہلے ایک کپسول ہمراہ دودھ استعمال کریں
ضرورت مند اور جائز استعمال کے لیے بناسکتے ہیں نو ٹینشن وگرنہ غلط استعمال یا بدکاری کرنے والے میں میرا کوئی قصور نا ہوگا مجھے کیا پتا کون جائز استعمال کرے یا نا جائز کرے یہ نا ہو کل قیامت والے دن میرے گریبان سے مجھے پکڑا جاے

نوٹ :
اس نسخہ میں یوہمبین کا اضافہ میں نے خود کیا ہے رزلٹ تیز ترین کے لیے دوست بیلی جو پوسٹیں پڑھتے ہیں وہ تو نسخہ دیکھ کر سمجھ جاتے ہیں
الحمدللہ احباب بتا رہے ہوتے ہیں آ پ کی پوسٹیں پڑھ کر آدھے حکیم تو بن گئے ہیں
ایک لائن میں بات مکمل کروں گا
امساک یعنی ٹائمنگ
محرک یعنی انتشار و مقوی اعصاب ہے
شوگر کے مریضوں کے لیے تحفہ ہے موسم کی مناسبت سے بہترین مرکب ہے
زیادہ کچھ لکھنا مناسب نہیں نا ہی عادت ہے
بنائیں استعمال کریں
دعاؤں میں یاد رکھیے گا

12/12/2023

قوت شباب
مردوں عورتوں دونوں کے لیے تحفہ
موسم کی مناسبت سے بڑا بہترین مرکب بنتا ہے
اس موسم میں استعمال کرلیں
سارا سال قوت کی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی
پہلے نسخہ لکھتا ہوں
بعد میں فوائد و طریقہ استعمال

جواہر مہرہ 1.5 گرام
کشتہ سونا 1/2 گرام
کشتہ چاندی اکسیری 1/2 تولہ
کشتہ شنگرف اکسیری سنیاسی 1 تولہ
مصگی رومی 1.5 تولہ
جند بدستر 1 تولہ
زعفران 1 تولہ
جنسنگ 1 تولہ
طباشیر نقرہ 1 تولہ
لبوب کبیر 300 گرام
خمیرہ ابریشم 150 گرام
خمیرہ مروارید 150 گرام
شہد خالص

طریقہ تیاری:
مصگی رومی کا پاؤڈر کرلیں
اب اس میں زعفران ڈال کر خوب کھرل کریں
بعد جنسنگ ، جند بدستر ، طباشیر نقرہ کا پاؤڈر کرلیں
اب انھے ملا کر خوب کھرل کریں
بعد کشتہ سونا ، کشتہ چاندی اکسیری ، کشتہ شنگرف اور جواہر مہرہ ساتھ مکس کرکے خوب کھرل کریں
اتنا کھرل کریں سب یک ذات ہوجاءیں
بعد لبوب کبیر ، خمیرہ مروارید اور خمیرہ ابریشم مکس کرلیں
اب اوپر والا مرکب اس معجون والے مرکب میں مکس کریں
ساتھ شہد خالص ڈال کر خوب مکس کرلیں تاکہ سب یکجان ہوجاے

طریقہ استعمال:
صبح و شام آدھا چمچ ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں
کوشش کریں دودھ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں

نوٹ :
کشتہ جات اور باقی تمام چیزیں خود اپنے ہاتھوں سے تیار کریں
بازاری کمپنی کی پروڈکٹ قابل بھروسہ نہیں
پھر بعد میں کہ رہے ہوتے ہیں رزلٹ نہیں ملا فلاں فلاں نسخہ استعمال کرچکے ہیں
وقت اور پیسہ دونوں بچائیں
ایک ہی دفعہ اچھی چیز استعمال کریں

اس نسخہ کی ترتیب بڑی مہارت سے کی ہے الحمدللہ
وگرنہ سینکڑوں نسخہ جات حکماء لگارہے ہوتے ہیں
بہت کم ایسے ہیں جن کے استعمال سے فوائد حاصل ہوتے ہیں
جواہر مہرہ دل دماغ کو طاقت دے گا
طب یونانی و آیورویدک کا مشہور نسخہ ہے
کشتہ سونا اعصابی و جسمانی و اعضاء رئیسہ شریفہ کی طاقت کے لیے اکسیر اعظم ہے
قوت انتشار امساک کے لیے لاجواب ہے
کشتہ چاندی مادہ منویہ کی پیدائش و افزائش کے لیے اکسیر
ہے
کشتہ شنگرف انتشار و ممسک ہے
پٹھوں اعصاب کو تقویت دے گا
زعفران اور دوسری مفردات حرارت غریزی پیدا کرتی ہیں
جسم انسانی کے ہر اعضاء کو تقویت دے گا
بہرحال زیادہ تعریف مناسب نہیں سب کی علیحدہ علیحدہ تھوڑی بہت وضاحت کردی ہے
ایسی عادت نہیں زمین آسمان کے قلابے ملانا شروع کردوں
توبہ خدایا دوا فروش جیسے کرتے ہیں
اہل علم و فن رکھنے والے اس کی مزید وضاحت کردیں گے
بنائیں استعمال کریں
دعاؤں میں یاد رکھیے گا

12/12/2023

حب نشاط:-
کچلہ مدبر 14 گرام
لونگ 14 گرام
جائفل14 گرام
جلوتری 14 گرام
عقرقرعا 14 گرام
دارچینی 14 گرام
تخم جوز ماثل 6 گرام
زعفران 6 گرام
شنگرف 6 گرام
تریاق 4 گرام
پہلے شنگرف کا تیار کرکے رکھ لیں
شنگرف 20 گرام کو مالکنگنی اور بھلاواں 100۔100 گرام اور روغن کنجد 200 گرام
مٹی کی ہانڈی میں بند کر کے 7۔8 گھنٹے چولہے کی آگ دیں ۔سرد ہونے پہ نکال کر پیس لیں
باقی اشیا کا سفوف بنا کر چنے برابر گولیاں بنا لیں
1 گولی رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ سے کھا لیں ۔ وقت خاص کی طوالت کے لیے ایک بہترین مرکب ہے
اعلی درجہ مقوی باہ اور ممسک ہے

12/12/2023

کھانسی، بلغمی کھانسی، کالی کھانسی، دمہ، سینہ پر بلغم ختم کرنے کا عظیم و آسان نسخہ
اجزاء:
1۔ سونٹھ کا پاوڈر
2۔ شہد
3۔ ہیرا ہینگ
ترکیب:
ایک چمچ شہد میں دو چٹکی سونٹھ پاوڈر ملا کر ایک چٹکی ہینگ ملا دیں۔
استعمال:
صبح شام ایک ایک چائے کا چمچ

Migraine dard shaqeqa درد شقیقہ آدھے سر کا درد اسباب علامات نیچرل اور مستقل علاج 12/12/2023

https://youtu.be/LuoHrBNF9MY
درد شقیقہ آدھے سر کا درد اس کے اسباب علامات اور مستقل علاج کیا ہے
عام سردرد اور درد شقیقہ میں فرق کیا ھے درد شقیقہ migraine کی تشخیص کیسے کی جائے اس کے لیے لیبارٹری ٹسٹ کون کون سے ہیں اس مرض مین وارننگ سائن کون سے ہیں ایلوپیتھک پین کلر اور نشہ آور ادویات کے بغیر نیچرل اور دیسی قدرتی بے ضرر جڑی بوٹیوں سے مکمل اور مستقل نجات کیسے ممکن ھے
یہ سب کچھ اور اس مرض کے متعلق مکمل تفصیلات دیکھیے ہماری اس وڈیو میں
منجانب پروفیسر حکیم میاں محمد خلیل

Migraine dard shaqeqa درد شقیقہ آدھے سر کا درد اسباب علامات نیچرل اور مستقل علاج How to treat /relief migraine dard shaqeqa by Hakeem Dr Mian Khalil Herbalist of migraine shaqeeqa کے ilaj and causes of ...

12/12/2023

*برص کا کامیاب علاج*
بمطابق وعدہ برص کا نسخہ حاضر خدمت ہے بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں آزمودہ اور مجرب ہے الحمد للہ برص کا کامیاب علاج ہے
ہوالشافی
چاکسو 100 گرام
بابچی 100 گرام
تخم پنواڑ100 گرام
انجیر 100 گرام لے لیں
خوراک: دو عدد انجیر کے دانے اور دو دو تا تین تین گرام دوسری اشیاء لے کر رات کو دو گلاس پانی ڈال کر مٹی کے برتن میں بھگو کر رکھ دیں۔
صبح کو مل چھان کر اور انجیر چاہے ثابت ہی کھا لیں یا ساری اشیاء کو گرینڈ کر لیں تو بہت اچھا رزلٹ ملے گا اور شہد 40 گرام شامل کر لیں اور ایک گلاس ناشتہ سے ایک کھنٹہ پہلے اور دوسرا گلاس مغرب سے پہلے مریض کو پلائیں اور کھانا ایک گھنٹہ بعد کھائیں۔

یہ دو خوراکیں ایک دن میں لینی ہیں ان شاءاللہ تیسری خوراک پر داغ کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں الحمد للہ
اور ایک ماہ میں ایسے مریض جن کے جسم برص سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ان پر بہت کم برائے نام داغ رہ جاتے ہیں

پرہیز
شکر گڑ کھٹی چیز اور مچھلی بادی چیزیں یا تلی چیزوں سے مکمل پرہیز کروائیں

اس نسخہ کو آزمائیں رزلٹس شئیر کریں صاحب نسخہ اور ہیں مجرب میرا بھی ہے کمال رزلٹس ہیں
اللہ پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثم آمین اللہ پاک سب پر اپنا فضل فرمائے آمین ثم آمین

12/12/2023

طلاء بہار
عضو خاص جڑ سے پتلا اور آگے سے موٹا ہو جائے ۔ پٹھے نسیں کمزور اور ڈھیلا ڈھالا ۔
انتہائ آسان اور سستا طلا جو بیس منٹ میں بن جاتا ہے۔ اکسیری طلا براے کمزوری نفس کجی عضو کا ٹیڑھا پن ڈھیلا پن عضو کی موٹائی اور لمبائی ،عضو کی شکل میں بگاڑ جیسا کہ آگے سے موٹا اور پیچھے سے پتلاسب پر بہترین رزلٹ کا حامل طلا ہے۔عضو میں اکڑاؤ پیدا کرتا ہے۔مجلوق کےلے نی زندگی کا پیغام ہے۔رگوں کا کھولتا ہے اور خوب انتشار لاتا ہے۔
ہوالشافی۔
روغن لونگ 20 گرام
روغن دارچینی 20 گرام
روغن مچھلی 20 گرام
روغن مالکنگنی 20 گرام
روغن کچلہ۔ 20گرام
روغن بیر بوٹی 20 گرام
روغن خراطین 20 گرام۔
روغن سانڈہ خالص 200گرام
زیتون کا تیل خالص250گرام
کسٹر آئل 100گرام
اور عقرقرحا ایک نمبر 30 گرام مثل غبار کر لیں۔
بنانے کا طریقہ۔روغن زیتون کوکسی کڑاہی میں ڈال کر آگ پہ رکھیں اور نیچے ہلکی سی آگ جلائیں اور جب وہ نیم گرم ہو جاے تو اس میں عقرقرحا کو ڈال دیں۔اور آگ پہلے سے مزید ہلکی کر لیں۔ اور ہلکی آگ پہ تقریباً پانچ منٹ اسکو پکاے۔پھر آگ کو بند کر دین۔اور چولہے سے نیچے اتار کر باقی روغنیات اس میں مکس کر دیں اور 24 گھنٹے کےلے پڑا رہنے دیں اس کے بعد یہ آپکا اکسیری تیل تیار ہے۔کوشش کریں کہ تمام روغنیات خالص بنا لین۔نہیں تو پھر کسی معتبر کمپنی کے لے لیجے اور روغن سانڈہ اپنے ہاتھ سے نکلوا کے شامل کریں۔زیادہ تعریف اسکی فضول ہے۔
استعمال کا طریقہ
حسب ضرورت حشفہ اور پیشاب کی نالی چھوڑ کر عضو مخصوص پر پانچ سات منٹ آرام سے مالش کریں تاکہ جذب ہو, اوپر برگ پان یا ارنڈ باندھیں, صبح دھو لیں نیم گرم پانی سے دو ہفتہ کے استعمال سے آلہ تناسل کی تمام خرابیاں دور ہو کر از سرنو طاقت ور ہوگا,

انشاء اللہ جو احباب ایک دفعہ بناے گا وہ انشاء اللہ تعالیٰ خود ہی تعریف کرے گا۔ آج تک آپ نے جتنے طلا استعمال کیے سب کو بھول جاے گے آپ اور مزے کی بات یہ طلا ہر خاص و عام بنا سکتا ہے۔جو اس کا غلط استعمال کرے گا وہ اپنی جزا اور سزا کا زمہ دار خود ہوگا۔میں اس چیز سے بری و ذمہ۔
✿✿نوٹ
پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
دیسی دوا میں
کوئی بھی دیسی جڑی بوٹیوں کی دوا 15 دن، 30 دن ، ایک مہینہ استعمال کے بعد وقفہ ضرور دیں

12/12/2023

گھٹنوں کی تبدیلی کی ضرورت نہیں مکھ کے ختم ہونے کا مجرب علاج
ایک مریض ہے جس کو ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گھٹنے تبدیل ہوں گے کیوں کہ اس کی مکھ ختم ہو گئی ہے دوستوں مکھ ختم نہیں میکھ جم جاتی ہے مکھ ختم نہیں ہوتی جم جاتی ہے سردی اور خشکی کی وجہ سے تو جب جاتی ہے تو اس کا علاج یہ ہے
اس کے اندر رطوبات پیدا کر دیں تو ان شاءاللہ یہ کڑ کڑ کی آوازیں ٹک ٹک کی آوازیں ختم ہو جاتی ہیں گھٹنے ٹھیک ہو جاتے ہیں
اس کے لیے یہ نسخہ استعمال کریں ایک مہینہ ان شاءاللہ یہ گھٹنوں سے ٹک ٹک کی آوازیں کڑ کڑ کی آوازیں ختم ہو جائیں گی اور دردیں اس کی بند ہو جائیں گی
تو اس کے لیے آپ نے پرہیز کرانا ہے چار، پانچ ،چھ، نمبر کی غذائیں بھی دینی ہیں اس کو
یہ صرف ادویات سے نہیں ٹھیک ہوگا کہ ایسے نہیں ہوگاکہ آپ سرد خشک غذائیں کھائیں اور ادویات بھی دیتے جائیں کیونکہ سردی خوشی سے تو جوڑوں کے اندر میکھ جم جاتی ہے اس کو تحلیل کرنا ہے دونوں چیزیں ضروری ہیں تو تب جا کے یہ گھٹنے آپ کے ٹھیک ہوں گے اور دوست نے مجھے پرسنل میں پوچھا ہے تو وہ گروپ میں بتا رہا ہوں کہ سب کا بھلا ہو اور یہ مجرب عمل
تو وہ نسخہ آپ بنا لیں اللہ پاک فضل کرے گا ان شاءاللہ مہنگا تو ضرور ہے لیکن اتنا بھی مہنگا نہیں ہے کہ گھٹنوں کے تبدیل کرانے سے جی نسخہ نوٹ کریں
نسخہ درج ذیل اجزاء پر مشتمل ہے تو اس کے لیے 10, 10 گرام چیزیں برابر وزن ہیں چلو اب ہم اپ کو نا 10 گرام کے حساب سے تھوڑا تھوڑا بنا کے دیکھیں
سورنجان شیرین 10 گرام چوب چینی 10 گرام
سورنجان تلخ 10 گرام مصطگی رومی ایک نمبر 10 گرام
اسگند ناگوری 10 گرام
عود بلسان لکڑی 10 گرام یہ تینوں اچھی طرح پیس لیں اور جتنے بھی اعلی کوالٹی کی میڈیسن ہوں گی اتنا اثر کرے گی اور میں ایک یہ ابھی اپ کو بتا دوں کوئٹہ والی مصطگی بالکل غلط ہے کوئی کام نہیں کرے گی بالکل اور بلسان لکڑی جو ہے یہ صاف ستھری لینی ہے یہ نہیں کہ لکڑی خراب ہوئی تو نسخہ خراب چوب چینی اس کو تھوڑا سا پیسنا مشکل ہو جاتا ہے تو یہ بھی اچھی طرح پیس لیں پاؤڈر کر لیں فائن پاؤڈر کریں
مقدار خوراک 500 MG کا کیپسول بھریں صبح دوپہر شام دودھ کے ساتھ دیں اللہ پاک فضل کرے گا ان شاءاللہ ایک ماہ کے اندر رطوبات پیدا ہو جائیں گی دوسرا نسخہ
ریٹھے کا چھلکا 20 گرام اور ہلدی 20 گرام اس کو فائن پاؤڈر کر کے 500 ملی گرام کا کیپسول بھر لیں ایک کیپسول صبح اور ایک شام پانی کے ساتھ استعمال کریں ان شاءاللہ اللہ کرم کرے گا
نوٹ اس میں ایک بات اور ہے کہ چھلکا بعض اوقات قئے پیدا کرتا ہے اس کی مقدار تھوڑی سی کم کر لیں اگر قئی پیدا کرے پھر ویسے نہیں کرے گا ھلدی کے ساتھ ہے گا یہ استعمال کرائیں اللہ پاک فضل کرے گا اللہ پاک آسانیاں پیدا کرے گا مریض کے لیے بھی اور اپ کے لیے بھی اسانیاں پیدا کرے

12/12/2023

تلبینہ
: “رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔(ابن ماجہ)
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں
آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں
پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔
نبی ﷺ فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔ (بخاری مسلم ترمذی نسائی احمد)
جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے
۔نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ' مریض بھی)
نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن، ذہنی امراض، دماغی امراض، معدے، جگر ،پٹھے، اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
" جو " -------- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال دیں ۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں ۔ اس کھیر کے اندر آپ چاھیں تو شہد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں ۔اسے تلبینہ ( Talbeena) کہیں گے ---
ترکیب:
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
طبی فوائد:
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں-یہ غذا:
1۔غم ، (Depression)
2۔ مایوسی،
3۔ کمردرد،
4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی،
4۔ پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری،
5۔ بهوک کی کمی،
6۔ وزن کی کمی،
7۔ کولیسٹرول کی زیادتی،
8۔ جسم ہاش بشاش
9۔ امراض دل،انتڑیوں،
10۔ معدہ کے ورم،
11۔ السرکینسر،
12۔ قوت مدافعت کی کمی،
13۔ جسمانی کمزوری،
14۔ ذہنی امراض،
15۔ دماغی امراض،
16۔ جگر،
17۔ پٹھے کے اعصاب،
18۔ نڈھالی
19.وسوسے (Obsessions)
20. تشویش (Anxiety)
کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے

12/12/2023

۔شوگر کے مریضوں کیلیے خاص تحفہ سیکس ٹایمنگ میں اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شوگر کے مریضوں کی شوگر کنٹرول اور سیکس ٹایمنگ میں بے بہا اضافہ اور مردانہ کمزوری۔جریان ۔سرعت انزال۔زکاوت حس مادہ منویہ میں بے بہا اضافہ قوت باہ کے لۓ مجرب ہے۔۔۔۔
ٹاٸمنگ اور عضو خاص کی سختی میں اضافہ اور منی میں بھی اضافہ اس نسخے کےاستعمال سے چہرے کا رنگ بھی کھل اٹھے گا اور منی میں گاڑھا پن عضو میں لوہے کی طرح سختی اور ٹاٸمنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے
اجزاء۔۔۔۔۔۔۔۔
جاٸفل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
جلوتری۔۔۔ُ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20 گرام
فلفل سیاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
قرنفل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
مصطگی رومی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
تخم ریحان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
گل ببول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
جلوت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
عقرقرحا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
ریگ ماہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
زعفران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
سمندرسوکھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
تخم اوٹنگن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20گرام
چرونجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
تخم مولی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
تخم پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20گرام
دارچینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20گرام
شقاقل مصری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20گرام
خشخاش سفید۔۔۔۔۔۔۔۔ 20گرام
ان تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں اور کسی شیشے کے جار میں رکھ دیں ۔۔ایک چھوٹا چمچہ صبح اور شام خالی پیٹ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں

12/12/2023

طبی ریسرچ سنٹر
تصدیقی نسخہ نمبر 180🌹 گلٹیاں رسولیاں کینسر پستان فائبرائیڈ رسولی🌹
نر کچور
چاکسو
تخم سرس بے سوراخ
سک سمبلو
آسارون
دھماسہ
ہلدی

ہموزن سفوف بنائیں اور ایک ماشہ سے تین ماشہ ہمراہ پانی صبح دوپہر شام
کم از کم 15دن سے ڈیڑھ ماہ تک

🌹جسم کے کسی بھی حصے میں رسولی ہو🌹
آفسنتین 50گرام
سونڈھ 5گرام
کشتہ فولاد 5گرام
سفوف بنائیں فل سائز کیپسول 1سے2کیپسول
دن میں دو یا تین بار ہمراہ پانی

🌹رحم میں رسولی🌹
ہلدی
مغز نیم
ہم وزن سفوف بنائیں اور فل سائز کیپسول صبح دوپہر شام
معجون دبیدالورد+جوارش کمونی ہموزن ملا کر 1/2چمچ صبح دوپہر شام
👈شافہ👇
ہینگ بریاں روغن تل میں لے کرکھجور کی گٹھلی جیسی گولی بناکر شافہ استعمال کریں رسولی ٹوٹ کر نکل جاے گی
🎤فائبرائیڈ اور گوشت والی دونوں پر کام کرتا ہے

12/12/2023

پیٹ درد کا آسان علاج
پیٹ میں درد مختلف اقسام کا ہوتا ہے مگر ہم اس درد کا علاج صرف درد روکنے والی یعنی مسکن ادویات سے کرتے ہیں۔ مگر نقصان یہ ہوتا ہے کہ مرض اندر اندر بڑھ جاتی ہے۔ یہاں پہ دو قسم کے درد پیٹ کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔
1----- اول ریح ہوا سے پیٹ بھر جاتا ہے اور تنا ہوا ڈھول کیطرح کھڑ کھڑ کرتا ہے مگر ساتھ پیچس یا پاخانے نہیں ہوتے بلکہ اکثر قبض یا اپھارہ ہوتا ہے اس کا علاج پیٹ کو سن کر دینا یا اعصاب جو پیٹ کے اندر ہیں ان کو بے حس کر دینا نہیں ہے ۔ آئیےاس کا مختصر اور آسان علاج اپ کو بتاتے ہیں ۔
قہوہ سبز نمبر (1)
پودینہ 2 چٹکی، اجوائن دیسی 2 چٹکی، لونگ 4 عدد ،سب قہوہ 2 چٹکی، چینی یا گڑ حسب ضرورت ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کے 5 سے 7 منٹ آگ پہ اہستہ اہستہ ابالیں۔۔۔۔ سبز قہوہ برائے پیٹ درد تیار ہے۔ ریح ہوا کے ساتھ ساتھ اگر بلڈ پریشر کم ہوتا ہے تو اس کے لیے ایک چٹکی یعنی (انگلی اور انگوٹھے کے درمیان کی مقدار) نمک شامل کریں. تو یہ ہے جناب پیٹ درد کا 10 منٹ میں فوری علاج اور مستقل آرام ۔
2---- دوسرا پیٹ درد اس میں یہ ہوتا ہے کہ اپ کا پیٹ کاسوداوی ، تیزابی، ترشی اور جمے ہوئے مواد کولیسٹرول وغیرہ اخراج پا رہے ہوتے ہیں اس میں خونی پیچس یا پاخانے چل رہے ہوتے ہیں ساتھ مروڑ سے سخت درد ہوتا ہے۔
اس کا بہترین اور آسان علاج۔
سبز قہوہ=-
سبز الائچی 1 عدد
سونف 1/4 چمچ
پودینہ 2 گرام ،
نمک 1 گرام
سبز قہوہ 2چٹکی
ایک کپ پانی میں سبھی اشیاء ڈال کے 5 منٹ آہستہ آہستہ ابال دیں۔ قہوہ تیار ہے ، مروڑ کے ساتھ آنے والے پاخانے یا خونی پیچس میں فوری اثر ہے۔

01/12/2023

🔴🌍 World AIDS Day 2023 at Tibbia College Lahore! 🌈🕊️

On December 1st, Tibbia College stands united with the global community to commemorate World AIDS Day under the theme "Let communities lead." 🤝💙

🕯️✨ This day serves as a powerful reminder to raise awareness, show support for those living with HIV/AIDS, and remember those we've lost. It's an opportunity for us to join hands, and work towards a world without discrimination.

👩‍⚕️💉 Tibbia College Lahore recognizes the vital role communities play in addressing and combating HIV/AIDS. Let's empower, educate, and engage our community to be at the forefront of the fight against HIV.

🌐🤲 Join us in various activities and initiatives throughout the day to spread awareness, promote inclusivity, and encourage dialogue. Together, we can make a difference and strive for a world where everyone has access to prevention, treatment, care, and support.

📆 Save the date, spread the word, and let's make World AIDS Day 2023 at Tibbia College a day of reflection, unity, and advocac

01/12/2023

۔🌷﷽🌷
اَلسَلامُ عَلَيْكُم
🌴بروزجمعةالمبارک🌴
سورہ کھف پڑھیں
دن بھر کثرت سے درود پاک پڑھیں

●☆● اللھم صل علی سیدنا ومولنا محمد وعلی آله واصحابه وبارک وسلم ●☆●

ویسے تو ہر روز درود پاک پڑھنا چاہیئے لیکن پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خصوصی ارشاد بھی ھے فرمایا جمعہ کے دن مجھ پہ درود بھیجو کیونکہ جمعہ کےدن فرشتے براہ راست تمہارا درود مجھ تک پہنچاتے ہیں ۔
فرمایا جمعہ کےدن ایک لمحہ ایسا آتا ھے جس میں منہ مانگی مراد ملتی ھے اور قبولیت عطا ھوتی ھے ۔ لہذا جمعہ کے دن کثرت سے درود پاک کا ورد جاری رکھیں کیا پتہ قبولیت اور عطا کا وہ لمحہ کب آ جائے ۔
اور فرمایا جمعہ کے دن سورہ کھف کی تلاوت آئندہ جمعہ تک نور بن جاتی ھے ۔ یعنی روشنی یا رہنما یا درست سمت کا تعین یا درست فیصلے کی قوت و صلاحیت کا پیدا ھونا وغیرہ ۔ نیز سورہ کھف کی تلاوت فتنہء دجال سے بچنے کا سب سے کارگر ہتھیار بھی ھے اس سورہ مبارکہ کی پہلی دس آیات کا یاد کرنا فتنہ دجال سے محفوظ رکھنے کی ضمانت ھے
جمعہ کے دن مسنون اور پسندیدہ اعمال ۔۔۔
☆غسل کرنا
☆صاف کپڑے پہننا
☆سرمہ اور خوشبو لگانا
☆نماز جمعہ کی تیاری جلدی کرنا
☆مسجد میں جلدی جانا
☆خطبہ جمعہ خاموشی اور پوری توجہ سے سننا

01/12/2023

🧈🧈🧈🧈🧈🧈🧈🧈
🔸 *دیسی گھی میڈیکل سائنس کی نظر میں!*🔸

خالص دیسی گھی کسی بھی جانور کے دودھ سے بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ دیسی گھی جو گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے اسے سب سے بہترین مانا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ گائے کا جو دودھ ہوتا ہے اس میں ان تمام پیڑ پودوں کا اثر ہوتا ہے جو اس مخصوص علاقے میں ہوتے ہیں جہاں وہ گائے چرتی ہے کیونکہ گائے تقریباً وہ تمام پیڑ پودے کھاتی ہے جو اس مخصوص علاقے میں اگتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ گائے کے دودھ میں اور اس دودھ سے بنائے ہوئے گھی میں وہ تمام پیڑ پودوں کا اثر موجود ہوتا ہے ۔

🔸 *سائنسی پہلو*🔸
اب دیسی گھی کے سائنسی پہلو کی بات کی جائے تو سب سے پہلے یہ چیز سمجھ لیں کہ خالص دیسی گھی میں ہوتا کیا کیا ہے ۔
دیسی گھی اپنے s.c.f.a )short chain fatty acids ) کی وجہ سے جانا جاتا ہے کیونکہ دیسی گھی اس کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے اس کے علاوہ دیسی گھی
canjogated linoleic acid
Butyric acid
Omega 3
Omega 6
Omega 9
کا بہت ہی اچھا سورس مانا جاتا ہے اس کے علاوہ دیسی گھی
Vitamin A
Vitamin D
Vitamin E
Vitamin K
کا بھی بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے ۔

چلئے یہ بات بھی سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کام کیسے کرتا ہے شروعات دماغ سے کرتے ہیں ۔

🔸 *دماغ۔*🔸
دیکھئے انسان کا 60٪ دماغ فیٹس سے مل کے بنتا ہے اور جس طرح کے فیٹس سے انسانی دماغ بنتا ہے وہ فیٹس انسانی جسم خود سے نہیں بنا سکتا بلکہ انسان خوراک سے حاصل کرتا ہے ۔اس بات کو بھی سمجھ لیں کے جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کے دماغ کے فیٹ سیلز بھی کم ہوتے چلے جاتے ہیں ۔اب کیونکہ دیسی گھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ، ایس سی اف اے اور بیوٹیرک ایسڈ کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے اس لئے دیسی گھی انسان کے دماغ کے لئے بہت ہی زیادہ فائدے مند رہتا ہے ۔
اس کے علاوہ دیسی گھی آپ کے دماغ کو آپ کے نروز کو اور آپ کے نیوروٹرانسمیٹرز کو اچھے سے کام کرنے کے لئے ایک بہت ہی اچھا ماحول فراہم کرتا ہے ۔
اس لئے آپ نے اپنی نانی یا دادی کو کئی بار یہ کہتے ہوئے سنا ہو گا کہ دیسی گھی کھایا کرو دماغ میں تراوٹ آئے گی ۔

🔸 *آنکھیں۔*🔸
اب بات کرتے ہیں آنکھوں کی ۔ دیسی گھی vitamin A کا بہت ہی اچھا سورس ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کی آنکھوں کے لئے بہت ہی زیادہ فائدے مند رہتا ہے ۔
اس چیز کو ذرا سا سمجھ بھی لیجئے کہ لمبے عرصے تک موبائل سکرین دیکھتے رہنے کی وجہ سے یا کمپیوٹر سکرین دیکھتے رہنے کی وجہ سے ہوتا یہ ہے کہ ہمارے لیکریمل گلینڈز جہاں آنسو بنتے ہیں وہ صحیح طرح سے کام کرنا بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں میں روکھا پن سوکھا پن اور جلن اور دیکھنے جیسی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں ۔ اب اگر آپ ان چار میں سے کوئی بیماری ہے یا آپ اپنا زیادہ تر وقت موبائل یا کمپیوٹر سکرین پر بیتاتے ہیں تو آپ کو اپنی ڈائٹ میں دیسی گھی کو ضرور شامل کرنا چاہیے ۔
اس بات کو بھی سمجھ لیجئے کہ جب وٹامن اے کی بات کی جاتی ہے تو جو وٹامن اے دیسی گھی سے حاصل ہوتا ہے وہ گاجر سے نہ صرف زیادہ ہوتا ہے بلکہ زیادہ اثر دار بھی ہوتا ہے ۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دیسی گھی میں جو وٹامن ہوتا ہے یہ دو فارم میں ہوتا ہے جس میں سے ایک Ester ہے جبکہ دوسری catroten ۔ اس لئے جب آپ دیسی گھی کھاتے ہو تو یہ نا صرف آپ کے جسم کو بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے دیتا ہے بلکہ یہ اسے اچھی طرح سے جذب بھی کرواتا ہے ۔

🔸 *وٹامن D*🔸
تو دیسی گھی میں جو دوسرا وٹامن ہوتا ہے وہ وٹامن ڈی ہوتا ہے اور وٹامن ڈی کی سب سے بڑی حثیت یہ ہوتی ہے کہ یہ آپ کے جسم میں کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرواتا ہے ۔ اس لئے دیسی گھی بڑھتے بچوں ، حاملہ عورتوں اور کثرت کرنے والے افراد کے لئے بہت زیادہ مفید چیز ہوتی ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جسم خوبخود وٹامن ڈی پیدا کر لے تو آپ کو چاہیے کہ صبح صبح باریک کپڑے پہن کے کچھ دیر دھوپ میں ٹہلیں ۔

🔸 *وٹامن E*🔸
وٹامن ای کا سب سے بڑا فایدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ایک بہت ہی بہترین آنٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے یہ نا صرف آپ کی قوت مدافعت بڑھا دیتا ہے بلکہ آپ کے جسم میں جو ٹاکسنز پیدا ہوتے ہیں انہیں بھی نکال کر باہر پھینکتا ہے
لیکن یہ وٹامن ای کا اصلی فائدہ نہیں ہے وٹامن ای کا اصلی فایدہ یہ ہے کہ وٹامن ای کو مناسب مقدار میں لینے سے آپ کی جلد چکنی لچکیلی اور چمکدار ہوتی چلی جاتی ہے اس لئے اگر آپ کی عمر تیس سال سے زیادہ ہے تو آپ کو دیسی گھی کھانا بھی چاہیے اور لگانا بھی چاہیے ۔

کچھ مرد جو 6 پیک بنانے کے چکر میں اور کچھ خواتین سلم ٹریم رہنے کے چکر میں دیسی گھی کا استعمال نہیں کرتیں کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ دیسی گھی کھانے سے ان کے جسم کی ساخت خراب کو جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا بلکہ ایسا کرنے سے ان کی بیماروں کے خلاف قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے اور آپ نے کئی ایسے 6 پیک والے لڑکے اور سلم سمارٹ لڑکیاں دیکھیں ہوں گی جن کا حال موسم بدلتے ہیں بے حال ہوجاتا ہے اور نزلہ زکام ،کانسی بخار انھیں آ گھیرتا ہے اور ایسا نہیں ہوتا تو آپ ان سے یہ پوچھ کے دیکھ لیجئے گا سال بھر ان کے جسم میں کہیں نہ کہیں درد ضرور ہو رہا ہوتا ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ایسے مسائل نہ ہوں تو آپ کو دیسی گھی ضرور استعمال کرنا چاہیے

🔸 *وٹامن کے* :🔸
وٹامن کے ناصرف ہڈیوں کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے بلکہ یہ کسی بھی قسم کی چوٹ کو ٹھیک کرنے میں بہت مفید ہوتا ہے ۔اس لئے کٹنے پر جلنے پر اور چھپنے پر سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ وہاں پر دیسی گھی لگا دیا جائے

🔸 *کارڈیو ویسکولر سسٹم* :🔸
دیسی گھی میں ایس -سی -ایف -اے اور بیوٹیرک ایسڈ ہوتا ہے اس لئے اگر آپ دیسی گھی لیتے ہیں تو دیسی گھی آپ کے جسم اور خون کی نالیوں میں جمی چربی کو باہر نکال دیتا ہے اس لئے اگر آپ اچھی مقدار میں دیسی گھی لیتے ہیں تو آپ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور یہی the ketogenic diet کا بنیادی اصول ہوتا ہے ۔ اب اس کا کیا مطلب ہوا ؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو آپ کو دیسی گھی ضرور کھانا چاہیے ۔
دیسی گھی لینے کا دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ آپ کی وینز اور آرٹریز کی الاسٹیسٹی یا لچک بڑھا دیتا ہے اس لئے دیسی گھی ان لوگوں کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے جن کی فیملی ہسٹری دل کی بیماریوں کی ہے یا جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں اور جو لوگ کسی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں بہت زیادہ پلیویشن ہوتی ہے ۔
اس کے علاوہ کیونکہ دیسی گھی میں بہت ہی اچھی مقدار میں انٹی آکسیڈنٹ کانجوگیٹڈ لینولیک ایسڈ اور فیٹ سالوبل وٹامنز ہوتے ہیں اس لئے یہ قد بڑھانے کے لئے ایک بہت ہی مفید غذا سمجھی جاتی ہے ۔

🔸 *ڈئجسٹو سسٹم* :🔸
اگر آپ کو کچھ تلا ہوا کھانے کو دل کر رہا ہے تو آپ ایسے دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر تلیے اور کھائے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ۔ایسا کیسے ہوتا ہے ؟
دیسی گھی کا سموک پوائنٹ کسی بھی طرح کے گھی سے اور کسی بھی طرح کے تیل سے زیادہ ہوتا ہے

🔸 *سموک پوائنٹ کیا ہوتا ہے* ؟🔸
سموک پوائنٹ smoke point کسی خاص چیز کے لئے اس خاص ٹمپریچر کو کہا جاتا ہے جس پوائنٹ پر وہ چیز گرم ہونے پر فری ریڈیکلز چھوڑنا شروع ہو جاتی ہے یعنی ایکسیڈائز ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔
فری ریڈیکلز سے کیا نقصان ہوتا ہے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر جسم میں فری ریڈیکلز تھوڑے زیادہ بڑھ جائیں تو طرح طرح کی کارڈیو ویسکولر ڈیزز ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور اگر زیادہ بڑھ جائیں تو کینسر تک ہو سکتا ہے ۔
لیکن دیسی گھی میں جو بیوٹیرک ایسڈ ہوتا ہے یہ ہماری انٹیسٹائینز میں جا کر کیلرلٹی سیلز کی پیداوار بڑھا دیتا ہے اور یہ جو کیلرٹی سیلز ہوتے ہیں وہ ہمارے جسم میں باہر سے آنے والے تمام ہر طرح کے الرجنس اور ٹاکسنز کو ختم کر دیتے ہیں

کیونکہ دیسی گھی میں بہت اچھی مقدار میں کانجوگیٹڈ لینولیک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ بہت ہی بہترین anticarcinogen مانا جاتا ہے اس لئے دیسی گھی ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے جن کی فیملی ہسٹری کینسر کی ہے یا وہ لوگ جو کینسر سے متاثر چکے ہیں ۔

ڈائجسٹو سسٹم میں دیسی گھی کا دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ کھانے کے کسی بھی ایٹم کا glycemic index کم کر دیتا ہے

🔸 *گلاسیمک انڈیکس کیا ہوتا ہے* ؟ 🔸
گلاسیمک انڈیکس کسی بھی فوڈ ایٹم کی اس ویلیو کو کہا جاتا ہے جس کی مدد سے ہم یہ سمجھ پاتے ہیں کہ یہ خوراک ہمارے خون میں کتنی تیزی کے ساتھ بلڈ شوگر لیول کو بڑھا دے گا ۔
اور اسی لئے دیسی گھی ان لوگوں کے لئے بہت فایدہ مند ہے جنھیں شوگر کی بیماری ہے ۔
ویسے تو شوگر کے مریض کو ایسا کھانا نہیں کھانا چاہیے جس کا گلائسیمک انڈیکس زیادہ ہو لیکن اگر کھانا ہی پڑے تو اسے چاہیے کہ اس میں دیسی گھی ڈال لے ۔

تیسری چیز دیسی گھی ایسینشل فیٹی ایسڈز کا بہت اچھا سورس ہوتا ہے اس لئے دیسی گھی ناصرف آپ کی intestinal walls کو پروٹیکٹ کرتا ہے بلکہ یہ السریٹو کولایٹس ،منہ کے چھالے اور پیٹ کے السر سے بھی آپ کو بچاتا ہے اور اگر یہ بیماریاں آپ کو پہلے سے ہی ہیں تو یہ ان کو ٹھیک کرنے کے لئے سب سے کارآمد اور قدرتی طریقہ ہے ۔

🔸 *ایک دن میں کتنا دیسی گھی کھانا چاہیے* 🔸
فوڈ اینڈ نیوٹریشن بورڈ آف دی نیشنل ریسرچ کے مطابق ایک صحت مند جوان کی کل خوراک کا 20 ٪ حصہ فیٹس سے لیا جانا چاہیے اس سے آپ ایک دن میں بڑے آرام سے 20 سے 30 گرام دیسی گھی کھا سکتے ہیں ۔یہاں اس بات کو بھی سمجھ لیں کیونکہ فیٹ انٹیک یعنی چکنائی لینے کی اپر لیمٹ 35٪ ہے اس لئے ہم زیادہ دیسی گھی بھی کھا سکتے ہیں لیکن ہم دن بھر میں جو خوراک لیتے ہیں اس میں بھی کہیں نہ کہیں چکنائی ضرور ہوتی ہے اس لئے 30 گرام سے زیادہ دیسی گھی نہیں کھانا چاہیے ۔

اگر آپ چاہیے ہیں کہ آپ جو دیسی گھی کھا رہے ہیں اس کا آپ کو پورا پورا فایدہ ملے تو آپ روزانہ پیدل چلنے کا معمول بنا لیجئے ۔
اور یہاں سب سے ضروری بات کرنا چاہوں گا کہ جو بچپن کے دن ہوتے ہیں یا جوانی کے دن یہ گروتھ ایئرز کہلاتے ہیں اور ان سالوں میں دیسی گھی بنا موٹاپے اور پیٹ بڑھنے کی پروا کیے ضرور لینا چاہے اور ضروری ہے کہ جب بچے بڑھ رہے ہوں ان کی خوراک میں دیسی گھی کو ضرور شامل کیا جائے جس سے نہ صرف وہ لمبے بلکہ چوڑی جسامت بھی حاصل کرتے ہیں ۔.
ghee #

Want your practice to be the top-listed Clinic in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Telephone

Address


Chowk Rashid Abad Colony Multan
Multan
66000

Other Multan clinics (show all)
Fazal Din's Pharma Plus Multan Fazal Din's Pharma Plus Multan
Hall No. 3, Ground Floor, Progressive Arcade Opposite Ahmed Villas Near Suzuki Showroom Northern Bypass Road Multan
Multan, 60000

Hakeem Haroon Rasheed Gujjar Hakeem Haroon Rasheed Gujjar
Multan Cant Grass Mandi Chowk
Multan, 60000

Canadian Medical Center Canadian Medical Center
Al Mustafa House Gilani Colony
Multan, 60000

Canadian Medical Center is a polyclinic an International medical facility. CMC is where a patient ca

Rayyan Medical Store, MDA Chowk, Multan Pakistan Rayyan Medical Store, MDA Chowk, Multan Pakistan
Multan, 60000

Rayyan medical store pull Bararaan near piraan sahib street is going to serve you with medical store services you need.

Sohail Pain Clinic's Sohail Pain Clinic's
Sohail Pain Clinic
Multan, 66000

Using Modern Pain Management / Treatment such as Prolotherapy, PRP, Stem cell ,Ozone therapy.

GAMCA Medical Multan GAMCA Medical Multan
Multan, 60650

Gulf Approved Medical centers Association GAMCA (Gulf Approved Medical centers Association) is an association created to provide medical examinations to expatriates intending to jo...

Ittehad Medical Centre Ittehad Medical Centre
Multan
Multan, MULTAN

(POOR PATIENT CARE CENTER)

VITAL VITAL
Opposite Union Council Office Qasim Bella Multan Cantt
Multan, 60000

The Place to fulfill Medical Needs Vital The Hospital

Mustaqeem Health Center & Pharmacy Mustaqeem Health Center & Pharmacy
Multan

The clinics offered at affordable prices to enable patients to access quality services. Moreover, we

Citi Lahore Lab & Research Center Multan Citi Lahore Lab & Research Center Multan
Shop#5, Al-Karim Plaza, Nishter Road
Multan

We provide international standards high quality diagnostic results with lowest prices in Multan, Pak

Doctor M. Waqas Yousaf-Child Specialist Doctor M. Waqas Yousaf-Child Specialist
Family Hospital, Chowk Kumharanwala
Multan

Child specialist

Al shefa tibb Al shefa tibb
Multan

medical & health