تنویر احمد انصاری

I Love ALLAH ❤

25/04/2024

جنت کا دوسرا نام ماں ہے پروردگار میری ماں کے ساتھ ساتھ تمام ماؤں کو لمبی عمر عطاء فرمائے🤲آمین

09/04/2024

چاند مبارک🌙

عید مبارک✨

04/04/2024

*یا اللّٰــــہ!*

مجھے نہیں پتہ اس گروپ میں موجود لوگوں کی کیا کیا پریشانیاں، تکالیف، درد، غم ہیں،
لیکن تو جانتا ہے اور سب تیرے " کن" کے منتظر ہیں،
میری دعا ہے یا رب۔۔!
اس گروپ کے تمام پیارے لوگوں کی دعاؤں پر " کن" فرما دے آمین یارب العالمین...🤲🏻

03/04/2024

اے اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرجنھیں شب قدرنصیب ہواوروہ اس میں ایمان اوراحتساب اجر کے ساتھ قیام کریں۔ 🤲🏻

03/04/2024

رمضان چند دنوں کا مہمان بن کے جا رہا ہے خدا کرے اگلے سال مجھے اور آپ کو دوبارہ یہ مہینہ خوشیوں سے نصیب ہو جاۓ۔۔۔امین🌙🤲🏿

30/03/2024

ماشاءاللہ
‏اِتنا ٹھنڈا رمضان عطاء کرنے والے میرے مالک ہمیں
قبر اور حشر کی گرمی سے بھی محفوظ فرمانا
آمین

28/03/2024

مدینہ منورہ کے دیدار کی بڑی خواہش ہے😘
یا اللہ مجھے اور میری پوسٹ پڑھنے والے کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی حاضری نصیب فرمائے آمین
🤲

27/03/2024

‏اکثر مساجد میں سحری کے وقت اعلان ہوتا ہے۔۔۔
"حضرات براہ مہربانی اٹھ کر سحری کی تیاری کرلیں۔۔"
حالانکہ حضرات کی بجائے سحری کی تیاری تو خواتین نے کرنی ہوتی ہے۔۔
۔حضرات نے تو آخری 5 منٹ میں ٹی ٹونٹی کھیلنا ہوتا ہے۔۔۔😁

لہذا مسجد سے یہ اعلان ہونا چاہیے کہ
"معزز خواتین۔۔۔
براہ مہربانی اٹھ کر سحری کی تیاری شروع کرلیں ۔۔۔
۔اور غفلت کی نیند سوئے مرد حضرات کو بھی جگا دیں۔۔۔"🤭
Everyone

26/03/2024

آپ کے والدین اللہ کی طرف سے آپ کے لیے بڑی نعمت ہیں۔ بڑھاپے میں ان کی خدمت سے دنیا و آخرت میں کامیابی کا دروازہ کھولا جاسکتا ہے۔

26/03/2024

جب اللّٰہ رب العزت نے قرآن میں کہہ دیا کہ اولاد دینا میرا کام ہے تو لوگ اس بات کو تسلیم کیوں نہیں کرتے ۔ میاں بیوی کی ذاتی زندگی بے اولادی کے طعنوں سے اس قدر متاثر ہوتی ہے کہ ان کو اپنا جینا ہی بے مقصد لگنے لگتا ہے۔ اللّٰہ کی مصلحت ہے وہ اس بات پر قادر ہے کہ اولاد دے، آپ ہمدردی نہ کیجئے بلکہ دعا کیجئے کہ اللّٰہ رب العزت سب بے اولاد جوڑوں کو نیک وصالح اولاد دے۔ آمین ۔۔۔۔۔ اللہ ہماری اولاد کو بھی نیک و فرمانبردار بنادے❤️

24/03/2024

اتریں گے آسماں سے فرشتے تیرے واسطے اے فلسطین 🇵🇸غیرت مر چکی ہے زمیں پہ مسلمانوں کی🥺

19/03/2024

جرمانے محلے کے ریڑھی والوں پر نہی منڈی کے آڑھتیوں پر کئے جائیں جو مہنگی سبزی، فروٹ کا ریٹ نکالتے ہیں

14/03/2024

2007 سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد باقاعدہ طور پر سردیوں کے نزدیک آچکا ہے۔

آئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں گزر جائے گا اور 2037 کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔ 2031 اور 2032 کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا جس میں سحری سے افطار تک ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کا وقت ہوگا۔ 2030 وہ واحد سال ہوگا جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا

اگر زندگی رہی تو ہم میں سے بیشتر نوجوان اگلی گرمیوں کے روزے تک تیس سے اوپر ہوچکے ہونگے اور کچھ متوسط عمر تک جاچکے ہونگے۔وقت بھاگے جارہا ہے!

14/03/2024

*چارلی چپلن 88 سال زندہ رہے اس نے ہمارے لیے 4 بیانات چھوڑے*
(1) اس دنیا میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے، یہاں تک کہ ہمارے مسائل بھی نہیں۔
(2) مجھے بارش میں چلنا پسند ہے کیونکہ کوئی میرے آنسو نہیں دیکھ سکتا۔
(3) زندگی کا سب سے کھویا ہوا دن وہ ہے جس دن ہم ہنستے نہیں ہیں۔
(4) دنیا کے چھ بہترین ڈاکٹر
1. سورج
2. آرام
3. ورزش
4. خوراک
5. عزت نفس
6. دوست
اپنی زندگی کے ہر مرحلے پر ان سے جڑے رہیں اور صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہوں چاند دیکھو گے تو خدا کا حسن دیکھو گے سورج کو دیکھو گے تو خدا کی قدرت دیکھو گےآئینہ دیکھیں تو اللہ کی بہترین تخلیق نظر آئے گی تو یقین کرو ہم سب سیاح ہیں،خدا ہمارا ٹریول ایجنٹ ہے جس نے پہلے ہی ہمارے راستوں،بکنگ منزلوں کی نشاندہی کر رکھی ہے اس پر بھروسہ کریں زندگی سے لطف اندوز ہوں۔زندگی بس ایک سفر ہے لہذا،آج زندہ رہو کل نہیں ہو سکتا..

12/03/2024

پاکستان جذباتی لوگوں کا معاشرہ ھے
یہاں دھیمے لہجے میں سچ بولنے سے ذیادہ اونچی آواز میں جھوٹ بولنے والے پر یقین کیا جاتا ھے

12/03/2024

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

اے ہمارے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما ، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔

12/03/2024

‏کسی امیر کی خوشامد میں افطار پارٹی دینے سے بہتر ہے کسی غریب گھرانے کو پورے مہینے کا راشن لے کر دے دیں۔
‎ 🌙

11/03/2024

آج رات شیطان اپنی ساری زمہ داریاں پاکستانی دکان داروں اور تاجروں کے حوالے کر کے اک ماہ کی چھٹی پر جا رہا ہے….

10/03/2024

کل رات عشاء کے بعد ابلیس پاکستان بھر کی تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ایک آن لائن کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے
اور رمضان المبارک میں اپنی غیر موجودگی میں تاجروں کی سابقہ خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے
اور آ رہے رمضان کیلئے خصوصی ہدایات جاری فرمائیں گے
ابلیس سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تاجر حضرات خصوصاً الحاج ٹائپ تاجر حضرات کبھی میری کمی محسوس نہیں ہونے دیتے
میں ایک ماہ قید رہتا ہوں تو میرا سارا کام یہ سنبھالتے ہیں
ذخیزہ اندوزی ، ناجائز منافع خوری ، ملاوٹ ، بے ایمانی کے جو طریقے ان تاجروں نے ایجاد کئے ہیں میں تو خود ان سے بہت متاثر ہوتا ہوں، مگر مجھے ایک بات کبھی سمجھ نہیں آتی، رمضان میں میری تعلیم و تبلیغ پر چل کر یہ تاجر اپنے مسلمان بھائیوں کا خون چوس کر کروڑوں روپے اکٹھے کرتے ہیں
پھر انہی پیسوں سے حج پہ جاتے ہیں
اور وہاں آ کر مجھے کنکریاں مارتے ہیں
یہ بڑی عظیم منافقت ہے
حالانکہ کنکریاں تو ان کو پڑنی چاہیے۔

09/03/2024

پہلے روزے پہلی سحری پہلی افطاری سے پہلے پہلے اللہ پاک آپکو اتنا عطا کرے آپ ہر غریب کی مدد کر سکیں 🙏❤

09/03/2024

رمضان المبارک کا مبارک مہینہ آ رہا ہے
اسلئے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں اور عمل کیجئے ۔

عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے اور سب گھر والوں
کے لیئے سحری تیار کرتی ہے لیکن سب سے آخر میں کھاتی ہے۔

روزہ رکھنے کے بعد دوپہر میں بچوں کو کھانا کھلاتی ہے
پھر 4 بجے کے بعد سے افطاری تک اپنے خاندان والوں کے لیئے افطاری تیار کرنے میں لگ جاتی ہے۔
چاول۔ پالک۔ گوشت۔ چٹنی وغیرہ وغیرہ تیار کرتی ہے اور ساتھ میں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ پتہ نہیں کیسے پکایا ہوگا۔
ساس اور سسر کے لیئے الگ چیز پکاتی ہے۔اور ساتھ ساتھ میں افطاری سے پہلے شوہر کے غصہ کو بھی برداشت کرتی ہے ۔

اذان سے پہلے دسترخوان لگاتی ہے لیکن تعریف تو دور کی بات
روٹیاں کھانے کے بعد ایک ٹھنڈا گلاس لسی مانگنا اور پھر کہنا
کہ نمک کم ہے اور خاص ٹھنڈا نہیں ہے جبکہ افتاری خوب ٹکا
کے کرتے ہیں .

اسکے بعد چھپکے سے کسی کمرے میں افطاری کرلیتی ہے۔
تراویح کے بعد پھر سے حضرات کے لیئے چائے اور میوہ تیار
کرتی ہے۔

اور پھر سے سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے۔
اگر خدا نا خواستہ نہ جاگی 2 بجے یا سحری لیٹ ہوئی تو سب خاندان کا نزلہ بیچاری عورت پر گرتا ہے سارا دن۔

آپ سے درحواست ہے کہ
گھر کی ساری عورتیں خواہ وہ ماں ہو بیوی ہو بیٹی ہو بہن ہو
یا کوئی اور رشتہ ہو انکا لازمی خیال رکھنا چاہیئے۔ کیونکہ سارا دن اسکا بھی روزہ ہوتا ہے اور وہ بھی ہماری طرح انسان ہے۔

09/03/2024

‏کُلُّ نَفْسٍ ذَائقةُ الْمَوْتِ.😢
‏یاﷲ ہمیں موت کے وقت لَا اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّہ
پڑھنا نصیب فرما
آمین 🤲

09/03/2024

اے پروردگار ہمیں اتنا کامیاب کر دے کہ ہماری کوئی بھی نماز کبھی قضا نہ ہو۔
آمین 🤲🏻❤️

08/03/2024

‏*ناقابل یقین انفارمیشن*
قرآن حکیم کا دعوی ہے کہ اس میں کوئی باطل بات داخل نہیں ہوسکتی۔
اس لئے کہ قرآن حکیم کا ایک ایک حرف اتنی زبردست کیلکو لیشن اور اتنے حساب و کتاب کے ساتھ اپنی جگہ پر فٹ ہے کہ اسے تھوڑا سا ادھر ادھر کرنے سے وہ ساری کیلکو لیشن درھم برھم ہوجاتی ہے جس کے ساتھ قرآنِ پاک کی اعجازی شان نمایا ں ہے ۔
اتنی بڑی کتاب میں اتنی باریک کیلکولیشن کا کوئی رائٹر تصور بھی نہیں کرسکتا۔
بریکٹس میں دیے گئے یہ الفاظ بطور نمونہ ہیں ورنہ قرآن کا ہر لفظ جتنی مرتبہ استعمال ہوا ہے وہ تعداد اور اس کا پورا بیک گراؤنڈ اپنی جگہ خود علم و عرفان کا ایک وسیع جہان ہے۔
دنیا کا لفظ اگر 115 مرتبہ استعمال ہوا ہے تو اس کے مقابل آخرت کا لفظ بھی 115 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ وعلی ھذ القیاس۔
(دنیا وآخرت:115) (شیاطین وملائکہ:88) ( موت وحیات:145) (نفع وفساد:50) (اجر فصل108) (کفروایمان :25) (شہر:12) کیونکہ شہر کا مطلب مہینہ اور سال میں 12 مہینے ہی ہوتے ہیں ( اور یوم کا لفظ 360 مرتبہ استعمال ہوا ہے
اتنی بڑی کتاب میں اس عددی مناسبت کا خیال رکھنا کسی بھی انسانی مصنف کے بس کی بات نہیں۔ مگر بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔۔۔
جدیدترین ریسرچ کے مطابق قرآن حکیم کے حفاظتی نظام میں 19 کے عدد کا بڑا عمل دخل ہے ،
اس حیران کن دریافت کا سہرا ایک مصری ڈاکٹر راشد خلیفہ کے سر ہے جوامریکہ کی ایک یونیورسٹی میں کیمسٹری کے پروفیسر تھے۔
1968 ء میں انہوں نے مکمل قرآنِ پاک کمپیوٹر پر چڑھانے کے بعد قرآنِ پاک کی آیات ان کے الفاظ و حروف میں کوئی تعلق تلاش کرنا شروع کردیا رفتہ ،رفتہ اور لوگ بھی اس ریسرچ میں شامل ہوتے گئے حتی کہ 1972ء میں یہ ایک باقاعدہ سکول بن گیا۔
ریسرچ کے کاکام جونہی آگے بڑھا ان لوگوں پر قدم قدم پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،
قرآنِ حکیم کے الفاظ و حروف میں انہیں ایک ایسی حسابی ترتیب نظر آئی جس کے مکمل ادراک کیلئے اس وقت تک کے بنے ہوئے کمپیوٹر ناکافی تھے۔
کلام اللہ میں 19 کا ہندسہ صرف سورہ مدثر میں آیا ہے جہاں اللہ نے فرمایا:
دوزخ پر ہم نے انیس محافظ فرشتوں کو مقرر کر رکھا ہے اس میں کیا حکمت ہے یہ تو رب ہی جانے لیکن اتنا اندازہ ضرور ہوجاتا ہے کہ 19 کے عدد کا تعلق اللہ کے کسی حفاطتی انتظام سے ہے
پھر ہر سورت کے آغاز میں قرآنِ مجید کی پہلی آیت بسم اللہ کو رکھا گیا ہے گویا کہ اس کا تعلق بھی قرآن کی حفاظت سے ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں بسم اللہ کے کل حروف بھی 19 ہی ہیں
پھر یہ دیکھ کر مزید حیرت میں اضافہ ہوتا ہے کہ بسم اللہ میں ترتیب کے ساتھ چار الفاظ استعمال ہوئے ہیں اور ان کے بارے میں ریسرچ کی تو ثابت ہوا کہ اسم پورے قرآن میں 19 مرتبہ استعمال ہوا ہے
لفظ الرحمن 57 مرتبہ استعمال ہوا ہے جو3×19 کا حاصل ہے اور لفظ الرحیم 114 مرتبہ استعمال ہو ہے جو 6×19 کا حاصل ہے اور لفظ اللہ پورے قرآن میں 2699 مرتبہ استعمال ہوا ہے 142×19 کا حاصل ہے
لیکن یہاں بقیہ ایک رہتا ہے جس کا صاف مطلب ہے کہ اللہ کی ذات پاک کسی حساب کے تابع نہیں ہے وہ یکتا ہے۔
قرآن مجید کی سورتوں کی تعداد بھی 114 ہے جو 6×19 کا حاصل ہے
سورہ توبہ کےآغاز میں بسم اللہ نازل نہیں ہوئی لیکن سورہ نمل آیت نمبر 30 میں مکمل بسم اللہ نازل کرکے 19 کے فارمولا کی تصدیق کردی اگر ایسا نہ ہوتا تو حسابی قاعدہ فیل ہوجاتا۔
اب آئیے حضور علیہ السلام پر اترنے والی پہلی وحی کی طرف : یہ سور علق کی پہلی 5 آیات ہیں :اور یہیں سے 19 کے اس حسابی فارمولے کا آغاز ہوتا ہے!
ان 5 آیات کے کل الفاظ 19 ہیں اور ان 19 الفاظ کے کل حروف 76 ہیں جو ٹھیک 4×19 کا حاصل ہیں لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی جب سورہ علق کے کل حروف کی گنتی کی گئ تو عقل تو ورطہ حیرت میں ڈوب گئی کہ اسکے کل حروف 304 ہیں جو 4×4×19 کا حاصل ہیں۔
اور سامعین کرام !
عقل یہ دیکھ کر حیرت کی اتھاہ گہرائیوں میں مزید ڈوب جاتی ہے کہ قرآنِ پاک کی موجودہ ترتیب کے مطابق سورہ علق قرآن پاک کی 96 نمبر سورت ہے اب اگر قرآن کی آخری سورت والناس کی طرف سے گنتی کریں تو اخیر کی طرف سے سورہ علق کا نمبر 19 بنتا ہے اور اگر قرآن کی ابتدا سے دیکھیں تو اس 96 نمبر سورت سے پہلے 95 سورتیں ہیں جو ٹھیک 5×19 کا حاصل ضرب ہیں جس سے یہ بھی ثابت ہوجاتا ہے کہ سورتوں کے آگے پیچھے کی ترتیب بھی انسانی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے حسابی نظام کا ہی ایک حصہ ہے۔
قرآنِ پاک کی سب سے آخر میں نازل ہونے والی سورت سورہ نصر ہے
یہ سن کر آپ پر پھرایک مرتبہ خوشگوار حیرت طاری ہوگی کہ اللہ پاک نے یہاں بھی 19 کا نظام برقرار رکھا ہے پہلی وحی کی طرح آخری وحی سورہ نصر ٹھیک 19 الفاظ پر مشتمل ہے یوں کلام اللہ کی پہلی اور آخری سورت ایک ہی حسابی قاعدہ سے نازل ہوئیں۔
‏سورہ فاتحہ کے بعد قرآن حکیم کی پہلی سورت سورہ بقرہ کی کل آیات 286 ہیں 2 ہٹادیں تو مکی سورتوں کی تعداد سامنے آتی ہے 6 ہٹا دیں تو مدنی سورتوں کی تعداد سامنے آتی ہے۔ 86 کو 28 کے ساتھ جمع کریں تو کل سورتوں کی تعداد 114 سامنے آتی ہے۔
آج جب کہ عقل وخرد کو سائنسی ترقی پر بڑا ناز ہے یہی قرآن پھر اپنا چیلنج دہراتا ہے
حسابدان، سائنسدان، ہر خاص وعام مومن کافر سبھی سوچنے پر مجبور ہیں کہ آج بھی کسی کتاب میں ایسا حسابی نظام ڈالنا انسانی بساط سے باہر ہے طاقتور کمپوٹرز کی مدد سے بھی اس جیسے حسابی نظام کے مطابق ہر طرح کی غلطیوں سے پاک کسی کتاب کی تشکیل ناممکن ہوگی
لیکن چودہ سو سال پہلے تو اس کا تصور ہی محال ہے لہذا کوئی بھی صحیح العقل آدمی اس بات کا انکار نہیں کر سکتا کہ قرآنِ کریم کا حسابی نظام اللہ کا ایسا شاہکار معجزہ ہے جس کا جواب قیامت تک کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔
اور قرآن میں اللہ تعالی ایک جگہ فرماتے ہیں کہ "پوچھ لو گنتی کرنے والوں سے"
القرآن

Copied

08/03/2024

پاکستان میں پیاز کا ریٹ مسلسل بڑھ رہا ہے
لہذا چھوٹی سی بات سمجھنے کی ضرورت ہے
اکٹھا 5 کلو یا 10 کلو خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس طرح کرنے سے ریٹ اور اوپر چلا جائے گا کیونکہ ڈیمانڈ بڑھ جائے گی اور ڈیمانڈ کے ساتھ ریٹ بھی۔
آپ اس موقع پر اس ریٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آپ نے کرنا صرف یہ ہے کہ ڈیلی روٹین میں سبزی کے ساتھ ایک پیاز یا دو پیاز خریدیں جتنا آپ سبزی میں ڈالتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد تھوڑا تھوڑا خرید لیا کریں۔
انشاءاللہ چند دن کر کے دیکھیں ریٹ ٹوٹ جائے گا۔
کیونکہ جب دوکان دار ہی پیاز نہیں بیچ پائے گا تو بوریوں کی یا منوں کے حساب سے ڈیمانڈ نہیں رہے گی، جس سے پیاز کے بڑے ذخیرہ اندوز متاثر ہوں گے، کیونکہ پیاز کو زیادہ عرصے تک سٹور نہیں کیا جا سکتا۔۔ بسم اللہ تو کریں، پھر دیکھیں، ذخیرہ اندوز کیسے بلبلاتے ہیں۔۔۔

جب آپ نے پیاز زیادہ خریدنے ہو تواس وقت خریدیں جب ریٹ کم ہو ، اس خریداری سے کسان کو فایدہ ہوتا ہے ، لیکن جب ریٹ حد سے زیادہ بڑھے ہوں اسوقت زیادہ خریداری سے فائدہ کسان کو نہیں بلکہ زخیرہ اندوز کو ہوتا ہے

08/03/2024

قرض دن کی رسوائی اور رات کی بے سکونی ہے،
اللّٰہ پاک قرض داروں کی غیبی مدد فرمائے۔
آمین

07/03/2024

‏ایک عورت چھلانگ لگاکر بس میں سوار ہوئی اور ایک مرد کے برابر نشست پر بیٹھی اسکے پرس نے ساتھ بیٹھے مرد کو چوٹ پہنچائی
مرد خاموش رہا، اس مرد کو خاموش دیکھ کر عورت نے سوال کیا کہ تم میرے پرس سے چوٹ پہنچنے کے باوجود خاموش کیوں رہے؟
مرد مسکرایا اور گویا ہوا :
"ایک معمولی سے چیز کے لیے مجھے برہم ہونے کے لیے کوئی ضرورت نہیں تھی جبکہ ہمارا ایکدوسرے کے ساتھ سفر نہایت مختصر ہے ، کیونکہ میں اگلے اسٹاپ پر اترنے والا ہوں"
اس جواب نے عورت کو بےچین کردیا اس نے اس مرد سے معافی طلب کی اور جو الفاظ سوچے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہیں
ہم میں سے ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا میں ہمارا وقت بہت مختصر ہے، اس مختصر وقت کو بےجا بحت و تکرار ، حسد، کدورت اور دیگر رنجشوں سے تاریک نہیں کرنا چاہیے اور یہ خراب رویے وقت اور توانائی کی بربادی کا سبب ہوتے ہیں۔

کیا کسی نے اپکی دل شکنی کی ہے؟ پرسکون رہیے سفر بہت مختصر ہے💛

کیا کسی نے آپکو دھوکا دیا، ذلیل کیا ہے؟
ریلیکس رہیں ، دباؤ کا شکار نہ ہوں
سفر بہت مختصر ہے💛

کیا کسی نے بلاسبب آپکی بےعزتی کی ہے؟
پرسکون رہیے اور نظرانداز کیجیے
سفر بہت مختصر ہے💛

کیا کسی نے آپ پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا ہے؟
ہرسکون رہیے، نظرانداز اور معاف کیجیے ، انکو اپنی دعا میں یاد رکھیں، اور بغیر صلہ کے ان سے محبت کیجیے
سفر بہت مختصر ہے💛

ہر وہ تکلیف جو کسی دوسرے سے آپکو ملی، درحقیقت وہ اس وقت ہی تکلیف بنتی ہے جب آپ اسکے بارے میں سوچتے ہیں
یاد رکھیے ہمارا ایکدوسرے کے ساتھ سفر بہت مختصر ہے💛

کوئی اس سفر کی طوالت سے واقف نہیں، کل کسی نے نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے اسٹاپ پر کب پہنچ جائیگا

ہمارا سفر بہت مختصر ہے💛

آئیں اپنے خاندان اور دوستوں کی تعریف کریں۔ ان سے ہنسی مذاق کیجیے، انکا احترام کیجیے، محبت کرنے والے اور درگزر کرنے والے بنیں

کیونکہ سفر بہت مختصر ہے💛

مسکراہٹ بانٹیں ، اپنا سفر اتنی ہی خوبصورتی سے اختیار کریں جیسا آپ اسکو خوبصورت دیکھنا چاہتے
دعاگو۔۔

07/03/2024

یہ دنیا کی زندگی چلی جائے گی,
صرفـــــــــ نیکیاں باقی رہ جائیں گی,

سُبْحَانَ اللّٰهِ...🤍
اَلْحَمْدُ للّٰهِ...🫶🏻
لَٓا إِِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ...🌸
اللّٰهُ أَڪْبَرْ...*♥️
لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ...💐

29/02/2024

29 فروری کو پیدا ہونے والا بچہ تو رُل گیا 😳
4 سال بعد اسکی برتھ ڈے آئے گی 🤣

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

جب بہنوں کی شادی ہوجاتی ہےاور اپنے گھر چلی جاتی ہیں نا تو ان کے ہاتھ کی جلی روٹی بھی یاد آتی ہےبہنوں کی قدر کیجئے
ماشاءاللّه
سبحان اللّه

Category

Website

Address

Multan

Other Bloggers in Multan (show all)
TALHA Qureshi aesthetics TALHA Qureshi aesthetics
Multan

I am facebook user just for entertainment and get fam on social media.

AK Station AK Station
SRK
Multan, 66000

Motivational | Funny | Poetry's | meme posts

Waseem Ali کیمرا مین Waseem Ali کیمرا مین
Multan

youtobe Nam waseem Ali offical.

Abdullah Jamil Abdullah Jamil
Multan

I am keeping well 🙂🙂🙂

Mr. Arbaz Dogar Mr. Arbaz Dogar
Multan Cantt
Multan, 60000

Hello friends support me

Ďîåřy Wŕíțėš Ďîåřy Wŕíțėš
4
Multan

Diary Writes Diary is platform which offer best Thought's, introvert Quote's, Meaningful Post's and Life less وتعز من تشاء وتذل من تشاء Insan🖤...insanyat😇 🌸وما تشآءون الا ان یشاءا...

Akif Javed Akif Javed
Qasim Villas Colony
Multan, 60000

sharing my vlog and Informations

aqib_raffiq aqib_raffiq
Multan

Hi my name is aqib raffiq I'm 22 years old this is my personal blog page

My Life's Diary My Life's Diary
Multan

Blogging, Entertainment, Cooking, Baking,

Farah Amir. Farah Amir.
Multan

blogger

majalis.pk majalis.pk
Satluj Colony Near Railway Phatak Bahawalpur
Multan

Assalam o alaikum this page is created for informative vedios follow and like vedios. thanks:

Usama Joiya Usama Joiya
Multan

Hole sale prices