Deena Law Chember

Civil,Family,Criminal And All Legal Matters Are Disscuss Here..!

25/08/2023

جمعہ مبارک

کروڑوں درو کروڑوں سلام آپ ص پر اور آپ ص کی آل پاک پر
❤ 💙 💜

28/09/2022

1) سٹے آرڈر کیا ہوتا ہے؟
2) کن صورتوں میں دیا جاتا ہے؟
3) اور ختم کیسے کیا جاتا ہے؟

سٹے stay ہوگیا زمین پر سٹے ہوگیا، مکان پر سٹے ہوگیا، ہم میں سے اکثر نے یہ لفظ بارہا سنا ہے. آج میں آپکو بتاؤنگا کہ سٹے ہوتا کیا ہے۔ سٹے stay انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے روکنا. اب یہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے سٹے آرڈر کا مطلب ہوا کسی کو روکنا۔ قانون کی زبان میں سٹے آڈر سے مراد یہ ہے کہ عدالت ایک پارٹی کی درخواست پر کسی خاص پارٹی کو کوئی کام کرنے سے روک دیتی ہے. مثال کے طور پر الف نے ایک زمین پر مکان بنانا شروع کر دیا دوسرے شخص ب نے عدالت میں کیس کر دیا کہ الف جو مکان بنا رہا ہے وہ درحقیقت اسکی زمین ہے لہذا اس کو روکا جائے تو عدالت الف کو مکان بنانے سے روک دے گی کہ وہ زمین پر مکان مت بنائے کیوں کہ یہ کیس عدالت میں آگیا ہے اس کا فیصلہ ہو جائے تو اس فیصلے کو سٹے آرڈر کہتے ہیں

سٹے آڈر stay order کی اقسام ؟

سٹے آڈر کو اردو میں حکم امتناعی کہتے ہیں۔ اسکی دو اقسام ہیں، 1 حکم امتناعی عارضی جس کو Temporary Injunction کہتے ہیں۔ یہ سٹے آڈر جب تک عدالت ضروری سمجھے یا جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک یہ سٹے آڈر جاری رہتا ہے. اس سٹے آڈر کے دوران کوئی بھی فریق زمین گھر یا منقولہ جائیداد کو آگے بیچ نہیں سکتا یا فروخت نہیں کرسکتا. یہ فیصلہ عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر دیتی ہے.
اس کے علاوہ Temporary injunction کی ایک اور قسم ہے جس کو interim order بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ بالفرض دو پارٹیوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا دوسری پارٹی اس پر تعمیرات یا آگے فروخت کرنے لگ جاتی ہے تو متاثرہ پارٹی فوراً عدالت میں دعویٰ دائر کرتی ساتھ فوراً سٹے آڈر کی درخواست دیتی ہے. اس میں عدالت فوراً سٹے کا حکم دے دیتا ہے دوسری پارٹی کو سنے بغیر۔ اسکی وجہ یہ ہے اگر دوسری پارٹی کو عدالت سمن کے ذریعے بلاتی ہے تو کئ دن لگ سکتے ہیں اس دوران دوسری پارٹی گھر تعمیر کر لے زمین پر یا فروخت کردے تو زیادہ مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں.اس لئے عدالت interim order میں ایک پارٹی کو سن کر سٹے آڈر دے دیتی ہے ساتھ دوسری پارٹی کو نوٹس بھجوانے کا حکم دے دیتی ہے تاکہ اگلی پارٹی کو بھی سنا جائے۔ یہ سٹے آڈر 7 دن کے لیے عموماً عدالت دیتی ہے.
دوسری قسم سٹے آڈر کی حکم امتناعی دوامی یا Perpetual Injunction کہلاتی ہے۔ یہ حکم ہمیشہ کے لئے ہوتا ہے اس کو عموماً فائنل آڈر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آڈر عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر شواہد کی روشنی میں کرتی ہے Stay order کو ضابطہ دیوانی کا آڈر 39 ڈیل کرتا ہے.اس کے ساتھ Specific Relief Act کے سیکشن 54،53،52 ڈیل کرتے ہیں۔

سٹے آڈر کن صورتوں میں دیا جاتا ہے؟

سٹے آڈر ان صورتوں میں دیا جاتا ہے جہاں ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہو مثال کے طور پر کوئی شخص متنازعہ زمین پر گھر بنا رہے ہے یا گھر بنا ہوا ہے اس کو توڑ رہا ہے یا اگے فروخت کر رہا ہے ایسی صورتحال میں عدالت سٹے آڈر جاری کرتی ہے. یہ بات civil procedure code کے order 39 rule 1 وغیرہ میں بتائی گئی ہے۔

سٹے آڈر کو ختم کروانے کا طریقہ؟

ہمارے ہاں یہ غلط تاثر بن چکا ہے ایک دفعہ سٹے ہوگیا وہ ہمیشہ رہتا ہے جو کہ درست نہیں۔ سٹے کی بھی ایک معیاد ہوتی ہے۔ کچھ سٹے آڈر ایک کیس کی تاریخ سے لیکر اگلی تاریخ تک ہوتے ہیں اگر عدالت اگلی پیشی پر سٹے کو کنفرم نہ کرے تو وہ ختم ہوجاتا ہے یا جب تک عدالت میں کیس چلتا ہے تب تک سٹے رہتا ہے. سٹے آڈر کو ختم کرنے کے لیے متاثرہ پارٹی عدالت میں ضابطہ دیوانی کے آڈر 39 رول 4A کے تحت درخواست دے سکتی ہے جس پر عدالت شواہد کی روشنی میں سٹے ختم کرنے کا حکم دے سکتی ہے. ریونیو معاملات میں 6 ماہ تک سٹے کی معیاد ہے اگر عدالت 6 ماہ بعد سٹے کی تاریخ نہیں بڑھاتی تو سٹے خودبخود ختم ہو جائے گا.

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Telephone

Website

Address


Lahore High Court Multan Bench Multan
Multan
60000

Other Lawyers & Law Firms in Multan (show all)
Ansar Abbas Dhralah Advocate Ansar Abbas Dhralah Advocate
Office No 26 New Block/Sher Zaman Block District Bar Association
Multan

As Senior Partner Of Legal Solutions & Analysis (LSA) Law Firm, Working For Rule Of Law In Pakistan.

Legal Aid Consultants-MBS Legal Aid Consultants-MBS
0ffice 209, 210 2nd Floor Metro Plaza
Multan

Advocates & Soliciters

Fiaz don Fiaz don
Multan

fiaz don

Allah Din & Co. - Advocates & Legal Consultants Allah Din & Co. - Advocates & Legal Consultants
52 Bahadur Ali Khan Block District Courts
Multan

Allah Din & Co. is a full-service law firm with strong focus on civil, criminal, family and tax rela

Barvi Law Company Barvi Law Company
Opposite High Court Judges Gate
Multan, 60000

We are Expert in NAB, CRIMINAL, ANTCORRUPTION, CIVIL, BANKING, ELECTION, FAMILY, SERVICE AND FIA CASE...

Mahar Law Chamber Multan Mahar Law Chamber Multan
Wapda Town
Multan, 60000

Al Sadiq Law Associates Al Sadiq Law Associates
32 Masjid Block District Courts Multan
Multan

Maken Law Associates Maken Law Associates
South Punjab
Multan, 60000

Maken Law Associate works for law and its legal affairs . Contact us If any of you need any kind of help regarding any matter related to law.

Jam Akmal Raza Lar Jam Akmal Raza Lar
Lar Residency Near HA Fibre 6Km Khanewal Road
Multan

High Court Multan Online High Court Multan Online
Multan
Multan

News, Certified copies, e Copy

ARIF ALVi Law Chamber ARIF ALVi Law Chamber
Multan

Arif Alvi Law Chamber Multan Pakistan (Since 1981) Muhammad Maalik khan Langah ASC

Mohsin Khan Mahni Mohsin Khan Mahni
Multan, 61200

Doctoral Scholar. Lecturer at Law. Motivational speaker